دس دلائل ہستی باری تعالیٰ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلد 1
۴۲۴
وس دلائل ہستی باری تعالی
اسکی زندگی رکھی تو سورج کے ذریعہ بادلوں کی معرفت اسے پانی پہنچایا اور اگر آنکھیں دیں تو انکے
کار آمد بنانے کیلئے سورج کی روشنی بھی دی تاکہ وہ اس میں دیکھ بھی سکے کان دیئے تو ساتھ اس کے
خوبصورت آوازیں بھی پیدا کیں زبان کے ساتھ ذائقہ دار چیزیں بھی عطا فرمائیں ناک پیدا کیا تو
خوشبو بھی مہیا کر دی ممکن تھا کہ اتفاق انسان میں پھیپھڑا پیدا کر دیتا لیکن اس کے لئے یہ ہوا کا سامان
کیوں کر پیدا ہو گیا اور ممکن تھا کہ آنکھیں انسان کی پیدا ہو جاتیں لیکن وہ عجیب اتفاق تھا کہ جس نے
کروڑوں میلوں پر جا کر ایک سورج بھی پیدا کر دیا تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں اگر ایک طرف اتفاق نے
کان پیدا کر دیئے تھے تو یہ کونسی طاقت تھی جس نے دوسری طرف آواز بھی پیدا کر دی برفانی ممالک
میں مان لیا کہ کتے یا ریچھوں کو تو اتفاق نے پیدا کر دیا لیکن کیا سبب کہ ان کتوں یا ریچھوں کے بال
اتنے لمبے بن گئے کہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ اتفاق ہی نے ہزاروں بیماریاں پیدا کیں اتفاق ہی
نے ان کے علاج بنا دیئے اتفاق ہی نے بچھو بوٹی جسکے چھونے سے خارش ہونے لگ جاتی ہے پیدا کی
اور اس نے اس کے ساتھ پالک کا پودا اگا دیا کہ اس کا علاج ہو جائے۔ دہریوں کا اتفاق بھی عجیب ہے
کہ جن چیزوں کے لئے موت تجویز کی ان کے ساتھ توالد کا سلسلہ بھی قائم کر دیا اور جن چیزوں کے
ساتھ موت نہ تھی وہاں یہ سلسلہ ہی نہیں رکھا انسان اگر پیدا ہوتا اور مرتا نہیں تو کچھ سالوں میں ہی
دنیا کا خاتمہ ہو جاتا اس لئے اس کے ساتھ فنالگادی لیکن سورج اور چاند اور زمین نہ نئے پیدا ہوتے
ہیں نہ اگلے فنا ہوتے ہیں۔ کیا یہ انتظام کچھ کم تعجب انگیز ہے کہ زمین اور سورج میں چونکہ کشش
رکھی ہے اس لئے ان کو ایک دوسرے سے اتنی دور رکھا کہ آپس میں ٹکرانہ جاویں کیا یہ باتیں اس
بات پر دلالت نہیں کرتی ہیں کہ ان سب چیزوں کا خالق وہ ہے جو نہ صرف علیم ہے بلکہ غیر محدود علم
والا ہے اس۔ اس کے قواعد ایسے منضبط ہیں کہ ان میں کچھ اختلاف نہیں اور نہ کچھ کمی ہے مجھے تو اپنی
انگلیاں بھی اس کی ہستی کا ایک ثبوت معلوم ہوتی ہیں مجھے جہاں علم دیا تھا اگر شیر کا پنجہ مل جاتا تو کیا
میں اس سے لکھ سکتا تھا شیر کو علم نہیں دیا اسے پنجے دیئے مجھے علم دیا لکھنے کیلئے انگلیاں بھی دیں۔
سلطنتوں میں ہزاروں مدبر انکی درستی کیلئے رات دن لگے رہتے ہیں لیکن پھر بھی دیکھتے ہیں کہ
ان سے ایسی ایسی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں کہ جن سے سلطنتوں کو خطرناک نقصان پہنچ جاتا ہے بلکہ
بعض اوقات بالکل تباہ ہو جاتی ہیں لیکن اگر اس دنیا کا کاروبار صرف اتفاق پر ہے تو تعجب ہے کہ
ہزاروں دانا دماغ تو غلطی کرتے ہیں لیکن یہ اتفاق تو غلطی نہیں کرتا لیکن سچی بات یہی ہے کہ اس
کائنات کا ایک خالق ہے جو بڑے وسیع عالم کا مالک اور عزیز ہے اور اگر یہ نہ ہو تا تو یہ انتظام نظر نہ
