مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلد 1
۳۱۶
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
سے منہ پھیرتے ہیں ان کو راستباز قرار دینا اسی شخص کا کام ہے جس کا دل شیطان کے پنجے میں
گرفتار ہے "۔
اب اس عبارت سے مفصلہ ذیل باتیں نکلتی ہیں اول تو یہ کہ حضرت صاحب کو اس بات کا الہام
ہوا ہے کہ جس کو آپ کی دعوت پہنچی اور اس نے آپ کو قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں دو سرے یہ
کہ اس الزام کے نیچے وہی لوگ نہیں ہیں کہ جنہوں نے تکفیر میں جد وجہد کی ہے بلکہ ہر ایک شخص
جس نے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں اور تیسرے یہ کہ وہ خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے اور
سزا کا مستحق ہے چوتھے یہ کہ اس عقیدہ کی وجہ سے کہ حضرت صاحب کے منکر کافر نہیں بلکہ ناجی
ہیں عبدالحکیم مرتد کو آپ نے جب تک وہ اس عقیدہ سے توبہ نہ کرے جماعت سے خارج کر دیا۔
پانچویں یہ کہ آپ فرماتے ہیں کہ یہ عقیدہ خبیث ہے۔ چھٹے یہ کہ جو شخص حضرت صاحب کے
منکرین کو اور آپ کے دعاوی کے نہ ماننے والے کو راستباز قرار دیتا ہے اس کا دل شیطان کے پنجہ
میں گرفتار ہے۔ یہ باتیں میں نے اپنے پاس سے نہیں بنائیں بلکہ حضرت کے لفظ ہیں جو نقل کئے
گئے ہیں جو چاہے قبول کرے اور چاہے تو رڈ کر دے ۔
اس عبارت میں جو آتا ہے کہ یہ بات مجھے الہام سے بتائی گئی ہے اس کی تائید ان الہامات سے
بھی ہوتی ہے جن میں کہ منکرین حضرت کو کافر کہا گیا ہے - قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ اللهُ قُلْ عِنْدِى شَهَادَةً مِّنَ اللهِ فَهَلْ أَنتُمْ مُؤْمِنُوْنَ قُلْ عِنْدِي شَهَادَةً مِّنَ اللَّهِ
فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ وَقُلِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلَ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ عَسَى رَبُّكُمْ
انْ يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُوْرَ
اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ اللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ قُلْ جَاءَ كُمْ نُورٌ مِّنَ اللَّهِ فَلَا
تَكْفُرُوا إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ رَدَّ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِّنْ
فَارِسَ شَكَرَ اللهُ سَعْيَةَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكُفَّارُ إِنِّي مِنَ الصُّدِقِيْنَ وَ عِنْدِي شَهَادَةً مِّنَ اللَّهِ وَ
إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ لَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا غرض
جیسا کہ حضرت صاحب نے مذکورہ بالا عبارت میں فرمایا ہے کہ مجھے الہام سے بتایا گیا ہے کہ تیرے نہ
ماننے والے خواہ کفر ہوں یا خاموش۔ مسلمان نہیں ہیں اور خدا کے حضور سزا کے مستحق ہیں اور
یہ کہ ان کو راستباز جاننے والا شیطانی خیال کے درپے ہے جب تک تو بہ نہ کرلے ۔ ان باتوں کی
تصدیق مذکورہ بالا الہامات سے بھی ہوتی ہے ۔ ( تذکرہ )
ار العلوم جلد 1
۳۱۷
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
پس جبکہ ہم کو سچائی کے ماننے کا دعوی ہے تو کیا ہمارا
اهمار اتفاق نه
حق کو چھپانے والا منافق ہے ہو گا اگر ہم ان باتوں کو چھپا دیں۔ کیا کوئی مسلمان برداشت
کرتا ہے کہ اس کا کوئی دوسر دوست ہندوؤں سے بھی کچھ کچھ تعلق رکھے اور کبھی کبھی ان کو یہ سنادے
کہ ہم آپ کو بھی ناجی اور اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ سمجھتے ہیں۔ وہاں کیوں اس اء اعتقاد کو برا برا کہا کہا جاتا ہے
اس لئے کہ نفاق ہے ۔ پس اس جگہ بھی وہی نفاق ہو گا بلکہ اگر ہم مخالف کے سامنے دبی زبان سے اس
کے حق پر ہونے کا بھی کچھ اقرار کریں گے تو اس کے دو برے نتیجے ہوں گے ایک تو یہ کہ تھوڑے
دنوں بعد جب ہمارا اصلی عقیدہ دشمن کو معلوم ہو گا تو اس کے دل میں ہماری طرف سے سخت نفرت 1
بیٹھ جائے گی اور وہ سمجھے گا کہ یہ اول درجہ کے جھوٹے ہیں اور دوسرے یہ کہ جب حضرت صاحب
نے ایسا صاف فتوی دیا ہے تو لوگ مروڑ مروڑ کر کچھ کے کچھ معنی کرتے ہیں تو اگر اس موقعہ پر ذرا
بھی غفلت سے کام لیا گیا۔ تو اس سے آئندہ کے لئے سخت برے نتائج پیدا ہوں گے اور آئندہ اس
