تقریر دلپذیر

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 10
۶۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تقریر دلپذیر
فرموده مورخه ۲۷ دسمبر۱۹۲۷ء)
تقریر دلپذیر
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات پڑھیں:
لا يَغُرَّنَّكَ تَقَلَّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلادِ مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ
بِئْسَ الْمِهَادُ لَكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنْتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ
فِيهَا نُزُلاً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُؤْمِنُ
بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَشِمِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلاً
أولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا
وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ )
ان آیات کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا مجھے نہایت افسوس ہے کہ اس دفعہ منتظمین
جلسہ کی غلطی اور شدید غلطی کی وجہ سے جلسہ گاہ ایسی تنگ بنائی گئی ہے کہ باوجود اس کے کہ لوگ
انتہائی تنگی سے بیٹھے ہوئے ہیں پھر بھی بہت سے لوگ ابھی دروازوں میں کھڑے ہیں اور بہت سے
دروازوں سے باہر دُور تک باہر کھڑے نظر آرہے ہیں اور بہت سے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے واپس
لوٹے جا رہے ہیں۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کے
با وجود کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا" کے جلسہ گاہ بنانے والوں کو یہ کیوں
خیال نہ آیا کہ اس سال لوگ گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ آئیں گے۔ پچھلے سالوں میں یہ طریق رہا۔
ہے کہ ہر سال پہلے سال کی نسبت جلسہ گاہ کو بڑھا دیا جاتا تھا اور ہزار پندرہ سو آدمیوں کی پہلے سال

انوار العلوم جلد 10
५५
تقریر دلپذیر
کی نسبت زیادہ جگہ بنائی جاتی تھی لیکن اس سال جلسہ گاہ گزشتہ سال کی جلسہ گاہ جتنی ہی بنائی گئی
بلکہ نیچے کی جگہ ایک فٹ کم کر کے اوپر ایک گیلری زیادہ بنائی گئی۔ میرے نزدیک منتظمین نے یہ
غلطی کی ہے جلسہ کے بعد اس کے متعلق میں ان سے : میں ان سے جواب طلب کروں گا اور آئندہ کے لئے
جلسہ گاہ کی تعمیر نظارت متعلقہ کے فرائض میں سے قرار دے دوں گا۔ یہ کہیں نہیں ہوتا کہ جنگ
سخت
کے لئے جنگ کا میدان لڑنے والے سپاہی خود ہی منتخب کیا کریں بلکہ یہ کام ذمہ دار افسروں کا ہوتا
ہے کہ وہ جنگ گاہ مقرر کریں مگر یہاں جلسہ گاہ جو ایک نہایت ہی ضروری چیز ہے اس کی تیاری اور
اس کا اندازہ ایک شخص پر چھوڑ دیا گیا کہ جتنی جلسہ گاہ چاہے وہ بنائے اور جس طرح چاہے بنائے۔
آج تک کوئی گورنمنٹ ایسی نہیں سنی گئی جس نے یہ قرار دیا ہو کہ لڑنے والی سپاہ اپنے لئے راشن
بھی خود جمع کرے اور میدان جنگ بھی وہی منتخب کرے بلکہ یہ کام دوسرے ذمہ دار افسروں کا ہوتا
ہے۔ بحیثیت خلیفہ یہ میرا کام نہیں کہ میں ایسی باتوں میں دخل دوں مگر باوجود اس کے جلسہ کے
شروع ہونے سے پہلے مجھے جلسہ گاہ کے متعلق خیال پیدا ہوا کہ پوچھوں جلسہ گاہ کتنی بنائی گئی ہے
مگر نظارت کو اس کے متعلق خیال بھی نہیں آیا کہ جلسہ گاہ کیسی بنی ہے کتنی جگہ میں بنی ہے۔ باہر
سے لوگ جلسہ کے موقع پر دین کے متعلق باتیں سننے کے لئے آتے ہیں اور ہم کوشش کرتے ہیں
کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں لیکن اگر ان کے بیٹھنے کے لئے جگہ کا ہی انتظام نہ کیا جائے تو پھر
ان کو یہاں بلانے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر جلسہ گاہ بنانے کا کام ایک اوور سیئر کے سپرد کر دینا ہے اور
یہ اس کی مرضی پر منحصر ہے کہ جتنی لمبی چوڑی چاہے بنائے تو میرے نزدیک جلسہ کے متعلق اعلان
کرنا بھی اس کے سپرد کر دینا چاہئے تاکہ وہ اس طرح اعلان کر دیا کرے کہ اس دفعہ اتنے X اتنے
فٹ جلسہ گاہ بنائی جائے گی اس لئے اتنے لوگ آئیں اس سے زیادہ نہ آئیں۔ میں اس دفعہ جلسہ گاہ
کے اس قدر تنگ بنائے جانے پر پھر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور دوستوں سے کہتا ہوں جس قدر
