تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 2
انوار العلوم جلد 10
اور اسے اپنے ۲ جون ۱۹۲۸ء کے پرچہ میں شائع کیا۔
(۸) عورتوں کو غلامی سے نجات دلانے والا نبی
تعارف کتب
رسول کریم ملی علم کی پاک سیرت اور ارفع شان کے اظہار کیلئے ادارہ ”الفضل نے ۱۳
جون ۱۹۲۸ء کو نہایت شاندار اور ضخیم " خَاتَمَ النَّبِيِّن نمبر شائع کیا۔ یہ نمبر ممتاز علماء سلسلہ
مشهور غیر از جماعت زعماء اور غیر مسلم اصحاب کے بلند پایہ مضامین پر مشتمل تھا۔ ادارہ الفضل
کی خواہش پر اس نمبر کیلئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ مضمون رقم فرمایا۔ اس میں حضور
نے نبی کریم ﷺ کے اُس احسان عظیم کا ذکر فرمایا ہے جو آپ نے مظلوم طبقہ نسواں کی
آزادی اور نجات کے سلسلہ میں سرانجام دیا۔ مضمون کے شروع میں حضور تحریر فرماتے ہیں:-
وو
رسول کریم ﷺ کی آمد سے پہلے عورتیں ہر ملک میں غلام اور مملوک
کی طرح تھیں۔ اور ان کی غلامی مردوں پر بھی اثر ڈالے بغیر نہیں رہ سکتی
تھی کیونکہ لونڈیوں کے بچے آزادی کی روح کو کامل طور پر جذب نہیں
کر سکتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیشہ سے عورت اپنی خوبصورتی
یا خوبصیرتی کے زور سے بعض مردوں پر حکومت کرتی چلی آئی ہے لیکن یہ
آزادی حقیقی نہ تھی کیونکہ یہ بطور حق کے حاصل نہ تھی بلکہ بطور استثناء
کے تھی اور ایسی استثنائی آزادی کبھی صحیح جذبات پیدا کرنے کا موجب نہیں
ہو سکتی۔ رسول کریم ال کی بعثت آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے ہوئی
ہے۔ اُس وقت تک کسی مذہب اور قوم میں عورت کو ایسی آزادی حاصل نہ
تھی کہ اُسے بطور حق کے وہ استعمال کر سکے ۔ “
اس کے بعد حضور نے عورت کی محرومیوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا کہ نہ وہ جائیداد کی
مالک ہو سکتی تھی نہ ترکہ سے اُسے کوئی
و جور کے باوجود اسے
علیحدگی کا حق حاصل نہیں تھا لیکن مرد جب چاہے بغیر کسی قسم کے حقوق کی ادائیگی کے اُسے
الگ کر دیتا تھا۔ خاوند کی وفات پر وہ اس کے رشتہ داروں کی ملکیت سمجھی جاتی تھی وہ جس سے
چاہتے اس کی شادی کر دیتے یا دوسروں کے ہاتھ فروخت کردیتے۔ بے شمار ظلم تھے جو اس
९९
حصہ ملتا تھا۔ خاوند کے ظلم
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۴
تعارف کتب
بے کس جان پر کئے جاتے تھے۔ نبی کریم ﷺ کی آمد سے عورت کو ان مظلموں سے نجات
ملی۔ آپ نے یک قلم ان کو مٹادیا اور فرمایا کہ مرد اور عورت بلحاظ انسانیت برابر ہیں جس طرح
مرد کو بعض حقوق عورت پر حاصل ہیں اسی طرح عورت کو مرد پر حقوق حاصل ہیں۔ حقوق کی
قدرے تفصیل بیان کرنے کے بعد حضور فرماتے ہیں:۔
یہ وہ تعلیم ہے جو رسول کریم ال نے اُس وقت دی جب اس کے
بالکل بر عکس خیالات دنیا میں رائج تھے۔ آپ نے ان احکام کے ذریعہ عورت
کو اُس غلامی سے آزاد کرا دیا جس میں وہ ہزاروں سال سے مبتلا تھی جس
میں وہ ہر ملک میں پابند کی جاتی تھی۔ جس کا طوق ہر مذہب اس کی گردن میں
ڈالتا تھا۔ ایک شخص نے ایک ہی وقت ان دیرینہ قیود کو کاٹ دیا اور دنیا بھر
کی عورتوں کو آزاد کر دیا۔"
(۹) دنیا کا محسن
ہندوستان میں رسول کریم اللی کی شانِ اقدس کے خلاف ہندوؤں کی گستاخیاں دن
بدن بڑھتی جارہی تھیں۔ ۱۹۲۷ء میں انہوں نے کتاب ”رنگیلا رسول" اور رسالہ ”ورتمان"
شائع کرکے حضور کے خلاف زبان درازی میں انتہا کر دی۔ اس کے نتیجہ میں ملک میں
فرقہ وارانہ کشیدگی نہایت خطرناک شکل اختیار کر گئی ۔ اس موقع پر الی القاء کے مطابق حضرت
مصلح موعود نے نبی کریم ﷺ کی ناموس و حرمت کی حفاظت کیلئے سیرۃ النبی " " کے جلسوں
کی بنیاد رکھی اور ارشاد فرمایا کہ ملک بھر میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی جہاں احمدی موجود ہیں
ہر سال یہ جلسے منعقد کئے جائیں اور ان میں آنحضرت ا کی پاک سیرت اور ارفع شان
کھول کر بیان کی جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اس مقدس رسول نے انسانیت پر
کیا کیا احسان کئے اور ان کی بہتری کیلئے کیا کیا قربانیاں دیں۔ آپ نے فرمایا کہ رسول کریم ا
کی سوانح پر اس کثرت سے اور اس قدر زور دار لیکچر دیئے جائیں کہ ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کی
شان اور آپ کی پاکیزہ زندگی سے آگاہ ہو جائے اور کسی کو آپ کے خلاف زبان درازی کی
جرأت نہ رہے۔ فرمایا کہ بہتر طریق یہی ہے کہ رسول کریم اللہ کی زندگی کے اہم شعبوں کو
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵
تعارف کتب
لے لیا جائے اور ہر سال خاص انتظام کے ماتحت سارے ہندوستان میں ایک ہی دن ان پر
روشنی ڈالی جائے۔
حضور نے تحریک فرمائی کہ اس سلسلہ میں ۷ اجون ۱۹۲۸ء کو ملک بھر میں جلسے منعقد
کرکے اس نیک اور مقدس کام کی ابتداء کی جائے۔ چنانچہ سارے ہندوستان میں اور بعض
بیرونی ممالک میں بھی سیرۃ النبی کے جلسے کئے گئے اور مسلمان اور غیر مسلم دونوں نے نبی کریم
ا کی سیرت طیبہ پر کمال حسن و خوبی سے تقاریر کیں اور خدمتِ انسانیت کے بارہ میں
حضور کے زریں کارنامے بیان کئے۔ اس دن قادیان میں بھی ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا۔
اس جلسہ کے آخری اجلاس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تقریر فرمائی جو تین گھنٹہ تک
جاری رہی۔ یہی تقریر بعد ازاں بعنوان "دنیا کا محسن" کتابی صورت میں شائع ہوئی۔ اس
یر معارف تقریر میں حضور نے آنحضرت ا کی پاکیزہ سیرت بنی نوع انسان پر آپ کے
عظیم احسانات اور بے نظیر قربانیوں کا نہایت مدلل اور اچھوتے انداز میں تفصیلاً ذکر فرمایا ہے۔
نیزان اعتراضات کا جو نبی کریم ا کی مقدس زندگی پر مخالفین کی طرف سے کئے جاتے ہیں
محکم دلائل اور تاریخی واقعات کی بناء پر رد فرمایا ہے۔ آپ نے حضرت رسول کریم ا
کے تقدس، احسانات اور قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد فرمایا:-
یہ وہ وجود ہے جسے آج دنیا برا بھلا کہتی ہے اور جس کے روشن وجود کو
چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمام مذاہب کے سنجیدہ
اور شریف آدمی آنحضرت اللہ کے احسانات اور قربانیوں اور پاکبازیوں کا
علم حاصل کرکے آپ کا ادب کرنا سیکھیں گے اور آپ کو بنی نوع انسان کا
محسن سمجھ کر آپ کو اپنا ہی سمجھیں گے جس طرح کہ وہ اپنے قومی نبیوں کو
سمجھتے ہیں۔ اور مسلمان آپ کی زندگی کے حالات معلوم کرکے آپ کے
نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے اور اس عظیم الشان نعمت کی جو
خدا تعالیٰ نے انہیں دی ہے ناشکری نہیں کریں گے۔“
انوار العلوم جلد )
14
تعارف کتب
(۱۰) دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ
حضور نے یہ مضمون احباب جماعت کو مالی قربانیوں کی طرف خاص توجہ دلانے کیلئے ۲۳
جون ۱۹۲۸ء کو تحریر فرمایا۔ دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:-
اے عزیزو! اب ہمارا نیا مالی سال شروع ہو چکا ہے اور جیسا کہ میں پہلے
اعلان کر چکا ہوں جب تک ہمارے خزانہ کی مالی حالت درست نہ ہو جائے
اُس وقت تک ہماری جماعت کیلئے ضروری ہے کہ وہ علاوہ معمولی چندوں
کے ہر سال ایک خاص چندہ بھی دیا کریں تاکہ معمولی چندوں کی کمی پوری
ہو سکے اور سلسلہ کے کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔“
حضور نے چندہ خاص کی ضرورت اور اس کی تفصیل بیان فرمائی اور احباب جماعت کو وقت
کے تقاضا کو سمجھ کر قربانی کرنے کی تلقین فرمائی۔ مضمون کو ختم کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
میں آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ لوگوں کے سینوں کو میری آواز
پر لبیک کہنے کیلئے کھول دے اور ہر ایک جو اس اعلان کو پڑھے نہ صرف
اُسے اس پر لبیک کہنے کی توفیق دے بلکہ وہ درد اور اخلاص سے دوسروں کو
بھی اس طرف متوجہ کرے تاکہ خدا کے فضل کے دروازے کھل جائیں
اور اس کی رحمت کی چادر ہمیں ڈھانپ لے۔ اے میرے خدا تو ایسا ہی کر۔“
(1) ”پیغام صلح کا پیغام جنگ
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جب ملک بھر میں جلسہ ہائے سیرۃ النبی" کی بنیاد رکھی
اور اللہ تعالی نے آپ کی اس بابرکت تحریک کو کامیاب و کامران کیا تو غیر مبائعین کی
لاہوری جماعت نے حسد کی وجہ ہے اس نیک کام کی بھی مخالفت شروع کردی۔ یہاں تک کہ
انہوں نے ”پیغام صلح" ۱۷ جولائی ۱۹۲۸ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو مخاطب کرتے ہوئے
لکھا:۔
ان کا اختیار ہے کہ وہ جو چاہیں کریں صلح کریں یا جنگ کریں ہم دونوں
انوار العلوم جلد ۱۰
14
تعارف کتب
حالتوں میں ان کے عقائد کے خلاف جو اسلام میں خطرناک تفرقہ پیدا کرنے
والے ہیں ہر حال میں جنگ کریں گے ۔"
اس کے جواب میں حضور نے ۱۸ جولائی ۱۹۲۸ء کو یہ مضمون تحریر فرمایا۔ آپ نے واضح
کیا کہ ہم تو صرف مدافعانہ لکھتے ہیں پہل نہیں کرتے۔ ”پیغام صلح" جو صلح جو کچھ ہمارے خلاف لکھتا
ہے اور جس طرز سے لکھتا ہے اس سے بیسواں حصہ بھی ہم نہیں لکھتے۔ تعصب کی وجہ سے
ان کو ہمارے اچھے کام بھی بڑے نظر آتے ہیں۔ حضور فرماتے ہیں:-
حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ تحریر فرمایا تھا کہ پیغام صلح نہیں وہ پیغام
جنگ ہے۔ اور آج کھلے لفظوں میں پیغام صلح نے ہمیں پیغام جنگ دیا ہے اور
صرف اس بات سے چڑ کر کہ کیوں ہم نے رسول کریم اس کی حفاظت
کیلئے اور آپ کے خلاف گالیوں کا سد باب کرنے کیلئے ہندوستان اور
ہندوستان سے باہر ایک ہی دن سینکڑوں جلسوں کا انعقاد کیا ہے۔ میں اس جرم
کا مجرم بے شک ہوں اور اس جرم کے بدلہ میں ہر ایک سزا خوشی سے
برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اور چونکہ اس اعلان جنگ کا موجب ہمارے
عقائد نہیں کیونکہ انہیں عقائد کے معتقد خود مولوی محمد علی صاحب بھی رہے
ہیں اور سب فرقہ ہائے اسلام ان کے معتقد ہیں بلکہ ہماری خدمات اسلام ہیں
اس لئے میں اس چیلنج کو خوشی سے منظور کرتا ہوں۔“
حضور نے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اب ان پر فرض عائد ہوتا ہے
کہ وہ دفاع کیلئے تیار ہو جائیں اور ایک سچے مسلمان کی طرح جو بزدل نہیں ہوتا اس سلسلہ
میں ہر قربانی کیلئے تیار رہیں۔ آپ نے جماعت کو ہوشیار ہو کر کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے
فرمایا:
پس خدا تعالی کیلئے نہ کہ اپنے نفسوں کیلئے ان صداقتوں کے پھیلانے کیلئے
مستعد ہو جاؤ جو خدا تعالی نے آپ کو دی ہیں۔ اور اس بغض اور کینہ کو
انصاف اور عدل کے ساتھ مٹانے کی کوشش کرو جس کی بنیاد ان لوگوں نے
رکھی ہے۔ اور اس فتنہ اور لڑائی کا سد باب کرو جس کا دروازہ انہوں نے
کھولا ہے۔ اور کوشش کرو کہ مسلمانوں کے اندر اس صحیح اتحاد کی بنیاد
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۸
تعارف کتب
پڑ جائے جس کے بغیر آج مسلمانوں کا بچاؤ مشکل ہے۔“
(۱۳) اظهار حقیقت
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جب ملک بھر میں جلسہ ہائے سیرۃ النبی" منعقد کرنے کی
تحریک فرمائی تو جونہی اس کی کامیابی کے آثار نظر آنے لگے مولوی محمد علی صاحب اور ان کے
رفقاء نے اس تحریک کی مخالفت شروع کردی۔ اس مخالفت کی حقیقت کو ظاہر کرنے کیلئے حضور
نے ۲۸ جولائی ۱۹۲۸ء کو یہ مضمون تحریر فرمایا جو اظہارِ حقیقت" کے نام سے ٹریکٹ کی
صورت میں شائع ہوا۔ حضور فرماتے ہیں کہ اہل پیغام کی یہ دیرینہ عادت ہے کہ وہ ہر اس
تحریک کی جو میری طرف سے ہو مخالفت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ اُن کے نزدیک اگر ہماری
جماعت سے کوئی نیک کام سرانجام پائے گا تو لوگ اس کی طرف متوجہ ہو جائیں گے اور اس
سے ان کے کام کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا یہی خوف دراصل ان کی موجودہ مخالفت کا سبب ہے۔
مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء نے ۷ اجون ۱۹۲۷ء کے جلسہ ہائے یوم
خاتم النبین کی مخالفت کے دو اسباب بیان کئے ہیں:-
1- مرزا محمود احمد اور ان کے احباب رسول کریم ال کو خَاتَمَ النَّبِيِّن نہیں مانتے اسلئے ان
کا یہ حق نہیں کہ وہ خاتم النبین کی تائید میں جلسے کریں۔
۲- مولوی صاحب کے عقیدہ کے مطابق عام مسلمان رسول کریم ال کو خاتم النبین مانتے
ہیں اور آپ کے بعد کسی نبی کے قائل نہیں۔ اس لئے جماعت احمدیہ خان خاتم النبین کی تائید
میں جلسوں کا اعلان کرنا گویا غیر احمدی مسلمانوں کو دھوکا اور فریب دینا تھا۔
حضرت مصلح موعود نے اس ٹریکٹ میں ان امور کی مدلل تردید فرمائی ہے۔ آپ نے خود
مولوی محمد علی صاحب کی تحریرات سے ثابت کیا ہے کہ ان کی یہ باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
اپنے عقیدہ کو واضح کرتے ہوئے حضور تحریر فرماتے ہیں:۔
میرے نزدیک رسول کریم الله خَاتَمَ النَّبِيِّن ہیں جیسا کہ قرآن شریف
میں لکھا ہے۔ اور جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میرا میں عقید ہے۔
اور میں اس دعوی پر اللہ تعالیٰ کی غلیظ سے غلیظ
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۹
تعارف کتب
انہیں
قسم کھاتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اگر میں دل میں یا ظاہر میں رسول کریم
کے خاتم النبین ہونے کا منکر ہوں اور لوگوں کو دکھانے کیلئے اور
دھوکا دینے کیلئے ختم نبوت پر پر ایمان ظاہر کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی لعنت
مجھ پر اور میری اولاد پر ہو اور اللہ تعالیٰ اس کام کو جو میں نے شروع کیا ہوا
ہے تباہ و برباد کردے۔ میں یہ اعلان آج نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ میں نے اس
عقیدہ کا اعلان کیا ہے۔ اور سب سے بڑا ثبوت اس کا یہ ہے کہ میں بیعت
کے وقت ہر مبائع سے اقرار لیتا ہوں کہ وہ رسول کریم اللہ کو
خَاتَمَ النَّبِيِّن یقین کرے گا۔ مولوی محمد علی صاحب بھی میرے اس عقیدہ
اور میرے اس فعل سے اچھی طرح واقف ہیں باوجود اس کے مولوی
صاحب اور ان کے رفقاء کا یہ شائع کرنا کہ میں ختم نبوت کا منکر ہوں تقوی
اور دیانت کے خلاف فعل ہے۔ اور ہر شریف انسان ان کے اس فعل پر
انہیں ملامت کرے گا۔“
(۱۳) نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
(مسلمانوں کے حقوق اور نہرو رپورٹ)
ہندوؤں کی سیاسی جماعت کانگرس نے ۱۹ مئی ۱۹۲۸ء کو بمبئی میں ایک آل پارٹیز کانفرنس
طلب کی جس میں ہندوستان کا دستور اساسی تیار کرنے کیلئے پنڈت موتی لال نہرو کی صدارت
میں ایک سب کمیٹی مقرر کی گئی۔ اس کمیٹی کے دس ممبران میں سے صرف دو ممبر مسلمان تھے
وہ بھی ہندو اکثریت کے یک طرفہ فیصلوں سے مایوس ہو کر بعد میں عملاً علیحدہ ہو گئے۔
اس کمیٹی کا مجوزہ دستور ”نہرو رپورٹ" کے نام سے کانگرس کی طرف سے ۱۲۔ اگست
۱۹۲۸ء کو سارے ہندوستان کیلئے نمائندہ دستور کی حیثیت سے شائع کیا گیا۔
نہرو رپورٹ دراصل صرف ہندوؤں کی نیابت کرتی تھی۔ چند آدمی ایک جگہ جمع ہو گئے
اور کچھ ہم خیال لوگوں کو ساتھ ملا کر رپورٹ تیار کردی۔ نہ اس میں مسلمان جماعتوں کی
انوار العلوم جلد 10
۲۰
تعارف کتب
نمائندگی ہوئی اور نہ صحیح طور پر صوبوں کی اسی لئے انہوں نے مسلمانوں کے مطالبات نظر انداز
کر دیئے۔
چونکہ یہ ہندوؤں کے مفاد کی بات تھی اس لئے انہوں نے تو اس رپورٹ کی حمایت
کرنی ہی تھی لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ پڑھے لکھے مسلمان راہنماؤں کا ایک حصہ بھی اس
کی تائید میں اُٹھ کھڑا ہوا۔ ان کے لیڈر مولانا ابوالکلام آزاد تھے۔ ہندوؤں کی چرب زبانی کا اثر
مسلمان زعماء پر اتنا زیادہ تھا کہ ابتداء جناب محمد علی جناح بھی نہرو رپورٹ کے حامی تھے۔
ان حالات میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے محسوس کیا کہ اگر مسلمانوں کی بروقت
راہنمائی نہ کی گئی اور نہرورپورٹ کی حقیقت واضح کر کے اس کے خلاف احتجاج پر انہیں آمادہ
نہ کیا گیا تو قوی خطرہ ہے کہ رپورٹ دستور کی شکل میں نافذ ہو جائے گی اور مسلمان اپنے حقوق
سے محروم رہ جائیں گے۔ اس موقع پر اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ نہرو رپورٹ کا
علمی و عملی رنگ میں تجزیہ کرکے مسلمانوں کو اس کی مخالفت میں مضبوط پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا
جائے تاکہ وہ ہندوؤں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رہ کر اپنی قومی زندگی شاہراہ ترقی پر ڈال
سکیں۔ چنانچہ حضرت امام جماعت احمدیہ نے "شہرو رپورٹ" کی کاپی ملتے ہی مطالعہ کے بعد اس
کا رد لکھنا شروع کر دیا جو الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۲۸ء سے ۲ نومبر ۱۹۲۸ء تک سات قسطوں میں
مکمل ہوا اور بعد ازاں مسلمانوں کے حقوق اور نہرو رپورٹ" کے نام سے کتابی صورت میں
شائع کیا گیا۔
حضور نے فرمایا کہ جب قانون اساسی کے بناتے ہوئے مسلمانوں کی نیابت کا خیال نہیں
رکھا گیا تو آئندہ چھوٹے قوانین بناتے ہوئے مسلمانوں کے احساسات کا خیال کیسے رکھا جائے
گا؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر غور کرنے کے بعد آپ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ سکیم ہرگز
ملک کیلئے مفید نہیں ہو سکتی خصوصاً مسلمانوں کو تو اس سے سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے انہیں خاص قانونی حفاظت کی
ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں آپ نے سات اصولی مطالبات پیش کئے اور ہر مطالبہ کی
معقولیت کو دلائل سے ثابت کیا۔ آپ نے مسلمانوں کو ہوشیار کیا کہ وہ یہ خیال چھوڑ دیں کہ
اب جو کچھ بھی فیصلہ ہو جائے بعد میں اگر اس میں نقص معلوم ہوا تو اسے بدل دیا جائے گا۔
فرمایا کہ ایسا کرنا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ مسلمان اقلیت میں ہوں گے اور ہندو اکثریت میں۔
انوار العلوم جلد )
۲۱
تعارف کتب
ہندو اکثریت ہرگز ان کی بات نہیں مانے گی۔ حضور نے مسلمانوں کو بروقت انتباہ کے طور پر
فرمایا:
میں یہ نہیں کہتا کہ ہندوستان کی آزادی کیلئے کوشش نہ کرو۔ اب جبکہ
انگلستان نے خود فیصلہ کر دیا ہے کہ ہندوستان کو نیابتی حکومت کا حق ہے اس
کیلئے جو جائز کوشش کی جائے میں اس میں اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ
شریک ہوں۔ مگر جو چیز مجھ پر گراں ہے اور میرے دل کو بٹھائے دیتی ہے وہ
یہ ہے کہ مسلمان اپنے حقوق کی حفاظت کئے بغیر آئندہ طریق حکومت پر
راضی ہو جائیں اس کے نتائج نہایت تلخ اور نہایت خطرناک نکلیں گے اور
مسلمانوں کو چاہیے کہ جب تک کہ دونوں مسلم لیگز کی پیش کردہ تجاویز کو
قبول نہ کر لیا جائے اس وقت تک وہ کسی صورت میں بھی سمجھوتے پر راضی
نہ ہوں ورنہ جو خطرناک صورت پیدا ہوگی اس کا تصور کرکے بھی دل
کانپتا ہے ۔“
اس کتاب میں حضور نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو کیا کرنا
چاہیے۔ چنانچہ آپ نے چار تجاویز پر مشتمل ایک لائحہ عمل پیش فرمایا تاکہ مسلمان اس پر
عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکیں:۔
-۱- ایک آل پارٹیز مسلم کانفرنس منعقد کی جائے جس میں اصولی غور و فکر کرنے کے بعد ایک
سب کمیٹی بنائی جائے جو نہرو رپورٹ کا جائزہ لے کر اس کی خامیوں کو دور کرے اور ایک مکمل
قانون اساسی پیش کرے۔
۲۔ ہر شہر اور قصبے میں جلسے کرکے ریزولیوشن پاس کئے جائیں کہ ہم نہرو کمیٹی کی رپورٹ سے
متفق نہیں۔ یہ ریزولیوشن گورنمنٹ کو بھجوائیں جائیں۔
جمہور مسلمانوں کو شہرو رپورٹ کی خرابیوں سے آگاہ کیا جائے۔
-۴- انگلستان کی رائے عامہ پر بھی اثر ڈالنے کی کوشش کی جائے تا انہیں معلوم ہو جائے کہ
نہرورپورٹ لکھنے والے فرقہ وارانہ تعصب سے بالا نہیں رہ سکے۔
اس کتاب کی وسیع اشاعت کی گئی۔ حضور کی اس بروقت راہنمائی سے اونچے طبقہ کے
مسلمان زعماء بہت ممنون ہوئے اور مسلم سیاسی حلقوں میں اسے بہت پسند کیا گیا۔ کئی بڑے
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۲
تعارف کتب
لیڈروں نے اسے سراہا اور تعریفی خطوط لکھے۔ نیز شکریہ ادا کیا کہ حضرت امام جماعت احمدیہ
نے نہایت اہم ضرورت کے وقت مسلمانوں کی دستگیری کی ہے۔
حضور کی اس کتاب نے نہرو رپورٹ" کا طلسم توڑ دیا اور مسلمان عوام اور ان کے
لیڈروں کو صاف نظر آگیا کہ اس رپورٹ کے پوشیدہ مقاصد کیا ہیں۔ دراصل ہندو اس دستور
کے ذریعہ مسلمانوں کو حقوق سے محروم رکھ کر خود اُن پر ہمیشہ کیلئے حکومت کرنا چاہتے تھے۔
حضور کے بیان فرمودہ ولائل اور وضاحت سے مسلمان لیڈروں کی آنکھیں کھل گئیں اور اُن
کی غالب اکثریت نہرو رپورٹ کے خلاف ہو گئی یہاں تک کہ مسٹر محمد علی جناح جو پہلے اس
کے حق میں تھے وہ بھی آخر اس کے مخالف بن گئے۔ چنانچہ ۳۰ مارچ ۱۹۲۹ء کو روشن تھیٹر دہلی
کے اجلاس زیر صدارت جناب (محمد علی جناح صاحب مسلم لیگ نے فیصلہ کیا کہ وہ
نہرورپورٹ منظور کرنے سے قاصر ہے۔ (حیات محمد علی جناح" صفحہ ۱۸۳)
اس طرح حضور کی مساعی بفضل خدا کامیاب ہوئی اور مسلمان ہندوؤں کے جال میں
پھننے سے بچ گئے اور اپنے مطالبات پر مضبوطی سے قائم ہو گئے اور اس طرح حصول پاکستان
کی راہ ہموار ہوئی۔
(۱۴) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۲۶ دسمبر ۱۹۲۸ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی بیماری اور نقاہت کی وجہ سے اس موقع پر لمبی تقریر نہ فرماسکے۔
حضور نے مختصر طور پر احباب جماعت کو خلوص دل سے دعائیں کرنے کی تلقین فرمائی۔ آپ نے
فرمایا :
” میری غرض اس وقت یہاں آنے سے صرف یہ ہے کہ میں دعا کے ساتھ
اس جلسہ کا افتتاح کروں۔ میں اللہ تعالیٰ کا فضل سمجھتا ہوں کہ اُس نے مجھے
آج اس موقع پر یہاں آنے کی توفیق دی ورنہ پرسوں شام تک میں امید
نہیں کرتا تھا کہ آکر جلسہ کا افتتاح کر سکوں گا۔"
حضور نے دوستوں کو توجہ دلائی کہ ہماری دعائیں حقیقی دعائیں ہونی چاہئیں۔ آپ
درد بھرے الفاظ میں فرماتے ہیں:-
انوار العلوم جلد 10
۲۳
”اے میرے دوستو! بھائیو اور عزیزو! ہماری دعا ہمارے دلوں سے نکلے۔
خدا تعالیٰ پر یقین اور ایمان رکھتے ہوئے نکلے تاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول
ہو ہمارے لئے بابرکت ہو اور ہماری کوششیں اور محنتیں ضائع نہ ہوں۔"
(۱۵) فضائل القرآن (۱)
تعارف کتب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم فرزند کی خوشخبری دی تو
پیشگوئی میں یہ بیان کیا گیا کہ وہ فرزند دلبند علوم ظاہری اور باطنی سے پُر کیا جائے
جائے
گا۔ اور
اس پی
اس کے آنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ
تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو"
حضرت مصلح موعود کی ساری زندگی اس مقصد کو پورا کرتے ہوئے گزری اللہ تعالیٰ نے
آپ کو غیر معمولی علم دیا اور آپ نے اسے کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر کرنے میں پوری تندہی سے
صرف کیا۔ تفسیر کبیر، تفسیر کبیر، فضائل قرآن اور بے شمار تقاریر اس کا واضح ثبوت ہیں۔
۱۹۲۸ء کے جلسہ سالانہ پر حضور نے فضائل القرآن کے موضوع پر عظیم الشان تقاریر کا
ایک سلسلہ شروع فرمایا جو کئی سال تک چلتا رہا۔ اس سلسلہ کی چھٹی اور آخری تقریر حضور
نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۶ء کو فرمائی۔ ان تقاریر میں آپ نے قرآن شریف کے علوم و معارف اور
انوار و محاسن کچھ اس انداز میں بیان فرمائے ہیں کہ پڑھنے والے پر قرآنی فضیلت آشکار ہو جاتی
ہے اور وہ اس کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔
اس جلد میں صرف پہلی تقریر شامل ہے جو حضور نے ۲۸ دسمبر ۱۹۲۸ء کو جلسہ سالانہ
کے موقع پر قادیان میں فرمائی۔ اس تقریر میں آپ نے مختصر طور پر اس امر پر روشنی ڈالی ہے
کہ قرآن مجید پڑھنے اور اس کے مطالب عالیہ کو سمجھنے کیلئے کن امور پر غور کرنا ضروری ہے۔
اور یہ کہ مستشرقین یورپ اور دوسرے غیر مسلم اسلام اور قرآن کریم کے خلاف کیا کوششیں
کر رہے ہیں جبکہ اکثر مسلمان اس طرف سے غافل اور لاپرواہ بیٹھے ہیں۔
حضور نے فرمایا کہ آپ کے نزدیک قرآن کریم پر مجموعی نظر ڈالنے کیلئے درج ذیل امور
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۴
تعارف کتب
پر غور کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد آپ نے ضرورتِ قرآن، نزول قرآن، حفاظت قرآن
وغیرہ چوالیس امور بیان فرمائے کہ جن پر غور و فکر اور بحث کرنا اشد ضروری ہے جو آئندہ
انشاء اللہ تعالیٰ کسی وقت کی جائے گی۔ حضور نے مستشرقین یورپ کے اس اعتراض کا کہ
قرآن مجید ایک ہی دفعہ کیوں نازل نہ ہوا کا تفصیل سے جواب دیا۔ اسی طرح کئی دوسرے
اعتراضات کو بھی آپ نے بڑے بدلائل ادا کیا۔ آخر میں حضور نے محکم اور متشابہ آیات کے
بارہ میں بصیرت افروز روشنی ڈالی ہے۔
(٢) لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی تفسیر
حضور نے یہ تقریر ۱۴ جنوری ۱۹۲۹ء کو مسجد احمد یہ لاہور میں فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ
جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ سوال کیا گیا تھا کہ قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے لا يَمَسُّه
إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ که قرآن کو پاک اور مطہر لوگ ہی چھوئیں گے دوسرے لوگ اس تک پہنچ
نہیں سکیں گے۔ مگر ہم تو دیکھتے ہیں دنیا میں گندے سے گندے لوگ قرآن کریم کو ہاتھ لگا لیتے
ہیں اور طہارت کا خیال نہیں رکھتے۔ حضور نے فرمایا کہ چونکہ یہ سوال میری تقریر سے متعلق
نہیں تھا اس لئے میں نے جلسہ پر اس کا جواب نہ دیا اب اس موقع پر احباب کے فائدہ کیلئے
اس آیت کا مفہوم بیان کر دیتا ہوں۔ فرمایا کہ بعض لوگوں نے اس سوال کا یہ جواب دیا ہے کہ
اس سے یہ مراد نہیں کہ کوئی ناپاک انسان قرآن کریم کو چھو نہیں سکتا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ
کوئی ناپاک انسان قرآن مجید کو نہ چھوئے۔ یعنی یہ ایک حکم ہے کہ قرآن مجید کو باوضو ہو کر
ہاتھ لگایا جائے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ گناہ گار ہے۔
حضور نے فرمایا کہ سیاق و سباق کے لحاظ سے یہ مفہوم درست نہیں۔ علاوہ ازیں صحابہ
میں بھی اس بارہ میں اختلاف ہے۔ چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حائضہ
عورت قرآن کریم کو ہاتھ لگا سکتی ہے۔ کئی دیگر آئمہ نے بھی اس کی اجازت دی ہے۔ اس کے
بعد حضور نے اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم کے مطابق اس آیت کی بہت لطیف تفسیر فرمائی
ہے اور تفصیل سے اس کے کئی پہلو بیان فرمائے ہیں جن سے انسان کا ذہن مطمئن
ہو جاتا ہے۔ اختصار کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں ایک مفہوم درج کیا جاتا ہے۔ حضور فرماتے ہیں:-
اوم