تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۵
تعارف کتب
یہاں مس سے مراد ظاہری طور پر چھوٹا نہیں۔ ایک نجاست سے بھرا ہوا
انسان بھی قرآن کو چھو لیتا ہے۔ اگر وہ مسلمان ہو گا تو گناہ گار ہو گا اور اگر کافر
ہے تو وہ تو قرآن کو مانتا ہی نہیں۔ پس لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا مفہوم
یہ ہے کہ قرآن کی برکات اس کے فضائل اور اس کی رحمتوں سے حصہ
نہیں پاتے مگر مطہر لوگ۔ جو لوگ اس کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں وہی اس کی
برکات اور رحمتوں سے حصہ پاتے ہیں۔"
پس مطہر اور پاک لوگ ہی قرآن مجید کی برکات اور فیوض سے حصہ پاسکتے ہیں یہ نہیں
کہ جو کوئی بھی قرآن کے الفاظ پڑھے وہ حقیقی فائدہ اٹھا لے۔ مطہر لوگ ہی ایسا کر سکتے ہیں۔
(۱۷) رسول کریم اللہ ایک انسان کی حیثیت میں
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ادارہ الفضل نے شاندار خَاتَمَ النَّبِيِّن نمبر شائع کیا۔
اس میں جماعت کے بزرگوں کے علاہ غیر احمدی اکابر اور غیر مسلم انشاء پردازوں نے بھی
اسوۂ حسنہ رسول کریم ال کے اسوۂ حسنہ پر قابل قدر مضامین لکھے۔ حضرت مصلح موعود نے
اس نمبر کیلئے مندرجہ بالا عنوان سے یہ مضمون تحریر فرمایا اور بحیثیت انسان اسوۂ رسول کو اُجاگر
کیا۔ عنوان کی وضاحت کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:-
بظاہر یہ ایک عجیب بات معلوم دیتی ہے کہ وہ شخص جسے انبیاء کے سردار
کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اسے ایک انسان کی حیثیت میں بھی پیش کرنے کی
ضرورت محسوس ہو لیکن حق یہ ہے کہ باوجود نبوت کے دعوی کے کوئی
شخص اس سے بالا نہیں ہو سکتا کہ اس کی انسانیت پر بحث کی جائے کیونکہ
نبوت کمالات انسانی میں سے ایک کمال ہے اور انسانیت ہی کے کمالات کے
ظہور کیلئے اس کا وجود پیدا کیا گیا ہے۔"
حضور نے وضاحت فرمائی کہ کامل نبی کا کامل انسان ہونا ضروری ہے جب تک انسانیت
کے تمام لطیف خواص کسی انسان میں صحیح طور پر نشو و نمانہ پائیں وہ نبی نہیں ہو سکتا۔ فرمایا کہ
نبی کریم ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ جس طرح آپ

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۶
تعارف کتب
کامل نبی تھے اسی طرح آپ ایک کامل انسان بھی تھے۔ اپنے اہم کاموں کی وجہ سے آپ نے
انسانی جذبات کو نظر انداز نہیں کیا۔ بلکہ اُن کو بھی آپ نے انسانی تقاضوں کے مطابق ایسے
رنگ میں پورا کیا کہ تمام انسانوں کیلئے ایک کامل نمونہ قائم ہو گیا۔ مثال کے طور پر حضور نے
فرمایا کہ اچھا کھانا، ہنسی مذاق، صفائی پسندی انسانی تقاضے ہیں۔ آپ نے جاہل زاہدوں کی طرح
انہیں ترک نہیں کیا تاہم حدود اور قیود کا خیال رکھا۔ اس بارہ میں عمدہ تعلیم دی اور ساتھ ہی
اپنا عمدہ اُسوہ پیش کیا۔ اسی طرح دوسرے انسانی تقاضے جیسے میاں بیوی کا تعلق، اولاد کی پرورش
وغیرہ میں بھی آپ نے بحیثیت انسان کامل نمونہ قائم فرمایا تاکہ دوسرے انسان آپ کے نقش
قدم پر چل کر کامیابی حاصل کریں۔ تفصیل بیان کرنے کے بعد حضور فرماتے ہیں:۔
"محمد رسول اللہ ہم میں سے ایک انسان ہے اسی لئے اس کے نقش قدم پر
چلنے میں ہمیں کوئی محذر نہیں ہو سکتا۔ جو امر اس کیلئے ممکن ہے وہ دوسرے
انسانوں کیلئے بھی ممکن ہے۔ وہ ایسا نبی نہیں جو انسانیت کو نظر انداز کر کے
اپنے مقام کو حاصل کرتا ہے بلکہ ایسا نبی ہے جو انسانیت کو کامل کرتے ہوئے
اور اس کے دروازہ سے گزرتے ہوئے نبی بنتا ہے۔ اس کا ایک ہاتھ خدا کی
طرف ہے جو اس کا پیدا کرنے والا اور اسے ترقیات عطا فرمانے والا ہے اور وہ
اس کی برکتوں اور اس کے فضلوں کو مانگتا ہے۔ اور دوسرا ہاتھ اپنے ہم جنسوں
اور بھائیوں کی طرف ہے جنہیں وہ ہمت کرنے اور اپنے پیچھے چلے آنے اور
خدا تعالیٰ کی جنت میں داخل ہونے کا وعدہ دے رہا ہے اور کیوں نہ ہو کہ وہ
كَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَی کا مظہر ہے۔ خدا کی لاکھوں کروڑوں برکتیں
نازل ہوں تجھ پر اے کامل انسان"
(۱۸) رسول کریم ا ایک نبی کی حیثیت میں
شروع میں حضور نے وضاحت فرمائی کہ اخبار میں اہم مضامین پر قلم اٹھانے کے معنی
میں ہوتے ہیں کہ کسی ایک پہلو پر روشنی ڈال دی جائے ورنہ جو مضامین سینکڑوں صفحات کے
محتاج ہیں انہیں ایک دو صفحات میں لے آنا انسانی طاقت سے بالا کام ہے۔ اس لئے اختصار کے
XXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۷
پیش نظر اس مضمون میں یہی طریق اختیار کیا گیا ہے۔
فرمایا کہ قرآن کریم میں نبی کے چار کام بیان کئے گئے ہیں۔
1- اللہ تعالیٰ کی آیات کا سنانا
۲- کتاب کا سکھانا
تعارف کتب
۳- حکمت کی باتوں کی تعلیم دینا ۴۔ لوگوں کے نفوس کو پاک کرنا
نبی کریم اللہ نے یہ چاروں کام باحسن طریق سرانجام دئے۔ آیات سنانے کا مطلب
یہ ہے کہ نبی ایسی باتیں لوگوں کو بتاتا ہے جو امور غیبیہ پر ایمان لانے کا موجب ہوں۔
آنحضرت نے ہر ایک مخفی مسئلہ کو جس پر ایمان کی بنیاد تھی وہم اور شک کے بادلوں سے نکال
کر چمکتے ہوئے سورج کی روشنی میں رکھ دیا۔ تاکہ ہر شخص اُسے اپنی عقل کی آنکھ سے دیکھ
سکے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے صحابہ کا خدا تعالی کی ہستی اس کی اعلیٰ صفات صفات ملائکہ رسالت
اور بعث بَعْدَ الْمَوْتِ وغیرہ امور غیبیہ پر نہایت محکم یقین تھا۔ اسی طرح آپ نے تعلیم
کتاب و حکمت اور تزکیۂ نفس کے کام بھی نہایت اعلیٰ طور پر پورے کئے۔ آپ کے زمانہ کی
حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔
غرض ہر ایک عیب اُس وقت موجود تھا اور اس کے مقابل ہر ایک نیکی
مفقود تھی یہاں تک کہ بدی کا احساس بھی مٹ گیا تھا اور اس کے ارتکاب
پر بجائے شرمندگی محسوس کرنے کے فخر کیا جاتا تھا۔ اس زمانہ میں پیدا ہو کر
رسول کریم ﷺ نے اس قوم کو اپنی تربیت کیلئے چنا جو اس تاریک زمانہ
میں بھی سب قوموں سے گناہ اور بدی میں بڑھی ہوئی تھی۔ نظام حکومت
اس کے اندر اس قدر مفقود تھا کہ اسے سب سے زیادہ فخر اپنی لا مرکزیت پر
