تقریر دلپذیر
انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 4
انوار العلوم جلد 10
۱۰۱
تقریر دلپذیر
ہے
ایک بہت بڑا ظلم ہندو پر چارکوں نے یہ بھی کیا کہ وہ انہیں بتاتے تھے کہ دیکھو مسلمان ہم سے ادنیٰ
ہیں اور ہم ان سے اعلیٰ ہیں کیونکہ ہم ان کے ہاتھ کی چھوئی ہوئی چیز نہیں کھاتے مگر وہ ہمارے
ہاتھوں سے لے کر کھا لیتے ہیں۔ اس پر ہزاروں ملکا نے اس لئے مرتد ہو گئے کہ وہ ہندوؤں کے ساتھ
مل کر اعلیٰ ہو جائیں گے۔ مسلمانوں نے سات سو سال تک ہندوؤں کا لحاظ کیا۔ مسلمان جب بادشاہ
تھے اس وقت بھی انہوں نے درگزر کیا اور کہا ہندو اگر ان کے ہاتھ کا نہیں کھاتے تو نہ کھائیں۔ مگر
اب مسلمان ہندوؤں کے اس طرز عمل کی وجہ سے قلاش ہو گئے ہیں اور حالت یہاں تک پہنچ گئی۔
کہ اسلام کی خدمت کے لئے ۲۵ لاکھ روپیہ بھی جمع نہیں ہو سکتا۔ کیوں؟ اس لئے کہ مسلمانوں
کے پاس ں روپیہ ہے نہیں۔ مسلمانوں میں کئی لوگ لاکھوں اور ہزاروں ہزاروں کی جائدادیں رکھنے والے ہیں
مگر باوجود اس کے ہندوؤں کے مقروض ہیں پس جب کہ مسلمانوں کی حالت یہاں تک پہنچ گئی۔
اور ہندو چھوت چھات کی وجہ سے اپنی برتری جتلا کر نا واقف اور جاہل مسلمانوں کو مرتد کر رہے ہیں
تو ضروری ہے کہ مسلمان اس طرف متوجہ ہوں۔ پس میں دوستوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس
تحریک کو خصوصیت سے جاری رکھیں گے اور ہر جگہ ہر مسلمان کے کان میں یہ بات ڈال دیں گے
کہ اس تحریک پر عمل کرنے سے تمہارا ہی فائدہ ہے۔ ہماری : ہماری جماعت میں تو تاجر پیشہ لوگ بہت کم
چھوت چھات کی تحریک کے کامیاب ہونے ہیں زمیندار اور ملازمت پیشہ زیادہ ہیں۔ اس وجہ سے۔
دوسرے مسلمانوں کو ہی فائدہ ہو گا۔ کم از کم تین۔ تین چار کروڑ روپیہ سالانہ مسلمانوں کا اس تحریک پر
عمل کرنے سے بچ سکتا ہے اور مسلمانوں جیسی کنگال قوم کے لئے اتنا روپیہ بچنا بہت بڑی بات ہے۔
میں نے عورتوں کو بتایا تھا کہ یہاں قادیان میں مسلمان مٹھائی والا کوئی نہ تھا اس لئے ہم نے مٹھائی
خرید نا بند کر دیا اور سات سال تک یہ بندش رہی یہ بتا کر میں نے ان کو یقین دلایا کہ اتنے عرصہ میں
کوئی ایک آدمی بھی مٹھائی نہ خریدنے کی وجہ سے نہ مرا۔ نہ ہمارے بچوں کی صحت کو اور نہ ہماری
صحت کو کوئی نقصان پہنچا بلکہ فائدہ ہی ہوا کہ پیسے بچ گئے۔ میں سمجھ نہیں سکتا کھانے پینے کی چیزیں
غیر مسلموں سے نہ خریدنے میں کونسی مصیبت آجاتی ہے۔ پوری کچوری نہ کھائی روٹی کھائی۔ کیا
ہندوؤں کی بنائی ہوئی کچوری میں اتنا مزا ہے کہ بے شک دین جائے غیرت جائے مگر پوری کچوری نہ
صوصیت سے یہ تحریک کرتا ہوں کہ ہندوؤں کی جائے۔ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو خصوصیت
کی
چھوٹی ہوئی
چیزیں اس وقت تک نہ کھانی چاہئیں جب تک ہندو بھی علی الاعلان عام مجلسوں میں مسلمانوں کے
ہاتھوں سے لے کر وہ چیزیں نہ کھائیں۔ ہم مندی نہیں ہم کسی کے دشمن نہیں ہم بائیکاٹ نہیں کرنا
پردو
انوار العلوم جلد 10
۱۰۲
تقریر دلپذیر
چاہتے بلکہ اپنا مال بچانا چاہتے ہیں اپنی قوم کو بچانا چاہتے ہیں۔ چاہئے تو یہ کہ جس طرح ہندو
