تقریر دلپذیر
انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 2
انوار العلوم جلد 10
८८
تقریر دلپسند میں
شخص کے پیچھے چلنے کے لئے تیار ہیں جو صحیح طور پر راہنمائی کرے۔ قومی علیحدگی کسی وقت بھی
ہمارے مد نظر نہ تھی مگر مسلمانوں کو اس بات کا احساس نہ تھا کہ تمدنی اور سیاسی لحاظ سے مل کر کام
کرنے میں ہی کامیابی ہے اور اب ان میں یہ احساس پیدا ہو رہا ہے۔ پچھلے دنوں کئی مسلمان لیڈر
مجھے ملے جنہوں نے کہا آپ نے پہلے کیوں مسلمانوں کے متعلق اس قسم کا کام نہیں کیا اگر آپ ایسا
کرتے تو ہم کبھی احمدیت کی مخالفت نہ کرتے۔ میں نے کہا ہم تو شروع سے ہی اس طریق پر کام
کرنے کے لئے کہتے چلے آئے ہیں مگر اس وقت آپ لوگوں کے کان ہماری یہ بات سننے کے لئے تیار
نہ تھے۔ اب چونکہ آپ لوگوں کو بھی یہ محسوس ہو گیا ہے کہ مل کر کام کرنا چاہئے اس لئے ہماری
آواز آپ کو سنائی دینے لگی ہے۔
میں سمجھتا ہوں مسلمانوں میں ایسی بیداری ہو گئی ہے کہ باوجود مذہبی لحاظ سے ہمارے سخت
خلاف ہونے کے ایک طبقہ ہمارے مشترک مذہبی، سیاسی اور تمدنی معاملات میں مل کر کام کرنے کے
لئے تیار ہے۔ اس بیداری کو جاری رکھنے میں چونکہ مسلمانوں اور اسلام کا بہت فائدہ ہے اسی وجہ
سے اس سال میں نے شملہ کا سفر اختیار کیا جس کے دو بہت بڑے فائدے ہوئے۔ ایک تو یہ کہ
مذہبی لحاظ سے اس مسودہ میں مشورہ دینے کا موقع میسر آیا جو گورنمنٹ نے مذہب کے بزرگوں کی
ہتک کے انسداد کے متعلق پیش کیا اسمبلی کے ممبروں کو اس کے متعلق کئی باتیں میں نے بتائیں۔
چنانچہ مسودہ میں بعض تبدیلیاں میرے مشورہ کے مطابق ہو گئیں۔ بعض نہ بھی ہوئیں مگر بہت بڑی
کامیابی یہ تھی کہ بڑے بڑے لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ اسلام کے لئے احمدی جماعت سب کچھ قربان
کر کے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ مسٹر نائیڈو جو بہت مشہور عورت لیڈر ہیں انہوں نے ذکر کیا میں
ایک موقع پر مسٹر محمد علی جناح سے ملی تو انہوں نے کہا احمدی جماعت میں کام کرنے کی عجیب روح
ہے اسمبلی میں مسودہ پیش ہوتا ہے مگر اس کے متعلق بہت سے اسمبلی کے ممبروں کو اتنی فکر نہیں
جتنی ان لوگوں کو ہے ان کے آدمی نہ رات دیکھتے ہیں نہ دن ہر وقت ہمارے پاس پہنچ جاتے اور اپنا
مشورہ پیش کرتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ جب مجھے مسودہ ملا تو میں نے راتوں رات آدمیوں کو اسمبلی
کے بعض ممبروں کے پاس بھیجا کہ جا کر انہیں اس کے متعلق ضروری باتیں بتاؤ۔
اس اثناء میں شملہ میں اتحاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مجھے بھی ممبر بنایا گیا اس طرح مجھے ہندو
مسلمان لیڈروں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑا جس سے کئی فائدے ہوئے۔ ایک تو یہ کہ ہندو مسلمان
لیڈروں سے واقفیت پیدا ہو گئی جس سے آئندہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دوسرے ان کی شخصیتوں کا
انوار العلوم جلد 10
تقریر دلپذیر
علم ہو گیا۔ میں کانفرنس میں بولتا بہت کم تھا اور ہر ایک کے کیریکٹر کو دیکھتا رہتا تھا اور اب میں ان میں
سے ہر ایک کے کریکٹر سے خدا تعالیٰ کے فضل سے واقف ہوں اور اب میں ان کے متعلق بصیرت
سے واقفیت رکھتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں کہ ان میں بعض اخلاص سے کام کرنے والے بھی ہیں گو
بعض نمائشی بھی ہیں۔ مگر خوشی اس بات کی ہے کہ مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ ہیں جو اپنی سمجھ
کے مطابق مسلمانوں کے فائدہ کے لئے اخلاص سے کام کرنے والے ہیں۔
مجھے یہ افسوس ہے کہ کانفرنس میں بعض مسلمانوں کی طرف سے ایسی باتیں بھی پیش ہوئیں
جو مناسب نہ تھیں مگر میں نے یہی طریق رکھا کہ ان کو اپنی مجلس میں اپنے طور پر سمجھا لیا جائے تاکہ
مجلس میں مسلمان ایک دوسرے کی مخالفت نہ کریں اور خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ ہندو لیڈروں میں تو
آپس میں تفرقہ ہو جاتا مگر مسلمانوں میں اتحاد رہا اور ہندوؤں کی ایک پارٹی بھی ٹوٹ کر مسلمانوں
سے مل گئی۔ اگرچہ شملہ میں کوئی بات طے نہ ہو سکی مگر یہ اس کا اثر تھا کہ کلکتہ میں ہندو مسلمان
لیڈروں میں گائے اور باجا کے مسئلہ پر اتحاد ہو گیا۔