تنگ ہو کر بیٹھ سکیں بیٹھیں تاکہ دوسرے دوستوں کو بھی داخل ہونے کے لئے کچھ نہ کچھ جگہ مل
سکے۔
میں اس سال بھی حسب عادت آج ان اُمور کے متعلق جو اس سال پیش آئے یا جو آئندہ
سال کے پروگرام سے تعلق رکھتے ہیں کچھ بیان کروں گا اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کل حسب
معمول خدا تعالیٰ کی توفیق سے علمی مضمون بیان کروں گا۔ قبل اس کے کہ میں آج کا مضمون شروع
کروں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس سال عین جلسہ کے قریب مجھ پر انفلوئنزا کا حملہ ہوا اور میں ۸۔

انوار العلوم جلد 10
५८
تقریر دلپذیر
دسمبر سے لے کر ۱۸۔ دسمبر تک بیماری میں مبتلاء رہا۔ انفلوئنزا کا اثر چونکہ دل پر زیادہ پڑتا ہے۔
اس لئے میں اس دفعہ اتنی طاقت محسوس نہیں کرتا کہ لمبی تقریر کر سکوں سوائے اس کے کہ خدا
تعالی خاص طور پر طاقت دے دے اور اس کا منشاء ہو کہ میں تقریر کروں۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست جس غرض کے لئے یہاں آئے ہیں اُسے پورا کرنے کی
کوشش کریں گے اور اطمینان سے تقریر سنیں گے اور اس بات کا خیال نہ کریں گے کہ کچھ
دوستوں کی غلطی سے جلسہ گاہ تنگ بنائی گئی ہے۔ چون چونکہ اس وقت اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا اس
لئے اس کا خمیازہ سب دوستوں کو بھگتنا چاہئے اور اس تکلیف کو برداشت کرنا چاہئے۔ میں جانتا
ہوں کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر تنگ ہو کر بیٹھیں تو ان کے اعضاء میں درد شروع ہو جاتا
ہے اس لئے آئندہ جلسہ گاہ اتنی ہونی چاہئے کہ تنگ ہو کر بیٹھنے کے لئے نہ کہنا پڑے اور دوست
اطمینان سے بیٹھ کر تقریر سن سکیں۔
اس سال ایک نیا انتظام کیا گیا ہے۔ میں پہلے اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ وہ انتظام یہ
ہے کہ میرے متعلق پہرہ پہلے کی نسبت زیادہ کر دیا گیا ہے۔ اس کی دو وجہیں ہیں ایک وجہ تو یہ ہے
کہ بیماری کی وجہ سے میں ہجوم کے بوجھ کو پہلے کی طرح برداشت نہیں کر سکتا۔ پہلے بھی بعض دفعہ
ہجوم کے دباؤ کی وجہ سے مجھے اعصابی تکلیف معلوم ہوتی تھی اور دل پر بہت بوجھ پڑتا تھا۔ پس اس
دفعہ بیماری کی وجہ سے ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ مجھ پر لوگوں کا ہجوم نہ ہو اور مصافحہ انتظام کے ساتھ
ہو۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ متعدد جگہوں سے اطلاعیں آئی ہیں کہ دشمنان اسلام اور دشمنان سلسلہ
احمد یہ اس قسم کی تجویزیں کر رہے ہیں کہ مجھ پر حملہ کیا جائے۔ بعض معزز غیر احمدیوں نے بھی
نہایت گھبراہٹ سے مجھے خطوط لکھے ہیں کہ بعض غیر مذاہب کے لوگوں کی طرف سے اس قسم کی
باتیں ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ہے کہ بیسیوں لوگوں نے اس قسم کی خواہیں دیکھیں
ہیں جن میں خطرہ دکھایا گیا ہے اور انہوں نے تحریک کی ہے کہ حفاظت کا ایسا انتظام کیا جائے کہ وہ
لوگ قریب نہ پہنچیں جن کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو ایک طرف احمد یوں غیر احمد یوں بلکہ غیر
مذاہب کے لوگوں کی طرف سے اس قسم کی اطلاعوں کی وجہ سے اور دوسری طرف خوابوں کی وجہ
سے اس دفعہ ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ میرے ارد گرد بے قاعدہ ہجوم نہ ہو اسی وجہ سے مسجد میں بھی
میرے گزرنے کے وقت فاصلہ رکھا جاتا ہے۔ گو مذہبی لحاظ سے خدا تعالیٰ کے رستہ میں مارا جانا بہت

انوار العلوم جلد 10
۶۸
تقریر دلپذیر
بڑی نعمت ہے لیکن شماتت اعداء کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظت کی ضرورت ہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بڑھ کر دین کے لئے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان ہونے کی خواہش
اور کس کو ہو سکتی ہے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جان کا خطرہ ہوتا تو صحابہ آپ
کی حفاظت کرتے اور قبیلہ قبیلہ کے لوگ باری باری آپ کے گھر کا پہرہ دیتے۔ اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم اس بات کی اجازت دیتے اور اس وقت جبکہ لوگ پہرہ د پہرہ دے رہے ہوتے آپ
