مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
انوارالعلوم (جلد 1)
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد 1
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
دیباچه
چند دنوں سے وطن اور المنیر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح
پر اعتراض کیا گیا ہے کہ آپ نے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں ایک ذرا سے فرق پر اختلاف ڈلوایا
اور لکھ دیا کہ ہم میں اصولی فرق ہے اسی طرح پیسہ اخبار میں کسی شوخ چشم نے ایک مضمون دیا ہے
کہ امید ہے حضرت خلیفۃ المسیح اس فیصلہ کو واپس لے کر حضرت مرزا صاحب کے الہامات کو باطل
کر دیں گے۔ اور ان پر سے کفر کا فتوٹی واپس لے لیں گے لیکن تعجب ہے کہ ان لوگوں نے یہ نہ
دیکھا کہ ہم لوگ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی اللہ مانتے ہیں تو کیونکر آپ کے فتوی کورد
کر سکتے ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح تو آ۔ سیح تو آپ کے خلیفہ اور آ۔ آپ کے کاموں کو پورا کرنے والے ہیں
آپ کیونکر آپ کے الہاموں کو رد کر سکتے ہیں اصل اصل میں یہ لوگ لوگ مأمورین اور انبیاء و رسل کی
مخالفت کی حقیقت کو سمجھتے ہی نہیں تبھی تو کہتے ہیں کہ حضرت کے مخالف کیونکر کافر ہوئے ۔ یا کم سے
کم نیک نیتی سے نہ ماننے والے کیونکر کافر ہوئے حالانکہ رسول اللہ کو نہ ماننے والے کیا سب کے
سب بد نیت تھے اور کیا سب پر حجت قائم ہو چکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں میں کون تبلیغ کرنے
گیا تھا۔ لیکن باوجود اس کے اسلام کی رو سے وہ کافر ہیں ۔ باقی یہ رہا کہ ان کو سزا ملے گی یا نہیں یہ خدا
تعالٰی جانتا ہے۔ شریعت کا فتوئی تو ظاہر پر ہے اس لئے ہم ان کو کافر کہ ہم ان کو کافر کہیں گے ۔ پس جب تبت اور
سوئٹزرلینڈ کے باشندے ر ے رسول الله الل کے نہ ماننے پر کافر ہیں تو ہندوستان کے باشندے مسیح
موعود علیہ السلام کو نہ ماننے سے کیونکر مؤمن ٹھہر سکتے ہیں غرضیکہ یہ خیال بالکل بے ہودہ اور عقل
سے بعید تھا اس لئے اس کی تردید لازمی نظر آئی تاکہ احمدی بھائی دھوکا نہ کھائیں۔ لیکن چونکہ
حضرت خلیفة المسیح کا فتو مسیح کا فتوی بھی ضروری تھا اس لئے یہ مضمون به تمام و کمال آپ کے آپ کو دکھایا گیا اور آپ
نے تحریر فرمایا ہے کہ مجھے اس مضمون سے مخالفت نہیں اور ہرگز مخالفت نہیں اور تحریر فرمایا ہے کہ
انوار العلوم جلد 1
اسے چھاپ دو *
۳۰۶
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
اب اسے عام مخلوق کی ہدایت کے لئے شائع کرتا ہوں احمدی بھائیوں کو چاہئے کہ اس کی
خوب اشاعت کریں اور یہ مضمون دوسرے دوستوں کو جاکر سنائیں کیونکہ غیر احمدی اس وقت
پورے زور سے ہم کو اپنے اندر ملانا چاہتے ہیں اور جب حضرت کی مخالفت کے باوجود انسان
مسلمان کا مسلمان رہتا ہے تو پھر آپ کی بعثت کا فائدہ ہی کیا ہوا۔ والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
ہ آپ نے ایک دفعہ مضمون دیکھ لیا تا اور مزید احتیاط کے طور پر پھر آپ سے عرض کیا تھا کہ اگر آپ اس کا شائع کرنانا پسند فرمائیں تو اسے بند
کیا جاسکتا ہے جس کے جواب میں آپ نے یہ نقرہ فرمایا اور انشاء اللہ مزید احتیاط کے لئے پروف پھر بھی حضور کے پیش کئے جائیں گے تاکہ
