مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد 1
۳۹
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
رقم فرموده مورخه ۸ دسمبر ۱۹۲۷ء )
☆
قریباً ساڑھے تین ماہ ہوئے کہ میں نے موجودہ حالات کے متعلق آخری پوسٹر شائع کیا تھا اور
جو اثر ان پوسٹروں کا ہوا تھا وہ چاہتا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہتا لیکن میں نے مناسب سمجھا کہ جو تحریک
پہلے ہو چکی ہے اسے مسلمان جذب کر لیں تو پھر اور اگلا پوسٹر شائع کیا جائے۔ گو میں یہ نہیں خیال
کرتا کہ وہ تحریکیں جو پچھلے موسم گرما میں کی گئی تھیں وہ مسلمانوں میں پوری طرح جذب ہو گئی
ہیں۔ لیکن اس وقت پھر ایک اہم موقع پیش آیا ہے جس کے سبب سے میں خاموش رہنا پسند نہیں
کرتا اور چاہتا ہوں کہ اپنے خیالات کو مسلمانوں کے سامنے پیش کر دوں۔ شاید کہ کوئی درد مند دل
ان خیالات سے متاثر ہو اور شاید کہ میں مسلمانوں کی کوئی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا
مستحق ٹھروں۔
یہ اہم موقع کیا ہے۔ یہ سائمن کمیشن ہے جو شروع سال ۱۹۲۸ء میں ہندوستان میں آنے والا
چونکہ مضمون لمبا ہو گیا ہے اور پوسٹر کی صورت میں شائع نہیں ہو سکتا اس لئے ٹریکٹ کی
صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ احباب کو چاہئے کہ مساجد اور انجمنوں کے ذریعہ سے اسے
پڑھوا کر جملہ مسلمانوں کو اس کے مضمون سے آگاہ کریں اور عام طور پر دستی تقسیم نہ کریں
کیونکہ دس پندرہ ہزار ٹریکٹ اس طرح کا تقسیم کردہ بہت ہی تھوڑے لوگوں تک محدود
رہے گا۔ ایسی کوشش ہونی چاہئے کہ پوسٹروں سے بھی زیادہ لوگ اس ذریعہ سے واقف ہو
جائیں۔
انوار العلوم جلد 10
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
ہے۔ تعلیم یافتہ اصحاب تو اس کمیشن سے بخوبی واقف ہیں لیکن چونکہ میرا یہ مضمون ان جگہوں پر
بھی انشاء اللہ پہنچے گا جہاں اخبارات نہیں پہنچتے اور ان لوگوں تک بھی پہنچے گا جو عام طور پر دنیا کی
خبروں سے بے خبر ہوتے ہیں اس لئے میں اختصاراً یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ۱۹۱۷ء میں انگریزی
حکومت کے وہ وزیر جو ہندوستان کے معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں ہندوستان میں اس لئے آئے تھے
کہ وائسرائے صاحب بہادر سے مل کر اس امر پر غور کریں کہ ہندوستانیوں کو ان کے ملک میں کہاں
تک اختیارات حکومت دیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک رپورٹ تیار کی جو کئی مرحلوں کے بعد
پارلیمنٹ سے ایک قانون کی صورت میں پاس ہو کر ہندوستان میں نافذ کی گئی۔ اس قانون کا ما حصل
یہ تھا کہ ہندوستانی بھی اور اقوام عالم کی طرح اس امر کے حقدار ہیں کہ ان کے ملک میں انہیں
حکومت کا اختیار ہو لیکن چونکہ وہ مختلف اقوام اور مذاہب میں منقسم ہیں اور تعلیم میں: میں بہت پیچھے
ہیں اس لئے فوراً انہیں پورے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے۔ پس اس امر کو تو تسلیم کیا جاتا ہے کہ
ایک نہ ایک دن ہندوستان کو حکومت خود اختیاری دی جائے گی لیکن سردست اس کا اجراء نہیں کیا
جاسکتا۔ سردست صرف یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کچھ اختیار انہیں دیئے جائیں اور ان کے برتنے کے
لئے دو کونسلیں ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں اور ہر صوبہ کے گورنر کے
ساتھ بھی ایک ایک کونسل ہو جس کے ممبروں میں سے دو یا دو سے زیادہ وزیر بنائے جائیں جن کے
سپرد بعض صیغے حکومت کے کر دیئے جائیں تاکہ اس طریق سے ہندوستانی کام کرنا سیکھ جائیں۔ بعض
صیغے تو ان کو نسلوں کے قریباً اختیار میں دے دیئے گئے اور بعض صیغوں پر اعتراض کرنے کا اور ان
کام پر بحث کرنے کا انہیں حق دیا گیا۔ اسی و اسی وقت یہ خطرناک غلطی مسلم لیگ اور کانگریس کے
ایک سمجھوتے کی بناء پر کی گئی کہ بنگال اور پنجاب جہاں مسلمانوں کی آبادی دوسری قوموں کی نسبت
زیادہ ہے وہاں کے لئے ایسے قانون بنائے گئے کہ عملاً کثرت ہندوؤں کی یا ہندوؤں اور سکھوں کی
ہو گئی۔ صوبہ سرحد کو فوجی ضروریات کا خیال کر کے ان حقوق سے محروم رکھا گیا اور اس میں بھی
مسلمانوں کو نقصان رہا۔ اس وقت یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر دس سال کے عرصہ میں ایک کمیشن اس
