سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 16

انوار العلوم جلدا
۶۲۶
سيرة النبي ال
مد نظر ہوتا اور اس فرشتہ کا آپ کو گھونٹنا اس لئے ہوتا کو گھونٹنا اس لئے ہو تاکہ آپ کو تحریر پڑھنا آجائے تو ا ایسا ہونا
چاہئے تھا کہ وہ آخری دفعہ آپ کے سامنے تحریر رکھ دیتا اور آپ کو پہلے پڑھنا نہیں جانتے تھے
لیکن معجزانہ طور پر پڑھنے لگ جاتے لیکن آخری دفعہ فرشتہ کامنہ سے الفاظ کہہ کر آپ کو دہرانے
کے لئے کہنا صاف ثابت کرتا ہے کہ اس وقت آپ کے سامنے کوئی تحریر نہ رکھی گئی تھی بلکہ صرف
زبانی آپ سے ایک عبارت دہرانے کو کہا گیا تھا اور یہ استدلال جو ہم نے کیا ہے اس کے خلاف
عبید بن عمیر کی روایت نہیں پیش کی جاسکتی جس میں لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ
میرے سامنے جبریل نے ایک تحریر رکھی تھی جو دیباج پر لکھی ہوئی تھی۔ کیونکہ ایک تو یہ حدیث
اس پائے کی نہیں جس پائے کی حدیث بخاری کی ہے پھر یہ مرسل حدیث ہے اس لئے اس روایت
کے مقابلہ میں جو او پر نقل کی گئی ہے ، نہیں رکھی جا سکتی ۔ سوم - خود عبید بن عمیر کی اپنی روایت میں
اس کے خلاف ہے کیونکہ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب جبریل نے آپ سے کہا کہ پڑھیں ۔ تو آپ نے
فرمایا کہ میں کیا پڑھوں؟ اور یہ فقرہ کہ میں کیا پڑھوں صاف ثابت کرتا ہے کہ آپ کے سامنے کوئی
تحریر نہ تھی اگر تحریر ہوتی تو آپ کیا پڑھوں کا جملہ کیونکر استعمال فرما سکتے تھے ۔ غرض حق یہی ہے
کہ آنحضرت ا سے اس فرشتہ نے کوئی تحریر پڑھنے کو نہیں کہا بلکہ کہا بلکہ یہی کہا کہ آپ کہیں (یعنی
جو کچھ میں کہوں) اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ میں تو قراءت نہیں جانتا لیکن اب ایک اور
سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جبکہ آپ سے صرف عربی کے بعض فقرات دہرانے کو کہا گیا تھا تو
آپ نے کیوں فرمایا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا حالا نکہ یہ کام آپ آسانی سے کر سکتے تھے آپ کی
مادری زبان عربی تھی اور آپ اس زبان میں کلام کیا کرتے تھے۔ پھر آپ نے یہ کیوں فرمایا کہ میں
پڑھنا نہیں جانتا اور نہ آپ عربی کے کلمات کے دہرانے سے عاجز تھے کہ کہا جائے کہ آپ نے اس
بات سے بھی انکار کیا بلکہ اصل بات یہی ہے کہ آپ نے فرشتہ کو دیکھتے ہی خوب سمجھ لیا تھا کہ یہ
کس غرض کے لئے آیا ہے کیونکہ قبل از وقت آپ کو ر دیائے صالحہ کے ذریعہ اس کام کے لئے
تیار کر دیا گیا تھا۔ اور پھر ایک علیحدہ جگہ میں یک لخت ایک شخص کا نمودار ہو نا صاف ظاہر کرتا تھا کہ
یہ کوئی انسان نہیں بلکہ فرشتہ ہے پس آپ کے دل میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ یہ کوئی فرشتہ ہے اور
مجھے کوئی کام سپرد کرنے آیا ہے اور آپ نے خدا تعالیٰ کی عظمت کی طرف نگاہ کر کے اپنی جبین نیاز
خدا تعالیٰ کے آگے جھکاری اور عرض کیا کہ جو کچھ مجھے پڑھایا جانے لگا ہے میں تو اس لائق نہیں اور