مسلمانوں سے سات سو سال تک کھانے پینے کی چیزیں نہیں لیتے رہے اسی طرح مسلمان بھی سات
سو سال تک ان سے نہ لیں اور ہندو مسلمانوں سے لیتے رہیں تب مساوات ہوگی مگر ہم یہ کہتے ہیں
جس طرح ہندو مسلمانوں سے نہیں خریدتے اسی طرح مسلمان بھی نہ خریدیں۔ اس طرح ایک
لاکھ مسلمانوں کے لئے کاروبار نکل آئے گا اور اتنے خاندان چل سکیں گے۔
ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس تحریک پر عمل کرنا چاہئے اور دوسرے لوگوں سے کرانا
چاہئے یہ ہمارے فائدہ کی بات نہیں اگر وہ عمل کریں گے تو ہم پر احسان نہیں کریں گے انہیں کو
فائدہ پہنچے گا۔
ایک اور بات جو اس سال کے پروگرام میں رکھنی چاہئے وہ مسلمانوں کا آپس میں تعاون ہے
یعنی جہاں مسلمان سودا بیچنے والے ہوں وہاں ان سے خریدا جائے۔ میں نے دیکھا ہے اس سال کی
تحریک کے ماتحت سینکڑوں نہیں ہزاروں دکانیں نکلیں۔ ایک دوست نے بتایا ایک جگہ مسلمانوں
کے دکانیں کھولنے کی وجہ سے ۳۵ ہندو دکانوں کا دیوالہ نکل گیا اور ایک کارخانہ فیل ہو گیا جو ایک
مسلمان نے خرید لیا۔ ایک جگہ کے دوست سے معلوم ہوا کہ ایک شہر میں ایک دکاندار کو جب
معلوم ہوا کہ وہ احمدی ہے تو اس نے اُٹھ کر اس سے مصافحہ کیا اور کہا کہ آپ کی جماعت کی مہربانی
ہے کہ ہماری دکانیں بھی اب چلنے لگی ہیں پہلے کچھ بکری نہ ہوتی تھی مگر اب خوب ہوتی ہے۔ پس
مسلمان دکانداروں کی طرف مسلمانوں کو توجہ کرنی چاہئے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہندوؤں کا
بائیکاٹ کیا جائے بائیکاٹ کرنا نا جائز ہے اور بائیکاٹ کے یہ معنی ہیں کہ کسی صورت میں بھی ان سے
کچھ نہیں خریدنا۔ مگر جہاں مسلمان دکاندار نہ ہوں وہاں ہندوؤں سے ضرورت کی اشیاء خریدی جا
سکتی ہیں یا جو چیزیں مسلمانوں کے پاس نہ ہوں وہ ہندوؤں سے لی جا سکتی ہیں۔ مگر تعجب ہے
مسلمانوں کو بائیکاٹ کا لفظ ایسا پسند آیا ہوا ہے کہ بائیکاٹ کرتے تو نہیں مگر کہتے ہیں کہ ہم نے بائیکاٹ
کیا ہوا ہے۔ میں جب اس سال شملہ گیا تو گورنر صاحب پنجاب سے میرا ملنے کا ارادہ نہ تھا مگر چیف
سیکرٹری صاحب گورنر پنجاب کی چٹھی آئی کہ واپس جانے سے پہلے گورنر صاحب سے ضرور ملتے
جائیں۔ میں جب ان سے ملنے کے لئے گیا تو انہوں نے چھوٹتے ہی تحریک چھوت چھات کے متعلق
گفتگو شروع کر دی اور کہا کہ آپ کی جماعت نے بائیکاٹ کی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ میں نے
بتایا کہ یہ رپورٹ آپ کو غلط ملی ہے نہ ہم نے بائیکاٹ کرنے ۔ لاٹ کرنے کے لئے کہا اور نہ ہماری جماعت نے
انوار العلوم جلد 10
۱۰۳
تقریر دلپذیر
بائیکاٹ کی تحریک کی۔ ہم نے جو کچھ کہا وہ صرف یہ ہے کہ ہندو جو چیزیں مسلمانوں سے نہیں
خریدتے وہ مسلمان بھی ہندوؤں کی بجائے مسلمانوں سے خریدیں اور مسلمان اپنی دکانیں نکالیں تا
کہ تجارت کا کام بالکل ان کے ہاتھ سے نہ چلا جائے۔ آخر ایک لمبی گفتگو کے بعد گورنر صاحب کو
تسلیم کرنا پڑا کہ یہ بائیکاٹ نہیں ہے اور اس تحریک میں کوئی حرج نہیں۔ پس یاد رکھو بائیکاٹ کا لفظ