غرض سے ہندوستان بھیجا جایا کرے کہ وہ غور کر کے رپورٹ کرے کہ کیا ہندوستان اب مزید حقوق
کے حاصل کرنے کے قابل ہو گیا ہے یا نہیں۔ یا یہ کہ جو حقوق اسے پہلے دیئے جاچکے ہیں وہ ان کو
بھی صحیح طور پر استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو کیا وہ اس سے چھین لئے جائیں یا نہیں۔
سائمن کمیشن اسی فیصلہ کی بناء پر بھیجا گیا ہے اور اس کا نام سائمن کمیشن اس لئے رکھا گیا ہے کہ اس
کے کام
انوار العلوم جلد 10
۴۱
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
کے پریذیڈنٹ سر سائمن ہیں جو انگلستان کے ایک نہایت زیرک اور ہوشیار بیرسٹر ہیں۔ یہ کمیشن دو
سال تک رپورٹ کرے گا کہ آئندہ ہندوستان سے کیا معاملہ کیا جائے۔ ہندوستان میں آکر مختلف
لوگوں سے ان کے خیالات دریافت کرے گا۔ گورنمنٹ کے بڑے حکام سے مشورہ کرے گا اور پھر
جو اس کے ذہن میں آئے گا پارلیمینٹ کے سامنے پیش کرے گا۔
مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ پچھلے چار سال میں ہو تا چلا آیا ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک
نہایت نازک موقع ہے۔ مسلمانوں کو یہ تجربہ اچھی طرح ہو چکا ہے کہ ہندو لوگوں میں بوجہ ایک
لمبے عرصہ تک حکومت سے محروم رہنے کے وسعت حوصلہ بالکل نہیں رہی۔ ان کی تعداد ملک میں
تین چوتھائی ہے یعنی ایک مسلمان کے مقابل پر تین ہندو ہیں اور اس میں کیا شک ہے کہ اگر
ہندوستان کو حکومت خود اختیاری ۔ ملے تو خواہ وہ مسلمانوں سے کتنی بھی رعایت کریں پھر بھی حکومت
انہی کے ہاتھ میں رہے گا اور زیادہ فائدہ انہی کو پہنچے گا۔ لیکن چونکہ ان میں وسعت حوصلہ نہیں
سے وہ اس قدر بھی مسلمانوں کو دینے کے روادار نہیں ہیں جس قدر کہ مسلمانوں کو بعض صوبوں
میں ان کی تعداد کے رو سے ملنا چاہئے۔ یا جس قدر کہ بعض دوسرے صوبوں میں ان کی جائز نیابت
کے لئے انہیں دیا جانا چاہئے۔ پس ایک طرف تو مسلمانوں کو ان کی جائز نیابت سے محروم کرنے کے
لئے ہندو لیڈروں نے یہ شور مچانا شروع کیا کہ کونسلوں کے ممبروں کے انتخاب کا موجودہ طریق بدل
دینا چاہئے یعنی ۔ ہو کہ مسلمان ممبر کو مسلمان منتخب کریں اور ہندو ممبر کو ہندو بلکہ ہندو اور
مسلمان مل کر ممبروں کو منتخب کیا کریں۔ بظاہر تو یہ بات نہایت معقول ہے اور اس میں کوئی شک
نہیں کہ جب ملک سے ناواجب تعصب دور ہو جائے اور مختلف قومیں تعلیمی اور ان تعلیمی اور اقتصادی لحاظ سے
قریباً ایک سی ہو جائیں تو ایسا ہی ہونا چاہیئے لیکن اس وقت جس قدر بغض دلوں میں بھرا ہوا ہے اس
کا نتیجہ یہ ہو گا کہ چونکہ ہندوؤں میں تعلیم اور دولت زیادہ ہے اور مسلمان تعلیم میں پیچھے ہیں اور
عام طور پر ہندوؤں کے مقروض ہیں اور بد قسمتی سے مسلمانوں میں تفرقہ بھی زیادہ ہے انتخاب کے
وقت ہندو لوگ لائق مسلمانوں کے مقابلہ میں ایسے نالائق مسلمانوں کو کھڑا کر دیا کریں گے جو
کو نسلوں میں جاکر ان کی ہاں میں ہاں ملاتے رہیں اور ہندو لوگ اپنے قرض داروں کو مجبور کر کے
اپنے مطلب کے مسلمان امیدواروں کے حق میں رائے دلوائیں گے جیسا کہ ڈسٹرکٹ بورڈوں اور
میونسپل کمیٹیوں کے انتخاب کے وقت ہوا کرتا ہے اور اس طرح گو نام کے مسلمان تو منتخب ہو جائیں
گے لیکن حقیقی طور پر مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے بہت ہی کم ممبر ہوں گے اور جو تھوڑی
یہ نہ ہو
انوار العلوم جلد 10
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
بہت طاقت مسلمانوں کو حاصل ہے وہ بھی جاتی رہے گی جس سے مسلمانوں کے حقوق کو سخت
نقصان پہنچے گا۔
دوسری تدبیر ہندوؤں نے یہ کی کہ جب انہوں نے دیکھا کہ اب ملک کو حکومت خود اختیاری
ملنے والی ہے گو آہستہ ہی ملے اور چونکہ کسی قوم کو حکومت کے اختیارات اس تعداد کے مطابق
ملیں گے جو اس کی ملک میں ہو اس لئے انہوں نے اپنی تعداد بڑھانے کے لئے شدھی کا طریق
جاری کیا۔ حالانکہ اس سے پہلے آریوں پر ہندوؤں کی طرف سے اس بناء پر ادھرمی یا کفر کے فتوے
لگائے جاتے تھے کہ وہ غیر قوموں کو اپنے اندر ملانا جائز سمجھتے ہیں۔ اسلام ہمیشہ سے تبلیغی مذہب ہے
اور وہ شروع سے تبلیغ کرتا چلا آیا ہے لیکن ہندوؤں میں کم سے کم پچھلے ہزار سال میں تبلیغ کا نام و
نشان نہ تھا اور یہ شدھی کی تحریک صرف اس وجہ سے جاری کی گئی ہے کہ تا ان کی تعداد اور بھی
زیادہ ہو جائے اور وہ ہندوستان کے واحد مالک بن کر حکومت کریں۔ اور یہ قدرتی بات ہے کہ جب
اس نیت سے تبلیغ کی جائے گی تو کوشش یہی ہوگی کہ دل مانیں نہ مانیں جس طرح ہو لالچ سے ، دباؤ
سے، تدبیر سے، ترغیب سے دوسروں کو اپنے اندر ملا لیا جائے تاکہ جلدی سے کام ہو جائے چنانچہ
ایسی ہی تدابیر کو اختیار کیا گیا اور ملکانا میں ہی کیا گیا۔ رؤسا کے دباؤ سے، بیٹیوں کے اثر سے، قرضوں
کے لالچ سے، اسلامی مظالم کی جھوٹی داستانوں سے، سوامی شردھانند جی کی جامعہ مسجد دہلی والی
تقریر کی تصویر دکھا دکھا کر ہندو مذہب اختیار کرنے کا نام قومی ملاپ رکھ رکھ کر ملکانوں کو شدھ کیا گیا
اور سمجھا گیا کہ اس رو کو سب ہندوستان میں جاری کر کے لاکھوں مسلمانوں کو ہندو کر لیا جائے گا۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے اس وقت یہ توفیق ملی کہ ایک سو کے قریب مبلغ میں نے وہاں بھیج دیا
جنہوں نے ہر قسم کی تکلیف اُٹھا کر اور ماریں کھا کر آریہ مبلغوں کا مقابلہ کیا۔ کئی گاؤں واپس
مسلمان کئے اور باقی علاقہ کو محفوظ کر لیا۔ چنانچہ اب تک ہمارے مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں اور سوامی
شردھانند جی کا وہ ادعاء کہ گیارہ لاکھ ملکانے چڑیا کے بچے کی طرح چونچ کھولے ہماری طرف (یعنی
ہندوؤں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم ان کی خبر گیری کریں اب تک ایک خیالی خواب کی طرح
اپنی تعبیر کا محتاج ہے۔ ہندوؤں نے لاکھ ان چونچوں میں دانے ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ کچھ ایسی
بند ہیں کہ اتے کتے کو چھوڑ کر باقی سب دانے لینے سے بھی انکاری ہیں اور کئی تو دانے دانے کھا کھا
کر پھر اسلامی خشک روٹی کی طرف واپس آجاتی ہیں کہ اس کی لذت کے مقابلہ میں ہندوؤں کے
دانے بھی انہیں بے مزہ معلوم دیتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 10
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
اسی زمانہ میں شدھی تحریک کو زور دینے کے لئے آریوں کی طرف سے نہایت گندہ لٹریچر
شائع ہونا شروع ہوا۔ جس کا ایک ورق اور نہایت تاریک ورق وہ تھا جو راجپال نے اپنی کتاب میں
اور پھر دیوی شرن شرمانے ورتمان میں لکھا۔ ان کتب اور تحریروں کا جو نتیجہ ہوا وہ سب کو معلوم ہے
اس پر کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ ایک رنگ میں موجودہ
سیاسی اصلاحات کے نتیجہ میں ہوا۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اصلاحات اپنی ذات میں بڑی ہیں۔ یا
یہ کہ انگریز حکام نے یہ فسادات اصلاحات کو روکنے کے لئے کروائے تھے۔ میرے نزدیک یہ دونوں
خیال باطل ہیں۔ جن انگریزوں کا یہ خیال ہے کہ اصلاحات اپنی ذات میں بڑی ہیں ان کی بھی غلطی
ہے کیونکہ یہ فسادات اصلاحات کی وجہ سے نہیں بلکہ اصلاحات سے تنہا فائدہ اٹھانے کی خواہش
سے پیدا ہوئے ہیں۔ اور اسی طرح جن لوگوں نے گورنمنٹ پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے یہ
فسادات کروائے ہیں تاکہ پارلیمنٹ اختیارات کو چھین لے وہ بھی غلطی خوردہ ہیں کیونکہ اگر ایسا
ہوتا تو فسادات کی ابتداء مسلمانوں کی طرف سے ہوتی لیکن فسادات کی ابتداء ہندوؤں کی طرف
سے ہوتی ہے۔ شدھی کی تحریک اور ایسے ناواجب طور پر) ان کی طرف سے ہوئی، گندہ لٹریچران
کی طرف سے شائع ہونا شروع ہوا۔ مگر یہ کس طرح ممکن تھا کہ ہندو جن کو سوراج مل رہا تھا اور جو
تعلیم یافتہ اور اپنے فوائد کو سمجھنے والے ہیں اور پھر آریہ سماج جو ہندوؤں کی سب سے زبردست
پولیٹیکل پارٹی ہے وہ گورنمنٹ کے اشارے پر یہ کام کرتی تاکہ ہندوستان کو سوراج نہ ملے۔ آریہ
سماج کا پچھلی تحریک شدھی میں دخل بلکہ اس کی طرف سے ابتداء ہی اس امر کی ضامن ہے کہ ان
فسادات میں گورنمنٹ کا کوئی ہاتھ نہ تھا اور وہ اس الزام سے بالکل پاک ہے۔ ان فسادات کی بنیاد
اس تنگ ظرفی پر ہے جو ہندوستان کی حکومت کو صرف اور صرف ہندوؤں کے ہاتھ میں دیکھنا چاہتی
تھی۔ اس کی بنیاد اس ذہنیت پر ہے جو واحد خدا کے پرستاروں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے شیداؤں کو شودروں کی صف میں کھڑا ہوا دیکھے بغیر نچلا بیٹھنے پر تیار نہ تھی۔ ہاں میں یہ تسلیم کرتا
