تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
1
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعارف كتب
یہ انوارالعلوم کی دسویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی ستمبر
۱۹۲۷ء تا اگست ۱۹۲۹ء مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔
(۱) مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
ستمبر ۱۹۲۷ء کو الفنسٹن ہال شملہ میں نواب سر ذوالفقار علی خان صاحب کی صدارت
میں ایک وسیع جلسہ منعقد ہوا۔ اس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مسلمانوں کی انفرادی
اور قومی ذمہ داریاں" کے موضوع پر ایک بصیرت افروز لیکچر دیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔
حضور کی اس تقریر کو حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے اختصار کے ساتھ قلمبند کیا اور
بعد ازاں دسمبر۷ ۱۹۲ء میں لیکچر شملہ" کے نام سے شائع کر دیا۔
حضور نے اس خطاب میں نہایت مدلل اور مؤثر انداز میں مسلمانوں کو ان کی انفرادی
اور قومی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور انہیں حقیقی اور عملی مسلمان بننے کی تلقین فرمائی۔
آپ فرماتے ہیں:-
یاد رکھنا چاہیے کہ قومی ترقی انفرادی ترقی اور قومی ذمہ داریوں کے پورا
کرنے کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ جب تک وہ ذمہ داری جو ہم میں سے ہر ایک
پر قوم کا ایک ایک فرد ہونے کی حیثیت سے ہے اُسے پورا نہ کریں اور اس
ذمہ داری کو جو قومی حیثیت سے سب پر ہے پورا نہ کیا جائے قوم میں زندگی
کے آثار پیدا نہیں ہو سکتے۔“

انوار العلوم جلد 10
۲
تعارف کتب
حضور نے ذمہ داریوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کو اپنے اندر
استقلال، ادب خدمت خلق خواہش مقابلہ صفائی پابندی وقت، جفاکشی، رواداری، قومی
نظام قومی آزادی اور تبلیغی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر مسلمان
ترقی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مشترکہ امور میں متحد ہو کر ایک ہو جانا چاہئیے اور باہمی اختلاف کو
نظر انداز کر دینا چاہیے۔ اس زریں اصول کو اُجاگر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔
پس ہم کو ایسے معاملات میں بلا خیال فرقہ کے ایک ہو جانا چاہیے تاکہ
ہمارے مطالبہ میں قوت اور اثر پیدا ہو۔ یدا ہو۔ سنی کو سب سے : زیادہ پھر شیعہ کو پھر
ہم کو پھر اہل حدیث کو جب کو جب تک با وجود اختلاف کے مل کر نہ رہیں گے کچھ
فائدہ نہ ہو گا۔ اس بات کو اچھی طرح یاد رکھو کہ اختلاف مٹا نہیں کرتا۔
انحضرت ملی جیسے رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ وجود کے آنے پر بھی اختلاف رہا
اس لئے کہ وہ طبعی چیز ہے۔ صحابہ " میں بعض مسائل میں اختلاف ہوتا۔
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما جیسے عظیم الشان صحابہ میں بھی
اختلاف ہوا مگر وہ فوراً صاف دل ہو گئے۔ اس لئے اختلاف سے گھبرانا نہیں
چاہئیے۔ یہ اختلاف علماء ، صلحاء اور اولیاء میں ہوتے رہے اس کی پرواہ نہ کرو۔