خاموشی کو اجماع قرار دیا جا کر اس سے نہ معلوم کیا کیا نتائج نکالے جائیں گے اور آئندہ زمانہ میں
نیک لوگ ہماری نسبت وہی الفاظ استعمال کریں گے جو اب ہم پولوس وغیرہ کی نسبت استعمال کرتے 1
ہیں اور بجائے نیک دعا دینے کے بد دعاؤں کے نشانہ ہوں گے اور اس وقت کی ہماری کوتاہی آئندہ
زمانہ کے لئے نمونہ بد ہوگی۔ کیونکہ کسی مامور کے قرب کے زمانہ کے لوگوں کے افعال بھی بطور سند
کے پکڑے جاتے ہیں۔
اور یہ خیال کرنا کہ مخالف زیادہ ہیں اس لئے ہم کو ڈر کر قدم رکھنا چاہئے ایک خیال باطل ہے
کیونکہ حضرت صاحب کے زمانہ کی نسبت ہم اس وقت زیادہ ہیں اور حضرت صاحب نے کبھی
ڈرنے کی تعلیم نہیں دی بلکہ صاف مقابلہ کیا ہے ۔ اور اللہ تعالٰی کے فضل سے ہم کو کچھ نقصان نہیں
پہنچا ہماری جماعت آگے سے بہت زیادہ ہے اور بڑھ رہی ہے۔
مذکورہ بالا عبارت میں ایک لفظ قابل تشریح ہے اور وہ یہ کہ حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ
جس کو میری دعوت پہنچ گئی اور اس نے نہ مانا تو وہ مسلمان نہیں اور دعوت پہنچنے کے یہ معنی بھی ہو
سکتے ہیں کہ ایسے رنگ میں پہنچے کہ جس کو وہ قبول کرے لیکن مخالفین کو ابھی ایسے رنگ میں دعوت
نہیں پہنچی۔ اور یہ اعتراض عبدالحکیم نے بھی کیا ہے جس کا جواب میں حضرت صاحب کی اپنی
کتاب سے دیتا ہوں آپ حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں۔
انوار العلوم جلد |
VIM
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
دو امر ضروری ہیں وہ شخص جو خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہے دعوت پہنچنے سے کیا مراد ہے ؟ وہ لوگوں کو اطلاع دے دے کہ میں خداز
خدا تعالیٰ کی طرف
سے بھیجا گیا ہوں اور ان کو ان غلطیوں پر متنبہ کر دے کہ فلاں فلاں اعتقاد میں تم خطا پر ہو یا فلاں
فلاں عملی حالت میں تم سست ہو دوسرے یہ کہ آسمانی نشانوں اور دلائل عقلیہ اور نقلیہ سے اپنا سچا
ہونا ثابت کرے۔
پھر فرماتے ہیں کہ میں نے پنجاب ہندوستان کے بعض کیا آپ نے دعوت پہنچادی؟ شہروں میں خود جا کر خدا تعالی کے پیام کو پہنچادیا۔ اور ستر
کے قریب کتابیں عربی اور فارسی اور اردو اور انگریزی میں حقانیت اسلام کے بارے میں جن کی
جلدیں ایک لاکھ کے قریب ہوں گی تالیف کر کے ممالک اسلام میں شائع کی ہیں اور اس مقصد کے
لئے کئی لاکھ اشتہار شائع کیا ہے اور ہمارے۔ سلسلہ سے غیر ملکوں کے لوگ بے خبر نہیں بلکہ
امریکہ اور یورپ کے دور دراز ملکوں تک ہماری دعوت پہنچ گئی ہے۔
اور جس پر خدا کے نزدیک اتمام حجت نزدیک اتمام حجت نہیں ہوا اور جن پر اتمام حجت نہیں ہوا ان کا حکم وہ مکذب اور منکر ہے تو گو شریعت نے جس کی بناء
ظاہر پر ہے اس کا نام بھی کافر رکھا ہے اور ہم بھی باتباع شریعت اس کو کافر کے نام سے ہی پکارتے
ہیں وہ خدا کے نزدیک بموجب آيت لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: ۲۸۷) قابل مؤاخذه۔
نہیں ہو گا۔
ان مندرجہ بالا آیتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اول تو یہ ضروری نہیں کہ زید یا بکر کہے کہ مجھ
پر اتمام حجت نہیں ہوا اور مجھے دعوت نہیں پہنچی بلکہ اتنا کافی ہو گا کہ وہ نبی لوگوں کو اطلاع دے
دے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ نشانات ہوں اور بس اتمام حجت ہوئی اور دعوت پہنچ
گئی اور بات بھی یہی درست ہے کیونکہ جب اس شخص نے لوگوں کو کھول کھول کر سنا دیا اور
نشانات آسمانی ظاہر ہو گئے تو پھر کسی کا یہ کہنا کہ فلاں فلاں کو ابھی دعوت نہیں پہنچی کیسا غلط مسئلہ ہے
اگر یہ اصول لیا جائے گا تو ماننا پڑے گا کہ کسی مأمور کی دعوت سوائے ان لوگوں کے جو اس کی بیعت
میں داخل ہوئے کسی کو نہیں پہنچی اور قرآن شریف اور رسول اللہ لی اور دیگر اولیائے کرام
نے جو لوگوں کو کافر کہا ہے سب جھوٹ ہو جائے گا۔
دوسری بات یہ نکلتی ہے کہ حضرت صاحب نے پوری طرح سے تبلیغ کر دی ہے اور ہندوستان
انوار العلوم جلد 1
۳۱۹
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
میں تبلیغ ہو چکی ہے بلکہ بعض دیگر ممالک میں بھی ۔
تیسری یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جن کو تبلیغ نہیں ہوئی۔ اس کا حساب خدا کے ساتھ ہے ہم
نہیں جانتے کہ تبلیغ ان کو ہو چکی ہے یا نہیں کیونکہ کسی کے دلی خیالات پر آگاہ نہیں اس لئے چونکہ
شریعت کی بناء ظاہر پر ہے ہم ان کو کافر کہیں گے گو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ وہ سزا کے لائق ہیں۔
یا بموجب حدیث صحیح پھر موقعہ دیئے جانے کے لائق ہیں۔
ہیں :
جو حضرت صاحب کو نہیں مانتا اور کافر بھی نہیں کہتارہ بھی کافر ہے۔ حضرت صاحب فرماتے
31
یہ عجیب بات ہے کہ آپ کا فر کہنے والے اور نہ ماننے والا نے والے کو دو قسم کے انسان ٹھراتے ہیں
حالانکہ خدا کے نزدیک ایک ہی قسم کے ہیں کیونکہ جو شخص مجھے نہیں مانتادہ اسی وجہ سے نہیں مانتا
کہ وہ مجھے مفتری قرار دیتا ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا پر افتراء کرنے والا سب کافروں سے
بڑھ کر کافر ہے " (حقیقۃ الوحی صفحہ (۱۶۳) حاش (1) حاشیہ پر لکھتے ہیں ” سوجو شخص مجھے نہیں مانتادہ مجھے مفتری قرار
دے کر مجھے کافر ٹھہراتا ہے اس لئے میری تکفیر کی وجہ سے آپ کا فر بنتا ہے ۔ “ پھر فرماتے ہیں کہ
علاوہ اس کے جو مجھے نہیں مانتارہ خدا اور رسول کو بھی نہیں مانتا کیونکہ میری نسبت خدا اور رسول
کی پیشگوئی موجود ہے " پھر فرماتے ہیں اب جو شخص خدا اور رسول کے بیان کو نہیں مانتا اور
et
"
قرآن کی تکذیب کرتا ہے اور عمد اخد اتعالیٰ کے نشانوں کو رد کرتا ہے اور مجھ کو باوجود صد ہا نشانوں
کے مفتری ٹھراتا ہے وہ مؤمن کیوں کر ہو سکتا ہے " (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۶۴)
اب جبکہ میں حضرت صاحب کی ایک ایسی عبارت نقل کر چکا
متردّد کے لئے کفر کا فتویٰ ہوں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کافر کہنے والے اور نہ
ماننے والے ایک ہی قسم کے لوگ ہیں اور دونوں میں کوئی فرق نہیں اور جس طرح کافر کہنے والا
ایک مسلمان کو کافر کہہ کر کافر بنتا ہے اسی طرح ایک نبی کو نہ ماننے والا اسے نہ ماننے کی وجہ سے کافر
ٹھہرتا ہے میں ایک اور حوالہ درج کرتا ہوں جس میں آپ نے اس شخص کو بھی جو آپ کو سچا جانتا
ہے مگر مزید اطمینان کے لئے ابھی بیعت میں توقف کرتا ہے کافر ٹھرایا ہے چنانچہ آپ ضمیمہ براہین
احمد یہ صفحہ ۱۸۷ میں اس سوال کے جواب میں کہ "چونکہ حضرت کی اب تک کوئی ایسی تأثیر روشن
طور پر ظہور میں نہیں آئی اور دو تین لاکھ آدمی کا حضرت کے سلسلہ میں داخل ہونا گو یا د ریا میں سے
ایک قطرہ ہے پس اگر تأثیر بین کے ظہور تک کوئی بغیر انکار کے داخل سلسلہ ہونے میں توقف اور
انوار العلوم جلد 1
۳۲۰
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
سے
ہر
تاخیر کرے تو یہ جائز ہو گا یا نہیں " فرماتے ہیں کہ " توقف اور تاخیر بھی ایک قسم انکار کی ہے " اب ہے
ایک دانا اور عقلمند انسان دیکھ سکتا ہے کہ سائل نے اپنے سوال میں کس قدر شرائط لگائی ہیں کہ
ایک شخص آپ کو کو جھوٹ جھوٹا بھی نہیں مانتا۔ اور آپ کا انکار بھی نہیں کرتا اور محض مزیدا اطمینان کے
لئے بیعت میں ابھی توقف کرتا ہے تو اس کی نسبت کیا فتوی ہے جس کے جواب میں آپ فرماتے
ہیں کہ اس کا بھی وہی حال ہے جو منکر کا حال ہے اور منکر کا حال اوپر کے فتویٰ میں جو حقیقۃ الوحی
نقل کیا گیا ہے درج ہے یعنی اسے کا کافر قرار دیا گیا ہے بلکہ وہ بھی جو آپ کو کافر تو نہیں کہتا مگر
آپ کے دعوی کو نہیں مانتا کافر قرار دیا گیا ہے بلکہ وہ بھی جو آپ کو دل میں سچا قرار دیتا ہے اور
زبانی بھی آپ کا انکار نہیں کرتا لیکن ابھی بیعت میں اسے کچھ توقف ہے کافر قرار دیا گیا ہے پس
سوچنے کا مقام ہے کہ حضرت صاحب نے اس معاملہ میں کس قدر تشدد سے کام لیا ہے اور عقل بھی
یہی چاہتی ہے کیونکہ اگر ایک ہندو رسول اللہ کو سچا مانے اور دل میں اقرار بھی کرے اور ظاہر طور
پر انکار بھی نہ کرے ۔ ہاں بعض واقعات کی وجہ سے ابھی کھلم کھلا اسلام لانے سے پر ہیز کرے تو ہم
اسے کبھی بھی مسلمان نہیں کہتے بلکہ اسے کافر ہی سمجھتے ہیں۔ اور شریعت اسلام کبھی اس کے ساتھ
ناطہ رشتہ کو جائز نہیں رکھتی۔ یعنی اس کے ساتھ کسی مسلمان عورت کے بیاہ دینے کی اجازت نہیں
دیتی۔ پس اسی طرح اس غیر احمدی کا حال ہے جو حضرت صاحب کو دل میں سچا بھی جانتا ہے لیکن ابھی
بیعت کرنے میں مترو رہی ہے پس جو لوگ ابھی آپ کے دعوئی کے ماننے میں متردد ہیں ان کی نسبت
حضرت صاحب نے کفر کا فتوی دیا ہے جیسا کہ میں حضرت صاحب کی عبارتیں اوپر نقل کر آیا ہوں۔
ہر پر ہے اس لئے ہم
پھر دوسری جگہ فرماتے ہیں "چونکہ شریعت کی بنیاد ظاہر پر
کفر کی دو قسم منکرین کو مؤمن نہیں کہہ سکتے اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہیں کہ وہ مؤاخذہ سے بری ہیں
اور کافر منکر ہی کو کہتے ہیں کیونکہ کافر کا لفظ مؤمن کے مقابل پر ہے اور کفر دو قسم پر ہے ایک کفر کہ
ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت کو خدا کار سول نہیں مانتا۔ دوسرے یہ کفر کہ
مثلا وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھو ٹا جانتا ہے جس کے ماننے اور سچا
ماننے کے بارے میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی
ہے پس اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہے کافر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ
دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں کیونکہ جو شخص باوجود شناخت کرنے کے خدا اور
رسول کے حکم کو نہیں مانتادہ بموجب نصوص صریحہ قرآن اور حدیث کے خدا اور رسول کو بھی
انوار العلوم جلد !
۳۲۱
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
نہیں مانتا۔ اور اس میں شک نہیں کہ جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اول قسم کفر یا دوسری قسم کفر کی
نسبت اتمام حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مؤاخذہ کے لائق ہو گا "۔
ان عبارتوں سے یہ نتائج نکلتے ہیں اول تو یہ کہ مکفر اور خاموش کفر اور مترو کی تشریح ایک ہی گروہ میں سے ہے کیونکہ جو مانتا ہے اسے مؤمن کہتے ہیں
ہو
اور کافر مؤمن کے مقابل میں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو نہیں مانتا خواہ وہ کفر ہو یا خاموش
کا فر ہے اور یہ دونوں گروہ ایک ہی قسم کے ہیں دوسری یہ کہ جو آر سری یہ کہ جو آپ کو نہیں مانتا وہ ضرور آپ
کو مفتری قرار دیتا ہے تیسری یہ کہ جو آپ کو نہیں ماد پ کو نہیں مانتا اس کا ایمان در حقیقت خدا نے ت خدا تعالیٰ پر بھی نہیں
اور نہ رسول اللہ پر ہی ہے۔ چوتھے یہ کہ چونکہ وہ شخص آیات اللہ کا منکر ہے اس لئے مؤمن نہیں
و سکتا۔ پانچویں یہ کہ چونکہ شریعت کی بنیاد ظاہر پر ہے اسے ہم مؤمن نہیں کہہ سکتے اور چھٹے یہ کہ وہ اور
مؤاخذہ سے بری نہیں۔ ساتویں یہ کہ کفر دو قسم کا ہے ایک اللہ اور رسول کا کفر اور ایک دیگر آیات
کا کفر جس میں حضرت صاحب کا کفر بھی شامل ہے۔ آٹھویں یہ کہ اصل میں یہ سب کفر ایک ہی ہے
جس نے آپ کا کفر کیا اس نے خدا و رسول کا کفر بھی ساتھ ہی کیا۔ نویں یہ کہ جس پر ان دونوں
کفروں میں سے کوئی ایسی قسم کفر کی ثابت ہو جائے وہ قیامت کے دن زیر مؤاخذہ ہو گا۔
ہو
اس بات کے ثبوت میں کہ حضرت صاحب نے کل ان لوگوں کو مکفرین قابل مؤاخذہ ہیں جن پر اتمام حجت ہو چکا ہے اور دعوت پہنچ چکی ہے شرعاً قابل
مؤاخذہ ٹھہرایا ہے یہ عبارت کافی ہے۔
میں یہ کہتا ہوں کہ چونکہ میں مسیح موعود ہوں اور خدا تعالیٰ نے عام طور پر میرے لئے آسمان
سے نشان ظاہر کئے ہیں پس جس شخص پر میرے مسیح موعود ہونے کے بارے میں خدا کے نزدیک
اتمام حجت ہو چکا ہے اور میرے دعوئی پر وہ اطلاع پا چکا ہے قابل مؤاخذہ ہو گا۔ کیونکہ خدا کے
فرستادوں سے دانستہ منہ پھیرنا ایسا امر نہیں ہے کہ اس پر کوئی گرفت نہ ہو اس گناہ کا داد خواہ میں
نہیں ہوں بلکہ ایک ہی ہے جس کی تائید کے لئے میں بھیجا گیا ہوں یعنی حضرت محمد مصطفی الله جو
شخص مجھے نہیں مانتادہ میرا نہیں بلکہ اس کا نا فرمان ہے جس نے میرے آنے کی پیشگوئی کی " - حقیقت
الوحی صفحہ (۱۷۸)
پھر اربعین نمبر ۳ صفحہ ۳۲ میں فرمایا کہ ”ایساہی آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى
(البقرہ : ۱۲۶) اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے ۔ تب ہر زمانہ
انوار العلوم جلد 1
۳۲۲
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں سے وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو
ہو گا اور اسی طرح براہین پنجم میں فرماتے ہیں کہ انہی دنوں میں آسمان سے ایک فرقہ کی بنیاد ڈالی
جائے گی اور خدا اپنے منہ سے اس فرقہ کی حمایت کے لئے ایک قرنا بجائے گا اور اس قرنا کی آواز
سے ہر ایک سعید اس فرقہ کی طرف کھنچا آئے گا بجز ان لوگوں کے جو شقی ازلی ہیں۔ جو دوزخ کے
بھرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں "
بیان بھی
اس کے متعلق حضرت
حضرت مرزا صاحب کے تمام دعاوی کو ماننامدار نجات ہے خلیفہ المسیح کا ایک حلفیہ
بھی نقل کرتا ہوں آپ نے حضرت مسیح ۔ مسیح موعود کی وفات کے بعد تحریر کیا۔ عصر جدید میں ایک
مضمون نکلا تھا جس میں کہ تھا جس میں کہ نامہ نگار نے نے بڑے زور سے پیشنگوئی کی تھی کہ اب چونکہ حضرت مرزا
صاحب فوت ہو گئے ہیں اور ان کے بعد ہیں اور ان کے بعد حضرت مولوی صاحب جانشین ہوتے ہیں اور آپ کے
عقائد اصل میں مرزا صاحب کے خلاف ہیں اور آپ در حقیقت تمام ان باتوں کو نہیں مانتے جو مرزا
صاحب نے بیان کی ہیں اور اس لئے عنقریب وہ دن آنے والے ہیں کہ جب مولوی صاحب تمام
جماعت احمدیہ کو پھر مسلمانوں میں شامل کریں گے اور میں نے اس کے جواب میں ایک مضمون لکھا
تھا جس پر آپ نے یہ عبارت تحریر فرمائی ۔ جو کہ تشحید الاذہان جلد ۳ نمبر ۸ میں شائع ہو چکی ہے وھو
هذا -
میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اعلان کرتا ہوں کہ میں مرزا صاحب کے تمام دعاوی کو دل سے مانتا
اور یقین کرتا ہوں اور ان کے معتقدات کو نجات کا مدار ماننا میرا ایمان ہے "۔ دستخط حضرت خلیفہ
المسیح نور الدين
اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کے معتقدات بھی نجات کا ایک مدار ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم مرتد کو کو ایک خط میں حضرت خلیفہ
حضرت خلیفہ اول کی تحریرات المسیح فر سیح فرماتے ہیں کہ " پھر ان انبیاء کی خلاف ورزی کے
متعلق ہم آپ کو ایک آیت ناتے ہیں ۔ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْنُهُمْ
بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُوْنَ فَلَوْلَا إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلَكِنْ قَسَتْ
قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ
أَبْوَابَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أَوْ تُوا أَخَذَتْهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُّبْلِسُونَ ۔ (الانعام:
انوار العلوم جلد 1
۴۳ - ۴۵) اس آیت پر غور کرو "
که
۳۲۳
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
اسی طرح اس خط میں حضرت مسیح کے مخالفین کی نجات کی نسبت عبدالحکیم کو تحریر فرماتے ہیں
" پھر آپ نے تیرہ کروڑ مسلمانوں پر ر مسلمانوں پر رحم فرمایا ہے اور ذکر کیا ہے کہ تیرہ سو سال میں تیرہ کروڑ
مسلمان تیار ہوئے ہیں سب کو نجات حاصل کرنا چاہئے حکیم وڈاکٹر صاحب دوارب اللہ کی مخلوق
اس وقت موجود ہے تیرہ کروڑ اگر محمد رسول الله الل کے باعث تیار ہوئی ہیں تو دو ارب اللہ کی
مخلوق ڈارون کے طریق سے لاکھوں برس اور معلوم نہیں کہ کب سے جو تیار ہوئی ان سب نے اگر
نجات نہ پائی تو تیرہ کروڑ چیز ہی کیا ہیں "
اس مندرجہ بالا عبارت میں حضرت خلیفۃ المسیح اس کے سوال کا جواب دیتے ہیں کہ مرزا
صاحب کی مخالفت کی وجہ سے تیرہ سو سال کی کوششوں کا نتیجہ یہ تیرہ کروڑ مسلمان کیوں غیر ناجی قرار
دیا جائے اور فرماتے ہیں کہ جس طرح رسول اللہ کی مخالفت کی وجہ سے دو ارب انسان غیر ناجی ہو
سکتا ہے اسی طرح اب اللہ تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت مرزا صاحب کی وجہ سے یہ تیرہ کروڑ غیر ناجی ہو
سکتا ہے اور ان مندرجہ بالا اقتباسات سے حضرت خلیفۃ المسیح کالا المسیح کا اعتقاد خوب ظاہر ہو جاتا ہے۔
اور پھر آگے چل کر فرماتے ہیں کہ نجات فضل سے ہے اور فضل کا جاذب تقوی ہے اور
تقوی کا بیان ليس البر والی آیت میں ہے اور اس میں شاید مرزا کا بھی کہیں ذکر آیا ہو ۔ اس میں
آپ نے آیت کے اس حصہ کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جس میں نجات کے مداروں میں نبیوں پر
ایمان لانا بھی ضروری قرار دیا ہے ۔
اب میں حضرت صاحب کی وہ عبارت نقل کرتا ہوں ۔ جس میں کہ متردد کے لئے ایک راہ آپ نے خاموش لوگوں کی نسبت تحریر فرمایا ہے فرماتے ہیں۔
اگر دوسرے لوگوں میں تخم دیانت اور ایمان ہے اور وہ منافق نہیں ہیں تو ان کو چاہئے کہ
ان مولویوں کے بارے میں ایک لمبا اشتہار ہر ایک مولوی کے نام کی تصریح سے شائع کر دیں کہ یہ
سب کا فر ہیں کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کو کافر بنایا تب میں ان کو مسلمان سمجھ لوں گا بشرطیکہ ان
میں کوئی نفاق کا شبہ نہ پایا جائے۔ اور خدا کے کھلے کھلے معجزات کے مکذب نہ ہوں"۔ پھر آخر پر لکھتے
ہیں ” دو سو مولوی کے کفر کی نسبت نام بنام ایک اشتہار شائع کریں بعد اس کے حرام ہو گا کہ میں
انکے اسلام میں شک کروں بشرطیکہ کوئی نفاق کی سیرت ان میں نہ پائی جائے"۔ پھر حاشیہ پر ارشاد
انوار العلوم جلد !
۳۲۴
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
فرماتے ہیں " میں دیکھتا ہوں جس قدر لوگ میرے پر ایمان نہیں لاتے وہ سب کے سب ایسے ہیں کہ
ان تمام لوگوں کو وہ مؤمن جانتے ہیں جنہوں نے مجھے کافر ٹھہرایا ہے پس میں اب بھی اہل قبلہ کو کافر
نہیں کہتا لیکن جن میں خود انہیں کے ہاتھ سے ان کی وجہ کفر پیدا ہو گئی ہے انہیں کیونکر مؤمن کہہ
سکتا ہوں " ۔ (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۷۵ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۹))
اب ان عبارتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحب ان لو ت صاحب ان لوگوں کو بھی جو آپ کو کافر نہیں
کہتے اور نہ ان مولویوں کو کافر کہتے ہیں جنہوں نے آپ کو کافر قرار دیا ہے۔ کافر قرار دیتے ہیں
کیونکہ آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ جو لوگ مجھے کافر نہیں کہتے وہ میر وہ میرے مکفرین کو بھی کافر نہیں کہتے
اور اس طرح خود انہیں کے ہاتھ سے وجہ کفر پیدا ہو گئی ہے اس طرح آپ کے مکفرین کو کافر نہ
کہنے کو بھی آپ نے وجہ کفر قرار دیا ہے پس جو لوگ آپ کے لوگ آپ کو کافر نہیں کہتے اور ساتھ ہی غیر احمدیوں
کو بھی کامل مسلمان ہی جانتے ہیں۔ وہ بھی کافر ہیں اور کسی صورت میں مسلمان نہیں کہلا سکتے اور
صرف یہی کافی نہیں رکھا گیا کہ وہ ان کو کافر کہیں بلکہ نام بنام ان لوگوں کے کفر کا اعلان اشتہاروں
اور اخباروں کے ذریعہ سے شائع کریں جنہوں نے آپ پر کفر کا فتوی دیا ہے اور جو فتوئی کہ ہزاروں
کی تعداد میں ہندوستان میں شائع ہو چکا ہے۔
اور وفات سے چند ہی دن پہلے مسٹر فضل حسین
حضرت مسیح موعود کا آخری عقیدہ صاحب پر سٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا " جو
ہمیں کافر نہیں کہتے ہم انہیں بھی اس وقت تک ان کے ساتھ ہی سمجھیں گے ( مفروں کے ساتھ )
جب تک کہ وہ ان سے الگ ہونے کا اشتہار بذریعہ اعلان نہ کریں اور ساتھ ہی نام بنام یہ نہ لکھیں
کہ ہم ان مکفرین کو بموجب حدیث صحیحہ کافر سمجھتے ہیں " (بدر - مئی ۱۹۰۸) یاد رہے کہ یہ فقرہ اس
تقریر کا آخری فقرہ ہے ۔ یہی دو حوالے ہیں کہ جن کو ہمارے مخالف بار بار پیش کرتے ہیں اور اصرار
کرتے ہیں کہ تمہارے امام نے جب لکھ دیا ہے کہ ہم ان لوگوں کو جو ہمارے معاملہ میں خاموش
ہیں کافر نہیں سمجھتے تو اب تم ہم لوگوں سے مل جاؤ لیکن ایسے لوگوں کی عقلوں پر سخت تعجب اور
افسوس آتا ہے کیا انہیں اس عبارت میں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اس میں بڑی بڑی شرائط لگائی گئی
ہیں اور کیا کوئی ایسا شخص ہے جس نے ان شرائط کو پورا کر دیا ہے ہاں ہمیں اس شخص کا نام تو بتاؤ
جس نے بموجب حضرت صاحب کی تحریر کے دو سو مولویوں کا نام لے لے کر انہیں کا فر قرار دیا ہو
اور اس بات کا اقرار کیا ہو کہ حضرت صاحب کے معجزات ٹھیک نکلے اور آپ راست باز تھے اور
انوار العلوم جلد 1
۳۲۵
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
یہی نہیں بلکہ اس کے ایمان میں نفاق کا کوئی شائبہ نہ ہو پس جب ایسا کوئی شخص نہیں اور کسی نے ان
شرائط کو پورا نہیں کیا تو ہم کس طرح ان کو الگ سمجھ لیں اور گھر بیٹھے زبانی باتوں کے دھوکے میں
آجا ئیں۔ جب ہمارے امام نے صریح الفاظ میں لکھ دیا ہے کہ جو ہمیں کافر نہیں کہتے ہم انہیں بھی
اس وقت تک ان کے ساتھ سمجھیں گے جب تک کہ وہ ان سے الگ ہونے کا اعلان بذریعہ اشتہار
نہ کریں اور ساتھ ہی نام بنام یہ نہ لکھیں کہ ہم ان مکفرین کو بموجب حدیث صحیحہ کافر سمجھتے ہیں
پس ہم کیوں کر اس شخص کی اطاعت سے نکل جائیں جس کو ہم نے سچا یقین کیا اور جس کے معجزات
ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور جس کا خدا سے تعلق ہم نے مدتوں مشاہدہ کیا ہم اپنے اس سردار
اور حاکم کی بات کو کیونکر رد کر دیں جس کے ہاتھ پر ہم نے اپنے آپ کو بیچ دیا اور ا آپ کو بیچ دیا اور اپنے خیالات اور
اپنی خواہشات اس کے لئے قربان کر دیں ایسی جرات تو وہ شخص کر سکتا ہے کہ جس کے دل میں
ایمان نہ ہو ۔ جو نور یقین سے کو راہو اور جس کو خدا نے معرفت کی آنکھیں نہ دی ہوں۔ اور یہ قطعاً
خیال نہ کرو کہ اس قول کا پہلے قول سے کچھ اختلاف ہے اور اس میں حضرت صاحب نے پہلے کی
نسبت نرمی کر دی ہے کیونکہ انبیاء اپنے الہاموں کے سب سے زیادہ قائل اور مؤمن ہوتے ہیں
دیکھو حضرت صاحب اپنی کتاب اربعین میں تحریر فرماتے ہیں کہ " مجھے اپنی وحی پر ایسا ہی ایمان ہے
جیسا کہ توریت اور انجیل اور قرآن پر " پس یہ خیال سخت گندہ ہو گا اگر ہم یہ کہیں کہ حضرت
صاحب نے اس پہلی الہامی بات کو رد کر دیا بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں تطبیق کریں اور بہر حال
ہم کو اس عبارت کو پہلی عبارت کے ماتحت کرنا پڑے گا کیونکہ وہ الہامی ہے اور اس کے معنی بھی ہم
نے نہیں خود حضرت صاحب نے کئے ہیں چنانچہ اگر کوئی شخص غور سے دیکھے تو اس جگہ حضرت
صاحب نے تعلیق محال بالمحال سے کام لیا ہے کیونکہ جو شخص حضرت صاحب کے منکرین کو نام بنام
کافر قرار دے گا اور با وجو د حضرت صاحب کے ان دعاوی کے آپ کو سچا قرار دے گا اور آپ کے
الہامات اور معجزات پر یقین لائے گا اور پھر آپ کی بیعت نہ کرے گا۔ تو ایسا شخص دو حال سے خالی
نہیں ۔ یا تو وہ منافق ہو گا کہ لوگوں کے ڈر سے سچ کو قبول نہیں کرتا اور یا حکم الہی کا صریح منکر ہو گا
کیونکہ حضرت صاحب نے بیعت الہام کے ذریعہ سے شروع کی ہے اور قرآن شریف میں انبیاء
کے منکرین کو کافر کہا گیا ہے۔
جس پر حق کھل گیا اور بیعت نہیں کر تاوہ منافق ہے ہیں ایسا شخص جس پر حق مکمل
انوار العلوم جلد 1
۳۲۶
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
راست باز ہونے کو سمجھ لیا تو پھر وہ بیعت نہیں کرتا تو اس میں یا تو نفاق کا شائبہ ہے یا کفر کا اور حضرت
صاحب نے یہ شرط ساتھ قرار دی ہے کہ پھر ایسا شخص منافق بھی نہ ہو پس جو شخص ان شرائط پر
عمل کرے گا اس کے لئے تو بیعت ضروری ہو جائے گی اور اگر بیعت نہ کرے گا تو منافق ہو گا پیس جو
شخص ایسا اشتہار دے بھی دے جس میں مخالف مولویوں پر کفر کا فتوی دے اور پھر بھی بیعت نہ
کرے تو ایسا شخص ضرور منافق ہے پس حضرت صاحب نے تو ایک محال بات پیش کر کے مخالفین پر
ایک حجت قائم کی ہے نہ یہ کہ ان کے لئے راستہ کھولا ہے اس عبارت کو پیش کر کے ہم سے صلح
چاہنے والا بعینہ اس شخص کی طرح ہے جو قرآن شریف کی آیت قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَانَا
اَوَّلُ الْعَبدِينَ (الزخرف : (۸۲) کو پیش کر کے ہم سے یہ چاہے کہ ہم یسوع کی عبادت کریں اور اسے
خدا کا بیٹا مان لیں۔ یہاں تو یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ نہ تو تم خدا کا بیٹا ثابت کر سکو گے اور نہ میں قبول
کروں گا اسی طرح مذکورہ بالا عبارت میں حضرت صاحب نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ہمارے مخالفین
کا نام لے لے کر قریبا دو سو مکفر مولویوں پر کفر کافتوئی اشتہار کے ذریعہ شائع کرائے اور پھر اس میں
نفاق بھی نہ ہو تو ہم ایسے کو مؤمن مان لیں گے اور یہ بات نا ممکن ہے کہ کوئی شخص ایسا کرے اور پھر
باوجود بیعت نہ کرنے کے منافق بھی نہ ہو پس یہ تو ایک تعلیق محال بالمحال تھی اسے سند کے طور سے
پیش کرنا تو ایک بڑی جہالت ہے۔
اور اس لمبی تقریر کی بھی ہم کو کچھ ضرورت نہیں کیونکہ خدا کے مامور کی آواز کو نہ پہچاننا بھی تو کوئی شخص نہیں پیش کیا گیا جس نے ان شرائط پر
عمل کیا ہو پس اس کے ذریعہ صلح چاہنا اول درجہ کی نادانی ہے جس قدر لوگ متفرق طور سے
احمدیوں کے پاس آکر یا جماعتوں میں اس قسم کا اقرار کرتے ہیں وہ تو ان لوگوں کی طرح ہیں جن کی
نسبت اللہ تعالی فرماتا ہے وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِيْنِهِمْ
قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ (البقره: ۱۵) وہ اگر ہم سے صلح چاہتے ہیں تو اپنی دنیاوی
حیثیت بڑھانے کے لئے نہ کہ ان کے دلوں میں دین کی تڑپ ہے اگر واقعی ان کو خدا تعالیٰ سے کچھ
محبت ہوتی اور دین کی تڑپ ہوتی اور تقویٰ کا ایک ذرہ بھی ان کے دلوں میں باقی ہوتا تو وہ کیوں
کوشش سے اس شخص کے دعوی کو نہ سنتے جس نے تئیس برس پکار پکار کر سنایا کہ خدا نے مجھ سے
کلام کیا اور مجھے دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے اور میں اس کی طرف سے مأمور مقرر کیا گیا ہوں۔
اس نے لیکچروں کے ذریعہ اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعے کتابوں کے ذریعہ اپنی آمد کا اعلان کیا
انوار العلوم جلد 1
۳۲۷
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
لیکن کیا ان لوگوں نے ذرہ بھر بھی توجہ کی ایک آریہ اخبار ذرہ بھر بھی ان کے پولیٹیکل حقوق کے بر
خلاف لکھتا ہے تو ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے آنکھوں سے شعلے نکلنے لگتے ہیں اور ناسزا
الفاظ بے اختیار ان کے منہ سے نکل جاتے ہیں اور راس کماری سے لے کر ہمالیہ کی چوٹیوں اور
کلکتہ سے لے کر پشاور تک تار برقی کی طرح ایک جوش پھیل جاتا ہے اور چاروں طرف غور و فکر
شروع ہو جاتا ہے لیکن خدا کے مامور کی آواز ان کے کانوں میں تئیس سال تک پڑتی رہی اور دنیا
کی بے توجہی پر غضب الہی نازل ہوا۔ لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی یہ مست پڑے رہے
اور غفلت کے لحافوں کو انہوں نے اپنے سر سے نہ اتارا۔ انہوں نے آنکھ اٹھا کر نہ دیکھا کہ یہ ہے
کون اور پر داہ تک نہ کی خدا کی پکار کو سننے سے انکار کر دیا اور حقارت سے منہ پھیر لیا یہ ان کا ایمان
ہے اور یہ وہ تڑپ ہے جو دین کے لئے ان کے دلوں میں پائی جاتی ہے اور باوجود اس حالت کے یہ
لوگ ہمارے سامنے آتے ہیں اور ہمیں صلح کے لئے بلاتے ہیں اور پھر زیادہ تعجب کی بات تو یہ ہے
کہ یہ تحریک جس گروہ سے اٹھی ہے اور جو گروہ کہ ہم کو اپنے پیچھے نمازیں پڑھوانا چاہتا ہے وہ خود
نماز نہیں پڑھتا۔ جو لوگ نمازیں پڑھتے ہیں وہ تو ہم کو کافر سمجھتے ہیں مگر یہ لوگ جو ٹھٹھے اور ہنسی میں
اپنا دن گزارتے ہیں اور اسلام کے پاک احکام پر تمسخر کرتے ہیں جن پر یورپ کا رنگ تہ بہ تہ چڑھا
ہوا ہے ہمیں بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں بلاؤ اور ہمارے پیچھے نماز پڑھو۔ ہم کس کے پیچھے نماز
پڑھیں کیا ان لوگوں کے پیچھے جن کو اگر مسلمان بھی سمجھ لیا جائے تو شاید نماز پڑھنی نا جائز ہو ؟ ہاں ہم
کن کے پیچھے نماز پڑھیں کیا ان لوگوں کے پیچھے جنکے دلوں میں اسلام محض ایک قومیت ہے اور
رسول اللہ ا کی عزت صرف اپنے پولیٹیکل حقوق کے محفوظ رکھنے کے لئے کی جاتی ہے بے
شک اس تحریک کا اس گروہ سے اٹھنا ہی اس بات پر شاہد ہے کہ یہ تحریک رحمٰن کی طرف سے نہیں۔
اب میں حضرت صاحب کا وہ فتوی نقل کرتا
غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فتویٰ ہوں جس میں کہ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز
پڑھنے سے روکا گیا ہے آپ فرماتے ہیں کہ
پس یاد رکھو کہ جیسا کہ خدا نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے
کہ کسی کفر اور مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو
اس کی طرف حدیث بخاری بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے کہ انا محکم منکم یعنی جب مسیح نازل ہو گا تو
تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعوی اسلام کرتے ہیں بکلی ترک کرنا پڑے گا اور تمہارا امام تم میں سے