انوار العلوم جلد 1
۴۲۵
دس دلائل ہستی باری تعالی
آتا۔ اب جس طرف نظر دوڑا کر دیکھو تمہاری نظر قرآن شریف کے ارشاد کے مطابق خائب و خاسر
واپس آئیگی اور ہر ایک چیز میں ایک انتظام معلوم ہو گا نیک جزاء اور بد کار سزا پا رہے ہیں ہر ایک چیز
اپنا مفوضہ کام کر رہی ہے اور ایک دم کیلئے ست نہیں ہوئی یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے لیکن میں
اسے یہیں ختم کرتا ہوں۔ عاقل را اشارہ کافی است۔
ہیں
دلیل ششم قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے مکر ہیشہ ذلیل و خوار ہوتے اور یہ بھی ایک ثبوت ہے ان کے باطل پر ہونے کا کیونکہ اللہ اپنے ماننے والوں کو
ہمیشہ فتوحات دیتا ہے اور وہ اپنے مخالفوں پر غالب رہتے ہیں اگر کوئی خدا نہیں تو یہ نصرت اور تائید
کہاں سے آتی ہے چنانچہ فرعون موسیٰ کی نسبت فرماتا ہے کہ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى فَأَخَذَهُ
اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولى ( النزعت : ۲۶۲۵) یعنی جب حضرت موسی نے اسے اطاعت الہی کی
نسبت کہا تو اس نے تکبر سے جواب دیا کہ خدا کیسا خدا تو میں ہوں پس اللہ تعالیٰ نے اسے اس جہاں
میں بھی اور اگلے جہاں میں بھی ذلیل کر دیا چنانچہ فرعون کا واقعہ ایک بین دلیل ہے کہ کس طرح خدا
کے منکر ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں علاوہ ازیں دنیا میں کبھی کوئی سلطنت دہریوں نے قائم نہیں کی
بلکہ دنیا کے فاتح اور ملکوں کے مصلح اور تاریخ کے بنانے والے وہی لوگ ہیں کہ جو خدا کے قائل
ہیں کیا یہ انکی ذلت و نکبت اور قوم کی صورت میں کبھی دنیا کے سامنے نہ آنا کچھ معنی نہیں رکھتا۔
اللہ تعالی کی ہستی کی یہ ہے کہ اس کی ذات کے ماننے والے اور اس پر ایمان ساتو میں دلیل رکھنے والے اور اس پر حقیقی ایمان رکھنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور
باوجود لوگوں کی مخالفت کے ان پر کوئی مصیبت نہیں آتی خدا تعالیٰ کی ہستی کے منوانے والے ہر
ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور جس قدر ان کی مخالفت ہوئی ہے اتنی اور کسی کی نہیں لیکن پھر دنیا اس
کے خلاف کیا کر سکی۔ رامچندر کو بن باس دینے والوں نے کیا سکھ پایا ؟ اور راون نے کونسی عشرت
حاصل کر لی ؟ کیا رامچندر کا نام ہزاروں سال کیلئے زندہ نہیں ہو گیا اور کیا راون کا نام ہمیشہ کیلئے بد نام
نہیں ہوا؟ اور کرشن کی بات کا رد کر کے کو رونے کیا فائدہ حاصل کیا۔ کیا وہ کرو چھتر کے میدان میں
تباہ نہ ہوئے؟ فرعون بادشاہ جو بنی اسرائیل سے اینٹیں پھواتا تھا اس نے موسیٰ جیسے بے کس
انسان کی مخالفت کی مگر کیا موسیٰ کا کچھ بگاڑ سکا؟ وہ غرق ہو گیا اور موسی بادشاہ ہو گئے ۔ حضرت مسیح
کی دنیا نے جو کچھ مخالفت کی وہ بھی ظاہر ہے اور انکی ترقی بھی جو کچھ ہوئی پوشیدہ نہیں ان کے دشمن
تو تباہ ہوئے اور ان کے غلام ملکوں کے بادشاہ ہو گئے ۔ ہمارے آقا بھی دنیا میں سب سے زیادہ اس
انوار العلوم جلد 1
۴۲۶
دس دلا کل هستی باری تعالٰی
پاک ذات کے نام کے پھیلانے والے تھے یہاں تک کہ ایک یورپ کا مصنف کہتا ہے کہ ان کو خدا کا
جنون تھا (نعوذ باللہ ) ہر وقت خدا خدا ہی کہتے رہتے تھے ۔ ان کی سات قوموں نے مخالفت کی اپنے
پرائے سب دشمن ہو گئے مگر کیا پھر آپ کے ہاتھ پر دنیا کے خزانے فتح نہیں ہوئے؟ اگر خدا نہیں تو یہ
تائید کس نے کی؟ اگر یہ سب کچھ اتفاق تھا تو کوئی مبعوث تو ایسا ہو تا جو خدا کی خدائی ثابت کرنے آتا
اور دنیا اسے ذلیل کر دیتی مگر جو کوئی خدا کے نام کو بلند کرنے والا اٹھا وہ معتز و ممتاز ہی ہوا چنانچہ اللہ
تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ مَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ
هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدہ : ۵۷) اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول اور مؤمنوں سے دوستی کرتا ہے پس
یاد رکھنا چاہئے کہ یہی لوگ خدا کے ماننے والے ہی غالب رہتے ہیں۔
دلیل ہشتم آٹھویں دلیل جو قرآن شریف سے اللہ تعالی کی بستی کے ثبوت میں ملتی ہے یہ ہے ہم کہ وہ دعاؤں کو قبول کرتا ہے جب کوئی انسان گھبرا کر اس کے حضور میں دعا کرتا ہے
تو وہ اسے قبول کرتا ہے۔ اور یہ بات کسی خاص زمانہ کے متعلق نہیں بلکہ ہر زمانہ میں اس کے نظارے
موجود ہوتے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
(البقرة : ۱۸۷) یعنی جب میرے بندے میری نسبت سوال کریں تو انہیں کہہ دو کہ میں ہوں اور پھر
قریب ہوں پکارنے والے کی دعا کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات
مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں اب اگر کوئی شخص کہے کہ کیونکر معلوم ہو کہ دعا
خدا سنتا ہے کیوں نہ کہا جائے کہ اتفاقاً بعض دعا کرنے والے کے کام ہو جاتے ہیں جیسے بعض کے
نہیں بھی ہوتے ۔ اگر سب دعا ئیں قبول ہو جائیں تب بھی کچھ بات تھی لیکن بعض کے قبول ہونے
سے کیونکر معلوم ہو کہ اتفاق نہ تھا بلکہ کسی ہستی نے قبول کر لیا تو اسکا جواب یہ ہے کہ دعا کی قبولیت
اپنے ساتھ نشان رکھتی ہے چنانچہ ہمارے آقا حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود
مهدی محمود علیہ الصلوة والسلام نے ثبوت باری تعالٰی کی دلیل میں یہ پیش کیا تھا کہ چند بیمار جو
خطر ناک طور پر بیمار ہوں چنے جائیں اور بانٹ لئے جائیں اور ایک گروہ کا ڈاکٹر علاج کریں اور
ایک طرف میں اپنے حصہ والوں کیلئے دعا کروں پھر دیکھو کہ کس کے بیمار اچھے ہوتے ہیں۔ اب اس
طریق امتحان میں کیا شک ہو سکتا ہے چنانچہ ایک سگ گزیدہ جسے دیوانگی ہو گئی اور جس کے علاج سے
کسولی کے ڈاکٹروں نے قطعاً انکار کر دیا تھا اور لکھ دیا تھا کہ اس کا کوئی علاج نہیں اس کے لئے آپ
انوار العلوم جلد 1
۴۲۷
وس دلا کل هستی باری تعالی
نے دعا کی اور وہ اچھا ہو گیا حالانکہ دیوانے کتے کے کئے ہوئے دیوانہ ہو کر کبھی اچھے نہیں ہوتے۔
پس دعاؤں کی قبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی ایسی ہستی موجود ہے جو انہیں قبول کرتی ہے اور
دعاؤں کی قبولیت کسی خاص زمانہ سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ ہر زمانے میں اس کے نمونے دیکھے جا
سکتے ہیں جیسے پہلے زمانہ میں دعائیں قبول ہوتی تھیں ویسے ہی اب بھی ہوتی ہیں۔
نویں دلیل قرآن شریف سے وجود باری کی الہام معلوم ہوتی ہے یہ دلیل اگرچہ میں
دلیل نہم نے نویں نمبر پر رکھی ہے لیکن در حقیقت نہایت عظیم الشان دلیل ہے جو خدا تعالیٰ
کے وجود کو یقینی طور سے ثابت کر دیتی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ (ابراہیم: ۲۸) یعنی اللہ تعالیٰ اپنے مؤمن
بندوں کو اس دنیا اور اگلی دنیا میں پکی باتیں سنا سنا کر مضبوط کرتا رہتا ہے پس جب کہ ہر زمانہ میں اللہ
تعالیٰ ایک بڑی تعداد کے ساتھ ہم کلام ہو تا رہتا ہے تو پھر اس کا انکار کیونکر درست ہو سکتا ہے اور
نہ صرف انبیاء اور رسولوں کے ساتھ ہم کلام ہوتا ہے بلکہ اولیاء سے بھی باتیں کرتا ہے اور بعض
دفعہ اپنے کسی غریب بندہ پر بھی رحم کر کے اس کی تشفی کیلئے کلام کرتا ہے چنانچہ اس عاجز سے بھی
اس نے کلام کیا اور اپنے وجود کو دلائل سے ثابت کیا پھر یہی نہیں بعض دفعہ نہایت گندے اور بد
باطن آدمیوں سے بھی ان پر حجت قائم کرنے کیلئے بول لیتا ہے چنانچہ بعض دفعہ چوہڑوں چماروں
کنچنیوں تک کو خواہیں اور الہام ہو جاتے ہیں اور اس بات کا ثبوت کہ وہ کسی زبردست ہستی کی
طرف سے ہیں یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ان میں غیب کی خبریں ہوتی ہیں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر
بتا دیتی ہیں کہ یہ انسانی دماغ کا کام نہ تھا اور نہ کسی بد ہضمی کا نتیجہ تھا اور بعض دفعہ سینکڑوں سال
آگے کی خبریں بتائی جاتی ہیں تاکہ کوئی یہ نہ کہدے کہ موجودہ واقعات خواب میں سامنے آگئے اور
وہ اتفاقا پورے بھی ہو گئے چنانچہ توریت اور قرآن شریف میں مسیحیوں کی ان ترقیوں کا جنکو دیکھ کر
اب دنیا حیران ہے پہلے ذکر موجود تھا اور پھر صریح لفظوں میں تفصیل کے ساتھ ۔ بلکہ ان واقعات کا
بھی ذکر ہے جو آئندہ پیش آنے والے ہیں مثلاً إِذَا الْعِشَارُ عُطّلت (التکویر : ۵) یعنی ایک وقت آتا
ہے کہ اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور حدیث مسلم میں اس کی تفسیر یہ ہے وَلَيْتَرَ كُنَّ الْقِلَا صُ فَلَا
يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی اونٹنیوں سے کام نہ لیا جائے گا چنانچہ اس زمانے میں ریل کے اجراء سے یہ
پیشگوئی پوری ہو گئی ریل کے متعلق نبی کریم اس کے کلام میں ایسے ایسے اشارے پائے جاتے
ہیں جن سے ریل کا نقشہ آنکھوں میں پھر جاتا ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ کلام نبوت میں بھی سواری
انوار العلوم جلد 1
۴۲۸
اس دلائل ہستی باری تعالٰی
(مراد) ہے جو حبس ماء (Steam) سے چلے گی اور اپنے آگے دھوئیں کا ایک پہاڑ رکھے گی اور
سواری اور بار برداری کے لحاظ سے حمار کی طرح ہو گی اور چلتے وقت ایک آواز کرے گی وغیرہ
ذلك۔
روم إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التکویر (1) یعنی کتابوں اور نوشتوں کا بہ کثرت شائع ہونا آجکل
باعث چھاپہ کی کلوں کے جس قدر اس زمانہ میں کثرت اشاعت کتابوں کی ہوئی ہے اسکے بیان کی
ضرورت نہیں۔
سوم إِذَا النُّفُوسُ ذُرِّجَتْ (التکویر : ۸) نوع انسان کے باہمی تعلقات کا بڑھنا اور ملاقاتوں کا
طریق سہل ہو جانا کہ موجودہ زمانے سے بڑھ کر متصور نہیں۔
چهارم - تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ النزعت : ۶) متواتر اور غیر معمولی زلزلوں کا
آنا یہاں تک کہ زمین کا پینے والی بن جائے سو یہ زمانہ اس کے لئے بھی خصوصیت سے مشہور ہے۔
پنجم - وَإِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسرائیل : ۵۹)
کوئی ایسی بستی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلے پہلے ہلاک نہیں کریں گے یا کسی حد تک اس پر
عذاب وارد نہیں کریں گے چنانچہ اسی زمانہ میں طاعون اور زلزلوں اور طوفان اور آتش فشاں
پہاڑوں کے صدمات اور باہمی جنگوں سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور اس قدر اسباب موت کے
اس زمانہ میں جمع ہوتے ہیں اور اس شدت سے وقوع میں آئے ہیں کہ اس مجموعی حالت کی نظیر
کسی پہلے زمانہ میں پائی نہیں جاتی۔ پھر اسلام تو ایسا مذہب ہے کہ ہر صدی میں اس کے ماننے والوں
میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو الہام الہی سے سرفراز ہوتے رہتے ہیں اور خارق عادت
نشانات سے ظاہر کہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایک قادر و توانا مدبر بالا رادہ ہستی ہے۔ چنانچہ اس زمانہ کے مأمور پر
نہایت بے بسی و گمنامی کی حالت میں خدا نے وحی نازل کی پيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ
رِجَالٌ نُّوْحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ وَلَا تُصَدِّرْ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ دیکھو برا ہین
احمد یہ مطبوعہ ۱۸۸۱ء صفحہ ۲۴۱ - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۷ حاشیہ) کہ ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس
آئیں گے اور ایسی کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔ تیری مدد وہ لوگ کریں
گے جن کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے مگر چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس
آئیں گے بد خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی ملاقاتوں سے تھک نہ جائے۔ ایک شخص ایک
گاؤں میں رہنے والا جس کے نام سے مہذب دنیا میں سے کوئی آگاہ نہ تھا یہ اعلان کرتا ہے پھر با وجود
انوار العلوم جلد 1
۴۲۹
وس دلائل ہستی باری تعالی
سخت مخالفتوں اور روکوں کے ایک دنیا دیکھتی ہے کہ امریکہ اور افریقہ سے لیکر تمام علاقوں کے
لوگ یہاں حاضر ر حاضر رہتے ہیں اور آدمیوں کی کثرت کا بہ دمیوں کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ ان سب سے مصافحہ و ملاقات کرنا
معمولی آدمی کا کام نہیں ایک مقتدر جماعت اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر یہاں رہنا اختیار کرتی ہے
اور قادیان کا نام تمام دنیا میں مشہور ہو جاتا ہے۔ کیا یہ چھوٹی سی بات ہے اور یہ ایسا نشان ہے جسے
معمولی نظر سے ٹال دیا جائے ؟
دوم عیسائیوں میں سے ڈوئی نے امریکہ میں نبوت کا دعوی کیا اور اپنے یہ ناپاک کلمات شائع
کئے کہ " میں خدا سے دعا کرتا ہوں وہ دن جلد آئے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جائے اے خدا تو ایسا
ہی کر۔ اے خدا اسلام کو ہلاک کر تو صرف یہ حضور مسیح موعود ہمارے امام علیہ السلام ہی تھے
جنہوں نے اس کے مقابلہ میں اشتہار دیا کہ اے شخص جو مدعی نبوت ہے آاور میرے ساتھ مباہلہ کر
ہمارا مقابلہ دعا سے ہو گا اور ہم دونوں خدا تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ہم میں سے جو شخص کذاب
ہے وہ پہلے ہلاک ہور ٹیلیگراف ۵ جولائی ۱۹۰۳ء) لیکن اس نے رعونت سے کہا۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ
میں ان مچھروں اور لکھیوں کا جواب دوں گا اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ان کو کچل کر مار ڈالوں
(ڈوئی کا پرچہ دسمبر ۱۹۰۳ء) مگر حضور نے فرمایا تھا اور اسی اشتہار ۲۳ اگست ۱۹۰۳ء میں شائع کیا تھا کہ اگر
ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقینا سمجھو کہ اس کے میحون پر جلد آفت آنے والی ہے ۔ اے خدا
اور کامل خدا یہ فیصلہ جلد کر اور ڈوٹی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے ۔ پھر اس کے بعد معزز ناظرین
سنو کیا ہوا ۔ وہ جو شہزادوں کی زندگی بسر کرتا تھا جس کے پاس سات کروڑ نقد تھا اس کی بیوی اور اس کا
بیٹا دشمن ہو گئے اور باپ نے اشتہار دیا کہ وہ ولد الزنا ہے آخر اس پر فالج گراپھر غموں کے مارے
پاگل ہو گیا آخر مارچ ۱۹۰۷ء میں بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ جیسا کہ خدا نے اپنے مامور کو پہلے
اطلاع دی اور جیسا کہ حضرت اقدس نے ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء کے اشتہار میں شائع فرمایا تھا۔ خدا فرماتا
ہے کہ ”میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہو گی وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان
ہو گا " ہلاک ہو کر خدا کی ہستی پر گواہی دے گیا۔ یہ عیسائی دنیا۔ پرانی دنیا ئی دنیا۔ دونوں پر حضور کی فتح
تھی۔
سوم اس ملک میں آریوں کا زور ہے انکا زعیم لیکھرام تھا رسالہ کرامات الصادقین مطبوعہ صفر
۱۳۱۱ھ میں یہ پیشگوئی درج کی کہ لیکھرام کی نسبت خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی ہے کہ
وہ چھ سال کے اندر ہلاک ہو گا اور اس کا جرم یہ ہے کہ وہ خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں
انوار العلوم جلد 1
۳۰
وس دلا کل هستی باری تعالی
دیتا تھا اور بڑے لفظوں کے ساتھ توہین کرتا تھا پھر ۲۲ فروری ۱۸۹۳ء کے اشتہار میں اسکے مرنے کی
صورت بھی بتادی عجل خُوَازَ لَهُ نَصَبَ وَ عَذَاب یعنی لیکھرام گوساله سامری سامری ہے جو
بیجان ہے اور اس میں محض ایک آواز ہے جس میں روحانیت نہیں اس لئے اس کو عذاب دیا
جاوے گا جو گو سالہ سامری کو دیا گیا تھا ہر ایک شخص جانتا ہے کہ گو سالہ سامری کو ٹکڑے ٹکڑے کیا
گیا تھا اور پھر جلایا گیا اور دریا میں ڈالا گیا تھا پھر ۲ اپریل ۱۸۹۳ء کو آپ نے ایک کشف دیکھا۔ (دیکھو
برکات الدعا کا حاشیہ - روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۳) ایک قوی مهیب شکل جو گویا انسان نہیں ملا ئک شداد
اور غلاظ سے ہے وہ پوچھتا ہے کہ لیکھرام کہاں ہے پھر کرامات لرامات الصادقین کے اس شعر سے دن بھی
بتا دیا
وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّراً سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَ الْعِيْدُ اقْرَبُ
یعنی عید سے دوسرے دن ہفتہ والے دن اورے
الا اے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بران محمد "
پانچ سال پہلے شائع کر کے قتل کی صورت بھی بتادی آخر لیکھرام ۲ مارچ ۱۸۹۷ء کو قتل کیا گیا
اور سب نے متفق اللفظ مان لیا کہ یہ پیشگوئی بڑی صفائی کے ساتھ پوری ہو کر اللہ کی ہستی کیلئے حجت
ناطقہ ٹھہری پس الہام الہی ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے خدا کا انکار کرنا نہایت بے حیائی
بے شرمی ہوگی۔
٧٠)
دسویں دلیل جو ہر ایک نزاع کے فیصلہ کے لئے قرآن شریف نے بیان فرمائی ہے اس
دلیل و ہم آیت سے لگتی ہے کہ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( الكبوت (۷)
یعنی جو لوگ ہمارے متعلق کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنی راہ دکھا دیتے ہیں اور اس آیت پر جن
لوگوں نے عمل کیا وہ ہمیشہ نفع میں رہے ہیں۔ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا منکر ہوا اسے تو ضرور خیال کر لینا جو
چاہئے کہ اگر خدا ہے تو اس کے لئے بہت مشکل ہو گی پس اس خیال سے اگر سچائی کے دریافت
کرنے کی اس کے دل میں تڑپ ہو تو اسے چاہئے کہ گڑ گڑا کر اور بہت زور لگا کر وہ اس رنگ میں
دعا کرے کہ اے خدا اگر تو ہے اور جس طرح تیرے ماننے والے کہتے ہیں تو غیر محدود طاقتوں والا تو تو
ہے تو مجھ پر رحم کر اور مجھے اپنی طرف ہدایت کر اور میرے دل میں بھی یقین اور ایمان ڈال دے ہ تو مجھ پر مکر اورمجھےاپنی طرف کر دل میں بھی ایمان وال دے
تاکہ میں محروم نہ رہ جاؤں اگر اس طرح سچے دل سے کوئی شخص دعا کرے گا اور کم سے کم چالیس
دن تک اس پر عمل کرے گا تو خواہ اس کی پیدائش کسی مذہب میں ہوئی ہو اور وہ کسی ملک کا باشندہ
انوار العلوم جلد 1
۳۱
دس دلائل ہستی باری تعالٰی
ہو رب العالمین اس کو ضرور ہدایت کرے گا اور وہ جلد دیکھ لے گا کہ اللہ تعالیٰ ایسے رنگ میں اس
پر اپنا وجود ثابت کر دے گا کہ اس کے دل سے شک و شبہ کی نجاست بالکل دور ہو جائے گی۔ اور یہ تو
ظاہر ہے کہ اس طریق فیصلہ میں کسی قسم کا دھوکہ نہیں ہو سکتا پس سچائی کے طالبوں کے لئے اس پر
عمل کرنا کیا مشکل ہے ؟
فی الحال ان دس دلائل پر ہی میں اپنا مضمون ختم کرتا ہوں اور گو قرآن شریف میں اور دلائل
بھی ہیں لیکن میں سردست انہیں پر اکتفا کرتا ہوں اگر کوئی اس پر غور کرے گا تو انہیں دلائل میں
سے اس کے لئے اور دلائل بھی نکل آئیں گے واللہ المستعان
آخر میں ان احباب سے جن کے ہاتھ میں یہ پمفلٹ پہنچے استدعا کرتا ہوں کہ اسے پڑھنے کے
بعد کسی اور ایسے دوست کو دے دیں کہ جس کے لئے اسے مفید سمجھیں۔
( تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۱۳ء)