تھا۔ اس قوم کے اندر اپنی پاکیزگی کی روح آپ نے پھونکنی شروع کی
آپ نے اپنے نیک نمونہ سے اور مؤثر وعظ سے دنیا
کی اصلاح کا کام جاری رکھا۔ یہاں تک کہ وہ دن آگیا کہ پاکیزگی اور طہارت
کی خوبی کے دل قائل ہو گئے۔ روحانی مُردوں نے اپنے اندر ایک نئی روح
سوئے ہوؤں نے تمازت آفتاب، بیماروں نے صحت کے آثار اور کمزوروں
نے ایک طاقت کی لہر اپنے اندر محسوس کرنی شروع کی۔ دنیا کا نقشہ ہی بدل
گیا۔ جہاں ظلم اور تعدی کی حکومت تھی وہاں عدل اور انصاف کا دور دورہ

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۸
ہو گیا۔ جہاں جہالت کے بادل چھا رہے تھے وہاں علم کا سورج چمکنے لگا۔ دنیا نے
اس معجزانہ تغیر پر نظر ڈالی جو محمد رسول اللہ کی بے نفس جدوجہد نے پیدا
کر دیا تھا اور بے اختیار ہو کر چلا اٹھی کہ بے شک تو نبی ہے بلکہ نبیوں کا
سردار - اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ۔
تعارف کتب
(19) توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت اللہ کی تعلیم
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے سیرۃ النبی ﷺ کے جلسے ہر سال منعقد کرنے کی جو
عالمگیر تحریک فرمائی وہ بفضل خدا بہت مقبول ہوئی اور ملک کی دو بڑی قوموں یعنی مسلمانوں
اور ہندوؤں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موجب بنی۔ ۱۹۲۹ء میں حضور نے اس غرض
کیلئے ۲ جون کی تاریخ مقرر فرمائی کہ اس دن ہر جگہ جلسے کئے جائیں اور آنحضرت ا کی
سیرت پاک بیان کی جائے۔ حضور نے ان جلسوں میں تقاریر کے دو موضوع بھی مقرر فرمائے۔
1- توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم
۲- غیر مذاہب کے بارہ میں آنحضرت ﷺ کی تعلیم اور تعامل
اس کے مطابق ۲ جون ۱۹۲۹ء کو سارے ملک میں نہایت شاندار جلسے منعقد ہوئے جن
میں معزز غیر مسلم اصحاب نے بھی رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر پُر خلوص تقریریں
کیں۔ ان تقریروں سے رسول پاک ا سے ان کی عقیدت کا اظہار ہوتا تھا۔ اس دن
قادیان میں بھی ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مقررہ
موضوع پر ایک مبسوط اور نہایت اہم تقریر فرمائی۔ حضور نے فرمایا کہ مختلف مذاہب کی کتب کا
مطالعہ کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ساری اقوام اور تمام مذاہب توحید کے لفظ
پر جمع ہیں ہاں تشریحات میں اختلاف ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ دنیا میں جس قدر مذاہب قائم
ہیں وہ سب خدا کی طرف سے قائم کئے گئے ہیں۔ اس عقیدہ کی موجودگی میں یہ کہنا کہ پہلے
توحید نہ تھی درست نہیں۔ جب ہر قوم میں نبی آئے تو یقیناً ہر قوم میں توحید بھی قائم ہوئی۔
تاہم جس زمانہ میں رسول کریم ﷺ مبعوث ہوئے اُس وقت توحید مٹ چکی تھی۔ آپ
ایک ایسی قوم میں پیدا ہوئے جس کا کوئی مذہب نہ تھا۔ اس قوم میں پیدا ہو کر آپ نے توحید کو

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۹
تعارف کتب
