مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت

انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 2

انوار العلوم جلد 10
۵۱
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
جاتا۔ پھر اس سوراج کے لئے ہندو اس قدر شور ہی کیوں کرتے۔ پس جس چیز کی آج سے ایک ماہ
پہلے تمام مسلمانان ہند مخالفت کر رہے تھے اسے صرف اسی وجہ سے کہ کمیشن میں ہندوستانی ممبر
کیوں نہیں ہیں کیونکر قبول کیا جا سکتا ہے۔ کیا ہندوستانی ممبروں کا شامل ہونا اس قدر اہم سوال ہے
کہ اس کے لئے مسلمانوں کو ابد الآباد تک کے لئے غلام بنا دینا جائز اور درست ہو سکتا ہے۔ جو
لوگ اس فعل کو بڑا بھی سمجھتے ہیں انہیں بھی یہ بات نہیں بھولنا چاہئے کہ ہندوستانیوں کا ممبر نہ ہونا
ایک ادنی سوال ہے اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت ایک اہم تر سوال ہے۔ اور اونی چیز پر اعلیٰ کو
قربان کر دینا انتہائی درجہ کی نادانی ہے۔
مندرجہ بالا حالات میں مسلمانوں کا اہم فرض ہے کہ تمام خیالات کو ترک کر کے وہ اس موقع
کے لئے تیار ہو جائیں اور اپنے حقوق کو بالوضاحت کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ میرے نزدیک یہ
مسائل ہیں جن کے متعلق مسلمانوں کو تیار ہو جانا چاہئے۔
اول قلیل التعداد جماعت کے حقوق کی حفاظت:۔ اس کے متعلق پورے طور پر اپنے
مطالبات اور دلائل کا ذخیرہ جمع کر لینا چاہئے۔ یورپ میں چونکہ پارٹیوں کی طاقت بدلتی رہتی ہے اس
لئے انگریزوں کے نزدیک قلیل التعداد کی حفاظت کا سوال چنداں اہمیت نہیں رکھتا۔ وہ خیال کرتے
ہیں کہ جو آج کم ہیں کیوں وہ زیادہ ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔ حالانکہ وہاں پارٹیوں کی بنیاد سیاسی
خیالات پر ہے جو بدلتے رہتے ہیں اور یہاں مذہب پر جو بہت کم بدلتا ہے اور اس وجہ سے جو کثیر
التعداد ہیں وہ بظاہر حالات ہمیشہ کثیر التعداد رہیں گے جب تک تبلیغ سے ان کو اپنا ہم مذہب نہ بنالیا
جائے اور قلیل التعداد جماعت ہمیشہ گھاٹے میں رہے گی۔ پس انگلستان اور ہندوستان کے فرق کو
سمجھا کر کمیشن کے پرانے تعصب کو جسے ہندو بیانات نے اور بھی بڑھا دیا ہے دور کرنا ہے۔
دوسرے ادنی اقوام کے حقوق کا سوال :۔ گو یہ سوال اسلامی نہیں لیکن مسلمانوں کو ادنیٰ
اقوام کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ اس وقت تک ہندوؤں کو مسلمانوں پر غلبہ ادنی اقوام کی وجہ سے
ہے۔ ہندو لوگ چوہڑوں وغیرہ کو حق تو کوئی نہیں دیتے لیکن انہیں ہندو قرار دے کر ان کے بدلہ
میں خود سیاسی حقوق لے لیتے ہیں۔ مسلمانوں کا فرض ہے کہ انہیں ابھاریں ان کی تنظیم میں مدد
دیں اور کمیشن کے سامنے ان کے معاملہ کو پیش کرنے میں اعانت کریں۔
تیسرے جدا گانہ انتخاب:۔ یہ مستقل طور پر کوئی حق نہیں لیکن ہندوستان کے مخصوص
حالات میں اس کی سخت ضرورت ہے اور اس کے بغیر کبھی بھی مسلمان ترقی نہیں کر سکیں گے۔ پس