آنحضرت میں ہم نے جب اِخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَةٌ فرمادیا تو اس سے ڈرنا
اور گھبرانا کیوں؟ اختلاف کو رحمت بناؤ نہ کہ لعنت۔ اب میں بتاتا ہوں کہ یہ
اختلاف رحمت کیوں ہے؟ دیکھو اگر سائنس دانوں میں اختلاف نہ ہوتا تو یہ
ایجادات جو آئے دن ہو رہی ہیں اور جن سے ملک اور قوم کو نفع پہنچتا ہے
کیونکر ہوتیں۔ اسی اصول پر اگر امت میں رہ کر اختلاف کریں تو رحمت کا
موجب ہوگا۔ اس نکتہ کو سمجھ لو۔ اگر تم باوجود اختلاف کے اتحاد کرو گے تو
کیوں رحمت نہ ہوگا۔
९९
(۲) مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
۱۹۱۷ء میں حکومت برطانیہ کے وزیر ہند اس غرض سے ہندوستان آئے کہ وائسرائے ہند

انوار العلوم جلد ۱۰
تعارف کتب
سے مل کر حالات کا جائزہ لیں اور رپورٹ کریں کہ ہندوستانیوں کو کہاں تک اختیارات
حکومت دیئے جاسکتے ہیں۔ اس رپورٹ کی روشنی میں چیمسفورڈ ریفارم سکیم تیار ہو کر قانون کی
صورت میں منظور ہوئی اور ۱۹۱۸ء میں ہندوستان میں نافذ کی گئی۔ اس سکیم کے مطابق حکومت
برطانیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر دس سال کے بعد ایک کمیشن ہندوستان بھیجا جایا کرے جو حالات
کا جائزہ لے کر رپورٹ کرے کہ کیا ہندوستان مزید حقوق حاصل کرنے کے قابل ہو گیا ہے کہ
نہیں۔ چنانچہ ۱۹۲۷ء کے آخر میں برطانوی حکومت کی طرف سے ایک کمیشن بھجوانے کا اعلان
ہوا جس کے صدر انگلستان کے نہایت زیرک اور ہوشیار بیرسٹر سر جان سائمن مقرر ہوئے۔
انہی کے نام پر یہ کمیشن ” سائمن کمیشن" کہلایا۔
اس کمیشن میں کسی ہندوستانی کو بطور ممبر نامزد نہیں کیا گیا تھا اس لئے کانگرس اور دیگر
سیاسی جماعتوں نے اس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ مسلمانوں کے بڑے بڑے سیاست دان جیسے
مسٹر محمد علی جناح صاحب اور مولانا محمد علی جوہر صاحب بھی بائیکاٹ کے حامی بن گئے۔ حضور
نے ان سے ملاقات کرکے اپنا نکتہ نظر بتایا کہ اس موقع پر بائیکاٹ مناسب نہیں اس سے
مسلمانوں کو نقصان ہوگا۔ لیکن یہ حضرات قائل نہ ہوئے۔ حضوران اصحاب کو عزت و احترام
کی نگاہ سے دیکھتے تھے مگر اس اقدام سے چونکہ مسلمانوں کے اقتصادی اور سیاسی مفادات خطرہ
میں پڑتے تھے اس لئے آپ نے بروقت انتباہ کیلئے ۸ دسمبر ۱۹۲۷ء کو ”مسلمانان ہند کے امتحان
کا وقت" کے عنوان سے یہ رسالہ تحریر فرمایا اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ اس کمیشن کا بائیکاٹ
کرنے سے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچے گا۔ آپ نے فرمایا:-
بائیکاٹ کا اثر زیادہ تر مسلمانوں پر پڑے گا اور ہندوؤں پر بہت ہی کم پڑے
گا۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سے ریفارم سکیم منظور ہوتی ہے ہندواس
امر کو سمجھ چکے ہیں کہ ہندوستان کا مستقبل انگریز قوم سے تعلق رکھتا ہے اور
ان کے لیڈر برابر آٹھ سال سے گرمیوں میں انگلستان جاتے ہیں اور بڑے
بڑے انگریزوں، ہندوؤں کے فائدہ کی باتیں کر کر کے انہیں اپنا ہم خیال
بنا چکے ہیں۔ اسی طرح وہ کوشش کر کے پارلیمنٹ کے ممبروں کو ہندوستان
لاتے ہیں اور ہندوؤں کے گھر مہمان ٹھراتے ہیں اور ہر وقت ان کے کان
ان باتوں سے بھرتے ہیں جو ہندوؤں کے حق میں مفید ہیں اور مسلمانوں کیلئے

انوار العلوم جلد 10
نقصان دہ۔ مگر مسلمانوں کے پاس نہ دولت ہے اور نہ ان کے اندر قربانی کا
ماده چناچہ وہ اس آٹھ سال کے عرصہ میں بالکل سوتے رہے ہیں۔ اور صرف
اس سال عزیزم چوہدی ظفر اللہ خان صاحب احمدی بیرسٹر لاہور ممبر پنجاب
کو نسل اور ڈاکٹر شفاعت احمد صاحب بیرسٹر ممبر یو پی کو نسل اس غرض سے
ولایت گئے تھے اور انہیں کئی بڑے بڑے آدمیوں نے کہا کہ ہمیں تو آج ہی
معلوم ہوا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کی جداگانہ حفاظت کی ضرورت ہے
ورنہ ہم تو یہ خیال کرتے تھے کہ ہندو لیڈر جو باتیں کہتے رہے ہیں مسلمان
ان سے متفق ہیں ورنہ مسلمان کیوں نہ آکر ہم سے اپنے حقوق کے متعلق
بات کرتے۔“
تعارف کتب
اس رسالہ میں حضور نے راہنمائی کی خاطر مسلمانوں کے اہم مطالبات اور ان کی
افادیت و ضرورت کا ذکر فرمایا ہے جن کا خلاصہ درج ذیل ہے:-
انگریزوں کے نزدیک اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا مسئلہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ
وہاں پارٹیوں کی بنیاد سیاسی خیالات پر ہوتی ہے جو بدلتے رہتے ہیں۔ لیکن ہندوستان میں
پارٹیوں کی بنیاد مذہب ہے اور اس میں تبدیلی بہت ہی کم آتی ہے۔ اس فرق کو کمیشن پر
واضح کرنا چاہیے تاکہ انکا تعصب کم ہو۔
ہندو اونی اقوام کو حقوق تو کوئی نہیں دیتے تاہم انہیں ہندو قرار دے کر ان کے ووٹ
سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ انہیں اُبھاریں۔ ان کا معاملہ کمیشن کے
سامنے پیش کریں اور اس طرح ان کا تعاون حاصل کریں۔
-- ہندوستان کے موجودہ حالات کے لحاظ سے مسلمانوں کیلئے جدا گانہ انتخاب کی سخت
ضرورت ہے۔ اسے قانون اس میں داخل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
۴ پنجاب اور بنگال جو آئندہ مسلم اکثریت کے صوبے بنیں گے ان میں مسلمانوں کو اس قدر
حقوق ضرور ملنے چاہئیں کہ ان کی کثرت قلت میں نہ بدل سکے۔
صوبہ سرحد میں اصلاحی طریق حکومت کیلئے کوشش ہونی چاہیئے اور سندھ کے متعلق یہ
کوشش ہو کہ وہ بمبئی سے الگ ایک مستقل صوبہ بن جائے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
تعارف کتب
یہ امر قانون اساسی میں داخل کروانا چاہیے کہ قوموں کی مذہبی آزادی کو کسی قانون یا
اصلاح کی آڑ میں محدود نہیں کیا جاسکے گا۔
ے۔ تبلیغ کی ہر وقت ہر قوم کو پوری پوری آزادی ہوگی۔
جن صوبوں میں اردو رائج ہے ان میں اردو زبان قانونی زبان کی حیثیت سے ہمیشہ برقرار
رہے گی۔ مسلمانوں کو اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی پوری آزادی ہوگی۔
آخر میں حضور نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:-
وو
ہر قوم کی حالت اس کی اپنی کو ششوں سے بدلتی ہے۔ جو قوم یہ چاہتی ہے
کہ دوسرے لوگ ہماری حالت کو بدلیں اور ہمیں ابھاریں وہ کبھی ترقی نہیں
کر سکتی۔ کمیشن کا موقع بے شک ایک اچھا موقع ہے اور اس سے ہمیں فائدہ
اٹھانا چاہیے۔ لیکن یاد رکھنا چاہیئے کہ دنیا بھر کی کمیشنیں بھی فائدہ نہیں
پہنچا سکتیں جب تک ہم پختہ ارادہ اور عقد ہمت کے ساتھ اپنی اصلاح کیلئے
خود آپ کھڑے نہ ہو جائیں۔“
(۳) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۲۷ء
۲۶ دسمبر ۱۹۲۷ء جلسہ سالانہ کے پہلے روز افتتاحی خطاب میں حضور نے احباب کو مخاطب
کرتے ہوئے فرمایا کہ قادیان کوئی سیرو تفریح کا مقام نہیں دنیوی ساز و سامان کے لحاظ سے یہ
کوئی کشش اپنے اندر نہیں رکھتا۔ مرکزی مقامات سے یہ دور ہے۔ پس آپ لوگ اگر یہاں
آئے ہیں تو صرف اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے احیائے اسلام کیلئے یہاں ایک بندہ کو کھڑا
کیا اور اُس نے کہا کہ میں دنیا کی اصلاح کیلئے آیا ہوں اور میں اس میں کامیاب ہو جاؤں گا
کیونکہ خدا تعالی کی مدد میرے ساتھ ہے۔
آپ کی اس آواز پر رشتہ داروں نے نفرت کی ہنسی ہنسی۔ گاؤں والوں نے نفرت کا اظہار
کیا۔ ملک کے لوگوں نے اسے حقارت سے دیکھا اور مونہ موڑ لیا۔ لیکن اس بندہ خدا نے

انوار العلوم جلد ۱۰
។
تعارف کتب
کسی کی پرواہ نہ کی اور خدا تعالی کی مدد اور نصرت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی آواز کو بلند کرتا
ائے دنیا
گیا۔ آپ کی اس آواز سے سے ایک گونج پیدا ہوئی جو جنگلوں اور بیابانوں کو عبور کرتے ہوئے ،
کے کناروں تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ لوگ اُس کے پیغام کو قبول کرکے آپ کے گرد جمع
ہونے لگ گئے۔
آج ہم بھی اُسی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ آپ کے جاری کردہ
کام کو آگے بڑھائیں۔ چونکہ یہ کام ہماری ہمت اور طاقت سے بالا ہے اور خدا تعالٰی کی نصرت
کے بغیر سرانجام نہیں دیا جاسکتا اس لئے آؤ ہم سب مل کر اُسی سے دعا کرتے ہیں:۔
اے خدا تو آپ ہی ہماری زبانوں ، ہمارے قلوب‘ ہمارے افکار ہمارے
کاموں، ہمارے وقتوں، ہماری سعی ہمارے خیالات ہمارے احساسات
ہمارے جذبات ہمارے دین اور ہماری دنیا میں برکت دے تاکہ تیرے نام کو
بلند کرنے میں ہم کامیاب ہو سکیں۔ ہم دنیا میں ہوں یا نہ ہوں مگر محمد مالی کیم کا
لایا ہو ا دین دنیا میں قائم ہو جائے۔ تیرا کلام دنیا میں قائم ہو۔ شیطان کی
حکومت جاتی رہے اور تیری ہی حکومت قائم ہو ۔ آمین۔
(۴) تقریر دلپذیر
یہ وہ تقریر ہے جو حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر۱۹۲۷ء کو فرمائی۔
حسب معمول حضور نے دوران سال جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے متفرق امور کا ذکر
فرمایا۔ ابتداء میں حضور نے جلسہ گاہ کی تنگی کا ذکر کر کے کارکنان کو ہدایت فرمائی کہ وہ ہر سال
جلسہ گاہ پہلے کی نسبت بڑی تیار کیا کریں کیونکہ خدا تعالی کے فضل سے ہر سال آنے والوں کی
تعداد بڑھ جاتی ہے۔ جگہ اتنی وسیع ہونی چاہئیے کہ دوست آرام سے بیٹھ کر تقاریر سن سکیں۔
اس سال پہرہ کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔ حضور نے اس کی ضرورت اور اہمیت سے احباب کو

انوار العلوم جلد ۱۰
८
تعارف کتب
آگاہ فرمایا اور اس سلسلہ میں انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔
دوران سال فوت ہونے والے چند اصحاب کی دائمی جدائی پر حضور نے رنج و ملال کا
اظہار فرمایا۔ آپ نے خاص طور پر حضرت مولوی عبداللہ صاحب سنوری کا ذکر کیا جو نہ صرف