ایسے کامل اور اعلیٰ رنگ میں پیش کیا کہ جس کی اور کہیں مثال نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ آپ
کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے مخالف بھی آپ کی عظمت اور بزرگی کو تسلیم کرتے ہیں۔
رسول کریم ﷺ نے لوگوں کو توحید کامل کی تعلیم دی۔ فرمایا کہ اصل توحید یہ ہے کہ
انسان کا خدا تعالیٰ سے کامل اتحاد اور وصال ہو جائے جب کوئی خدا تعالی کو پالے تو اسے توحید کامل
حاصل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس صورت میں اس کی اپنی خواہشات، اپنا وجود مٹ جاتا ہے اور
خدا ہی خدا باقی رہ جاتا ہے۔ توحید کے معنی ہیں خدا کو ایک بتانا اور ایک قرار دینا۔ یعنی اپنی
زبان کے اقرار کے علاوہ اپنے عمل سے بھی یہ ثابت کرنا کہ خدا ہی خدا ہے اور کچھ نہیں۔
آنحضرت نے اپنی زبان اور عمل دونوں سے توحید کو دنیا میں قائم کرکے دکھا دیا تاکہ
لوگ آپ کے اُسوہ پر چل کر توحید کامل حاصل کر سکیں۔
مضمون کا دوسرا حصہ یعنی رسول کریم ال کی غیر مذاہب کے بارہ میں تعلیم اور تعامل
بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ آنحضرت ا نے واضح طور پر تعلیم دی
ہے کہ کسی کی خوبی کا انکار نہیں کرنا چاہیے۔ جو شخص کہتا ہے کہ دوسرے مذاہب میں کوئی خوبی
نہیں وہ غلطی کرتا ہے۔ یہ اصول پیش کرکے آپ نے تمام قوموں پر بڑا احسان کیا ہے کہ اس
طرح ان کے باہمی تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔
پھر آپ نے تعلیم دی کہ سب اقوام میں نبی آئے ہیں۔ اس طرح گویا سب مذاہب کی
بنیاد کو درست تسلیم فرمالیا اور اپنے ماننے والوں کو حکم دیا کہ سب اقوام کے ان انبیاء کی سچائی
کو تسلیم کرو اور ان پر اجمالی طور پر ایمان لاؤ۔ یہ ایک بہت بڑا حق ہے جو آنحضرت ا نے
دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو دیا۔ ایک اصولی تعلیم آپ نے یہ دی کہ مذہبی اختلاف کی
وجہ سے کسی قوم پر حملہ نہ کیا جائے۔ صرف حملہ آور کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔ مذہب کے
اختلاف کی وجہ سے کسی کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ آپ نے مسلم اور غیر مسلم کے تمدنی حقوق
ایک قرار دیئے۔ تمدنی سلوک کے بارہ میں سب کو برابر قرار دیا۔
غلاموں کی آزادی کی آپ نے آواز اٹھائی تو اس سلسلہ میں بھی مسلم اور غیر مسلم کا
فرق ملحوظ نہیں رکھا۔ اسی طرح ہمسائیوں کے بارہ میں بھی کوئی امتیاز روا نہیں رکھا۔ سب سے
حسن سلوک کی تعلیم دی۔ آخر میں غیر مذہب والوں سے نبی کریم ﷺ کے حسن سلوک کے
سلسلہ میں حضور نے فتح مکہ کے حالات بیان فرمائے کہ کس طرح آپ نے جانی دشمنوں اور

انوار العلوم جلد ۱۰
تعارف کتب
انتہائی ظلم کرنے والوں کو لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ کر معاف کر دیا۔ اور فرمایا کہ جاؤ تم
آزاد ہو تم پر کوئی گرفت نہیں کی جاتی۔ آنحضرت ﷺ کے اس عظیم الشان احسان کا ذکر
کرنے کے بعد حضور تحریر فرماتے ہیں:۔
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا وہ سن لیں اگر کوئی