انوار العلوم جلد ۲۵
۵۲
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
اس امر پر زور ہونا چاہئے کہ اس حق کو ہندوستان کے اساسی قانون میں داخل کیا جائے اور جب
تک مسلمان قوم به حیثیت قوم راضی نہ ہو اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جاسکے۔
**
چوتھے پنجاب اور بنگال اور جو آئندہ صوبے بنیں جن میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہو ان
میں مسلمانوں کو اس قدر حقوق دیئے جائیں کہ ان کی کثیر التعداد قلیل التعداد نہ ہو جائے اس وقت
بنگال کے چھپن فی صدی مسلمانوں کو چالیس فی صدی حق ملا ہوا ہے اور پنجاب کے پچپن فی صدی کو
قریباً پینتالیس فی صدی۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان کسی صوبہ کو بھی اپنا نہیں کہہ سکتے اور آزاد
ترقی کے لئے ان کے لئے کوئی بھی راستہ نہیں کھلا۔
پانچویں صوبہ سرحدی میں اصلاحی طریق حکومت کے لئے کوشش ہونی چاہئے اور سندھ
کے متعلق یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ بمبئی سے الگ کیا جا کر ایک مستقل صوبہ قرار دیا جائے۔
چھٹے کامل مذہبی آزادی:۔ اس امر کو اساسی قانون میں داخل کرنا چاہئے کہ کوئی دوسری قوم
آزادی کے کسی مرتبہ پر بھی کسی ایسے امر کو جو کسی دوسری قوم کی مذہبی آزادی سے تعلق رکھتا ہو
محدود نہیں کر سکے گی۔ خواہ براہ راست مذہبی اصلاح کے نام سے خواہ تمدنی اور اقتصادی اصلاح کے
نام سے بلکہ ہر قوم کی اقتصادی اور تمدنی اصلاح خود اس کے منتخب شدہ ممبروں کے اختیار میں رہنی
چاہئے۔
ساتویں تبلیغ ہر وقت اور ہر زمانہ میں قیود سے آزاد رہے گی۔ اور اسے کسی رنگ میں روکا
نہیں جائے گا۔ مثلاً یہ شرط لگا کر کہ مجسٹریٹ کی اجازت سے کوئی شخص مذہب بدل سکتا ہے۔
وَ غَيْرَ ذَالِكَ - اس قسم کی قیود سے پہلے مختلف ملکوں میں تبلیغ کو روکا گیا ہے اور خطرہ ہے کہ
ہندوستان میں بھی ہندو لوگ ایسا ہی کریں۔
آٹھویں زبان کا سوال یعنی زبان کو کبھی قانونا نہیں بدلا جائے گا۔ مسلمانوں کو اردو زبان
میں تعلیم حاصل کرنے کی پوری اجازت ہو گی۔ اور جن صوبوں میں اردو رائج ہے ان میں اردو
زبان بطور قانونی زبان ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی۔ زبان کا سوال کسی قوم کی ترقی کے لئے اہم سوال ہوتا
ہے پس اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ یورپ میں بعض سخت جان قوموں کو ان کی زبانیں بدل
کر ہی بند کیا گیا ہے۔ پس کچھ تعجب نہیں کہ کسی دن ہندوؤں کی طرف سے بھی ایسی ہی کوشش
ہو۔
ان کے علاوہ اور بھی بہت سے امور ہیں لیکن یہ اہم امور ہیں جن کو نظر انداز نہیں کرنا

