دس دلائل ہستی باری تعالیٰ
انوارالعلوم (جلد 1)
CL
دس دلائل سنتی باری تعالی
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۴۱۳
اس دلائل ہستی باری تعالی
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
افِي اللَّهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَوْتِ وَالْأَرْضِ
دلائل ہستی باری تعالیٰ
اس زمانہ میں عقائد و ایمانیات پر جو مادی دنیا نے اعتراضات کئے ہیں ان میں سے سب سے بڑا
مسئلہ انکار ذات باری ہے۔ مشرک گو خدا کا شریک ان کو بناتا ہے لیکن کم سے کم خدا تعالیٰ کے وجود کا
تو قائل ہے دہر یہ بالکل ہی انکاری ہے موجودہ سائنس نے ہر چیز کی بنیاد مشاہدات پر رکھی ہے اسلئے
دہر یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر کوئی خدا ہے تو ہمیں دکھاؤ ہم بغیر دیکھے کے اسے کیونکر مان لیں۔ چونکہ
اسوقت کی ہوانے اکثر نوجوانوں کے دلوں میں اس پاک ذات کے نقش کو مٹا دیا ہے اور کالجوں کے
سینکڑوں طالب علم اور بیرسٹروغیرہ وجود باری کے منکر ہو رہے ہیں اور انکی تعداد روز افزوں ہے
اور ہزاروں آدمی ایسے پائے جاتے ہیں جو بظا ہر قوم و ملک کے خوف سے اظہار تو نہیں کرتے لیکن
فی الحقیقت اپنے دلوں میں وہ خدا پر کچھ یقین نہیں رکھتے ۔ اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ اگر اللہ تعالٰی
مجھے توفیق دے تو میں اس پر ایک چھوٹا سا ٹریکٹ لکھ کر شائع کروں شائد کسی سعید روح کو اس سے
فائدہ پہنچ جائے۔
1- دہریوں کا پہلا سوال یہ ہے کہ اگر خدا ہمیں دکھا دو تو ہم مان لیتے ہیں۔
مجھے اس سوال کے سننے کا کئی بار موقع ملا ہے لیکن ہمیشہ اس کے سننے سے حیرت ہوتی ہے انسان
مختلف چیزوں کو مختلف حواس سے پہچانتا ہے کسی چیز کو دیکھ کر کسی کو چھو کر کسی کو سونگھ کر کسی کو
سن کر کسی کو چکھ کر رنگ کا علم دیکھنے سے ہو سکتا ہے سونگھنے یا چھونے یا چکھنے سے نہیں پھر اگر کوئی
شخص کہے کہ میں تو رنگ کو تب مانوں گا کہ اگر مجھے اسکی آواز سنواؤ تو کیا وہ شخص بیوقوف ہے یا
نہیں۔ اسی طرح آواز کا علم سننے سے ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص کہے کہ مجھے فلاں شخص کی آواز
انوار العلوم جلد 1
۴۱۴
وس دلائل ہستی باری تعالی
دکھاؤ پھر میں دیکھ کر مانوں گا کہ وہ بولتا ہے تو کیا ایسا شخص جاہل ہو گا یا نہیں ۔ ایسا ہی خوشبو سونگھ کر
معلوم ہوتی ہے لیکن اگر کوئی شخص طلب کرے کہ اگر تم مجھے گلاب کی خوشبو چکھا دو تو تب میں
مانوں گا تو کیا ایسے شخص کو دانا کہہ سکیں گے۔ اس کے خلاف چکھ کر معلوم کرنے والی چیزوں یعنی
ترشی ، شیرینی کڑواہٹ ، نمکینی کو اگر کوئی سونگھ کر معلوم کرنا چاہے تو کبھی نہیں کر سکتا پس یہ کوئی
ضروری نہیں کہ جو چیز سامنے نظر آئے اسے تو ہم مان لیں اور جو چیز سامنے نظر نہ آئے اسے نہ
مانیں ورنہ اس طرح تو گلاب کی خوشبو لیموں کی ترشی ، شہد کی مٹھاس ، مصبر کی کڑواہٹ لوہے کی
سختی ، آواز کی خوبی سب کا انکار کرنا پڑیگا کیونکہ یہ چیزیں تو نظر نہیں آئیں بلکہ سونگھنے چکھنے چھونے
اور سننے سے معلوم ہوتی ہیں پس یہ اعتراض کیسا غلط ہے کہ خدا کو ہمیں دکھاؤ تب ہم مانیں گے کیا یہ
معترض گلاب کی خوشبو کو دیکھ کر مانتے ہیں یا شہد کی شیرینی کو پھر کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے
متعلق یہ شرط پیش کی جاتی ہے کہ دکھا دو تب مانیں گے۔
علاوہ ازیں انسان کے وجود میں خود ایسی چیزیں موجود ہیں کہ جن کو بغیر دیکھے کے یہ مانتا ہے اور
اسے مانا پڑتا ہے، یا سب انسان اپنے دل جگر دماغ انتڑیاں پھیپھڑے اور تلی کودک اور تلی کو دیکھ کر مانتے ہیں یا
بغیر دیکھے گے۔ اگر ان چیزوں کو اس کے دکھانے کیلئے نکالا جارے تو انسان اسی وقت مر جائے اور
دیکھنے کی نوبت ہی نہ آئے ۔
یہ مثالیں تو میں نے اس بات کی دی ہیں کہ سب چیزیں صرف دیکھنے سے ہی معلوم نہیں ہوتیں
بلکہ پانچ مختلف حواس سے ان کا علم ہوتا ہے اب میں بتاتا ہوں کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ جنکا علم
بلا واسطہ ان پانچوں جو اس سے بھی نہیں ہو تا بلکہ ان کے معلوم کرنے کا ذریعہ ہی اور ہے مثلاً عقل
یا حافظہ یا ذہن ایسی چیزیں ہیں کہ جن کا انکار دنیا میں کوئی بھی نہیں کرتا لیکن کیا کسی نے عقل کو دیکھا
ہے یا سنا یا چکھایا سونگھا یا چھوٹا ہے پھر کیونکر معلوم ہوا کہ عقل کوئی چیز ہے یا حافظہ کا کوئی وجود ہے پھر
قوت ہی کو لے لو ہر انسان میں تھوڑی بہت قوت موجود ہے کوئی کمزور ہو یا طاقت ور مگر کچھ نہ کچھ
طاقت ضرور رکھتا ہے مگر کیا قوت کو آج تک کسی نے دیکھا یا سنایا چھوا یا چکھا ہے پھر کیونکر معلوم ہوا
کہ قوت بھی کوئی چیز ہے اس بات کو ایک جاہل سے جاہل انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ ان چیزوں کو ہم
نے اپنے حواس سے معلوم نہیں کیا بلکہ ان کے اثرات کو معلوم کر کے ان کا پتہ لگایا ہے مثلاً جب ہم
نے دیکھا کہ انسان مختلف مشکلات میں گھر کر کچھ دیر غور کرتا ہے اور کوئی ایسی تدبیر نکالتا ہے جس
سے وہ اپنی مشکلات دور کر لیتا ہے جب اس طرح مشکلات کو حل ہوتے ہوئے ہم نے دیکھا تو یقین
انوار العلوم جلد !
۴۱۵
اس دلائل ہستی باری تعالی
کر لیا کہ کوئی چیز ایسی انسان میں موجود ہے جو ان موقعوں پر اس کے کام آتی ہے اور اس چیز کا نام
ہم نے عقل رکھا۔ پس عقل کو بلا واسطہ ہم نے پانچوں حواسوں میں سے کسی سے بھی دریافت نہیں
کیا بلکہ اس کے کرشموں کو دیکھ کر اسکا علم حاصل کیا اسی طرح جب ہم نے انسان کو بڑے بڑے بوجھ
اٹھاتے دیکھا تو معلوم کیا کہ اس میں کچھ ایسا مادہ ہے جس کی وجہ سے یہ بوجھ اٹھا سکتا ہے اپنے سے
کمزور چیزوں کو قابو کر لیتا ہے اور اس کا نام قوت یا طاقت رکھ دیا۔
اس طرح جس قدر لطیف سے لطیف اشیاء کو لیتے جاؤ گے انکے وجود انسانوں کی نظروں سے
غائب ہی نظر آئیں گے اور ہمیشہ ان کے وجود کا پتہ ان کے اثر سے معلوم ہو گا نہ کہ خود انہیں دیکھ
کریا سونگھ کریا چکھ اور چھو کر۔
پس اللہ تعالیٰ کی ذات جو الطف سے الطف ہے اس کا علم حاصل کرنے کیلئے ایسی ایسی قیدیں
لگانی کس طرح جائز ہو سکتی ہیں کہ آنکھوں کے دیکھے بغیر اسے نہیں مانیں گے کیا بجلی کو کہیں کسی نے
دیکھا پھر کیا الیکٹرسٹی کی مدد سے جو تار خبریں پہنچتی ہیں یا مشینیں چلتی ہیں یا روشنی کی جاتی ہے اسکا
انکار کیا جا سکتا ہے۔ ایتھر کی تحقیقات نے فزیکل علوم کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے لیکن کیا اب تک
سائنس کے ماہرین اسکے دیکھنے سننے سونگھنے چھونے یا چکھنے کا کوئی ذریعہ نکال سکے ۔ لیکن اس کا وجود
نہ مانیں تو پھر یہ بات حل ہی نہیں ہو سکتی کہ سورج کی روشنی دنیا تک پہنچتی کیونکر ہے ۔ پس کیسا ظلم
ہے کہ ان شواہد کے ہوتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ خدا کو دکھاؤ تو ہم مانیں گے۔ اللہ تعالیٰ نظر تو آتا ہے
لیکن انہیں آنکھوں سے جو اس کے دیکھنے کے قابل ہیں ۔ ہاں اگر کوئی اسکے دیکھنے کا خواہشمند ہو تو وہ
اپنی قدرتوں اور طاقتوں سے دنیا کے سامنے ہے اور بار جود پو شیدہ ہونے کے سب سے زیادہ ظاہر
ہے۔ قرآن شریف میں اس مضمون کو نہایت ہی مختصر لیکن بے نظیر پیرایہ میں اللہ تعالیٰ نے یوں بیان
فرمایا ہے کہ لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (الانعام: ۱۰۴)
یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے کہ نظریں اس تک نہیں پہنچ سکتیں بلکہ وہ نظروں تک پہنچتا ہے اور
وہ لطیف اور خبردار ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ تیری نظر اس
قابل نہیں کہ خدا کی ذات کو دیکھ سکے کیونکہ وہ تو لطیف ذات ہے اور لطیف اشیاء تو نظر نہیں آتیں
جیسا کہ قوت ہے عقل ہے روح ہے بجلی ہے ایتھر ہے یہ چیزیں کبھی کسی کو نظر نہیں آتیں پھر خدا کی
لطیف ذات تک انسان کی نظریں کب پہنچ سکتی ہیں۔ ہاں پھر خدا کو لوگ کس طرح دیکھ سکتے ہیں اور
اس کی معرفت کے حاصل کرنے کا کیا طریق ہے اسکا جواب دیا کہ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ یعنی خود
انوار العلوم جلد 1
۱۶
اس دلا کل هستی باری تعالی
وہ نظروں تک پہنچتا ہے اور باوجود اسکے کہ انسانی نظر کمزوری کی وجہ سے اس کی کنہ تک نہیں پہنچ
سکتی وہ اپنی طاقت اور قوت کے اظہار سے وہ اپنی صفات کاملہ کے جلوہ سے اپنا وجود آپ انسان کو
دکھاتا ہے اور گو نظر انسانی اس کے دیکھنے سے قاصر ہے مگر وہ خود اپنا وجود اپنی لا انتہاء قوتوں اور
قدرتوں سے مختلف پیراؤں میں ظاہر کرتا ہے کبھی قہری نشانوں سے کبھی انبیاء کے ذریعہ سے کبھی
آثار رحمت سے اور کبھی قبولیت دعا ہے ۔
اب اس بات کے ثابت کر چکنے کے بعد کہ اگر اللہ تعالیٰ کو ماننا اس بات پر منحصر کیا جائے کہ ہم
اسے دکھا دیں اور سوائے دیکھنے کے کسی چیز کو مانا ہی نہ جائے تو دنیا کی قریباً ۵/۴ اشیاء کا انکار کرنا
پڑیگا اور بعض فلاسفروں کے قول کے مطابق تو کل اشیاء کا۔ کیونکہ ان کا مذہب ہے کہ دنیا میں کوئی چیز
نظر نہیں آتی بلکہ صرف صفات ہی صفات نظر آتی ہیں۔ اب میں اسطرف متوجہ ہوتا ہوں کہ وہ کون
سے دلائل ہیں جن سے وجود باری تعالیٰ کا پتہ لگتا ہے اور انسان کو یقین ہوتا ہے کہ میرا خالق کوئی
اور ہے اور میں ہی اپنا خالق نہیں۔
میں اپنے اس عقیدہ کے ما عقیدہ کے ماتحت کہ قرآن شریف نے کمالات روحانی - نے کمالات روحانی کے حصول کے
دلیل اول تمام ذرائع بیان فرمائے ہیں۔ ہستی باری کے کل دلائل قرآن شریف سے ہی پیش
کرونگا۔ وَ مِنَ اللَّهِ التَّوْفِيقُ اور چونکہ سب سے پہلا علم جو انسان کو اس دنیا میں آکر ہوتا ہے وہ
کانوں سے ہوتا ہے اسلئے میں بھی سب سے پہلے سماعی دلیل ہی لیتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ایک جگہ فرماتا ہے کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ
فَصَلَّى بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولى
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى (الا علی : ۲۰۰۱۵) یعنی مظفر و منصور ہو گیا وہ شخص کہ جو پاک ہوا اور اسنے
اپنے رب کا زبان سے اقرار کیا اور پھر زبان سے ہی نہیں بلکہ عملی طور سے عبادت کر کے اپنے
اقرار کا ثبوت دیا لیکن تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو حالانکہ انجام کار کی بہتری ہی اصل
بہتری اور دیر پا ہے۔ اور یہ بات صرف قرآن شریف ہی پیش نہیں کرتا بلکہ سب پہلی کتابوں میں یہ
ا
دعوئی موجود ہے چنانچہ ابراہیم اور موسیٰ نے جو تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی اسمیں بھی یہ تعلیم
موجود ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مخالفین قرآن پر یہ حجت پیش کی ہے کہ اپنی نفسانی خواہشوں سے
بچنے والے خدا کی ذات کا اقرار کر نیوالے اور پھر اس کا سچا فرمانبردار بننے والے ہمیشہ کامیاب اور
انوار العلوم جلد 1
وس دلائل ہستی باری تعالی
مظفر ہوتے ہیں۔ اور اس تعلیم کی سچائی کا ثبوت یہ ہے کہ یہ بات پہلے مذاہب میں مشترک ہے چنانچہ
اسوقت کے بڑے مذاہب مسیحی یہودی اور کفار مکہ پر حجت کیلئے حضرت ابراہیم اور موسی کی مثال
دیتا ہے کہ ان کو تو تم مانتے ہو انہوں نے بھی یہ تعلیم دی ہے پس قرآن شریف نے ہستی باری تعالٰی
کا ایک بہت بڑا ثبوت یہ بھی دیا ہے کہ کل مذاہب اسپر متفق ہیں اور سب اقوام کا یہ مشترک مسئلہ
ہے چنانچہ جسقدر اس دلیل پر غور کیا جائے نہایت صاف اور بچی معلوم ہوتی ہے۔ حقیقت میں کل
مذاہب دنیا اس بات پر متفق ہیں کہ کوئی ہستی ہے جس نے کل جہان کو پیدا کیا۔ مختلف ممالک اور
احوال کے تغیر کی وجہ سے خیالات اور عقائد میں بھی فرق پڑتا ہے لیکن باوجود اس کے جس قدر
تاریخی مذاہب ہیں سب اللہ تعالیٰ کے وجود پر متفق اللسان ہیں گو اس کی صفات کے متعلق ان میں
اختلاف ہو موجودہ ندام مذاہب یعنی اسلام، مسیحیت یہودیت بدھ ازم، سکھ ازم ، ہندو ازم اور
زرتشتی سب کے سب ایک خدا ایلو ہیم ، پرم ایشور پرم آتما ست گرو یا یزدان کے قائل ہی ہیں
مگر جو مذاہب دنیا کے پردہ سے مٹ چکے ہیں ان کے متعلق بھی آثار قدیمہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ
سب کے سب ایک خدا کے قائل اور معتقد تھے ۔ خواہ وہ مذاہب امریکہ کے جدا شدہ ملک میں پیدا
ہوئے ہوں یا افریقہ کے جنگلوں میں خواہ روم میں خواہ انگلستان میں خواہ جار او سماٹرا میں خواہ جاپان
اور چین میں خواہ سائبیریا و منچوریا میں۔ یہ اتفاق مذاہب کیونکر ہوا اور کون تھا جس نے امریکہ کے
رہنے والے باشندوں کو ہندوستان کے عقائد سے یا چین کے باشندوں کو اہل افریقہ کے عقائد سے
آگاہ کیا۔ پہلے زمانہ میں ریل و تار اور ڈاک کا یہ انتظام تو تھا نہیں جو آب ہے ۔ نہ اس طرح جہازوں
کی آمد و رفت کی کثرت تھی گھوڑوں اور خچروں کی سواری تھی اور بادبانی جہاز آجکل کے دنوں کا
سفر مہینوں میں کرتے تھے اور بہت سے علاقے تو اس وقت دریافت بھی نہ ہوئے تھے پھر ان میں
مختلف المذاق اور مختلف الرسوم اور ایک دوسرے سے نا آشنا ممالک میں اس ایک عقیدہ پر کیونکر
اتفاق ہو گیا۔ من گھڑت ڈھکوسلوں میں تو دو آدمیوں کا اتفاق ہونا مشکل ہوتا ہے پھر کیا اس قدر
قوموں کا اور ملکوں کا اتفاق جو آپس میں کوئی تبادلہ خیالات کا ذریعہ نہ رکھتی تھیں اس بات کی دلیل
نہیں کہ یہ عقیدہ ایک امر واقعہ ہے اور کسی نامعلوم ذریعہ سے جسے اسلام نے کھول دیا ہے ہر قوم پر
اور ہر ملک میں اسکا اظہار کیا گیا ہے۔ اہل تاریخ کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جس مسئلہ پر مختلف اقوام
کے مؤرخ متفق ہو جاویں اس کی راستی میں شک نہیں کرتے پس جب اس مسئلہ پر ہزاروں لاکھوں
قوموں نے اتفاق کیا ہے تو کیوں نہ یقین کیا جائے کہ کسی جلوہ کو دیکھ کر ہی سب دنیا اس خیال کی
اوار العلوم جلد 1
قائل ہوئی ہے۔
۴۱۸
وس دلائل ہستی باری تعالٰی
دوسری دلیل جو قرآن شریف میں ہستی باری تعالیٰ کے متعلق دی ہے ان آیات دلیل دوم سے معلوم ہوتی ہے کہ تلكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَةٍ
:
مَنْ نَشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلَّا هَدَيْنَا وَنُوحًا هَدَيْنَا مِنْ
قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَا وَدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَى وَ هُرُونَ وَكَذَلِكَ نَجْزِي
الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلَّ مِّنَ الصَّلِحِينَ وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ
وَيُونُسَ وَلُوطاً وَلا فَ كلا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ (الانعام : ۸۴-۸۷) پھر کچھ آیات کے بعد فرمایا کہ
أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهْدًا هُمُ اقْتَدِهُ (الانعام:(1) یعنی ایک دلیل ہے جو ہم نے ابراہیم کو
اس کی قوم کے مقابل میں دی اور ہم جس کے درجات چاہتے ہیں بلند کرتے ہیں تحقیق تیرا رب بڑا
حکمت والا اور علم والا ہے اور ہم نے اسے اسحاق و یعقوب دیئے ہر ایک کو ہم نے سچا راستہ دکھایا
اور نوح کو بھی ہم نے سچا راستہ دکھایا اس سے پہلے اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان ایوب
یوسف موسی اور ہارون کو بھی اور ہم نیک اعمال میں کمال کرنے والوں کے ساتھ اسی طرح سلوک
کیا کرتے ہیں اور زکریا کی عیسیٰ اور الیاس کو بھی راہ دکھایا اور یہ سب لوگ نیک تھے اور اسمعیل
اور بیع اور لوط کو بھی راستہ دکھایا اور ان سب کو ہم نے اپنے اپنے زمانہ کے لوگوں پر فضیلت دی
تھی اور پھر فرماتا ہے کہ یہ وہ لوگ تھے کہ جن کو خدا نے ہدایت دی پس تو ان کے طریق کی پیروی
کر۔ ان آیات میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ اس قدر نیک اور پاک لوگ جس بات کی گواہی دیتے
ہیں وہ مانی جائے یا وہ بات جو دوسرے ناواقف لوگ کہتے ہیں اور اپنے چال چلن سے ان کے چال
چلن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ سیدھی بات ہے کہ انہیں لوگوں کی بات کو وقعت دی جائیگی جو اپنے
چال چلن اور اپنے عمل سے دنیا پر اپنی نیکی اور پاکیزگی اور گناہوں سے بچنا اور جھوٹ سے پر ہیز کرنا
ثابت کر چکے ہیں پس ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ وہ انہیں کا تنتج کرے اور ان کے مقابل میں
دوسرے لوگوں کی بات کا انکار کر دے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس قدر نیکی اور خلق کے پھیلانے
والے گزرے ہیں اور جنہوں نے اپنے اعمال سے دنیا پر اپنی راستی کا سکہ بٹھا دیا تھا وہ سب کے سب
اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ایک ایسی ہستی ہے جسے مختلف زبانوں میں اللہ یا گاڈ یا پر میشور کہا گیا
ہے۔ ہندوستان کے راستباز را مچندر کرشن ، ایران کار استباز زرتشت ، مصر کار استباز موسی
ناصرہ کار استباز مسیح ، پنجاب کا ایک راستباز نانک " پھر سب راستبازوں کا سرتاج عرب کا نور محمد
انوار العلوم جلد 1
۴۱۹
دس دلا کل هستی باری تعالٰی
مصطفے اے جس کو اسکی قوم نے بچپن سے صادق کا خطاب دیا اور جو کہتا ہے کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُم
عمرا (یونس : ۱۷) میں نے تو تم میں اپنی عمر گزاری ہے کیا تم میرا کوئی جھوٹ ثابت کر سکتے ہو اور اسکی
قوم کوئی اعتراض نہیں کرتی اور ان کے علاوہ اور ہزاروں راستباز جو وقتا فوقتا دنیا میں ہوئے ہیں
یک زبان ہو کر پکارتے ہیں کہ ایک خدا ہے اور یہی نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس سے ملاقات کی
اور اس سے ہم کلام ہوئے ۔ بڑے سے بڑے فلاسفر جنہوں نے دنیا میں کوئی کام کیا ہو وہ ان میں سے
ایک کے کام کا ہزارواں حصہ بھی پیش نہیں کر سکتے بلکہ اگر ان لوگوں اور فلاسفروں کی زندگی کا
مقابلہ کیا جائے تو فلاسفروں کی زندگی میں اقوال سے بڑھ کر افعال کے باب بہت ہی کم نظر آئیں
گے۔ وہ صدق اور راستی جو انہوں نے دکھائی وہ فلاسفر کہاں رکھا سکے ؟ وہ لوگوں کو راستی کی تعلیم
دیتے ہیں مگر خود جھوٹ سے پر ہیز نہیں کرتے۔ لیکن اس کے مقابلہ میں وہ لوگ جن کا نام میں اوپر
لے چکا ہوں صرف راستی کی خاطر ہزاروں تکلیفوں کو برداشت کرتے رہے لیکن کبھی ان کا قدم اپنی
جگہ سے نہیں ہلا انکے قتل کرنے کے منصوبے کئے گئے۔ ان کو وطنوں سے خارج کیا گیا ان کو گلیوں
اور بازاروں میں ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی ان سے کل دنیا نے قطع تعلق کر لیا مگر انہوں نے
اپنی بات نہ چھوڑی اور کبھی نہ کیا کہ لوگوں کی خاطر جھوٹ بولکر اپنے آپ کو بچا لیتے اور ان کے
عمل نے انکی دنیا سے نفرت نے نمائش سے علیحدگی نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ بے غرض تھے
اور کسی نفسانی غرض سے کوئی کام نہ کرتے تھے۔ پھر ایسے صادق ایسے قابل اعتبار یک زبان ہو کر کہہ
رہے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی اسکی آواز سنی اور اس کے جلوے کا مشاہدہ کیا تو ان
کے قول کا انکار کرنے کی کسی کے پاس کیا وجہ ہے ۔ جن لوگوں کو ہم روز جھوٹ بولتے سنتے ہیں وہ بھی
چند مل کر ایک بات کی گواہی دیتے ہیں تو ماننا ہی پڑتا ہے جن کے احوال سے ہم بالکل ناواقف ہوتے
ہیں وہ اخباروں میں اپنی تحقیقات شائع کرتے ہیں تو ہم تسلیم کر لیں گے مگر نہیں مانتے تو ان
راستبازوں کا کلام نہیں مانتے۔ دنیا کہتی ہے کہ لندن ایک شہر ہے اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں
جغرافیہ والے لکھتے ہیں کہ امریکہ ایک براعظم ہے اور ہم اسکی تصدیق کرتے ہیں سیاح کہتے ہیں کہ
سائبیریا ایک وسیع اور غیر آباد علاقہ ہے ہم اس کا انکار نہیں کرتے۔ کیوں ؟ اس لئے کہ بہت سے
لوگوں کی گواہی اسپر ہو گئی ہے۔ حالانکہ ہم ان گواہوں کے حالات سے واقف نہیں کہ وہ جھوٹے
ہیں یا بچے مگر اللہ تعالٰی کے وجود پر عینی گواہی دینے والے وہ لوگ ہیں کہ جن کی سچائی روز روشن کی
طرح عیاں ہے انہوں نے اپنے مال و جان وطن عزت و آبرو کو تباہ کر کے راستی کو دنیا میں قائم کیا پھر
انوار العلوم جلد !
۴۲۰
دس دلائل ہستی باری تعالٰی
ان سیاحوں اور جغرافیہ والوں کی بات کو ماننا اور ان راستبازوں کی بات کو نہ ماننا کہاں کی راستبازی
ہے۔ اگر لندن کا وجود چند لوگوں سے سن کر ثابت ہو سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا وجود ہزاروں راستبازوں
کی گواہی پر کیوں ثابت نہیں ہو سکتا۔
غرضیکہ ہزاروں راستبازوں کی شہادت جو اپنے عینی مشاہدہ پر خدا تعالیٰ کے وجود کی گواہی
دیتے ہیں کسی صورت میں بھی رد کے قابل نہیں ہو سکتی تعجب ہے کہ جو اس کو چہ میں پڑے ہیں وہ تو
سب باتفاق کہہ رہے ہیں کہ خدا ہے لیکن جو روحانیت کے کوچہ سے بالکل بے بہرہ ہیں وہ کہتے ہیں
کہ ان کی بات نہ مانو کہ خدا ہے حالانکہ اصول شہادت کے لحاظ سے اگر دو برابر کے راستباز آدمی
بھی ایک معاملہ کے متعلق گواہی دیں تو جو کہتا ہے کہ میں نے فلاں چیز کو دیکھا اسکی گواہی کو اسکی
گواہی پر جو کہتا ہے میں نے اس چیز کو نہیں دیکھا ترجیح دی جائے گی کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ان میں سے
ایک کی نظر اس چیز پر نہ پڑی ہو لیکن یہ نا ممکن ہے کہ ایک نے نہ دیکھا ہو اور سمجھ لے کہ میں نے
دیکھا ہے پس خدا کے دیکھنے والوں کی گواہی اس کے منکروں پر بہر حال حجت ہوگی۔
تیسری دلیل جو قرآن شریف سے معلوم ہوتی ہے یہ ہے کہ انسان کی فطرت خود خدا دلیل سوم تعالی کی ہی پر ایک دلیل ہےکیونکہ بعض ایسے گناہ ہیں کہ جن کو طرت انسانی قطعی
طور پر ناپسند کرتی ہے ماں بہن اور لڑکی کے ساتھ زنا ہے۔ پاخانہ پیشاب اور اس قسم کی نجاستوں کے
ساتھ تعلق ہے۔ جھوٹ ہے یہ سب ایسی چیزیں ہیں کہ جن سے ایک دہر یہ بھی پر ہیز کرتا ہے مگر
کیوں؟ اگر کوئی خدا نہیں تو کیوں ؟ وہ کیوں ماں اور بہن اور دوسری عورتوں میں کچھ فرق جانتا
ہے۔ جھوٹ کو کیوں برا جانتا ہے ۔ کیا دلائل ہیں کہ جنہوں نے مذکورہ بالا چیزوں کو اس کی نظر میں بد
نما قرار دیا ہے اگر کسی بالائی طاقت کا رعب اس کے دل پر نہیں تو وہ کیوں ان سے احتراز کرتا ہے؟
اسکے لئے تو جھوٹ اور سچ ظلم اور انصاف سب ایک ہی ہونا چاہئے جو دل کی خوشی ہوئی کر لیا۔ وہ
کونسی شریعت ہے جو اسکے جذبات پر حکومت کرتی ہے جس نے دل پر اپنا تخت رکھا ہے۔ اور گو ایک
دہریہ زبان سے اسکی حکومت سے نکل جائے لیکن وہ اسکی بنائی ہوئی فطرت سے باہر نہیں نکل سکتا
اور گناہوں سے اجتناب یا انکے اظہار سے اجتناب اسکے لئے ایک دلیل ہے کہ کسی بادشاہ کی
جوابدہی کا خوف ہے جو اس کے دل پر طاری ہے گو وہ اسکی بادشاہت کا انکار ہی کرتا ہے قرآن
شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ (القيمة :
(۳۲) یعنی جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ نہ خدا ہے نہ جزا سزا ہے ایسا نہیں بلکہ ہم ان امور کی شہادت
انوار العلوم جلد 1
۴۲۱
دی دلائل ہستی باری تعالی
کیلئے دو چیزیں پیش کرتے ہیں ایک تو اسبات کو کہ ہر بات کیلئے ایک قیامت کا دن مقرر ہے جس میں
کہ اس کا فیصلہ ہوتا ہے اور نیکی کا ۔ رتا ہے اور نیکی کا بدلہ نیک اور بدی کا بدلہ بدل جاتا ہے اگر خدا نہیں تو جزاء و سزا
کیونکر مل رہی ہے اور جو لوگ قیامت کبری کے منکر ہیں وہ دیکھ لیں کہ قیامت تو اس دنیا سے
شروع ہے زانی کو آتشک و سوزاک ہوتا ہے شادی شدہ کو تو نہیں ہو تا حالا نکہ دونوں ایک ہی کام
کر رہے ہوتے ہیں۔ دوسری شہادت نفس لوامہ ہے یعنی انسان کا نفس خود ایسے گناہ پر ملامت کرتا
ہے کہ یہ بات بری ہے اور گندی ہے دہر یہ بھی زنا اور جھوٹ کو برا جائیں گے تکبر اور حسد کو اچھا نہ
سمجھیں گے مگر کیوں ؟ ان کے پاس تو کوئی شریعت نہیں۔ اس لئے ناکہ ان کا دل برا مانتا ہے اور دل
اس لئے برا مانتا ہے کہ مجھے اس فعل کی ایک حاکم اعلیٰ کی طرف سے سزا ملے گی گو وہ لفظوں میں اسے
ادا نہیں کر سکتا اس کی تائید میں ایک اور جگہ قرآن شریف میں ہے فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوْهَا
(الشمس: 9) اللہ تعالیٰ نے ہر نفس میں نیکی اور بدی کا الہام کر دیا ہے پس نیکی بدی کا احساس خود خدا کی
زبردست دلیل ہے اگر خدا نہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک چیز کو نیک اور ایک کو بد کہا جارے جو دل
میں آئے لوگ کیا کریں۔
چوتھی دلیل جو قرآن شریف سے ذات باری کے متعلق معلوم ہوتی ہے یہ ہے
چوتھی دلیل وَأَنَّ إِلى رَبِّكَ الْمُنْتَهَى وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبَكَى وَأَنَّهُ هُوَا مَاتَ وَأَحْيَ
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَ الْأُنْثَى مِنْ نُّطْفَةٍ إِذَا تُمنی (النجم : ۴۳-۴۷) یعنی یہ بات ہر ایک
نبی کی معرفت ہم نے پہنچادی ہے کہ ہر ایک چیز کا انتہاء اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہی جاکر ہوتا ہے اور خواہ
خوشی کے واقعات ہوں یا رنج کے وہ خدا ہی کی طرف سے آتے ہیں اور موت اور حیات سب اسی
کے ہاتھ میں ہیں اور اسنے مرد و عورت دونوں کو پیدا کیا ہے ایک چھوٹی سی چیز سے جس وقت وہ ڈالی
گئی۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو اسطرف متوجہ کیا ہے کہ ہر ایک فعل کا ایک فاعل ہوتا ہے
اور ضرور ہے کہ ہر کام کے کرنے والا بھی کوئی ہو پس اس تمام کائنات پر اگر غور کرو گے تو ضرور
تمہاری رہنمائی اس طرف ہوگی کہ سب اشیاء آخر جا کر ذات باری پر ختم ہوتی ہیں اور وہی انتہاء
ہے تمام اشیاء کی اور اس کے اشارے سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس
کی ابتدائی حالت کی طرف متوجہ کر کے فرمایا ہے کہ تمہاری پیدائش تو ایک نطفہ سے ہے اور تم تو
جوں جوں پیچھے جاتے ہو اور حقیر ہوتے جاتے ہو پھر تم کیونکر اپنے خالق ہو سکتے ہو جب خالق کے بغیر
انوار العلوم جلد !
۴۲۲
دس دلائل ہستی باری تعالٰی
کوئی مخلوق ہو نہیں سکتی اور انسان اپنا آپ خالق نہیں ہے کیونکہ اسکی حالت پر جس قدر غور کریں
وہ نہایت چھوٹی اور ادنیٰ حالت سے ترقی کر کے اس حالت کو پہنچتا ہے اور جب وہ موجودہ حالت میں
خالق نہیں تو اس کمزور حالت میں کیونکر خالق ہو سکتا تھا تو ماننا پڑے گا کہ اس کا خالق کوئی اور ہے
جس کی طاقتیں غیر محدود اور قدرتیں لا انتہاء ہیں۔ غرضیکہ جس قدر انسان کی درجہ بدرجہ ترقی پر
غور کرتے جائیں اس کے اسباب باریک سے باریک تر ہوتے جاتے ہیں اور آخر ایک جگہ جا کر تمام
دنیاوی علوم کہہ دیتے ہیں کہ یہاں اب ہمار ا دخل نہیں اور ہم نہیں جانتے کہ یہ کیوں ہو گیا اور وہی
مقام ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ کام کر رہا ہوتا ہے اور ہر ایک سائنس دان کو آخر ماننا پڑتا ہے کہ
إلى رَبِّكَ الْمُنْتَهَى یعنی ہر ایک چیز کی انتہاء ہوتی ہے اور آخر ایک ایسی ہستی پر ہوتی ہے کہ جس
کو وہ اپنی عقل کے دائرہ میں نہیں لاسکتے اور وہی خدا ہے یہ ایک موٹی دلیل ہے کہ جسے ایک جاہل
سے جاہل انسان بھی سمجھ سکتا ہے۔
کہتے ہیں کہ کسی نے ایک بدوی سے پوچھا تھا کہ تیرے پاس خدا کی کیا دلیل ہے اس نے جواب
دیا کہ جنگل میں ایک اونٹ کی مینگنی پڑی ہوئی ہو تو میں دیکھ کر بتا دیتا ہوں کہ یہاں سے کوئی اونٹ
گزرا ہے پھر اتنی بڑی مخلوقات کو دیکھ کر میں معلوم نہیں کر سکتا کہ اسکا کوئی خالق ہے * واقعی یہ
جواب ایک سچا اور فطرت کے مطابق جواب ہے اور اس مخلوقات کی پیدائش کی طرف اگر انسان
توجہ کرے تو آخر ایک ہستی کو ماننا پڑتا ہے کہ جس نے یہ سب پیدا کیا۔
پانچویں دلیل ہستی باری کی جو قرآن شریف نے دی ہے گو اسی رنگ کی ہے لیکن پانچویں دلیل اس سے زیادہ زبردست ہے اور وہاں استدلال بالاوٹی سے کام لیا گیا ہے۔ چنانچہ
سے
اللہ تعالی فرماتا ہے تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي خَلَقَ
الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ
سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَوَّتِ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِ ثُمَّ
ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبُ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَ هُوَ حَسِيرُ (الملك : ۲-۵)
یعنی بہت برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں ملک ہے وہ ہرا ہر ایک چیز پر قادر ہے اس نے موت
اور زندگی کو پیدا کیا ہے تاکہ دیکھے کہ تم میں سے کون زیادہ نیک عمل کرتا ہے اور وہ غالب ہے
بخشندہ ہے اپنے ساتوں آسمان بھی پیدا کئے اور ان میں آپس میں موافقت اور مطابقت رکھی ہے تو
الْبَعْرَةُ تَدلُّ عَلَى الْبَعِيرِ وَأَثَرُ الْقَدَمِ عَلَى السَّفِيرِ فَالسَّمَاءُ ذَاتُ الْبُرُوجِ وَالْأَرْضُ ذَاتُ فِجَاجٍ أَمَا تَدلُّ عَلَى قَدِيرٍ۔
انوار العلوم جلد 1
۳۲۳
وس دلائل ہستی باری تعالی
کبھی کوئی اختلاف اللہ تعالی کی پیدائش میں نہیں دیکھے گا پس اپنی آنکھ کو لوٹا کیا تجھے کوئی شگاف نظر
آتا ہے دوبارہ اپنی نظر کو لوٹا کر دیکھ تیری نظر تیری طرف تھک کر اور ماندہ ہو کر لوٹے گی۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تمام کائنات اتفاقا پیدا ہو گئی اور اتفاقی طور پر مادہ کے ملنے سے یہ سب
کچھ بن گیا اور سائنس سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ ہو سکتا ہے کہ دنیا خود بخود جڑ کر
آپ ہی چلتی جائے اور اس کا پھر انیوالا کوئی نہ ہو۔ لیکن ان کا جواب اللہ تعالیٰ ان آیات میں دیتا ہے
کہ اتفاقی طور سے جڑنے والی چیزوں میں کبھی ایک سلسلہ اور انتظام نہیں ہو تا بلکہ بے جوڑی ہوتی
ہے مختلف رنگوں سے مل کر ایک تصویر بنتی ہے لیکن کیا اگر مختلف رنگ ایک کاغذ پر پھینک دیں تو
اس سے تصویر بن جائے گی۔ اینٹوں سے مکان بنتا ہے لیکن کیا اینٹیں ایک دوسرے پر پھینک دینے
سے مکان بن جائے گا۔ بفرض محال اگر یہ مان لیا جائے کہ بعض واقعات اتفاقا بھی ہو جاتے ہیں لیکن
نظام عالم کو دیکھ کر کبھی کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ یہ سب کچھ آپ ہی ہو گیا۔ مانا کہ خود بخود ہی مادہ
سے زمین پیدا ہو گئی اور یہ بھی مان لیا کہ اتفاق ہی انسان پیدا ہو گیا لیکن انسان کی خلقت پر نظر تو کرو
کہ ایسی کامل پیدائش کبھی خود بخود ہو سکتی ہے عام طور سے دنیا میں ایک صفت کی خوبی سے اسکے
صناع کا پتہ لگتا ہے ایک عمدہ تصویر کو دیکھ کر فورا خیال ہوتا ہے کہ کسی بڑے مصور نے بنائی ہے
ایک عمدہ تحریر کو دیکھ کر سمجھا جاتا ہے کہ کسی بڑے کاتب نے لکھی ہے اور جس قدر ربط بڑھتا جائے
اسی قدر اس کے بنانے یا لکھنے والے کی خوبی اور بڑائی ذہن نشین ہوتی جاتی ہے پھر کیونکر تصور کیا
جاتا ہے کہ ایسی منتظم دنیا خود بخود اور یونہی پیدا ہو گئی۔ ذرا اس بات پر تو غور کرو کہ جہاں انسان میں
ترقی کرنے کے قومی ہیں وہاں اسے اپنے خیالات کو عملی صورت میں لانے کیلئے عقل دی گئی ہے اور
اس کا جسم بھی اس کے مطابق بنایا گیا ہے چونکہ اس کو محنت سے رزق کمانا تھا اس لئے اسے مادہ دیا
کہ چل پھر کر اپنا رزق پیدا کرلے درخت کا رزق اگر زمین میں رکھا ہے تو اسے جڑیں دیں کہ وہ
اسکے اندر سے اپنا پیٹ بھر لے ۔ اگر شیر کی خوراک گوشت رکھی تو اسے شکار مارنے کیلئے ناخن دیئے
اور اگر گھوڑے اور بیل کیلئے گھاس کھانا مقدر کیا تو انکو ایسی گردن دی جو جھک کر گھاس پکڑ سکے اور
اگر اونٹ کیلئے درختوں کے پتے اور کانٹے مقرر کئے تو اسکی گردن بھی اونچی بنائی کیا یہ سب کارخانہ
اتفاق سے ہوا۔ کیا اتفاق نے اس بات کو معلوم کر لیا تھا کہ اونٹ کو گردن لمبی دوں اور شیر کو پہنچے اور
درخت کو جڑیں اور انسان کو ٹانگیں ۔ ہاں کیا یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ جو کام خود بخود ہو گیا اس میں
اس قدر انتظام رکھا گیا ہو۔ پھر اگر انسان کے لئے پھیپھڑا بنایا تو اس کے لئے ہو ا بھی پیدا کی اگر پانی پر