بزرگان مذاہب کی توہین کے انسداد کا جو قانون بنا ہے اس کے متعلق میری یہ رائے ہے کہ
وہ نامکمل ہے۔ میں نے گورنمنٹ کے ہوم سیکرٹری کو بتایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی ہتک کا انسداد اس سے بھی نہیں ہوتا۔ اس میں یہ قرار دیا گیا ہے کہ کسی مذہب یا ند ہی عقائد پر
حملہ کیا جائے تو ہتک ہوتی ہے مگر کوئی کہہ سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مذہب
اسلام کا جزو نہیں ہیں جیسا کہ چکڑالوی نبی کو مذہب کا جزو نہیں سمجھتے۔
اصل بات یہ ہے کہ مذاہب میں حقیقی صلح تب ہی ہو گی جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے بتائے ہوئے طریق پر عمل کیا جائے گا اور وہ یہ ہے کہ ہر مذہب کے لوگ اپنے اپنے
مذہب کی خوبیاں بیان کریں دوسروں کے عیب نہ گنتے رہیں۔ حضرت مسیح موعود مو علیہ الصلوة والسلام
فرماتے ہیں اگر کسی مذہب میں عیب ہیں تو عیب بیان کرنے سے یہ کس طرح ثابت ہو گیا کہ عیب
بیان کرنے والے کا جو مذہب ہے وہ سچا ہے عیسائیت میں اگر عیب ہیں تو اس سے اسلام سچا نہیں
ثابت ہو سکتا۔ اسی طرح اگر اسلام میں عیب ہیں تو ہندو دہرم سچا نہیں قرار پا سکتا۔ سچائی کے لئے
خوبیوں کا ثبوت دینا ضروری ہے۔ پس ہر مذہب کے پیرو کو چاہئے کہ اگر وہ اپنے مذہب کو سچا ثابت
کرنا چاہتا ہے تو اس کی خوبیاں بیان کرے۔ اگر ایک شخص دوسرے کو کانا کے تو اس سے کس طرح
ثابت ہو سکتا ہے کہ کہنے والے کی دونوں آنکھیں سلامت ہیں۔ پس حقیقی صلح تب ہو گی جب اس
انوار العلوم جلد 10
۷۹
تقریر دلپذیر
طریق کو اختیار کیا جائے گا۔ اگر اس طریق پر عمل کیا جائے تو پھر کسی مسودہ اور کسی قانون کی
ضرورت باقی نہیں رہتی اور اس پر عمل کرنے میں کسی کا کوئی حرج بھی نہیں ہے کسی کی آزادی میں
کوئی فرق نہیں آتا۔ کیا اگر کسی کو کہا جائے کہ دوسروں کو گالیاں نہ دیا کرو تو کیا وہ کہے گا کہ اس
طرح میری آزادی میں فرق آتا ہے۔ یا اگر کسی کو کہا جائے کہ دوسروں پر پتھر نہ پھینکو تو کیا وہ یہ کہے
گا کہ اگر پتھر نہ پھینکوں تو میری آزادی جاتی رہتی ہے۔ پس مذہب کے متعلق یہ اقرار کر لینا کہ
دوسرے مذہب کے عیب نہ بیان کئے جائیں گے یا دوسرے مذہب کی طرف عیب نہ منسوب کئے
جائیں گے کوئی مصیبت نہیں ہے صرف ارادہ سے یہ بات تعلق رکھتی ہے۔ اگر ارادہ کر لیا جائے کہ
دوسرے مذاہب کے عیب نہ بیان کئے جائیں گے اور دوسرے مذہب کی طرف عیب نہ منسوب
کئے جائیں گے تو اس میں کسی کا کوئی حرج نہیں ہے۔
اسی طرح صلح کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ دوسروں کے مذہبی معاملات میں دخل نہ دیا جائے۔
میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ ہندوؤں کو اس سے کیا کہ مسلمان گائے ذبح کرتے ہیں یہ
مسلمانوں کا کام ہے۔ اگر بڑا ہے تو اس کا اثر مسلمانوں پر پڑے گا ہندوؤں کو مزاحم ہونے کی کیا
ضرورت ہے۔ ورنہ ہو سکتا ہے کہ کل ہندو کہیں کعبہ کی طرف مسلمانوں کا منہ کر کے نماز پڑھنا
ہمیں بڑا لگتا ہے اس لئے مسلمان نماز بھی نہ پڑھیں۔ اگر کسی قوم کا کوئی مذہبی فعل بڑا لگنے سے ان
لوگوں کا جنہیں بڑا لگے یہ حق ہو سکتا ہے کہ وہ اس میں مزاحم ہوں تو مسلمان بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ
چونکہ ہندوؤں کا بتوں کی پوجا کرنا انہیں بڑا لگتا ہے اس لئے یہ کام ہندوؤں کو چھوڑ دینا چاہئے۔ ہندو
کہتے ہیں مسلمان بادشاہوں نے ہندوؤں کے بت توڑنے کا حکم دیا تھا مسلمانوں نے بت توڑے یا نہ
توڑے اس سوال کو جانے دو مگر اس اعتراض سے یہ تو ظاہر ہے کہ ہندوؤں کو بتوں کا توڑنا بڑا لگتا
ہے اور وہ اپنے مذہب میں کسی کے دخل دینے کو ظلم قرار دیتے ہیں پھر وہ خود کیوں گائے کے معاملہ
میں مسلمانوں کے مذہب میں دخل دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے مذہب کے کسی حکم یا اجازت پر عمل
کرتے ہیں وہ اگر غلطی کرتے ہیں تو خدا انہیں سزا دے گا دوسروں کو ان کے مذہب میں دخل دینے
کا کیا حق ہے وہ اپنے مذہب پر عمل کریں اور دوسروں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے دیں۔ میرے
نزدیک وہ لوگ جو سکھوں کے جھٹکہ کرنے پر ناراض ہوتے ہیں ان کی بھی نادانی ہے۔ اگر سکھ
جھٹکہ کر کے کھاتے ہیں تو ہمیں کیا اور اگر عیسائی سور کھاتے اور شراب پیتے ہیں تو ہمارا کیا حرج ہے
ہر ایک کا اپنا اپنا مذہب ہے۔ ہاں اگر کوئی اپنا ہم مذہب غلطی کرے اور مذہب کے خلاف بات
انوار العلوم جلد 10
۸۰
تقریر و پسندی
کرے تو اسے سمجھانے کا ہر ایک کو حق ہے۔ مثلاً اگر کوئی سکھ کہلا کر کیس کٹائے تو سکھوں کا حق
ہے کہ اسے سمجھائیں اور کیس رکھنے کی حکمت بتائیں۔ اسی طرح اگر کوئی مسلمان سور کا گوشت
کھاتا ہے تو مسلمانوں کا حق ہے کہ اسے روکیں اور سور کے گوشت کے نقصانات اس کے ذہن
نشین کریں۔ یا کوئی ہندو گائے کا گوشت کھاتا ہے جیسا کہ مدراس وغیرہ کی طرف لاکھوں لوگ کھاتے
ہیں تو ہندوؤں کو حق ہے کہ انہیں اس سے روکیں اور گائے کا گوشت کھانے کی مضرتیں بتائیں
لیکن مسلمانوں کا سکھوں سے یہ کہنا کہ تم جھٹکہ نہ کرو اور ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ کہنا کہ تم
گائے کا گوشت نہ کھاؤ اور مسلمانوں کا ہندوؤں سے یہ کہنا کہ تم بتوں کی پوجا نہ کرو یہ دھینگا دھانگی
ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کا ہندوؤں اور سکھوں سے یہ کہنا کہ مسجد کے پاس باجا نہ بجاؤ یہ بھی
درست نہیں۔ اگر کوئی شخص قرآن کریم لے کر بیٹھا ہو اور ہندو اس سے اونچی جگہ پر ہوں تو ان
سے اس لئے لڑے کہ اونچے کیوں بیٹھے ہو تو یہ اس کی غلطی ہو گی کیونکہ قرآن مسلمانوں کے
نزدیک قابل احترام ہے نہ کہ ہندو کے نزدیک۔ کیا ایک شخص جو اپنے باپ کی عزت کی خاطر اس
سے نیچے بیٹھا ہو اس کا حق ہے کہ اگر کوئی اس کے باپ کے برابر یا اس سے اونچی جگہ پر آبیٹھے تو
اس سے لڑے کہ وہ اونچا کیوں بیٹھا ہے۔ یا کسی کے ہاں ماتم ہو جائے اور وہ ڈنڈا لئے سارے ضلع
میں پھرے کہ کسی کے گھر شادی نہ ہونے دیں گے کیونکہ ہماری ماں مرگئی ہے تو کیا یہ اس کا حق ہو
سکتا ہے؟ یا کسی کے گھر شادی ہو تو ڈنڈا لئے پھرے کہ کسی کے گھر ماتم نہ ہونے دیں گے کیونکہ
ہمارے ہاں شادی ہے تو کیا یہ اس کے لئے جائز ہے؟ جو ڈھول بجانا چاہتے ہیں وہ اسے بے شک بجا
بجا کر پھاڑ ڈالیں اور باجے جس قدر چاہیں بجالیں کسی کو روکنے کا کیا حق ہے۔ اسی طرح جو گائے کا
گوشت کھانا جائز سمجھتے ہیں وہ کھائیں دوسرے انہیں کیوں روکیں۔ مگر حیرت ہے یہ بات ان لوگوں
کی سمجھ میں نہیں آتی جو دینی اور دنیوی علوم کے عالم کہلاتے، مدیر سمجھے جاتے اور راہنما بنے ہوئے
ہیں وہ اسی بات پر اڑے بیٹھے ہیں کہ ہم فلاں بات نا جائز سمجھتے ہیں دوسرے کیوں اسے جائز قرار
دیتے ہیں ہمیں فلاں کام پسند نہیں اس لئے جنہیں پسند ہے انہیں ہم نہیں کرنے دیں گے۔ باوجود
اس کے کہا جاتا ہے کہ اس زمانہ میں دین کے معاملہ میں کوئی کسی پر جبر نہیں کرتا۔ ان لوگوں کے
عمل اور اس قول کو دیکھ کر ایک مشہور قصہ یاد آجاتا ہے۔ کہتے ہیں ایک گاؤں اس وجہ سے مشہور
تھا کہ وہاں سارے بے وقوف بستے تھے اور سب کے سب بے ہودہ باتیں کرتے تھے۔ اس گاؤں
کے قریب سے دو آدمی گزرے جو آپس میں باتیں کرتے جاتے تھے کہ یہ وہ گاؤں ہے جو بے وقوفوں
انوار العلوم جلد 10
AM
تقریر دلپذیر
کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس گاؤں کے دو آدمی پاخانہ پھر رہے تھے باتیں کرنے والوں کی باتیں سن
کر وہ اسی طرح ننگے کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے وہ زمانہ گزر گیا جب اس گاؤں میں بے وقوف بستے
تھے اب تو یہاں کا بچہ بچہ عقل مند ہے۔ یہ سن کر انہوں نے کہا تم بیٹھ جاؤ ہم نے سمجھ لیا ہے کہ
یہاں کوئی بے وقوف نہیں ہے۔
اب کہا تو یہ جاتا ہے کہ اگلے زمانہ میں مذہب میں جبر کیا جاتا تھا اب کسی پر کوئی جبر نہیں کرتا مگر
حالت یہ ہے کہ سکھ مسلمانوں کے خلاف ہندو سکھوں کے خلاف، مسلمان ہندوؤں کے خلاف
ہندو مسلمانوں کے خلاف یہ کہہ رہے ہیں کہ تم یہ نہ کرو وہ نہ کرو کیونکہ اس سے ہمارے دل دکھتے
ہیں اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ اور جب دوسرا فریق اس دخل اندازی کو پسند نہیں کرتا تو پھر
دست اندازی اور فساد کا پہلو اختیار کیا جاتا ہے یہ جبر نہیں تو اور کیا ہے۔ جب تک ایک دوسرے
کے خلاف یہ جبر ترک نہ کیا جائے گا اس تعدی کو چھوڑا نہ جائے گا اس ظلم سے ہاتھ نہ اٹھایا جائے گا
زبر دستی دوسروں کے مذہب میں دخل دینے سے باز نہ رہا جائے گا اس وقت تک امن نہ ہو گا۔ وہ
لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ بیسویں صدی میں مذہبی جبر مٹ گیا ہے اور ہرا رمٹ گیا ہے اور ہر ایک کو اپنے مذہب میں
آزادی حاصل ہے وہ ہندوستان کے ہر قصبہ اور ہر شہر میں دیکھیں کہ کس قدر جبر ہو رہا ہے اور یہ جبر
وہ لوگ کر رہے ہیں جو کئی کئی گھنٹے جبر کے خلاف تقریریں کرتے رہتے ہیں۔
کسی صاحب نے لکھ کر دیا ہے کہ گائے چونکہ ہندوؤں کی پرستش میں داخل ہے اس لئے وہ
اس کا گوشت کھانے سے مسلمانوں کو روکتے ہیں۔ اگر پرستش میں داخل ہونے سے ہندوؤں کو یہ
حق حاصل ہے تو پھر ان کی پرستش میں تو سانپ بھی داخل ہے ہندو اس کی پرستش کرتے ہیں کیا
انہیں یہ حق ہے کہ مسلمانوں سے بھی کہیں کہ جہاں سانپ نظر آئے اس کے آگے ہاتھ جوڑ کر بیٹھ
جایا کرو۔ گائے کی پرستش کرتے ہیں وہ کریں ہم سے کیوں کراتے ہیں؟ وہ ہماری مسجدوں کے سامنے
باجے اور ڈھول بجائیں اور ۲۴ گھنٹے صبح سے شام اور شام سے صبح تک بجاتے رہیں ایک ڈھول
پھٹ جائے تو دوسرا بجانا شروع کر دیں دوسرا پھٹ جائے تو تیسرا لے لیں ہم انہیں منع نہیں کریں
گے۔ بات یہ ہے کہ اگر ہندوؤں کو مسجدوں کے پاس ڈھول اور باجے بجانے سے نہ روکا جائے تو وہ
خود ہی بجانا چھوڑ دیں۔ یہاں قادیان میں ہم کسی کو نہیں روکتے مگر وہ خود ہی بند کر دیتے ہیں۔ کئی
باتیں ضد کی وجہ سے کی جاتی ہیں اگر ہندو مسلمانوں سے جبراً گائے کا گوشت نہ چھڑائیں تو کئی
مسلمان خود ہی چھوڑ دیں غرض جب تک ایک دوسرے کے مذہبی معاملات میں دخل دینے سے نہ
انوار العلوم جلد 10
۸۲
تقریر و بپذیر
رکیں گے اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا۔
اس تحریک کے علاوہ اس سال جو تبلیغی کام ہوا ہے وہ بہت اعلیٰ درجہ کا ہے ابھی کچھ دن
ہوئے دو بڑے تبلیغی دورے ہوئے ہیں۔ مفتی محمد صادق صاحب کولمبو گئے وہاں سے بنگال،
مدراس، مالابار اور یو پی میں کئی بڑے بڑے مقامات پر انہوں نے لیکچر دیئے گویا سوائے سندھ کے
انہوں نے سارے ہندوستان کا دورہ کیا اور آٹھ ہزار میل سفر کیا۔ ۲۴ ہزار میل ساری دنیا کے چکر کا
فاصلہ بتایا جاتا ہے مفتی صاحب اس کے تیسرے حصہ میں پھر آئے۔
دوسرا دورہ مولوی عبدالرحیم صاحب نیر نے کیا ہے جو حیدر آباد دکن گئے تھے۔ ان دوروں
معلوم ہوتا ہوتا ہے۔ ہے کہ احمدیت کے متعلق لوگوں کے دلوں میں جو بعض تھا تھا وہ وہ دور دور ہو رہا ہے کولمبو
میں احمدیوں کی سخت مخالفت کی جاتی تھی ہمارے کئی آدمیوں کو احمدی ہونے کی وجہ سے زخمی کیا گیا
مگر اب مفتی صاحب کے وہاں کئی لیکچر ہوئے جو غیر احمدیوں نے اپنے خرچ اور اپنے انتظام سے
کرائے اور وہاں سے کئی خطوط آئے ہیں کہ اگر مفتی صاحب پندرہ بیس دن اور وہاں گھر جاتے تو
بہت سے لوگ جماعت میں داخل ہو جاتے۔ غرض تبلیغی طور پر بھی بہت کامیابی ہوئی ہے اور اب
سامان پیدا ہو گئے ہیں کہ مستقبل قریب یا بعید میں ان کے بہت اچھے نتائج رونما ہونگے۔
انگریزی ترجمه قرآن ۲۳ پاروں تک ہو چکا ہے اور اگر خدا تعالیٰ چاہے تو اگلے سال مکمل ہو
جائے گا۔ اردو ترجمہ قرآن کے نوٹ بھی درست کر کے لکھے جا رہے ہیں انشاء اللہ دس پارہ تک
کے نوٹ اگلے سال شائع ہو سکیں گے۔ چونکہ اس سال ہنگامی کاموں کی وجہ سے مجھے خاص طور پر
مضامین لکھنے پڑے اور سلسلہ کے کاموں کی نگرانی بھی کرنی ہوتی ہے اس لئے ترجمہ کا کام زیادہ نہ کر
سکا اور تین ماہ کے قریب تو صحت بھی اچھی نہیں رہی۔
ادنی اقوام میں تبلیغ کرنے کے بھی خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ اس پہلو سے
بھی زور سے کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ پچھلے دو مہینہ میں ہی تمہیں کے قریب ایسے لوگ مسلمان
ہوئے ہیں اور نو مسلموں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اسی جلسہ پر تین چار آدمی مسلمان ہوئے
ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری پچھلی کوششوں کے نتائج اب ظاہر ہونے لگے ہیں۔ ملکانوں
کی حالت کی جس حد تک اصلاح ہو چکی ہے اس کا اندازہ اس ملکانا بچہ کی تقریر سے لگایا جاسکتا ہے
جس نے ابھی تقریر کی ہے۔ شرد ہانند جی نے کہا تھا گیارہ لاکھ ملکانے پرندے کی طرح چونچ کھولے