انوار العلوم جلد 10
۵۳
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
چاہئے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ان امور کو کمیشن تک بصورت احسن پہنچا دیا جائے اس کے لئے میری
طرف سے یہ تجویز ہے کہ ہر شہر اور قصبہ میں ایک اسلامی مقامی انجمن بنائی جائے جو کسی خاص
خیال کی پابند نہ ہو۔ اس کی غرض صرف یہ ہو کہ تمام تجاویز جو مختلف لوگوں یا انجمنوں کی طرف
سے شائع ہوں وہ ان پر غور کرے اور سب تجاویز پر غور کر کے اپنی ایک رائے قائم کرے۔ اس کے
بعد جس جس جماعت سے اس کا خیال ملتا ہو ریزولیوشن کے ذریعہ سے اسے اطلاع دے کہ فلاں
فلاں شہر کے مسلمانوں کی کثرت اس خیال میں آپ سے متفق ہے۔ قلیل التعداد خیال کی رائے کو
بھی شائع کیا جائے۔ اس طرح ایک بہت بڑا فائدہ ہوگا اور وہ یہ کہ ہر ایک رائے پر آزادانہ غور ہو
سکے گا اور کسی خاص پارٹی کے اچھے یا بڑے خیالات کا پابند نہ ہونا پڑے گا اور مسلمانوں کی صحیح رائے
کمیشن تک پہنچ جائے گی۔ میں اس کی مثال یوں دیتا ہوں کہ فرض کرو کہ مختلف بحثوں کے بعد دس
اہم امور کے متعلق فیصلہ ہوا کہ ان کو ضرور پیش کرنا چاہئے۔ ایک شہر کے لوگوں کو ان میں سے
آٹھ میں مسلم لیگ سے اتفاق ہے اور دو میں مثلاً کانگریس میں مسلمانوں سے۔ اب بجائے اس کے
کہ دونوں یہ کہتے پھریں کہ ہم سب مسلمانوں کے نمائندے ہیں۔ یا یہ کہ اس شہر کے لوگ اس
پارٹی کی تائید کر دیں جس سے آٹھ امور میں ان کو اتفاق ہے۔ یہ ہونا چاہئے کہ اس شہر کے لوگ اپنا
اجلاس کر کے اور غور کر کے اس کمیٹی کو جس کے ساتھ ان کو آٹھ امور میں اتفاق ہے اپنی طرف
سے اختیار لکھ دیں کہ ان ان آٹھ امور میں ہم آپ سے متفق ہیں۔ آپ یہ پیش کر سکتے ہیں کہ
اس جگہ کے مسلمان ان امور میں ہم سے متفق ہیں اور دوسرے دو امور میں دوسری کمیٹی کو لکھ
دیں کہ آپ کو اختیار ہے کہ آپ یہ پیش کر دیں کہ ا کہ ان دو امور میں ہمیں آپ سے اتفاق ہے۔ یا ان د
فرض کرو کہ تین سیاسی جماعتیں یا چار یا پانچ ہوں اور سب سے ایک ایک دو دو امور میں اتفاق ہو تو
سب کو لکھ دیں کہ فلاں فلاں امر میں ہمیں آپ سے اتفاق ہے۔ اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ کسی ایک
امر میں بھی کثرت رائے کو اپنی رائے قربان نہیں کرنی پڑے گی۔ ہر امر میں مسلمانوں کی حقیقی
کثرت رائے کمیشن تک پہنچ جائے گی اور اس سے مسلمانوں کے مطالبات کو اس قدر تقویت
حاصل ہوگی جو کسی دوسری صورت میں نہیں ہو سکتی۔ اب ایک ہی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے
سے یہ نتیجہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض اچھے امور کی خاطر بعض بڑے امور کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے
حالانکہ سیاسیات میں آپس میں اختلاف بالکل ممکن ہوتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہر قصبہ اور ہر شہر میں ایسی انجمنیں ابھی سے بن جائیں اور وہ ماہواریا