یہ جو کچھ آپ نے فرمایا بالکل درست اور بجا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور میں یہی کلمہ کہنا بجا تھا اور آپ

انوار العلوم جلد ؟
۶۲۷
سيرة النبي
نے اس کے فرشتہ کو یہی جواب دیا کہ اس بادشاہ کی خدمت کے میں کہاں لائق تھا۔ شاید کوئی شخص
کے کہ یہ تو جھوٹ تھا آپ تو لائق تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض نادانی کے باعث ہے جو
لوگ جس قدر خدا تعالیٰ کے قریب ہوتے ہیں اس قدر اس سے خائف ہوتے ہیں اور اس کے
جلال سے ڈرتے ہیں۔
بے شک رسول کریم ال سب سے زیادہ اس کام کے لائق تھے ۔ لیکن ان کا دل سب
انسانوں سے زیادہ خدا تعالیٰ کے خوف سے پُر تھا پس انہوں نے خدا تعالیٰ کے جلال کو دیکھتے ہوئے
عذر کیا کہ میں تو اس کام کے لائق نہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو سب سے لائق سمجھتے ہوئے ایسا کہتے
تب بے شک آپ پر الزام آسکتا تھا بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے جبروت
نہ
اور جلال پر نظر کرتے ہوئے واقعہ میں اپنے آپ کو اس کی امانت کے اٹھانے کے قابل خیال:
کرتے تھے اور یہ بات آپ کے درجہ کی بلندی پر ما پر دلالت کرتی ہے کہ آپ باوجود عظیم الشان
طاقتوں کے مالک ہونے کے خدا تعالیٰ کے جلال پر ایسے فدا تھے کہ آپ نے اپنے نفس کی خوبیوں کو
کبھی دیکھا ہی نہیں اور اس کے جلال کے مطالعہ میں لگے رہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی انکسار کی کوئی
اور مثال دنیا میں موجود ہے؟ موسی کی ایک مثال قرآن کریم سے معلوم ہوتی ہے لیکن آپ کے
مقابلہ میں وہ بھی کچھ نہیں کیونکہ گو حضرت موسی نے اپنے آپ کو اس قابل نہ سمجھا اور نبوت کے
بوجھ اٹھانے سے انکار کیا لیکن اپنے بھائی کی طرف اشارہ کیا۔ پس انہوں نے اپنی دانست میں ایک
آدمی کو اس قابل خیال کیا کہ وہ اس بوجھ کو اٹھا لے گا لیکن آنحضرت ا نے اپنی نسبت عجیب
پیرایہ میں عذر کیا اور کسی کو پیش نہیں کیا جو آپ کے عظیم قرب پر دلالت کرتا ہے اور ثابت ہو تا
ہے کہ آپ حضرت موسیٰ سے شان میں افضل تھے کہ آپ نے اس امانت کے اٹھانے کے لئے
کسی انسان پر نظر نہیں کی بلکہ صرف اپنی کمزوری کا اقرار کر کے خدا تعالیٰ کے انتخاب پر صاد کیا۔
غرض آپ کا نبوت کے ملنے سے بھی پہلے یہ انکسار کا نمونہ دکھانا ثابت کرتا ہے کہ آپ کی طبیعت
میں ہی انکسار داخل تھا۔ اور نادان ہے وہ جو خیال کرے کہ آپ نے نبوت کے ساتھ اس رنگ کو
اختیار کیا۔ اس جگہ ایک اور بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ انکسار جیسا کہ عام طور پر لوگوں کا خیال ہے
اس کا نام نہیں کہ کوئی آدمی اپنے آپ کو لائق سمجھتے ہوئے کہے کہ میں تو یہ کام نہیں کر سکتا۔ یہ تو
جھوٹ ہے اور جھوٹ کبھی اچھی صفت نہیں ہو سکتی۔ انکسار در حقیقت ایثار کی ایک قسم ہے جو ایک ۔
تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ انکسار نام پاتی ہے اور منکسر المزاج نہ اس شخص کو کہیں گے جو نالائق

انوار العلوم جلد ا
۶۲۸
سيرة النبي
ہو کر اپنی نالائقی کا اقرار کرے اور نہ اسے کہیں گے جو اپنے آپ کو لائق سمجھ کر اپنے نالائق ہونے
کا اعلان کرے بلکہ منکسر المزاج وہ شخص ہے جو لائق اور صاحب فضیلت ہو کر دوسروں کی خوبیوں
پر لیاقت اور فضیلت کے مطالعہ میں ایسا مشغول ہو کہ اپنی لیاقت اور فضیلت اس کی نظروں سے
پوشیدہ ہو جائے اور ہر موقعہ پر دوسروں کی لیاقت اور فضیلت اس کے سامنے آجائے اور یہ صفت
اس لئے اچھی ہوتی ہے کہ خدا تعالی - اتعالیٰ کے حضور میں تو یہ ادب کا صحیح طریق ہے اور بندوں میں اس
کے ذریعہ سے فساد مٹ جاتے ہیں کیونکہ تمام فساد تکبر یا عدم انکسار سے پیدا ہوتے ہیں۔ تکبر جب
لوگوں میں پھیل جائے تب تو بہت ہی فساد ہو گا کیونکہ ہر ایک شخص کہے گا میں دوسروں سے بڑا ہو
جاؤں لیکن اگر تکبر نہ ہو اور انکسار بھی نہ ہو تب بھی فساد ہو جائے گا کیونکہ اکثر جھگڑے اسی وقت
ہوتے ہیں جبکہ طرفین میں ہر ایک شخص اپنے حق پر اڑا رہے اگر ایک ! ایک ان میں سے اپنے حق کو ترک
کر دے تو پھر سب جھگڑے بند ہو جائیں۔ پس انکسار دنیا کے امن و امان کے بڑھانے میں ایک
زبر دست آلہ ہے اور ایثار کے ساتھ مل کر فساد کو بیخ و بن سے اکھیڑ دیتا ہے ورنہ جھوٹ بولنا انکسار
نہیں کہلاتا جیسا کہ ان دنوں عام طور پر سمجھا جاتا ہے اور نہ انکسار اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شخص
ستی اور غفلت کی وجہ سے کام سے جی چرائے۔ بعض لوگ جنہیں کام کی عادت نہیں ہوتی سستی
سے ان کا پالا پڑا ہوا ہوتا ہے وہ انکسار کے پردہ میں اپنا پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں لیکن اس کا نام انکسار
نہیں وہ غفلت اور سستی ہے منکسر المزاج وہی شخص ہے کہ وہ کام کی اہلیت رکھتے ہوئے پھر خدا
تعالٰی کے جلال پر نظر کرتے ہوئے اپنی کمزوری کا مقر ہو لیکن جب اس کے کام سپرد ہو تو پوری ہمت
سے اس کام کو کرے جیسا کہ رسول کریم ال نے کیا کہ باوجود اس انکسار کے جب آپ کے
سپرد اصلاح عالم کا کام کر دیا گیا تو وہی شخص جو ” میں پڑھنا نہیں جانتا " کہہ کر اپنی کمزوری کا اقرار کر
رہا تھا۔ رات اور دن اس تندہی سے اس کام کے بجالانے میں لگ گیا کہ دنیا دنگ ہو گئی اور کوئی
انسان اس قدر کام کرنے والا نظر نہیں آتا جس قدر کہ آنحضرت ا نے کیا۔ پس آپ کا
انکسار سچا انکسار تھا۔ کیونکہ با ار تھا۔ کیونکہ باوجو د لیاقت رکھنے کے آپ نے خدا کے جلال کا ایسا مطالعہ کیا کہ اپنی
لیاقت کو بھلا دیا اور اللہ تعالیٰ کے نور کو اس طرح دیکھا کہ معلوم کر لیا کہ میری روشنی در حقیقت
اس نور کا سایہ ہے۔
غرض آپ کے اس جواب سے کہ ” میں پڑھنا نہیں جانتا " صاف ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہمیشہ
سے انکسار میں کمال رکھتے تھے اور گو فرشتہ کا آپ کو بار بار چمٹا لینا ایک یہ معنی بھی رکھتا ہے کہ اس

انوار العلوم جلدا
۶۲۹
سيرة النبي ال
ذریعہ سے آپ کو اپنے کمالات پر واقف کیا جانا تھا لیکن میرے نزدیک تو اس کا ایک یہ بھی مطلب
تھا کہ جب فرشہ نے آپ کو اس بات کی خبر دی کہ دنیا کو خدا کا کلام سنا۔ ا کا کلام سنانے پر آپ مامور کئے گئے ہیں
تو اس نے دیکھا کہ بجائے اس کے کہ یہ شخص خوشی سے اچھل پڑے اور خود اس پیغام کو لے کر چل
پڑے اور لوگوں کو فخریہ سنائے کہ خدا تعالیٰ نے یہ کام میرے سپرد کیا ہے۔ اس نے تو وہ رنگ انکسار
اختیار کیا ہے جو کسی انسان نے اس سے پہلے اختیار نہ کیا تھا تو اس کا دل محبت کے جوش سے بھر گیا اور
بے اختیار ہو کر اس نے آپ کو اپنے ساتھ چمٹا لیا جو اور محبت کی لہر کا ایک ظہور تھا جو اس کے دل
میں پیدا ہو ا ہو گئی تھی اور جب آپ کو گلے لگا کر اس نے چھوڑا اور پھر وہی پیغام دیا اور پھر وہی جواب
سنا تو محبت کی آگ نے ایک اور شعلہ مارا اور پھر اس نے آپ کو گلے لگا لیا اور اسی طرح تیسری دفعہ
کیا اور تیسری دفعہ کے بعد آپ کے سامنے وحی الہی کے الفاظ پڑھے کہ اب تو آپ جو کچھ بھی
کہیں یہ خدا کی امانت آپ کے سپرد ہو گئی ہے اور آپ نے بلا چوں و چرا وں و چرا اسے قبول کیا۔ لیکن آپ
کے انکسار کو دیکھو کہ اب بھی تسلی نہیں ہوئی اس قدر اصرار سے حکم ملتا ہے لیکن بھاگے بھاگے
حضرت خدیجہ کے پاس جاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ مجھے اپنی جان پر ڈر آتا ہے۔ اے غبیوں کے
سردار! اے ان انسانی کمالات کے جامع ! اے بنی نوع انسان کے لئے ایک ہی رہنما؟ رہنما! تجھ پر میری جان
قربان ہو۔ تو اب بھی اپنے کمالات سے آنکھیں بند کرتا ہے اور یہی خیال کرتا ہے کہ میں اس قابل
کہاں جو اس وحدہ لا شریک کے پیغام کا اٹھانے والا بنوں۔ فرشتہ تاکید پر تاکید کرتا ہے اور پیغام الهی
آپ تک پہنچاتا ہے لیکن باوجود اس کے آپ ابھی تک اپنے حُسن سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں
اور بار بار یہی فرماتے ہیں کہ میں اس قابل کہاں حتی کہ گھر آکر اپنی غمگسار حضرت خدیجہ سے
فرماتے ہیں کہ میں اپنی جان پر خائف ہوں۔
چونکہ یہ فقرہ بھی اپنے اندر ایک حکمت رکھتا ہے اس لئے اس کے سمجھانے کے لئے بھی
تشریح کی ضرورت ہے ۔ الہام انسان کو دو طرح ہوتے ہیں۔ کبھی ترقی کے لئے کبھی حجت کے لئے۔
یعنی کبھی تو خدا تعالیٰ انسان کو اس کے درجہ کے بلند کرنے کے لئے مخاطب فرماتا ہے اور کبھی اس پر
حجت قائم کرنے کے لئے چنانچہ بہت سے لوگ جو خدا تعالیٰ کے حضور میں خاص قرب نہیں رکھتے
ان کو بھی الہام ہو جاتے ہیں اور وہ نادانی سے اس پر اترا جاتے ہیں حالانکہ وہ ان کے لئے آزمائش
اور ان پر حجت ہوتے ہیں۔ اس غلط فہمی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بجائے ان الہامات سے فائدہ اٹھانے
کے وہ فخر و تکبر میں پڑ جاتے ہیں اور آخر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ رسول کریم ال بھی چونکہ تواضع

انوار العلوم جلدا
۶۳۰
سيرة النبي
کے عالی مقام پر پہنچے تھے ۔ جب آپ کو الہام ہوا تو آپ گھبرائے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ کلام مجھ پر بطور
آزمائش اور حجت نازل ہوا ہو اور یہ اپنا خوف حضرت خدیجہ کے آگے بیان فرمایا جس پر انہوں نے
آپ کو تسلی دلائی اور بتایا کہ جو اخلاق آپ کے ہیں اور جس مقام پر آپ ہیں کیا ایسے لوگوں کو بھی
خدا تعالی ضائع کرتا ہے اور اپنا یقین ظاہر کرنے کے لئے انہوں نے قسم کھائی کہ تیرے جیسے کاموں
والا انسان کبھی ضائع نہیں ہو سکتا۔ حجت اور آزمائش کے لئے تو ان کے الہام ہو سکتے ہیں جن کے
اعمال میں کمزوری ہو یا متکبر ہوں۔ جو شخص آپ جیسا غریبوں کا خبر گیر اور اخلاق حسنہ کا ظاہر کرنے
والا ہے کیا ان کو اللہ تعالی تباہ کر سکتا ہے۔ غرض حضرت خدیجہ کا جواب ظاہر کر رہا ہے کہ آنحضرت
نے جو یہ فرمایا کہ میں اپنی جان پر ڈرتا ہوں۔ اس کا یہی مطلب تھا کہ مجھے خوف ہے کہ میری
آزمائش نہ ہو جس پر انہوں نے تسلی دی کہ آپ آزمائش کے مقام سے بالا ہیں۔ آپ پر یہ
الہامات خدا تعالیٰ کے انعامات کے طور پر نازل ہوتے ہیں چنانچہ آئندہ کی وحی نے آپ پر روز
روشن کی طرح کھول کھول دیا دو کہ آپ خدا تعالیٰ کے مقبول تھے اور ۔ آ آپ نے اپنے طریق عمل سے بتا دیا
کہ آپ کا کہنا کہ ”میں کہاں اس الہام کا سنانے والا ہو سکتا ہوں صرف تواضع کے طور پر تھا نہ کہ
بوجہ سستی اور ڈر کے کیونکہ جس جرات اور زور سے آپ نے کام کیا اس کی نظیر کسی نبی میں بھی
نہیں تھی۔
ور
کسی کو گالی دینے یا برا کہنے سے اس انسان کا تو یا طہارۃ النفس سخت کلامی سے پر ہیز کچھ نہیں بگڑتا لیکن پھر بھی انسان بالطبع اپنے
دشمن کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتا ہے اور ابتدائے عالم سے یہ مرض بنی نوع انسان میں چلی
آئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گالی دینا ایک لغو کام ہے ۔ سخت کلامی کرنا ایک فضول حرکت ہے
مگر اس کے لغو اور فضول ہونے کے باوجود گالی دینے والے گالیاں دیتے ہیں اور سخت کلامی کرنے
والے سخت کلامی کرتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان کو جب غصہ یا جوش آئے تو وہ چاہتا ہے کہ
اس کا اظہار کرے اور بہت دفعہ جب اس کے غصہ کی کوئی انتہاء نہیں رہتی اور جوش سے اس کی
عقل ماری جاتی ہے تو وہ عام الفاظ میں اپنے غصہ کا اظہار نہیں کر سکتا اور جب دیکھتا ہے کہ الفاظ میں
میرے غصہ کا اظہار نہیں ہو سکتا تو پھر ایسے الفاظ بولتا ہے کہ جو گو اس غصہ کے اظہار کرنے والے
نہ ہوں لیکن ان سے یہ ثابت ہو کہ اس شخص کو سخت طیش ہے چنانچہ اس لئے سخت طیش میں تمام
برائیوں کو انسان اپنے دشمن یا دکھ دینے والے کی طرف منسوب کرتا ہے حالانکہ وہ سب برائیاں

انوار العلوم جلدا
۶۳۱
سيرة النبي ال
اس کی طرف منسوب نہیں ہو سکتیں لیکن اصل منشا گالی سے کمال طیش کا اظہار ہوتا ہے گویا گالی
دینا بھی ایک قسم کا مجاز ہوتا ہے جس کے ذریعہ انتہاء غضب کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ جو لوگ نہایت
غصیلے ہوتے ہیں اور ذرا ذرا سی بات پر ان کا نفس جوش میں آجاتا ہے وہ گالیاں بھی زیادہ دیتے ہیں
اور جو لوگ جس قدر اپنے نفس پر قابو رکھتے ہیں اسی قدر گالیوں سے بچتے ہیں کیونکہ ان کو اس قدر
غصہ نہیں آتا کہ جس کو وہ عام الفاظ میں ادا نہ کر سکیں اور اگر آئے بھی تب بھی وہ اپنے نفس کو
جھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ گالیاں در حقیقت ایک کمزوری ہے اور سخت طیش کے وقت
انسان سے اس کا ظہور ہوتا ہے اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ صرف گالی دینے والے کے لئے
ان خیالات کا اس سے پتہ چلتا ہے جو وہ اس کے متعلق رکھتا ہے جسے گالی دیتا ہے۔ غرض گالی دینے
سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو تا ہاں ایک پر غضب طبیعت کے جوش کا اظہار اس سے ہو جاتا ہے مگر
پھر بھی اکثر لوگ غضب میں گالیاں دیتے ہیں چنانچہ بعض لوگ جو عام طور پر نرم طبیعت رکھتے ہیں
جب ان کو بھی غصہ آجائے تو اپنے مخالف کے حق میں گالی دے دیتے ہیں اور جب کسی شخص سے
سخت تکلیف پہنچے تب تو بڑے بڑے صابروں کے منہ سے بھی گالی نکل جاتی ہے چنانچہ مسیح ناصری
جیسا صابر انسان جس کی زندگی اس کے صبر اور اس کی استقامت پر دلالت کرتی ہے اور جس نے
اپنے دشمنوں سے بڑی بڑی سخت مصیبتیں برداشت کر کے بھی ان کے حق میں کوئی سخت کلمہ نہیں
کہا۔ اسے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ایک موقعہ پر جب اس کے دشمنوں کی شرارت حد کو پہنچ گئی اور حملہ
پر حملہ انہوں نے اس پر کیا تو آخر تنگ آکر ایک دن اسے بھی اپنے دشمنوں کے حق میں کہنا پڑا کہ
سانپوں کے بچے مجھ سے معجزہ طلب کرتے ہیں اور کون نہیں جانتا کہ وہ لوگ جو حضرت مسیح کے
مخالف تھے وہ انسانوں کے بچے تھے لیکن ان کی شرارتوں نے حضرت مسیح کو اس قدر دق کیا کہ آخر
تنگ آکر ان الفاظ میں انہیں اپنے غصہ کا اظہار کرنا پڑا ۔ اسی طرح ایک دفعہ اپنے حواریوں سے جو
ایک دفعہ ان کو سخت تکلیف پہنچی تو اپنے ایک حواری کو انہوں نے شیطان کے لفظ سے یاد کیا
حالانکہ وہ وہی حواری تھا جسے انہوں نے خود اپنے بعد خلیفہ مقرر کیا تھا۔ غرض حضرت مسیح کی مثال
سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ کبھی بڑے سے بڑا صابر انسان بھی دشمن کی شرارت سے تنگ آکر
ایسی گالی دے بیٹھتا ہے۔ لیکن ہمارے آنحضرت لال کو اللہ تعالیٰ نے وہ شان عطا فرمائی تھی کہ
آپ کی زبان پر کبھی گالی نہیں آئی حالانکہ جو مخالفت آپ کی ہوئی اور جو تکلیف آپ کے دشمنوں
نے آپ کو دی وہ اس حد کی تھی کہ اس کے مقابلہ میں کسی انسان کی تکلیف نہیں پیش کی جاسکتی

انوار العلوم جلدا
۶۳۲
سيرة النبي
سال متواتر بلا
لیکن باوجود اس کے کہ آپ کے مخالفوں نے ہر طرح سے آپ کو دق کیا اور تئیس سال
وجه آر آپ کو دکھ دیتے رہے اور ان کے ہاتھ روکنے والا بھی کوئی نہ تھا اور حضرت مسیح کے زمانہ کی
طرح کوئی حکومت نہ تھی جس کے قانون سے ڈر کر اہل مکہ رسول کریم ﷺ کو ستانے میں کوئی
کمی کرتے اور وہ قوم بھی حضرت مسیح کی قوم سے زیادہ سخت تھی لیکن باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں
کہ آنحضرت ا کے منہ پر کبھی گالی نہیں آئی۔
ایک دو دن کی تکلیف ہو تو تب بھی کوئی بات تھی۔ سب کہہ سکتے تھے کہ آپ نے جبر کر کے
اپنے آپ کو روکے رکھا۔ ایک دو ماہ کی بات ہوتی تب بھی کہہ سکتے تھے کہ تکلیف اٹھا کر خاموش
رہے ایک دو سال کا معاملہ ہو تب بھی خیال ہو سکتا تھا کہ اپنے نفس کو مار کر اپنی زبان کو بند رکھا لیکن
تئیس سال کا لمبا عرصہ جو تکالیف و مصائب سے پر تھا ایک ایسا عرصہ ہے کہ اس عرصہ میں کسی انسان
کا ان تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے اور ان عداوتوں کو دیکھتے ہوئے جو آنحضرت اللہ کو
دیکھنی اور برداشت کرنی پڑیں ہر قسم کی سخت کلامی سے پر ہیز کرنا اور کبھی فحش گوئی کی طرف مائل نہ
ہونا دلالت کرتا ہے کہ وہ انسان کوئی عجیب انسان تھا اور نہ صرف عام انسانوں سے برتر تھا بلکہ
دوسرے نبیوں پر بھی فضیلت رکھتا تھا۔ کیونکہ جہاں اس نے اپنے آپ پر قابو رکھا وہاں دوسرے نبی
بھی نہ رکھ سکے ۔ مجھے اپنے اس بیان کے لئے کسی ایک واقعہ سے استدلال کرنے کی ضرورت نہیں
کیونکہ اس معاملہ میں ایک ایسے شخص کی شہادت موجود ہے جو دس سال متواتر آپ کے ساتھ رہا
اور یہ حضرت انس نہیں وہ فرماتے ہیں کہ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَ
لا لَعَانَا ۚ وَلَا سَبَابًا كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْمَعْتَبَةِ: مَا لَهُ تَرِبَ جَبِينُهُ (بخاری کتاب الادب باب ما
ينهى من السباب واللعن یعنی رسول کریم اللہ نہ تو گالی دینے کے عادی تھے، نہ فحش کلام کے عادی
تھے ، نہ لعنت کیا کرتے ۔ رتے تھے، جب آپ کو ہم میں سے کسی پر غصہ آتا تو آپ صرف اس قدر فرما دیا
کرتے تھے کہ اسے کیا ہوا ہے اس کے ماتھے پر مٹی لگے ۔ یہ گواہی ایک ایسے شخص کی گواہی ہے جو کہ
آپ کے ساتھ آپ کی عمر کے آخری حصہ میں جس میں سے پہلا آپ کی تکلیف کے زمانہ
میں سے سب سے سب سے سخت زمانہ تھا تھا رہا ہے اور پھر آپ کی عمر کا وہ حصہ ہے جبکہ ایام جوانی گزر کر بڑھاپا
آگیا تھا اور بڑھاپے میں عام طور پر انسان کی طبیعت چڑچڑی ہو جاتی ہے لیکن باوجود اس کے وہ
گواہی دیتا ہے کہ اس دس سال کے تجربہ سے اسے معلوم ہوا ہے کہ آپ نہ تو کبھی کسی کو گالی دیتے
نہ کبھی آپ کے منہ سے کوئی فحش کلمہ نکلتا اور نہ کبھی کسی شخص پر لعنت کرتے ہاں حد سے حد غصہ
سے پہلا حصہ آ۔

انوار العلوم جلدا
۶۳۳
سيرة النبي
میں اس قدر کہہ دیتے کہ تیرے ماتھے کو مٹی لگے اور یہ فقرہ گالی کا فقرہ نہیں بلکہ یہ الفاظ عرب لوگ
پیار سے بھی کہا کرتے ہیں اور گو عام طور پر ان کا استعمال معمل جملوں کے طور پر ہوتا ہے لیکن کبھی
یہ الفاظ محبت کے اظہار کے لئے بھی استعمال کئے جاتے اور ان سے یہ مفہوم لیا جاتا ہے کہ اس کی یہ
شوخی دور ہو کیونکہ ماتھا تکبر کی علامت ہے اور اس کو مٹی لگنے سے سے یہ مراد ہے کہ اس کا یہ تکبر دور
ہو۔
نوٹ : اخبار الفضل میں یہ سلسلہ مضامین یہاں تک ہی شائع ہوا تھا لیکن سیرت کے مضمون پر حضور کی متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔
(مرتب)
أنا بخارى كتاب المغازى باب غزوة احد میں لنا عزی “ کی بجائے لنا العزی" اور "
لنا مولیٰ“ کی بجائے ”اللہ مولانا“ کے الفاظ ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی