سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 15
انوار العلوم جلدا
والد
سيرة النبي ال
اسے روک دیتے چنانچہ آپ کی اس نفرت کا یہ اثر تھا کہ صحابہ جنہیں رسول کریم اس کے
آخری زمانہ میں جنگ و جدل کے ساتھ ہی واسطہ پڑا رہتا تھا کبھی آپس میں لڑتے جھگڑتے نہ تھے اور
ان کی طبیعت میں سختی اور درشتی پیدا نہیں ہوئی تھی کیونکہ ہر ایک ایسے واقعہ پر رسول کریم
ان کو روک دیتے تھے۔ بر خلاف اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر میدان جنگ کے بہادر مختلف
لڑائیوں اور جھگڑوں۔ جھگڑوں سے بجائے گھبرانے کے ان میں مزا حاصل کرتے ہیں اور کئی لوگ تو خود لڑائی
کرا کے تماشہ دیکھتے ہیں مگر رسول کریم ال عمر بھر باوجود بے نظیر بہادری کے لڑائیوں اور
جھگڑوں سے سخت نفرت کرتے رہے جس ۔ سے ثابت ہوتا ہے کہ آر تا ہے کہ آپ کے اندر ایک اور ہی روح
تھی جو کام کر رہی تھی اور آپ اس دنیا کے لوگوں سے تعلق نہ رکھتے تھے بلکہ آپ آسمانی انسان
تھے جس کا ہر کام آسمانی تھا۔ رسول کریم ال کی تمام زندگی ہی اس بات پر شاہد ہے کہ آپ "
لڑائی جھگڑے کو سخت ناپسند فرماتے تھے لیکن اس جگہ میں ایک دو مثالیں بھی دیتا ہوں جن سے آپ
کے پاکیزہ نفس کا پتہ چلتا ہے ۔ عبادہ بن الصامت ان روایت کرتے ہیں خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَا حَى رَجُلَانِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: خَرَجْتُ
لأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلاحَى فُلَانٌ وَ فُلَانٌ فَرُفِعَتْ وَ عَسَى أَنْ يَكُوْنَ خَيْرًا لَّكُمْ
فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ (بخاری کتاب الصوم باب رفع معرفة ليله القدر
لتلاحي الناس )
یعنی رسول کریم اللہ ایک دفعہ اپنے گھر سے لیلۃ القدر کی خبر دینے کے لئے نکلے ۔ اتنے میں
دو شخص مسلمانوں میں سے لڑ پڑے (یعنی جب آپ نکلے تو دو شخصوں کو لڑتے پایا ) اس پر آپ نے
فرمایا کہ میں لیلۃ القدر کی خبر دینے کے لئے نکلا تھا لیکن فلاں فلاں شخص لڑ رہے تھے جسے دیکھ کر مجھے
بھول گیا کہ وہ رات کب ہو گی۔ خیر شاید یہ بھی تمہارے لئے اچھا ہو۔ تم اسے انتیسویں ستائیسویں
اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔
ایک مثال تو آپ کے تکبر سے بچنے کی میں پہلے دے چکا طهارة النفس۔ تکبر سے اجتناب ہوں ایک اور دیتا ہوں اور انسی دونوں،
ر ی دونوں مثالوں پر کیا حصر
ہے آنحضرت ا کا ایک ایک عمل اس بات کی روشن مثال ہے کہ آپ تکبرت کوسوں دور
تھے لیکن جیسا کہ میں ابتداء میں لکھ آیا ہوں اس سیرت میں میں نے صرف اس حصہ سیرت پر
روشنی ڈالنی ہے جو اَصَمُّ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ بخاری سے ہمیں معلوم ہوتا ہے اور دوسرے
انوار العلوم جلد ا
۶۱۵
سيرة النبي
جو واقعات پہلے بیان کئے جاچکے ہیں ان کے دوبارہ دہرانے سے بھی اجتناب کرنا مناسب ہے پس ان
مجبوریوں کی وجہ سے صرف دو مثالوں پر ہی کفایت کی جاتی ہے جن میں سے ایک تو پہلے بیان ہو چکی
ہے اور دوسری ذیل میں درج ہے حضرت ابو ہریرہ بیان فرماتے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنْ كُنْتُ لَاعْتَمِدُ
بِكَبِدِي عَلَى الْأَرْضِ مِنَ ا ضِ مِنَ الْجُوعِ وَإِن كُنتُ كُنتُ لَا شُدُّ الْحَجَرَ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ وَلَقَدْ
قَعَدْتُ يَوْمَا عَلَى طَرِيقِهِمُ الَّذِي يَخْرُجُونَ مِنْهُ فَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ
اللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِيُشْبِعَنِي فَمَرَّ وَ لَمْ يَفْعَلُ ثُمَّ مَرَّ بِي عُمَرُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ
اللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِيُشْبِعَنِي فَمَرَّ وَلَمْ يَفْعَلُ ثُمَّ مَرَّ بِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَتَبَسَّمَ حِينَ رَانِي وَ عَرَفَ مَا فِي نَفْسِي وَمَا فِي وَجْهِي ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَاهِرٍ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا
رَسُولَ اللهِ قَالَ : الْحَقِّ وَ مَضَى فَاتَّبَعْتُهُ فَدَخَلَ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لِي فَدَخَلَ فَوَجَدَ
لَبَنَا فِي قَدَحٍ فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ هَذَا اللَّبَنُ قَالُوا أَهْدَاهُ لَكَ فُلَانٌ أَوْ فَلَانَةً قَالَ أَبَاهِرٍ
قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: الْحَقِّ إِلَى أَهْلِ الصُّفَةِ فَادْعُهُمْ لِى قَالَ وَاهْلُ الصُّفَةِ
أَضْيَافُ الْإِسْلَامِ لَا يَأْوُونَ عَلَى أَهْلٍ وَلَا مَالٍ وَلَا عَلَى أَحَدٍ إِذَا أَتَتْهُ صَدَقَةً بَعَثَ بِهَا
إِلَيْهِمْ وَلَمْ يَتَنَاوَلَ مِنْهَا شَيْا وَإِذَا أَتَتْهُ هَدِيَّةً أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ وَأَصَابَ مِنْهَا وَأَشْرَكَهُمْ
فِيهَا فَسَاءَ فِي ذَلِكَ فَقُلْتُ: وَمَا هُذَا اللَّبَنُ فِى أَهْلِ الصُّفَةِ كُنْتُ أَحَقَّ أَنَا أَنْ أُصِيْبَ مِنْ
هَذَا اللَّبَنِ شَرْبَةً تَقَوَّى بِهَا فَإِذَا جَاءَ أَمَرَنِي فَكُنْتُ أَنَا أُعْطِيْهِمْ وَمَا عَسَى أَنْ يَبْلُغَنِي
مِنْ هَذَا اللَّبَنِ وَ لَمْ يَكُنْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ وَ طَاعَةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدَّ
فَاتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ فَاقْبَلُوا فَاسْتَأْذَنُوا فَاذِنَ لَهُمْ وَأَخَذُوا مَجَالِسَهُمْ مِنَ الْبَيْتِ قَالَ
يَا أَبَاهِرٌ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: خُذْ فَاعْطِهِمْ قَالَ فَأَخَذْتُ الْقَدَحَ فَجَعَلْتُ
اعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَى القَدَحَ فَأُعْطِيْهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى
يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَى الْقَدَحَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَى الْقَدَحَ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى
النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَوِيَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ ۖ فَأَخَذَ الْقَدَحَ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ
فَنَظَرَ إِلَى فَتَبَسَّمَ فَقَالَ: أَبَاهِرٍ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: بَقِيْتُ أَنَا وَانْتَ قُلْتُ:
صَدَقْتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ : أَقْعُدْ فَاشْرَبُ فَقَعَدْتُ فَشَرِبْتُ فَقَالَ : اشْرَبُ فَشَرِبْتُ
فَمَا زَالَ يَقُولُ: اشْرَبْ حَتَّى قُلْتُ : لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَجِدُ لَهُ مُسْلَكًا قَالَ:
انوار العلوم جلدا
414
سيرة النبي
فَارِنِي فَأَعْطَيْتُهُ الْقَدَحَ فَحَمِدَ اللهَ وَسَمًّى وَ شَرِبَ الْفَضْلَةُ (بخاری کتاب الرقاق باب كيف
كان عيش النبي صلى الله علیه و سلم و اصحابه و تخليهم من الدنيا )۔
ترجمہ ۔ اس خدا کی قسم جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں کہ میں بھوک کے مارے زمین پر منہ کے
بل لیٹ جایا کرتا تھا اور کبھی میں بھوک کے مارے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیا کرتا تھا یعنی رسول کریم
کے زمانہ میں اس وقت صحابہ زیادہ تر اپنے اوقات دین کے سیکھنے میں ہی خرچ کرتے تھے
اور کم وقت اپنی روزی کے کمانے میں لگاتے تھے اس لئے دنیاوی مال آپ کے پاس بہت کم ہو تا تھا
اور حضرت ابو ہریرہ بنی اللہ تو کوئی کام کیا ہی نہ کرتے تھے ، ہر وقت مسجد میں اس انتظار میں بیٹھے رہا
کرتے تھے کہ کب رسول کریم انکلیں تو میں آپ کے ساتھ ہو جاؤں اور جو کچھ آپ کے
دہن مبارک سے نکلے اس کو یاد کرلوں اور چونکہ سوال سے بچتے تھے کئی کئی وقت کا فاقہ ہو جاتا لیکن
ہر حال میں شاکر تھے اور آستانہ مبارک کو نہ چھوڑتے تھے۔ ایک دن ایسے ہوا کہ میں اس راستہ پر
بیٹھ گیا جس پر سے صحابہ گزر کر اپنے کاروبار کے لئے جاتے جاتے تھے۔ اتنے میں (حضرت) ابو بکر گزرے
پس میں نے ان سے قرآن کریم کی ایک آیت پوچھی اور میں نے یہ آیت ان سے اس لئے نہ پوچھی
تھی کہ وہ مجھے اس کے معنی بتا ئیں بلکہ اصل غرض میری یہ تھی کہ شاید ان کی توجہ میری طرف ہو
اور میرا پیٹ بھر دیں لیکن انہوں نے معنی بتائے اور آگے چل دئیے ، مجھے کچھ کھلایا نہیں۔ ان کے
بعد (حضرت) عمر گزرے۔ میں نے ان سے بھی قرآن کریم کی ایک آیت پوچھی اور وہ آیت بھی مجھ
کو آتی تھی۔ میری اصل غرض یہی تھی کہ وہ مجھے کچھ کھلا ئیں مگر وہ بھی اسی طرح گزر گئے اور مجھے
کچھ نہ کھلایا ۔ پھر وہاں سے ابو القاسم ال (یعنی آنحضرت فداہ نفسی) گزرے آپ نے جو نہی
مجھے دیکھا مسکرا دیئے اور جو کچھ میرے جی میں تھا اور جو میرے چہرہ سے عیاں تھا یعنی بھوک کے
آثار ) اس کو پہچان لیا پھر فرمایا ابو ہریرہ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں ارشاد فرمائیے۔
فرمایا میرے ساتھ چلے آؤ۔ پس میں آپ کے پیچھے چل پڑا آپ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور
میرے لئے اجازت مانگی پھر مجھ کو اندر آنے کی اجازت دی۔ پھر آپ اندر کمرہ میں تشریف لے گئے
اور ایک دودھ کا پیالہ رکھا پایا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ اندر سے
جواب ملا فلاں مرد یا فلاں عورت ( حضرت ابو ہریرہ کو یاد نہیں رہا کہ مرد کہا یا عورت) نے حضور
کے لئے ہدیہ بھیجا ہے۔ اس پر مجھے آواز دی۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! حاضر ہوں۔ فرمایا اہلِ
صفہ کے پاس جاؤ اور ان کو میرے پاس بلا لاؤ - ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ اہل صفہ اسلام کے مہمان تھے
انوار العلوم جلدا
414
سيرة النبي
بھیج
جن کے نہ تو کوئی رشتہ دار تھے جن کے پاس رہتے نہ ان کے پاس مال تھا کہ اس پر گزارہ کرتے اور
نہ کسی شخص کے ذمہ ان کا خرچ تھا۔ جب نبی کریم اس کے پاس صدقہ آتا تو آپ ان کی طرف
دیتے اور اس میں سے خود کچھ نہ کھاتے اور جب آپ کے پاس کوئی ہدیہ آتا تو آپ ان کو بلا
بھیجتے اور ہدیہ سے خود بھی کھاتے اور ان کو بھی اپنے ساتھ : اور ان کو بھی اپنے ساتھ شریک فرماتے ۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے
ہیں کہ یہ بات مجھے اچھی نہ لگی اور مجھے خیال گزرا کہ یہ دودھ اصحاب الصفہ میں کیوں کر تقسیم
ہو گا۔ میں زیادہ مستحق تھا کہ اس دودھ کو پیتا اور قوت حاصل کرتا جب وہ لوگ آجائیں گے تو آپ
مجھے حکم فرمادیں گے اور مجھے اپنے ہاتھ سے ان کو تقسیم کرنا پڑے گا اور غالب گمان یہ ہے کہ
میرے لئے اس میں سے کچھ نہ بچے گا لیکن خدا اور سول کی اطاعت سے کوئی چارہ نہ تھاپس میں ان
م
لوگوں کے پاس آیا اور ان کو بلایا ۔ وہ آئے اور اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ آنحضرت ا
نے ان کو اجازت دی پس وہ اپنی اپنی جگہ بیٹھ گئے ۔ اس پر رسول کریم ا نے فرمایا ۔ ابو ہریرہ !
میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں۔ فرمایا ۔ یہ پیالہ لو اور ان کو پلاؤ۔ میں نے پیالہ لیا اور اس
طرح تقسیم کرنا شروع کیا کہ پہلے ایک آدمی کو دیتا جب وہ پی لیتا اور سیر ہو جاتا تو مجھے پیالہ واپس کر
دیتا پھر میں دوسرے کو دیتا جب وہ سیر ہو جاتا تو مجھے پیالہ واپس کر دیتا۔ اسی طرح باری باری سب کو
پلانا شروع کیا یہاں تک کہ سب پی چکے اور سب سے آخر میں میں نے نبی کریم اللہ کو پیالہ دیا
آپ نے پیالہ لے لیا اور اپنے ہاتھ پر رکھا اور میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا ابو ہریرہ
عرض کیا یا رسول اللہ حکم فرمایا اب تو تم اور میں رہ گئے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ درست
ہے۔ فرمایا ۔ اچھا تو بیٹھ جاؤ اور پیوپس میں بیٹھ گیا اور میں نے دودھ پیا جب پی چکا تو فرمایا کہ اور بیو۔
میں نے اور پیا۔ پھر فرمایا اور پیو۔ اور اسی طرح فرماتے رہے یہاں تک کہ آخر مجھے کہنا پڑا کہ خدا کی
قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے اب تو اس دودھ کے لئے کوئی راستہ نہیں ملتا۔
اس پر فرمایا۔ کہ اچھا تو مجھے دو میں نے وہ پیالہ آپ کو پکڑا دیا ۔ آپ نے خدا تعالیٰ کی تعریف اور بسم
اللہ پڑھی۔ اور باقی بچا ہوا دودھ پی لیا۔
اس حدیث سے رسول کریم ﷺ کی سیرت کے جن متفرق مضامین پر روشنی پڑتی ہے ان
کے بیان کرنے کا تو یہ موقعہ نہیں مگر اس وقت میری غرض اس حدیث کے لانے سے یہ بیان کرنا ہے
که رسول کریم تکبر سے بالکل خالی تھے اور تکبر آپ کے قریب بھی نہ پھٹکتا تھا۔ رسول
کریم ال تو خیر بڑی شان کے آدمی تھے اور جس وقت کا یہ واقعہ ہے اس وقت دنیاوی شان بھی
انوار العلوم جلدا
۶۱۸
سيرة النبي ال
آپ کو بادشاہانہ حاصل تھی کیونکہ حضرت ابو ہریرہ آ۔ رت ابو ہریرہ آپ کی وفات سے صرف تین سال پہلے
مسلمان ہوئے تھے پس اگر یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ مسلمان ہوتے ہی آپ کو یہ واقعہ پیش آیا تب
بھی فتح خیبر کے بعد کا یہ واقعہ ہے جبکہ رسول کریم کی حکومت قائم ہو چکی تھی اور عرب کے کئی
قبائل آپ کی اطاعت کا اقرار کر چکے تھے۔ آپ سے دنیاوی حیثیت میں ادنی لوگوں کو بلکہ معمولی
معمولی اُمراء کو دیکھو کہ کیا تکبر اور عجب کے باعث وہ کسی شخص کا جوٹھا پی سکتے ہیں ؟ اس آزادی
کے زمانہ میں بھی جبکہ تمام بنی نوع انسان کی برابری کے دعوے کئے جاتے ہیں۔ اس شان کو بنانے
کے لئے طب کی آڑ تلاش کی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کا جوٹھا پینے سے ایک دوسرے کی بیماری
کے لگ جانے کا خطرہ ہوتا ہے حالانکہ اگر کوئی ایسی بیماری معلوم ہو تو اور بات ہے ورنہ رسول کریم
تو فرماتے ہیں کہ سُورُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ مُؤمن کا جوٹھا استعمال کرنے میں بیماری ماری سے شفاء
ہوتی ہے۔ پھر مسلمان کہلانے والوں کا کیا حق ہے کہ اس فتوی کے ہوتے ہوئے اپنے تکبر کو پورا
کرنے کے لئے اس تار عنکبوت عذر کے پیچھے پناہ لیں۔ غرض اس آزادی کے زمانہ میں بھی بادشاہ تو
الگ رہے عام لوگ بھی پسند نہیں کرتے کہ اپنے سے نیچے درجہ کے آدمی کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال
کریں اور خواہ دنیاوی حیثیت میں ان سے ادنی درجہ کا آدمی کس قدر ہی صاف اور نظیف کیوں نہ
ہو اور ہر قسم کی میلوں اور گندوں سے کتنا ہی پاک کیوں نہ ہو اس کے جو ٹھے کھانے یا پینے کو کبھی
استعمال نہیں کرتے اور اس کو برا مناتے ہیں اور اس کو اپنی ہتک خیال کرتے ہیں۔ اور پھر امارت
ظاہری الگ رہی ، قومیتوں کے لحاظ سے بھی ایسے درجہ مقرر کئے گئے ہیں کہ ایک ادنی قوم کے
شخص کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال کرنا اعلیٰ قوم کے لوگ عار خیال کرتے ہیں خود ہمارے گھر میں ایک