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے ساتھی تھے بلکہ اپنے ساتھ حضور کا ایک بڑا نشان بھی
رکھتے تھے۔ سُرخ چھینٹوں والا حضور کا کرتہ ان کے پاس تھا جو ان کے دفن ہونے کے ساتھ
ہی دفن ہو گیا۔
راجپال کے واقعہ کا ذکر کر کے حضور نے فرمایا کہ مذاہب میں حقیقی صلح تب ہی ہو سکتی
ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بتائے ہوئے طریق پر عمل کیا جائے گا اور وہ
ہے کہ ہر مذہب کے لوگ اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کریں دوسروں کی عیب جوئی نہ کریں۔
دوسروں کا نقص بیان کرنے سے اپنے مذہب کی سچائی ثابت نہیں ہوتی۔ فرمایا کہ اس سال
تبلیغی کام بہت اچھا ہوا ہے۔ آپ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے دورہ کولمبو اور حضرت
مولوی عبدالرحیم صاحب نیر کے حیدر آباد کن جانے اور وہاں ان کی کامیابیوں کا ذکر فرمایا۔
حضور نے بیرونی ممالک میں کام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ لندن میں مسلم پولیٹیکل لیگ کا قیام
اہم بات ہے تاکہ مسلمانوں کے مطالبات انگریز قوم تک پہنچائے جاسکیں۔ فرمایا کہ اس سال جو
لوگ انگلستان میں مسلمان ہوئے ہیں وہ علمی لحاظ سے خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ دیگر کئی ممالک
سے بھی خوشکن تبلیغی رپورٹیں وصول ہوتی ہیں۔ فرمایا کہ افریقہ میں بھی اس سال اچھا کام ہوا
ہے۔ کئی جگہ نئی جماعتیں قائم ہوتی ہیں وہ لوگ تعلیم میں ترقی کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ نے
ہمارے مبلغ کی تعلیمی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ ماریشس کے متعلق فرمایا کہ جب
ہمارے مبلغ وہاں گئے تھے تو وہاں صرف ایک احمدی تھا۔ اب ہزاروں ہیں اور بہت سی جگہ اپنی
مساجد بن گئی ہیں۔
حضور نے فرمایا کہ ان خوشیوں کے ساتھ ایک رنج کی بات کا بھی ذکر کرتا ہوں۔ آپ
نے فتنہ مستریان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے واقعات سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ الہی سلسلوں
میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہاں ان فتنہ پروازوں کی شرارتوں اور چالوں سے واقف رہ کر
اصلاح کی کوشش ضرور ہونی چاہیے۔ جماعت اگر اپنی اصلاح کرلے تو انہیں کوئی نقصان

انوار العلوم جلد ۱۰
تعارف کتب
پہنچا سکتا۔ اصلاح نفس کیلئے حضور نے قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا
هر روز مطالعہ ضروری قرار دیا۔ اس کے بغیر اصلاح نہیں ہو سکتی۔ فرمایا کہ ہر جگہ باقاعدگی سے
درس جاری کئے جائیں۔
حضور نے فرمایا کہ مسلمانوں کے باہمی تعاون کیلئے بھی کوشش کرنی چاہیے اس سلسلہ
میں غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
ابھی تک مسلمانوں میں ایسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو سمجھتے ہیں کہ
ہم ان کے دشمن ہیں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے ہم سے زیادہ مسلمانوں کا
خیر خواہ اور کوئی نہیں ملے گا۔ جس طریق پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اپنی جماعت کو چلایا ہے اور جو روح اس میں پیدا کی ہے اس کی
وجہ سے ہم مسلمانوں کے اتنے خیر خواہ ہیں کہ وہ خود بھی اپنے اتنے خیر خواہ
نہیں ہیں۔ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے
کہ جہاں اُن پر سختی ہو وہاں بھی صبر سے کام لیں۔ اگر کوئی گالیاں دے تو اس
کے جواب میں گالی نہ دیں بلکہ یہ کہیں کہ ہم اس کیلئے تیار نہیں۔ ہاں
مسائل پر اگر چاہو تو گفتگو کرلو۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ کہیں فتنہ و فساد نہ
پیدا ہو بلکہ معمولی رنجش اور کبیدگی بھی پیدا نہ ہو کیونکہ لڑائی جھگڑے سے
تبلیغ کو فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ نقصان ہوتا ہے۔ ہاں دوسروں کی جس قدر
ہمدردی کرو گے اور اُن کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ گے اس قدر زیادہ ترقی
کرو گے۔
=
(۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے
تقریر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۸
دسمبر۱۹۲۷ء کو فرمائی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارناموں کا شمار مشکل ہے۔ آپ کی

انوار العلوم جلد ۱۰
۹
تعارف کتب
ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی خاص راہنمائی میں خدمت دین اسلام میں گزری۔ حضور نے اسلام
کی برتری اور غلبہ کیلئے دن رات ایک کردیا۔ پس آپ کے کارناموں کی تفصیل بہت لمبی ہے۔
اس تقریر میں حضرت مصلح موعود نے مثال کے طور پر حضور کے پندرہ کارناموں کا ذکر فرمایا
ہے۔ مضمون کی اہمیت واضح کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:۔
یہ مضمون جماعت سے ایسا تعلق رکھتا ہے کہ اسے زندگی اور موت کا
سوال کہا جاسکتا ہے۔ اور جس طرح میں اس مضمون کو اپنی جماعت کے
لوگوں کے ذہن نشین کرنا چاہتا ہوں اگر وہ اس طرح ذہن نشین کرلیں تو تبلیغ
میں انشاء اللہ بہت بڑی آسانی ہو سکتی ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا
پڑتا ہے کہ جماعت نے اس وقت تک اس مسئلہ کے متعلق بہت بے پروائی
سے کام لیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کاموں پر
تفصیلی طور سے نظر نہیں ڈالی گئی۔ میں نے بار ہا لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ بتاؤ
تو مرزا صاحب کے آنے کی ضرورت کیا تھی؟ اگر ہم مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے کارناموں پر تفصیلی نظر ڈالیں تو وہ تمام باتیں موجود نظر آتی ہیں
جن کیلئے آپ کا آنا ضروری تھا۔ اور اس سوال کا جواب ایسا اہم اور اتنا وزنی
ہے کہ اگر اسے تفصیل بیان کیا جائے تو کوئی حق پسند اس کا انکار نہیں
کر سکتا یہ سوال ایسا اہم ہے کہ اس کے سمجھے بغیر کوئی سمجھدار شخص سلسلہ
کی طرف مائل نہیں ہو سکتا۔"
حضور نے وضاحت فرمائی کہ انبیاء نهایت باریک روحانی اثر دنیا میں چھوڑتے ہیں جو مادی
طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہاں عقلی طور پر سمجھا جاسکتا ہے کہ نبی نے بیج کے طور پر ایسی چیز
چھوڑی ہے جو عظیم الشان نتیجہ پیدا کرے گی۔
حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پندرہ کارناموں کا تفصیل سے ذکر فرمایا ہے۔
(1) خدا تعالی کی ہستی کا ثبوت اور اس کی صفاتِ کاملہ کا بیان۔
(۲) کام کرنے والی جماعت قائم کردی۔
(۳) صفات الہی کے بارہ میں غلط خیالات کا رو فرمایا۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۰
تعارف کتب
(۴) کلام الہی کی عظیم الشان فضیلت کو ظاہر کیا۔
(۵) ملائکہ کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ فرمایا۔
(1) انبیاء کے بارہ میں غلط خیالات کو دور کیا۔
(۷) معجزات کی حقیقت کو واضح فرمایا۔
(۸) شریعت کی عظمت کو قائم کیا۔
(۹) عبادات کے سلسلہ میں غلطیوں کی اصلاح فرمائی۔
(۱۰) مسائل فقہ کی اصلاح کی۔
(10) عورتوں کے حقوق قائم کئے۔
(۱۳) انسانی اعمال کی اصلاح اور درستی فرمائی۔
(۱۳) اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان کئے۔
(۱۴) امن عالم قائم کیا۔
(۱۵) حیات آخرت کے متعلق خیالات کی اصلاح فرمائی۔
حضرت مسیح موعود کے ان کارناموں کو آپ نے دلائل سے ثابت کیا اور ان کی پوری
وضاحت کرنے کے بعد فرمایا:-
میں نے آپ کے کاموں کی تعداد پندرہ بتائی ہے لیکن اس کے یہ معنے
نہیں کہ آپ کا کام یہیں ختم ہو گیا ہے۔ آپ کا کام اس سے بہت وسیع ہے
اور جو کچھ کہا گیا ہے یہ اصولی ہے اور اس میں بھی انتخاب سے کام لیا گیا
ہے۔ اگر آپ کے سب کاموں کو تفصیل سے لکھا جائے تو ہزاروں کی تعداد
سے بھی بڑھ جائیں گے۔ اور میرے خیال میں اگر کوئی شخص انہیں کتاب کی
صورت میں جمع کردے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ منشاء
پورا ہو سکتا ہے جو آپ نے براہین احمدیہ میں ظاہر فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ کہ
اس کتاب میں اسلام کی تین سو خوبیان بیان کی جائیں گی۔"
حضور نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی مختلف کتب میں تین سو
سے کہیں زیادہ اسلام کی خوبیاں بیان فرمادی ہیں اور اس طرح اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ اب اگر کوئی

انوار العلوم جلد ۱۰
تعارف کتب
شخص حضور کی متفرق کتب سے ان خوبیوں کو جمع کر کے ایک کتاب کی صورت میں مرتب کر دے
تو یہ ایک اچھا کام ہو گا۔
(1) جامعہ احمدیہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو ابتداء سے ہی یہ خیال تھا کہ جماعت احمدیہ کی عالمگیر
تبلیغی و تربیتی ضروریات کیلئے مدرسہ احمدیہ کو ترقی دے کر اسے ایک عربی کالج تک پہنچانا ضروری
ہے۔ چنانچہ حضور نے سکیم تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی مقرر فرمائی۔ انجام کار اپریل ۱۹۲۸ء میں
جامعہ احمدیہ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا گیا۔ مدرسہ احمدیہ کی مولوی فاضل کلاس
کو اس نئے ادارہ میں منتقل کر دیا گیا۔ جامعہ احمدیہ کے درجہ اولی اور ثانیہ میں امتحان
مولوی فاضل کی تیاری کرائی جانے لگی۔ اور درجہ ثالثہ و رابعہ میں مبلغین کی کلاس کی۔ ابتدائی
طور پر جامعہ احمدیہ اس کو ٹھی میں شروع ہوا جو گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ پھر
انتظامات مکمل ہونے پر ۲۰ مئی ۱۹۲۸ء کو حضور نے اس کا افتتاح فرمایا۔ حضور نے اس نئے
ادارہ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :-
خدا تعالیٰ کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد اور ہدایت کے
ماتحت مدرسہ احمدیہ قائم کیا گیا تا کہ اس میں ایسے لوگ تیار ہوں جو وَلْتَكُن
مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ کے منشاء کو پورا کرنے والے ہوں
بے شک اس مدرسہ سے نکلنے والے بعض نوکریاں بھی کرتے ہیں
مگر یہ اس لئے نہیں بنایا گیا کہ اس سے تعلیم حاصل کرنے
والے نوکریاں کریں بلکہ اصل مقصد یہی ہے کہ مبلغ بنیں۔ اب یہ دوسری
کڑی ہے کہ ہم اس مدرسہ کو کالج کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ تبلیغ کے
لحاظ سے یہ کالج ایسا ہونا چاہیے کہ اس میں نہ صرف دینی علوم پڑھائے جائیں

انوار العلوم جلد ۔)
بلکہ دوسری زبانیں بھی پڑھائی جانی ضروری ہیں۔ ہمارے جامعہ میں بعض
کو انگریزی، بعض کو جرمن، بعض کو سنسکرت، بعض کو فارسی، بعض کو
تعارف کتب
روسی، بعض کو سپینش وغیرہ زبانوں کی اعلیٰ تعلیم دینی چاہئیے۔"
حضور نے جامعہ احمدیہ کے ابتدائی طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ان کی ذمہ داریوں
کی طرف توجہ دلائی۔ فرمایا کہ ان کے سامنے عظیم الشان کام اور بہت بڑا مستقبل ہے۔ انہیں
چاہیے کہ اپنے اعمال کردار اور قربانیوں سے ایسی بنیاد رکھیں کہ آئندہ اس پر عظیم عمارت تعمیر
ہو سکے۔ ان کے سامنے ایک ہی مقصد اور ایک ہی غایت ہو اور وہ یہ کہ اسلام کا کلمہ بلند ہو۔
آخر میں حضور نے دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ جامعہ میں برکت دے۔ طالبعلموں کا حامی و ناصر
ہو اور انہیں توفیق عطا کرے کہ وہ اپنے اعلیٰ مقصد اور مدعا میں کامیاب و کامران ہوں۔
(۷) سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل
سائمن کمیشن کے پنجاب آنے پر پنجاب کو نسل کے ممبران نے فیصلہ کیا کہ وہ کمیشن سے
تعاون کرے گی۔ نمائندگی کیلئے کونسل نے سات ممبروں پر مشتمل ایک کمیٹی کا انتخاب کیا۔ ان
سات میں سے صرف دو ممبر مسلمان تھے۔ اس پر مسلم اخبارات اور پبلک میں اظہار ناراضگی
کیا گیا۔ کیونکہ مسلمان جو صوبہ میں بچپن فیصد تھے انہیں تھیں فیصدی سے بھی کم نمائندگی ملی
اور ہندو جن کی آبادی صوبہ میں اٹھائیس فیصد تھی انہیں بیالیس فیصدی نمائندگی دے گی گئی۔
اس موقع پر حضور نے (۲۱) مئی ۱۹۲۸ء کو یہ پمفلٹ تحریر فرمایا۔ حالات کا تجزیہ کرتے
ہوئے حضور نے مسلمانوں کی ناراضگی کو درست قرار دیا تا ہم فرمایا کہ اگر اس بناء پر مسلمان
ممبروں کو استعفاء دینے پر مجبور کیا گیا تو بھی کوئی مفید تبدیلی نہیں ہو سکے گی اور انجام کار
مسلمان ہی نقصان میں رہیں گے۔ حضور نے تجویز پیش فرمائی کہ اس صورت حال پر غور کرنے
کیلئے مسلمان نمائندوں کا ایک اجلاس بلایا جائے جس میں کونسل اور مقتدر اسلامی اخبارات
کے نمائندے بھی شامل ہوں۔ اس اجلاس میں غور و فکر کرکے آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار
کیا جائے۔
حضور کا یہ مضمون اتنا بروقت اور مؤثر تھا کہ "انقلاب" اخبار نے بھی اس کی تائید کی

آج 10 میں سے 10 باقی