بعض اوقات ان سے باتیں کرنے کے لئے باہر تشریف لے آتے تاکہ ان کا دل خوش ہو چونکہ اللہ
تعالی کی طرف سے احتیاط کرنے کا حکم ہے اس لئے ہم بھی احتیاط کا پہلو اختیار کرتے ہیں ورنہ ایسی
باتیں مؤمن کے لئے خوشی کا باعث ہوتی ہیں۔ ہم خدا تعالی کے پرستار ہیں اور اس خدا کے پرستار
ہیں جو ہر قسم کی طاقت اور قوت رکھتا ہے۔ کسی انسان کے پرستار نہیں ہیں اس لئے جانتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ اپنے کام اپنے آپ چلاتا ہے اور ان کے لئے آپ سامان پیدا کرتا۔ کے آپ سامان پیدا کرتا ہے بندوں پر خدا تعالیٰ
کے کاموں کا انحصار نہیں ہوتا۔ بندوں میں سے سب سے بڑا درجہ رسول کا ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ
کے کاموں کا انحصار رسول پر بھی نہیں ہوتا پھر خلیفہ کیا۔ خلیفہ تو رسول کا غلام ہوتا ہے۔ پس خدا
تعالیٰ اپنا کام آپ چلاتا ہے کوئی رہے یا نہ رہے کوئی بچے یا نہ بچے اس کا کام چلتا ہے اور کوئی اُسے
روک نہیں سکتا۔
اس کے بعد میں نہایت افسوس کے ساتھ ان چند اصحاب کی دائمی جدائی پر اظہار رنج و ملال
کرتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ کی مشیت نے اس سال ہم سے جدا کر لیا ان میں سے مقدم وجود مولوی
عبداللہ صاحب سنوری کا ہے۔ میرے نزدیک ہر سلسلہ کے خادم اور اسلام کے خدمت گزار کا جدا
ہونا بہت رنج اور تکلیف کی بات ہے مگر مولوی عبداللہ صاحب سلسلہ کے خادم ہی نہ تھے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پرانی اور دیرینہ صحبت رکھنے کی خصوصیت ہی نہ رکھتے تھے بلکہ
اپنے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک بہت بڑا نشان بھی رکھتے تھے جو ان کے
دفن ہونے کے ساتھ ہی دفن ہو گیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک رؤیا دیکھی تھی کہ آپ نے خدا تعالیٰ کے
حضور بعض کا غذات پیش کئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان پر سرخی سے دستخط کرنے چاہے اور قلم کو زیادہ
سرخی لگنے پر چھڑکا جس سے چھینٹے گرے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں پر
پڑے۔ اس وقت جبکہ آپ نے یہ رویا دیکھی مولوی عبداللہ صاحب سنوری آپ کے پاؤں دبار ہے

انوار العلوم جلد 10
۶۹
تقریر و یا میں
تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاؤں پر ایک سرخ نشان پڑا ہے
جو گیلا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوپی دیکھی تو اس پر بھی اسی قسم کا نشان تھا۔ اس پر انہوں نے خیال کیا کہ
شاید چھت سے چھپکلی کی دُم کٹنے سے خون گرا ہو مگر انہوں نے جب چھت کی طرف دیکھا تو وہ اس
قسم کی تھی کہ وہاں چھپکلی کا گمان نہیں ہو سکتا تھا اس پر انہیں بہت حیرت ہوئی اور جب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام بیدار ہوئے تو آپ نے پوچھا کیا کوئی خاص بات ہوتی ہے۔ حضرت
صاحب نے اس کے متعلق کچھ نہ فرمایا تب مولوی عبداللہ صاحب نے کہا میں نے اس قسم کا نشان
دیکھا ہے۔ حضرت صاحب نے جواب سے اجتناب کرنا چاہا مگر جب انہوں نے اصرار کیا تو پھر حضرت
کے کا ذکر فرمایا اور جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کرتہ دیکھا گیا تو
صاحب نے رویا
اس پر
دے دیا جائے
پر بھی نشان تھے۔ مولوی عبداللہ صاحب نے درخواست کی کہ وہ کُرتہ انہیں
تاکہ وہ لوگوں کو نشان دکھا سکیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے پہلے تو انکار کیا اور فرمایا
ایسی باتوں سے شرک کے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے مگر پھر اُن کے اصرار پر اس شرط پر دے دیا کہ
جب وہ فوت ہوں تو ان کے ساتھ ہی یہ کرتہ بھی دفن کر دیا جائے تاکہ اس سے کسی قسم کا شرک نہ
پیدا ہو۔ اس شرط پر مولوی صاحب نے وہ کرتہ لے لیا اور اس کے متعلق انہیں ایسا عشق تھا کہ
جلسہ پر لوگوں کو خاص طور پر دکھلایا کرتے تھے اور اس طرح لاکھوں آدمیوں نے اس نشان کو اپنی
آنکھوں سے دیکھا اور وہ اس بات کے گواہ ہو گئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رویا
ایسے رنگ میں پوری ہوئی جسے کوئی سائنس کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا۔ مولوی صاحب کی ٹوپی جس پر
چھینٹا پڑا تھاوہ تو کسی نے چرالی مگر گرفتہ ان کے پاس محفوظ رہا جو ان کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔
تو ان کی وفات کی وجہ سے ایک یہ بھی صدمہ ہے کہ ایک ایسا نشان جو انسانی طاقت سے بالا تھا
ہماری آنکھوں سے غائب ہو گیا۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
ایک رویا دکھائی جاتی ہے جس کے آثار باہر بھی پیدا کر دیئے جاتے ہیں۔ وہ لوگ جو کہتے کہ الہام
کے الفاظ کس طرح پیدا ہو سکتے ہیں ان کو دکھایا جاتا تھا کہ دیکھو یہاں تو رنگ بھی پیدا کیا گیا ہے۔ یہ
نشان اب نہیں دکھایا جا سکے گا۔ اسی نشان کے متعلق ایک دفعہ مولوی شاء اللہ صاحب نے انکار کیا تو
مولوی عبداللہ صاحب ان کے پاس پہنچے اور کہا کہ اس نشان کے متعلق میں آپ سے مباہلہ کرنے کو
تیار ہوں مگر مولوی شاء اللہ صاحب نے مباہلہ نہ کیا۔ علاوہ اس کے مولوی عبداللہ صاحب جماعت
کے پرانے فرد اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخلص خادم تھے۔ انہوں نے تمھیں

انوار العلوم جلد 10
۷۰
تقریر دلپندیر
سال کے قریب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت اختیار کی کثرت سے قادیان آتے
اور بڑا اخلاص رکھتے تھے۔
دوسرے ایک اور صاحب جو بہت پرانے تو نہ تھے مگر بڑا اخلاص رکھتے تھے اور خصوصیت
سے سیالکوٹ کی جماعت میں سے جن تین اصحاب کو خدا نے خلافت ثانیہ کے شروع کے وقت فتنہ
سے محفوظ رکھا ان میں سے ایک تھے یعنی منشی محمد عبداللہ صاحب وہ بھی فوت ہو گئے ہیں ان کے
فوت ہونے کا بھی ہمیں صدمہ ہے۔
اسی زمانہ میں بعض ایسی عورتوں کی بھی وفات ہوئی ہے جو بطور نشان ہے یا جو قومی لحاظ سے
افسوسناک ہے جیسے تائی صاحبہ کا انتقال ان کی وفات پر میں نے ایک خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا اور بتایا
تھا کہ وہ بھی ایک نشان تھیں۔ ہمارے شیخ یعقوب علی صاحب جنہیں ایسے نشانات معلوم کرنے کا
خاص طور پر شوق ہے انہوں نے کوشش کی کہ تائی صاحبہ کے متعلق ان کے سلسلہ میں داخل
ہونے سے قبل کے رویہ پر کوئی الزام نہ آنے دیں اور اس قسم کی باتوں کو مٹادیں اور اس لئے بھی
انہوں نے یہ کوشش کی کہ ہماری تائی ہونے کی وجہ سے انہیں احترام مد نظر تھا مگر حقیقت یہ ہے کہ
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی لکھا ہے کہ تائی صاحبہ خاندان میں سے آپ
کی سب سے زیادہ مخالفت کرتی رہیں ہیں اور میں نے خود سنا کہ جب بھی مجھے دیکھتیں تو یہ کہتیں
جیسے کال ویسی کو کو۔ یعنی طنزاً کہتیں جیسا باپ ہے ویسا ہی بیٹا ہے۔ انہوں نے حضرت مسیح مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی جو مخالفت کی اس کے بیان کرنے میں ان کی کوئی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے۔
دیکھو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قتل کرنے کے ارادہ سے گھر
سے نکلے مگر آپ کے ہمیشہ کے لئے غلام بن گئے۔ اس کے بیان کرنے میں نہ تو حضرت عمر کی ہتک
ہے اور نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی۔ حضرت عمرؓ کی تو اس لئے نہیں کہ آپ گئے تو
قتل کرنے کے لئے تھے مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو ہدایت دے دی اور آپ کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم سے جو بغض اور عداوت تھی اسے محبت اور اخلاص میں بدل دیا اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس لئے ہتک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ شان تھی کہ قتل
کرنے کے ارادہ سے آنے والے بھی آپ کی صداقت کے قائل ہو گئے۔ تو تائی صاحبہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شدید مخالفوں میں سے تھیں۔ کبھی ایسا نہ ہوتا تھا کہ آپ سامنے
سے گزریں اور بڑا بھلا نہ کہیں لیکن اس زمانہ مخالفت میں خدا تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ یہ ایمان لے

انوار العلوم جلد 10
آئیں گی اور پھر خدا تعالیٰ نے ان کو ایمان لانے کی بھی توفیق بخشی۔
تقریر و پذیر
بڑے لوگوں میں یہ بات طبعی حد تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ اپنے سے چھوٹے کی بات ماننے میں
ہتک سمجھتے ہیں کئی لوگوں کو اسی لئے ٹھوکر لگ گئی کہ وہ سمجھتے تھے۔ ہم عمر میں اور علم میں حضرت
مرزا صاحب سے بڑے ہیں پھر ان کی بیعت کس طرح کریں۔ میرے نزدیک تائی صاحبہ کے لئے یہ
بطور سزا کے تھا کہ انھوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اس لئے نہ مانا کہ آپ ان
کے چھوٹے دیور تھے۔ خدا تعالیٰ نے کہا اچھا ان کی بیعت نہ کرو اس چھوٹے دیور کے بیٹے کی بیعت
کرائیں گے۔ اس وقت ان کے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ”نائی آئی" ہے اس میں کئی باتیں
بتائی گئی تھیں۔ (۱) ایک یہ کہ وہ ایمان لائیں گی (۲) میرے زمانہ میں ایمان لائیں گی کیونکہ میری
تائی تھیں اور ان کے آنے سے مراد ہدایت پانا تھا اور نہ یوں تو وہ گھر میں ہی رہتی تھیں (۳) یہ کہ وہ
بہت لمبی عمر پائیں گی۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ان کے متعلق الہام ہوا اس
وقت ان کی عمر ۸۰ سال کے قریب تھی مگر اس وقت یہ بتایا گیا کہ دوسرے خلیفہ کے وقت جس کی وہ
تائی ہوں گی بیعت کریں گی چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ میری بیعت کے بیعت کر کے وہ سلسلہ میں داخل ہوئیں اور
ایک سو تین سال کی عمر تک پہنچیں۔ ان حالات میں یہ ایک خاص نشان ہے کہ ایسی سخت زمین میں
بھی خدا تعالیٰ نے ہدایت کا بیج ڈالا۔ پھر ان کو ایسا اخلاص دیا کہ انہوں نے وصیت کی۔ مجھے یاد ہے وہ
پرانی روایات کی اس قدر پابند تھیں کہ جب کبھی گھر کی عورتیں باہر جاتیں تو سخت ناراض ہو تیں اور
سمتیں یہ بھی کوئی شرافت ہے ہمارا تو اس گھر میں ڈولا آیا تھا اب جنازہ ہی نکلے گا۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر اس لئے ناراض ہو گئیں کہ آپ کو باپ دادا کا قبرستان چھوڑ کر
دوسری جگہ کیوں دفن کیا گیا ہے مگر جب احمدی ہو ئیں تو خود اسی قبرستان میں دفن ہونے کے لئے
وصیت کی پس وہ بھی ایک نشان تھیں۔
اسی عرصہ میں حضرت خلیفہ مسیح الاول کی نواسی ہاجرہ فوت ہوئی ہیں۔ حضرت خلیفہ اول کو
ان سے خاص اُنس تھا۔ میں نے دیکھا اپنے بچوں کی طرح رکھتے اور جب اپنے بچوں کے لئے
کپڑے بناتے تو ان کے لئے بھی بناتے۔ مرحومہ میں بھی بہت اخلاص تھا اور سلسلہ کی خدمت کا
شوق تھا۔ لجنہ کی محنت کرنے والی کار کن تھیں۔ چونکہ جوانی میں ہی فوت ہو گئی ہیں اس وجہ سے
ان کی وفات کا اور بھی افسوس ہے۔
ان باتوں کا اظہار میں نے اس لئے کیا ہے تا جماعت میں یہ احساس پیدا ہو کہ جو وجود سلسلہ

انوار العلوم جلد 10
۷۲
تقریر دلپذیر
کے خدمت گزار اور قابل قدر ہوں ان کے لئے محبت اور الفت کے جذبات پیدا ہوں۔ یوروپین
قوموں کو دیکھو جن لوگوں سے قومی خدمات صادر ہوتی ہیں ان کے مجسمے بناتی اور یادگاریں قائم کرتی
ہیں۔ گو یہ درست نہیں لیکن اس حد تک ضروری ہے کہ جو لوگ سلسلہ کے لئے مفید ہوں اور جدا
ہو جائیں ان سے اپنے اخلاص کا اظہار کیا جائے اور ان کی یاد قائم رکھی جائے۔
اب میں اس سال کے متعلق جو اب ختم ہو رہا ہے بعض باتیں بیان کرتا ہوں تا دوستوں کو
اس طرف توجہ دلاؤں کہ انہیں آئندہ کیا کرنا ہے۔
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس سال ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ ہماری جماعت کی عزت جو
پہلے تھی اس سے کئی گنا زیادہ ہو گئی ہے۔ وہ لوگ جو پہلے جماعت کے سخت دشمن تھے یہ محسوس
کرنے لگ گئے ہیں کہ اگر اسلام کی حفاظت کرنے والی کوئی جماعت ہے تو وہ احمدی جماعت ہی ہے
پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہے کہ ایسے سامان پیدا ہو گئے ہیں۔
ان سامانوں میں سے پہلا سامان تو لاہور کے فسادات تھے جن کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ کچھ
لوگوں کے اکسانے سے بعض سکھوں نے کچھ مسلمانوں کو نہایت بیدردی سے بے کسی کی حالت
میں قتل کر دیا۔ یہ ایسا واقعہ تھا کہ دشمنوں کو بھی مسلمانوں سے ہمدردی پیدا ہونی چاہئے تھی مگر
جنہوں نے مارا تھا ان کی قوم نے ان کی امداد کرنی شروع کر دی۔ ایسے موقع پر میں نے اپنا فرض
سمجھا کہ مسلمانوں سے ہمدردی کی جائے اور جو لوگ مارے گئے ہیں یا گرفتار ہو گئے ہیں ان کے
رشتہ داروں کی امداد کی جائے چنانچہ اس غرض سے ناظر اعلیٰ اور دو تین اور اصحاب کو لاہور بھیجا گیا
اور جس حد تک ممکن ہو سکا لوگوں کی امداد کی گئی اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ہمدردی کی
رو پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خود ان لوگوں نے بھی جو ہمدردی کے محتاج تھے
اس بات کو محسوس کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ احمدی مصیبت کے وقت ہماری امداد کے لئے آئے
اور انہیں دیکھ کر دوسرے لوگ بھی مدد کرنے پر آمادہ ہو گئے۔
اسی دوران میں کچھ اور سامان پیدا ہو گئے۔ راجپال کے مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا اور ہائیکورٹ نے
ایسے شخص کو بری کر دیا جس نے صریح طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کی تھی
اور نہایت بیدردی سے کی تھی۔ یہ ایک حج کی غلطی تھی یا قانون کا نقص تھا کچھ ہی سمجھ لو مگر اس
سے یہ ضرور ظاہر ہو گیا کہ مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے
میں کتنے بے کس اور بے بس ہیں۔ اس موقع پر مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلائی گئی کہ تم کس قدر

انوار العلوم جلد 10
۷۳
تقریر دلپذیر
بے کس اور بے بس ہو اس وقت تمہیں اپنی حالت کو بدلنے کے لئے تیار ہو جانا چاہئے ورنہ اسلام کا
ٹھکانا ہندوستان میں نہیں ہو گا۔ ہم کسی قوم کو اس بات سے نہیں روکتے کہ وہ اپنے مذہب کی تبلیغ
کرے اور جتھے بنائے۔ ہم جس بات کو ناپسند کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ دوسری قوم کو تباہ کرنے کی
کوشش کی جائے ایسی حالت میں اپنی حفاظت کے لئے سیاسی اور تمدنی ذرائع سے کوشش کرنا
ضروری ہو جاتا ہے اس کے لئے کئی اشتہارات اور ٹریکٹ شائع کئے گئے جن کا یہ اثر ہوا کہ
مسلمانوں میں بیداری پیدا ہو گئی اور تمام مسلمانوں نے محسوس کیا کہ اب اگر ہم اپنی حفاظت کے
لئے کھڑے نہ ہوئے تو سخت نقصان اٹھائیں گے۔ میں نے جب اس بارے میں غور کیا تو معلوم ہوا
کہ مسلمانوں کی ساری تباہی کی وجہ یہ ہے کہ وہ مذہبی اور سیاسی اتحاد میں فرق نہیں سمجھتے۔ اس
کے متعلق خدا تعالیٰ نے مجھے ایک گر بتایا اور وہ یہ تھا کہ مسلمانوں کے اتحاد کا ایک ہی طریق ہے اور
وہ یہ کہ بجائے اس کے کہ یہ کہا جائے جب تک سارے کے سارے مسلمان عقائد میں متحد نہ ہو
جائیں صلح نہیں ہو سکتی یوں کہنا چاہئے کہ ہر فرقہ کے لوگ بے شک دوسروں کو تبلیغ کریں اور اپنا
ہم عقیدہ بنانے کی کوشش کریں مگر سیاسی معاملات میں مل کر کام کریں۔ چنانچہ میں نے مسلمانوں کو
اس طرف توجہ دلاتے ہوئے شائع کیا کہ مسلمان کی دو تعریفیں ہیں۔ ایک مذہبی اس کے لحاظ سے ہر
ایک فرقہ اپنے فرقہ کے لوگوں کو مسلمان کہتا ہے لیکن ایک تعریف سیاسی بھی ہے یعنی جو شخص بھی
اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اور قرآن کریم کو آخری شریعت قرار دیتا ہے وہ مسلمان ہے کیونکہ
تمدنی اور سیاسی لحاظ سے ان سب کے فوائد مشترک ہیں۔
یہ تعریف خدا تعالی کے فضل سے تھوڑے ہی دنوں میں ایسی مقبول ہوئی کہ دشمنوں نے بھی
اسے قبول کر لیا اور اب سارے ہندوستان کے مسلمان سیاسی لیڈروں نے سوائے چند ایک کے
اسے تسلیم کر لیا ہے۔ پہلی دفعہ مسلم لیگ کے جلسہ لاہور میں اس تعریف کو پیش کیا گیا تھا۔ اس کے
بعد سب نے اس کو مان لیا اور سوائے ایک گروہ کے جو غیر مبائعین کا گروہ ہے یا چند متعقب علماء
اور ان کے متبعین کے سب نے اسے پسند کیا ہے اور اس گروہ نے بھی اس لئے اسے تسلیم کرنے
سے انکار نہیں کیا کہ اس کا کچھ فائدہ نہیں بلکہ اس لئے کہ اگر وہ اسے تسلیم کر لیں تو دوسرے
مسلمانوں کو ہمارے خلاف بھڑکانے کے لئے ان کے پاس کوئی حربہ نہیں رہتا۔ دراصل یہ معاملہ لا
بِحُبِّ عَلِيِّ بَلْ بِبُغْضِ مُعَاوِيَةَ کا معاملہ ہے ورنہ سوائے اس طریق کے مسلمانوں کے اتحاد کی
کوئی صورت ہی نہیں ہے۔ بھلا بتاؤ تو سہی وہ خوارج جن کے نزدیک خلافت کفر تھی اور جو تیرہ سو

انوار العلوم جلد 10
ولد
تقریر دلپذیر
سال سے اس پر لڑتے جھگڑتے چلے آرہے ہیں وہ کب یک لخت اپنے عقیدہ کو چھوڑ کر اتحاد کر سکتے
ہیں۔ وہ فرقے جو صدیوں سے ایک دوسرے سے مقابلے کر رہے ہیں جن کی ایک دوسرے کے
ساتھ خونریز لڑائیوں تک نوبت پہنچی جنہوں نے جان ومال کے نقصان پر نقصان اٹھائے ان کے
متعلق کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ ان باتوں کو چھوڑ کر متحد ہو جائیں گے جن پر انہوں نے
جانیں دی تھیں۔ پس موجودہ حالت میں تمام مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے کا یہی طریق ہے کہ
مسلمان کی کامل تعریف کے لحاظ سے جسے چاہیں مسلمان سمجھیں اور جسے چاہیں نہ سمجھیں لیکن تمدنی
اور سیاسی لحاظ سے جو مسلمان کہلاتا ہے اسے مسلمان کہیں اور متحدہ مذہبی تمدنی و سیاسی معاملات میں
مل کر کام کریں۔
اس تحریک کا ایسا اثر ہوا کہ معاً مسلمانوں میں اتحاد شروع ہو گیا۔ یہاں تک کہ وہ فرقے
جنہیں ہمارے ساتھ سخت دشمنی تھی انہوں نے بھی اتحاد کی اس تحریک کی تعریف کی اور اس پر
عمل کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ چنانچہ کئی شیعوں، سنیوں اور اہل حدیثوں کی طرف سے خطوط آئے
جنہوں نے لکھا کہ آپ اس تحریک کو جاری رکھیں آپ ہی کے ذریعہ مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق
ہو گا۔ اس تحریک کا یہاں تک اثر ہوا کہ ایک جگہ آریوں نے یہ سوال اٹھایا کہ مسلمان چونکہ
احمدیوں کو کافر سمجھتے ہیں اس لئے ہم ان سے بحث نہیں کرنا چاہتے اور انہیں اسلام کی طرف سے
مناظر نہیں سمجھتے۔ اگرچہ سناتی ہندو آریوں کو ہندو نہیں سمجھتے اور ہندو دہرم سے خارج قرار دیتے
ہیں مگر انہوں نے احمدیوں کے متعلق یہ سوال اٹھایا اس جگہ شیعوں کی طرف سے جلسہ تھا اور
انہوں نے احمدی مبلغین کو آریوں کے مقابلہ کے لئے بلایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ہم احمدیوں کو
مسلمان سمجھتے ہیں تم (آریہ ) احمدیوں کے ڈر کے مارے یہ سوال پیش کرتے ہو تا کہ اس بہانہ سے
مباحثہ سے بھاگ جاؤ۔
تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ایسی فضا پیدا کر دی ہے کہ اب نظر آنے لگا ہے کہ
مسلمانوں میں جلد اتحاد ہو سکتا ہے اور مسلمان مل کر غیروں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
اسی دوران میں مسلم آؤٹ لک" کا واقعہ پیش آگیا۔ اس اخبار میں ایک ایسا مضمون شائع
ہوا جس میں سختی سے ایک ہائی کورٹ کے ایک حج کے اس فیصلہ پر جو راج پال کے متعلق کیا گیا تھا
جرح کی گئی تھی۔ میں اس وقت بھی حقیقی طور پر اس مضمون میں بعض غلطیاں محسوس کرتا تھا اور
اب بھی محسوس کرتا ہوں مگر جس بناء پر ایڈیٹر اور پرنٹر مسلم آوٹ لک" پر مقدمہ چلایا گیا وہ غلط
"

انوار العلوم جلد 10
۷۵
تقریر دلپذیر
تھی۔ وہ مضمون اس وجہ سے لکھا گیا تھا کہ اس فیصلہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی
ہتک کرنے والے ہر ایک شخص کو چھوڑا جا سکتا ہے اور مسلمانوں کے لئے امن کی کوئی صورت
نہیں۔ اس وقت کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائی کورٹ کو دیکھنا چاہئے تھا کہ وہ مضمون کیسی
حالت میں لکھا گیا اور آیا اس میں ہائی کورٹ کی ہتک مقصود ہے یا اپنے ٹھیس لگے ہوئے جذبات کا
اظہار ہے۔ پس گو میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس مضمون کا لہجہ ایسا نہ تھا جیسا کہ ہونا چاہئے تھا مگر جس
بناء پر مقدمہ چلایا گیا وہ تھی۔ چونکہ اس مضمون کی وجہ سے مسلم آوٹ لک کے
پروپرائیٹر اور ایڈیٹر کو سزا دے دی گئی اس لئے مجھے مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلانی پڑی کہ جو کوئی
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کے خلاف آواز اٹھائے وہ تو فوراً جیل خانہ بھیجا جا سکتا
ہے اور ہتک کرنے والا ہر قسم کی سزا سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
وہ درست نه
ومسلم آوٹ لک" کے مضمون میں ! میں اس امر پر اظہار ناراض اظهار ناراضگی کیا گیا تھا کہ قابل حج کے نزدیک
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گالیاں دینا اور بات ہے اور قوم میں نفرت پیدا کرنا اور امر
ہے۔ گویا حج نے یہ قرار دیا تھا کہ اگر کسی کے باپ کو گالی دی جائے تو اس سے اس شخص کو جوش
پیدا ہو سکتا ہے لیکن اگر اس کے رسول کو گالی دی جائے تو پھر جوش نہیں پیدا ہو سکتا۔ ہم ایک
ہندوستانی حج ۔ سے جو مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات سے واقفیت واقفیت را رکھتا تھا اور جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے متعلق مسلمانوں کے اخلاص اور محبت سے آگاہ تھا اس قسم کے
فیصلہ کی توقع نہ رکھتے تھے مگر عجیب بات ہے کہ وہ ہندوستانی ہو کر ہندوستان میں رہ کر ہندوستانی
مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے واقف ہو کر یہ خیال کرتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کو گالیاں دی جائیں تو اس سے مسلمانوں میں نفرت اور حقارت کے جذبات نہیں پیدا ہو سکتے اور نہ
جائز طور پر فساد پیدا ہو سکتا ہے لیکن اگر خود ان کو گالیاں دی جائیں تو پھر جائز طور پر فساد ہو سکتا
ہے۔ یہ اس حج کی ناواقفیت تھی جس پر مسلم آوٹ لک نے جرح کی تھی نہ کہ ہائی کورٹ پر
حملہ کیا تھا۔ میرے نزدیک ہائی کورٹ پر حملہ کرنا سخت نا جائز ہے اور اگر ایسا کیا جاتا تو میں کبھی تائید نہ
کرتا لیکن یہ بات ہی نہ تھی۔ ایک حج کی بطور حج ہتک نہ کی گئی تھی بلکہ اس بات کے خلاف آواز
اٹھائی گئی تھی کہ ایک ایسا شخص جو مسلمانوں میں رہتا، مسلمانوں کے مذہبی عقائد سے واقفیت
رکھتا، ان کے مذہبی جذبات اور احساسات کو سمجھتا تھا اس نے یہ فیصلہ کیونکر کیا کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک سے مسلمانوں میں جائز طور پر جوش نہیں پیدا ہو سکتا۔

انوار والعلوم جلد 10
८५
تقریر دلپذیر
آخر جب ایڈیٹر مسلم آوٹ لک" کو سزا دی گئی تو میں نے ۲۲۔ جولائی کو ہر جگہ اس کے
خلاف آواز اٹھانے کے لئے جلسہ کرنے کی تحریک کی۔ مجھے خیال تھا کہ عام طور پر مسلمان اس
تحریک کی مخالفت کریں گے اور جلسہ نہیں ہونے دیں گے اس وجہ سے میں تحریک لکھ لینے کے بعد
اپنے مضمون میں سے اسے کاٹنے لگا تھا سے اسے کاٹنے لگا تھا لیکن پھر مجھے یہ خیال آیا کہ میں نے اپنی طرف سے تو یہ
تحریک لکھی نہیں خدا تعالیٰ نے مجھ سے لکھائی ہے وہی اس کو کامیاب بنانے کا سامان کرے گا۔ پھر
اگرچہ اس کی مخالفت کی گئی مگر باوجود اس کے سارے ہندوستان میں ایک سرے سے لے کر
دوسرے سرے تک اس تحریک کے ماتحت ۲۲ جولائی کو جلسے کئے گئے۔ مسلمانوں میں خاص
بیداری پیدا ہو گئی اور اخباروں نے لکھا کہ ایسا شاندار مظاہرہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔ اس سے
مسلمانوں کو محسوس ہو گیا کہ اگر وہ مل کر آواز اٹھائیں تو وہ پُر شوکت اور پُر ہیبت ہو سکتی ہے۔
اسی دوران میں اس کام کو مضبوط بنانے کے لئے انجمن ترقی اسلام کی بنیاد رکھی گئی تاکہ اس
کے ذریعہ ایسے لوگوں کو جمع کیا جائے جو عام اسلامی کاموں میں مدد دے سکیں چنانچہ مختلف فرقوں
کے ایسے ایک ہزار آدمیوں نے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو
ہمارے سلسلہ سے سخت مخالفت رکھتے تھے۔ حتی کہ کسی احمدی سے مصافحہ کرنا بھی جائز نہ سمجھتے
تھے۔ چنانچہ یو۔ پی کے ایک پیر صاحب نے لکھا کہ میں آپ کے سلسلہ کے سخت خلاف تھا اور کسی
احمدی سے بات کرنا بھی جائز نہ سمجھتا تھا مگر اب سیاسی اور تمدنی معاملات میں کلی طور پر اپنے آپ کو
آپ کے اختیار میں دیتا ہوں۔ غرض ہر طبقہ کے لوگ اس انجمن میں داخل ہوئے۔ ان میں رؤساء
بھی ہیں، علماء بھی ہیں۔ پیر بھی ہیں، انگریزی خوان بھی ہیں اور ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب
پہنچ گئی ہے اور اس تحریک کو اس قدر کامیابی ہوئی ہے کہ پہلا اشتہار دس ہزار کی تعداد میں
مسلمانوں میں تقسیم کیا گیا تھا مگر اس میں سے بھی کچھ بیچ رہا لیکن آخری اشتہار اس سلسلہ کا جو شائع
ہوا وہ کے ہزار شائع کیا گیا اور پہلے ہی دن ختم ہو گیا۔ اگر اس انتظام کو اور مضبوط بنایا جائے تو دس لاکھ
اشتہار بھی پورے نہ ہو سکیں اور ایک ماہ میں تمام مسلمانوں کو بیدار کیا جا سکتا ہے۔
غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کا بہت اچھا نتیجہ نکلا اور مسلمانون کو محسوس ہو گیا
کہ ان کی تمدنی اور سیاسی نجات آپس کے اتحاد میں ہے اور ان میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ کامیابی
مل کر کام کرنے سے ہی ہو سکتی ہے۔
حق بات یہ ہے کہ ہمیں کسی قسم کی بڑائی کی خواہش نہیں ہے۔ سیاسی معاملات میں ہم ہر اس

آج 10 میں سے 10 باقی