ہوں کہ انگریزوں میں سے وہ لوگ جو ہندوستان کو آزاد ہوتا دیکھنا پسند نہیں کرتے انہوں نے اس
سے فائدہ اٹھایا اور خوب اٹھایا مگر اصل الزام ان حالات کا صرف ہندوستانیوں پر ہے اور ان میں سے
بھی ہندوؤں پر۔ اور پھر ان میں سے بھی آریہ سماج پر۔ اے کاش ایک امر موہوم کی خواہش میں
ملک کی ترقی کو نقصان نہ پہنچایا جاتا۔ ملک کے امن کو برباد نہ کیا جاتا۔ دلوں کو کدورت سے اور
دماغوں کو تشویش ناک افکار سے پریشان نہ کیا جاتا۔
انوار العلوم جلد 10
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
یہ تو جو کچھ ہوا وہ ہو چکا خواہ وہ افسوسناک تھا یا عبرت ناک۔ اب سوال یہ ہے کہ آئندہ
مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے؟ اس کمیشن کے فیصلہ پر بہت کچھ مسلمانوں کے حقوق کا انحصار ہے اور
اس وقت غفلت برتنا سخت ملک کیونکہ (۱) ہندو لیڈر ہر سال ولایت جا کر انگریزوں کے کان بھرتے
رہے ہیں کہ ہندوستان کے سب فسادات جداگانہ انتخاب کے نتیجہ میں ہیں اس لئے آئندہ
مسلمانوں کو اپنے نمائندے الگ منتخب کرنے کا اختیار نہ ہو۔ چونکہ انگریز قوم خود اپنی قومی روایات
کے لحاظ سے جدا گانہ انتخاب کے مخالف ہے اس لئے ان کی اس بات کا انگریزوں پر بہت اثر ہے
اس لئے گو کمیشن جدا گانہ انتخاب کے اصل کو نہ مٹائے یہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس کو ایسا کمزور کر دے
کہ کچھ عرصہ کے بعد وہ خود بخود مٹ جائے۔ (۲) بنگال اور پنجاب میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ
ہے لیکن ان کو حق اپنی آبادی کی نسبت سے کم ملا ہوا ہے۔ اگر یہ بے انصافی اس کمیشن کے وقت
میں بھی دور نہ کی گئی تو آئندہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت سمجھ لی جائے گی اور اس کا دور کرنا سخت
مشکل ہو جائے گا۔ (۳) صوبہ سرحدی کو اگر آئینی حکومت نہ دی گئی تو اس کا اثر بھی ہندوستان
کے مسلمانوں پر بہت بڑا پڑے گا۔ در حقیقت یہ ایک صوبہ کا سوال نہیں بلکہ گل ہندوستان کے
مسلمانوں کا سوال ہے کیونکہ اس وقت تک دونوں آئینی صوبے جن میں مسلمان زیادہ ہیں (یعنی
پنجاب و بنگال ) ان میں مسلمانوں کی زیادتی اس قدر کم ہے کہ وہ ہندوؤں کو ان دوسرے صوبوں کی
زیادتی کے بدلہ میں کچھ نہیں دے سکتے جہاں مسلمان کم ہیں لیکن ان کو زیادہ حقوق دیئے گئے ہیں۔
ہاں سرحدی صوبہ میں وہ ان کو کافی بدلہ دے سکتے ہیں اور اس طرح پنجاب اور بنگال جو دوسرے
صوبوں کے بدلہ میں گویا رہن ہوئے ہوئے ہیں آزاد ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ بھی بہت سے اہم
سیاسی فوائد ہیں جن کا ذکر کرنے کی نہ گنجائش ہے اور نہ ان کا ذکر ایسی تحریرات میں مناسب ہے۔
(۴) صوبہ جات کی اندرونی آزادی میں اگر کوئی خلل واقع ہو تو مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا۔ ان کی
حفاظت کا اس سے بڑھ کر اور کوئی ذریعہ نہیں کہ جس قدر ممکن ہو سکے صوبہ جات مرکزی حکومت
سے اندرونی انتظامات میں آزاد ہوتے جائیں۔ (۵) سندھ جس میں نوے فی صدی مسلمان ہیں اگر
اسے اس وقت آزادی حاصل نہ ہوئی اور بمبئی سے علیحدہ کر کے اسے الگ صوبہ نہ بنا دیا گیا تو یہ
بھی مسلمانوں کے لئے عموماً اور پنجاب کے لئے خصوصاً نقصان کا موجب ہو گا۔ اس صوبہ کی علیحدگی
پنجاب کے مسلمانوں کی اقتصادی آزادی میں بہت کچھ مدد دے سکتی ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی
ضمنی سوال ہیں جن کا اثر گہرے طور پر مسلمانوں کے مستقبل پر پڑ سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد 10
۴۵
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
لیکن کہا جاتا ہے کہ اس کمیشن کے مقرر کرنے میں گورنمنٹ نے ہندوستانیوں کی ہتک کی ہے
کیونکہ اس میں کسی ہندوستانی کو ممبر نہیں بنایا۔ مسلمانوں کے بڑے بڑے سیاست دان جیسے مسٹر
جناح اور سر عبدالرحیم کہتے ہیں کہ اس ہتک کی وجہ سے اس کمیشن کا ہمیں بائیکاٹ کر دینا چاہئے اور
اس کمیشن سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہئے۔ اور مولانا محمد علی صاحب کا خیال ہے کہ چونکہ اس میں
گورنمنٹ کا ہاتھ ہے اس لئے اس سے ہمیں کچھ سروکار نہیں ہونا چاہئے۔ میں سر عبدالرحیم کا تو
واقف نہیں لیکن مسٹر جناح اور مولانا محمد علی سے پچھلے دنوں شملہ میں مجھے شناسائی ہو چکی ہے اور