شخص یہ کہلانے کا مستحق ہے کہ اس نے تلوار کے مقابلہ میں عفو سے کام لیا
تو وہ محمد ا ہی ہے۔ اگر عمر بھر کے ظلموں اور دکھوں کو کسی نے بخش دیا
تو وہ محمد ﷺ ہی کی ذات تھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے مقدس
وجود پر کوئی اعتراض کرنے کی بجائے اس کے مخالف بھی اس کی تقدیس
کریں گے ۔
९९
(۲۰) کامیابی
جناب خواجہ حسن نظامی صاحب کے زیر انتظام وہلی سے ایک نیا رسالہ ”کامیابی” کے نام
سے جاری ہوا جس کا مقصد مسلمانوں میں تجارتی کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کرنا تھا۔ مکرم
خواجہ صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے درخواست کی کہ حضور اس کی پہلی اشاعت
کیلئے مضمون عنایت فرمائیں۔ حضور ان دنوں خود مسلمانوں کو تجارت کی طرف بار بار رغبت
دلا رہے تھے۔ چنانچہ اس نیک مقصد کیلئے حضور نے ایک مختصر مضمون تحریر فرمایا جو رسالہ
کامیابی" کے پہلے پرچہ میں شائع ہوا۔ یہ مضمون اخبار الفضل ۱۲۔ جولائی ۱۹۲۹ء میں بھی شائع
کر دیا گیا۔
اس مضمون میں کامیابی کا گھر بناتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:-
" قرآن کریم نے نہایت مختصر الفاظ میں کامیابی کا گر بتایا ہے اور میں اس کی
طرف ناظرین کو توجہ دلاتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو دوسروں
سے آگے نکلنے اور اول رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان لوگوں میں جو
اللہ تعالی کی خاطر اپنی ہر چیز قربان کر دیتے ہیں یا ایسے لوگوں کے محمد اور
معاون ہوتے ہیں اور وہ لوگ جو مذکورہ بالا جماعت کے نقش قدم پر چلنے کی

انوار العلوم جلد 10
۳۱
تعارف کتب
کوشش کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا۔
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اصل کامیابی اللہ تعالی کی رضا کا حصول ہے۔
آرام اور آسائش کے سامان اس کے نتیجہ میں ملتے ہیں خود مقصود بالذات
نہیں ہوتے۔ نیز یہ بتایا گیا ہے کہ کامیابی کا گر یہ ہے کہ کوئی قوم ان
مقاصد عالیہ کے حصول کیلئے جو قربانی چاہتے ہیں اور جن کا فائدہ بادی النظر میں
انسان کی اپنی ذات کو نہیں بلکہ دوسروں کو پہنچتا ہے دوسری اقوام سے آگے
بڑھنے اور اول رہنے کی کوشش کرے۔ یہی وہ گر ہے جسے ہماری قوم نے
نظر انداز کر دیا ہے اور یہی وہ گر ہے جس کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔“
(۲۱) نبی کے زمانہ میں چھوٹے بڑے اور بڑے چھوٹے کئے
یه سفر ۵
فرمایا۔
جاتے ہیں
۱۹۲۹ء کی گرمیوں میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کشمیر کے سفر پر تشریف لے گئے۔ آپ کا
۵ جون سے شروع ہو کر ۳۰ ستمبر کو ختم ہوا۔ سرینگر میں حضور نے ہاؤس بوٹ میں قیام
جماعت احمد یہ باڑی پورہ کی دعوت پر حضور ان کے جلسہ میں شرکت کیلئے وہاں تشریف
لے گئے۔ ۱۶۔ اگست ۱۹۲۹ء کو بعد نماز ظہر و عصر حضور نے اس جلسہ میں ایک ولولہ انگیز تقریر
فرمائی جو مندرجہ بالا عنوان سے الفضل مؤرخہ ۱۲ نومبر ۱۹۲۹ء میں شائع ہوئی۔ حضور نے اس
تقریر میں بتایا کہ نبی کے زمانہ میں چھوٹے بڑے کئے جاتے ہیں اور بڑے چھوٹے۔ فرمایا کہ
جب دنیا میں خدا تعالی کے نبی آتے ہیں تو لوگ ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہیں یہ خیال ہوتا
ہے کہ نبی کی مقبولیت کی وجہ سے وہ حکومت اور سرداری جو انہیں حاصل ہے جاتی رہے گی۔
ان کی مخالفت کی اصل وجہ میں ہوتی ہے۔ ایسے مخالف لوگوں کو انجام کار چھوٹا بنا دیا جاتا ہے
اور وہ لوگ جو نبی کو قبول کر لیتے ہیں انہیں ادنی حالت سے بڑا بنا دیا جاتا ہے۔ ہمیشہ ہر نبی کے
وقت ایسا ہوتا آیا ہے۔ نبی کریم الل کے زمانہ میں بھی ایسا ہوا۔ ایک وقت تو وہ تھا کہ آپ

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۲
تعارف کتب
اور آپ کے صحابہ کو گھروں سے باہر نکلنا دشوار تھا۔ دشمنوں کے شر سے بچنے کیلئے انہیں
گھروں میں بیٹھنا پڑتا تھا۔ پھر وہ زمانہ بھی آیا کہ آنحضرت ا فاتح کی حیثیت سے ایک
لشکر جرار کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے۔ اس طرح وہ دن آیا کہ دشمن کو جان بچانے کیلئے
اپنے دروازے بند کرنے پڑے کسی کو جرات نہ ہوئی کہ وہ گھر سے باہر نکل سکے۔ اُس وقت
وہ لوگ جو غریب اور کمزور سمجھے جاتے تھے فاتح اور طاقتور کی حیثیت سے شہر میں داخل
ہو رہے تھے۔ اُس دن خدا تعالٰی نے دکھا دیا کہ کس طرح چھوٹے بڑے بنائے جاتے ہیں اور
بڑے چھوٹے کر دیئے جاتے ہیں۔
تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ نے ایک مأمور
بھیجا ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کے ہاتھ پر ہم سب احمدیوں نے بیعت کی ہے
اور جماعت احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں یہ جماعت بھی پہلے الہی سلسلوں کی طرح بہت کمزور
سمجھی گئی۔ لیکن جوں جوں زمانہ گزرتا جا رہا ہے یہ ترقی کر رہی ہے اور اس کی عظمت لوگوں کے
دلوں پر بیٹھتی جاتی ہے۔ اس لئے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اصلاح کی ضرورت
ہے۔ اگر جماعت پوری اصلاح کرلے تو اسے ترقی پر ترقی ملتی جائے گی۔ حضور نے
احباب جماعت کو خاص طور پر تبلیغ احمدیت اور جماعتی چندہ جات کی طرف توجہ دلائی کیونکہ
جماعتی ترقی کیلئے یہ بنیادی باتیں ہیں۔ آخر میں حضور نے فرمایا:-
میں جماعت کے لوگوں کو اس طرف خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
خواہ کوئی تاجر ہو یا واعظ زمیندار ہو یا گورنمنٹ کا ملازم خواہ کوئی چھوٹا ہو یا
بڑا ہر ایک کو سب سے اول اپنے نفس کی اصلاح کرنی چاہئیے۔ اور لوگوں کے
سامنے اپنا ایسا نمونہ پیش کرنا چاہیے کہ جو کوئی دیکھے پکار اُٹھے کہ خدارسیدہ
لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ اگر ایسی حالت ہو جائے تو پھر دیکھ لو کہ احمدیت کی
ترقی کیلئے کس طرح رستہ کھل جاتا ہے اور کتنی جلدی ترقی ہوتی ہے۔“
(۲۲) پنجاب سائمن کمیٹی کی رپورٹ پر تبصرہ
پنجاب کونسل کی قائم کردہ سائمن کمیشن کمیٹی میں مسلمانوں کو ان کی اپنی غفلت کی وجہ

انوار العلوم جلد ۔)
٣٣
تعارف کتب
سے اپنے تناسب کے لحاظ سے بہت کم نمائندگی ملی۔ اس موقع پر بھی حضور نے مسلمانوں کو
ہوشیار کیا تھا۔ اب مزید الجھن یہ پیدا ہوئی کہ کمیٹی کے مسلمان ممبروں نے تعاون کے پیش نظر
یہ تجویز قبول کرلی کہ پنجاب کونسل کل ایک سو پینسٹھ (۱۶۵) ممبروں پر مشتمل ہو اور ان میں
سے تراسی (۸۳) ممبر مسلمان ہوں اور باقی ہندو، سکھ اور عیسائی وغیرہ۔ اس تجویز کے نتیجہ میں
مسلمانوں کی پچپن فیصدی کی اکثریت اکاون فیصدی ہو جاتی تھی۔ اس طرح پنجاب کے مسلمانوں
کو سیاسی لحاظ سے نقصان پہنچتا تھا۔ اس لئے حضور نے کمیٹی کی تجویز کے خلاف یہ مضمون تحریر
فرمایا۔ جو الفضل مورخہ ۳۰ اگست ۱۹۲۹ء کے علاوہ دیگر اخبارات میں بھی شائع ہوا۔
حضور نے فرمایا کہ میرے نزدیک مسلمان ممبران کمیٹی کو بعض اصولی غلط فہمیاں ہوئی
ہیں جن کی وجہ سے انہوں نے ایسی سخت غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کو یقین دلایا گیا کہ
گورنمنٹ موجودہ صورت میں ان کی تائید کرے گی۔ اس خیال سے کہ ان کے مطالبات
ضرور منظور ہو جائیں اور کم سے کم وہ اکثریت جو اب غیر مسلموں کو حاصل ہے دور ہو جائے
انہوں نے اس تجویز کو قبول کر لیا۔ حضور نے فرمایا کہ اب ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس غلطی کا
ازالہ کس طرح ہو سکتا ہے۔ آپ نے تحریر کیا کہ اس کے ازالہ کی تین صورتیں ہو سکتی ہیں۔
ا۔ کمیٹی کے مسلمان ممبر سائمن کمیشن کو مطلع کریں کہ اس تجویز کو صرف ہماری ذاتی رائے
قرار دیا جائے کیونکہ مسلمان اکثریت اس کے مخالف ہے۔
۲- اگر وہ ایسا نہ کریں تو پنجاب کونسل کے دوسرے مسلمان ممبر ایک میموریل تیار کرکے
سائمن کمیشن اور گورنمنٹ کو ارسال کریں کہ ہماری رائے میں مسلمان نمائندوں نے ہماری
نمائندگی نہیں کی بلکہ اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔ مسلمان اس تجویز کو قبول نہیں کرسکتے۔
۔ مختلف سیاسی انجمنیں اور نمائندہ جماعتیں بھی ایسے ریزولیوشن پاس کرکے بھجوائیں تاکہ
مسلمانوں کی صحیح ترجمانی ہو جائے۔
آخر میں حضور نے کمیٹی کی ایک مفید تجویز کی تائید کرتے ہوئے فرمایا :-
ایک اور تجویز ہے جس کے خلاف مسلمان اخبارات نے آواز اٹھائی ہے۔
اور وہ کمیٹی کی یہ تجویز ہے کہ ایک حصہ مرکزی مجلس کا صوبہ جات کی
کونسلوں کے توسط سے چنا جائے۔ میں اس امر میں ان اخبارات کی رائے
سے متفق نہیں میرے نزدیک انہوں نے غور نہیں کیا کہ صوبہ جات کی

انوار العلوم جلد ۱۰ 10
م ۳
کو نسلوں کی خود اختیاری کو قائم رکھنے کیلئے اور مرکزی مجلس کو اس کی حدود
کے اندر رکھنے کیلئے یہ تجویز ایک نہایت مفید آلہ ہو سکتی ہے۔ ممالک متحدہ
میں اس غرض کو پورا کرنے کیلئے سینٹ کام دیتی ہے۔ اگر کونسل آف سٹیٹ
کا انتخاب اسی اصول پر نہ ہو تو کسی قدر تعداد اسمبلی کے ممبروں کی ضرور
اس طرح چینی جانی چاہئیے۔ اس میں مسلمانوں کا فائدہ ہے نہ کہ نقصان۔“
تعارف کتب

انوار العلوم جلد 10
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی