سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1)

۴۴۵
الله
سيرة النب الی میدونم
الفضل میں شائع ہونے والے سلسلہ مضامین کا مجموعہ )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلد ا
بسم الله الرحمن الرحیم
۴۴۷
سيرة النبي
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
تمهید
تاریخ کے بڑے بڑے پہلوؤں میں سے ایک بہت بڑا پہلو تاریخ بنانے والوں کا حال بھی ہوتا
ہے کہ وہ کس قسم کے لوگ تھے ۔ اگر تاریخی واقعات ہمیں یہ علم دیتے ہیں کہ فلاں فلاں باتوں کا
انجام نیک یا بد نکلتا ہے ۔ تو تاریخ کے بنانے والوں کی سیرت ہمیں اس بات کی تعلیم دیتی ہے کہ کس
قسم کی سیرت کے لوگوں سے کیسے کیسے واقعات سرزد ہوتے ہیں اس لئے تاریخ اسلام کے باب میں
سب سے پہلے میں نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ تاریخ اسلام کے بانی کی سیرت بیان کروں کہ جس پر
سب مسلمان جان و دل سے فدا ہیں اور جس کی نسبت خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي
رَسُولِ اللوا اللهِ اسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : (۲۲) پس تاریخ اسلام کو پڑھ کر جو نتائج انسان نکال سکتا ہے۔
اور جو جو فوائد اس سے حاصل کر سکتا ہے اس سے کہیں بڑھ کر اس پاک انسان کی سیرت پر غور کر
کے نفع اٹھا سکتا ہے۔
سیرت نبوی کے لکھنے کے مختلف طریق ہیں۔ اول تو یہ کہ عام تاریخوں سے لکھی
جاوے دوسرے یہ کہ احادیث سے جمع کی جاوے تیسرے یہ کہ قرآن شریف سے اقتباس کی
جارے ۔ پہلا ماخذ تو بہت ادنی ہے کیونکہ اس میں دوست دشمن کی رائے کی تمیز کرنا ایک مشکل بلکہ
محال کام ہے ۔ دو سرا ماخذ یعنی حدیث سے واقعات کا جمع کرنا زیادہ قابل اعتبار ہے کیونکہ مورخین کی
طرح محد ثین ہر ایک سنی سنائی بات کو نہیں لکھ دیتے بلکہ روایت کو آنحضرت ا تک برابر
چلاتے ہیں اور پھر روایت کرنے والوں کے چال چلن کو خوب پر کچھ کر ان کی روایت نقل کرتے
ہیں۔ تیسرا طریق قرآن شریف سے آنحضرت ا کی سیرت لکھنے کا ہے اور یہ سب سے اعلیٰ ،
اکمل اور تمام نقصوں سے پاک ہے لیکن یہ کام بہت ذمہ داری کا ہے اس لئے سردست میں نے پہلے

انوار العلوم جلد !
۴۴۸
سيرة النبي
اور تیسرے ماخذ کی بجائے دوسرے ماخذ کو اختیار کیا ہے ۔ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو کسی وقت قرآن
شریف سے بھی آنحضرت ا کی سیرت لکھنے کا ارادہ ہے لیکن چونکہ اختصار اور صرف اعلیٰ
درجہ کی روایات کا درج کرنا ہی مقصود ہے اس لئے احادیث میں سے بھی میں نے صرف بخاری کو
چنا ہے اور یہ مختصر سیرت صرف بخاری جیسی معتبر کتاب سے لی ہے اور اس کے سوا کسی اور حدیث
سے مدد نہیں لی۔
باوجود اس کے کہ صرف بخاری کی احادیث سے جو اصح الکتب ہے میں نے یہ سیرت اختیار کی
ہے پھر بھی اختصار پر اختصار سے سے کام لیا ہے اور اس کو صرف رسول کریم اللہ ﷺ کی سیرت کا ایک کام
باب سمجھنا چاہئے ورنہ اس بحر بے کنار کو عبور کرنا تو کچھ آسان کام نہیں۔ چونکہ پیاروں کی ہر ایک
بات پیاری ہوتی ہے اور ان کی شکل و شباہت ، چال ڈھال اور لباس و خورد و نوش کا طریق بھی
دلکش اور محبت افزا ہوتا ہے اس لئے ابتداء میں میں انہی باتوں کو بیان کروں گا۔ سیرت کے ساتھ
اگر صورت اور عادات بھی مل جاویں تو وہ آدمی آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔

انوار العلوم جلدا
سيرة النبي ال
پہلا باب
آپ اس کا حلیہ - لباس - عمر- اور بعض دیگر طریق عمل
رسول کریم ال (فداہ نفسی) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ
کے والد عبداللہ فوت ہو چکے تھے۔ آپ کو آپ کی والدہ آمنہ اور دادا عبد المطلب نے پرورش کیا۔
لیکن یہ دونوں بھی آپ کی صغر سنی ہی میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپ کے چا ابو طالب آپ کے
نگران رہے ۔ آپ نے تریسٹھ سال کی عمر پائی اور ساری عمر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے میں عمر
اور اس کے نام کو دنیا میں بلند کرنے میں خرچ کی۔ دنیا میں نہ کوئی ویسا پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔ تمام انسانی
کمالات آپ" پر ختم ہو گئے۔ تقوی کی سب راہیں آپ نے طے کیں اور محبت الہی کے تمام
دروازوں میں سے گزرے ۔ حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء کا خطاب دیا اور ہمیشہ کے لئے
اپنے دربار کی رسائی کے لئے آپ کی اتباع کو شرط قرار دیا۔
آپ میانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔ آپ کا رنگ بہت آپ کا حلیہ خوبصورت تھانہ تو بالکل سفید جسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہوتا ہے اور نہ گندم لوگوں اور نہ
گوں۔ آپ کے بال نہ تو گھو نگر الے تھے اور نہ بالکل سیدھے بلکہ کسی قدر خم دار تھے۔ آپ کے
بالوں کا رنگ کسی قدر سرخی مائل تھا اور بڑھاپے میں کچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے
باقی بال کالے ہی رہے ۔ سر سر کے بال آپ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی لون وں کی لو تک آتے تھے۔ آپ ہمیشہ

انوار العلوم جلدا
۴۵۰
سيرة النبي
موٹے
بالوں میں کنگھی کرتے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے ۔ سر میں تیل یا خوشبو لگانا بھی آپ کی
عادت میں داخل تھا۔ آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔ آپ کے جسم میں سے خوشبو آتی تھی۔
آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیان بہت فاصلہ تھا۔ آپ کے ہاتھ پاؤں بہت مو -
تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔ آپ سوتی کپڑے کو اور خصوصاً دھاری دار کو زیادہ پسند
فرماتے تھے اور اسی قسم کے کپڑے میں آپ دفن بھی کئے گئے تھے لیکن در حقیقت جس قسم کا کپڑا
ہو تا آپ اسے استعمال کر لیتے۔ اپنے آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کرتے۔
حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول کریم ال اکثر اوقات بات تین
بات کرنے کا طریق دفعہ دہراتے تاکہ لوگ اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ
کرتے ۔ اسی طرح حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ بات ایسی آہستگی کے ساتھ کرتے کہ اگر کوئی
چاہے تو آپ کے لفظ گن لے اور جس طرح دوسرے لوگ جلدی جلدی بات کرتے ہیں آپ ایسا
نہ کرتے تھے۔
آپ تمام طیب اشیاء کھاتے تھے لیکن اس بات کا لحاظ رکھتے تھے کہ کھانے پینے کے متعلق وہ صدقہ نہ ہوں۔ حتی کہ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول
رض
کریم فرمایا کرتے تھے کہ میں بعض دفعہ گھر جاتا ہوں اور وہاں بستر پر کوئی کھجور پڑی دیکھتا
نہوں تو پہلے تو کھانے کے لئے اٹھا لیتا ہوں لیکن پھر اس خیال سے کہ کہیں صدقہ نہ ہو پھینک دیتا
ہوں۔ اس بات سے اس وقت کے مسلمانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ان کا
رسول اللہ صدقہ سے کس قدر پر ہیز کرتا تھا۔ اب تو بعض لوگ اچھا بھلا مال رکھتے ہوئے بھی
صدقہ کے لینے میں مضائقہ نہیں کرتے۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ کوئی جب کوئی چیز آپ کو
دیتا آپ پوچھتے ۔ اگر ہدیہ ہوتی تو خود بھی استعمال فرماتے ورنہ آس پاس کے غرباء میں تقسیم کر
دیتے۔ آپ کی خوراک ایسی سادہ تھی کہ اکثر کھجور اور پانی پر گزارہ کرتے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں
کہ آپ کے انصار ہمسائے دودھ تحفہ بھیجتے تو اکثر ہم لوگوں کو پلا دیتے ۔ لیکن باوجود اس قدر -
کے طیبات سے پر ہیز نہ تھا اور جھوٹے صوفیوں کی طرح آپ " طیبات کو ترک نہ کر بیٹھے تھے بلکہ
آپ عمدہ سے عمدہ غذا ئیں جیسے مرغ و غیرہ بھی کھالیتے تھے۔ پانی پیتے وقت آپ کی یہ عادت تھی کہ
تین دفعہ بیچ میں سانس لیتے اور یکدم پانی نہ چڑھا جاتے ۔ نہ صرف اس میں آپ کا وقار پایا جاتا ہے
بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحت کا بھی بہت خیال رکھتے تھے ۔ گوشت کو آپ پسند فرماتے
۔
سادگی

2
انوار العلوم جلد ا
۴۵۱
سيرة النبي
تھے لیکن اس کا زیادہ استعمال نہ تھا کیونکہ سادہ زندگی کی وجہ سے آپ کھجو ر اور پانی پر ہی کفایت کر
لیتے ۔ ایک صحابی یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ کے سامنے کدو پکا کر رکھا گیا تو آپ نے
اسے بہت پسند فرمایا ۔ ان تمام کھانوں کے ساتھ آپ اصل مالک کو نہ بھولتے بلکہ خدا کا نام لے کر
کھانا شروع کرتے اور دائیں ہاتھ سے کھاتے اور اپنے آگے سے کھاتے اور جب کھا چکتے تو فرماتے
کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا تُبَارَكاً فِيْهِ غَيْرَ مَكْفِي وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنَى عَنْهُ رَبَّنَا
(بخاری کتاب الاطعمه باب ما يقول اذا فرغ من طعامہ ) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ بہت بہت تعریفیں
پاک تعریفیں- برکت والی تعریفیں ۔ ایسی تعریفیں کہ جو ایک دفعہ پر بس کرنے والی نہ ہوں۔ جو
چھوڑی نہ جاویں۔ جن کی ہمیشہ عادت رہے اے ہمارے رب یعنی مولا تیرا شکر تو میں بہت بہت کرتا
ہوں پر پر تو تو بھی مجھ پر رحم کر اور آج کے انعام پر ہی بس نہ ہو ہو جائے جائے ۔ بلکہ تو ہمیشہ مجھ پر انعام کرتارہ اور
میں ہمیشہ تیرا شکر کرتا رہوں۔ اس دعا پر غور کرو اور دیکھو کہ کھانا کھاتے وقت آپ کے دل میں کیا
جوش موجزن ہوں گے اور کیا شکر کا دریا پھوٹ کر بہہ رہا ہو گا۔ پھر اس پر بھی غور کرو کہ لَقَدْ كَانَ
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ یعنی تمہارے لئے رسول کریم ﷺ ایک بہتر سے بہتر نمونہ
ہے جس کی تمہیں پیروی کرنی چاہئے۔

انوار العلوم جلدا
۴۵۲
سيرة النبي
باب دوم
آپ اللہ کا حلیہ لباس اور کھانے پینے کا طریقہ نے کا طریقہ لکھنے کے بعد ۔ ، بعد مناسب سمجھتا ہوں کہ
عادات اب کچھ آپ کی بعض عادات پر بھی لکھا جاوے ۔ ہر انسان کچھ نہ کچھ عادات کے ماتحت
کام کرتا ہے ۔ ہاں بعض تو نیک عادات کے عادی ہوتے ہیں اور بعض بد کے۔ شریر اپنی شرارت کی
عادتوں میں مبتلا ہوتا ہے تو شریف نیک عادات کا عادی۔
ہمارے آنحضرت ا کی ایک دو عادات جو میں اس جگہ بیان کرتا ہوں ان سے معلوم ہو
گا کہ آپ کس قدر یمن و نیکی کی طرف متوجہ تھے اور کس طرح ہر معاملہ میں میانہ روی اختیار
فرماتے تھے۔
آپ اس کو اللہ تعالیٰ نے انسان کامل بنایا تھا۔ تمام نیک جذبات آپ" میں
نہی کا طریق پائے جاتے تھے اور ہر خوبی کو اپنے موقع اور محل پر استعمال فرماتے اور ایسا طریق
اختیار کرتے جس سے اللہ تعالیٰ کا کوئی خلق ضائع نہ ہو جائے ۔ بعض بناوٹی صوفیاء کا قاعدہ ہوتا ہے
کہ وہ وہ کچھ کچھ ایسے تکلفات اور مشقتوں میں اپنے آپ آپ کو کو ڈال ڈال ۔ لیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں کئی
پاک جذبات اور کئی طیبات کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ بعض کھانے میں خاک ملا لیتے ہیں۔ بعض گندی ہو
جانے اور سڑ جانے کے بعد غذا استعمال کرتے ہیں ۔ بعض سارا دن سر ڈالے بیٹھے رہتے ہیں اور ایسی
شکل بناتے ہیں کہ گویا کسی ماتم کی خبر سنکر بیٹھے ہیں اور ہنسنا تو در کنار بشاشت کا اظہار بھی حرام سمجھتے
ہیں۔ لیکن ہمارا سردار اللہ جسے خدا نے انسانوں کا ر ہنما بنایا تھا وہ ایسا کامل تھا کہ کسی پاک جذبہ
کو ضائع ہونے نہ دیتا ہنسی کے موقع پر ہنستا رونے کے موقع پر رو تا خاموشی کے موقع پر خاموش
رہتا اور بولنے کے موقع پر بولتا، غرض کوئی صفت اللہ تعالیٰ نے پیدا نہیں کی کہ جسے اس نے ضائع
ہونے دیا ہو اور اپنے عمل سے اس نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کی خدائی کو مٹانے نہیں بلکہ قائم

انوار العلوم جلد 1
۴۵۳
سيرة النبي الله
کرنے آیا ہے اور یہی اس کی ادا ہے جو ہر طبیعت اور مذاق کے آدمی کو موہ لیتی ہے اور کچھ ایسی
کشش رکھتی ہے کہ بے اختیار دل اس پر قربان ہوتا ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ ہنستے بھی
تھے لیکن اعتدال سے اور ہنسی کے وقت آپ کی طبیعت پر سے قابو نہ اٹھتا بلکہ ہنسی طبعی حالت پر
رہتی چنانچہ فرماتی ہیں کہ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَاحِكَاً حَتَّى أَرَى مِنْهُ
لَهُوَاتِهِ إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمْ (اب) کتاب الادب باب القسم والضحك) یعنی میں نے رسول اللہ اللہ کو اس
طرح گلا پھاڑ کر ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا کوا نظر آنے لگ جائے بلکہ آپ صرف تبسم
فرماتے تھے یعنی آپ کی ہنسی ہمیشہ ایسی ہوتی تھی کہ منہ نہ کھلتا تھا اور آپ افراط و تفریط دونوں
سے محفوظ تھے۔ نہ تو نہنسی سے بکلی اجتناب تھا اور نہ قہقہہ مار کر ہنتے کہ جس میں کئی قسم کے نقص
ہیں۔ آجکل تو میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان امراء میں یہ رواج ہو گیا ہے کہ وہ اس زور سے قہقہہ
مارتے ہیں کہ دوسرا سمجھے کہ شاید چھت اڑ جائے گی اور اس طرح وہ آجکل کے پیر زادوں کی ضد
ہیں۔
دائیں جانب کا لحاظ آنحضرت (فداہ نفس کی یہ بھی عادت تھی کہ آپ ہمیشہ دائیں طرف کا لحاظ رکھتے۔ کھانا کھاتے تو دائیں ہاتھ ہے۔ لباس پہنتے تو پہلے
دایاں ہاتھ یا دایاں پاؤں ڈالتے۔ جوتی پہنتے تو پہلے دایاں پاؤں پہنتے۔ غسل میں پانی ڈالتے تو پہلے
دائیں جانب۔ غرض کہ ہر ایک کام میں دائیں جانب کو پسند فرماتے ۔ حتی کہ جب آپ کوئی چیز
مجلس میں بانٹنی چاہتے تو پہلے دائیں جانب سے شروع فرماتے ۔ اور اگر اس قدر ہوتی کہ صرف ایک
آدمی کو کفایت کرتی تو اسے دیتے جو دائیں جانب بیٹھا ہوتا۔ اور اس بات کا انتا لحاظ تھا کہ حضرت
انس فرماتے ہیں کہ حَلَبْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاءَ دَا جِن فِي دَارِي وَ
شِيْبَ لَبَنُهَا بِمَاءٍ مِنَ الْبِئْرِ الَّتِي فِي دَارِي فَاعْطِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الْقَدَحَ فَشَرِبَ مِنْهُ حَتَّى إِذَا نَزَعَ الْقَدْحَ مِنْ فِيْهِ وَعَلَى يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعَنْ يَمِينِهِ
أَعْرَابِيُّ فَقَالَ عُمَرُ وَ خَافَ أَنْ يَعْطِيَهُ الْأَعْرَابِيَّ أَعْطِ أَبَا بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَكَ
فَأَعْطَاهُ الْأَعْرَابِيُّ الَّذِي عَلَى يَمِينِهِ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنُ فَا لا يُمَنَّ التجريد بخاری باب في الشرب ) یعنی
میں نے رسول اللہ الل کے لئے ایک بکری کا جو گھر میں رہتی تھی دودھ دوہا اور اس کے بعد
دودھ میں اس کنویں سے پانی ملایا جو میرے گھر میں تھا۔ پھر رسول اللہ اللہ کو وہ پیالہ دیا گیا۔ اس
وقت آپ کے بائیں جانب حضرت ابو بکر اور دائیں جانب ایک اعرابی تھا آپ نے اس میں سے
تم

انوار العلوم جلدا
لدولة
سيرة النبي
کچھ پیا۔ پھر جب پیالہ منہ سے ہٹایا تو حضرت عمرؓ نے اس خوف سے کہ کہیں اس اعرابی کو جو آپ
کے دائیں جانب بیٹھا تھا نہ دے دیں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ا ابو بکر آپ کے پاس بیٹھے
ہیں انہیں دے دیجئے گا۔ گا۔ لیکن آپ نے اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں جانب بیٹھا تھا وہ پیالہ دیا
اور فرمایا کہ دایاں دا دایاں دایاں ہی ہے۔ اس ۔ س حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دا پ دائیں جانب کا کتنا لحاظ
رکھتے تھے جو آپ کی پاک فطرت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ ہم دی رنکہ ہم دیکھتے ہیں کہ فطرت انسانی انسانی میں دائیں
کو بائیں پر ترجیح دینا رکھا ہے اور اکثر ممالک کے باشندے باوجود آپس میں کوئی تعلق نہ رکھنے کے
اس معاملہ میں متحد ہیں اور دائیں کو بائیں پر ترجیح دیتے ہیں۔ اور چونکہ آنحضرت ا کی
فطرت نہایت پاک تھی اس لئے آپ نے اس بات کی بہت احتیاط رکھی۔ ایک اور حدیث بھی
آپ کی اس عادت پر روشنی ڈالتی ہے۔ سہل ابن سعد بھی اللہ فرماتے ہیں کہ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامُ أَصْغَرُ الْقَوْمِ وَالْأَشْيَاخُ عَنْ يَسَارِهِ
فَقَالَ يَا غُلَامُ أَتَأْذَنْ لِى أَنْ أُعْطِيَهُ الأَشْيَاخَ قَالَ مَا كُنتُ لا وَثِرَ بِفَضْلِي مِنْكَ أَحَدًا يَا
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ وَسَلَّمَ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ (بخار المساقاة باب في الشرب) آنحضرت
کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں سے آپ نے کچھ پیا۔ اس وقت آپ کے دائیں جانب
ایک نوجوان بیٹھا تھا جو سب حاضرین مجلس میں سے صغیر السن تھا اور آپ کے بائیں طرف بوڑھے
سردار بیٹھے تھے۔ پس آپ نے اس نوجوان سے پوچھا کہ اے نوجوان کیا تو مجھے اجازت دیتا ہے کہ
میں یہ پیالہ بوڑھوں کو دوں ۔ اس نوجوان نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ میں آپ کے تبرک کے
معاملہ میں کسی اور کے لئے اپنا حق نہیں چھوڑ سکتا۔ اس پر آپ نے وہ پیالہ اس کو دے دیا۔ اس
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دائیں طرف کا ایسا لحاظ رکھتے کہ بائیں طرف کے بوڑھوں کو
پیالہ دینے کے لئے آپ نے اول اس نوجوان سے اجازت طلب فرمائی اور اس کے انکار پر اس کے
حق کو تسلیم کیا۔
آپ
پ کو خدا تعالیٰ سے کچھ ایسی محبت اور پیار تھا کہ کوئی معاملہ
ہر معاملہ میں خدا کا ذکر لاتے ہو اس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ضرور کرتے۔ اٹھتے بیٹھتے ، سوتے
جاگتے کھاتے پیتے ، غرض کہ ہر موقع پر خدا کا نام ضرور لیتے جس کا ذکر انشاء اللہ تعالیٰ آگے چل کر
کیا جائے گا۔ یہاں صرف اسقدر لکھنا ہے کہ یہ بات بھی آپ کی عادات میں داخل تھی کہ سونے
سے پہلے دونوں ہاتھوں کو ملا کر دعا فرماتے پھر سب بدن پر ہاتھ پھیر لیتے چنانچہ حضرت عائشہ فرماتی

انوار العلوم جلدا
۴۵۵
سيرة النبي ال
ہیں کہ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَّيْهِ ثُمَّ نَفَثَ فِيهِمَا فَقَرَأَ فِيْهِمَا قُلْ هُوَ اللَّهُ
أَحَدٌ وَقُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ
جسده يبدأ بهما على رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتِ
(بخاری کتاب التفسير باب فضل المعوذات) یعنی آپ ہر شب جب اپنے بستر پر جاتے دونوں ہاتھوں کی
ہتھیلیاں ملاتے پھر ان میں پھونکتے اور پھونکتے اور قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدَّ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ
النَّاسِ پڑھتے۔ پھر جہاں تک ہو سکتا اپنے بدن پر ہاتھ ملتے اور ابتداء سر اور منہ اور جسم کے اگلے
حصہ سے فرماتے اور تین دفعہ ایسا ہی کرتے ۔ ذرا ان تین سورتوں کو با ترجمہ پڑھو اور پھر سوچو کہ
رسول کریم اس کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور غنا پر کتنا ایمان تھا۔ کس طرح وہ اللہ تعالی کی پناہ کے
بغیر اپنی زندگی خطرہ میں سمجھتے تھے۔

انوار العلوم جلدا
۴۵۶
سيرة النبي ال
باب سوم
پیشتر اس کے کہ میں آنحضرت ﷺ کے اخلاق پاکیزہ کا فردا فرد اذکر اخلاق پر مجموعی بحث کروں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس مضمون پر ایک مجموعی حیثیت سے
بھی روشنی ڈالوں جس سے پڑھنے والے کو پہلے ہی سے تنبیہ ہو جائے کہ کس طرح آپ ہر پہلو
سے کامل تھے اور اخلاق کی تمام شاخوں میں آپ دوسروں کی نسبت بہت آگے بڑھے ہوئے تھے۔
بات کے مفصل ثبوت کے لئے تو انسان کو احادیث کا مطالعہ کرنا چاہئے کیونکہ جب آپ کا
اس
سلوک صحابہ سے اور ان کا عشق آپ سے دیکھا جائے تو بے اختیار منہ سے نکل جاتا ہے۔
مرحبا احمد مکی مدنی العربی -: - دل و جاں باد فدایت چه عجب خوش لقبی
لیکن اس جگہ میں مختصرا یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عرب ایک وحشی قوم تھی اور وہ کسی کی اطاعت
کرنا حتی الوسع عار جانتی تھی اور اسی لئے کسی ایک بادشاہ کے ماتحت رہنا انہیں گوارہ نہ تھا بلکہ
قبائل کے سردار عوام سے مشورہ لے کر کام کرتے تھے ۔ یہاں تک کہ قیصر و کسری کی حکومتیں ان
کے دونوں طرف پھیلی ہوئی تھیں لیکن ان کی وحشت اور آزادی کی محبت کو دیکھ کر وہ بھی عرب کو
فتح کرنے کا خیال نہ کرتی تھیں۔ عمرو بن ہند جیسا ز بر دست بادشاہ جس نے ارد گرد کے علاقوں پر بڑا
رعب جمایا ہوا تھا وہ بھی بدوی قبائل کو روپیہ وغیرہ سے بمشکل اپنے قابو میں لا سکا اور پھر بھی یہ
حالت تھی کہ ذرا ذرا سی بات پر وہ اسے صاف جواب دے دیتے تھے اور اس کے منہ پر کہہ دیتے
تھے کہ ہم تیرے نوکر نہیں کہ تیری فرمانبرداری کریں چنانچہ لکھا ہے کہ عمرو بن ہند نے اپنے
سرداروں سے پوچھا کہ کیا کوئی شخص ایسا بھی ہے کہ جس کی ماں میری ماں کی خدمت کرنے سے عار
کرے۔ اس کے مصاحبوں نے جواب دیا کہ ایک شخص عمرو بن کلثوم ہے اور عرب قبیلہ بنی تغلب کا
سردار ہے۔ اس کی ماں بے شک آپ کی ماں کی خدمت سے احتراز کرے گی اور اسے اپنے لئے عار

انوار و العلوم جلد ا
لدود
سيرة النبي
سمجھے گی جس پر بادشاہ نے ایک خط لکھ کر عمرو بن کلثوم کو بلوایا اور لکھا کہ اپنی والدہ کو بھی ساتھ لیتے
آنا کیونکہ میری والدہ اسے دیکھنا چاہتی ہے۔ عمرو بن کلثوم اپنی والدہ اور چند اور معزز خواتین کو لے
کر اپنے ہمراہیوں سمیت بادشاہ کے خط کے بموجب حاضر ہو گیا بادشاہ کی والدہ نے حسب مشورہ
اس کی والدہ سے کچھ کام لینا تھا۔ دونوں زنان خانہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ والدہ شاہ نے کسی موقع پر
سادگی کے ساتھ کہہ دیا کہ ذرا فلاں قاب مجھے اٹھا دو ۔ عمرو بن کلثوم کی والدہ لیلی نے جواب دیا کہ
جسے ضرورت ہو خود اٹھا لے۔ اس پر والدہ شاہ نے مکرر اصرار کیا لیکن لیلی نے بجائے اس حکم کی
تعمیل کے زور سے نعرہ مارا کہ وا اَذِلَّاهُ يَا بَنِي تَغْلَبَ اے بنی تغلب دو رو کہ تمہاری ذلت ہو گئی
ہے۔ اس آواز کا سننا تھا کہ اس کے بیٹے عمرو بن کلثوم کی آنکھوں میں تو خون اتر آیا ۔ بادشاہ کے پاس
بیٹھا ہوا تھا گھبرا اٹھا۔ چونکہ اپنے پاس تو کوئی ہتھیار نہ تھا ادھر ادھر دیکھا۔ بادشاہ کی تلوار کھونٹی کے
ساتھ لٹک رہی تھی اس کی طرف جھپٹا اور تلوار میان سے نکال کر ایک ہی وار سے بادشاہ کا سر اڑا
دیا لیکن اس سے بھی جوش انتقام نہ اترا۔ باہر نکل کر سپاہیوں کو حکم دیا کہ شاہی مال و متاع لوٹ لو۔
بادشاہ کی سپاہ تو غافل تھی اس کے سنبھلتے سنبھلتے لوٹ لاٹ کر صفایا کر دیا اور اپنے وطن کی طرف چلا
آیا۔ چنانچہ اپنے ایک قصیدہ میں اس شاعر نے عمرو بن ہند کو مخاطب کر کے اپنے آزاد ہونے کا ذکر
یوں کیا ہے :-
ابًا مِنْدٍ فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْنَا و أَنْظِرْنَا نُخَبِرُكَ الْيَقِينَا
اے ابا ہند تو ہمارے معاملہ میں جلدی نہ کر اور ہمیں ڈھیل دے ہم تجھے یقینی بات بتائیں گے
بانا نُورِدُ الرَّايَاتِ بِيْضًا وَنُصْدِرُ هُنَّ حُمْرًا قَدْ رَوِيْنَا
وہ یہ کہ ہم سفید جھنڈوں کے ساتھ جنگ میں جاتے ہیں اور جب واپس آتے ہیں تو رہ جھنڈے خون سے سرخ و سیراب ہوتے ہیں
وَ أَيَّامٍ لَنَا غُرٍ طَوَالٍ عَصَيْنَا الْمَلِكَ فِيْهَا أَنْ نَدِينَا
اور بہت سے ہمارے مشہور اور دراز معرکے ہیں کہ ہم نے ان میں بادشاہ کی نافرمانی کی تااس کے مطیع نہ ہو جائیں
وَرِثْنَا الْمَجْدَ قَدْ عَلِمَتْ مَعَدَّ نُطَا مِن دُونَهُ حَتَّى يَبِينَا
عرب جانتے ہیں کہ ہم بزرگی کے وارث ہیں اپنے شرف کے لئے لڑتے ہیں تاکہ وہ ظاہر ہو جائے
الا لَا يَعْلَمُ الْأَقْوَامُ أَنَّا
تَضَعُضَعْنَا وَإِنَّا قَدْ وَنَيْنَا
خبردار تو ہمیں
یہ
نہ سمجھ کہ ہم
کمزور اور ست و کاہل ہو گئے ہیں
الا لا يَجْهَلَنْ اَحَدٌ عَلَيْنَا فَنَجْهَلَ فَوْقَ جَهْلِ الْجَاهِلِيْنَا

آج 10 میں سے 10 باقی