یونیٹی کانفرنس اور قانون حفاظت مذاہب کے متعلق گھنٹوں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا
ہے۔ میں مسٹر جناح کو ایک بہت زیرک قابل اور مخلص خادم قوم سمجھتا ہوں اور ان سے مل کر مجھے
بہت خوشی ہوئی۔ میرے نزدیک وہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہیں اپنے ذاتی عروج کا اس قدر
خیال نہیں جس قدر کہ قومی ترقی کا ہے۔ مولانا محمد علی صاحب کو بھی میں نے اس سے بہت اچھا پایا
جیسا کہ سنا تھا۔ وہ ایک درد مند دل رکھنے والے اور محنت سے کام کرنے والے انسان ہیں اور جن
مخالف حالات میں وہ کام کر رہے ہیں۔ وہ اس بات کا انہیں مستحق بناتا ہے کہ مسلمان ان کی قدر
کریں اور ان کی رائے کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔ مجھے ان سے کئی باتوں میں اختلاف رہا ہے
لیکن میں ہمیشہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہوں۔ پہلے ان کے بڑے بھائی مولوی ذوالفقار علی
خان صاحب کی وجہ سے جو ہماری جماعت میں شامل ہیں۔ اور اب خود ان کی اپنی ذات کی وجہ سے۔
سر عبدالرحیم صاحب کو گو میں نے دیکھا نہیں لیکن ان کی رائے کو اخبارات میں پڑھ کر میں ہمیشہ
انہیں ایک سمجھدار اور لائق انسان سمجھتا رہا ہوں۔ ان لوگوں کے مقابلہ پر جو لوگ ہیں میرے
نزدیک وہ سوائے چند کے اس پایہ کے نہیں ہیں جس پایہ کے یہ لوگ ہیں۔ مگر باوجود اس کے کہ
میں مسٹر جناح اور ان کے ہم خیال مسلمانوں کی اس رائے سے سخت اختلاف رکھتا ہوں اور میں ان
سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی رائے پر دوبارہ غور کریں۔ اس وقت کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنا
مسلمانوں کے لئے سخت مفر ہو گا۔ اس بائیکاٹ کا جس قوم کو فائدہ پہنچے گا وہ ہندو قوم ہے۔ یا
گورنمنٹ کا وہ حصہ جو ہندوستانیوں کو حقوق دیئے جانے کے مخالف ہے۔ مسلمان بائیکاٹ سے
سخت گھاٹے میں رہیں گے اور بعد میں پچھتانے میں کوئی نفع نہ ہو گا۔ میں ان لوگوں کی رائے کو
سخت حقارت سے دیکھتا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ مسٹر جناح یا سر عبدالرحیم اس لئے کمیشن کے بائیکاٹ
کی تائید میں ہیں کہ انہیں کمیشن کا ممبر ہونے کی امید بھی جو پوری نہیں ہوئی۔ میاں سر فضل
انوار العلوم جلد 10
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
حسین اور سر عبدالرحیم کا نام شائع کرنے کی ذمہ داری تو میری جماعت پر ہے کیونکہ ہمارے مبلغین
نے ہی ان کے نام اس غرض سے انگلستان کی اخبارات میں شائع کئے تھے لیکن مسٹر جناح کا نام کبھی
اس غرض کے لئے نہیں لیا گیا اور میں ان کی واقفیت کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ ان پر ایسا الزام لگانا
ظلم ہے۔ ان کی رائے یقینا دیانتداری پر مبنی ہے لیکن افسوس کہ غلط ہے اور میرے نزدیک
مسلمانوں کے لئے سخت مفر
یہ خیال بالکل درست ہے کہ برطانوی حکومت نے ہندوستانیوں کی ہتک کرنے کے لئے
ہندوستان کا نام کمیشن میں نہیں رکھا۔ حکومت ہند کے ارکان کا نام بھی کمیشن میں نہیں ہے بلکہ
کمیشن صرف پارلیمنٹ کے ممبروں پر مشتمل ہے۔ پس کیا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ حکومت برطانیہ
نے ارکان حکومت کا نام بھی ان کی ہتک کرنے کے لئے نہیں رکھا۔ پس یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ
برطانوی حکومت نے اس لئے کہ ہندوستانیوں کو کمیشن کا ممبر نہ بنانا پڑے صرف پارلیمینٹ کے
ممبروں کا کمیشن بھیجا ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انہوں نے ہندوستانیوں کی ہتک کی ہے ہم اپنے
متعلق خواہ کچھ کہیں مگر اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دانستہ یا نادانستہ ہم انگریزی حکومت کے ماتحت
کم و بیش دو سو سال سے آچکے ہیں اور جو ہماری ہتک ہونی تھی وہ ہو چکی ہے۔ اب حکومت کے
پہلو سے اس سے زیادہ ہتک ہماری کوئی نہیں کر سکتا۔ اگر برطانوی حکومت سیاسی طور پر ہماری ہتک
کرنا بھی چاہے تو نہیں کر سکتی۔ وہ شخص ہتک کر سکتی ہے، مذہبی ہتک کر سکتی ہے، تمدنی ہتک کر
سکتی ہے لیکن یہ اس کے بس میں بھی نہیں کہ سیاستا وہ ہماری ہتک کرے کیونکہ ہم ایک بڑے لمبے