انوار العلوم جلد 10
ولد
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
پندرہ روزہ اجلاس کر کے اس میں مختلف تجاویز پر غور کر کے اپنی رائے قائم کرتی رہیں اور کمیشن کے
آنے پر ہر شہر کے لوگ امور امور متنازعہ پر پر بحث بحث کر کے ہر مسئلہ کے متعلق اپنی رائے قائم قائ کر کے اسے
شائع بھی کرا دیں اور جس مسئلہ میں جس ایسی جماعت سے اتفاق ہو جس کا وفد کمیشن کے سامنے
پیش ہوتا ہے اسے اطلاع دے دیں کہ اس بارہ میں آپ ہمارے قائم مقام ہیں تو اس سے مسلمانان
ہند کو ایک غیر معمولی سیاسی طاقت حاصل ہو جائے گی۔ ایسے فیصلوں کی ان ممبروں کو بھی اطلاع دینی
چاہئے جو ان کی طرف سے کونسل یا اسمبلی میں ہوں تاکہ ان لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ ان کے
منتخب کرنے والوں کی کیا رائے ہے اور وہ اس کے خلاف رائے نہ دیں کیونکہ ممبروں کی رائے ذاتی
نہیں سمجھی جاتی بلکہ ان کے منتخب کرنے والوں کی رائے سمجھی جاتی ہے۔
ہاں یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ مختلف خیال والوں کی الگ کمیٹیاں نہ بنائی جائیں بلکہ
مختلف خیال کے مسلمان ایک ہی جگہ جمع ہو کر مشورہ کیا کریں اور جو قلیل التعداد لوگ ہوں ان کو
بھی اختیار ہو کہ وہ اپنی طرف سے کسی دوسری انجمن کو حق نیابت دے دیں مگر یہ لکھ دیں کہ وہ
قلیل التعداد ہیں۔ اس طرح کے متفقہ غور میں علاوہ ایک مفید فیصلہ تک پہنچنے میں سہولت ہونے
کے اور بہت سے قومی فائدے بھی حاصل ہوں گے۔ جن کے لکھنے کی اس جگہ گنجائش نہیں ہے۔
مجھے افسوس ہے کہ یہ تجویز جس قدر عالی شان فوائد اپنے اندر رکھتی ہے میں اس پر تفصیلی بحث
نہیں کر سکتا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تمام تعلیم یافتہ مسلمان اس کے عظیم الشان فوائد اور بے نظیر
نتائج کو خود ہی محسوس کریں گے۔
آخر میں میں تمام مسلمانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر قوم کی حالت اس کی اپنی کوششوں
سے بدلتی ہے۔ جو قوم یہ چاہتی ہے کہ دوسرے لوگ ہماری حالت کو بدلیں اور ہمیں ابھاریں وہ
کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ کمیشن کا موقع بے شک ایک اچھا موقع ہے اور اس سے ہمیں فائدہ اٹھانا
چاہئے۔ لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا بھر کی کمیشنیں ہمیں فائدہ نہیں پہنچا سکتیں جب تک ہم پختہ
ارادہ اور عقد ہمت کے ساتھ اپنی اصلاح کے لئے خود آپ کھڑے نہ ہو جائیں۔ قانون ہمیں کبھی
آزاد نہیں کر سکتا جب تک کہ اقتصادی طور پر اور تمدنی طور پر بھی ہم آزاد نہ ہوں۔ میں نے پچھلے
دنوں تحریک کی تھی کہ مسلمان اپنی اقتصادی آزادی کے لئے کوشش کریں اور الْحَمْدُ لِلَّهِ اس
تجویز سے ہزاروں جگہوں پر مسلمانوں کی دکانیں کھلیں اور لاکھوں روپیہ مسلمانوں نے کمایا لیکن میں
دیکھتا ہوں کہ پھر اس بات میں سستی ہو رہی ہے۔ بد قسمتی سے مسلمان جب اُٹھتے ہیں جوش جوش
ت

انوار العلوم جلد 10
۵۵
مسلمانان ہند کے امتحان کا وقت
اُٹھتے ہیں مگر پھر جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں۔ جب تک مستقل کوشش جاری نہ رہے گی اس
وقت تک کامیابی نہ ہوگی۔ میں اپنے بھائیوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں غور کریں کہ
جن لوگوں سے انہوں نے دکانیں کھلوائی تھیں ان کا ہزاروں لاکھوں روپیہ خرچ کرا کے اب جو وہ
ان کی مدد سے دریغ کر رہے ہیں اور ان کی دُکانوں کو چھوڑ کر دوسری دُکانوں پر جا رہے ہیں اس کا اثر
قوم کے اخلاق پر کیا پڑے گا اور آئندہ نسلیں اس سے کیا سبق حاصل کریں گی۔ پس اگر حریت
چاہتے ہو، اگر آزاد زندگی کی تڑپ رکھتے ہو ، اگر پھر ایک دفعہ دنیا میں عزت کی سانس لینا چاہتے ہو،
تو خدارا ان بستیوں اور بے استقلالیوں کو چھوڑ دو۔ تعاون باہمی کی عادت ڈالو اور نقصان اٹھا کر بھی
اپنے بھائی کا فائدہ کرو۔ تب اور صرف تب آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ سائمن کمیشن
نہیں بلکہ خود آپ کی ان تھک کوششیں اور بے نفس قربانیاں آپ کو کامیابی کے مقام پر کھڑا کر سکتی
ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔
وَاخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ قادیان
۸-۱۲-۱۹۲۷ء
( الفضل ۱۶ دسمبر۱۹۲۷ء )

افتتاحی تقریر جلسه سانانه ۱۹۲۷
انوار العلوم جلد ۱۰
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۷ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی