مدارجِ تقوی

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2

انوار العلوم جلد ا
۳۷۸
مدارج تقوی
روکے رکھے اور اگر وہ اپنی حکمت سے اس کا کوئی بیٹا مار دے تو جزع و فزع نہ کرے۔ ایسے متقی کے
بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٌ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ
وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقره: ۱۵۶-۱۵۷)۔ یعنی ہم تم کو آزمائیں گے کچھ ڈرائیں گے۔ کچھ بھوکا رکھیں گے
پھر مال کا نقصان ہو گا۔ پھر جان کا نقصان ، پھر پیداوار کا نقصان جو ان ابتلاؤں میں ثابت قدم رہے گا۔
تو اسے بشارت ہو ۔ کہ وہ صابر کا درجہ پا گیا۔ کیونکہ جب اس پر کوئی مصیبت آئی مثلاً بیٹا مر گیا تو اس
نے کہا کہ میرا کیا تھا یہ تو خدا ہی کا تھا اس نے اپنے پاس بلا لیا میں کیوں گھبراؤں میں بھی تو اسی کا ہوں
اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہوں (یہ صابر متقی کے نقطہ خیال سے إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ کے معنے ہیں، گھبراہٹ تو تب ہوتی کہ کوئی چیز کھوئی جاتی۔ جب انسان سمجھے کہ میں بھی
وہیں جا رہا ہوں جہاں وہ بلا لیا گیا تو کیوں گھبراؤں اور کیوں جزع فزع کروں۔ دیکھو کسی قادیان آنے
والے کا اسباب ہو۔ اور وہ بٹالہ کے سٹیشن پر چھکڑے پر رکھ دیا جائے۔ اور اس سے پہلے روانہ کر دیا
جائے تو وہ مہمان بہت بیوقوف ہو گا۔ اگر جزع و فزع شروع کر دے کیونکہ آخر اسے بھی رہیں جانا
ہے جہاں وہ اسباب پہنچے گا۔
صبر کے دوسرے معنی اس آیت سے حل ہوتے ہیں جو یہودیوں کے بارے میں ہے کہ انہوں
نے حضرت مو موسیٰ سے عرض کیا یمُوسى لَنْ تَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ (البقرہ : ۱۳) - دیکھئے انہوں
نے خدا کے دیئے پر قناعت نہ کی۔ یہ خلاف صبر کیا۔ پھر صبر نام ہے بدیوں سے بچنے اور عمل صالح پر
قائم رہنے کا یہ معنے سورۃ العصر سے حل ہوتے ہیں ۔ جہاں إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
(العصر: ۴) کے مقابلہ میں وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوا بالصبر (العصر: ۴) رکھا گیا ہے جس میں حق
ایمان کے مقابلہ میں رکھا گیا ہے۔ اور صبر عملوا الصلات کے مقابلہ میں۔ پس صبر کے معنی قرآن
شریف نے بھی عمل صالح کے کئے ہیں۔
دوسرا درجہ تقویٰ کا شکر ہے۔ اس در کا شکر ہے۔ اس درجے کا متقی شاکر کہلا : کا متقی شاکر کہلاتا ہے۔ قرآن شریف میں شاکر متنی مبار شکور آیا ہے۔ شاکر اور صابر مں یہ فرق ہے۔ کہ شاکر انسان پر جب رکھ آتا
ہے تو وہ صابر کی طرح صرف اتنا ہی نہیں کہتا کہ خدا کا مال تھا اس نے لے لیا۔ بلکہ وہ ایک قدم اور
آگے بڑھاتا ہے اور کہتا ہے کہ کچھ گھبرانے کی بات نہیں ایک چیز اس نے لے لی ہے تو کیا ہوا فلاں
فلاں نعمت بھی تو اسی کی دی ہوئی ہے۔ میرا کیا حق تھا کہ وہ یہ نعمتیں مجھے دیتا۔ پس اس کی جناب میں

انوار العلوم جلدا
۳۷۹
مدارج تقوی
شکر کا سجدہ بجالاتا ہے ۔ صابر گئی ہوئی چیز کی طرف خیال رکھتا ہے اور صرف اسی کے متعلق اپنا صبر
ظاہر کرتا ہے ۔ مگر شاکر کہتا ہے جو اب میرے پاس ہے وہ بھی تو میرا حق نہیں۔ شاکر بھی انا للہ پڑھتا
ہے۔ مگر وہ اس کے اور معنی لے لیتا ہے یعنی وہ صرف یہ نہیں کہتا کہ جہاں وہ چیز گئی ہے میں بھی وہاں
جانے والا ہوں۔ بلکہ وہ کہتا ہے کہ جو چیزیں میرے پاس موجود ہیں یہ سب بھی تو خدا ہی کی ہیں۔
تقویٰ ایک پہاڑی ہے۔ ایک شخص وہ ہے جو اس پر چڑھتے ہوئے آنے والی مصیبتوں بلاؤں شیروں
چیتوں بھیڑیوں کا مقابلہ کرتا ہے اور پیچھے نہیں ہوتا۔ اسے صابر کہیں گے ۔ اور ایک وہ جو نہ صرف ان
کا مقابلہ کرتا ہے بلکہ ہر مصیبت پر ایک قدم آگے بڑھتا ہے ۔ یہ شاکر ہے ۔ شاکر کے مال کا جب کوئی
نقصان ہوتا ہے تو اسے ضائع شدہ کی فکر نہیں ہوتی بلکہ موجود پر شکر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ بھی
میرا حق نہ تھا محض خدا کا فضل ہے اور اس طرح پر وہ محبت اللہی میں بڑھ جاتا ہے ۔ صابر نماز پڑھتا ہے
اور کہتا ہے کہ یہ ایک حکم تھا جو میں نے ادا کر دیا ۔ مگر شاکر نماز کے بعد پھر سجدے میں گر جاتا ہے کہ
میرے مولی تیرا احسان تیرا فضل تیرا انعام ہے کہ تو نے مجھے توفیق دی کہ میں تیری عبادت بجالایا ۔
صابر تو صرف صدقہ دیتا ہے۔ اور شاکر کہتا ہے کہ شکر ہے کہ میرے مولی نے مجھ سے خدمت لی۔
صابر فرض کے ادا کرنے کو اپنا کمال سمجھتا ہے شاکر شکر کرتا ہے کہ کروڑوں ہیں جو تیری درگاہ سے
دور ہیں۔ تیرا فضل ہوا کہ میں حکم بجالانے کے قابل ہوا۔ صابر کسی نقصان جان پر سمجھتا ہے کہ خدا کی
چیز تھی اس نے لے لی۔ شاکر کہتا ہے کہ الہی لاکھوں ہیں جن کے بیوی نہیں ، بچہ نہیں ، بھائی نہیں،
بہن نہیں اور مجھے اور مجھے تو نے یہ سب کچھ بخشا ہے۔ تیرے احسانوں کا کہاں تک شکر ادا کروں۔ پس وہ کسی
مصیبت کے وقت کسی جان ومال کے نقصان کے وقت اور بھی آستانہ الوہیت پر گرتا اور اپنے مولی
کے احسانوں پر فدا ہوتا ہے۔
دو دو مثالیں صابر اور شاکر کے فرق کو ظاہر کرنے کے لئے سناتا ہوں ۔ ہوں۔ ایک تو اسلام سے دو مثالیں پہلے کا قصہ ہے جو مثنوی میںلکھا ہے۔ واللہ اعلم بالتواب۔ مولانا روم کا معمول ہے
کہ حق سکھانے کے لئے کوئی نہ کوئی تمثیل ضرور پیش کر دیتے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں حضرت لقمان
ایک شخص کے ملازم تھے ۔ آقا بوجہ ان کی مخلصانہ خدمات کے ان سے بہت پیار کرتا تھا۔ ایک دفعہ
اس کے پاس خربوزہ آیا جو بے بہار کا تھا۔ اس نے عجوبہ چیز سمجھ کر ایک پھانک از راہ محبت لقمان کو
دی۔ آپ نے اسے چٹخارے لے لے کر کھانا شروع کیا حالانکہ دراصل وہ خربوزہ بہت تلخ اور
بدمزہ تھا۔ آقا نے اپنے وفادار مخلص غلام کو چٹخارے لیتے دیکھ کر ایک پھانک اور دی جو آپ نے

انوار العلوم جلدا
۳۸۰
مدارج تقوی
بڑے مزے سے کھائی۔ یہ حالت دیکھ کر آقا کو شوق ہوا کہ میں بھی خربوزہ کھاؤں۔ کیونکہ بڑا مزیدار
معلوم ہوتا ہے۔ جب اس نے چکھا تو معلوم ہو ا سخت کڑوا اور بد مزہ ہے۔ اس نے حضرت لقمان سے
پوچھا کہ یہ خربوزہ تو سخت کڑوا ہے۔ آپ نے مجھے بتایا کیوں نہیں۔ میں اس خیال سے کہ آپ کو
پسند ہے بار بار پھانکیں دیتا رہا۔ حضرت لقمان نے جواب دیا کہ اتنی مدت آپ کے ہاتھ سے میٹھی اور
خوشگوار چیزیں کھاتا رہا ہوں۔ میں بڑا ہی ناشکر گزار ہو تا کہ جس ہاتھ سے اس قدر میٹھی چیزیں
کھائیں اس سے ایک کڑوی ملنے پر ناک بھوں چڑھاتا۔ پس اسی طرح شاکر متقی کہتا ہے اللہ کے مجھ
پر ہزاروں احسان ہیں اگر ایک مصیبت بھی آگئی تو کیا ہوا یہ بھی شکر کا مقام ہے۔ گویا شاکر کو تکلیف
کے وقت اللہ کے احسان یاد آنے لگتے ہیں۔
پوچھا
دوسرا قصہ نبی کریم ا کے وقت کا ہے ۔ احد کی لڑائی میں یہ خبر اڑ گئی کہ حضرت نبی
کریم ا شہید ہو گئے۔ میدان جنگ میں تو اس غلط فہمی کی تردید ہو گئی لیکن دوسرے لوگوں
میں یہ خبر بھی پھیل رہی تھی۔ جب لشکر اسلام جب لشکر اسلام واپس لوٹا تو ایک صحابیہ دیوانہ وار بڑھی اور پو
کہ رسول اللہ ا کا کیا حال ہے ؟ جس شخص سے سوال کیا وہ چونکہ جانتا تھا کہ آپ بفضل
الہی بخیریت ہیں اس لئے اسے تو کچھ فکر نہ تھی اس نے اس سوال کی طرف توجہ نہ کی اور جواب میں
اس عورت سے کہا کہ تمہارا خاوند مارا گیا۔ مگر وہ نبی اللہ کی محبت میں متوالی ہو رہی تھی۔ اس
نے پھر یہ سوال کیا۔ رسول اللہ کا کیا حال ہے؟۔ جواب ملا۔ تیرا باپ مارا گیا۔ اس نے کہا مجھے بتاؤ کہ
رسول الله الله تو بخیر و عافیت ہیں ؟ جواب ملا تیرا بھائی بھی مارا گیا۔ اس پر پھر وہ بولی کہ مجھے
رسول اللہ اس کا حال بتاؤ - جواب دینے والے نے کہا کہ وہ ہر طرح سلامت ہیں۔ مگر اسے اس
پر بھی تسلی نہ ہوئی اور اس نے کہا مجھے دکھاؤ وہ کہاں ہیں۔ اتنے میں رسول اللہ اللہ بھی آگئے۔
اس عورت نے کہا کہ جب تو زندہ ہے تو ہر مصیبت میرے لئے آسان ہے۔ میرے دوستو یہ شاکر
صحابیہ تھی۔ دیکھو رسول اللہ کے مقابلہ میں باپ بیٹا اس کی نگاہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔ کیا اس
زمانے میں بھی کوئی ایسی مؤمنہ عورت ہے؟ عورت تو درکنار کوئی ایسا مرد بھی تم میں موجود ہے ؟
غرض شاکر وہ ہے جو فرض ادا کرنے پر پھولتا نہیں ۔ بلکہ وہ خدا کے حضور سجدے میں گر جاتا ہے۔
چندہ دینے والوں میں سے بعض تو ایسے ہیں جو چندہ دے کر صد را انجمن یا خلیفہ المسیح پر پر احسان کرتے
ہیں بعض ایسے ہیں جو کہتے ہیں فرض ادا ہو گیا۔ مگر ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم پر خدا کا انسان ہے کہ
اس نے ہم سے یہ خدمت لی مجھے اس زمانے کا ایک واقعہ یاد ہے کہ منی آرڈروں میں سے جو

انوار العلوم جلدا
۳۸۱
مدارج تقوی
حضرت صاحب کے نام آئے ایک کے کو پن پر لکھا تھا کہ یہ پندرہ روپیہ ارسال ہیں۔ ایک روپیہ لنگر
کے لئے اور باقی آپ خدا کے لئے اپنے نفس پر خرچ کریں اور مجھ پر احسان فرمائیں۔
پھر جب زلزلہ آیا اور حضرت اقدس باہر باغ میں تشریف لے گئے اور مہمانوں کی زیادہ آمدو
رفت وغیرہ کی وجوہات سے لنگر کا خرچ : ر کا خرچ بڑھ گیا۔ تو آپ نے ارادہ فرمایا کہ قرض لے لیں فرماتے ہیں
میں اسی خیال میں آ رہا تھا کہ ایک شخص ملا جس نے پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس نے
ایک پوٹلی میرے ہاتھ میں دیدی اور پھر الگ ہو گیا۔ اس کی حالت سے میں ہرگز نہ سمجھ سکا کہ اس
میں کوئی قیمتی چیز ہو گی۔ لیکن جب گھر آکر دیکھا تو دو سو روپیہ تھا۔ حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ اس
کی حالت سے ایسا ظاہر ہوتا تھا کہ وہ اپنی ساری عمر کا اندوختہ لے آیا۔ پھر اس نے اپنے لئے یہ بھی
پسند نہ کیا کہ میں پہچانا جاؤں۔ یہ شاکر کا مقام ہے ۔
متقی محسن ایک اور بندہ ہے اس کا نام حسن ہے۔ وہ شاکر سے ایک درجہ آگے بڑھتا ہے۔ محسن
کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو معاً اسے خیال آتا ہے کہ میرے اور بھی اور بھائی بھی ہیں
ان کو بھی بڑی تکلیف ہوئی ہوگی اور میں بڑا غافل ہوں کہ ان کی خبر نہیں لیتا۔ پس وہ جب إِنَّا لِلَّهِ وَ
إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ پڑھتا ہے تو اس کے یہ معنی لیتا ہے کہ ہم سب لوگ خدا کے بندے ہیں یہ
مصیبت مجھ ہی پر نہیں آئی بلکہ اور بھی خدا کے بندے ہیں۔ پس وہ ان کی ہمدردی کے لئے اٹھتا ہے۔
اور کمر ہمت چست کر کے ایک ایک کی غم خواری میں کوشش کرتا ہے۔ جب اس کا کوئی عزیز مرتا
ہے تو اسے دوسرے لوگوں کی تکلیف کا غایت درجہ احساس ہونے لگتا ہے اور وہ کہتا ہے میرے
بھائیوں میں سے جس کا کوئی عزیز مرا ہے اسے بھی بہت رکھ پہنچا ہو گا۔ پس وہ ہر طرح سے ان کی
نصرت کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔ محسن صرف آپ ہی صبر نہیں کرتا اور نہ صرف خدا کے حضور
موجودہ نعمتوں پر شکر بجالاتا ہے بلکہ وہ دوسروں سے بھی ہمدردی کرتا ہے۔ حضرت صاحب کا ایک
واقعہ یاد آگیا۔ گو ما موروں اور مرسلوں کا درجہ محسنوں سے بہت بڑھ کر ہے۔ مگر اس واقعہ سے
محسن کا مقام ظاہر ہو جائے گا۔ مبارک احمد جب بیمار پڑا تو آپ کی محویت کا یہ عالم تھا کہ گویا اور کوئی
فکر ہی نہیں۔ اپنے ہاتھ سے اس کو دوائی پلاتے اور دن کو آرام تو در کنار کئی راتیں جاگتے گزار
دیں۔ مگر جونہی اس کی جان نکلی آپ نے قلم دوات منگوائی اور لوگوں کو خط لکھنے شروع کر دیئے کہ
اس ابتلاء میں صبر و شکر سے کام لو۔ بجائے اس کے کہ جس کا بیٹا مرادہ خود صبر کی تلقین کا محتاج ہو تا یا
شکر کرنا کافی سمجھتا اسے دوسروں کی فکر پڑ گئی۔ اور اپنا حال یہ ہے کہ خوش ہو رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد !
۳۸۲
مدارج تقوی
کی پیشگوئی پوری ہو گئی۔ کیونکہ پہلے ہی خدا نے فرما دیا تھا کہ یہ چھوٹی عمر میں اس کے حضور واپس بلا
لیا جائے گا۔ یہ صبر و شکر آپ کا بلکہ دوسروں کو صبر و شکر کی تعلیم کوئی سنگدلی کی وجہ سے نہیں تھی۔
نرم دلی کا تو یہ عالم ہے کہ آ۔ عالم ہے کہ آپ بچہ کی تکلیف دیکھ کر رات کو بھی نہیں سو سکتے۔ یہاں تک کہ اس کی
بیماری میں خدمت کرتے کرتے خود بیمار ہو گئے ۔ مگر جب وہ وفات پاتا ہے تو آپ خوش ہو ۔ ہوتے ہیں کہ
خدا کی امانت تھی خدا کے پاس پہنچ گئی۔ اور پھر اس سرور کا اثر آ۔ آپ کے چہرہ مبارک ۔ مبارک سے بھی ظاہر
ہے۔ اور آپ خط پر خط لکھ رہے ہیں اور تقریر پر تقریر کئے جا رہے ہیں کہ خدا کا بڑا فضل بڑا احسان
ہوا۔ تم لوگوں کو بھی شکر بجالانا چاہئے ۔ آپ کو اپنے بیٹے کی فکر نہیں پڑی بلکہ لوگوں کی فکر پڑی کہ
شاید اسی راہ سے میرے مولی کا جلال دنیا پر ظاہر ہو ۔ یہ درجہ محسن کا ہے ۔
ان تینوں مرتبوں کا ذکر اس آیت میں ہے۔ تقوی کے ہر سہ مراتب کا ذکر قرآن میں لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا
الصُّلِحَتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَ
أَحْسَنُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (مائده: (۹۴) پہلا درجہ اتقاء کا تو ایمان و عمل صالح ہے جو صابر
متقی کی شان ہے ۔ پھر تقویٰ کریں۔ اور ایمان پر ایمان پر ثابت قدم ہوں یہ شاکر متقی کا ذکر ہے ۔ پھر تقوی
کریں اور احسان میں بڑھیں ۔ یہ محسن متقی کی شان ہے اور اللہ محسنوں کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔
اس جگہ پہلے دو درجوں کا نام نہیں۔ لیکن قرآن شریف کے دوسرے مقاموں سے معلوم ہوتا ہے
کہ محسن سے پہلے صابر و شاکر ہی کا درجہ ہے۔
خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو تینوں درجور کا متقی بنائے۔ تقوی کوئی آسان بات نہیں ہے کہنا تو کا
آسان ہے پر کرنا مشکل ۔ دیکھو تم وعدہ کر چکے ہو دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔ پس ضروری ہے کہ
اس پر ثابت قدم رہو اور اعمال صالحہ میں ترقی کرد۔
نماز فرض ہے۔ بہت سے احمدی کی نمازوں کو باجماعت ادا کرنے میں مست ہیں۔ نماز دین کا
ستون ہے۔ اور مجھ سے کوئی پوچھے تو قرآن شریف سے یہ بات ثابت ہے کہ نماز بغیر جماعت
نماز
کے ہوتی ہی نہیں ۔ سوائے اس صورت کے کہ کوئی عذر شرعی ہو۔
دوسرے درجے پر زکوۃ ہے۔ زکوۃ میں بہت سے بھائی کمزوری دکھاتے ہیں۔ حضرت
ابو بکر کے زمانہ میں جب فتنہ ارتداد پھیل گیا۔ اور صرف گاؤں میں نماز با جماعت رہ گئی۔
زكوة
اور لشکر بھی شام کو بھیج دیا گیا۔ تو بھی آپ نے زکوٰۃ دینے والوں کے نام ارشاد بھیجا کہ رسول اللہ

انوار العلوم جلدا
۳۸۳
مدارج تقوی
کے زمانے میں اگر کوئی رسہ دیتا تھا اور اب نہیں دیتا تو میں تلوار کے زور سے لوں گا۔ حضرت عمرؓ
ایسے جری و بہادر نے بھی رائے دی کہ اس وقت مصلحت وقت نہیں کہ زکوۃ پر زور دیا جائے ۔ مگر
آپ نے ان کی ایک نہ مانی۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ زکوۃ کس قدر ضروری ہے۔ اگر احمدی
اپنی زکوٰۃ کا با قاعدہ انتظام کریں اور اسے امام کے حضور بھیج دیا کریں تو بہت سے قومی کام پورے
ہو سکتے ہیں۔
تیرار کن روزے ہیں۔ یہ ایسی پاک عبادت ہے کہ حدیث میں آیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا
روزے ہے ہر نیکی کا ایک اجر ہے مگر روزوں کا ام اجر ہے مگر روزوں کا اجر میں ہوں۔ روزہ داروں کے لئے بہشت کے
تمام دروازے کھول دیئے جائیں گے کہ جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو۔ بلکہ ایک
دروازہ اور ہو گا جس کا نام ریان ہو گا۔
پھر حج ہے۔ غیر احمدی کہتے ہیں ۔ احمدی حج نہیں کرتے۔ تم میں سے جو زی استطاعت ہیں وہ حج کر
حج کے دکھا دیں کہ ہم لوگ مکہ معظمہ کی کس قدر تعظیم کرتے ہیں۔
امر بالمعروف نہی عن المنكر پھر وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِي
عمل کرو ۔ دنیا میں نیک باتیں پھیلانے والے
بنو۔ اور بری باتوں سے روکو۔ اصلاح اپنے گھروں سے شروع کرو۔ آپس میں محبت رکھو ۔ الفت
بڑھاؤ ۔ میل جول کو ترقی دو تعلقات کو مستحکم کرو ۔ یہ سب باتیں تقوی کے لئے ضروری ہیں اس لئے
ان کا بیان کیا۔
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هُذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً ایسے محسنوں کی نسبت فرماتا ہے۔ کہ جو
لوگ دنیا میں نیکی کرتے ہیں اسی دنیا میں ان
کو نیکی ملے گی۔ کیا پاک معیار ہے۔ جو لوگ خدا کے پیارے ہیں وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتے ۔ کوئی ہے
جو کھڑا ہو کر کہہ سکے کہ فلاں متقی ذلیل ہو کر مرا، مجنوں ہو کر مرا یا کوئی خدا کا صدیق خدا کا متقی
خدا کا پر ہیز گار مرگی زدہ ہو کر مرا۔ کوئی ہے جو یہ گواہی دے سکے کہ متقی ایسا بوڑھا ہو گیا کہ وہ ازل
ان عمر کو پہنچ گیا ہو ۔ ہاں اس کے خلاف میں شہادت دے سکتا ہوں۔ کہ بڑے بڑے ذی سطوت کو
صاحب حکومت بادشاہ باوجود اتنے اقتدار دو قار کے مجذوم ہو گئے۔ ان کو مرگیاں پڑیں۔ وہ دیوانے
ہو گئے۔ پس دوستو تقویٰ اختیار کرو۔ کیونکہ تقوی وہ دولت لازوال ہے جو ختم نہیں ہوتی۔ بلکہ
بڑھتی ہے۔ اور تقویٰ ہی وہ تریاق ہے جس کے سبب انسان تمام قسم کے زہروں سے محفوظ رہتا

انوار العلوم جلد !
۳۸۴
مدارج تقوی
ہے۔ محسن متقی کے لئے یہ انعام دنیا میں ہیں۔ اور آخرت میں اس سے بھی بڑھ کر پائے گا۔
وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةُ متقی کو ابتلاء بھی آتے ہیں۔ مگر گھبرانا نہیں چاہئے۔ بلکہ ثابت قدم رہنا ضروری ہے۔ اگر تمہیں ایک جگہ تکلیف ہے تو خدا کی زمین
کھلی ہے دوسرے مقام پر ہجرت ہو سکتی ہے۔ اور صبر سے کام لینے والوں کو بغیر حساب کے رزق دیا
جاتا ہے۔
بادشاہ کے پاس بہت نعمتیں ہیں مگر پھر بھی اس کو کئی
صابر کو بے حساب رزق دیا جاتا ہے دکھ ہیں۔ لیکن صابر پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوتا ہے وہ
اس سے وعدہ فرماتا ہے کہ میں تجھے بے حساب دوں گا اور یہ سب اجر ہے اس بات کا کہ صابر خدا
کے حضور اپنی اطاعت کی گردن ڈال دیتا ہے۔ اس کے فرمانوں کی بجا آوری پر ثابت قدم رہتا ہے۔
اور ہر ابتلاء کے وقت آگے قدم بڑھاتا اور دوسری مخلوق کو بھی یہی تعلیم دیتا ہے اب ان آیات کو
پڑھ کر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ احکام لوگوں کے لئے ہی ہیں یا خود رسول اللہ کو بھی یہ حکم دیئے
گئے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ وَأُمِرْتُ لِانْ
أكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ (الزمر: ۱۲ (۱۳) مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں دین کو اس
کے لئے خالص کرکے۔ اور مجھے حکم دیا گیا کہ میں فرمانبرداروں میں اول نمبر پر رہوں۔ جس میں بتایا
گیا ہے کہ یہ حکم رسول کریم ان کے لئے بھی یکساں ہیں۔ اس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
آیا رسول کریم ﷺ نے اس حکم پر عمل بھی کیا کہ نہیں۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنِّي أَخَافُ
إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَهُ دِينِي - (الرز م: ۱۴-۱۵) کہ کہ میں
اپنے رب کی نافرمانی کرتے ہوئے عذاب عظیم سے ڈرتا ہوں اور کہہ کہ میں اللہ تعالٰی کی عبادت
کرتا ہوں اور کسی کو اس کی اطاعت میں شریک نہیں کرتا۔ ان آیات میں نبی کریم نے اپنی پاک
زندگی کو پیش کیا ہے۔ اور ڈنکے کی چوٹ کہا ہے کہ میرا خدا سے تعلق ہے۔ کوئی ہے جو میری زندگی پر
عیب لگائے ۔ آریہ زینب کے نکاح کے بارے میں شور ڈالتے ہیں۔ اور عیسائی آپ کو ڈاکو وغیرہ
کہتے ہیں۔ (نعوذ بالله ) حالانکہ یہ اس وقت موجود نہ تھے۔ اور نہ ان کے پاس معتبر ذرائع سے کوئی خبر
پہنچی ہے۔ جو لوگ اس وقت زندہ گواہ تھے ان کو تو اس زور سے چیلنج دیا گیا کہ میری زندگی پاک ہے
کوئی ہے جو عیب لگائے۔ میں تو اللہ کی مخلصانہ فرمانبرداری کرتا ہوں ۔ فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُمْ مِّنْ
دونم (الزمر:۱۲) تم اس کے سوا کسی اور کی بندگی کر کے دیکھ لو۔ کوئی سکھ ملتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ

انوار العلوم جلدا
۳۸۵
مدارج تقوی
→
عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ اس کی نافرمانی کرنے والے کیسے ٹوٹے میں پڑتے ہیں۔
ابو جہل کی مثال صاف ہے کہ وہ اپنی عزت دو جاہت شوکت و قسمت پر کس قدر گھمنڈ رکھتا تھا۔
حتی کہ مرنے کے وقت بھی اس نے کہا میری گردن ذرا لمبی کر کے کاٹنا تاکہ لوگوں کو معلوم رہے کہ
میں سردار ہوں۔ مگر ابن مسعودؓ نے کہا کہ میں تیری آخری خواہش بھی پوری نہیں ہونے دوں گا
اور خوب رگڑ کر گردن کائی۔ اچھا یہ تو کئی سو سال کا واقعہ ہے۔ اسی زمانے میں دیکھ لو۔ خدا کا ایک
مأمور آیا۔ اس کے مقابلہ میں ایک لاٹ مولوی اٹھا۔ اس وقت اس کی یہ حالت تھی کہ جب کبھی
لاہور میں جاتا اور انار کلی سے گزرتا تو اس کے استقبال و ملاقات کے لئے بے شمار آدم اکٹھا ہو جاتا۔
یہاں تک کہ ہندو بھی اپنی دوکانیں چھوڑ کر باہر نکل کھڑے ہوتے۔ اس کے مقابلہ میں حضرت
اقدس جنہوں نے شاکر و محسن طبیعت پائی تھی- تحدیث نعمت کے طور پر اپنا واقعہ سنایا کرتے تھے کہ
ایک دفعہ سرائے میں جاکر میں ٹھہرا۔ چار پائی نہ ملی۔ اصطبل میں ایک جگہ ملی جہاں نیچے فرش پر رات
کاٹنی پڑی۔ اور اس پر مستزاد یہ کہ ایک سکھ جو وہاں موجود تھا۔ ساری رات بڑبڑاتا رہا کہ یہ کہاں
آگیا میں آگے ہی تنگ تھا۔ ایک وقت تو یہ تھا۔ یا اب یہ وقت بھی آیا کہ بغیر اس کے کہ پہلے
اطلاع دی جائے ۔ ہر سٹیشن پر آدمیوں کے پرے کے پرے جم جاتے تھے ۔ موافق لوگوں کو تو خیر آنا
ہی تھا مگر مخالف بھی کیا ہندوستانی کیا پنجابی کیا انگریز ایک دوسرے پر ٹوٹے پڑتے تھے اور جگہ نہ ملتی
تھی۔ ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ میں کسی طرح چہرہ دیکھ لوں۔ بر خلاف اس کے وہ مولوی جو کسی
وقت ان زوروں پر تھا۔ میں نے اسے دیکھا ہے کہ ایک سٹیشن پر ایک گٹھڑی اٹھائے ہاتھوں میں کھانا
پکڑے ریل کی طرف اکیلا دوڑا جاتا تھا۔ اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ گھاٹے میں کون ہے۔ وہ
جو خدا کے ماموروں کے مقابلہ کے لئے اٹھا۔ خدا نے تمہارے لئے یہ فرقان چھوڑ دیا ہے۔ اب بھی
اگر تم اپنے ایمانوں کو چھپاؤ یا غفلت سے اپنی اولاد کو پھر غیر احمدیوں میں شامل ہونے دو تو تم گو یا قتل
اولاد کے مرتکب ہوتے ہو۔ میں دیکھتا ہوں جن کے باپوں کو حضرت اقدس سے بڑا اخلاص تھا اور بڑا
تعلق تھا۔ اب ان کے بعض بیٹوں میں وہ شوق نہیں۔ اپنی اولاد کا فکر کردا نہیں دین کی طرف لگاؤ ۔ کیا
تمہارا بیٹا تمہارے سامنے زہر کھانے لگے یا کنویں میں چھلانگ مارنے لگے تو تم اسے اجازت دے دو
گے؟ ہرگز نہیں۔ پس خدا کی نافرمانی چھوٹی سی بات ہے جس سے تم منع نہیں کرتے اور کیا جب
تمہارا کوئی بچہ کنویں میں گرنے لگے تو ایک بار منع کر کے چپ ہو جاؤ گے؟ ہر گز نہیں۔ تو کیا وجہ ہے
کہ گناہ سے جو زہر سے بڑھ کر ہلاک کرنے والی چیز ہے صرف ایک دو بار کہہ کر چپ ہو جاؤ۔ چاہئے

انوار العلوم جلدا
۳۸۶
مدارج تقوی
کہ بار بار منع کرو اور اپنی اولاد کو نماز قائم کرنے اور شعائر اللہ کی تعظیم کی تاکید کرو۔ اور تقوی
اختیار کرنے کی ہدایت کرو اور خود بھی تقوی کو مدار نجات سمجھو۔ کیونکہ جو تقویٰ اختیار نہیں کرتے
ان کا اوڑھنا بچھونا آگ ہی آگ ہے ان کے لئے سکھ کی کوئی صورت نہیں۔ اللہ تعالی بڑا رحمن
ہے۔ قبل از وقت اپنے عذاب سے خوف دلاتا ہے۔ اور فرماتا ہے میرے بندو عذاب سے بچاؤ
ڈھونڈ فرمانبرداری کا طریقہ اختیار کر لو۔ اور جو لوگ جھوٹی باتوں (طاغوت کے معنی ہیں) سے بچتے
ہیں انہیں بشارت دے دوہ ایک معمولی حاکم سے کوئی بشارت ملے تو انسان پھولا نہیں سماتا۔ پھر اس
انسان کی خوشی کا کیا ٹھکانا ہو سکتا ہے جسے وہ احکم الحاکمین بشارت دے ۔ زمینی گورنمنٹوں کے معمولی
انعام کے وعدے بلکہ تنخواہ پانے کی امید پر سپاہی اپنا سر دینے کو تیار ہوتے ہیں حالانکہ اس
گورنمنٹ کے ملازم کو پختہ یقین نہیں کہ یہ روپیہ مجھے ملے گا بھی یا نہیں۔ شاید اس کے پانے سے
پہلے ہی مر جاؤں ۔ اور اگر مل بھی گیا تو خدا جانے اس سے سکھ ملے یا نہ ملے ۔ لیکن خدا تعالیٰ تو ابد الآباد
زندہ ہے اور اپنے وعدوں کی وفا پر قادر ہے ۔ اگر اس شخص کے (جس سے وعدہ کیا گیا ہے) حیات
کے دن دنیا سے پورے ہو گئے ہیں تو آئندہ زندگی میں بیش از پیش دینے کو تیار ہے۔ غرض یہ
بشارت خداوندی تو ایسی ہے کہ مرجاؤ تو بھی اس سے مستفید ہو زندہ رہو تو اسی دنیا میں بدلہ پالو ۔ ان
بندوں کا سب سے اعلیٰ وصف جن کو خدا تعالیٰ سے بشارت ملتی ہے یہ ہے کہ وہ اچھی اچھی باتوں پر
عمل کرتے ہیں يَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ کے دو معنی ہیں۔ ایک تو یہ کہ قرآن مجید پر عمل کرتے ہیں کیونکہ
دوسرے مقام پر اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَاباً فرما کر اللہ نے بتا دیا کہ احسن القول قرآن
مجید ہے ۔ دوم یہ قرآن شریف میں جو مختلف مدارج تقویٰ کے بیان ہوئے ہیں ان میں سے بڑے
سے بڑے درجہ کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً ابھی جو مدارج میں نے بیان کئے ہیں ان کے مطابق
اس آیت کا وہ مصداق ہو سکتا ہے جو صرف صبر و شکر پر کفایت نہ کرے بلکہ احسان کی طلب کرے
یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اپنی جناب سے ہدایت بخشی اور یہی در حقیقت اُولُو الْأَلْبَابِ ہیں۔
دنیا میں یوں تو بڑے بڑے فلسفی اور دانشمندی کا دم بھرنے والے ہو گزرے ہیں اور اب بھی ہیں
مگر دانا رہی ہے ہے جسے خدا خود ہدایت دے اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو اپنی جناب سے ہدایت کی
لَهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلُ ذَلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ يُعِبَادِ فَاتَّقُونَ (الرمز ۱۷)
وَالَّذِينَ اجْتَنَّبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَا بُوا إِلَى وهَا وَ أَنَا بُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِ - (الزمر : ۱۸)
الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَئِكَ الَّذِينَ هُدُهُمُ اللَّهُ وَأُولَئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ (الزمر : ١٩)

:
انوار العلوم جلد !
۳۸۷
مدارج تقوی
راہیں سمجھائے ان پر چلائے پھر منزل مقصود پر پہنچائے ، عمل صالح کرنے باہمی رشتہ محبت بڑھانے
اور حق پھیلانے کی توفیق دے نہ کوئی ہم میں سے کسی دوسرے بھائی کی ٹھوکر کا باعث نہ ہو۔ ہماری
حالتیں ایسی خراب نہ ہو جائیں ۔ کہ لوگ سمجھیں وہ رسول سچانہ تھا جس کے ہاتھ پر انہوں نے
بیعت کی۔ بلکہ ہمارے عملوں سے لوگوں کو یقین ہو جائے کہ یہ ایک صادق نبی کے پیرو ہیں۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی