مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 3
انوار العلوم بلد |
۳۲۸
مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
ہو گا پس تم ایسا ہی کیا کرو ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ خدا کا الزام تمہارے سر پر ہو اور تمہارے عمل حبط ہو
جائیں اور تمہیں کچھ خبر نہ ہو۔ جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے
اور ہر ایک حال میں مجھے حکم ٹھراتا ہے اور ہر ایک تنازع کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے مگر جو شخص مجھے
دل سے قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے پس جانو کہ وہ مجھ
سے نہیں ہے کیونکہ میری باتوں کو جو خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا اس لئے آسمان پر اس کی
عزت نہیں "
اب اس عبارت پر غور کرنے سے اول تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص غیر احمدی کے پیچھے نماز
پڑھتا ہے یا غیر احمدیوں سے تعلق رکھتا ہے وہ ایسے فعل کا مرتکب ہوتا ہے جو قطعی حرام ہے
دوسرے یہ کہ ہمارے لئے لازمی ہے کہ ہم غیر احمدیوں سے قطعی طور سے الگ رہیں۔ تیسرے یہ
کہ جو ایسا نہیں کرتا اس پر خدا کا الزام ہے۔ چوتھے یہ کہ ایسے شخص کے اعمال حبط ہو جائیں گے۔
پانچویں یہ کہ جو حضرت صاحب کا دل سے معتقد ہے وہ آپ کے اس فیصلہ اور دیگر فیصلوں کو مانتا
ہے۔ چھٹے یہ کہ جو نہیں مانتا اس کے دل میں خود اختیاری کا مرض ہے ۔ ساتویں یہ کہ حضرت صاحب
ان الفاظ میں کہ وہ مجھ سے نہیں اس سے قطع تعلق کرتے ہیں۔ آٹھویں یہ کہ ایسا کرنے والے کی
عزت آسمان پر بھی نہیں کی جائے گی اب باوجود ان فتووں کے ہم کیا کریں اور کس طرح ان لوگوں
کے ساتھ شامل ہو جائیں جو ہلاکت کے گڑھے کی طرف ہم کو بلاتے ہیں۔
قرآنی شہاد تھیں اب ایک طرف و خدا کا کام ہم کواپنی طرف بلاتا ہے اور دوسری طرف چند شہادتیں کے ہم کو میں لوگ جن کے ایمانوں کا ہم کو کوئی علم نہیں بلکہ وہ صریح طور سے ایک مأمور
کے مکفر ہیں ہم کو اپنی طرف کھینچتے ہیں پس بہتر ہے کہ ہم خدا کی آواز کو قبول کریں اور جس طرح
پہلی دفعہ ہم نے انسانوں پر خدا کے احکام کو مقدم کیا اب بھی رہی نمونے دکھا ئیں حضرت صاحب
خدا سے خبر پا کر فرماتے ہیں کہ مجھے نہ قبول کرنے والوں کو راست باز جاننے والا ان کے پیچھے نماز
پڑھنے والا اور ان سے بکلی قطع تعلق نہ کرنے والا شیطان کے پنجہ میں ہے اور آپ پر ایمان نہیں
رکھتا اس کے اعمال حبط ہو جائیں گے اور آسمان پر اس کی عزت نہ ہوگی پس ہمارے لئے کیسا
خطرناک ابتلاء ہے ایک طرف تو ظاہری چین اور امن نظر آ رہا ہے۔ دشمنوں کی نظروں میں ایک
عزت ہوتی ہے اور شاید گورنمنٹ کی نظروں میں بوجہ سرگروہ سے تعلق ہو جانے کے زیادہ وقعت رجہ سرگروہ کے زیادہ و
پانے کی امید ہے اور دوسری طرف خدا کے مأمور کا فتویٰ ہے کہ اگر تم ان سے بکلی قطع تعلق نہیں
انوار العلوم جلد 1
۳۲۹
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
کرتے تو پھر تمہارا مجھ سے قطع تعلق ہے اگر عاجلہ کو دیکھا جائے تو پہلی بات میں فائدہ ہے لیکن اگر
يوم ثقیل کا خیال کیا جائے تو سوائے دو سری بات پر عمل کرنے کے کوئی چارہ نہیں ہم ان لوگوں سے
صلح کرتے ہوئے ان آیات قرآنی کو کہاں چھپائیں۔ الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ
دُونِ الْمُؤْمِنِينَ اَ مِنِينَ اَيَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (النساء : ٣٠) يَأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَنْ تَجْعَلُوا لِلَّهِ
عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مبينا (النساء : ۱۴۵) ! إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَ رُسُلِهِ وَ يُرِيدُونَ ان
يُفَرِّقُوا قُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا
بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا أُولَئِكَ هُمُ الْكُفِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينَا (النساء :
۱۵۲٬۱۵۱) اور خصوصیت سے آخری آیت میں تو ہم خاص طور سے اس گروہ کا ذکر پاتے ہیں جو مدعی
أَنْ
ہیں کہ ہم مرزا صاحب کو مسلمان متقی اور راست باز انسان مانتے ہیں لیکن نبی نہیں مانتے اور جو
تم
کہتے ہیں کہ نجات ایمان باللہ پر ہے نہ ایمان بالرسل پر اور جن کا خیال ہے کہ رسول اللہ کے انکار
کی وجہ سے عذاب ہو بھی لیکن مرزا صاحب کے نہ ماننے کا کوئی ہرج نہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں اور پکے کا فر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور عذاب کے مستحق ہیں (اور حضرت
صاحب بھی فرماتے ہیں کہ مَنْ فَرَّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمُصْطَفَى فَمَا عَرَ فَنِي وَ مَا رَأَى) اور پھر
فرماتا ہے کہ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِایسته (الانعام : ۲۲) پس باو جودان
صریح نصوص کے ہم کیونکر انکار کر دیں اور کہہ دیں کہ تمام رسولوں کا ماننا ضروری نہیں اور یہ کہ
مسیح موعود کاماننامدار نجات میں شامل نہیں اگر ہم ایسا کہیں تو ہم بھی اس گروہ میں شامل ہو جائیں
گے جن کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا
مُّهِينًا - (النساء : ۱۵۲) اور : اور جن کی نسبت فرماتا ہے او كذب ہے او كَذَّبَ بِأَ يُتِهِ فَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ
الْكَذِبِ وَالْبُهْتَانِ وَ بِفَضْلِهِ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيْطَنِ ) اور اگر ہم ایسا کریں تو گویا عبد الحکیم مرتد
کی پیشگوئی کو پورا کر دیں اور شیطان کے مؤید ہو جائیں کیونکہ اس کی مخالفت بھی اس بات پر ہوئی
تھی اور وہ جماعت سے اس لئے خارج کیا گیا تھا کہ اس کا دعوی تھا کہ سوائے ان چند مکفرین کے
جنہوں نے مخالفت میں زور مارا ہے باقی سب ناجی ہونے چاہئیں اور کفر کا فتوی ان پر نہیں دیتا
چاہئے پس ہمارا بھی ایسے ہی عقائد رکھنا گویا عبدالحکیم کی پیروی کرنا اور حضرت مسیح موعود کا انکار
کرنا ہے اور اس کی شیطانی پیشگوئی کو پورا کرنا ہے کہ عنقریب مرزائی مرزا صاحب پر ایمان کو غیر
انوار العلوم جلد 1
۳۳۰
مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
ضروری قرار دے کر باقی تمام غیر فرقوں کو بھی مسلمان قرار دیں گے اور اعمال پر نجات کا مدار
جانیں گے اور ایمان بالرسل کو علیحدہ کر دیں گے پس ان باتوں کا ماننا ہمارے لئے موت ہے اور
سلسلہ کی تکذیب۔
آخر میں یہ لکھنا بھی ضروری جانتا ہوں کہ میں ہی ان خیالات سے ایسا متنفر نہیں بلکہ جہاں تک
مجھے علم ہے خود ہمارا امام اور دیگر دانا لوگ سب کے سب ان خیالات کو پسند نہیں کرتے پس میں
کہہ سکتا ہوں کہ ہم سب خدا کے فضل سے اس پر امید کرتے ہیں اور اسی کو اپنا سہارا قرار دیتے
ہوئے اور مسیح ناصری کی جماعت کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے شرح صدر کے ساتھ
اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے خدا کے مامور کو قبول کیا ہے اور اس کے ہر ایک حکم کو مدار
نجات یقین کرتے ہیں اس لئے بلا کسی تامل کے کہتے ہیں کہ إِنَّا بُرَهُوا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ
دُونِ اللَّهِ
خاکسار ۔ مرزا محمود احمد
( تشحیذ الاذہان اپریل ۱۹۱۱ء )