منتظر ہیں کہ ان کے منہ میں آریہ دانہ ڈالیں۔ ان ملکانوں میں سے ایک چونچ سے نکلی ہوئی آواز تو
انوار العلوم جلد 10
۸۳
تقریر دلپذیر
آپ لوگوں نے سن لی ہے باقیوں کو بھی اسی پر قیاس کر لیا جائے۔ ہمارے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ان
لوگوں پر ایسا فضل کیا ہے کہ آریہ انہیں دانے بھی دیتے ہیں اور ہاتھ بھی جوڑتے ہیں مگر وہ انکار
کرتے ہیں اور روز بروز اسلام سے اپنا تعلق مضبوط کر رہے ہیں۔
ا
اس سال خدا تعالیٰ نے دُور سالے جاری کرنے کی توفیق دی تھی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ
اپنا کام کیا ہے۔ ان میں سے ایک تو انگریزی کا سن رائز" ہے اور دوسرا "مصباح" عورتوں کا
اخبار۔ سن رائز کے خلاف مجلس مشاورت میں مشورہ دیا گیا تھا لیکن حالات نے مجبور کیا کہ باوجود
اس مشورہ کے اسے جاری کیا جائے۔ اس کے پندرہ سو خریدار ہو چکے ہیں ایک سال کے لحاظ سے یہ
اچھی کامیابی ہے گو اخراجات کے لحاظ سے کافی نہیں ہے کیونکہ اس کی قیمت دو روپے اور طلباء سے
ایک روپیہ ہے اس کی اشاعت بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مصباح عورتوں کا اخبار ہے اس
کے متعلق مردوں میں کچھ کہنا تو بے فائدہ ہے مگر پھر بھی جو مرد چاہیں کہ اپنی مستورات کو اس سے
فائدہ پہنچائیں وہ خریدار بن سکتے ہیں۔ اس میں کئی عورتوں کے مضامین شائع ہوئے ہیں جو کئی
مردوں کے مضامین سے بڑھ گئے ہیں اور ایک دوست تو کہہ رہے تھے کہ عورتیں سب کاموں پر
حاوی ہو رہی ہیں ہم کیا کام کریں گے۔ میں نے کہا مرد کوئی کام کریں یا نہ کریں عورتوں کو ترقی کرنے
سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس اخبار کے ذریعہ معلوم ہوا ہے کہ عورتوں نے بہت ترقی کی ہے اور جلد
جلد آگے قدم بڑھا رہی ہیں۔ گو اس دفعہ جلسہ میں انہوں نے اتنا شور مچایا کہ مجھے کہنا پڑا جس کا بچہ
روئے وہ فوراً باہر چلی جائے اس طرح آدھی کے قریب عورتوں کو جلسہ گاہ سے باہر جانا پڑا۔ مردوں
کو چاہئے کہ عورتوں کو جلسہ پر لانے سے قبل ان سے اقرار لے لیا کریں کہ جب بچہ روئے وہ جلسہ
سے باہر آجائیں گی۔ اب تو یہ صورت ہوتی ہے کہ چار پانچ سو بچوں کے رونے اور شور مچانے سے
عورتوں کے جلسہ میں اتنی تقریریں ہو رہی ہوتی ہیں کہ لیکچرار کے لئے بولنا نا ممکن ہوتا ہے پس
مردوں کو چاہئے عورتوں کو سمجھائیں کہ جس وقت بچہ رونے لگے اسے ۔ رونے لگے اسے لے کر چپ چاپ جلسہ سے
باہر آجائیں۔
اس سال خاص خاص لوگوں میں خط و کتابت کے ذریعہ تبلیغ کا سلسلہ جاری کیا گیا۔ اگرچہ
افسوس ہے کہ متعلقہ صیغہ اس طرف پوری توجہ نہیں دے سکا مگر پھر بھی کئی ایسے لوگ جو پروفیسر
ہیں اور عالم سمجھے جاتے ہیں ان سے خط و کتابت کی گئی ایسے لوگوں کی تعداد سو کے قریب قریب
ہے۔ میرا منشاء ہے کہ اس سلسلہ کو وسیع کیا جائے اور اہل علم اور سمجھدار لوگوں تک اسلام کی
انوار العلوم جلد 10
حقیقت پہنچادی جائے تاکہ مسلمانوں میں ایک مضبوط جماعت پیدا ہو جائے۔
تقریر و پذیر
پچھلے سال مالی حالت بہت کمزور تھی مگر جماعت نے مجلس مشاورت پر جو وعدہ کیا اسے بڑی
دیانتداری سے پورا کیا اور یک لخت اس طرح ترقی ہوئی کہ بہت کچھ کمی پوری ہو گئی گو سال کے
آخری مہینہ میں کمی رہی۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ 9 مہینے کے بعد دوستوں کو وعدہ بھول گیا مگر
مؤمن جو وعدہ کرتا ہے اسے کبھی نہیں بھولا کرتا۔ جماعت کو چاہئے کہ ہر وقت دین کے لئے قربانی
کرنے کے لئے تیار رہے اور اپنا قدم آگے ہی آگے بڑھائے اگر یہی جوش جاری رہے جو اس سال
دکھایا گیا ہے تو ایک دو سال کے اندر تمام فنڈز کے قرضے دُور ہو سکتے ہیں اور ایسی سہولت پیدا ہو
سکتی ہے کہ چندہ خاص لینے کی ضرورت ہی باقی نہ رہے۔
اس سال ریز روفنڈ کے قیام کی تجویز کی گئی تھی مگر جماعت نے اس کی طرف بہت کم توجہ کی
ہے اور بہت تھوڑی رقمیں آتی ہیں اتنی بھی نہیں جو ہنگامی بوجھ کو برداشت کر سکتیں۔ ساری رقم
دس ہزار کے قریب جمع ہوئی اور اس سے زیادہ ٹریکٹوں، اشتہاروں اور مبلغوں کے دوروں پر خرچ
ہو گئی اس طرح ریز و فنڈ کی تحریک آئندہ کے لئے ریز رورہ گئی۔ امید ہے دوست اب اس کی طرف
توجہ کریں گے تاکہ یہ فنڈ قائم ہو جائے۔
ہیں
اس سال تبلیغی کام جو بیرونی ممالک میں ہوا اس میں مسلم پولیٹیکل لیگ لنڈن کا قیام خاص
طور پر قابل ذکر ہے۔ میں نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں کے حقوق اور مطالبات انگریزی قوم سے مخفی
احمدی مبلغوں کو لندن میں مسلم پولیٹیکل لیگ قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو قائم ہو گئی اور اس نے
اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔ اسی طرح ایک دوست کو ولایت میں پولیٹیکل کام کرنے کی خدا تعالیٰ نے
توفیق دی۔ اگرچہ وہ پنجاب کو نسل کے مسلمان ممبروں کی طرف سے گئے تھے مگر ان کا تعلق ہماری
جماعت سے ہے اور انہوں نے بہت کام کیا ہے وہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہیں ان کو خدا تعالیٰ
نے مسلمانوں کے حقوق کے متعلق ولایت میں کام کرنے کی توفیق بخشی۔
اس سال انگلستان میں ایسے لوگ مسلمان ہوئے ہیں جو علمی لحاظ سے خاص حیثیت رکھتے
ہیں۔ اور ایسے ہی اور لوگ سلسلہ کے متعلق واقفیت حاصل کر رہے ہیں ان میں سے کئی ایک تیار
ہیں کہ داخل سلسلہ ہو جائیں۔
امریکہ میں بھی بہت اچھا کام ہوا ہے۔ وہاں کے مبلغ محمد یوسف خان صاحب ابھی واپس آئے
ہیں۔ امریکہ میں کئی جگہ مشن قائم ہو گئے ہیں۔ کل ہی ایک امریکن کا خط آیا ہے جس نے لکھا ہے
انوار العلوم جلد 10
۸۵
تقریر دلپذیر
کہ مشن قائم کرنے کے لئے جگہ لے لی گئی ہے اور لیکچروں کا انتظام کیا گیا ہے اس طرح خود کام
کرنے والے لوگ وہاں پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ بات ابھی انگلستان میں پیدا نہیں ہوئی مگر امریکہ میں
ایسے نو مسلم ہیں جو اپنے خرچ سے مکان لیتے، ٹریکٹ شائع کرتے اور لیکچروں کا انتظام کرتے ہیں۔
ایران میں بھی زیادہ اثر پیدا ہو رہا ہے۔ وہاں کے مبلغ لکھتے ہیں کہ گوشہ گوشہ میں احمدیت کا
چرچا ہو رہا ہے۔ وہاں بعض اخبارات میں ہماری اس تحریک کا جو اس سال جاری کی گئی ذکر کیا گیا ہے
اور لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کو احمدیوں کی تقلید کرنی چاہئے۔ شام میں بھی بہت کامیابی ہوئی ہے حال
ہی میں ایک بڑے پیر کا لڑکا جماعت میں داخل ہوا ہے اس کا باپ فوت ہو گیا ہے اس لئے مریدوں
نے اسے لکھا کہ آکر اپنے باپ کی گدی کو سنبھالو مگر اس نے ان لوگوں کو کہا کہ تم اپنے نمائندے
میرے پاس بھیجو۔ میں تمہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مسیح موعود آگیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ ان لوگوں
کو توفیق دے اور وہ ایمان لے آئیں تو وہ ایک جنگی قوم ہے کئی طریق سے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
اس میں سے کئی ہزار آغا خانی ہو چکے ہیں اور کئی ہزار ابھی باقی ہیں۔
اس کے ساتھ یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ وہاں سے ایک افسوس ناک تار بھی آیا ہے وہاں سے
بہت سے خط آتے تھے کہ احمدیت کی اشاعت کے ساتھ ساتھ دشمنی بھی بڑھ رہی ہے اور لوگ
احمدیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ مولوی جلال الدین
صاحب مبلغ کو خنجر کے ساتھ زخمی کیا گیا ہے۔ اس کے متعلق تفصیلی حالات معلوم کرنے کے لئے
تار دیا گیا تھا جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ دوستوں کو چاہئے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے
بھائیوں کی حفاظت کرے۔
افریقہ میں بھی اس سال اچھا کام ہوا ہے کئی جگہ نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ وہ لوگ تعلیم
میں ترقی کر رہے ہیں۔ ۔ گورنمنٹ نے ہمارے مبلغ کی تعلیمی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے اور
ایڈ (AID) دینی شروع کر دی ہے۔
سماٹرا میں کئی سو کی جماعت پیدا ہو گئی ہے۔ ان لوگوں میں کئی اچھے آسودہ حال لوگ ہیں جو مالی
طور پر بھی خدمت کر رہے ہیں وہاں کے پچیس تمیں طالب علم یہاں قادیان میں تعلیم م پا پا رہے۔ رہے ہیں۔
وہاں انہی ایام میں مولوی رحمت علی صاحب سے مباحثہ ہو رہا ہے جس کے لئے کئی سو علماء جمع
ہوئے ہیں اس مباحثہ میں کامیابی کے لئے بھی دوستوں کو دعا کرنی چاہئے۔ اس مباحثہ میں گورنمنٹ
کی طرف سے آدمی مقرر کئے گئے ہیں جو روئداد لکھیں گے۔
انوار العلوم جلد 10
۸۶
تقریر دلپذیر
روس کی تبلیغ میں گو وقفہ پڑ گیا ہے مگر پچھلے سال وہاں کے مبلغ محمد امین خان صاحب کے
متعلق جو خطرہ تھاوہ دور ہو گیا ہے اور وہ یہاں بخیریت آگئے ہیں صوفی غلام محمد صاحب بھی اسی سال
ماریشس سے واپس آئے ہیں جہاں وہ گیارہ سال رہے جب وہ گئے تھے اس وقت وہاں ایک احمدی تھا
مگر اب خدا کے فضل سے ہزار کے قریب ہیں اور کئی جگہ انہوں نے اپنی مساجد بنائی ہیں
ان خوشیوں کے ساتھ ایک رنج کی بات کا بھی ذکر کرتا ہوں۔ یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ
خوشی کے ساتھ رنج بھی ہوتا ہے اور چار خوشیوں کے ساتھ ایک رنج کا ہونا تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تحریر سے بھی ثابت ہے جیسا کہ آپ فرماتے ہیں ۔
غموں کا ایک دن اور چار شادی
ہماری ان فتوحات اور کامیابیوں کو دیکھ کر جو خدا تعالیٰ نے عطا کیں وہ لوگ جن سے سلسلہ کی
عظمت نہیں دیکھی جاتی فتنے کھڑے کرنے میں لگ گئے تاکہ ہمیں کچل دیں مگر جسے خدا رکھے اسے
کون کچل سکتا ہے۔ ایسی باتیں الہی سلسلوں کے ساتھ خدا تعالی کی سنت کے ماتحت لگی ہی رہتی ہیں
ان سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ ہمارا فرض کام کرنا ہے دشمنوں کی شرارتوں سے گھبرانا ہمارا کام نہیں جو
چیز خدا تعالی کی ہو اسے ، وہ خود غلبہ عطا کرے گا۔ عبد المطلب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے دادا کا واقعہ لکھا ہے کہ گورنر یمن نے مکہ پر اس لئے حملہ کیا کہ اس معبد کو توڑ دوں لیکن مکہ
پہنچ کر اس کے خیال میں نرمی پیدا ہو گئی اور مکہ والوں کو اس نے کہلا بھیجا کہ اپنے میں سے بڑے
بڑے آدمیوں کو بھیجو میں ان سے باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے عبد المطلب کو بھیجا جنہوں نے
اس سے ایسی معقول گفتگو کی کہ وہ بہت متاثر ہوا۔ اس پر اس نے کہا آپ مجھ سے کچھ مانگنا چاہیں تو
مانگیں اس سے اس کی غرض یہ تھی کہ وہ کہیں گے مکہ پر حملہ کرنا چھوڑ دو اور میں چھوڑ دونگا۔ اس
طرح میری عزت رہ جائے گی مگر انہوں نے کہا میرا سو (۱۰۰) اونٹ پھر رہا تھا جسے آپ کے آدمیوں
نے پکڑ لیا ہے وہ چھوڑ دیں۔ یہ سن کر اس نے کہا میرے دل میں آپ کی پہلی گفتگو سے بڑی وقعت
پیدا ہو گئی تھی مگر اب بدظنی پیدا ہو گئی ہے کہ آپ کیسے ادنی خیال کے آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا
میں ادنی خیال کا آدمی نہیں ہوں میں نے تو آپ کو یہ بتایا ہے کہ جب مجھے اپنے اونٹوں کا فکر ہے تو
کعبہ جو خدا کا گھر ہے کیا اس کی خدا کو فکر نہ ہو گی وہ خود اسے بچائے گا اور اس کی حفاظت کے
سامان پیدا کرے گا۔ غرض اللہ تعالیٰ اپنی چیزوں کی آپ حفاظت کرتا ہے۔ اگر سلسلہ احمدیہ کسی بندہ
کا سلسلہ ہوتا تو اتنا کہاں چل سکتا تھا۔ یہ خدا کا ہی سلسلہ ہے وہی اس کی پہلے حفاظت کرتا رہا ہے اور
انوار العلوم جلد 10
وہی آئندہ کرے گا۔
تقریر و سپند میر
اس فتنہ کی تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ ہمارے دوستوں نے اخبار میں پڑھا ہو گا۔ ایک مقدمہ
پچھلے دنوں میرے خلاف کیا گیا کہ گویا میں نے آدمی مقرر کئے تھے کہ بعض لوگوں کو مروا دوں۔ یہ وہ
لوگ تھے جو مشین سیویاں کی دکان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں کی طرف سے یہ مقدمہ کیا گیا
تھا۔ دوسرا مقدمہ یہ تھا کہ آئندہ کے لئے میری ضمانت لی جائے۔ یہ مقدمہ مجھ پر اور محمد امین خان
صاحب پر تھا۔ اس کے بعض حصوں میں چوہدری فتح محمد صاحب اور نیک محمد خاں صاحب افغان کو
بھی شامل کیا گیا۔ مجھے ان لوگوں کے واقعہ پر اس اندھے کی مثال یاد آتی ہے جو ایک سو جاکھے کے
ساتھ کھانا کھانے بیٹھا تھا۔ اندھے نے یہ سمجھا کہ سوجا کھا جلدی جلدی کھانا کھاتا ہو گا۔ یہ خیال کر
کے اس نے بھی جلدی جلدی کھانا شروع کیا۔ پھر اس نے سمجھا میرا جلدی جلدی کھانا تو اس نے
دیکھ لیا ہو گا اور اس پر اس نے مجھ سے بھی زیادہ جلدی کھانے کی کوئی اور ترکیب نکالی ہو گی مجھے بھی
کوئی اور طریق اختیار کرنا چاہئے اس پر وہ دونوں ہاتھوں سے کھانے لگ گیا۔ پھر اسے خیال آیا یہ
بات بھی اس نے دیکھ لی ہو گی اور اب اس نے کوئی اور ڈھنگ نکالا ہو گا مجھے بھی کچھ اور کرنا
چاہئے۔ اس پر اس نے ایک ہاتھ سے کھانا شروع کیا اور دوسرے ہاتھ سے دامن میں ڈالنے لگ گیا
مگر اس پر بھی اس کی تسلی نہ ہوئی اور اس نے سمجھا اس طرح بھی میں پیچھے رہ جاؤں گا مگر کوئی اور
ترکیب اسے یاد نہ آئی اس پر وہ کھانے کا برتن پکڑ کر بیٹھ گیا کہ تم نے کھا لیا ہے اب میرا حصہ ہے۔
یہی حال ان لوگوں کا تھا مگر ان کو کیا معلوم کہ جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سب قدرتیں
رکھتا ہے اور وہ اپنے بندوں کی خود حفاظت کرتا ہے انہیں کوئی ناجائز طریق اختیار کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔ قتل کرانا تو بڑی بات ہے میں نے ان کے لئے کبھی بددعا بھی نہیں کی مگر انہوں نے
اپنے اوپر قیاس کیا۔ پچھلے دنوں بعض وجوہ سے جو خیالی طور پر گھڑی گئیں ان میں یہ خیال پیدا ہوا کہ
ان کے خلاف کوشش کی جارہی ہے ان لوگوں نے بعض ایسی وجوہات سے جو اخبار میں بھی بیان کر
دی گئی ہیں کئی قسم کی ناجائز حرکات کیں۔ ان کو ایک تو اس بات کا غصہ تھا کہ ان میں سے ایک کی
شادی اس جگہ نہ ہوئی جس جگہ شادی کرانے کے لئے وہ کہتا تھا پھر اسی جگہ اس کے داماد نے شادی
کرلی۔ جو لوگ اخلاق میں گر جاتے ہیں وہ اپنے بعض کا بدلہ غیر اخلاقی طور پر لینے کے درپے ہو
جاتے ہیں اس وجہ سے ا سے انہوں نے ایسی ، ایسی باتیں کرنی شروع کیں جو الزامات اور اتہامات سے تعلق
رکھتی ہیں۔ مجھے جب اس کے متعلق اطلاع ہوئی تو میں نے باپ بیٹے کو بلایا اور کہا سنا ہے تم لوگ
انوار العلوم جلد 10
AA
تقریر دلپذیر
اس قسم کی باتیں کرتے ہو۔ مذہبی لحاظ سے نہ سہی مگر تم جانتے ہو کہ میرا خاندان اس قصبہ کا واحد
مالک ہے میں تمہاری نیت کو نیک ہی سمجھ لوں اگر تم کسی گاؤں جا کر وہاں کے واحد مالک کے متعلق
نہیں بلکہ دس گھماؤں زمین رکھنے والے زمیندار پر ہی کوئی اتهام بلکہ اس کے متعلق کوئی سچا واقعہ
ہی بیان کرو۔ یہاں اگر تم پنڈورے میں جا کر کسی چوہڑے کے متعلق بھی الزام لگانے کی جرات
نہیں کر سکتے اور ادہر ہمارے متعلق گندی اور ناپاک باتیں کرتے ہو۔ اس تمہارے اپنے فعل میں یہ
اعتراف موجود ہے کہ میں نے تمہاری اس کمینگی کا بدلہ نہیں لینا اور اسی وجہ سے تم اس قسم کی
جرات کر رہے ہو۔ ورنہ یا تو تم کہہ دو کہ اس گاؤں میں کوئی اور ایسا شخص نہیں جس پر الزام لگ
سکے۔ یا اگر یہ تسلیم کرتے ہو کہ الزام لگ سکتا ہے تو کیوں کسی اور کے متعلق اس طرح جرات
نہیں کرتے ہو۔ پس میرے خلاف جو باتیں تم بناتے ہو اس کی وجہ تمہاری سچائی نہیں بلکہ میری
شرافت ہے۔ تم جانتے ہو کہ اگر کسی اور کے متعلق کوئی بات ہم کہیں گے تو وہ ہر طرح اس کے
مقابلہ کے لئے تیار ہو جائے گا۔ مگر میری طرف سے تم کو اس قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے تمہارا یہ
طریق ہی میری شرافت کا اعتراف اور اپنی کمینگی کا اظہار ہے۔
اس وقت میرے سامنے انہوں نے کہا جو کچھ ہمارے متعلق کہا جاتا ہے یہ غلط ہے اور لوگ
جھوٹ کہتے ہیں۔ پھر ایک نے اپنا خواب سنایا کہ مجھے بتلایا گیا ہے آپ سے دعا کراؤں۔ مگر مجھے
معلوم ہوا لوگوں سے جاکر انہوں نے کہا ہماری تسلی کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر نہیں ہوئی اور
اب عدالت میں جا کر یہ لکھایا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ باز آجاؤ ورنہ تمہیں سیدھا کر دیں گے۔
غرض ان لوگوں نے جو میرے سامنے ایسی باتیں کرنے سے انکار کرگئے تھے شرارت بڑھانی
شروع کی۔ ان کی شرارتوں کے متعلق جن لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا میں نے ان کی باتوں پر اعتبار نہ
کیا لیکن جب شملہ میں ذکر ہوا تو مرزا عبدالحق صاحب پلیڈر نے جو مستری فضل کریم کے داماد ہیں
بتلایا کہ عبدالکریم مستری فضل کریم کا بڑا لڑکا اس قسم کی باتیں کرتا پھرتا ہے۔ میں نے انہیں کہا
آپ کو غلطی لگی ہو گی۔ انہوں نے کہا نہیں اس نے خود مجھ سے باتیں کی ہیں۔ تب ان لوگوں کی
شرارت کا پورا علم ہوا۔
انہی ایام میں جب میں شملہ گیا تو ایک شخص نے ان کی بعض باتوں کے متعلق خط لکھا چونکہ
ان دنوں یونٹی کانفرنس کی وجہ سے مجھے بہت کام تھا اس لئے میں نے اس کے جواب کو ملتوی کیا۔ مگر
اس سے چڑ کر اس شخص نے ان باتوں میں زیادہ حصہ لینا شروع کر دیا۔ آخر نوبت یہاں تک پہنچی