استعمال نہیں کرنا چاہئے یہ نہ شرعاً جائز ہے نہ قانونا نہ عدلاً اور جب کہ مسلمان بائیکاٹ کر ہی نہیں
رہے تو اس لفظ کو کیوں استعمال کرتے ہیں۔ جو کچھ کرنا چاہئے وہ اپنے بھائیوں کا تعاون اور امداد ہے
اور اس سے کوئی گورنمنٹ روک نہیں سکتی۔
دوسری بات یہ ہے کہ جہاں جہاں مسلمانوں نے کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں نکالیں وہاں
ہندوؤں نے شور مچا دیا کہ مسلمان ہندوؤں سے سودا نہیں خریدتے اور گورنمنٹ کو لکھا کہ اس قسم
کی تحریک جاری کر کے منافرت پیدا کی جارہی ہے۔ میرے سامنے جہاں کے لوگوں نے یہ بات پیش
کی میں نے انہیں کہا تم بھی کیوں اسی قسم کی درخواستیں گورنمنٹ کو نہیں بھیجتے کہ ہندو ہماری
دکانوں سے کچھ نہیں خریدتے آخر تمہیں گورنمنٹ اس کا کوئی جواب دے گی۔ اگر وہ یہ جواب
دے کہ ہندو چونکہ مسلمانوں کے ہاتھ کی اشیاء نہیں کھاتے اس لئے نہیں خریدتے۔ تو تم بھی یہی
جواب دے سکتے ہو کہ ہم بھی ہندوؤں کے ہاتھ کی اشیاء نہیں کھاتے اس لئے نہیں خریدتے تو
جہاں مسلمانوں کی دکانیں نکلیں وہ اس قسم کی درخواستیں حکام کو ضرور بھیجیں اس طرح ہندوؤں کی
درخواستوں کا جواب خود بخود ہو جائے گا۔
تجارت میں ترقی کرنے کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت فیصلہ کرے کہ فلاں چیز اپنی
جماعت کے لوگوں کی ساختہ ہی لیں گے۔ مثلاً جرابیں اپنی جماعت کی بنائی ہوئی یا ان لوگوں کی بنائی
ہوئی جو اس تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اور ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ان سے لیں
گے۔ تین سال تک اگر یہی طریق جاری رکھا جائے تو اس چیز کے فروخت کرنے والے تاجر اپنے
پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں اور پھر بغیر خاص مدد کے دوسروں کو زک دے سکتے ہیں۔
ایک بات خاص طور پر قابل ذکر یہ ہے کہ ابھی تک مسلمانوں میں ایسے لوگوں کی بہت بڑی
تعداد ہے جو سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے ہم سے زیادہ مسلمانوں کا
خیر خواہ اور کوئی نہیں ملے گا۔ جس طریق پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو
چلایا ہے اور جو روح اس میں پیدا کی ہے اس کی وجہ سے ہم مسلمانوں کے اتنے خیر خواہ ہیں کہ وہ
انوار العلوم جلد 10
۱۰۴
تقریر دلپذیر
خود بھی اپنے اتنے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے ہماری جماعت کے لوگوں کو
چاہئے کہ جہاں ان پر سختی ہو وہاں بھی صبر سے کام لیں اگر کوئی گالیاں دے تو اس کے جواب میں گالی
نہ دیں بلکہ یہ کہیں کہ ہم اس کے لئے تیار نہیں ہاں مسائل پر اگر چاہو تو گفتگو کر لو۔ کوشش یہ
ہونی چاہئے کہ کہیں فتنہ و فساد نہ پیدا ہو بلکہ معمولی رنجش اور کبیدگی بھی پیدا نہ ہو کیونکہ لڑائی
جھگڑے سے تبلیغ کو فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ نقصان ہوتا ہے۔ ہاں دوسروں کی جس قدر ہمدردی کرو گے
اور ان سے نرمی کے ساتھ پیش آؤ گے اسی قدر زیادہ ترقی ہو گی اس کا یہ مطلب نہیں کہ تبلیغ
احمدیت چھوڑ دی جائے اسی پر تو ہماری زندگی کا مدار ہے اسے ہم کسی صورت میں بھی چھوڑ نہیں
سکتے یہ ہونی چاہئے اور بار بار ہونی چاہئے مگر یہ احتیاط ہونی چاہئے کہ صلح و آشتی سے ہمدردی اور
محبت سے ہو کسی قسم کی سخت کلامی یا لڑائی جھگڑا نہ ہونا چاہئے۔
اب ایک اور ضروری بات کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں
سائمن کمیشن آرہا ہے اس کے متعلق میں ایک مفصل ٹریکٹ شائع کر چکا ہوں جس کا سب سے
ضروری حصہ وہ ہے جہاں یہ بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اس کمیشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ
یہی موقع ہے کہ مسلمانوں کو کچھ حقوق مل سکیں۔ ہندوؤں نے انگریزوں کے کافی طور پر کان بھرے
ہوئے ہیں اگر وہ کمیشن کا بائیکاٹ کر دیں تو ان کا کچھ نقصان نہ ہو گا مگر مسلمان بائیکاٹ کرنے پر سخت
گھاٹے میں رہیں گے۔ تمام دوست اپنی اپنی جگہ کوشش کریں اور بائیکاٹ کے نقصانات مسلمانوں
کو سمجھائیں اور اس قسم کی کمیٹیاں بنائیں جن کا ذکر اس مضمون میں ہے۔
احباب اپنے پروگرام میں ایک بات یہ بھی داخل کر لیں کہ سن رائز کی اشاعت بڑھائی
جائے۔ جب تک اس کے دس ہزار خریدار نہ ہو جائیں اس کا کام نہیں چل سکتا۔ اس وقت ایڈیٹر
صاحب مفت کام کر رہے ہیں جو دوسرے فرائض کی وجہ سے راتوں کو بیٹھ کر مضمون لکھتے ہیں
دوست کوشش کریں کہ اس کی اشاعت میں ترقی ہو اور دوسرے مسلمانوں کو خریدار بنایا جائے۔
چونکہ اس میں عام مسلمانوں کے فائدہ کے مضامین ہوتے ہیں اس لئے اسے بآسانی خریدنے کے
لئے تیار ہو سکتے ہیں۔
اس سال ایک اور ضروری تحریک میں نے کی تھی اسے جاری رکھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ ہر
شخص اپنے ہاتھ میں سونٹایا تلوار رکھے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عام طور پر احمدیوں نے
اس پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ بعض غیر احمدیوں نے مجھے لکھا ہے کہ یہ تحریک تو آپ
انوار العلوم جلد 10
۱۰۵
تقریر دلپذیر
نے کی تھی جس پر ہم عمل کر رہے ہیں لیکن احمدی اس پر عمل نہیں کرتے۔ احمدیوں نے شاید یہ
سمجھا کہ یہ وقتی تحریک ہے چند دن اس پر عمل کرنا کافی ہے حالانکہ یہ مستقل تحریک ہے اس سے
جرات بھی پیدا ہوتی ہے اور صبر و تحمل بھی۔ مفتی محمد صادق صاحب ایک سرکاری افسر سے ملنے کے
لئے گئے تو اس نے کہا یہ بہت اچھی تحریک ہے مسلمانوں کو اس کی وجہ سے اطمینان رہے گا کہ
ہمارے ہاتھ میں بھی ہتھیار ہے۔ پنجاب کے نو ضلعوں میں اب تلوار رکھنے کی قانونی طور پر اجازت
ہے اور باقی اضلاع کے جو لوگ انکم ٹیکس دیتے ہوں یا پچاس روپیہ یا اس سے زیادہ مالیہ ادا کرتے
ہوں وہ تلوار رکھ سکتے ہیں باقی صوبوں میں ہر شخص کو تلوار رکھنے کی اجازت ہے۔ تلواریں بنانے
والے ہمارے بھیرہ کے احمدی ہیں جو بہت اچھی تلواریں بناتے ہیں۔ جن اضلاع میں تلوار رکھنے کی
اجازت ہے ان میں رہنے والا ہر احمدی تلوار رکھ سکتا ہے اور دوسروں کو تلوار رکھنے کی تحریک کر
سکتا ہے۔ ان اضلاع کے لوگوں کو حتی المقدور تلوار خریدنی چاہئے۔ تلوار سستی بھی مل جاتی ہے
پانچ روپیہ تک آسکتی ہے۔ باقی لوگوں کو سونٹے رکھنے چاہئیں تاکہ ان میں دلیری اور جرات پیدا ہو۔
اب میں آخری بات بیان کرنا چاہتا ہوں جو نہایت اہم ہے۔ دیکھو ساری مصیبت مسلمانوں
کے لئے یہ ہے کہ وہ استقلال سے کام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ان کے مخالف دلیر ہوتے جاتے
ہیں۔ جو دشمن اٹھتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر حملہ کرنے لگ جاتا ہے ایک
کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا حملہ ہوتا ہے مگر مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ جس طرح
بچے آپس میں کہتے ہیں آؤ چور چور کھیلیں اس کھیل کے لئے ایک پولیس مین بن جاتا ہے دوسرا چور
بن جاتا ہے چور کو پکڑ کر سزا دی جاتی ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ چور اور پولیس میں بننے والے
ایک دوسرے کے گلے میں باہیں ڈال کر چلے جاتے ہیں اسی طرح مسلمان کرتے ہیں۔ جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت پر حملہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں آؤ رسول اللہ کی عزت کا کھیل
کھیلیں اس وقت ان میں بڑا جوش ہوتا ہے مگر دوسرے وقت بالکل ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ اگر
مسلمانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حقیقی عزت کا احساس ہو تو کبھی آپ کی عزت
کی حفاظت سے غافل نہ ہوں۔ پچھلے دنوں جب آریوں کی طرف سے پے در پے رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف حملے ہوئے اور میں نے مسلمانوں کو اس کے مقابلہ کے لئے صحیح
طریق عمل بتایا تو کئی خطوط میرے پاس آئے جن میں لکھا تھا کہ تم نے بہت بُزدلی سے کام لیا ہے جو
ہ لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے۔ کے خلاف بد زبانی کرنے وا۔ نے والے کو مارنا نہیں
یہ
انوار العلوم جلد 10
۱۰۶
تقریر و پذیر
ہے۔ رسول
چاہئے۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کرے اسے کیوں مارنا نہیں چاہئے آپ
مسلمانوں کو اس بزدلی کی تعلیم نہ دیں ایک دو خطوط جن میں پتہ درج تھا میں نے انہیں قائل بھی کیا
کہ ان کی رائے غلط ہے مگر اب یہ حالت ہے کہ ان لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی عزت کی حفاظت کا خیال بھی نہیں رہا اور وہ آپ کی ہتک کرنے والوں کے دوست بن گئے ہیں۔
ہم خود چاہتے ہیں کہ ہندو مسلمانوں میں صلح ہو اور ملک کی ترقی کے لئے ہندو مسلمانوں کا اتحاد
ضروری ہے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کرنے والی کوئی بات نہ ہو۔ کیا کوئی ہے جو اس بات کی ذمہ داری لے کہ
اب ہندوؤں کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف کوئی ناپاک کتاب شائع نہ
ہوگی اور اسلام پر دل آزار حملے نہ کئے جائیں گے اب نہ تو ایسے حملوں کا احتمال جاتا رہا ہے اور نہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا کوئی سامان ہوا ہے پھر ہندو مسلمانوں میں اتحاد کسی طرح ہو سکتا
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پر کیوں حملہ کی جرات پیدا ہوتی ہے اور کیوں
اس ناپاک فعل کے ارتکاب کی دلیری کی جاتی ہے اس کی دو وجہیں ہیں۔ ایک یہ کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات کو ایسے بڑے طور پر پادریوں نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ غیر مسلم
لوگ واقعہ میں آپ سے بغض اور نفرت رکھتے ہیں اور اکثر حصہ ایسا ہے کہ چاہے وہ منہ سے آپ
کو گالی نہ دے مگر دل میں سمجھتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دنیا کو بڑا نقصان
پہنچایا ہے اس وجہ سے آپ کے خلاف ناپاک حملے کئے جاتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ خود
مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوبیوں سے ناواقف ہونے کی وجہ سے دنیا کے
سامنے آپ کی ذات کو ایسے رنگ میں پیش کرتے ہیں کہ آپ کے متعلق کسی کو محبت اور اخلاص
نہیں پیدا ہو سکتا۔ اس سال میں قصور گیا تو وہاں ایک ہندو نے مجھ سے ایسی باتیں کیں جنہیں سن کر
میں شرم سے پانی پانی ہو گیا۔ اس نے کہا یہ کیا بات ہے کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی
جب کوئی مولوی تعریف کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ آپ زلفیں ایسی خوبصورت تھیں، آپ کی
آنکھیں ایسی رسیلی تھیں، آپ کے عارض ایسے دلکش تھے۔ مذہبی تفوق کو زلفوں اور آنکھوں کی
خوبصورتی سے کیا تعلق اس کے لئے مذہبی خوبیاں پیش کرنی چاہئیں۔ بات یہ ہے کہ مسلمان خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صفات سے ناواقف ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی ذات پر جو حملے کئے جاتے ہیں ان کو دور کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ غیر مسلموں میں رسول
ر
انوار العلوم جلد 10
تقریر دلپذیر
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شخصیت کے متعلق بہترین پروپیگنڈا کیا جائے میں اس کے لئے کئی
تجویزیں پیش کرتا ہوں۔
(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لائف میاں بشیر احمد صاحب نے لکھنی شروع کی
تھی معلوم نہیں اب انہوں نے اسے کیوں چھوڑا ہوا ہے اس وقت تک جو مختصر سوانح عمریاں لکھی
گئی ہیں ان سے یہ بہت اعلیٰ اور عمدہ ہے۔ اگر وہ اسے مکمل کریں تو کوشش کر کے اس کی بکثرت
اشاعت کی جائے میاں بشیر احمد صاحب ہمت کریں اور اسے مکمل کر دیں۔
(۲) اس سال رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے متعلق دو اور کتابیں لکھی
جائیں ایک کتاب تو ایسی ہو جس میں لڑکوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے
ایسے واقعات بتائے جائیں جس سے وہ سبق حاصل کریں اور دوسری ایسی ہو جس میں لڑکیوں کے
متعلق آپ کی زندگی کے سبق آموز اور نصیحت خیز واقعات ہوں۔
میں نے دیکھا ہے عیسائیوں نے حضرت مسیح کی زندگی کے متعلق کئی رنگ کی کتابیں لکھی
ہیں۔ کوئی لڑکوں کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی لڑکیوں کو ، کوئی عورتوں کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے
کوئی مردوں کو کوئی بوڑھوں کو مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے حالات لکھنے جو
بیٹھتا ہے وہ یہی لکھتا ہے فلاں سن میں آپ پیدا ہوئے اتنی لڑائیاں لڑیں اتنے کا فرمارے اور فلاں
سن میں فوت ہو گئے۔
اس سال یہ تین کتابیں لکھی جائیں جن میں سے ایک کے لکھنے کا میں وعدہ کرتا ہوں اگر اللہ
تعالی نے توفیق دی تو لڑکوں کے متعلق سوانح کا جو حصہ ہے وہ میں لکھوں گا۔ اس کے ساتھ ہی میں
ایک اور وعدہ بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک سیرت
احادیث کی بناء پر لکھنی شروع کی تھی اس کا کچھ حصہ شائع ہوا تھا اور اس قدر پسند کیا گیا کہ مخالفین
تک نے اقرار کیا تھا کہ تیرہ سو سال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی سیرت ایسی
دلکش نہیں لکھی گئی میں کوشش کروں گا کہ اسے بھی مکمل کردوں۔ اس کے میں نے تین حصے کئے
تھے ان میں سے تیسرا حصہ لکھنا باقی ہے اور اس کے سارے نوٹ لکھ رکھے ہیں میں اسے بھی مکمل
کرنے کی کوشش کروں گا۔
تیسری کتاب جو لڑکیوں کے متعلق ہے وہ میری کتاب کے نمونے کے بعد کوئی دوست لکھیں
یا اگلے سال میں خود ہی اسے لکھوں گا۔
انوار العلوم جلد 10
١٠٨
تقریر دلپذیر
( اس موقع پر مولانا مولوی عبد الماجد صاحب پروفیسر عربی بھاگلپور کالج نے وعدہ کیا کہ یہ کتاب
وہ لکھیں گے)
یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے لیکن اس کے علاوہ ایسی کوشش کی بھی ضرورت ہے جس کے
ذریعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے متعلق مسلمانوں میں جو تھوڑی بہت بیداری پیدا
ہوئی ہے اسے قائم رکھا جائے اس کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ تجویز یہ ہے کہ ۲۰۔
جون کے دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے والے شخص کو
سزا دی گئی تھی سارے ہندوستان میں تین مضامین پر تقریریں ہوں (۱) رسول کریم صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا قربانیاں کیں۔ (۲) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی پاکیزہ زندگی یعنی کسی طرح آپ نے نبیوں بلکہ نبیوں کے سردار والی زندگی بسر کی۔ (۳) آپ
نے بنی نوع انسان پر کیا احسان کیا ہے۔
ان مضامین پر تقریریں کرنے والے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ ہر جگہ کے تعلیم
یافتہ احمدی احباب کو چاہئے کہ اپنے نام پیش کریں کم از کم ایک ہزار آدمی کی ضرورت ہے جو جنوری
میں ہی اپنے نام پیش کر دیں تاکہ چھ ماہ کے عرصہ میں ان کو تیار کیا جائے۔ اس کے لئے تمام
ہندوستان کے ہر علاقہ کے احمدیوں کو تیاری کرنی چاہئے تا کہ جون کو تمام ہندوستان میں یہ لیکچر
کامیابی سے ہوں۔
ا آل عمران : ۱۹۷ ۲۰۱۲
تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چهارم
تذکرہ صفحہ ۱۲۶ تا ۱۳۸۔ ایڈیشن چهارم
تذکرہ صفحہ ۷۸۱۔ ایڈیشن چهارم
ه تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۲۹۳ تا ۲۹۶
مسلم كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ بَابُ النَّهْي عَنْ قَوْلِ هَلَكَ النَّاسُ
الكهف : ۹۷۲۹۵
براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۱۸-۱۳۵ روحانی خزائن
انوا
۱۰۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني