مدارجِ تقوی
انوارالعلوم (جلد 1)
۳۶۵
مدارج تقوی
( تقریر جلسه سالانه له )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلدا
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۶۷
مدارج تقوی
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مدارج تقوی
( تقریر جلسه سالانه ۱۹۱۱ء)
قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هُذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَأَرْضُ
اللَّهِ وَاسِعَةً إِنَّمَا يُوَفَّى الصُّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ (اثر م :)
حضرت مسیح ناصری فرماتے ہیں۔ درخت اپنے درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا پکا کا اور
ایسا پاک کلمہ ہے۔ کہا ہے۔ کہ اس میں زمانے کے تغیرات ، ملکوں ، حکومتوں ، علموں اور سائنسوں کے
تغیرات نے ذرا بھی تبدیلی نہیں پیدا کی۔ ۱۹۰۰ ء برس گزر گئے۔ لیکن اب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یہ فقرہ
درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ بالکل صحیح ہے۔
جب میں رسول کریم ﷺ کی صداقت کو اسی جملہ میں مرکوز دیکھتا ہوں تو یہ فقرہ مجھے بڑا مزا
دیتا ہے۔ واقعی درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔
دیکھو آم کا درخت ہے۔ اس میں اگر ایسے پھل نہیں لگتے جس سے لوگ نفع اٹھا ئیں تو وہ آم
کس کام کا۔ اگر وہ شیریں پھل دیتا ہے تو آم ہے ورنہ ایک لکڑی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ اسی
طرح اگر انگور کی بیل میں انگور عمدہ لگتے ہیں تو وہ انگور ہے ورنہ محض ایک گھاس ہے۔
ہمارے رسول اللہ اللہ کی ذات پر رسول کریم ا کی پاک زندگی کا معیار بہت سے اعتراض کئے جاتے ہیں اور
بعض بے باک شریر آپ کو بدیوں میں ملوث بتا کر اس سورج کو چھپانا چاہتے ہیں جس سے تمام جہان
روشن ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہی فقرہ آپ کے چال چلن کی بریت کے لئے کافی ہے۔ کیونکہ
انوار العلوم جلدا
۳۶۸
مدارج تقوی
انسان جس قسم کا ہو اسی قسم کی باتیں کیا کرتا ہے ۔ اس کے متعلق مجھے ایک قصہ یاد آیا ہے۔ رابعہ
بصری ایک مشہور بزرگ عورت گذری ہیں۔ ان کے سامنے چند آدمیوں نے مسجد میں دنیا کی
مذمت کی اور اس قدر مذمت کی کہ عصر کا وقت آگیا۔ عصر کے بعد پھر اس طائفہ نے دنیا کی مذمت
شروع کر دی۔ آپ نے غضب ناک ہو کر کہا کہ یقینا تم دنیا کے طالب ہو اسی لئے دنیا کا ذکر کرتے ہو
کیونکہ انسان کو جو جو چیز پسند ہو اس کا ذکر کرتا ہے بعض اوت اوقات محبوب کے شکوہ میں وہی مزا آتا ہے جو
اس کی تعریف میں آیا کرتا ہے غرض انسان کو جس سے محبت ہو اس کا اکثر ذکر کرتا ہے ۔ یہی اصل
ہاتھ میں لے کر رسول کریم ﷺ کی زندگی پاک ثابت کرنے کو میرے لئے قرآن مجید کافی ہے۔
كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ یوں تو عیسائیوں نے آپ کے خلاف کتابیں لکھی ہیں۔ اور مسلمانوں
نے مجاہد النبی میں جو کچھ لکھا ہے وہ بہت ہی زیادہ ہے۔ لیکن ایک
کے
معترض کہے گا کہ یہ دونوں نا قابلِ اعتبار ہیں۔ ایک مسلمان نے خوش اعتقادی سے کہنا ہی ہوا کہ
آپ کی توجہ ہر وقت خدا کی طرف لگی رہتی تھی۔ اور ایک عیسائی کا مذہبی فرض ہے کہ اس ۔
خلاف کیے۔ پس تاریخ معیار نہیں ۔ ہاں قرآن شریف ضرور قابل اعتماد ہے جو تبدیل نہیں ہوا۔
عیسائیوں اور یہودیوں کے خیال میں نبی کریم اللا کا اپنا بنایا ہوا ہو۔ اور مسلمانوں کے نزدیک
خدا کا کلام ۔ دونوں صورتوں میں نبی کریم ﷺ کی زندگی پاک اور مظہر ثابت ہوتی ہے ۔ کیونکہ
ان پاک خیالات کا منبع وہی قلب ہو سکتا ہے جو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک ہو ۔ اگر کوئی قلب اس
قسم کے پاک و جامع کلام کا اہل ہوتا تو آدم سے لے کر آپ کے زمانہ تک کسی اور نبی پر یہ القاء
ہوتا۔ ابراہیم بھی خدا کو بہت پیارا تھا۔ موسیٰ بھی بہت پیارا تھا۔ عیسی بھی ۔ مگر ان پیاروں میں سے کسی
کو وہ کلام نہ دیا بلکہ اپنے سب سے پیارے نبی عربی اللہ کو دیا۔ انسان کی فطرت میں بھی یہ امر
ہے کہ وہ اعلیٰ سے اعلیٰ عمدہ سے عمدہ چیز اپنے پیارے بچے کے لئے رکھتا ہے۔ پس خدا نے بھی اپنا
لاثانی کلام اپنے اس بندے کو دینا تھا جو سب پیاروں سے زیادہ پیارا تھا نہ کہ کسی گندوں سے بھرے
ہوئے انسان کو جیسا کہ نعوذ باللہ مخالفین کا آنحضرت ا کے بارے میں گمان ہے۔ غور کرنے
کی بات ہے کہ قرآن مجید کا کوئی رکوع بلکہ کوئی آیت عظمت و جبروت الہی کے ذکر سے خالی نہیں۔
جس سے واضح ہوتا ہے کہ آنحضرت ا کو کس قدر تعلق و اخلاص اللہ تعالیٰ سے تھا پھر مختلف
حالات واوقات کے متعلق جو احکام ہیں ان پر غور کریں تو بھی آپ ا کی پاک و مظہر زندگی کا
ثبوت ملتا ہے ۔ جب ہم کھانا کھانے بیٹھتے ہیں تو ارشاد ہوتا ہے۔ دیکھو کیا کرنے لگے ہو پہلے بسم اللہ کہ
انوار العلوم جلدا
۳۶۹
مدارج تقوی
لو ۔ جب کھانا کھا چکتے ہیں تو حکم ہوتا ہے الحمد للہ کہہ لو ورنہ ناشکری ہوگی ۔ اس ذات کا شکر ضروری
ہے جس نے رزق بخشا، صحت بخشی ، معدہ دیا ، دانت دیئے ۔ اسی طرح جب ہم کوئی کام شروع
کرنے لگتے ہیں تو وہ خیر خواہ ؟ اخیر خواہ ہمیں ہدایت کرتا ہے کہ تمہارا علم نا اعلم ناقص ہے تمہاری قوت میں کمزوری
ہے پس اس پاک و قدوس قادر و مقتدر سے مدد مانگ کر شروع کرو استخارہ کر لو ۔ نکاح کے لئے
بَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ (النساء : ۲) شاکر خدا کا ڈر یاد دلا دیا۔ اسی طرح جب ہم صبح
کے وقت نیند سے اٹھتے ہیں تو ہم کو حکم ہوتا ہے کہ کام شروع کرنے سے پہلے خدا کی تسبیح و تحمید و
تقدیس کرلو ۔ پھر جب سورج ڈھلنے لگتا ہے تو یاد خدا کا حکم ہوتا ہے تاکہ تمہاری روحانیت کا آفتاب
اسی طرح زائل نہ ہو جائے۔ پھر عصر کے وقت جب آفتاب کی حدت بہت کچھ کم ہو جاتی ہے تو پھر
خدا کے حضور گڑ گڑانے کا حکم دیا۔ پھر جب سورج ڈوب جاتا ہے تو اس وقت بھی دعا کا حکم ہے کہ
الہی جس طرح یہ جسمانی سورج ڈوب گیا ہے روحانی سورج نہ ڈوب جائے اور ہم انوار خداوندی
سے محروم نہ رہ جائیں۔ پھر جب بالکل اندھیرا پڑ جاتا ہے تو پھر اس نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
( النور : کے ۳۶) حضور کھڑا ہونے کا حکم م دیتا دیتا ہے ہے ایسا نہ ہو کہ ہم طرح طرح کی ظلمات ات میں میں ر رہ کر تباہ ہو
جائیں۔ یہ تعلیم یہ پاک تعلیم کیا کسی گندے انسان کے دل سے نکل سکتی ہے ؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ اسی
شخص کے پاک قلب سے نکل سکتی ہے جس کی زندگی نہایت مطہر اور سارے جہان کے لئے نمونہ
ہو ۔ یا د رکھو جو شخص دنیا کو جس قدر دین کی طرف متوجہ کرتا ہے یقینا وہ اس قدر خدا کا والہ و شیدا
ہے۔
پس یہ تعلیم کہ اٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہر وقت خدا کو یاد رکھو ۔ اس اخلاص اس
محبت اس عشق اس پیار اس شیفتگی کا پتہ دیتی ہے جو نبی کریم اللہ کو خدا سے تھی۔ پھر اسی
تعلیم کا اثر دیکھ کر مسلمانوں کے بچے، بوڑھے، جوان ، عورتیں سب اسی رنگ میں رنگین ہیں۔ کوئی
بچہ گرتا ہے تو فورا منہ سے حسبک اللہ جب کوئی خوشی ہوتی ہے تو زبانیں پکار اٹھتی ہیں الحمد للہ ۔
آخر یہ بات کس نے ان کے دل میں ڈالی ؟ رسول کریم ال نے انسان اپنے پیارے کا نام کسی
نہ کسی بہانے سے ضرور سننا چاہتا ہے۔ پس نبی کریم اللی کا پیارا تو خدا تھا۔ آپ نے ہر حرکت و
سکون ہر قول و فعل سے پہلے پیارے کا نام بتا دیا ۔ سب سے نازک خطرناک موقعہ تو انسان کے لئے
وہ ہوتا ہے جب شہوت کا بھوت اس کے سر پر سوار ہو ۔ جس وقت انسان سب کچھ بھول کر صرف
اسی خیال میں محو ہو جاتا ہے۔ اور جب وہ دنیا اور دنیا کے پیاروں سے الگ ہو کر ایک پیارے میں
انوار العلوم جلدا
۳۷۰
در ارج تقوی
منہمک رہ جاتا ہے تو ایسے جوش کے وقت بھی نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہوتا ہے ۔ کہ اللهُمَّ جَنِّبْنَا
الشَّيْطَانَ وَجَنْبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنا پڑھ لیا کرو ۔ غرض کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ تاریخی
شہادت کی حاجت نہیں۔ صرف قرآن مجید ثابت کرتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا ہر قول و فعل خدا
کے لئے تھا اور آپ ا کی زندگی پاک و مطہر تھی۔
لوگ مذاہب بناتے ہیں کوئی کہتا قرآن مجید سے پہلے اعوذ پڑھنے کی تعلیم میں حکمت ہے کوئی بن جائے ہے کہ ہے بن جائے، کسی کو
حکومت کا شوق ہوتا ہے ، کسی کو دولت جمع کرنے کا خیال۔ غرض مختلف وجوہات ہیں جن سے لوگ
دین اختیار کرتے ہوں گے۔ کوئی عیسائی بنتا ہے تو اسے یہ بھی خیال آتا ہو گا کہ میرے ضلع کے ڈپٹی یا
میرے صوبہ کے لیفٹینینٹ گورنر یا میرے ملک کے وائسرائے خوش ہو جائیں گے۔ مگر محمد رسول
اله ال وہی تعلیم دیتا ہے جس سے خدا کا قرب خدا کی خوشنودی حاصل ہو ۔ وہ اپنے پیرڈوں کو ۔ ۔
تعلیم دیتے وقت ارشاد فرماتا ہے کہ شاید تمہارے دل میں کوئی وسوسہ آجائے۔ اس لئے اغوز اور
بسم اللہ پڑھ لینی چاہئے ۔ جن کو محض اپنا مذہب پھیلانے کا شوق ہوتا ہے وہ تو کہتے ہیں کہ ہمارے
مذہب میں داخل ہو خواہ کسی طرح۔ مگر یہاں ارشاد ہے کہ یہ دروازہ عشق الہی کا ہے اس میں
شیطانی ملونی سے نہ آؤ ۔ بلکہ شیطان پر لعنت بھیج کر اللہ تعالی کی پناہ مانگ کر ، پھر یہ اعوذ نہ صرف
ابتداء میں ہے۔ بلکہ انتہاء میں بھی یہیں ارشاد ہوتا ہے کہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ لو۔ جس سے
یہ مراد ہے کہ الہی میں نے تیری کتاب کو پڑھا ہے ۔ ممکن ہے کہ کئی قسم کے قصور سرزد ہوئے ہوں۔
اپنی عظمت کا خیال آگیا ہو کہ میں صوفی بن جاؤں لوگ مجھے بزرگ کہیں، میرے پاؤں چومیں ، پس
اپنے رب کی پناہ میں آکر عرض کرتا ہوں کہ محض اس کی محبت ہو جس کی خاطر میں لوگوں کو اس کی
تلقین کروں۔
یوں تو سارا قرآن مجید تقویٰ کی تعلیم سے لبریز ہے مگر جو آیت قرآن مجید کی تعلیم کا خلاصہ میں نے آپ لوگوں کے سامنے پڑھ کرسنائی ہے۔ اس میں بھی
ایک خاص رنگ میں تقوی کی ہی تعلیم دی گئی ہے۔ جس سے اس بات کا ثبوت مل سکتا ہے کہ نبی
کریم ا کی زندگی کیسی پاک اور تقوی سے لبریز تھی۔ بلکہ میرا مطلب یہ ہے ۔ کہ یہ پاک تعلیم ﷺ
اسی کو مل سکتی تھی جو خود تقولٰی سے معمور ہو۔ اس لئے اس کتاب سے رسول اللہ کی قلبی کیفیت
ہم معلوم کر سکتے ہیں۔ کیا ہی خوش قسمت تھے وہ لوگ جنہوں نے یہ پاک کلام خود رسول اکرم
انوار العلوم جلدا
۳۷۱
مدارج تقوی
کے منہ سے سنا۔ دیکھو دہلی میں دربار ہوا۔ بادشاہ سلامت نے جو کچھ فرمایادہ اخباروں کے
ذریعے کئی کانوں تک پہنچ گیا۔ مگر جو لذت ان لوگوں کو آئی ہو گی جنہوں نے خود بادشاہ کے منہ سے سنا ا
وہ ان لوگوں کو نہیں آسکتی جنہوں نے اخباروں میں پڑھا۔ پھر بھی میں دیکھتا ہوں کہ قرآن مجید ایسا مجید ابر
پاک اور مؤثر کلام ہے کہ تیرہ سو برس گزر جانے پر بھی اپنے اندر ایک ایسی لذت رکھتا ہے کہ پاک
دل مؤمن تو متوالے ہو جاتے ہیں۔
قرآن مجید کی تلاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں تین باتوں پر بہت زور ہے ۔ اول تو یہ کہ
اللہ ایک جامع جمیع صفات کاملہ کل عیبوں اور نقصوں سے منزہ ہستی ہے اور وہ ہی وہ ہے اور کچھ
بھی نہیں (دوم) اس کے مقابلہ میں تمام مخلوقات بلکہ اشرف المخلوقات انسان تک پیچ ہے اور ناکارہ
اور حاجتمند ۔ اس کی مہربانیوں کا محتاج ہے۔ پس انسان کو چاہئے کہ اس کا ہو کر رہے اس سے پیار
اس سے محبت رکھے۔ اور (سوم) چونکہ سب ایک ہی خدا کی مخلوق ہو اس لئے آپس میں محبت کرو۔
جن چیزوں میں ذرا بھی مشابہت یا مناسبت ہو ان کی آپس میں الفت ہو جاتی ہے۔ حضرت محی الدین
ابن عربی نے دیکھا کہ ایک کو ا اور کبوتر اکٹھے بیٹھے ہیں وہ حیران ہوئے کہ ان کا کیا جوڑ ہے۔ کوئی ہم
میں سے ہوتا تو خیال بھی نہ آتا۔ اور آتا بھی تو یہ کہتے ہوئے آگے گزر جاتا کہ کون اپنا وقت ضائع
کرے۔ مگر وہ بھی اپنی نظیر آپ تھے وہیں ٹھر گئے اور دیکھتے رہے۔ آخر معلوم ہوا کہ ان دونوں کے
پر ٹوٹے ہوئے ہیں اور اسی مناسبت سے وہ اکٹھے بیٹھے ہیں۔ پس ہم لوگ بھی جب سب خدا کے ہیں
تو کیوں لڑیں ، جھگڑیں۔ کیوں نہ آپس میں محبت رکھیں ۔ ایک ہی بادشاہ کی رعایا ہو کر لڑائی کیسی ؟
اللہ کی عظمت جلال ، جبروت پر ایمان اپنے نفس کی اصلاح ، آپس میں بنی نوع انسان کا محبت و
پیار یہ نچوڑ ہے تعلیم قرآنی کا اور اسی کو اعلیٰ سے اعلیٰ مختلف پیرایوں میں ذکر فرماتا ہے۔
اور اس نصیحت و ہدایت پر عمل کرانے کے ہدایت کے دو طریق ہیں۔ احسان یا عتاب در طریق ہیں۔ انعام و عقاب باپ اپنے بیٹے کو
پہلے تو کہتا ہے کہ لو یہ پیسہ لو اور مدرسے جاؤ لیکن اگر پیسہ لے کر نہیں جاتا تو پھر اسے باوجود پیار کے
تھپڑ مارتا ہے۔ یہ دو طریق اس لئے ہیں کہ بعض طبائع احسان سے مانتی ہیں اور بعض خوف سے ۔ اسی
لئے قرآن شریف جو ہر قسم و ہر طبیعت کے لوگوں کو ہدایت سکھانے آیا ہے دونوں طریقوں سے
کام لیتا ہے۔ احسان بھی جتاتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے۔ یعنی اگر احسان نہ مانو گے تو اللہ دُکھوں میں
ڈال سکتا ہے۔ اگر مانو گے تو انعام پاؤ گے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ خدارحمن ورحیم ہے وہ پھر ایسا کیوں کرتا
انوار العلوم جلدا
۳۷۲
مدارج تقوی
ہے۔ طاعون کیوں بھیجا ایسے لوگ احمق ہیں اور طبائع کا علم نہیں رکھتے۔ اگر بچہ پیسہ لے کر بھی
مدر سے نہیں جاتا تو اب اسے مار کر بھیجنا باپ کا ظلم نہیں۔ اگر کوئی شخص کنویں میں چھلانگ مارنے
لگے۔ اور ایک دوسرا آدمی اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دے تو وہ ظالم نہیں بلکہ رحیم ہے۔ جب دونوں
قسم کی طبیعتیں ہیں تو کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کلام میں نافرمانی کرنے والوں کو ڈر نہ دلائے ۔ اگر
دس آدمی جنت میں جائیں گے تو غالبا ان میں پانچ ایسے ہوں گے جو خوف الہی کی وجہ سے نیک
ہوئے اور اس لئے دوزخ سے بچ گئے ہیں پس اگر تخویف کا پہلا درجہ ترک کر دیا جا تا تو شاید نصف
جنتی جنت حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ۔ رسول کریم ال کے بارے میں لَسْتَ عَلَيْهِمْ
بِمُصَيْطِرٍ (الغاشیہ : ۲۳) آیا ہے ۔ مگر میں تو کہا کرتا ہوں کہ کاش رسول کریم ا ہم پر داروغه
ہوتے تو لوگوں کا اکثر حصہ جہنم میں پڑ جانے سے بچ جاتا۔
يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اس قدر تمہید کے بعد میں ان آیات کے معنے کرتا ہوں قتل
يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اے میرے پیارے رسول کہدو۔ اے
میرے بندو جو ایمان لائے ہو ۔ يُعِبَادِ کہنے میں جو لطف ہے اس پر میں زور دیتا ہوں۔ کیونکہ شاید
سب لوگ نہ سمجھیں۔ لیکن چونکہ مجھے بچپن سے شاعرانہ مذاق رہا ہے۔ اس لئے میں اس کا خوب مزا
حاصل کرتا ہوں۔ جن میں ذرا بھی محبت کا مادہ ہے وہ اس طرز خطاب کی لذت سے خوب آشنا ہیں۔
اس دنیا کے فانی محبوبوں کی طرف سے عشاق آرزو کیا کرتے ہیں کہ کاش وہ ہمیں اپنی گلی کا کتا ہی
کہہ دے کوئی گالی ہی دیدے۔ تو اس محبوب حقیقی سے جو حسن و احسان کا سرچشمہ ہے یا عِبَادِ میں
جو محبت کی چاشنی ملی ہوئی ہے اسے کچھ وہی دل سمجھ سکتے ہیں جو اس کو چہ سے آشنا ہیں۔
الَّذِينَ آمَنُوا پھر يَا عِبَادِ ہی نہیں کیا بلکہ فرمایا الذین امنوا یعنی اے وہ ہندو جو اس بات
کے مدعی ہو کہ مجھ پر ایمان رکھتے ہو یا د رکھو کہ صرف دعوی کوئی چیز نہیں۔ پس
ایمان ایک دعوی ہے اس کے ساتھ عمل بھی چاہئے ۔ اور جو زبانی دعوی کرتا ہے مگر عمل نہیں
کرتا۔ اس میں اور پاگل میں کچھ فرق نہیں۔ آپ ایک پاگل خانہ میں جا کر دیکھیں وہاں بھی وہی
نظارہ نظر آئے گا۔ میں گیا تو ایک پاگل کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ میں بادشاہ ہوں، مہدی ہوں میں
ساری دنیا کو فتح کر لوں گا۔ پھر ایک اور پاگل کو خلیفہ المسیح نے دیکھا کہ کنکروں کا ڈھیر آگے لگا کر بیٹھا
ہے اور اپنے تئیں خزانوں کا مالک سمجھ کر کہہ رہا ہے کہ تم لاکھ لے جاؤ ۔ تم دس لاکھ لے جاؤ ۔ اب
ان پاگلوں اور اس شخص میں کیا فرق ہے جو مؤمن ہونے کا مدعی ہے مگر عمل مؤمنوں والے نہیں
انوار العلوم جلد 1
۳۷۳
مدارج تقوی
کرتا۔ غرض جو صرف زبانی باتیں بنانے والا ہے وہ پاگل ہے۔ جس طرح پاگل کہتا ہے میں بادشاہ
ہوں ، حکیم ہوں ، طبیب ہوں ، مهندس ہوں ، سلطان ہوں اور اس سے وہ بیچ بیچ بادشاہ وغیرہ نہیں
بن جاتا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص محض زبان سے کہتا ہے کہ میں مؤمن ہوں اور اس کے مطابق اس
کے اعمال نہیں تو وہ ان انعامات کا وارث نہیں ہو سکتا جو مؤمن کے لئے مقرر ہیں۔ پس میرے
دوستو! تمہیں پاگل خانہ دیکھنے کے لئے لاہور جانے کی ضرورت نہیں بلکہ خود تمہارے گھر میں پاگل
خانہ کا نظارہ موجود ہے۔ جو شخص کہتا ہے کہ میں مؤمن ہوں اور عمل ویسے نہیں کرتا وہ پاگل کی
طرح ہی ہے۔ کیونکہ وہ بھی اپنے آ۔ اپنے آپ کو ایک ایسا درجہ دیتا ہے جس کا حقیقتاً وارث نہیں۔
اِتَّقُوا رَبَّكُمُ اپنے رب کا تقویٰ اختیا دی اختیار ار
کرو۔ یہاں احسان و خوف دونوں یاد دلا دیتے ہیں۔ کس
کا تقویٰ کرو۔ اپنے رب کا۔ زمین جس پر سوتے ہو وہ کس کی ہے ؟ اس رب کی۔
آسمان کو کس نے بنایا ؟ خدا نے ۔ آنکھوں میں نور کس نے بخشا ؟ خدا نے ۔ جس کے ذریعے ایک
دوسرے کو پہچانتے رستہ دیکھتے اور کتابیں پڑھتے ہو پھر ہاتھ دماغ دل بھی اس نے بخشے جن چیزوں
سے ہم کام لیتے ہیں پھر جن قوتوں سے ان کو استعمال میں لاتے ہیں وہ سب ہی رب کی دی ہوئی ہیں۔
تو کیا ہمارا فرض نہیں کہ اس کے فرمانبردار رہیں؟ کہتے ہیں چور جس گھر پر کھانا کھالے وہاں چوری
نہیں کرتا۔ حالانکہ چور ایسا ذلیل ہے کہ کوئی شریف آدمی اس کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں کرتا تو پھر
جس کا تم روز کھاتے ہو اسی کی نمک حرامی کرو تو اس چور سے بد تر ہو یا نہیں ۔ کان ، حلق ، زبان ، منہ“
پانی سب کچھ خدا کا دیا ہو مگر محبت کریں اوروں سے اور اپنے حقیقی محسن کو بھول جائیں۔ کس قدر
شرم اور افسوس کی بات ہے ۔ کیا لطیف نکتہ معرفت ہے اس حکایت میں جو میں نے پچھلے دنوں پڑھی
کہ ابراہیم ادہم کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ مجھ سے گناہ نہیں چھوٹ سکتے ۔ آپ نے فرمایا چھ
باتیں بتاتا ہوں ان پر عمل کرو پھر بے شک گناہ کر لیا کرو (1) جب تو خدا کا گناہ کرے تو خدا کا بنایا ہوا
رزق نہ کھا ئیو (۲) دو سرا یہ کہ اگر خدا کا گناہ کرنا ہے تو خدا کے ملک میں نہ رہو ۔ (۳) یہ کہ اگر خدا کا
گناہ کرنا ہے تو خدا سے چھپ کر کیجئو (۴) چہارم یہ کہ اگر خدا کا گناہ کرنا ہے تو ملک الموت جب
آوے تو کہنا کہ مجھے اتنی مہلت دو کہ میں تو بہ کرلوں۔ (۵) پنجم یہ کہ اگر وہ نہ مانے تو پھر منکر نکیر جب
سوال کریں تو ان سے انکار کر دینا کہ میں تمہارے سوالوں کا جواب نہیں دیتا (۶) ششم یہ کہ جب
تجھے دوزخ میں ڈالنے لگیں تو اڑ بیٹھنا کہ میں تو یہاں نہیں جاتا۔ اس نے عرض کیا کہ حضور یہ تو نہیں
ہو سکتا۔ فرمایا پھر کیسی بے حیائی اور بے شرمی ہے کہ تو اسی کا رزق کھاتا ہے اس کی زمین پر رہتا ہے
انوار العلوم جلدا
۳۷۴
مدارج تقوی
پھر موت کا مالک نہیں اور پھر اس کے سامنے اس کے احکام کو ٹالتا ہے ۔
یاد رکھو کہ بڑی بڑی مشکلوں اور مصیبتوں میں صرف ایک رب ہی ہے جو کام آتا ہے۔ ماں کے
پیٹ میں انسان کو رزق کون دیتا ہے۔ جب پیٹ سے باہر آتا ہے تو ہوا کھانے کو کس نے مہیا کی۔
روشنی کے لئے سورج چاند کس نے بنائے ۔ بلکہ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ ماں باپ کے دل میں وہ
محبت جو تیری پرورش کا موجب ہوئی ۔ کس نے یہ پیدا کی۔ اگر بجائے محبت کے نفرت ڈال دیتا تو تیرا
کیا بس چلتا اور کیا حال ہوتا۔ باوجود اس احسان اس شفقت اس پیار کے پھر بھی انسان ہیں کہ
اس سے بے تعلقی کرتے ہیں۔ وہ چوروں سے بدتر ہیں۔ یہ تو احسان ہے جس کی طرف اللہ تعالٰی نے
متوجہ کیا۔ لیکن جو محبت سے نہیں مانتے اس کے لئے دوسرے معنی خوف کے بھی بیان کئے ہیں۔
اتَّقُوا رَبَّكُمْ کے دوسرے معنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ستارے یہ زمین یہ بیوی بچے یہ
طاقتیں یہ قومی یہ مال یہ دولت یہ چاند یہ سورج یہ
تجارت یہ حرفت کے اسباب ہمارے بنائے ہوئے ہیں۔ اگر ہم اپنی ربوبیت کا تعلق قطع کر لیں تو بتاؤ
کون ہے جو ربوبیت کرے اگر ہم اندھا کر دیں۔ تو کون ہے جو آنکھیں دے ۔ اگر ہم ہاتھ توڑ دیں تو
کون ہے جو ہاتھ دے ۔ تو پھر زبان دی اگر گو نگا کر دیں تو کون ہے جو گویا کرے ۔ ہم نے کان دیئے اگر
بہرہ کر دیں تو کون ہے جو کان دے ۔ احسان سے نہ مانو گے تو ہم اپنے قہر سے منوائیں گے۔ کیونکہ
سب خزانے ہمارے ہی قبضہ اقتدار میں ہیں۔
اس کے آثار میں سے طاعون زلزلے اور وبائی بیماریاں ہیں۔ لیکن لوگ ہیں کہ باوجود اس
تباہی کے نہیں مانتے۔ تعجب کی بات ہے کہ نمبردار تحصیلدار دھتکار دے تو زمیندار کی جان نکلتی
ہے۔ ہوش اڑ جاتے ہیں۔ لیکن خدا کی طرف سے مامور آکر سناتے ہیں کہ فرمانبرداری کرو گے تو
انعام پاؤ گے اور اگر نافرمانی کرو گے تو نقصان اٹھاؤ گے مگر اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ ایک تحصیل
کے چپڑاسی کا رعب تو ہے لیکن خدا کے فرستادوں۔ اور پھر حضرت موسی ، حضرت عیسی ، حضرت
محمد رسول اللہ ال جیسے فرستادوں کا رعب نہیں۔ یہ بے ایمانی کا نشان ہے ۔ طاعون سے گھر کے
گھر ویران ہو گئے ۔ اگر اب بھی نہیں جاگو گے تو پھر کون سی آفت ہے جو تمہیں جگائے گی۔ کیا خدا
تعالیٰ اپنی بات کو چھو ات کو چھوڑ دے گا ؟ بال ہٹ تر یا ہٹ راج ہٹ۔ یہ تین ہٹیں بہت مشہور ہیں ۔ مگر خدا
کی ہٹ کے مقابلہ میں یہ کیا چیز ہیں۔ اگر طاعون اور زلزلوں سے لوگ نہیں مانیں گے تو وہ اپنی اور
آفتیں نازل کر دے گا۔ کیا اس کے خزانوں میں عذابوں کی کچھ کمی ہے۔ وہ سب کو ایک دم میں پیس
انوار العلوم جلدا
۳۷۵
مدارج تقوی
کر کوڑا کرکٹ بنا سکتا ہے۔ بچہ جو اپنے آپ کو سنبھال بھی نہیں سکتا وہ تو اپنی ہٹ نہیں چھوڑتا۔
عورت جو خاوند کی محکوم ہے وہ تو اپنی ہٹ نہیں چھوڑتی۔ راجہ جو مخلوق کا بنایا ہؤا راجہ ہے وہ بھی
جب بول اٹھتا ہے کہ میں یہ کام کروں گا تو کر کے رہتا ہے۔ تو پھر وہ جو ان سب کا رب ہے کیا اس کے
آگے ہماری ہٹ چل سکتی ہے۔ پس سن رکھو کہ جو نافرمانیوں سے اور خدا کے ماموروں سے
شوخیاں کرنے سے باز نہیں آتے ان کو منوایا جائے گا۔ دیکھو عرب کے لوگوں نے کم ہٹیں نہیں
کیں۔ مگر رسول اللہ اللہ کے مقابلہ میں ان کی کچھ پیش نہ گئی ۔ وہی لوگ جو باعزت کہلاتے تھے
آخر ذلیل و حقیر ہوئے اور ایسے کاٹ دیئے گئے کہ بے نام و نشان رہ گئے ۔ ابو جہل سید العرب تھا۔
محمد رسول اللہ ا کے مقابلہ میں کیا وہ اڑ سکا۔ پھر یہاں تک خدا کے پاک بندے کو کامیابی
ہوئی کہ ہر ایک بستی میں سید کہلانے والا کوئی نہ کوئی موجود ہے۔ مگر ابو جہل کی نسل سے کوئی نہیں
بنتا۔ باوجود یکہ نسل اس کی موجود ہے مگر اس کی طرف منسوب ہونا عار کا موجب سمجھا جاتا ہے۔ سید
کیا ہیں۔ رسول اللہ ا کے لڑکے کی نہیں بلکہ لڑکی کی اولاد ہیں۔ مگر لوگ کہتے ہیں کچھ بھی ہو
کسی طرح رسول اللہ ا سے ہمارا تعلق تو بنا رہے ۔ گو قرآن مجید میں اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ
اتقكم (الحجرات: ۱۴) آیا ہے۔ اور ابو جہل کی اولاد ہونا کوئی بری بات نہیں۔ مگر پھر بھی لوگ پسند نہیں
کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے خدا کے مامور کا مقابلہ کیا۔ پس وہ ذلیل و حقیر ہوا۔
اب میں بتاتا ہوں کہ وہ تقویٰ کیا ہے جس کے حصول کے لئے یہ ارشاد فرمایا۔ تقوی کیا چیز ہے تقوی کے تین مدارج ہیں جو اللہ تعالی نے مجھے سمجھائے (اور بھی ہیں مگر اللہ
تعالیٰ نے اس وقت بیان کرنے کے لئے یہی دل میں ڈالے ہیں) اور میں انہیں ایسی طرز میں سنانے
کی کوشش کروں گا کہ زمیندار بھی سمجھ جائیں۔ لیکن ان کے بیان کرنے سے پہلے میں اتنا بتانا چاہتا
ہوں کہ تقویٰ ایک ایسی نعمت ہے کہ جس شخص کو حاصل ہو پھر وہ اس کے مقابل میں دنیا کی کسی چیز
کی پرواہ نہیں کرتا چنانچہ ایک بات حضرت اقدس کی مجھے یاد آگئی ۔ آپ لوگوں کا حق ہے کہ آپ کو
سنائی جائے۔ کیونکہ اگرچہ میرا حضرت سے دوہرا یعنی جسمانی بھی اور روحانی بھی تعلق ہے۔ مگر
روحانی لحاظ سے آپ بھی ان کے بیٹے ہیں۔ آپ کی نوٹ بک میں نے دیکھی ۔ آپ کا معمول تھا کہ
جب کوئی پاک خیال پاک جذبہ دل میں اٹھتا تو آپ لکھ لیتے۔ اس نوٹ بک میں خدا کو مخاطب کر کے
لکھا ہے او میرے مولیٰ میرے پیارے مالک میرے محبوب ! میرے معشوق خدا! دنیا کہتی ہے تو
کافر ہے۔ مگر کیا تجھ سے پیارا مجھے کوئی اور مل سکتا ہے۔ اگر ہو تو اس کی خاطر تجھے چھوڑ دوں۔ لیکن
انوار العلوم جلدة
۳۷۶
مدارج تقوی
میں تو دیکھتا ہوں کہ جب لوگ دنیا سے غافل ہو جاتے ہیں۔ جب میرے دوستوں اور دشمنوں کو علم
تک نہیں ہوتا کہ میں کس حال میں ہوں۔ اس وقت تو مجھے جگاتا ہے۔ اور محبت سے پیار سے فرماتا
ہے کہ غم نہ کھا۔ میں تیرے ساتھ ہوں۔ تو پھر اے میرے مولی یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس احسان
کے ہوتے پھر میں تجھے چھوڑ دوں ۔ ہرگز نہیں ہرگز نہیں "۔
لیکن تقوی ایک دم میں حاصل نہیں ہوتا۔ یہ نہ سمجھو کہ ایک دم میں تم کو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج
مل جائیں ۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ادھر بیعت کی اور ادھر علم روحانی کے دروازے کھل
جائیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کے سب کام وقت پر ہوتے ہیں۔ چنانچہ قرآن شریف میں اس بات کو عجیب
طور سے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن چونکہ اکثر لوگ آیات قرآنی کے ربط کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ اس
لئے ناواقف رہتے ہیں۔ چنانچہ فرمایا ہے ۔ وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي
سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِنْ لَغُوبٍ فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ (ق: ۳۹-۴۰) بِظَاهِرِ خَلَقَ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ اور پھر فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ میں کچھ ربط نہیں معلوم ہوتا ہے۔ مگر غور کرنے سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ میں نے خدا ہو کر زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا
اور اس عرصہ کی وجہ سے میں تھکا نہیں۔ تو تم نے اے نبی خدا کا بندہ ہونے کا دعوی کیا ہے نہ کہ خدا
ہونے کا۔ پس تم کیوں گھبراتے ہو ۔ خدا تعالیٰ کے سارے کام صبر کے ساتھ ہوتے ہیں۔ نو ماہ میں نطفہ
سے بچہ بنتا ہے۔ پھر بچہ سے جوان اور جو ان سے بوڑھا ہوتا ہے۔ اب تمہارے ساتھ جو وعدے
ہیں۔ وہ بھی ضرور پورے ہوں گے تم تسبیح میں لگے رہو یعنی خدا تعالیٰ کی قدوسیت اور اپنی احتیاج کا
اقرار اور وعظ کرتے رہو کامیاب ہو جاؤ گے ۔ اجی سوچنے کی بات ہے کہ جب خدا تعالیٰ جو تمام
نقصوں اور عیبوں سے پاک ہے۔ جب وہ اپنے کام سبج سبج کرتا ہے تو تم جو پاک نہیں تمہیں کیا
جلدی ہے ۔ اکثر لوگوں کو میں دیکھتا ہوں کہ اسی جلد بازی کی وجہ سے بدظن ہو جاتے ہیں کہ آتے ہی
کہہ دیا۔ ہم نے بیعت تو کرلی۔ مگر ہمیں رسول کی زیارت کیوں نہیں ہوئی۔ ہم کو اولیاء اللہ کے
مدارج کیوں نہیں مل گئے ۔ ہمیں تجارت میں کیوں گھاٹا ہوا۔ یہ سب فاسد خیالات ہیں۔ خدا تعالیٰ
جب رسول کریم ال کی خاطر اپنے قوانین نہیں توڑتا۔ تو تم کہاں کے تمھیں مارخاں ہو کہ تم جو
کہو وہ فورا ہو جائے۔ غرض ہر بات صبر کے ساتھ ہوتی ہے۔ اور صبر کا پہلا درجہ تقوی ہے۔ ایک
مفسر نے تقوی کی تعریف کی ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔ مگر مفسر سے میری مراد کشاف ، خازن کبیر
جلالین کے مفسر نہیں۔ بلکہ وہ جو قرآن پڑھایا کرتے تھے ۔ وہ لکھتا ہے کہ تقویٰ کی یہ مثال ہے کہ
ة
انوار العلوم جلد !
۳۷۷
مدارج تقوی
ایک تنگ رستہ جس کے ارد گرد کانٹے دار جھاڑیاں ہوں جن کی شاخیں راستہ کے ارد گرد پھیلی
ہوئی ہوں اور اس میں کسی ایسے انسان کو گزرنا پڑے جس نے موٹا کھلا چوغہ پہنا ہوا ہو تو جس طرح
یہ آدمی اپنے کپڑے سنبھال کر گزرتا ہے اور چاروں طرف احتیاط کی نگاہ ڈالتا جاتا ہے اسی طرح
چاہئے کہ انسان اپنے نفس کو دنیا کی آلائشوں سے جو اسے کئی کئی طریقوں سے اپنی طرف کھینچنا
چاہتی ہیں بچاتا جائے ۔ تب وہ متقی ہو سکتا ہے ۔ غرض کہ تقوی کا پہلا درجہ صبر ہے۔
مگر صبر کے صرف یہی معنے نہیں کہ کوئی مرگیا تو خاموش رہیں بلکہ صبر
تقوی کے تین درجے کے تین معنے ہیں۔ (۱) مصیبت پڑے تو انسان جزع فزع سے پر ہیز
کرے مثلاً کوئی پیارا مر جائے تو کہہ دے مولی کی چیز تھی اس نے لے لی (۲) بدیوں سے پر ہیز کرے
نفس کو لگام چڑھائے رکھے۔ ایسے متقی کی مثال یہ ہے کہ کوئی سوار ہو اور اس کا گھوڑا بھوکا ہو اور
جس راستہ پر وہ چل رہا ہو اس کے ارد گرد کھیت ہوں اور گھوڑا ان میں منہ ڈالنا چاہے اور وہ سوار
اس کی لگام کھینچے رکھے تا ایسا نہ ہو کہ غیر کے کھیت کا نقصان ہو کر اس کے لئے مصیبت کا باعث ہو۔
اسی طرح اس درجہ کے متقی کا کام ہے کہ نفس کے سرکش گھوڑے کو لگام دیئے رکھے۔ اور اسے
محارم میں پڑنے سے بچائے رکھے (۳) پھر صبر کے معنے قناعت کے ہیں یعنی جو احسانات اور انعامات
اللہ تعالیٰ کے انسان پر ہوں ان سے زیادہ کی حرص نہ کرے۔
ہر قسم کی بدیوں سے رکھنے والے کا نام صابر متقی ہے۔ اور یہ سب سے گھٹیا درجہ ہے اس کی
مثال یوں ہے کہ کسی کے ہاں کوئی مہمان جائے تو وہ جو کچھ میزبان دے رہی لیتا ہے اسی طرح ہم اللہ
کے مہمان ہیں۔ جن چیزوں کے استعمال کی اس نے اجازت دی ہے رہی استعمال کرنے کے حق دار
ہیں۔ یہ درجہ کوئی اتنا بڑا نہیں۔ جب ایک معمولی شریف مہمان اپنے میزبان کے گھر سے خود کھانا
نہیں اٹھا لاتا اور نہ اس کی کوئی چیز لے کر چمپت ہوتا ہے تو پھر ایک مؤمن کی شان سے یہ بعید ہے کہ
وہ خدا کا مہمان ہو کر بغیر اس کی اجازت کے اس کے حکم کے خلاف اس کی چیزوں میں دست اندازی
کرے ۔ اگر میزبان اپنے مہمان کے سامنے کوئی کھانا لا کر رکھے اور مہمان کہے کہ نہیں مجھے پلاؤ لا دو
فلاں مٹھائی مجھے لا دو یا میزبان اپنے مہمان کے آگے کوئی چیز رکھ کر کسی مصلحت سے اٹھائے اور
مهمان چیخنا شروع کر دے تو وہ مہمان بہت برا سمجھا جائے گا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کوئی نعمت دے کر پھر
کسی اپنی حکمت سے واپس لے لے تو جزع و فزع نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ جزع و فزع محض
بیوقوفی ہے۔ پس تقوی کا پہلا درجہ تو ضبط نفس ہے۔ یعنی نفس کو نافرمانی حضرت رب العزت سے