عرصہ سے نہتے ہو کر اس کے قبضہ میں جاچکے ہیں اور اس بات کا کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یا تو ہم میں
ہمت ہو تو ہم انگریزوں کو جبراً ملک سے باہر نکال دیں اور یا پھر اس صداقت کو قبول کریں کہ انگریز
ہم پر حاکم ہیں۔ اور جب ہم جبراً انہیں نہیں نکال سکتے تو پھر ہم ان سے سمجھوتہ کرکے ہی جو کچھ
حاصل کر سکتے ہیں کر سکتے ہیں۔ پس جب فیصلہ انہیں کے ہاتھ میں ہے اور اس کا کسی کو انکار نہیں تو
پھر ہندوستانیوں کا کمیشن میں ہونا نہ ہونا عزت وہتک سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
میں کمیشن کے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دینے والوں کی دلیل کے سمجھنے سے بالکل قاصر ہوں۔
آخر اس بائیکاٹ سے ان کا کیا مطلب ہے۔ کیا ان کا یہ خیال ہے کہ بائیکاٹ کی وجہ سے کمیشن اپنا
کام نہیں کر سکے گا؟ اگر یہ خیال ہے تو اس سے بودا خیال اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ کمیشن نے تو یہ
رپورٹ کرنی ہے کہ آیا ہندوستانیوں کو اور اختیارات ملنے چاہئیں یا نہیں۔ اگر ہندوستانی بائیکاٹ
انوار العلوم جلد 10
۴۷
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
کریں گے تو بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا۔ برطانیہ کی نیت اگر خراب ہے تو وہ اس سے فائدہ اٹھائے گا۔
اور کہے گا کہ ہندوستانی چونکہ اپنی ضروریات کو ہمارے سامنے پیش نہیں کرتے اس لئے ہم
ہندوستانیوں کو زیادہ اختیارات دینے کی سفارش نہیں کرتے۔ پھر ہندوستان کیا کرے گا۔ کیا تلوار
سے اپنا بدلہ لے گا۔ اگر ہندوستانیوں کے پاس تلوار ہوتی تو وہ پہلے ہی اس حالت کو کیوں پہنچتے۔
اگر ہم ٹھنڈے دل سے غور کریں تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ ہندوستانیوں کو برطانوی حکومت نے
کمیشن میں اس لئے شامل نہیں کیا کہ وہ اس امر کی مدعی ہے کہ ہم ہندوستان کے حاکم ہیں اور اس
کی آئندہ حکومت کا فیصلہ کرنا ہمارے اختیار میں ہے اور ہندوستانی بے بس ہیں وہ کچھ نہیں کر سکتے۔
اگر یہی وجہ ہے تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ آزادی کے حاصل کرنے کے لئے کیا ہمارا یہ فرض نہیں کہ
ہم زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کریں۔ اور جبکہ تلوار سے ہم اختیارات حاصل نہیں کر سکتے تو پھر
کیا ہمارا یہ فرض نہیں کہ سمجھوتہ سے ہی جس قدر اختیارات مل سکیں حاصل کر لیں۔ کیونکہ جس
قدر اختیارات بھی ہندوستانیوں کو ملیں گے ان سے ان کی طاقت زیادہ بڑھے گی اور جس قدر بھی
طاقت انہیں حاصل ہو گی اُسی قدر ان کی آواز میں اثر اور زور ہو گا۔ پس اختیارات خواہ کمیشن کے
ذریعہ سے ملیں خواہ بغیر کمیشن کے ، خواہ ہندوستانیوں سے پوچھ کر ملیں یا بغیر پوچھے کے ، ہمیں انہیں
حقیر نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ ہر اختیار جو ہندوستانیوں کو ملے گا وہ ان کی طاقت کو بڑھائے گا اور
انہیں آزادی کے قریب کر دے گا۔ پس کمیشن کے بائیکاٹ کا سوائے اس کے اور کوئی نتیجہ نہیں ہو
سکتا کہ ان لوگوں کو جو ہندوستان کی آزادی کے مخالف ہیں یہ موقع دے دیا جاوے کہ وہ ہندوستان
کی آزادی میں روڑے اٹکائیں۔ اور ہر شخص جو کمیشن کا بائیکاٹ کرے گا وہ نادانستہ طور پر
ہندوستان کی آزادی میں روک ڈالنے والا بنے گا۔
میرے نزدیک اس مسئلہ کا ایک اخلاقی پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ ایسے امور میں ہتک کام کرنے
والے کے دعوئی سے ہوتی ہے نہ کہ فعل ہے۔ بعض فعل اپنی ذات میں ہتک کرنے والے نہیں
ہوتے لیکن اگر ان کے کرنے والے ان سے ہتک مراد لیں تو وہ ہتک بنتے ہیں ورنہ نہیں۔ کمیشن کا
معاملہ بھی ایسا ہی ۔ اہی ہے۔ اگر برطانیہ کہے کہ ہم یہ امر اپنا زور دکھانے اور ہندوستانیوں کے دستانیوں کو ذلیل کرنے
کے لئے کرتے ہیں تو بے شک یہ فعل ہتک بن جائے گا ورنہ نہیں کیونکہ خود اس فعل میں کوئی ایسا
پہلو نہیں جو اپنی ذات میں اسے ہتک کا فعل بنا دے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ برطانوی حکومت بہ
اصرار کہہ رہی ہے کہ ہماری نیت ہتک کی بالکل نہیں بلکہ ہماری نیت یہ ہے کہ (۱) چونکہ فیصلہ اس
انوار العلوم جلد 10
۴۸
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
امر کا کرنا ہے کہ آئندہ آئین حکومت میں کیا تبدیلی ہو اور اس کے لئے ایسے آدمیوں کی ضرورت
تھی جو غیر جانبدار ہوں اس لئے ہم نے نہ ہندوستان کی حکومت کے ارکان میں سے کسی کو چنا ہے
اور نہ ہندوستانیوں میں سے بلکہ صرف پارلیمنٹ کے ممبروں کو چنا ہے جن کو ہندوستان کے آئین
حکومت سے کوئی بالواسطہ لگاؤ نہیں ہے۔ (۲) دوسرے وہ یہ کہتی ہے کہ کمیشن تبھی مفید ہو سکتا
ہے کہ وہ تھوڑے سے آدمیوں پر مشتمل ہو لیکن ہندوستان میں اس قدر سیاسی اختلاف ہے اور
اس قدر مختلف پارٹیاں اور قو میں پائی جاتی ہیں کہ اگر سب خیال کے لوگوں اور سب فرقوں کے
نمائندے نہ لئے جاتے تو شور پڑ جاتا تھا اور اگر سب کے نمائندے لئے جاتے تو کمیشن کے ممبروں کی
تعداد بہت زیادہ ہو جاتی۔ آخری بات بہت وزن دار ہے۔ اور اگر ہم لوگ ٹھنڈے دل سے غور
کریں تو سیاسی امور میں اس وقت ایسا اصولی اختلاف ہو رہا ہے کہ کوئی ہندوستانی سارے ملک کی
تسلی کا موجب نہیں ہو سکتا تھا۔ مسلمان، ہندو، اینگلو انڈینز، سکھ، ادنی اقوام اور پھر ان مختلف
قوموں کے اندرونی فرقہ جات، پھر دوسری جہت سے مثلاً تجارت پیشہ زراعت پیشہ اور پھر سیاسی
نکتہ نگاہ سے ملک کی مختلف پارٹیاں وغیرہ وغیرہ اس قدر مختلف جماعتیں ہیں کہ ان کی موجودگی میں
کسی ایک یا دو ہندوستانی کا انتخاب ہرگز ملک کی تسلی کا باعث نہ ہوتا۔ بلکہ اس سے ہندوستانیوں کی
بے چینی شاید اور بھی زیادہ ہو جاتی اور ایک نئی خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا۔ مسلمانوں کے اندر طریق
انتخاب کے سوال کو ہی دیکھ لو۔ بعض لوگ مخلوط انتخاب کے حامی ہیں جیسے مسٹر جناح اور مولانا محمد
علی۔ دوسرے جداگانہ انتخاب کے جیسے کہ سر شفیع اور سر عبدالرحیم ۔ اب اگر مسلمانوں میں سے
کسی ایسے شخص کو ممبر منتخب کر لیا جاتا جو مخلوط انتخاب کا حامی ہوتا تو یقینا اس کا معتد بہ اثر اس کے
ساتھ کے کمشنروں پر پڑتا اور جداگانہ انتخاب کے حامیوں کے نزدیک مسلمان ہمیشہ کے لئے تباہ کر
دیئے جاتے۔ غرض کوئی ہندوستانی بھی تسلی کا موجب نہیں ہو سکتا تھا۔ اندریں حالات برطانوی
حکومت نے صرف پارلیمنٹ کے ممبروں کا انتخاب مناسب سمجھا۔ اب خواہ نیت برطانیہ کی کچھ ہو
مگر چونکہ برطانیہ اپنے فیصلہ کی یہ دلیل پیش کرتا ہے اور یہ دلیل معقول ہے۔ پس خواہ مخواہ ہتک کا
پہلو نکالنا اخلاقی لحاظ سے درست نہیں ہو سکتا۔
خلاصہ یہ کہ میرے نزدیک کمیشن کی مجوزہ ساخت میں ہندوستانیوں کی کوئی ہتک نہیں اور اگر
ہتک کا کوئی خیال ہو سکتا تھا تو وزرائے برطانیہ کے متواتر انکار نے اس احتمال کو باطل کر دیا ہے۔
کمیشن کا بائیکاٹ کرنے سے ہو سکتا ہے کہ ہندوستان کو آئندہ اختیارات یا تو بالکل ہی نہ ملیں یا کم
انوار العلوم جلد 10
۴۹
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
ملیں۔ پس بائیکاٹ سے ہندوستان کی آزادی میں دیر لگے گی فائدہ نہ ہو گا۔
مذکورہ بالا نقطہ نگاہ تو عام ہندوستانی کا نقطۂ نگاہ ہے۔ لیکن ایک خالص اسلامی نقطۂ نگاہ ہے جسے
اس وقت تک بحث میں نظر انداز کر دیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ بائیکاٹ کا اثر زیادہ تر مسلمانوں پر
پڑے گا اور ہندوؤں پر بہت ہی کم پڑے گا۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سے ریفارم سکیم منظور
ہوتی ہے ہندو اس امر کو سمجھ چکے ہیں کہ ہندوستان کا مستقبل انگریز قوم سے تعلق رکھتا ہے اور ان
کے لیڈر برابر آٹھ سال سے گرمیوں میں انگلستان جاتے ہیں اور بڑے بڑے انگریزوں سے ہندوؤں
کے فائدہ کی باتیں کر کر کے انہیں اپنا ہم خیال بنا چکے ہیں۔ اسی طرح وہ کوشش کر کے پارلیمنٹ
کے ممبروں کو ہندوستان لاتے ہیں اور ہندوؤں کے گھر مہمان ٹھہراتے ہیں۔ اور ہر وقت ان کے کان
ان باتوں سے بھرتے ہیں جو ہندوؤں کے حق میں مفید ہوں اور مسلمانوں کے لئے نقصان دہ۔ مگر
مسلمانوں کے پاس نہ دولت ہے اور نہ ان کے اندر قربانی کا مادہ۔ چنانچہ وہ اس آٹھ سال کے عرصہ
میں بالکل سوتے رہے ہیں اور صرف اس سال عزیزم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب احمدی بیرسٹر
لاہور ممبر پنجاب کو نسل اور ڈاکٹر شفاعت احمد صاحب بیرسٹر ممبر یو۔ پی کو نسل اس غرض سے ولایت
گئے تھے اور انہیں کئی بڑے بڑے آدمیوں نے کہا کہ ہمیں تو آج ہی معلوم ہوا ہے کہ مسلمانوں
کے حقوق کی جداگانہ حفاظت کی ضرورت ہے ورنہ ہم تو یہ خیال کرتے تھے کہ ہندو لیڈر جو باتیں
کہتے رہے ہیں مسلمان ان سے متفق ہیں ورنہ مسلمان کیوں نہ آکر ہم سے اپنے حقوق کے متعلق
بات کرتے لیکن دو آدمیوں کی سہ ماہی کوششیں آٹھ سال کے درجنوں آدمیوں کی کوششوں کا
مقابلہ کب کر سکتی ہیں۔ ہندو لیڈروں میں سے اکثر انگلستان کے بااثر لیڈروں کے ذاتی دوست
ہیں۔ جبکہ مسلمانوں میں سے بہت ہی کم لوگ انگریز لیڈروں کے روشناسا ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ
انگریز ہندوستان کے مطالبات وہی سمجھتے ہیں جو ہندوؤں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں۔ اور
مسلمان اس امر کو یاد رکھیں کہ اگر کمیشن کا بائیکاٹ ہوا تو کمیشن جو رپورٹ کرے گا وہ اپنے پہلے علم
کی بناء پر کرے گا اور وہ الف سے لے کر "ی" تک ہندو لیڈروں کا دیا ہوا ہے۔ اس کی رپورٹ
ایک ایک نقطہ میں مسلمانوں کے فوائد کے خلاف ہو گی اور گویا مہا سبھا کی لکھوائی ہوئی ہو گی۔ ہندو
لیڈر جانتے ہیں کہ کمیشن کے بائیکاٹ میں ان کا کوئی نقصان نہیں۔ وہ جو کچھ اپنے متعلق کہنا تھا آٹھ
سال سے انگریز ممبران پارلیمینٹ کو رٹاتے چلے آئے ہیں۔ اگر نقصان ہے تو مسلمانوں کا جن کے
مطالبات اور جن کے حقوق سے پارلیمنٹ کے ممبر قریباً بالکل ناواقف ہیں۔ پس بائیکاٹ ہندوؤں کا
انوار العلوم جلد 10
۵۰
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
کوئی نقصان نہیں کرے گا لیکن مسلمان اس کے نتیجہ میں سیاسی ترقی کی شاہراہ سے اس قدر دور
چلے جائیں گے کہ پھر ان کے لئے سنبھلنا اور واپس آنا سخت مشکل ہو جائے گا۔ اگر میری یاد غلطی
نہیں کرتی تو سر سائمن جو کمیشن کے پریزیڈنٹ مقرر ہوئے ہیں ایک مقدمہ میں جس کی پنڈت موتی
لال نہرو ولایت میں پیروی کر رہے ہیں بیرسٹر ہیں۔ اور کئی ماہ سے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے
ہیں۔ بھلا کون خیال کر سکتا ہے کہ اس طرح مل کر کام کرتے ہوئے ان کے درمیان سیاسیات ہند
کے متعلق تبادلہ خیال نہ ہوتا ہو گا۔ اور جبکہ پنڈت جی اپنے خیالات انہیں پہلے ہی بتا چکے ہوں تو
انہیں دوبارہ کمیشن کے سامنے جا کر انہی خیالات کو دُہرانے کی چنداں پرواہ نہیں ہو سکتی۔ اگر کمیشن
کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے کی ضرورت ہے تو غریب مسلمانوں کو جن کے لیڈروں کو یہ
توفیق نہیں ملی کہ وہ پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوؤں کی طرح ولایت جا جا کر انگریزوں کو مسلمانوں کے
حقوق سے آگاہ کرتے رہتے ۔ پس اگر اب کمیشن کے آنے پر ہندوؤں کے ساتھ مسلمان بھی
بائیکاٹ میں شامل ہو گئے تو نقصان مسلمانوں کا ہی ہو گا اور ذمہ داری بھی صرف انہی پر عائد ہو گی کہ
دیکھتے بھالتے کنویں میں گر گئے۔ ہندوؤں کے بائیکاٹ کی تحریک ایسی ہی ہے جیسے کہ کوئی شخص کھانا
کھا کر آئے اور اس شخص کو جس نے ابھی کھانا نہیں کھایا ہے کہے کہ چلو آج کھانا کیا کھانا ہے فاقہ
ہی رہے۔ وہ تو کھانا کھا چکا ہے۔ اس کا اس فقرہ کے کہہ دینے سے کوئی نقصان نہیں۔ نقصان اس کا
ہے جس نے ابھی کھانا نہیں کھایا۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ بائیکاٹ کی تحریک کرنے والوں سے کہیں
کہ ہمیں بھی اس حد تک انگریزوں کے کان بھر لینے دو جس قدر کہ آپ نے بھرے ہیں۔ اس کے
بعد ہم بھی آپ کے ساتھ بائیکاٹ میں آکر شریک ہو جائیں گے۔
مسلمانوں کو یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس بائیکاٹ کا نتیجہ کیا بتایا جاتا ہے۔ اگر اس کا نتیجہ یہ
ہے کہ کچھ بھی حاصل نہ ہو گا تو ایسا بائیکاٹ کوئی عقلمند کب کرے گا۔ اور اگر اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
انگریز ڈر کر ہندوستان کو حکومت خود اختیاری دے دیں گے تو مسلمان سوچ لیں کہ وہ حکومت جو
مسلمانوں کے فوائد کی حفاظت کا سامان ہوئے بغیر ملے گی اس میں مسلمانوں کا ٹھکانا کہاں ہو گا۔ اگر
بغیر کسی سمجھوتہ کے سوراج مسلمانوں کے لئے مفید ہوتا تو اس قدر اختلاف ہندوؤں سے کیوں کیا
د میں اس حد تک اس مضمون کو لکھ چکا تھا کہ اخبارات سے معلوم ہوا کہ ٹائمز آف لندن نے
بھی اس دلیل کو پیش کر کے مسلمانوں کو توجہ دلائی ہے کہ اس وقت ان کا کمیشن کو بائیکاٹ
کرنا ان کے لئے مضر ہے ان کے نقطۂ نگاہ سے انگریز نا واقف ہیں۔