دفعہ یہ واقعہ ہوا کہ ایک سیدانی بغرض سوال آئی۔ باتیں کرتے کرتے اس نے پانی مانگا۔ ایک عورت
اس کو پانی دینے کے لئے اٹھی اور جو بر تن گھڑوں کے پاس پانی پینے کے لئے رکھا تھا اس میں اس نے
اسے پانی دیا ۔ وہ سیدانی بھی سامنے بیٹھی تھی اس بات کو دیکھ کر آگ بگولا ہو گئی اور بولی کہ شرم نہیں
آتی۔ میں سیدانی ہوں اور تو امتیوں کے جو ٹھے برتن میں پانی دیتی ہے۔ نئے برتن میں مجھے پانی پلانا
چاہئے تھا۔ غرض صرف سادات میں سے ہونے کی وجہ سے باوجود اس کے کہ وہ ہمارے ہاں سوال
کرنے آئی تھی اور محتاج تھی اس نے اس قدر تکبر کا اظہار کیا کہ دو سرے آدمی کا مستعمل بر تن جو
سید نہ ہو اس کے سامنے پیش کرنا گویا اس کی ہتک تھی۔ جب مستعمل لیکن صاف کردہ برتن سے
اس قدر نفرت تھی تو جو ٹھا پانی تو پھر نہایت نا پاک شے سمجھی جاتی ہو گی لیکن اس سیدوں کے باپ بلکہ
انوار العلوم جلدا
۶۱۹
مسيرة النبي ال
انبیاء کے سید کو دیکھو کہ اصحاب الصفہ جن کو نہ کھانے کو روٹی نہ پہننے کو کپڑا نہ رہنے کو مکان میسر
تھا ان کو اپنے گھر پر بلاتا ہے اور ایک نہیں دو نہیں ، ایک جماعت کی جماعت کو دودھ کا پیالہ دیتا ہے
اور سب کو باری باری پلا کر سب کا بچا ہوا کم سے کم نصف درجن مونہوں سے گزرا ہوا دودھ سب
سے آخر میں الحمد للہ کہتا ہو ا بسم اللہ کہہ کر پی جاتا ہے اور اس کے چہرہ پر بجائے نفرت کے آثار ظاہر
ہونے کے خوشی اور فرحت اور شکر و امتنان کی علامات ہویدا ہوتی ہیں۔
بے شک دنیا میں بڑے بڑے لوگ گزرے ہیں لیکن اس شان و شوکت کا مالک ہو کر جو رسول
کریم اس کو حاصل تھی پھر اس قدر تکبر سے بعد کی مثال کوئی پیش تو کرے ۔ لیکن خوب یا د رکھو
کہ ایسی مثال پیش کرنے پر کوئی شخص قادر نہیں ہو سکتا۔
انکسار :
تکبر کے متعلق دو مثالیں بیان کرنے کے بعد میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ نہ صرف یہ کہ
آپ کے اندر تکبر نہ تھا بلکہ اس کے علاوہ آپ کی طبیعت میں حد درجہ کا انکسار بھی تھا
اور آپ ہمیشہ دوسرے کی تعظیم کرنے کے لئے تیار رہتے تھے اور اپنا رویہ ایسا رکھتے تھے جس سے
دوسرے لوگوں کا ادب ظاہر ہو اور یہ وہ بات ہے کہ جس سے عام طور پر لوگ خالی ہوتے ہیں۔
خصوصاً امراء تو اس سے بالکل خالی ہی نظر آتے ہیں۔ ایسے تو شاید بہت سے امراء مل جائیں جو ایک
حد تک تکبر سے بچے ہوئے ہوں لیکن ایسے امراء جو تکبر سے محفوظ ہونے کے علاوہ منکسر المزاج
بھی ہوں ، شاذ و نادر ہی ملتے ہیں اور میرا یہ کہنا کہ شاذ و نادر منکسر المزاج امراء مل سکتے ہیں اس کا بھی
یہ مطلب نہیں کہ ایسے امراء بھی ہیں جو ہیں جو اپنے انکسار میں رسول اللہ اللہ کا نمونہ ہیں۔ کیونکہ
رسول کریم کا نمونہ تو انبیاء میں بھی نہیں مل سکتا چہ جائیکہ عام امراء میں مل جائے ۔ میرا یہ
ایمان ہے کہ آپ اپنی تمام عادات اور تمام حرکات میں بے نظیر تھے اورا اور اخلاق کے تمام پہلوؤں میں
کل انبیاء اور صلحاء پر فضیلت رکھتے تھے۔ پس میں اگر کسی جگہ دوسرے امراء سے آپ کا مقابلہ
کرتا ہوں تو صرف یہ دکھانے کے لئے کہ بادشاہوں اور امراء میں بھی نیک نمونے تو موجود ہیں
لیکن جس طرح ہر رنگ اور ہر پہلو میں آپ کامل تھے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی اور دو اور دو سرے یہ
بتانے کے لئے کہ آپ کو صرف نیک بختوں میں اور صلحاء میں شامل کرنا درست نہیں ہو سکتا بلکہ
کسی ایک خلق میں بھی بہتر سے بہتر نمونہ جو مل سکتا ہے اس ۔ ، اس سے بھی آپ کا نمونہ بڑھ کر تھا جو اس
انکسار کا لفظ اردو محاورہ کی وجہ سے رکھا گیا ہے ورنہ عربی زبان میں انکساران معنوں میں استعمال نہیں ہو تا بلکہ اس کی بجائے تو اضع کا لفظ
استعمال کیا جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد !
۶۲۰
سيرة النبي
بات کا ثبوت ہے کہ آپ کوئی نیک بخت بادشاہ نہ تھے بلکہ نبی تھے اور نبیوں کے بھی سردار تھے اور
میں ان لوگوں کی کوشش کو نہایت حقار حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں جو آ۔ آپ کی لائف میں یہ کوشش
کرتے ہیں کہ آپ کے افعال کو چند اور بادشاہوں سے مشابہ ر اور بادشاہوں سے مشابہ کر کے دکھاتے ہیں اور اس طرح گویا
آپ پر سے وہ اعتراض مٹانا چاہتے ہیں جو آپ کے دشمنوں کی طرف سے کئے جاتے ہیں اس
کوشش کا نتیجہ سوائے اس کے اور کیا ہو سکتا ہے کہ آنحضرت اللہ ایک اچھے بادشاہ تھے ۔ لیکن
ہمارا تو یہ دعوی ہے کہ آپ ایک نبی تھے اور نبیوں کے سردار تھے ۔ پس جب تک آپ کے اخلاق
کو دوسرے انسانوں کے اخلاق سے بہتر اور اعلیٰ نہ ثابت کیا جائے ہمارا دعوئی باطل ہو جاتا ہے اور
صرف بعض شریف بادشاہوں سے آپ کی مماثلت ثابت کر دینے سے وہ مطلب ہرگز پورا نہیں
ہوتا جس کے پورا کرنے کے لئے ہم قلم اٹھاتے ہیں۔ پس میرا آپ کے مقابلہ میں دیگر امراء کی
امثلہ پیش کرنا یا ان کی زندگی کی طرف متوجہ کرنا صرف اس غرض کے لئے ہوتا ہے کہ تا بتاؤں کہ
اچھے سے اچھے نمونہ کو بھی آپ کے سامنے ا سامنے لاؤ بھی وہ آپ کے آ۔ آگے چمک نہیں سکتا بلکہ آپ"
کے سامنے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نصف النہار کے سورج کے مقابلہ میں شب چراغ ۔
خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔ میں اس وقت یہ بیان کر رہا تھا کہ گو بعض امراء تکبر سے خالی تو مل
سکتے ہیں لیکن منکسر المزاج امراء بہت ہی کم اور شاذ و نادر ہی ملیں تو ملیں لیکن رسول کریم ا
ایک بادشاہ ہو کر جس منکسر المزاجی سے رہتے تھے وہ انسان کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ عرب کی سی
قوم کا بادشاہ لاکھوں انسانوں کی جان کا مالک بڑوں اور چھوٹوں کے سامنے اس انکسار سے کام لیتا ہوا
نظر آتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ دنیا کے بادشاہوں اور امراء کی زندگی کو دیکھو اور
ان کے حالات پڑھو تو معلوم ہوتا ہے کہ کسی اپنے سے ادنی آدمی کو سلام کہنا تو درکنار، اس کے
سلام کا جواب دینا بھی ان پر دو بھر ہوتا ہے۔ اول تو بہت سے ہوں گے جو معمولی آدمی کے سلام پر سر
ے بھی کم وہ
تک بھی نہ ہلائیں گے تو بعض ایسے ملیں گے جو صرف سر ہلا دینا کافی سمجھیں گے ۔ ان سے بھی اسے
ہوں گے جو سلام کا جواب دے دیں گے اور جو ابتداء میں سلام کریں وہ تو بہت ہی کم ملیں گے
کیونکہ جن کی طبیعت میں تکبر نہ ہو وہ اس بات کو پسند نہ کریں گے کہ کوئی غریب آدمی ان کو سلام
کے تو وہ اس کے سلام کا جواب نہ دیں لیکن ابتداء ایک غریب آدمی کو سلام کہنا وہ اپنی شان کے
هم
خلاف سمجھیں گے۔ لیکن رسول کریم ﷺ کی زندگی کے حالات پڑھ کر دیکھو کہ آپ ہمیشہ سلام
کہنے میں سبقت کرتے تھے اور کبھی اس بات کے منتظر نہ رہتے تھے کہ کوئی غریب آدمی آپ کو خود
انوار العلوم جلد ا
۶۲۱
سيرة النبي
برابر دس
بڑھ کر سلام کرے بلکہ آپ کی یہی کوشش ہوتی تھی کہ آپ ہی پہلے سلام کہیں۔ اس کے متعلق
میں اس جگہ ایک ایسے شخص کی گواہی پیش کرتا ہوں جس کو آپ کی مدینہ کی زندگی میں برابر
سال آپ کے ساتھ رہنے کا اتفاق ہوا ہے۔ میری مراد حضرت انس سے ہے جن کو رسول کریم
نے مدینہ تشریف لانے پر ملازم رکھا تھا اور جو آپ کی وفات تک برابر آ۔ آپ کی خدمت
میں رہے۔ ان کی نسبت امام بخاری روایت کرتے ہیں:
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ ا اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى صِبْيَا صِبْيَانِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ۚ وَقَالَ : كَانَ
النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُه ( بخاری کتاب الاستئذان باب التسليم على البيان )
یعنی حضرت انس ایک دفعہ ایک ایسی جگہ سے گزرے جہاں لڑ جہاں لڑکے کھیل رہے تھے تو آپ نے
ان کو سلام کہا اور پھر فرمایا کہ آنحضرت ا اسی طرح کیا کرتے تھے یعنی آپ بھی جب لڑکوں
کے پاس سے گزرتے تھے ۔ تو ان کو سلام کہا کرتے تھے ان واقعات پر سرسری نظر ڈالنے والے
انسان کی نظر میں شاید یہ ایک معمولی سی بات ہو لیکن جو شخص کہ ہر ایک بات پر غور کرنے کا عادی
ہو وہ اس شہادت سے رسول کریم ال کی منکسرانہ طبیعت کے کمال کو معلوم کئے بغیر نہیں رہ
سکتا۔ جیسا کہ میں اوپر بیان کر آیا ہوں۔ امراء کے لئے اپنے سے چھوٹے آدمی کو پہلے سلام کہنا ایک
نہایت سخت مجاہدہ ہے اور ممکن ہے کہ کبھی کبھار کوئی امیر ایسا کر بھی دے لیکن ہمیشہ اس پر قائم رہنا
ایک ایسی بات ہے جس کا ثبوت کسی دنیاوی بادشاہ کی زندگی سے نہیں مل سکتا۔ پھر بچوں کو سلام میں
ابتداء کرنا تو ایک ایسی بات ہے جس کی بادشاہ تو الگ رہے امراء سے بھی امید کرنا بالکل محال ہے
اور امراء کو بھی جانے دو۔ کتنے بالغ و جوان انسان ہیں جو باوجو د دنیاوی لحاظ سے معمولی حیثیت رکھنے
کے بچوں کو سلام میں ابتداء کرنے کے عادی ہیں اور جب گلیوں میں بچوں کو کھڑا پاتے ہیں تو آگے
بڑھ کر ان کو سلام کرتے ہیں۔ شاید ایسا آدمی جو اس پر تعہد سے قائم ہو اور ہمیشہ اس پر عمل کرتا ہو
ایک بھی نہ ملے گا لیکن رسول کریم اس کی نسبت حضرت انس جیسے واقف کار صحابی جو ہر وقت
آپ کے ساتھ رہتے تھے فرماتے ہیں کہ آپ جب بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو ان کو سلام
کہتے تھے ۔ اس شہادت میں آپ نے کئی باتوں پر روشنی ڈالی ہے اول یہ کہ آنحضرت الله
انکسار کے اس اعلیٰ درجہ پر قدم زن تھے کہ بچوں کو سلام کہنے سے بھی آپ کو عار نہ تھا۔ دوم یہ کہ
آپ ان کو سلام کہنے میں ابتدا میں ابتداء کرتے تھے۔ سوم یہ کہ ایک یا دو دفعہ کی بات نہیں آپ ہمیشہ ایسا ہی
کیا کرتے تھے ۔ اب اس شہادت سے ہر ایک شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بچوں کے ساتھ
انوار العلوم جلدا
۶۲۲
سيرة النبي
اس انکسار کے ساتھ پیش آتا تھا وہ جوانوں کے ساتھ کس انکسار کے ساتھ معاملہ کرتا ہو گا اور اس
کا نفس خودی اور تکبر سے کسی حد تک پاک ہو گا۔
میں اس امر کی اور بہت سی مثالیں پیش کرتا لیکن چونکہ : چونکہ میں نے اس کتاب میں صرف ان
مثالوں سے آ۔ آپ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کا ارادہ کیا ہے جو بخاری ی میں پائی جاتی ہیں اس لئے اس
وقت اسی مثال پر اکتفا کرتا ہوں۔
شروع سے ہی آپ کی طبیعت ایسی تھی۔ آپ کی منکسرانہ طبیعت کے متعلق جو مثال میں نے
دی ہے شاید اس کے متعلق کوئی شخص کہے کہ گو امراء اس منکسرانہ طبیعت کے نہیں ہوتے لیکن
چونکہ علاوہ بادشاہت کے آپ کو نبوت کا بھی دعوی تھا اور نبوت کے لئے ضروری ہے کہ انسان ہر
قسم کے لوگوں سے تعلق رکھے اس لئے ممکن ہے کہ نعوذ باللہ آپ تکلف سے ایسا کرتے ہوں۔ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک یہ اعتراض درست ہے لیکن رسول کریم ﷺ پر نہیں پڑ سکتا
اور اس کی یہ وجہ ہے کہ تکلف کی بات ہمیشہ عارضی ہوتی ہے تکلف سے انسان جو کام کرتا ہے اس
پر سے کسی نہ کسی وقت پردہ اٹھ جاتا ہے لیکن جیسا کہ پہلی مثال سے ثابت ہے ۔ آنحضرت ا
ہمیشہ ایک ہی بات پر قائم رہے اور ایک شخص جو دس سال رات دن برابر آپ کے ساتھ رہا
گواہی دیتا ہے کہ ہمیشہ منکسرانہ معاملہ کرتے تھے تو اب اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی
لیکن اس مثال کے علاوہ ایک اور مثال بھی بخاری سے معلوم ہوتی ہے جس سے ثابت ہو جاتا ہے
که آر
آپ کی منکسرانہ طبیعت ان اعلیٰ درجہ کے اخلاق کا نتیجہ تھی جن پر آپ قائم تھے نہ کہ بناوٹ کا
جیسا کہ آپ کے دشمن کہتے ہیں اور وہ ایک ایسے وقت کی بات ہے جبکہ آپ نے ابھی دعوی بھی نہ
کیا تھا۔ پس اس وقت بھی آپ کا انتہاء درجہ کا یہ کا منکسر المزاج ہو نا ثابت کرتا ہے کہ آپ کے تمام کام
اس دلی پاکیزگی کا نتیجہ تھے جس نے آپ کو کسی زمانہ میں بھی نہیں چھوڑا۔
عَنْ عَائِشَةَ أَمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مِنَ الْوَحْيِ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ فِى النَّوْمِ فَكَانَ لَا يَرَى رُؤْيَا إِلَّا جَاءَتْ مِثْلَ فَلَقِ
الصُّبْحِ ثُمَّ حُبِّبَ إِلَيْهِ الْخَلَاءُ وَكَانَ يَخْلُو بِغَارِ حِرَاءٍ فَيَتَحَنَّثُ فِيْهِ وَهُوَ التَّعَبُّدُ
اللَّيَالِيَ ذَوَاتِ الْعَدَدِ قَبْلَ أَنْ يَنْزِعَ إِلَى أَهْلِهِ وَيَتَزَوَّدْ لِذَلِكَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى خَدِيجَةً
فَيَتَزَقَدُ لِمِثْلِهَا حَتَّى جَاءَهُ الْحَقِّ وَهُوَ فِي غَارِ حِرَاءٍ فَجَاءَهُ الْمَلَكُ فَقَالَ إِقْرَأْ ۔
قَالَ : مَا أَنَا بِقَارِئِ قَالَ : فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ:
انوار العلوم جلدا
۶۲۳
سيرة النبي
اقْرَأْ قُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِي فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ ثُمَّ أَرْسَلَنِي
فَقَالَ اِقْرَأْ فَقُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِئُ فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَّالِثَةَ ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ: إِقْرَأُ
بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ، فَرَجَعَ بِهَا
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْجُفُ فُؤَادُهُ فَدَخَلَ عَلَى خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِهِ رَضِيَ
اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَ : زَمِّلُونِي زَمِّلُونِي فَزَمَلُوهُ حَتَّى ذَهَبَ عَنْهُ الرَّوْعُ فَقَالَ لِخَدِيجَةً
وَأَخْبَرَهَا الْخَبَرَ : لَقَدْ خَشِيَتُ عَلَى نَفْسِي فَقَالَتْ خَدِيجَةُ كَلَّا وَ اللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللَّهُ
اَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الشَّيْفَ وَتُعِينُ
عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ
فَانْطَلَقَتْ بِهِ خَدِيجَةٌ حَتَّى أَتَتْ بِهِ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى ابْنَ عَمَّ
خَدِيجَةً وَكَانَ إِمْرَأَ تَنَصَّرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ يَكْتُبُ الْكِتَابَ الْعِبْرَانِي فَيَكْتُبُ مِنَ
الْإِنْجِيلِ بِالْعِبْرَانِيَّةِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكْتُبَ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ عَمِيَ فَقَالَتْ لَهُ
خَدِيجَةٌ يَا بْنَ عَمَّ اسْمَعْ مِنْ ابْنِ أَخِيكَ ، فَقَالَ لَهُ وَرَقَةٌ يَا بْنَ أَخِي مَا ذَا تَرَى فَأَخْبَرَهُ
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرَ مَا رَأَى فَقَالَ لَهُ وَرَقَةٌ هُذَا النَّامُوسُ الَّذِي
نَزَّلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى يَا لَيْتَنِي فِيهَا جَزَعَ لَيْتَنِي أَكُونُ حَيَّا إِذْ يُخْرِجُكَ قَوْمُكَ ، فَقَالَ
رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَ مُخْرِجِيَّ هُمْ قَالَ : نَعَمْ لَمْ يَأْتِ رَجُلٌ قَطَّ بِمِثْلِ مَا
جِئْتَ بِهِ إِلَّا عُودِي وَإِنْ يُدْرِ وَإِنْ يُدْرِكْنِي يَوْمُكَ اَنْصُرْكَ نَصْرًا مُؤَذِّرًا ثُمَّ لَمْ يَنْشَبْ وَرَقَةً أَنْ
تُوَفِّيِّ وَ فَتَرَ الوَ حَى ) بخاری باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله |
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ شروع شروع میں رسول کریم ال کو کچی خوابیں آنی شروع
ہوئی تھیں۔ آپ جو خواب دیکھتے وہ اپنے وقت پر ا وقت پر اس طرح ظاہر ا پوری ہوتی جیسے پو پھوٹتی ہے۔
اس کے بعد آپ کے دل میں علیحدگی کی محبت ڈالی گئی پس آپ غار حراء میں جاکر علیحدہ بیٹھا کرتے
تھے اور کچھ راتیں رہ کر وہاں عبادت کیا کرتے۔ رتے تھے (ایک خدا کی کیونکہ نبوت سے پہلے بھی آپ
نے کبھی شرک نہیں کیا) اور پھر گھر کی طرف واپس تشریف لاتے تھے اور پھر اس کام کے لئے کھانا
وغیرہ لے جاتے یہاں تک کہ آپ کے پاس حق آگیا (یعنی وحی نازل ہوئی) اور آپ اس وقت غار
حراء میں ہی تھے آپ کے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا کہ پڑھ ! آپ نے جواباً فرمایا کہ میں تو
پڑھنا نہیں جانتا۔ آپ فرماتے تھے کہ اس پر فرشتہ نے مجھے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اس قدر
انوار العلوم جلدا
۶۲۴
سيرة النبي
بھینچا کہ طاقت برداشت نہ رہی پھر مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ پڑھ میں نے کہا کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا ینچا طاقت
اس پر اس نے پھر مجھے پکڑا اور اپنے ساتھ چمٹا کر زور سے بھینچا حتی کہ طاقت برداشت نہ رہی پھر اس
نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ کہ پڑھ پڑھ! !
یہ آیات لے کر (یعنی یاد کر کے رسول کریم ال واپس تشریف لے آئے اور آپ کاول
دھڑک رہا تھا۔ وہاں سے آکر آپ سیدھے حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا کہ
مجھے کپڑا اوڑھاؤ! اس آپ کے اوپر کپڑا ڈال دیا گیا اور آپ لیٹے رہے یہاں تک کہ خوف جاتا
رہا۔ پھر حضرت خد یہ کو تمام قصہ سنایا اور فرمایا کہ میں تو اپنی جان پر ڈرتا ہوں (یعنی مجھے خوف ہے
کہ مجھ سے کیا معاملہ ہونے لگا ہے) اس پر حضرت خدیجہ نے فرمایا کہ ہرگز نہیں۔ خدا تجھے کبھی ذلیل
نہیں کرے گا کیونکہ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتا اور کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے اور
تمام وہ نیک اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان پر عامل ہے اور مہمان کی اچھی طرح سے خاطر
کرتا ہے اور کچی مصیبتوں میں لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ لوگوں کی مدد کرتا ہے یہ کہہ کر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے
آنحضرت ا کو ساتھ لیا اور ورقہ بن نوفل بن اسد بن عبد العزیٰ جو حضرت خدیجہ کے چا کے
بیٹے یعنی چچا زاد بھائی تھے ، ان کے پاس پہنچیں جو جاہلیت کے زمانہ میں مسیحی مذہب اختیار کر چکے تھے
اور عبرانی میں انجیل کے بعض حصص ، جن کی اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دیتا لکھا کرتے تھے (یعنی اپنی
جوانی میں) اور اس وقت وہ بوجہ بڑھاپے کے اندھے ہو چکے تھے ۔ حضرت خدیجہ نے ان سے کہا کہ
اے میرے چا کے بیٹے ! اپنے بھائی کے بیٹے کی بات سن - ورقہ نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ
اے میرے بھائی کے بیٹے ! کیا بات ہے۔ آ۔ بات ہے۔ آپ نے جو کچھ گزرا تھا آپ کے سامنے دہرایا۔ اس پر
ورقہ نے کہا کہ یہ وہی فرشتہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ پر نازل فرمایا تھا۔ اے کاش میں اس
وقت جوان ہوتا۔ اے کاش میں اس وقت زندہ ہو تا جب تیری قوم تجھے نکال دے گی اس پر رسول
کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا وہ مجھے نکال دیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں! کوئی شخص اس تعلیم کے
ساتھ نہیں آیا جس کے ساتھ تو آیا ہے مگر لوگوں نے اس سے دشمنی کی ہے اور اگر مجھے تیرا زمانہ ملا
یعنی جس وقت تیری تعلیم کا اعلان ہو گا اور لوگ مخالفت کریں گے ورنہ نبی تو آپ اسی دن سے
ہو گئے تھے اور وحی قرآن نازل ہونی شروع ہو گئی تھی تو میں تیری بڑی مدد کروں گا۔ پھر کچھ ہی
دنوں کے بعد ورقہ فوت ہو گئے اور وحی ایک عرصہ کے لئے بند ہو گئی۔
ممکن ہے اس حدیث کے یہاں نقل کرنے پر بعض لوگوں کو تعجب ہوا ہو کہ اس حدیث کے
انوار العلوم جلدا
۶۲۵
سيرة النبي ال
اس جگہ نقل کرنے سے کیا مطلب ہے اور اس سے آنحضرت ا کے انکسار کا کیا پتہ چلتا ہے
لیکن جیسا کہ میں انشاء اللہ ابھی بتاؤں گا۔ یہ حدیث آپ کی منکسرانہ طبیعت پر تیز روشنی ڈالتی ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انکسار سے آپ کادل معمور تھا اور کسی زمانہ میں بھی آپ سے یہ خلق
نیک جدا نہیں ہوا۔ انکسار کے ساتھ کام کرنا دلالت کرتا ہے کہ یہ صفت کس شان کے ساتھ آپ"
کے اندر تھی ورنہ بعض لوگ صرف سستی کی وجہ سے انکسار کرتے ہیں۔
م
اس حدیث سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ال کے سامنے جو فرشتہ آیا اس نے
آپ سے کہا کہ پڑھ اور آپ نے اس کے جواب میں کہا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا۔ اب سوال یہ پیدا
ہوتا ہے کہ آپ کا اس انکار سے کیا مطلب تھا آیا یہ کہ آپ تحریر پڑھنا نہیں جانتے یا یہ کہ عربی
زبان کا دہرانا بھی نہیں جانتے۔ کیونکہ قراءت کا لفظ عربی زبان میں دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
ایک معنے اس کے کسی تحریر کو پڑھنے کے ہیں۔ اور دوسرے معنی کسی مقررہ عبارت کو اپنی زبان سے
دہرانے کے ہیں چنانچہ جب کوئی شخص کسی کتاب کو پڑھے تو اس کی نسبت بھی کہیں گے کہ یقرأ
الكِتَاب اور جب وہ کسی عبارت کو دہرائے گا تو اسے بھی کہیں گے کہ بیقراوہ پڑھتا ہے جیسا کہ
قرآن کریم کو حفظ پڑھنا بھی قراءت کہلاتا ہے۔ پس اب سوال یہ ہے کہ آیا رسول اللہ ا نے
جو یہ فرمایا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا تو اس سے کیا مراد ہے ۔ آیا یہ کہ آپ تحریر نہیں پڑھ سکتے یا یہ کہ
آپ کسی عبارت کو جو عربی زبان میں ہو دہرا بھی نہیں سکتے ۔ اگر یہ ثابت ہو کہ آپ کا مطلب یہ تھا
کہ آپ تحریر نہیں پڑھ سکتے تب تو بات صاف ہے کیونکہ تاریخ سے ثابت ہے کہ آپ لکھنا پڑھنا
نہیں جانتے تھے لیکن یہ مطلب رسول کریم اس کا نہیں ہو سکتا کیونکہ صحیح احادیث سے ہرگز
ثابت نہیں ہوتا کہ آپ کے سامنے اس فرشتہ نے کوئی تحریر رکھی تھی اور کہا تھا کہ اسے پڑھوتا
آپ جواب دیتے کہ میں پڑھنا میں پڑھنا نہیں جانتا بلکہ جو کچھ صحیح اور مرفوع احادیث سے ثابت ہوتا ہے وہ
یہی ہے کہ ایک فرشتہ آپ کے سامنے آیا اور اس نے آکر آپ سے کہا کہ آپ پڑھیں اور کوئی
تحریر آپ کے سامنے پیش نہیں کی۔ چنانچہ بخاری کی جو حدیث او پر نقل کی گئی ہے اس سے بھی یہی
ثابت ہے کہ اس فرشتہ نے آپ کے سامنے کوئی تحریر نہیں رکھی بلکہ صرف ہو شیار کرنے کے لئے
کہا ہے کہ پڑھ ! جیسا کہ جب کسی شخص سے کوئی الفاظ کہلوانے ہوں تو کہلوانے والا عام طور پر کہہ
دیا کرتا ہے کہ کہو۔ پس اس فرشتہ نے بھی یہی آپ سے کہا تھا کہ دہراؤ یعنی جو لفظ میں کہتا ہوں ان کو
دہراتے جاؤ ۔ چنانچہ تیسری دفعہ فرشتہ نے منہ سے ہی الفاظ کہے نہ کہ کوئی تحریر رکھی۔ اگر پڑھوانا
هم