سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلدا
خبردار کوئی ہم پر جہالت سے ظلم نہ کرے
۴۵۸
سيرة النبي ا
ورنہ ہم ظالموں کے ظلم کا سخت بدلہ دیں گے
بِأَيِّ مَشِيئَةٍ عَمْرَو بْنَ هِنْدِ تَكُونُ لِقَبْلِكُمْ فِيْنَا قَطِيْنَا
کی وجہ سے عمرو بن ہند تو چاہتا ہے
کہ ہم تیرے گورنر کے فرمانبردار ہو جائیں
تُهَدِّدُنَا وَ تُوْعِدُنَا رُوَيْدًا مَتَى كُنَّا لِأُمِّكَ مُقْتَوِيْنَا
تو ہمیں ڈراتا ہے اور دھمکاتا ہے جانے بھی دے
ہم تیری ماں کے خادم کب ہوئے تھے
فَإِنَّ قَنَاتَنَا يَا عَمْرُو أَعْيَتْ عَلَى الْأَعْدَاءِ قَبْلَكَ أَنْ تَلِيْنَا *
اے عمرو ہمارے نیزوں نے انکار کیا ہے
تجھ سے پہلے بھی کہ دشمنوں کے لئے نرم ہو جائیں
ان اشعار کو دیکھو کس جوش کے ساتھ وہ بادشاہ کو ڈانٹتا ہے اور اپنی آزادی میں فرق آتا نہیں
دیکھ سکتا۔ جو حال بنی تغلب کا ان اشعار سے معلوم ہوتا ہے وہی حال قریبا قریباً سب عرب کا تھا
اور خصوصاً قریش مکہ تو کسی کی ماتحتی کو ایک دم کے لئے بھی گوارہ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ انہیں کعبہ
کی ولایت کی وجہ سے جو حکومت کل قبائل عرب پر تھی اس کی وجہ سے ان کے مزاج دوسرے
عربوں کی نسبت زیادہ آزاد تھے بلکہ وہ ایک حد تک خود حکومت کرنے کے عادی تھے اس لئے ان کا
کسی شخص کی حکومت کا اقرار کر لینا تو بالکل امر محال تھا یہ وہ قوم تھی کہ جس میں رسول کریم
کا ظہور ہوا اور پھر ایسے رنگ میں کہ آپ نے ان کی ایک نہیں دو نہیں تمام رسوم و
عادات بلکہ تمام اعتقادات کا قلع قمع کرنا شروع کیا جس کے بدلہ میں انکے دلوں میں آپ کی نسبت
جو کچھ بغض و کینہ ہو گادہ آسانی سے سمجھ میں آسکتا ہے۔
مگر آپ کے اخلاق کو دیکھو کہ ایسی آزاد قوم باوجود ہزاروں کینوں اور بغضوں کے جب
آپ کے ساتھ ملی ہے اسے ! لی ہے اسے اپنے سر پیر کا ہو کا ہوش نہیں رہا وہ سب خود سری بھول گئی اور آپ کے
عشق میں کچھ ایسی مست ہوئی کہ وہ آزادی کے خیال خواب ہو گئے ۔ اور یا تو کسی کی ماتحتی کو
برداشت نہ کرتی تھی یا آپ کی غلامی کو فخر سمجھنے لگی۔ اللہ اللہ بڑے بڑے خونخوار اور وحشی عرب
مذہبی جوش سے بھرے ہوئے قومی غیرت سے دیوانہ ہو کر آپ کے خون کے پیاسے ہو کر آپ کے
پاس آتے تھے اور ایسے رام ہوتے تھے کہ آپ ہی کا کلمہ پڑھنے لگ جاتے ۔ حضرت عمرؓ جیسا تیز
مزاج گھر سے یہ تہیہ کر کے نکلا کہ آج اس مدعی نبوت کا خاتمہ ہی کر کے آؤں گا۔ غصہ سے بھرا ہوا
تلوار کھینچے ہوئے آپ کے پاس آتا ہے لیکن آپ کی نرمی اور وقار و سکینت اور اللہ تعالیٰ پر ایمان
نسبعہ معلقات "قصیده باشیم از عمرو بن کلثوم صفحه ۱۳۷ تا ۲۴ مطبع سعیدی کراچی ناشر محمد سعید اینڈ سنز
انوار العلوم جلدا
۴۵۹
سيرة النبي اللة
دیکھ کر آپ کو قتل تو کیا کرنا تھا خود اپنے نفس کو قتل کر کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو گیا۔ کیا کوئی
ایک نظیر بھی دنیا میں ایسی معلوم ہوتی ہے کہ جس سے یہ ہوتی ہے کہ جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ایسی آزاد اور خونخوار قوم
کو کسی نے ایسا مطیع کیا ہو اور وہ اپنی آزادی چھوڑ کر غلامی پر آمادہ ہو گئی ہو اور ہر قسم کی
فرمانبرداری کے نمونے اس نے دکھائے ہوں۔ اگر کوئی ایسی قوم پائی جاتی ہو تو اس کا نشان و پستہ
ہمیں بتاؤ تاہم بھی تو اس کے حالات سے واقف ہوں۔ لیکن میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی مصلح ایسے
وسیع اخلاق لے کر دنیا میں نہیں آیا جیسا کہ ہمارا آقا الا اور اس لئے کسی مصلح کی جماعت نے
ایسی فدائیت نہیں دکھائی جیسے ہمارے آنحضرت اللہ ﷺ کے صحابہ نے چنانچہ بخاری شریف میں
صلح حدیبیہ کے واقعات میں مسور بن مخرمہ کی روایت ہے کہ جب آپ حدیبیہ میں ٹھہرے ہوئے
تھے تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ اللہ تھوکتے تھے تو صحابہ اچک کر آپ کا تھوک ! آپ کا تھوک اپنے منہ اور
ہاتھوں پر مل لیتے تھے اور جب و وضو کرنے لگتے تو وضو کے بچے ہوئے پانی کے لینے کے لئے اس قدر
لڑتے کہ گویا ایک دوسرے کو قتل کر دیں گے ۔ اور جب آپ کوئی حکم دیتے تھے تو ایک دوسرے
کے آگے بڑھ کر اس کی تعمیل کرتے اور جب آپ بولنے لگتے تو سب اپنی آوازوں کو نیچا کر لیتے
اور صحابہ کے اس اخلاص اور محبت کا ان ایلچیوں پر جو گفتگو کے لئے آئے تھے ایسا اثر پڑا کہ انہوں
نے اپنی قوم کو واپس جا کر اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ آپ کی مخالفت سے باز آجا ئیں۔
اسی طرح بخاری میں لکھا ہے کہ جنگ احد پر جانے کے متعلق جب آپ نے انصار سے
سوال کیا تو سعد بن عبادہ ہمیں اللہ نے آپ کو جواب دیا یا رسول الله اصلی یہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ
ہم حضرت موسی کے ساتھیوں کی طرح کہہ دیں گے کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
قعدون (المائده : ۲۵) یعنی تو اور تیرا رب جاؤ اور دونوں دشمنوں سے لڑو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں بلکہ
حدا کی قسم ہم تیرے آگے بھی اور پیچھے بھی اور دائیں بھی اور بائیں بھی تیرے دشمنوں سے مقابلہ
کریں گے۔ اے چشم بصیرت رکھنے والو! اے فہیم دل رکھنے والو خدارا ذرا اس جواب کا اس
جواب سے مقابلہ تو کرو جو حضرت موسیٰ کو ان کی امت نے دیا اور اس عمل سے بھی مقابلہ کرو جو
حواریوں سے حضرت مسیح کے گرفتار ہونے کے وقت سرزد ہوا ۔ اور پھر بتاؤ کہ کیا اس قربانی اس
فدائیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہمار ا رسول ایسے اخلاق رکھتا تھا کہ جن کی نظیر دنیاوی
بادشاہوں میں تو خیر تلاش کرنی ہی فضول ہے دینی بادشاہوں یعنی نبیوں میں بھی نہیں مل سکتی ۔ اور
اگر کوئی نبی ایسے اخلاق رکھتا تو ضرور اس کی امت بھی اس پر اس طرح فدا ہوتی جس طرح آپ پر۔
انوار العلوم جلد !
۴۶۰
سيرة النبي ال
مگر اس اخلاق کے مقابلہ کے ساتھ عربوں کی آزادی کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے ۔ اس موقع پر میں
ایک اور نظیر دینی بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ جس سے مردوں کے علاوہ عورتوں کے اخلاص کا نمونہ
بھی ظاہر ہو جائے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ
مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مِنْ أَهْلِ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَى أَنْ يُذِلُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ ثُمَّ مَا أَصْبَحَ
الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ اَحَبَّ إِلَى أَنْ يَعِزُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ (بخاری کتاب
المناقب باب ذکر ہند بنت عتبتہ ) یعنی ہند بنت عتبہ آئی اور اس نے حضرت رسول اللہ اللہ سے عرض
کیا کہ یا رسول الله الله روئے زمین زیا پر کوئی خیمہ والا نہ تھا جس کی نسبت میں آپ پ ۔ سے زیادہ
ذلت کی خواہشمند ہوں اور اب روئے زمین پر کوئی گھر والا نہیں جس کی نسبت میں آپ کے گھر
والوں سے زیادہ عزت کی خواہشمند ہوں۔ اس عورت کی طرف دیکھو یا تو وہ بغض تھا یا ایسی فریفتہ ہو
گئی اور اس کی وجہ سوائے ان اخلاق کریمہ اور اس نیکی اور تقویٰ کے کیا تھی جو آپ میں پائے
جاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ بھی اس کی میں وجہ بیان فرماتا ہے۔ چنانچہ قرآن شریف میں لکھا ہے فَبِمَا
رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ( آل عمران : ١٢٠)
غرض کہ ان اخلاق حسنہ کا ایسا نیک اثر پڑا کہ ایک ایک کر کے تمام عرب قبیلے آپ کی خدمت میں
احا ضر ہوئے ۔ بھلا اس واقعہ کا عمرو بن ہند کے واقعہ سے مقابلہ تو کر کے دیکھو بیس تفاوت راه از کجا
است تا بکجا
اس وقت تک تو میں رسول کریم کے اخلاق حسنہ کے متعلق آپ کی بیوی کی گواہی نے آنحضرت کے
اخلاق حسنہ کو آپ کے صحابہ کی فدائیت سے ثابت کیا ہے اب ایک اور طریق سے اس امر پر
روشنی ڈالتا ہوں۔ آدمی کا سب سے زیادہ تعلق اپنی بیوی سے ہوتا ہے کیونکہ اس کے پاس روزانہ
بہت سا وقت خرچ کرنا پڑتا ہے اور بہت سی ضروریات میں اس کے ساتھ مشارکت اختیار کرنی پڑتی
ہے اس لئے یہ تو ممکن ہے کہ انسان باہر لوگوں کے ساتھ تکلف کے ساتھ نیک اخلاق کے ساتھ
پیش آسکے اور ایک وقت کے لئے اس گند کو چھپالے جو اس کے اندر پوشیدہ ہو لیکن یہ بات بالکل
نا ممکن ہے کہ کوئی اپنی برائیوں اور بد خلقیوں کو اپنی بیوی سے پوشیدہ رکھ سکے کیونکہ علاوہ ایک
دائمی صحبت اور ہر وقت کے تعلق کے بیوی پر مرد کو کچھ اختیار بھی ہوتا ہے اور اس کی کمزوری سے
فائدہ اٹھا کر وہ اپنی فطری بد اخلاقی کا اکثر اوقات اس کے سامنے اظہار کر دیتا ہے۔ پس انسان کے
انوار العلوم جلدا
۴۶۱
سيرة النبي
اخلاق کا بہتر سے بہتر گواہ اس کی بیوی ہوتی ہے جس کا تجربہ دوسرے لوگوں کے تجربہ سے بہت زیادہ
نے
صحیح مشاہدات پر مبنی ہوتا ہے۔ آنحضرت ا کے اخلاق کے متعلق جو گواہی حضرت خدیجہ"۔
دی ہے وہ آپ اللہ کے نیک اخلاق کو ثابت کرنے کے لئے کافی سے زیادہ ہے اور اس کے بعد
کسی زائد شہادت کی ضرورت نہیں رہتی۔ حضرت عائشہ وحی کی ابتداء بیان کرتے ہوئے فرماتی
ہیں کہ جب پہلی دفعہ آنحضرت ﷺ پر وحی نازل ہوئی تو آپ بہت گھبرائے اور غار حرا سے گھر کی
طرف لوٹے اور آپ کا دل دھڑک رہا تھا حضرت خدیجہ کے پاس آکر آپ نے فرمایا کہ مجھے کپڑا
اوڑھا دو۔ جلد کپڑا اوڑھا دو ۔ جس پر آپ پر کپڑا ڈالا گیا یہاں تک کہ آپ کا کچھ خوف کم ہوا اور
آپ نے سب واقعہ حضرت خدیجہ کو سنایا اور فرمایا کہ مجھے تو اپنی نسبت کچھ خوف پیدا ہو گیا ہے۔
اس بات کو سنکر جو کچھ حضرت خدیجہ نے فرمایا وہ یہ ہے کلا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللَّهُ أَبَدًا إِنَّكَ
لتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الشَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ
الْحَقِّ ( بخاری باب كيف كان بدء الوحی، یعنی سنوجی میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ خدا تجھے کبھی
ذلیل نہیں کرے گا کیونکہ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اور کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا
ہے اور تمام وہ نیک اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان پر عامل ہے ۔ مہمانوں کی خدمت کرتا
ہے اور بچی مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کلام کے باقی حصوں پر تو اپنے وقت پر لکھوں گا
سردست حضرت خدیجہ کی گواہی کو پیش کرتا ہوں جو آپ نے قسم کھا کر دی ہے یعنی نکسِبُ المعدوم
کی گواہی کو کافی تھی لیکن اپنے خدا کی قسم کے ساتھ مؤکد کر کے بیان فرمایا ہے کہ رسول اللہ
میں تمام اخلاق حسنہ پائے جاتے ہیں حتی کہ وہ اخلاق بھی جو اس وقت ملک میں کسی اور
آدمی میں نہیں دیکھے جاتے تھے۔
یه گواهی کیسی زبر دست اور کیسی صاف ہے اور پھر بیوی کی گواہی اس معاملہ میں جیسا کہ میں
پہلے لکھ آیا ہوں نہایت ہی معتبر ہے ۔ حضرت خدیجہ فرماتی ہیں کہ کل اخلاق حسنہ جو دنیا سے معدوم
ہو چکے ہیں آپ میں پائے جاتے تھے۔
حضرت خدیجہ کی گواہی خود رسول کریم ﷺ کی گواہی اپنے اخلاق کی نسبت پیش کرنے کے بعد میں
خود آنحضرت اللہ کی گواہی اپنی نیک سیرتی کی نسبت پیش کرتا ہوں۔ شاید اس پر بعض لوگ - پر
حیران ہوں کہ اپنی نسبت آپ گواہی کے کیا معنی ہوئے لیکن یہ گواہی رسول کریم ال نے ایسی
انوار العلوم جلدا
۴۶۲
سيرة النبي
بے تکلفی سے اور بغیر پہلے غور کے دی ہے کہ موافق تو الگ رہے مخالف کو بھی اس کے ماننے سے
انکار نہیں ہونا چاہئے ۔ اس حدیث میں جس میں حضرت خدیجہ کی گواہی کا ذکر ہے آگے چل کر لکھا
ہے کہ حضرت خدیجہ آنحضرت ا کو اپنے ساتھ اپنے بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئیں
اور انہیں کل حال سنایا انہوں نے سن کر کہا کہ یہ فرشتہ جو آپ پر نازل ہوا ہے یہ وہی ہے جسے اللہ
تعالٰی نے حضرت موسی پر نازل فرمایا تھا اور فرمایا کہ يَا لَيْتَنِي فِيهَا جَذَعًا لَيْتَنِي أَكُونُ حَيَّا إِذْ
يُخْرِجُكَ قَوْمُكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَ مُخْرِ جِتَ هُمْ ( بخاری جلد اول
باب كيف كان بدء الوحی ، یعنی اے کاش کہ میں اس وقت جوان و توانا ہوں۔ اے کاش کہ میں اس
وقت زندہ ہوں جبکہ تجھے تیری قوم نکال دے گی رسول اللہ نے سنکر فرمایا کیا وہ مجھے نکال دیں گے؟
اس گفتگو سے اور خصوصاً رسول کریم ﷺ کے اس قول سے کہ ”کیا مجھے میری قوم نکال
دے گی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اندر کیسا صاف تھا۔ اور جب آپ نے ورقہ بن نوفل سے یہ
بات سنی کہ آپ کو اہل مکہ نکال دیں گے تو آپ کو اس سے سخت حیرت ہوئی کیونکہ آپ اپنے نفس
میں جانتے تھے کہ مجھ میں کچھ عیب نہیں۔ اور اگر آپ ذرہ بھر بھی اپنی طبیعت میں تیزی پاتے تو اس
قدر تعجب کا اظہار نہ فرماتے لیکن ورقہ کی بات سنکر اس پاک فطرت انسان کے منہ سے بے اختیار
نکل گیا کہ ہیں کیا میری قوم مجھے نکال دے گی۔ اسے کیا معلوم تھا کہ بعض خبیث الفطرت ایسے بھی
ہوتے ہیں کہ جو ہر نور کی مخالفت کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ تو اس بات پر حیران تھا کہ اس
پاک زندگی اور اس درد مند دل کے باوجود میری قوم مجھے کیوں کر نکال دے گی۔
ایک کرنے بعد اب میں اخلاق حمیدہ کی تفصیل اخلاق پر ایک مجملاً بحث کرنے کے بعد اب میں اللہ تعالی کے فضل سے آنحضرت ا کے اخلاق کا تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن
رہے
پیشتر اس کے کہ میں فردا فردا آپ کے اخلاق کا بیان کروں ان کی تقسیم کر دینا ضروری سمجھتا ہوں
تاکہ اس تقسیم کو مد نظر رکھ کر ناظرین پر یہ بات پوری طرح عیاں ہو جاوے کہ تمام کے تمام شعبہ
ہائے اخلاق میں آپ کمال کو پہنچ گئے تھے اور ہر حصہ زندگی میں آپ کے اخلاق اپنا جلوہ دکھار
تھے اور کوئی صنف خوبی کی باقی نہ رہی تھی جس میں آپ نے دوسرے تمام انسانوں کو اپنے پیچھے
نہیں چھوڑ دیا۔ میں نے جہاں تک غور کیا ہے انسان کے تعلقات تین طرح کے ہوتے ہیں۔ سب
سے پہلا تعلق تو اسکا خدا سے ہوتا ہے کیونکہ وہ اس کا خالق و رازق ہے۔ اس کے فضل کے بغیر اس
کا ایک دم آرام سے نہیں گزر سکتا بلکہ آرام تو الگ رہا اس کی زندگی ہی محال ہے۔ اس کے
انوار العلوم جلدا
۶۳
سيرة النبي ال
احسانات کی کوئی حد نہیں ہر ایک لمحہ میں اس کے فضلوں کی بارش ہم پر ہو رہی ہے۔ کمزور سے کمزور
ضعیف سے ضعیف حالت سے اس نے ہمیں اس حد کو پہنچایا ہے اور عقل و خرد بخش کر کل مخلوقات
پر فضیلت بخشی ہے اس لئے اگر اس کے ساتھ ہمارے تعلقات درست نہ ہوں۔ اگر ہمارے اخلاق
تعلق باللہ میں ادنی ہوں اور اس کے احسانات کو ہم فراموش کر دیں تو ہم سے زیادہ کوئی ذلیل
نہیں۔ خالق کے بعد ہمارا تعلق مخلوق سے ہے کہ ان میں بھی کوئی ہمارا محسن ہے ، کوئی ہمارا معلم ہے
کوئی ہمار ا مہربان ہے کوئی درد خواہ ہے کوئی ہمارے آرام و آسائش میں کوشاں ہے ، کوئی ہماری
محبت اور توجہ کا محتاج ہے کوئی اپنی کمزوریوں اور اپنی گری ہوئی حالت اور اپنے ہم سفروں سے
پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہم سے نصرت و مدد کا متمنی ہے۔ غرضیکہ ہزاروں طریق سے ہزاروں آدمی
ہم سے متعلق ہیں اور اگر ہمارے معاملات ان سے درست نہ ہوں اگر ان سے بد خلقی سے پیش
آئیں تب بھی دنیا کا امن و امان جاتا رہتا ہے اور فساد و بغاوت میں ترقی ہوتی ہے پس اگر ہمارے
اخلاق مخلوق سے درست نہ ہوں تو ہم ایک ڈاکو کی طرح ہیں جو دنیا سے اس کے امن و آرام کا
متاع لوٹتا اور غارت کرتا ہے۔
تیرا تعلق ہمارا خود اپنے نفس سے ہے کہ یہ بھی ہماری بہت سی تو جہات کا محتاج ہے اور جس
طرح ہمارا خالق سے منہ موڑنا یا مخلوق سے بد اخلاقی سے پیش آنا نہایت مضر اور مخرب امن ہے اس
طرح ہمارا اپنے نفس سے بدسلوکی کرنا اور اخلاق رذیلہ سے پیش آنا نہایت خطرناک اور باعث فساد
ہے۔ پس وہی انسان کامل ہو سکتا ہے کہ جو ان تینوں معاملات میں کامل ہو اور ان اصناف میں سے
ایک صنف میں بھی کمزوری نہ دکھلائے ۔
اگر ان تینوں اقسام اخلاق کو مد نظر رکھ کر دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ اکثر انسان جو اخلاق میں
کامل سمجھے جاتے ہیں بہت سی کمزوریاں رکھتے ہیں۔ اور اگر ایک قسم کے اخلاق میں انہیں کمال
حاصل ہے تو دوسری قسم میں انہیں کوئی دسترس نہیں ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کے پیاروں اور پاک بندوں کا
گروہ ہی نکلے گا کہ جو ان تینوں اقسام اخلاق میں کمال رکھتا ہے اور کسی خوبی کو اس نے ہاتھ سے
نہیں جانے دیا ۔ اور جب آپ رسول کریم اس کے اخلا اخلاق کا مطالعہ غور سے کریں گے تو آپ کو
معلوم ہو گا کہ وہ تمام صاحب کمال لوگوں کے سردار تھے اور باوجود اس کے کہ دنیا میں بہت سے
صاحب کمال لوگ گزرے لیکن جس رنگ میں آپ رنگین تھے اس کے سامنے سب کے رنگ پھیکے
پڑ جاتے ہیں اور جن خوبیوں کے آپ جامع تھے ان کا عشر عشیر بھی کسی اور انسان میں نہیں پایا جاتا
انوار العلوم جلدا
۴۶۴
سيرة النبي ال
عجب نوریست در جان محمد "
ندانم بیچ نفے
در دو
عالم
عجب تعلیست در کان محمد "
که دارد شوکت و شان محمد
ہم اس بات سے قطعا منکر نہیں ہیں کہ آپ کے پہلے بھی اور آپ کے بعد بھی بڑے بڑے
صاحب کمال پیدا ہوئے ہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کی مثال اور آنحضرت
کی مثال دیئے اور سورج کی ہے اور سمندر اور دریا کی ہے کیونکہ وہ دلر با یکتا ان تمام
خوبیوں کا جامع تھا جو مختلف اوقات میں مختلف صاحب کمال لوگوں نے حاصل کیں۔ آپ نے اپنے
آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے احکام کی اطاعت میں ایسا محو کر دیا تھا کہ دنیا میں اس کے روشن
مظہر ہو گئے تھے اور وہ تَخَلَقُوا بِاخْلاقِ اللہ کہنے والا انسان خود اس قول کا کامل نمونہ تھا
زاں نمط شد محو دلبر کز کمال اتحاد
پیکر او شد سراسر صورت رب رحیم
ہوئے محبوب حقیقی میدید زاں روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظهر ذات قديم
میں ان تینوں اقسام اخلاق میں سے پہلے تو اس کے اخلاق حسنہ میں سے وہ حصہ بیان کروں گا کہ
جس سے آپ کا تعلق باللہ بدرجہ کمال ثابت ہوتا ہے۔ پھر وہ حصہ جس سے آپ کے نفس کی
پاکیزگی اور کمال ثابت ہوتا ہے۔ اور آخر میں وہ حصہ جس سے مخلوق سے آپ کے تعلق کی کیفیت
کھلتی ہے۔
اخلاص بالله - خشیت الهی
آپ کی خشیت الہی کا ثبوت ایک دعا مے خوب ملتا ہے۔ انسان جس وقت
آپ کی ایک دعا لوگوں سے جدا ہو کر دعا مانگتا ہے تو اس وقت اسے کسی بناوٹ کی ضرورت
سے
نہیں ہوتی اور اس وقت کے خیالات اگر کسی طرح معلوم ہو جائیں تو وہ اس کے سچے خیالات ہوں
گے کیونکہ وہ ان خیالات کا اظہار تخلیہ میں کرتا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم
نماز میں یہ دعا مانگا کرتے تھے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ
فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَ فِتْنَةِ الْمَمَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي
اعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَاثَمِ وَالْمَغْرَمِ فَقَالَ لَهُ قَائِلُ مَا اكْثَرُ مَا تَسْتَعِيذُ مِنَ الْمَغْرَمِ فَقَالَ إِنَّ
انوار العلوم جلد )
۴۶۵
سيرة النبي ال
الرَّجُلَ إِذَا غَرِمَ حَدَّثَ فَكَذَبَ وَ وَعَدَ فَاخْلَفَ (بخاري) كتاب الصلوۃ باب الدعاء قبل السلام) اے
میرے خدا میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے اور میں پناہ مانگتا ہوں مسیح الدجال کے فتنہ
سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنوں سے اے میرے رب میں پناہ مانگتا ہوں
گناہوں سے اور قرضہ سے اس دعا کو سنکر ایک شخص نے پوچھا کہ آپ قرضہ سے اس قدر کیوں
پناہ مانگتے ہیں۔ فرمایا کہ جب انسان قرضدار ہو جاتا ہے تو بات کرتے وقت جھوٹ بول جاتا ہے اور
وعدہ کر کے اس کے خلاف کرتا ہے۔ کیسی پاک دعا ہے آپ کے اندرونہ پر کیسی روشنی ڈالتی ہے
اور اس سے کیسا کھلا کھلا ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کیسے خائف تھے ۔ کس طرح اس
کے حضور گرتے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے پھر اسی سے عرض کرتے کہ مجھ سے تو کچھ
نہیں ہو سکتا تو خود ہی فضل کر۔
بڑوں اور چھوٹوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔ جن کے پاس کچھ خدا تعالیٰ کے غناء سے خوف ہوتا ہے وہ کیے منکسر المزاج ہوتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ
جیسے انسان اور ختم نبوت کا دعوئی ، قرآن شریف جیسی کتاب اتر رہی ہے۔ نصرت الہی کی وہ بھرمار
ہے کہ دشمن و دوست حیران ہیں۔ ہر گھڑی پیار و محبت کے اظہار ہو رہے ہیں۔ حتی کہ بارگاہ
خداوندی سے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : ۳۲) کا حکم جاری
وتا ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کی شان میں فرماتا ہے کہ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللَّهَ
الفتح (1) اور اسی طرح ارشاد ہوتا ہے کہ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى (انجم :۱۰) لیکن
خشیت الہی کا یہ حال ہے کہ آپ فرماتے ہیں وَ اللَّهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ ا لَى اللَّهِ مَا يُفْعَلُ بِي خدا
کی قسم میں نہیں جانتا باوجود اس کے کہ میں خدا کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔
سچ ہے کہ جسے جتنا قرب شاہی نصیب ہوتا ہے اسی طرح وہ خائف بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ادھر تو اس
بادشاہ دو جہاں کا اللہ تعالیٰ کی خشیت میں یہ کمال تھا ادھر ہم آجکل فقراء کو دیکھتے ہیں کہ ذرا کوئی بات
ہوئی اور کہتے ہیں کہ الٹادوں طبقہ زمین و آسمان ۔ ایک ہاتھ میں سوٹا اور ایک ہاتھ میں کشکول گدائی
لئے پھرتے ہیں۔ بدن پر ہندو فقیروں کی طرح راکھ ملی ہوئی ہوتی ہے معرفت الہی سے بالکل بے بہرہ
نعوذ بالله
ہوتے ہیں۔ قرآن شریف پر عمل تو الگ رہا ایک آیت بھی پڑھ نہیں سکتے لیکن دعاوی دیکھو تو کہو کہ
باللہ اللہ تعالیٰ سب کاروبار خدائی انہیں سپرد کر کے آپ علیحدہ ہو گیا ہے یہ پ علیحدہ ہو گیا ہے یہ تو جہلاء کا گروہ ہے
پیروں کی بھی ایسی ہی حالت ہے بعض تو فقط اپنی بہشت تو الگ رہی اپنے دستخطی رقعوں پر دوسروں
انوار العلوم جلد !
۴۶۶
سيرة النبي الله
کو بھی بہشت دلاتے ہیں اللہ تعالیٰ ہی انکی حالت پر رحم کرے اور ہمیں اس پاک رسول کی اطاعت
کی توفیق دے کہ اس کے بغیر نجات نہیں۔
جاب سے پختہ
بدر کے موقع پر آنحضرت ا سے جو ظہور میں آیا وہ بھی چشم بصیرت رکھنے
بدر کا واقعہ والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کیلئے کافی ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ
کے دل میں اللہ تعالیٰ کا کس قدر خوف تھا۔ جنگ بدر کے موقع پر جبکہ دشمن کے مقابلہ میں آپ
اپنے جاں نثار بہادروں کو لے کر پڑے ہوئے تھے ۔ تائید الہی کے آثار ظاہر تھے کفار نے اپنے قدم
پختہ مین برد میرے لگائے تھے اور مسلمانوں کے لئے ریت کی جگہ چھوڑی تھی لیکن
خدا نے بارش بھیج کر کفار کے خیمہ گاہ میں کیچڑ ہی کیچڑ کر دیا اور مسلمانوں کی جائے قیام مضبوط ہو
گئی۔ اسی طرح اور بھی تائیدات سماوی ظاہر ہو رہی تھیں لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ کا خوف
آنحضرت اللہ کے دل پر ایسا غالب تھا کہ سب وعدوں اور نشانات کے باوجود اس کے غناء کو
دیکھ کر گھبراتے تھے اور بیتاب ہو کر اس کے حضور میں دعا فرماتے تھے کہ مسلمانوں کو فتح دے۔
چنانچہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَّةِ اللَّهُمَّ
إِنِّي أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعَدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدُ بَعْدَ الْيَوْمِ فَأَخَذَا بُو بَكْرٍ بِيَدِهِ
فَقَالَ حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ الْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ وَهُوَ فِي الدِّرْعِ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلَّوْنَ الذُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ أَنهَى وَ أَمَرَ : بخاری کتاب
الجهاد باب ما قيل في درع النبي صلى الله عليه وسلم نبی کریم جنگ بدر میں ایک گول خیمہ میں تھے اور
فرماتے تھے کہ اے میرے خدا میں تجھے تیرے عہد اور وعدے یاد دلاتا ہوں اور ان کے ایفاء کا
طالب ہوں۔ اے میرے رب اگر تو ہی مسلمانوں کی تباہی چاہتا ہے تو آج کے بعد تیری عبادت
کرنے والا کوئی نہ رہے گا۔ اس پر حضرت ابو بکر نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ
یس کیجئے آپ نے تو اپنے رب سے دعا کرنے میں حد کر دی ، سول کریم لال نے اس وقت
زرہ پہنی ہوئی تھی آپ خیمہ سے باہر نکل آئے اور فرمایا کہ ابھی ان لشکروں کو شکست ہو جائے گی
اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے بلکہ یہ وقت ان کے انجام کا وقت ہے اور یہ وقت ان لوگوں کے
ائے نہایت سخت اور کڑوا ہے ۔ اللہ اللہ ! خوف خدا کا کیسا تھا کہ باوجود وعدوں کے اس کے غناء کا
خیال خا لیکن یقین بھی ایسا تھا کہ جب حضرت ابو بکر نے عرض کی تو بار از بلند سنا دیا کہ میں ڈرتا نہیں
بلکہ خدا کی طرف سے مجھے علم ہو چکا ہے کہ دشمن شکست کھا کر ذلیل و خوار ہو گا اور آئمتہ الکفر
انوار العلوم جلدا
۴۶۷
سيرة النبي ال
یہیں مارے جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
جس جگہ پر عذاب آچکا ہو وہاں آپ نہ ٹھرتے۔ رسول کریم اللہ اللہ تعالی سے اس قدر
خائف تھے اور اس کا تقویٰ آپ کے دل میں ایسا مستولی تھا کہ نہ صرف آپ ایسے افعال سے
محفوظ تھے کہ جن سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف ہو اور نہ صرف لوگوں کو ایسے افعال میں مبتلا
ہونے سے روکتے تھے بلکہ آپ ان مقامات میں ٹھرنا برداشت نہ کرتے تھے جس جگہ کسی قوم پر
عذاب آچکا ہو ۔ اور ان واقعات کو یاد کر کے ان افعال کو آنکھوں کے سامنے لاکر جن کی وجہ سے وہ
عذاب نازل ہوئے آ۔ ہوئے آپ اس قدر غضب الہی سے خوف کرتے کہ اس جگہ کا پانی تک استعمال کرنا
آپ مکروہ جانتے چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ
اَمَرَ هُمْ أَنْ لَا يَشْرَبُوا مِنْ بِثْرِهَا وَلَا يَسْتَقُوا مِنْهَا فَقَالُوْ أَقَدْ عَجَنَّا مِنْهَا وَاسْتَقَيْنَا
فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَطْرَحُوا ذُلِكَ الْعَجِينَ وَيُهْرِ يَقُوانُ لِلفَ الْمَاءَ (بخاری کتاب بدء الخلق باب قول
الله تعا تعالى عز و جل والى ثمود اخاهم صالحا جب انحضرت آ ا غزوہ تبوک کے موقع پر مقام حجر پر
آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ اس کنو میں سے سے پانی نہ پئیں اور نہ پانی بھریں یہ حکم سن کر صحابہ
نے جواب د اب دیا کہ ہم نے اس پانی سے آٹا گوند لیا ہے اور پانی بھر لیا ہے آپ نے حکم دیا کہ اس آئے
کو پھینک دو اور اس پانی کو بہا دو ۔ اس خوف الہی کو دیکھو اور دنیا کے سب راستبازوں کی زندگیوں کا
اس پاک نبی" کی زندگی سے مقابلہ کرو کہ اس میں خوف الہی کس قدر زیادہ تھا۔
اترے
آپ اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرتے پہلے میں ذکر کر چکا ہوں کہ آنحضرت اپنی نسبت فرماتے تھے کہ وَمَا
اَدْرِیْ مَا يُفْعَلُ ہی میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ بات ہے کہ سے بھی
آپ کبھی اس بات کا دعویٰ نہ کرتے کہ اپنے اعمال کے زور سے جنت کے وارث بن جائیں گے
بلکہ ہمیشہ یہی تعلیم دیتے کہ خدا کے فضل سے جو کچھ ملے گا ملے گا اور اپنی نسبت بھی یہی فرماتے کہ
میری نجات بھی خدا کے ہی فضل سے ہوگی۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ سَمِعْتُ رَسُولَ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنْ يُدْخِلَ اَحَدًا عَمَلُهُ الْجَنَّةَ قَالُوا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ
اللهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللهُ بِفَضْلِهِ وَرَحْمَتِهِ فَسَدِّدُوا وَقَارِ بُوا وَلَا يَتَمَنَّيَنَّ
أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ خَيْرًا وَإِمَّا مُسِينَا فَلَعَلَّهُ أَنْ يُسْتَعْتِبَ (بخاری
كتاب المرضى باب نهى تعنى العريض الموت، فرماتے ہیں میں نے رسول کریم اللہ کو ایک دفعہ یہ
انوار العلوم جلدا
۴۶۸
سيرة النبي ال
فرماتے ہوئے سنا کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہیں داخل کرے گا۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ" کیا آپ بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہ ہوں گے آنحضرت اللہ نے
جواب دیا کہ میں بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہ ہوں گا بلکہ خدا کا فضل اور اس کی
رحمت مجھے ڈھانپ لیں گے تو میں جنت میں داخل ہوں گا اس لئے تم نیکی کرو اور سچائی سے کام لو
اور خدا کی نزدیکی کو تلاش کرو اور تم میں سے کوئی موت کی آرزو نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو
شاید وہ نیکی میں اور ترقی کرے اور اگر بد ہے تو شاید اس کی توبہ قبول ہو جائے اور اسے خدا کی رضاء
کے حاصل کرنے کا موقع مل جائے ۔
اس حدیث سے رسول کریم لال کی خشیت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی
قدرت، بڑائی اور جلال کا کیسا صحیح اندازہ لگایا تھا اور کس طرح آپ کے دل پر حقیقت منکشف تھی
کہ آپ ان اعمال کے ہوتے ہوئے بھی اس بادشاہ کی غناء سے ایسے خائف تھے کہ فرماتے کہ
خدا کا فضل ہی ہو تو نجات ہو ورنہ اس کے فضل کے بغیر نجات کیونکر ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں اس
حدیث سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ اسلام نجات کو اعمال کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کے فضل کا نتیجہ
قرار دیتا ہے ہاں اعمال صالحہ خدا کے فضل کے جاذب ہوتے ہیں اس لئے رسول کریم ﷺ نے
فرمایا کہ نجات خدا کے فضل سے ہے اس لئے تم نیکی اور تقولٰی سے کام لو معلوم ہوا کہ نیکی اور
اعمال صالحہ فضل کے جاذب ہیں چنانچہ ایک دوسری حدیث میں اس کی اور تشریح ہو جاتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ہی اس ۔ اس ۔ حدیث کے بھی رادی ہیں اور اس میں انہوں نے پہلی حدیث سے اتنا
زیادہ بیان فرمایا ہے وَاغْدُوا وَرُوحُوا وَ شَيْءٍ مِّنَ الدُّلْجَةِ وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا (بخارى
كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل العنی خدا کے فضل کے سوا نجات نہیں اس لئے صبح کے
وقت عبادت کرو اور شام کے وقت بھی اور کچھ رات کے وقت بھی اور خوب قصد کرو۔ پوری طرح
سے قصد کرد - جنت میں پہنچ جاؤ گے اس۔ حدیث سے صاف کھل جاتا ہے کہ اپنے اعمال کو فضل کا
جاذب قرار دیا ہے۔
لوگ گناہ کرتے ہیں اور پھر جرات کرتے ہیں اور خدا کا خوف ان کے دلوں استغفار کی کثرت میں پیدا نہیں ہوتا اور ایسے سنگدل ہو جاتے ہیں کہ کبھی ان کے دلوں میں
یہ خیال پیدا نہیں ہو تا کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد نہ بن جائیں۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے میں نے
ایک شخص سے ذکر کیا کہ تم تو بہ واستغفار کیا کرو اور نیکی میں ترقی کرو اس نے مجھے جواب دے دے دیا کہ
انوار العلوم جلدا
۴۶۹
سيرة النبي ال
کیا آپ مجھے گندہ جانتے ہیں کیا میں گناہ گار ہوں کہ آپ مجھے نیکی اور تقویٰ اور استغفار کے لئے
کہتے ہیں ؟ میں یہ بات سنکر حیران ہی ہو گیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے اتنا نا واقف ہے اور اس
کے جلال سے اتنا بے خبر ہے کہ اسے اتنی بھی نہیں سمجھ کہ اس بادشاہ سے انسان کو کیسا خائف رہنا
چاہئے دنیاوی بادشاہوں کے مقربین کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی خدمت و خوشامد کے باوجود بھی ان
سے یہی عرض کرتے رہتے ہیں کہ اگر کچھ قصور ہو گیا ہو تو عضو فرمائیں۔ بے شک بہت سے لوگ حتی
المقدور نیکی کا خیال رکھتے ہیں مگر پھر بھی انسان سے خطا کا ہو جانا کچھ تعجب کی بات نہیں۔ رسول کریم
کو دیکھو کیسی معرفت تھی ، کیسی احتیاط تھی ، کس طرح خدا تعالی سے خائف رہتے تھے اور باوجود
اس کے کہ تمام انسانوں سے انسانوں سے زیادہ آپ کامل تھے اور ہر قسم کے گناہوں سے آپ آپ پاک تھے۔ خود
اللہ تعالیٰ آپ کا محافظ و نگہبان تھا مگر باوجود اس تقدیس اور پاکیزگی کے یہ حال تھا کہ ہر وقت اللہ
تعالٰی سے خائف رہتے نیکی پر نیکی کرتے ، اعلیٰ سے اعلیٰ اعمال بجالاتے، ہر وقت عبادت الہیہ میں
مشغول رہتے مگر باوجود اس کے ڈرتے اور بہت ڈرتے۔ اپنی طرف سے جس قدر ممکن ہے احتیاط
کرتے مگر خداتعالیٰ کے غناء کی طرف نظر فرماتے اور اس کے جلال کو دیکھتے تو اس بارگاہ صمدیت میں
اپنے سب اعمال سے سے دستبردار ہو جاتے اور استغفار کرتے تے اور جب موقع ہو موقع ہوتا تو بہ کرتے۔ حضرت
ابو ہریرہ فرماتے ہیں سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الـ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَاللَّهِ إِنِّي لَا سْتَغْفِرُ اللَّهَ
وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ اكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً (بخارى كتاب الدعوات باب استغفار النبي صلى الله
علیہ وسلم میں نے آنحضرت ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ خدا کی قسم میں دن میں ستر دفعہ سے زیادہ
خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی کمزوریوں سے عفو کی درخواست کرتا ہوں اور اس کی طرف جھک جاتا
ہوں۔
رسول کریم اللہ تعالیٰ کے فضل سے گناہوں سے پاک تھے نہ صرف اس لئے کہ انبیاء کی
جماعت مَعْصوم عن الاثم و الجرم ہوتی ہے بلکہ اس لئے بھی کہ انبیاء میں سے بھی آپ سب کے
سردار اور سب سے افضل تھے آپ کا اس طرح استغفار اور توبہ کرنا بتاتا ہے کہ خشیت الہی آپ
پر اس قدر غالب تھی کہ آپ اس کے جلال کو دیکھ کر بے اختیار اس کے حضور میں گر جاتے کہ
انسان سے کمزوری ہو جانی ممکن ہے تو مجھ پر اپنا فضل ہی کر ۔ وہاں تو یہ خشیت تھی اور یہاں یہ حال
ہے کہ ہم لوگ ہزاروں قسم کے گناہ کر کے بھی استغفار و توبہ میں کو تاہی کرتے ہیں اَسْتَغْفِرُ اللهَ
رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