اگر کوئی اور اصلاح کرنی ہو تو آپ کر دیں۔ منہ
انوار العلوم جلد 1
۳۰۷
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيَأْتِ أَعْمَالِنَا
مماثلت مسیحین
آيات صراط اطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتح :(۷) اور تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ ( البقرہ: ۱۱۹) سے ظاہر
ہوتا ہے کہ انبیاء کی جماعتوں اور ان کے مخالفین کا ایک ہی طریق ہوتا ہے ۔ نبیوں کی مشابہت نبیوں
سے ان کی جماعتوں کی مشابہت اپنے سے پہلی جماعتوں سے اور ان کے مکفرین کی مشابہت ان سے
پہلے کے مکفرین سے ہوتی ہے۔ جس طرح نبی اور ان کی جماعتیں ایک ہی راستہ پر قدم مارتے چلے
جاتے ہیں۔ اسی طرح ان کے مخالفوں کے پیرو بھی اپنے پیشرؤوں کی سنت پر عامل ہوتے ہیں۔
خصوصاً جن انبیاء کی آپس میں مشابہت اور مماثلت ہو اور ایک ہی قسم کے کام ان کے سپرد ہوں۔
تو ان کے حالات تو آپس میں بہت ہی کچھ ملتے جلتے ہیں ان پر اور ان کی جماعتوں پر ایک ہی سے ابتلاء
آتے ہیں۔ ایک ہی سے شیطانی حملے ان پر ہوتے ہیں۔ اور ایک ہی راہ سے ان کو پھیلانے کی کوشش
کی جاتی ہے ہمارے حضرت کو چونکہ حضرت مسیح سے مشابہت تھی اور آپ ان کے مثیل تھے۔
آپ کے واقعات بھی ان سے بہت کچھ ملتے جلتے ہیں جیسے وہاں ایک امن و امان کی سلطنت تھی۔
یہاں اس سے بڑھ کر امن وامان کی حکومت ہے جیسے وہاں ایک غیر ملک کے باشندوں کی گورنمنٹ
تھی یہاں بھی غیر ملک کے باشندوں کی گورنمنٹ ہے جیسے وہاں تقریر و تحریر سے تبلیغ کی جاتی تھی
ویسے ہی یہاں بھی کی جاتی ہے جس طرح ان پر خون کا مقدمہ کیا گیا اور آخر میں آپ کی نجات
ہو گئی ۔ اسی طرح یہاں بھی ایک خون کا مقدمہ ہوا جس میں آخر میں آپ کی نجات ہوئی۔ جس طرح
وہاں کفر کے فتوے ۔ فتوے لگے یہاں بھی لگے ۔ جس طرح آپ کے مخالف مولو مولوی آپ کے پیچھے پھرتے اس
انوار العلوم جلد 1
۳۰۸
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
طرح اب بھی پھرتے رہے۔ پس ضرور تھا کہ جس طرح آپ کی وفات کے بعد آپ کی جماعت پر
ابتلاء آئے۔ اسی طرح حضرت صاحب کی وفات کے بعد بھی جماعت پر اسی طرح ابتلاء آتے ۔ چنانچہ
ایک مدت سے بلکہ شاید میں غلطی پر نہ ہوں گا اگر کہوں کہ حضرت صاحب کی زندگی کے زمانہ سے
مجھے اس بات کا خیال تھا اور خوف تھا اور میں دیکھتا ہوں کہ ایک مدت سے آثار ظاہر ہو رہے ہیں
لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود صرف مثیل مسیح ہی نہ تھے بلکہ مہدی مسعود بھی تھے اس لئے امید
بلکہ یقین ہے کہ انشاء اللہ اللہ تعالی کے فضل سے ہماری جماعت ان ابتلاؤں کے زمانہ سے صاف
اور بے عیب نکل جائے گی۔
چنانچہ اگر میں بھولتا نہیں تو میں نے خود حضرت خلیفۃ المسیح کے منہ سے یہ سنا ہے کہ یہ سنا ہے کہ ایک دفعہ
آپ نے حضرت صاحب سے پوچھا کہ آپ مثیل مسیح ہیں۔ اس لئے ان واقعات سے خوف آتا ہے۔
جو مسیح کی جماعت سے پیش آئے فرمایا کہ ہاں خوف تو ہے لیکن چونکہ میں مہدی بھی ہوں اس لئے
اللہ تعالی انجام نیک کرے گا۔ پس گو خوف ہے لیکن نیک انجام کی بڑی امیدیں لگی ہوئی ہیں۔
اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں اور بیان سیخ ناصری کے بعد غیر قوموں کا حملہ کرتا ہوں کہ وہ تباہ کیاتھا جوحضرت میخ کے بعد
ں وہ ابتلاء
آپ کی جماعت کو آیا ۔ انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد آپ کی جماعت
کو غیر قوموں نے اپنی طرف کھینچنا شروع کیا اور حالات ہی کچھ ایسے پیدا ہوتے گئے کہ جن کا نتیجہ یہ
ہوا کہ مسیحی لوگ ان میں مل گئے ۔ ان مٹھی بھر آدمیوں پر وہ کثرت غالب آئی اور یونانی اور پرومی
مشرکانہ خیالات اور مداہنت ان میں پیدا ہو گئی۔ بعض حواری جو الگ رہے ان کا بقیہ خاتم انبین
رسول رب العلمين الال إلى يَوْمِ الدِّینِ کے وقت تک چلا۔ لیکن چونکہ اصل توحید آگئی۔
اس لئے ان کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا سے اٹھا لیا اور وہ اپنا کام کر کے خاموشی کے ساتھ اس دنیا سے
گزر گئے۔ چنانچہ سلمان فارسی بھی انہیں لوگوں کے بتائے ہوئے رسول اللہ ا کے پاس
آئے تھے۔
ہمارے حضرت کی زندگی کے آخری ایام میں اور بعد مسیح ثانی کی وفات پر ثابت قدمی وفات کے بھی اس قسم کی تحریکات مخالفین سلسلہ کی
طرف سے ہوتی ہیں۔ اور ہو رہی ہیں۔ ایک وہ وقت تھا کہ ہمارے بر خلاف چاروں طرف سے کفر
کے فتوے شائع ہوتے تھے ۔ ہمارے سلسلہ کے کمزور اور ضعیف انسانوں کو بے طرح کچلا جاتا تھا۔ وہ
انوار العلوم جلد 3
۳۰۹
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو ، نے
ماریں کھاتے تھے ۔ گالیاں سنتے تھے ۔ قتل بے گناہ ہوتے تھے ۔ عدالتوں میں گھسیٹے جاتے تھے ۔ مگر یہ
سب کچھ کس لئے ہوتا۔ صرف اس - س لئے کہ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالی بڑا قادر ہے اور رسول اللہ
کی پیشگوئی کے مطابق اس نے اس امت میں سے ایک مامور بھیج دیا ہے۔ جو دنیا کو گمراہی سے بچائے
اور اس کا نام اس نے مسیح موعود اور مہدی مسعود رکھا ہے ۔ گویا ہم پر فرد جرم اس لئے لگائی گئی کہ
ہم نے خدا کے حکم کو کیوں مانا اور کیوں نہ اسے کو کیوں مانا اور کیوں نہ اسے کہہ دیا کہ ہم کب تک تیرے احکام کو مانتے چلے
جائیں آج تک بہت سے انبیاء کو تو مان لیا اب بس کرو اور ہم کو اس اطاعت سے معاف کرو۔ ہاں
ہم اس لئے واجب القتل قرار دیئے گئے کہ ہم حقیقی بادشاہ کے فرماں بردار ہوئے اور ان باغیوں
کے ساتھ نہیں ملے جنہوں نے اس کے مامور کا انکار کیا۔ اور اگر واقعی یہ کوئی ایسا جرم تھا جس کی سزا
ہم کو یہ ملنی چاہئے تھی۔ تو خدا کی قسم ہم اس جرم کے مرتکب ضرور ہوئے ہیں۔ اور جس طرح
ہمارے حضرت نے رسول اللہ اللہ کی نسبت فرمایا ہے
بعد از خدا بعشق محمد محمر م - :- گر کفر ایس بود بخد اسخت کا فرم
ہم بھی کہتے ہیں کہ اگر خدا کے ماموروں اور رسولوں کا اقرار اور ان کی اطاعت کفر ہے تو خدا
کی قسم ہم اس قسم کے کافر ضرور ہیں۔ اور اگر اس کا نام کفر رکھا جاتا ہے تو اس کفر کو ہم ذریعہ نجات
یقین کرتے ہیں۔
اس کے بعد وہ زمانہ آیا کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو جماعت کی ترقی اور دشمن کا فریب فتوحات دیں اور ہماری جماعت کو روز بروز ترقی ہوئی
شروع ہوئی اور جوں جوں مخالفین سلسلہ نے شور مچایا یہ سلسلہ اور بھی بڑھا اور بیسیوں ہیں جو
مخالفین ہی کی کتب کو پڑھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئے اور جس قدر عذاب ہم کو دیئے گئے ان
سے بجائے ہماری ذلت و کمزوری کے ترقی اور عزت ہی ہوتی گئی۔ جس قدر ہمارے مخالفین نے
ہمیں چاہ گمنامی میں پھینکنا چاہا۔ خدا نے اسی قدر ہم کو شہرت کے ٹیلہ پر بلند کھڑا کیا۔ اور ہماری جماعت
کا رعب مخالفین کے دلوں میں بیٹھ گیا اور خدا کی دی ہوئی نصرت و فتح کو انہوں نے مشاہدہ کیا۔ اور
انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ اسلام کے دشمنوں کی فوجیں ہمارے آگے سے فرار
ہو گئیں۔ اور انہوں نے سن لیا کہ دجال اس مسیح کے مقابل میں گھر نہیں سکا۔ اور ملائکہ کی ہیبت
ناک آواز میں ان کے کانوں میں پہنچیں ۔ تب ان کو یقین ہو گیا کہ اب یہ سلسلہ بڑھے گا اور ہر ایک
سرسبز وادی اور ویران جنگل اور اونچے پہاڑ اور وسیع سمندر پر ان کی آواز بلند ہوگی اور وہ اسلام
انوار العلوم جلدا
۳۱۰
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
کانشان جس میں مشرکانہ خیالات کی وجہ سے بے رونقی اور زنگ پیدا ہو گیا تھا یعنی کلمہ شہادت وہ پھر
اپنی اصلی رونق سے دنیا پر ظاہر ہو گا۔ اور وہ دن دور نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ کے مطابق دنیا
دیکھ لے گی کہ دنیا میں ایک نذیر آیا ۔ مگر دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔
اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو دنیا پر ظاہر کرے گا جب حق کھل گیا۔ اور بات ظاہر
ہو گئی تو شیطان نے وہی حربہ استعمال کرنا چاہا جس سے کہ حضرت مسیح کی جماعت کو دق کیا تھا۔ اور
ان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو توڑ دیا تھا یعنی اس نے مولویوں اور گدی نشینوں سے کام بگڑتا ہوا دیکھ کر
امراء اور تعلیم یافتہ گروہ کو چنا اور چونکہ یہ لوگ اکثر یا تو لاند ہب ہوتے ہیں۔ یا دین کی حقیقت سے
غالبا نا واقف اور عملی حصہ میں تو فیصدی بہت ہی کم نکلیں گے جو جماعت نماز بلکہ صلوۃ و صوم و زکوة
کے پابند ہوں۔ اس لئے ان کے ہاتھوں میں وہی حربہ دیا جو حواریوں کے مقابلہ میں غیر قوموں کو دیا
تھا۔ یعنی وہ صلح کے لئے بڑھے اور انہوں نے اپنے چہرے ایسے بنائے گویا اسلام کے غم نے ان کی کمر
توڑ دی ہے اور مختلف فرقوں کا تفرقہ دیکھ کر ان کے دل پر اگندہ اور آنکھیں پرنم ہیں اور یہ ایسا بوجی
ہے کہ جس سے ان کی پشت خم ہو رہی ہے اور مسلمانوں کی تباہی کو دیکھ کر وہ بے موت مر رہے
ہیں۔ اور ایسی حالت بنا کر وہ ہمارے پاس آئے اور اپنی خطاؤں کا اقرار کیا اور کہا کہ ہماری غلطی تھی
کہ ہم آپ لوگوں سے الگ ہوئے اور بزرگوں کا کام ہمیشہ خطاؤں سے چشم پوشی کرنا ہو تا ہے پس
آپ ہماری غفلت سے نظر اندازی کریں اور ہم کو اپنا خیر خواہ تصور کریں اور آج سے ہم میں اور
آپ میں یگانگت ہو جائے اور ہم ایک ہو کر اسلام کو دشمنوں سے بچائیں۔ اور اس کے بعد ایک
عاشق مفتون کی طرح انہوں نے ہم سے گلہ شروع کیا اور کہا کہ جب ہم میں اور آپ میں کوئی اصولی
فرق نہیں اور ہمارا ایک ہی خدا ا اور ایک ہی رسول ہے تو آپ ہم سے الگ کیوں ہوئے اور ہمارے
پیچھے نمازیں پڑھنی کیوں چھوڑ دیں اور کیا ضرور تھا کہ اگر ہمارے جہاں سے کوئی خطا ہوئی تھی تو
آپ اس کا نوٹس لیتے اور اس پر بگڑ بیٹھتے ۔ آپ کو تو بڑے رحم اور و اور وسعتِ نظر سے کام لینا چاہئے تھا
اور صرف اس بات پر کہ ہم مرزا صاحب کو مأمور من اللہ نہیں مانتے کا فر قرار دینا آپ کی شان سے
بہت بعید تھا۔ اور ہم تو مرزا صاحب کو ایک بڑا راست باز انسان اور اسلام کا سچا خادم تصور کرتے
ہیں اور صرف آپ سے اس اقدر قدرا اختلاف ہے کہ ہم آپ کے بعض ان دعاوی کو نہیں نہیں مانتے ما کہ جن
میں وہ اپنے آپ کو خدا کی طرف سے رسول اور مسیح موعود اور مہدی مسعود ہونے کا ذکر کرتے ہیں
اور مختلف موقعوں پر مختلف لوگوں کے سامنے ان باتوں پر اتنا زور دیا کہ قریب تھا کہ بہت سے
انوار العلوم جلد 1
۳۱۱
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھر آتے۔ اور وہ مدت کے بچھڑے ہوؤں کی طرح ان سے لیٹ جاتے۔
اور آپس کے اختلافات گلے لگ کر مٹائے جاتے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہوا اور حضرت
صاحب کا مہدویت کارنگ غالب رہا۔
جانے کے
اور عین مصیبت میں پڑ جانے ۔
سلسلہ کی حفاظت اور دشمن کے فریب کا قلع قمع وقت اللہ تعالی نے ہماری حفاظت
کی اور کئی لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی کہ اگر ایک مأمور کے بھیجنے کے بعد یہی نتیجہ نکلتا ہے اور
انجام ایسا ہی ہوتا ہے اور باوجود اس کے انکار کے پھر بھی انسان خدا تعالیٰ کا پیارا ہی رہتا ہے تو ہم کو
اس قدر مشکلات میں پڑ جانے کی کیا ضرورت تھی اور کیوں خدا نے ایک مامور کو بھیج کر خواہ مخواہ ہم
کو مصیبتوں میں ڈالا اور اپنوں اور بیگانوں کی نظر میں حقیر کیا اور کافر ٹھہرایا۔ انہوں نے خیال کیا کہ
اگر ایک مأمور کا انکار ایسا ہی ایک چھوٹا سا انکار تھا اور خفیف بات تھی تو خدا نے یہ کیوں کہا کہ میں
اس کے انکار کے بدلہ میں دنیا کو ہلاک و برباد کردوں گا۔ اور طرح طرح کے عذاب اس دنیا میں بھیجے
اور لاکھوں انسانوں کو دیکھتے دیکھتے ہلاک کر دیا اور کیوں اتنی مدت تک ملک کے علماء و فضلاء کو اس
کی مخالفت کی وجہ سے ذلت سے مارتا رہا۔ اور کیا وجہ ہوئی کہ آج سے ہزاروں سال پہلے نبیوں کی
زبان پر اس کی خبر دی اور انجیل میں اس کا ذکر کیا اور قرآن شریف میں اس کی بعثت کی نسبت
پیشگوئی کی اور اگر یہ ایک معمولی بات تھی اور ایک فروعی سا فرق تھا تو کیوں اس نے خود اس کو
الہام کے ذریعہ سے کہا کہ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ عني
وہ مسلمان جو تیرا انکار کرتے ہیں اور تیرے منکر ہیں ان کو رفتہ رفتہ کمزور کر دوں گا اور تجھے وہ
عظمت دوں گا کہ تیرے پیرو ہمیشہ ان سے معزز رہیں گے اور ان باتوں کے سوچنے کے بعد ان کے
دل بشاش ہو گئے اور انہوں نے جان لیا کہ عین گڑھے میں گرتے ہوئے خدا تعالیٰ نے ہماری رہبری
کی لیکن یہ شور بڑھتا گیا۔ اور اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے مخالف کھلے طور پر اخباروں میں اس
بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس جدائی کو جانے دو اور ہم سے آملو گو مرزا صاحب سے دعاوی میں
غلطی ہوئی۔ اور ایسے موقع پر میں نے ضروری جانا کہ ایسے لوگوں کی دھوکہ دہی کو ظاہر کروں اور
اس خطرہ سے جو تعلق کے نیچے مخفی ہے انہیں آگاہ کروں اور اس معاملہ میں حضرت صاحب کی جو
رائے ہے اس سے بھی ان کو مطلع کروں ۔ تاکہ وہ اپنے قدموں پر مضبوط ہو کر جم جائیں۔ اور میں سیچ
سچ کہتا ہوں اور میرے دل میں اس بات کے لکھنے میں کوئی نفاق کا شائبہ نہیں ۔ اگر میں نفاق کو پسند
انوار العلوم جلد !
۳۱۲
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
کرتا تو سب سے پہلے غیر احمدیوں کی عظیم الشان جماعت میں ملنے کی کوشش کرتا اور یہ تو ظاہر ہے کہ
اس طرح حضرت صاحب کو جو گالیاں دی جاتی ہیں وہ کم ہو جاتیں۔ اور کون نہیں چاہتا کہ اس کے
باپ کو لوگ گالیاں نہ دیں اور اس کے والد کی نسبت نخش الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔ پس اگر
آپ لوگ ان کو پیر سمجھ کر دشمنوں کے حملہ سے بچانا چاہتے ہیں تو میرے ان سے دو رشتے ہیں۔ وہ
میرے والد بھی ہیں اور آتا اور پیر بھی لیکن میں نفاق پر موت کو ترجیح دیتا ہوں اور اس وقت سے
پناہ مانگتا ہوں جب میں وہ بات کروں جو میرے دل میں نہیں اور میں اللہ تعالیٰ کی اس معاملہ میں
نصرت چاہتا ہوں اور میں اس سے مدد مانگتا ہوں۔ کہ وہ مجھے گناہوں میں پڑنے سے بچائے۔ میں جانتا
ہوں کہ کوئی مجھے گناہوں کی بھٹی سے نہیں بچا سکتا مگر اللہ اور مجھے کامل یقین ہے کہ مَنْ يَهْدِي الله
فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ پس اس سے ہر قسم کی شرارت نفس اور خبث باطن سے
پناہ مانگتے ہوئے میں نے اس کام کو کیا ہے اور میں اس سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے ضرور بچائے گا
اور ہر قسم کے ابتلاؤں سے محفوظ رکھے گا۔
غرضیکہ اے عزیزو ! ہمارا ایمان ہے کہ حضرت صاحب خدا کے مرسل تھے اور مأمور من اللہ
تھے اور ہمار ا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء ہمیشہ بھیجتا رہتا ہے اور نہ معلوم اور کتنے انبیاء آگے
بھیجے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہمارا ایمان ہے کہ حضرت نبی کریم محمد رؤوف رحیم رسول اللہ خاتم النبیین
کے بعد کوئی تشریعی نبی نہیں آئے گا اور آپ ہر قسم کی نبوتوں کے خاتم ہیں اور آئندہ جس کو اللہ
تعالی تک رسوخ ہو گا وہ آپ ہی کی اطاعت کے دروازہ سے گزر کر ہو گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
شریف میں فرمایا کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَا تَبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ ( آل عمران : ۳۲) او رای
میں آپ کی عزت ہے۔ کیونکہ کیا وہ شخص معزز کہلا سکتا ہے جس کے ماتحت کوئی بھی افسر نہ ہو۔ بلکہ
معزز وہی ہوتا ہے جس کے ماتحت بہت سے افسر ہوں۔ دنیا میں ہی دیکھ لو کہ تم بادشاہ کے لقب کو
زیادہ معزز جانتے ہو یا شہنشاہ کے لقب کو ۔ پس شہنشاہ کا لفظ اس لئے کہ اس میں بادشاہوں پر
حکومت کا مفہوم پایا جاتا ہے بادشاہ پر معزز ہے ادنیٰ نہیں ۔ اسی طرح ایسی نبوت جس کے ماتحت اور
نبوتیں بھی ہوں اس نبوت سے اعلیٰ اور افضل ہے جس کے ماتحت اور نبوت کوئی نہ ہو ۔ کیا وہ شخص
زیادہ معزز ہو گا جو دربار شاہی تک انسان کو پہنچا دے یا جو دروازہ پر ہی لے جا کر چھوڑ دے۔ پس
ہمارا یقین ہے کہ محمد رسول اللہ اللہ اپنی امت میں سے لوگوں کو اٹھا کر اعلیٰ مقامات پر پہنچا دیتے
ہیں اور آپ کے ماتحت ہزاروں نبی ہوں گے ۔ جو آپ کے ایک ایک لفظ کو قابل اطاعت جائیں
انوار العلوم جلدا
۳۱۳
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
گے اور آپ کی محبت اور فرمانبرداری کو ذریعہ نجات یقین کریں گے ۔ کیا یہ زیادہ معزز درجہ ہے یا وہ
جو ہمارے مخالف پیش کرتے ہیں۔ پس ہم اسی اصل کے ماتحت حضرت مسیح موعود کو بموجب
احادیث صحیح نبی اور مامور مانتے ہیں اور اس اعتقاد سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں فرق نہیں
آتا بلکہ اور بھی اعلیٰ ثابت ہوتی ہے۔
اور ہمارا ایمان ہے کہ جیسے اور انبیاء کے منکرین اللہ تعالی کی درگاہ سے بعید
سکرین کی ذلت کئے جاتے تھے آپ کے منکرین کا بھی یہی حال ہے اور اس کا نمونہ ہم نے
اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے پس کیسے تعجب کی بات ہوگی اگر ہم باوجود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے
کے پھر اس بات سے انکار کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے مخالفین کو سخت ذلت دی ہے اور دنیاوی
عزت کو دیکھ کر ہماری آنکھیں چندھیا جائیں۔ ہمیں وہ دقتیں اور مشکلات پیش نہیں آئیں جو
صحابہ کو پیش آئیں تھیں۔ پھر ہماری بزدلی کیا ایمان کی کمزوری پر دال نہ ہو گی ؟ ہم یہ کب کہتے ہیں
کہ ہمارے مخالف کا فر باللہ ہیں۔ لیکن اس میں کیا شک ہے کہ وہ کافر بالمأمور ہیں کافر کے معنی منکر
کے ہیں۔ پس یہ کیسا جھوٹ ہے کہ اگر ہم باوجود ان کے انکار کے پھر ان کو مؤمن کا مومن ہی
سمجھیں مؤمن تو وہ تب ہو سکتے ہیں کہ جب اپنے عقائد باطلہ سے رجوع کریں اور حضرت مسیح کے
خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کریں جو حقیقت میں منکر ہے اسے ہم مؤمن کیونکر کہہ سکتے ہیں۔ پس جو لوگ
کہ باوجود ہزاروں نشانوں کے دیکھنے کے انکار کرتے ہیں ان کے کافر بالمأمور ہونے میں کوئی شک
نہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے احکام کی ایک ذرہ بھر بھی عزت نہیں کرتے؟ کیونکہ اگر وہ خوف خدا
رکھتے اور ان کے دل میں نور ایمان ہوتا تو وہ ایک مأمور کی بے قدری اس قدر کیوں کرتے۔
تعجب ہے کہ یہ لوگ اس موعود ذہنی کو تو اس قدر درجہ دیتے ہیں کہ اس کے منکر
موعود ذہنی کافر ہوں گے اور جو اس کی مخالفت کرے گا۔ ے گا۔ وہ دجال ہو گا اور ہلاک کیا جائے گا پھر
جب حضرت مسیح موعود اس بات کے مدعی ہیں کہ میں وہی ہوں۔ تو پھر آپ کی مخالفت کے باوجود
ہم سے کسی اور فتوے کے کیوں امیدوار ہیں جو کچھ اس آنے والے موعود کے مخالفین کی نسبت
ان کا خیال ہے ہم تو اس سے ان لوگوں کو کم ہی جانتے ہیں ہیں۔
حضرت صاحب کے زمانہ میں بھی بار بار اس مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے اور صلح کا ہونا ممکن نہیں ہمیشہ آپ نے اس کو خوب واضح کر کے بیان کیاہے اور ایسا کھول دیا
ہے کہ اس کا انکار سوائے اس کے کہ کوئی ان فتووں کو نظر انداز کر دے اور کسی طرح سے نہیں ہو
انوار العلوم جلد 1
۳۱۴
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
سکتا۔ پھر ہمارے مخالف کیوں بار بار ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں وہ زمانہ یاد کریں جبکہ کفر کی
بوچھاڑ ہم پر پڑتی تھی۔ اور ملامت کے تیروں سے ہمارا بدن زخمی کیا جاتا تھا اور تمام لوگوں کی
آنکھیں اس طرف لگی ہوئی تھیں کہ کب یہ سلسلہ تباہ ہوتا ہے اور ایسے وقت میں خدا نے ہماری
تائید کی اور ہر ایک دکھ اور درد سے ہم کو بچایا اور ہر ایک شر سے ہم کو محفوظ رکھا تو ہم کیسے ناشکر
گزار ہوں گے کہ جب خدا نے ہم کو ہر مصیبت سے بچا کر امن کی زندگی عطا فرمائی تو ہم کو اس
وقت یہ نہیں چاہئے کہ لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ (ہود: ۱۱۲۴) کی نمی کو نعوذ
باللہ کہیں پس پشت ڈال دیں۔ ہاں سوچو تو سہی کہ جس کے باپ کو کوئی جھوٹا سمجھتا اور مفتری خیال
کرتا ہے تو وہ اس سے تعلق توڑ دیتا ہے اور اس سے دوستی اور محبت پیدا نہیں کر سکتا پس ہم کس
طرح ان لوگوں سے جو ہمارے والد سے زیادہ معزز اور محبوب انسان کی ہتک کریں اور اسے جھوٹا
خیال کریں صلح کر سکتے ہیں ۔ اگر ہم ایسا خیال کریں تو ہم سے زیادہ بے شرم کون ہو سکتا ہے اسلام
نے دنیا کے معاملات میں تعصب اور مخالفت کو ناجائز قرار دیا ہے پس ہم جہاں تک دنیا کا تعلق ہے
ان لوگوں سے نرمی کا برتاؤ کر سکتے ہیں۔ لیکن دین کے معاملہ میں یہ اور راہ پر قدم زن ہیں اور ہم
اور راہ پر اور یہ ایسا ہی معاملہ ہے جیسا کوئی شخص مسلمان ہو کر اپنے والدین سے ہر قسم کا سلوک
کرتا ہے اور شرعاً اس کی ممانعت نہیں بلکہ حکم ہے۔ لیکن ان کے پیچھے نمازیں پڑھنے میں ہم کو تاتل
ہے اور اس کے ذمہ دار خود یہی لوگ ہیں۔ کفر کی ابتداء انہوں نے کی نہ ہم نے ۔ اول اول تو خدا
نے رحم کیا اور کوئی حکم نہ دیا لیکن جب مخالفت حد سے بڑھ گئی تو خدا نے چاہا کہ ان کو اس فیض سے
محروم کر دے جو ان کو اس مأمور من اللہ سے برائے نام تعلق کی وجہ سے تھا اور اس نے فیصلہ کر دیا
کہ اب ان لوگوں سے تمہارا کوئی تعلق نہیں تو اب کسی طرح ممکن ہے کہ ہم خد اتعالیٰ کے فیصلہ کو
تو ڑکر ان سے مل جائیں ۔
اور ہمارے مخالف اپنے دل میں اتنا تو کیا مأمور من اللہ غلطی خوردہ ہو سکتا ہے ؟ سوچیں کہ جب وہ حضرت مسیح موعود کو
راستباز مانتے ہیں تو کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر وہ جھوٹ بولتے رہے ہیں اور جو لوگ یہ
کہتے ہیں کہ اس معاملہ میں ہم ان کو جھوٹا نہیں بلکہ غلطی خوردہ جانتے ہیں وہ الہام کی حقیقت سے
بالکل ناواقف ہیں اور در حقیقت اس کے منکر ہیں۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک شخص روز
اس بات کا مدعی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے کلام کیا اور کہا کہ تو مامور ہے اور مرسل ہے اور
انوار العلوم جلد 1
۳۱۵
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
پھر بھی وہ غلطی پر ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہو گا جیسے زید روز ہم کو ، زید روز ہم کو کہے کہ میں آج عمر سے ملا ہوں اور ہم
باوجود اس کلام کے روز مرہ سننے کے پھر یہ کہیں کہ اس کو غلطی لگی ہوئی ہے ایسے شخص کی نسبت
کوئی عقلمند غلطی کا فتوئی نہیں دیتا۔ بلکہ یا تو اسے جھوٹا سمجھا جاتا ہے یا سچا۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ
تین سال تک حضرت صاحب اس بات کا دعوی کرتے رہے کہ قریبا رو زخد اتعالیٰ مجھ سے کلام کرتا
ہے اور ہزاروں عبار عبارتیں پیش کر دیں کہ یہ مجھ پر نازل ہوئی ہیں اور اصل حقیقت یہ تھی کہ محض
وہ دھوکا میں پڑے ہوئے تھے ۔ (نعوذ باللہ من ذالک) پس جو شخص کہتا ہے کہ میں حضرت مرزا
صاحب کو راستباز اور اسلام کا سچا خیر خواہ یقین کرتا ہوں اور ؟ تا ہوں اور پھر آپ کے الہامات کو نہیں مانتا وہ یا تو
منافق ہے کہ اپنے دل کا خبث ظاہر نہیں کرتا اور اصل میں پورے رے طور سے منکر ہے اور ریا پاگل ہے
کہ اس میں اتنی بھی تمیز نہیں کہ وہ سمجھ سکے کہ کوئی شخص تمہیں سال تک اس بات میں دھوکا نہیں
کھا سکتا کہ خدا تعالیٰ روز مجھ سے کلام کرتا ہے اور حالانکہ بات کچھ بھی نہیں پس دونوں صورتوں
میں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا۔
اب میں وہ عبارتیں درج کرتا ہوں کہ جو حضرت مسیح موعود کا قول اورالهای شہادتیں صاحب نے مختلف کتب میں لکھی ہیں تاکہ میرے
دوستوں کو معلوم ہو کہ حضرت اقدس کا منشاء کیا تھا سب سے پہلے میں وہ عبارت درج کرتا ہوں جو
حضرت صاحب نے الہام کی بناء پر لکھی ہے اور جس کا کوئی احمدی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ اس خط میں
درج ہے جو آپ نے عبدالحکیم کے جواب میں لکھا ہے وَهُوَ هُذَا
اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ ہزار ہا آدمی جو میر میری جماعت میں شامل نہیں کیا راستبازوں۔ بار سے
خالی ہیں تو ایسا ہی آپ کو یہ خیال بھی کر لینا چاہئے کہ وہ ہزار ہا یہود اور نصاری جو اسلام نہیں لائے
کیا وہ راستبازوں سے خالی تھے ۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو
میری دعوت پہنچتی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک
قابل مؤاخذہ ہے تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اب میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل ہزاروں
تاریکیوں میں مبتلا ہے خدا کے حکم کو چھوڑ دوں اس سے سہل تر بات یہ ہے کہ ایسے شخص کو اپنی
جماعت میں سے خارج کرتا ہوں۔ ہاں اگر کسی وقت صریح الفاظ سے آپ اپنی تو یہ شائع کریں! ریں اور
اس خبیث عقیدہ سے باز آجائیں تو رحمت الہی کا دروازہ کھلا ہے وہ لوگ جو میری دعوت کے رو
کرنے کے وقت قرآن شریف کی نصوص صریحہ کو چھوڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشانوں