تقریر دلپذیر
انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 3
انوار العلوم جلد 10
۸۹
تقریر دلپذیر
کہ حکام کو توجہ دلائی گئی کہ یہ ہمیں مروا ڈالیں گے گویا اس اندھے کی طرح انہوں نے کارروائی
کرنی شروع کر دی۔ یہاں تک کہ محمد امین خان صاحب کو ان دنوں ایک جگہ تبلیغ کے لئے بھیجا گیا
تو ان لوگوں میں سے ایک نے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع کی کہ محمد امین خان فلاں کو مارنے کے لئے
آرہا ہے احتیاط کی جائے۔ جب میں شملہ سے واپس آیا تو ایک دن عشاء کی نماز کی سنتیں میں گھر
میں پڑھنے لگا تھا کہ میاں عبدالوہاب حضرت خلیفہ اول کے لڑکے دوڑتے ہوئے آئے اور مجھے
آواز دی اور بتایا کہ ان لوگوں میں اور محمد امین خان صاحب میں لڑائی ہو گئی ہے اور جو واقعہ دیکھا تھا
بتایا جس میں ان لوگوں کی زیادتی ثابت ہوتی تھی۔ اسی وقت اتفاقا ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب میری
آنکھوں میں دوا لگانے کے لئے آگئے اور میں نے انہیں میاں بشیر احمد صاحب کے مکان پر بھیجا
جہاں ایک کمیٹی ہو رہی تھی۔ وہ سب احباب وہاں آگئے اور میں نے ان میں سے بعض کو کہا کہ محمد
امین خان صاحب کو سمجھائیں کہ اگر کوئی سختی بھی کرے تو وہ برداشت کریں اور اگر ان میں جوش پایا
جائے اور معلوم ہو کہ وہ نصیحت پر عمل نہیں کر سکتے تو اس وقت انہیں قادیان سے باہر بھیج دیا
جائے تاکہ فساد نہ پیدا ہو۔ میں یہ بات کہہ ہی رہا تھا کہ اتنے میں باہر سے شور کی آواز آئی اور میں
نے لوگوں کو بھیجا کہ باہر جا کر دیکھیں کیا ہوا ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد میاں عبد الوہاب صاحب نے
پھر آکر بتایا کہ محمد امین خان صاحب اور زاہد میں جو مستری فضل کریم کا لڑکا ہے پھر لڑائی ہو گئی ہے۔
یہ سن کر میں نے اسی وقت مرزا عبدالحق صاحب مولوی عبد المغنی صاحب اور شیخ عبدالرحمن
صاحب مصری کو مقرر کیا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں۔ جب انہوں نے تحقیقات کی تو معلوم
ہوا کہ ان لوگوں نے ایک منصوبہ کیا ہوا تھا اور وہ سارے جبھہ بنا کر عشاء کے بعد اس گلی میں بیٹھے
ہوئے تھے جس سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا اور جو محمد امین خان کے گھر کو جاتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ جب یہ لوگ افسروں کو اطلاعیں دے رہے تھے کہ ان کو مار ڈالنے کی
کوشش کی جارہی ہے تو پھر اس جگہ عشاء کے وقت ان کے بیٹھنے کا کیا مطلب تھا جہاں انہیں کوئی
کام نہ تھا اور پھر وہ میاں محمد امین خان کے مکان پر کیوں گئے تھے اس کے متعلق وہ کہتے ہیں ہم محمد
امین کو سمجھانے کے لئے گئے تھے مگر ساتھ ہی وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے انہیں خطرہ تھا
کہ وہ ان میں سے کسی کو مار ڈالے گا۔ اب قابل غور بات یہ ہے کہ کیا جس سے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ
وہ مار ڈالے گا کیا اسے وہی لوگ سمجھانے جایا کرتے ہیں جنہیں خطرہ ہوتا ہے۔
غرض یہ فتنہ ہے جو پچھلے دنوں میں اٹھا ہے مگر جو فتنہ پیدا ہونا ہوتا ہے اس کے متعلق خدا
انوار العلوم جلد 10
۹۰
تقریر دلپذیر
تعالی پہلے ہی بتا دیتا ہے۔ اس فتنہ کے متعلق بھی کئی سال ہوئے ایک رویا میں نے دیکھی تھی اور وہ
رویا کئی آدمیوں کو سنائی گئی تھی۔ پہلے وہ اور جگہ چسپاں کی گئی مگر یہاں بھی لگتی ہے وہ رویا میں نے
شملہ میں ہی دیکھی تھی اور اسی کا یہ اثر تھا کہ میں اپنے ہر مضمون پر ”خدا کے فضل اور رحم کے
ساتھ " کا فقرہ لکھتا ہوں۔ جو کچھ میں نے دیکھا تھا اس کا خلاصہ یہ ہے۔ میں شملہ کی ایک وادی میں
سے گزر رہا ہوں جہاں کئی طرح کے جنات ہیں اور وہ اشتعال انگیز طریق سے اپنی باتوں کی طرف
مجھے متوجہ کرنا چاہتے ہیں اس وقت مجھے بتایا گیا کہ تم ان کی طرف متوجہ نہ ہونا اور ”خدا کے فضل
اور رحم کے ساتھ " کہتے جانا۔ "
یہ ۱۹۱۳ء میں شملہ میں مجھے خواب آئی تھی جو غیر مبالعین کے فتنہ پر چسپاں کی گئی تھی۔ مگر
اب جب کہ یہ فتنہ شملہ میں اٹھا اور میں اسی پہاڑی پر اترا ہوا تھا جہاں ۱۴ سال قبل یہ خواب آئی
تھی تو معلوم ہوا کہ وہ اس فتنہ کے متعلق بھی تھی اور اس طرح خدا تعالیٰ نے پہلے ہی اس سے
اطلاع دے دی تھی۔
مجھے ان لوگوں میں سے ایک نے لکھا ہے۔ اب دیکھیں گے کس طرح جماعت ترقی کرتی ہے
اور یہ بھی طنزاً لکھا ہے کہ اب خوب چندے آئیں گے
اس موقع پر حضور کی خدمت میں ایک تار پیش کیا گیا جسے پڑھ کر فرمایا )
ابھی برما سے تار آیا ہے کہ اگر فتنہ انگیزوں سے مباہلہ کیا جائے تو ہمیں بھی شامل کیا جائے۔
ان کو تو میں جزاکم اللہ کہتا ہوں مگر مباہلہ کا مطالبہ کرنے والوں سے کہتا ہوں۔ ایاز قدر خود
بشناس"۔ مباہلہ کے لئے بھی حیثیت ہونی چاہئے۔ چند سال ہوئے جب رام مورتی پنجاب میں آیا تو
ایک چوہڑے نے اسے چیلنج دیا کہ اس کے ساتھ صبح سے لے کر شام تک جھاڑو دینے میں مقابلہ
کرلے۔ اس کے متعلق اگر کوئی کہے رام مورتی نے بزدلی دکھائی کہ ایک چوہڑے کے مقابلہ میں
جھاڑو نہ دیا تو یہ اس کی غلطی ہو گی۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے۔
یہ دعوی تو انسان کا ہے مگر اس کے برخلاف خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ شوکت و سلامتی
سعادت اور ترقی کا زمانہ عنقریب آنے والا ہے۔ کہنے والے نے کہا ہے دیکھوں گا کس طرح جماعت
ترقی کرتی ہے مگر میں بھی دیکھونگا میرے خدا کی بات پوری ہوتی ہے یا اس شخص کی۔
اس فتنہ میں کچھ اور لوگ مرد عورتیں بھی شامل ہیں۔ میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔ اگر وہ باز
نہ آئے تو ان کا اخراج بھی جماعت سے ضروری ہو گا مگر میں انہیں موقع دیتا ہوں کہ وہ اپنے نفس
انوار العلوم جلد 10
۹۱
کی اصلاح کریں ورنہ ہمارے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔
اب میں آئندہ کے لئے جو پروگرام ہے اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
سب سے اول اور ضروری چیز جس کی جماعت کو ضرورت ہے وہ ا وہ اصلاح نفس ہے۔ یاد رکھو
خدا تعالٰی نے سلسلہ احمد یہ اس لئے قائم کیا ہے کہ ہم اسلام کی حقیقی شکل دنیا میں ظاہر کریں اور یہ
بغیر اس کے نہیں ہو سکتا کہ ہمارا خدا تعالیٰ سے کامل تعلق ہو ، اس سے کامل محبت ہو اور ہم اس
کے ہو جائیں۔ جب تک ہمیں یہ بات حاصل نہیں ہوتی ہمیں جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کا
کوئی فائدہ نہیں ہماری تمام ترقیات وابستہ ہیں اصلاح نفس سے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة
والسلام اسی لئے آئے تھے کہ اسلام اور قرآن کی محبت ہمارے دلوں میں گاڑ دیں۔ پس میں جماعت
کے دوستوں سے کہوں گا کہ وہ اصلاح نفس کریں خدا تعالی کا عشق اور اس کی محبت ان کی رگ رگ
میں داخل ہو جائے۔ یاد رکھنا چاہئے بغیر اس کے کہ اللہ تعالٰی سے کامل تعلق ہو کوئی کامیابی ہمیں
حاصل نہیں ہو سکتی دنیوی لحاظ سے ہماری ہستی ہی کیا ہے۔ اس مقدمہ کی خبر سن کر کئی دوستوں نے
لکھا کہ ہماری بھوک بند ہو گئی اور نیند اُڑ گئی ہے۔ ایسا کیوں ہوا۔ اس لئے کہ وہ محسوس کرتے ہیں
کہ ہمارے پاس حکومت نہیں طاقت نہیں اس لئے ہر شخص ہمارے خلاف جو چاہے کہہ سکتا ہے۔
پس دنیوی لحاظ سے ہماری کوئی ہستی ہی نہیں۔ اگر ہماری کچھ ہستی ہے تو اللہ تعالی کی نصرت اور مدد
کے ساتھ ۔ پس اللہ تعالی سے کامل محبت پیدا کرو تاکہ تمہارے لئے اس کی نصرت آئے اور تمہیں
کامیابی حاصل ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایک وفعہ مقدمہ ہوا۔ اور آپ کو خبر دی گئی کہ
مجسٹریٹ بعض لوگوں سے سزا دینے کا وعدہ کر آیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب یہ خبر
پہنچائی گئی تو آپ لیٹے ہوئے تھے اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا مجسٹریٹ ہاتھ ڈال کر تو دیکھے خدا کے شیر پر
ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے۔ شے میں تمام دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ خدا تعالی کا شیر بنے کی
کوشش کریں تاکہ ان پر کسی کے لئے ہاتھ ڈالنا آسان نہ رہے۔ اس وقت ہمارے پاس دنیوی
سامان نہیں۔ ہم دنیوی فریب اور دھو کے بھی چھوڑ چکے ہیں۔ ہمارا بھروسہ صرف اللہ تعالی پر ہی
ہے اس لئے ہمیں اللہ تعالی سے کامل محبت اور کامل تعلق پیدا کرنا چاہئے۔
اس کے لئے نہایت ضروری بات قرآن کریم کا مطالعہ ہے۔ اصلاح نفس اس وقت تک نہیں
ہو سکتی جب تک قرآن کریم کا مطالعہ نہ ہو۔ قرآن جان ہے سارے تقویٰ و طہارت کی۔ قرآن
انوار العلوم جلد 10
۹۲
تقریر دلپذیر
کریم کی ایک ایک آیت قلب میں وہ تغیر پیدا کر دیتی ہے جو دنیا کی ہزاروں کتابیں نہیں کر سکتیں۔
قرآن کریم پڑھنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ درس جاری کیا جائے۔ بہت سی ٹھوکریں لوگوں کو
اس لئے لگتی ہیں کہ وہ قرآن کریم پر تدبر نہیں کرتے۔ پس ضروری ہے کہ ہر جگہ قرآن کریم کا
درس جاری کیا جائے اگر روزانہ درس میں لوگ شامل نہ ہو سکیں تو ہفتہ میں تین دن سمی اگر تین
دن بھی نہ آسکیں تو دو دن ہی سہی۔ اگر دو دن بھی نہ آسکیں تو ایک ہی دن سہی مگر درس ضرور
جاری ہونا چاہئے تاکہ قرآن کریم کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو۔ اس کے لئے بہترین صورت
یہ ہے کہ جہاں جہاں ، پیر مقرر ہیں وہاں وہ درس دیں۔ اگر کسی جگہ کا امیر درس نہیں دے سکتا تو وہ
مجھ سے اس بات کی منظوری لے کہ میں درس نہیں دے سکتا درس دینے کے لئے فلاں آدمی مقرر
کیا جائے یہ نہیں کہ وہ خود ہی اپنے متعلق فیصلہ کرلے۔ کئی لوگ اپنے متعلق آپ ہی فتوی دے
لیتے ہیں اور اپنا بوجھ دوسرے پر ڈال دیتے ہیں۔ ہر جگہ کے امیر کا فرض ہے کہ وہ خود درس دے
اگر نہیں دے سکتا تو مجھے لکھے میں اور آدمی مقرر کرونگایا اسے ہی درس دینے کے قابل سمجھوں گا تو
کہوں گا وہ خود دے۔ تمام امراء کو جنوری کے مہینہ کے اندر اندر مجھے اطلاع دینی چاہئے کہ درس
کے متعلق انہوں نے کیا فیصلہ کیا ہے اور درس روزانہ ہو گا یا دوسرے دن یا ہفتہ میں دو بار یا ایک
بار۔ میں سمجھتا ہوں درس کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت راسخ ہو جائے گی اور
بہت سے رفتن کا آپ ہی آپ ازالہ ہو جائے گا۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ ایک دفعہ میں نے اعلان کیا تھا قرآن کریم کا درس دیا جائے گا اور اس
کے مطابق اگست ۱۹۲۲ء میں دس پاروں کا درس دیا گیا جس میں باہر سے ساٹھ ستر کے قریب دوست
شامل ہوئے تھے۔ اب اعلان کرتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی نے توفیق دی صحت اور زندگی بخشی تو اس
دفعہ جولائی کے مہینہ میں پھر دس پاروں کا گیارہویں سے لے کر بیسویں تک کا درس دوں گا جو لوگ
شامل ہونا چاہیں جنوری میں ہی اطلاع دے دیں۔ کم از کم پچاس دوست باہر سے آئیں گے تو درس
دوں گا۔ اس طرح تین سال کے اندر اندر باہر کی جماعتوں کے امراء اور دوسرے لوگ قرآن کریم
کی موٹی موٹی باتیں سیکھ سکتے ہیں۔
اصلاح نفس کے لئے دوسری چیز یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا
مطالعہ کیا جائے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگ باقاعدہ حضرت صاحب کی کتب کا مطالعہ
نہیں کرتے۔ اگر ہر ایک احمدی یہ فیصلہ کرلے کہ حضرت صاحب کی کسی کتاب کا روزانہ کم از کم
انوار العلوم جلد 10
۹۳
تقریر دلپذیر
ایک صفحہ کا مطالعہ کیا کروں گا تو اس کا بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی کتب میں وہ روشنی اور وہ معارف ہیں جو قرآن کریم میں مخفی طور پر بیان ہوئے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی اپنی کتب میں تشریح فرمائی ہے حتی کہ ایک ادنی
لیاقت کا آدمی بھی انہیں سمجھ سکتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کی کتب میں بھی وہ نور اور ہدایت ہے جو
قرآن کریم میں ہے۔ قرآن کریم کو یہ فوقیت ہے کہ وہ خود خدا تعالیٰ کے الفاظ میں ہے۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر ایک احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب
میں سے کم از کم ایک صفحہ روزانہ پڑھا کرے۔ عیسائی انجیل کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان لوگوں کو
چھوڑ کر جو علی الاعلان وہر یہ ہیں باقی سب اسے پڑھتے ہیں۔ وہ رات کو اپنے بچوں کو سونے نہیں
دیتے جب تک کہ دعا نہ کرا لیں پھر کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن کو دہریہ اور بے دین اور کیا کیا
کہا جاتا ہے وہ تو اپنی اس مذہبی کتاب کا مطالعہ نہیں چھوڑتے جس میں بہت کچھ تغیر و تبدل ہو چکا
ہے مگر آپ لوگ جن کو تازہ کتابیں ملی ہیں آپ انہیں نہیں پڑھتے کم از کم ایک صفحہ روزانہ ضرور
پڑھنا چاہئے۔
دوسری بات اس سال کے پروگرام میں یہ رکھی جاتی ہے کہ منافقین کا اس سال مقابلہ کرنا
چاہئے جو کئی جگہ پائے جاتے ہیں وہ ظاہر میں جماعت کے ساتھ ملے رہتے ہیں مگر باطن میں دشمن
ہیں لیکن یاد رکھنا چاہئے اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ شر کا مقابلہ شر سے کیا جائے اور جھوٹ کے
مقابلہ میں جھوٹ اختیار کیا جائے۔ خواہ کچھ ہو جائے حتی کہ جان بھی چلی جائے تو بھی شرارت کے
مقابلہ میں شرارت نہیں کرنی چاہئے۔ جب میں یہ کہتا ہوں کہ منافقوں کا مقابلہ کرنا چاہئے تو اس کا
یہ مطلب ہے کہ ان کے حالات اور ان کی شرارتیں معلوم کی جائیں اور ان سے جماعت کو آگاہ کیا
جائے۔
منافق کی ایک موٹی علامت یہ یاد رکھو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بتائی ہے۔
کہ وہ جماعت کی عیب گیری کرے گا وہ کھلے طور پر کہے گا کہ جماعت خراب ہو گئی ہے جماعت بگڑ
گئی ہے جو شخص بھی یہ کہتا ہو کہ جماعت خراب ہو گئی ہے سمجھ لو کہ وہ منافق ہے اگر کسی کے پاس
ثبوت ہو تو اسے یہ تو حق ہے کہ کے زید بگڑ گیا ہے یا بکر بگڑ گیا ہے اور اگر سنی سنائی بات ہے تو زید و بکر
کے متعلق بھی کسی کو یہ کہنے کا حق نہیں ہے۔ اول تو اخلاقی لحاظ سے یہ بھی جائز نہیں کہ کسی کے
متعلق اس طرح کہا جائے لیکن جو زید و بکر کا نام نہیں لیتا اور نہ کوئی واقعہ پیش کرتا ہے بلکہ یونہی کہتا
انوار العلوم جلد 10
۹۴
تقریر و پذیر
ہے کہ جماعت بگڑ گئی ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر حملہ
کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فوت ہوئے ابھی چند سال ہوئے ہیں ترقیات کا
زمانہ ابھی آیا نہیں اگر جماعت بگڑ گئی ہے تو آپ خدا کے بچے مامور کس طرح ہو سکتے ہیں۔ پس وہ
شخص جھوٹا ہے جو یہ کہتا ہے کہ جماعت بگڑ گئی ہے دراصل اس کا اپنا ایمان بگڑ گیا ہے جس شخص کا
جگر خراب ہو جائے وہ جو چیز کھائے اسے کڑوی لگتی ہے مگر تندرست آدمی کڑوی کو کڑوی اور میٹھی
کو میٹھی کہتا ہے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ ساری جماعت خراب ہو گئی ہے یقینا اس کے اندر بیماری
پیدا ہو گئی ہے وہ شخص جو سفید کو سفید اور کالے کو کالا دیکھتا ہے وہ تو تندرست ہے مگر جو یہ کہتا ہے
کہ ساری دنیا لال رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہے اس کی آنکھ میں نقص ہے کہ اسے ایسا نظر آتا
ہے۔
مجھ سے پوچھا گیا ہے کہ اگر کوئی یہ کہے کہ غیر مبائع سارے کے سارے خراب ہو گئے ہیں تو
اسے یہ کہنے کا حق ہے یا نہیں۔ میں جو بات بیان کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ جس جماعت کو کوئی شخص
راستی پر سمجھ کر اس میں داخل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنے آپ کو بھی اسی کا ایک فرد قرار دیتا
ہے اس کے متعلق اگر کہتا ہے کہ وہ ساری کی ساری خراب ہو گئی ہے تو یہ کہنے والا منافق ہے۔ مگر
جس فرقہ کو کوئی ناراستی پر سمجھتا ہے اس کے متعلق وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ اس کے عقائد درست
نہیں ہیں اور وہ عقائد کے لحاظ سے خراب ہو گئے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بھی غیر احمدیوں کے متعلق لکھا ہے کہ وہ ناراستی پر ہیں اگر کوئی شخص غیر مبائع ہو اور پھر ہماری
جماعت کو عقائد کے لحاظ سے ناراستی پر کہے تو اسے ہم منافق نہیں کہیں گے۔ مگر میں تو کسی کے
متعلق بھی یہ کہنا جائز نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی خوبی نہیں رہی۔ دہریوں میں بھی کوئی نہ کوئی خوبی
پائی جاتی ہے۔ پس اگر کوئی یہ کہے کہ عقائد میں غیر مبائع بگڑ گئے ہیں تو یہ صحیح ہو گا۔ مگر اگر کوئی یہ
کہے کہ وہ اخلاق کے لحاظ سے بالکل بگڑ گئے ہیں اور ان میں کوئی خوبی نہیں رہی تو یہ غلط ہو گا۔ پس
ایسا شخص جو جماعت میں ہونے کا دعویٰ کرتا ہوا یہ کہتا ہے کہ جماعت بگڑ گئی ہے۔ اس کے متعلق
مقامی جماعت کے امیر کو اور مرکز میں اطلاع دینی چاہئے۔
منافق کی ایک اور علامت یہ ہے کہ وہ دوسروں کی طرف بات منسوب کر کے بیان کرتا ہے
مثلا یوں کہتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں فلاں میں یہ عیب پایا جاتا ہے۔ جو شخص اس طرح الزامات اور
اتهامات پھیلاتا ہے۔ گو وہ ان کا بیان کرنا دوسروں کی طرف منسوب کرتا ہے پھر بھی وہ فتنہ انگیز
انوار العلوم جلد 10
۹۵
تقریر : پذیر
ہے۔ اس کا فرض ہے کہ اگر کسی میں کوئی عیب دیکھتا ہے یا کسی کے متعلق کوئی الزام سنتا ہے تو امیر
کے پاس جائے اور اسے بتائے کہ فلاں آدمی یہ بات کہتا ہے تا کہ وہ اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کر
سکے نہ کہ وہ خود اس قسم کی باتوں کو پھیلاتا رہے۔ حدیث سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ
منافق کی علامت ہے۔ چنانچہ آتا ہے ۔ مَنْ قَالَ هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَا هَلَكَهُمْ جس نے کہا کہ
لوگ بگڑ گئے وہی ان کو بگاڑنا چاہتا ہے اور وہ منافق ہوتا ہے
اس قسم کی باتیں کرنے والے اسی وقت پیدا نہیں ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ تھے اخباروں میں اس قسم کے لوگوں کی باتیں موجود ہیں میں
نے ابھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے ایک الحکم میں لکھا دیکھا ہے کہ مالیر
کوٹلہ کے ایک شخص کے متعلق اعلان کیا گیا تھا کہ وہ منافق ہے اور کہتا پھرتا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام تو اچھے ہیں مگر جماعت بگڑ گئی ہے۔
دراصل ایسے لوگوں کا یہ محض بہانہ ہوتا ہے تاکہ لوگ سمجھیں وہ سلسلہ سے اخلاص رکھتے
ہیں مگر جو برائی دیکھتے ہیں اسے بیان کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وقت
ڈاکٹر عبدالحکیم نے بھی لکھا تھا کہ مولوی نور الدین صاحب اور ایک دو اور آدمی اچھے ہیں باقی
سارے خراب ہو گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسے لکھا تم خود بگڑ گئے ہو
ورنہ میری جماعت میں ہزاروں ایسے ہیں جو صحابہ کا نمونہ ہیں۔ پس ایسے لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت بھی پائے جاتے تھے۔ ان کے متعلق خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے مگر
اس کے ساتھ ہی میں ایک نصیحت بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ میرے اس کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ
امراء اور دوسرے ذمہ دار لوگ احمدیوں کی کمزوریوں اور عیوب سے آنکھیں بند کر لیں جس طرح
یہ کہنے سے کہ سارے لوگ گندے ہو گئے ہیں عیوب پیدا ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح یہ کہنے سے کہ
سارے کے سارے اعلیٰ درجہ کے متقی ہیں کسی میں کوئی کمزوری نہیں گند پیدا ہو جا گند پیدا ہو جاتا ہے۔ جو
عیوب ظاہر میں نظر آئیں ان کے دور کرنے کا انتظام کرنا چاہئے۔ ہاں تجس اسلام میں جائز نہیں۔
منافق افراد کے نقائص کو افراد تک نہیں محدود سمجھتا بلکہ وہ ساری جماعت پر الزام لگاتا ہے اس کی
حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ امراء اور سیکرٹریان تربیت خاص طور پر خیال رکھیں۔ اور اگر کسی
میں ظاہر طور پر کوئی نقص نظر آئے تو اسے علیحدگی میں محبت اور پیار سے سمجھائیں خصوصیت سے
ان باتوں کی نگرانی کریں۔
انوار العلوم جلد 10
۹۶
تقریر ولندی
(۱) اولاد کی تربیت۔ اس وقت تک اس کی طرف پورے طور پر توجہ نہ کرنے کا یہ نتیجہ ہوا
ہے کہ کئی شخص جو بہت مخلص تھے ان کی اولاد بگڑ گئی۔ ابھی میں نے ایک خان بہادر صاحب کے
متعلق جو بہت مخلص تھے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ان کی اولاد کو سلسلہ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
بعض لوگ اپنی اولاد کی تربیت کرنے میں خود بھی سستی اور کو تاہی کرتے ہیں اس لئے اس بات کا
خیال رکھنا چاہیئے کہ جو لوگ فوت ہو جائیں ان کی اولاد کی نگرانی کی جائے اور جو زندہ ہوں مگر اولاد
کی تربیت میں سستی کرتے ہوں انہیں اس طرف توجہ دلائی جائے۔
ابھی چند دن ہوئے ایک شخص نے مجھے لکھا کہ ہیڈ ماسٹر نے اس کے لڑکے کے قتل کرانے کی
تجویز کی تھی جو کہ بڑی مشکل سے جان بچا کر پہنچا ہے مگر یہ واقعہ بالبداہت غلط تھا لیکن میں نے اس
کی تحقیقات کی۔ کہا گیا تھا کہ شیخ عبدالرحیم صاحب نے اسے بچایا تھا۔ میں نے اس لڑکے کو بلایا اور
شیخ عبدالرحیم صاحب سے بھی پوچھا انہوں نے کہا میں تو اس دن کہیں گیا ہی نہیں لڑکے کو بچانا
کیسا۔ لڑکے سے پوچھا تم نے کیا لکھا تھا اس نے کہا میں نے تو خط لکھا ہی نہیں میرے بھائی نے لکھ
دیا ہو گا۔ جب اس کے بھائی سے پوچھا تو اس نے بھی کہا میں نے نہیں لکھا مگر اس کے باپ نے
یہاں تک یقین کر لیا تھا کہ ہیڈ ماسٹر صاحب کے متعلق گالیوں کی ایک فہرست لکھ کر کہا کہ ایسے
آدمی کو کیوں رکھا گیا ہے۔ تو ایسے واقعات ہو جاتے ہیں کہ ماں باپ بچوں کی تربیت پورے طور پر
نہیں کرتے۔ ایسے لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ اگر تمہارے بچوں کی اچھی تربیت نہ ہوئی تو اس میں
تمہارا ہی نقصان ہو گا اور اچھی تربیت کرنے سے تمہیں ہی فائدہ پہنچے گا۔ پس بچوں کی تربیت کا ہر
جگہ دوست خاص طور پر خیال رکھیں اور اب جو ان کی طرف سے رپورٹیں آئیں ان میں بچوں کی
تربیت کا خاص طور پر ذکر ہو۔
دوسرے آپس کے معاملات کے متعلق خاص طور پر خیال رکھا جائے اگر کوئی ایک شخص
بد معاملگی کرتا ہے تو سب کے متعلق چرچا ہو جاتا ہے۔ ایسی باتوں کو روکنے کے لئے ہر طرح انتظام
اور کوشش کرنی چاہئے۔ مثلاً اگر کوئی مجبوری کی وجہ سے قرضہ نہ ادا کر سکتا ہو تو سارے مل کر اس
کا قرضہ ادا کر دیں۔ آج صبح ہی یہ ذکر ہو رہا تھا کہ شادی غمی کے موقع پر جو نیوتہ کا طریق تھا وہ بھی
بہت مفید تھا۔ ایسے موقعوں پر خرچ کی ضرورت ہوتی ہے اور نیو تہ کام آجاتا ہے مگر بعد میں اس میں
بھی خرابیاں پیدا کر دی گئیں۔ پس اگر کوئی احمدی واقعی مجبوری کی وجہ سے قرضہ ادا نہیں کر سکتا تو
جماعت کے لوگ مل کر اس کا قرضہ ادا کر دیں پھر جب کسی اور کو ضرورت ہو تو اس کی امداد کر دی
انوار العلوم جلد 10
۹۷
تقریر دلپذیر
جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وقت ایسا کیا گیا تھا۔ ایک شخص پر سات سو روپیہ
قرض تھا جس میں اس کی زمین گروی تھی۔ دوستوں نے یہ روپیہ جمع کر دیا اور اس نے زمین چھڑالی
پھر یہ روپیہ ادا بھی کر دیا۔
تیسری ضروری چیز برادرانہ ہمدردی ہے۔ اس پر بھی خاص طور پر زور دینا چاہئے یعنی مصیبت
اور مشکل کے وقت اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ بعض دفعہ بعض لوگوں کو بڑا ابتلاء آجاتا ہے گو
یہ کمزوری ایمان کا نتیجہ ہوتا ہے مگر اس میں شک نہیں کہ ابتلاء آتا ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے
کہ ایک شخص بیمار پڑے اور کوئی اسے پوچھنے نہ آئے تو وہ ابتلاء میں پڑ جاتا ہے۔ کسی کے نہ آنے
کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اسے بیماری کا پتہ ہی نہ ہو اس لئے یہ تجویز کرنی چاہئے کہ
ہفتہ میں دو دن دوستوں کے ہاں جانے کے لئے مقرر کر لینے چاہئیں اور اس طرح باری باری سب
دوستوں کے ہاں چکر لگاتے رہنا چاہئے۔ جہاں جماعتیں تھوڑی تعداد میں ہیں اور دوست ایک
دوسرے سے دور دور رہتے ہیں وہاں اس قسم کی تجویز کی زیادہ ضرورت ہے اور ایک دوسرے کا
تعاون کرنا ضروری ہے۔ پس ایک اس خُلق کی خاص طور پر نگرانی ہونی چاہئے کہ ہفتہ میں ایک دو
دن دوسروں کے گھروں پر جاکر ان سے ملاقات کی جائے اور ان کے حالات معلوم کئے جائیں تاکہ
اگر کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو دی جاسکے۔
چوتھی بات زبان کو قابو میں رکھنا ہے سخت کلامی بہت بڑا اثر ڈالتی ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا
ہے کہ آپس میں محبت ہوتی ہے مگر کوئی ناروا بات منہ سے نکل جاتی ہے جس سے فساد پیدا ہو جاتا
ہے۔ اگر کسی دوست میں یہ عیب ہو تو اسے اس کے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
پانچویں بات نماز با جماعت کی طرف توجہ کرنا ہے۔ میں نے کئی بار دوستوں کو اس کی طرف
توجہ دلائی ہے۔ بہت جگہ اصلاح بھی ہو گئی ہے مگر ابھی ایسی جگہیں باقی ہیں جہاں توجہ کی ضرورت
ہے۔ ہماری کوئی ایک بھی جماعت ایسی نہیں ہونی چاہئے جہاں نماز باجماعت نہ ہوتی ہو۔ بڑے
شہروں میں سارے دوست ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے یا ساری نمازوں میں نہیں پہنچ سکتے مگر پھر بھی
کوشش کرنی چاہئے کہ جس نماز میں پہنچ سکیں پہنچا کریں۔
چھٹی بات یہ ہے کہ جماعت میں سے سستی اور کاہلی کو دور کیا جائے۔ سستی سے قوموں کو بڑا
نقصان پہنچتا ہے۔ ہماری جماعت میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کوئی کام نہیں کرتے حالانکہ اسلامی طریق
یہ ہے کہ کسی کو بے کار نہیں رہنے دینا چاہئے۔ سیکرٹری صاحبان اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی
انوار العلوم جلد 10
vb
تقریر ویندیر
احمدی بے کار نہ رہے جن کو کوئی کام نہ ملے انہیں مختلف پیشے سکھلا دیئے جائیں۔ اگر کوئی شخص
مہینہ میں دو روپیہ ہی کما سکتا ہے تو وہ اتنا ہی کمائے کیونکہ بالکل خالی رہنے سے کچھ نہ کچھ کما لینا ہی
اچھا ہے۔ دیکھو حضرت علی کس شان کے انسان تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے
وقت گھاس کاٹ کر لاتے اور اسے فروخت کرتے تھے۔ تو کوئی کام جس سے کسب حلال ہو کرنے
میں عار نہیں ہونی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ کوئی احمدی بیکار اور سست نہ ہو۔
ساتویں بات یہ ہے کہ پچھلے دنوں کی کوششوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلمانوں پر اتنی
مرونی چھائی ہوئی ہے کہ ان کی زندگی کی صورت ان کے احمدی ہونے میں ہی ہے۔ مسلمانوں کو
دین سے بالکل بے توجہی ہے اور وہ دین کے لئے کوئی قربانی اور ایثار کرنے کے لئے آمادہ نہیں
ہوتے۔ دین کے لئے اگر کوئی جماعت قربانی کرنے والی ہے تو وہ احمدی جماعت ہی ہے۔ پس اسلام
کی ترقی اور باقی قوموں کی زندگی کے لئے ضروری ہے کہ دوسرے فرقوں کے لوگوں میں احمدیت کی
تبلیغ کی جائے اور کوئی وجہ نہیں کہ دوسرے لوگ اس پر ناراض ہوں۔ ہم انہیں کہتے ہیں تم ہمیں
تبلیغ کرو ہم تمہیں کرتے ہیں۔ ہم اس بات کے لئے تیار ہیں کہ کسی مذہب کا کوئی شخص آئے اور
اپنی باتیں ہمیں سنائے۔ اسی طرح ہمارا حق ہے کہ ہم اپنی باتیں ان کو سنائیں۔
یہ باتیں تربیت کے لحاظ سے ضروری ہیں اس کے بعد میں دوستوں کو ریز روفنڈ کی طرف توجہ
دلاتا ہوں۔ اس فنڈ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ بسا اوقات ایسے واقعات ہیں کہ جو عام مسلمانوں
سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کی طرف توجہ کرنا عام مسلمانوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے ضروری
ہوتا ہے مگر ہماری جماعت کا بجٹ چونکہ محدود ہوتا ہے اور ہم اپنے سلسلہ کی ضروریات سے اس
قدر روپیہ نہیں بچا سکتے جس سے عام اسلامی معاملات کی درستی کے لئے کافی رقم نکال سکیں جیسے کہ
شدھی کا مقابلہ یا تمدنی اور اقتصادی تحریکات میں یا ادنی اقوام کی تبلیغ ہے اور چونکہ یہ کام اس قسم
کے ہیں کہ انہیں ہم ہی بہتر کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس تجربہ کار مبلغ اور کارکن موجود ہیں جو
دوسری جماعتوں کے پاس نہیں۔ پس اگر ہم اس کام کو نہ کریں تو اسلام کو اور مسلمانوں کو نقصان
پہنچتا ہے اور اگر قرض لے کر کریں تو جماعت کی مالی حالت خراب ہو جاتی ہے اس وجہ سے ہم نے
۲۵ لاکھ ریز روفنڈ کی تحریک کی ہے تاکہ اصل رقم محفوظ رہے اور اس کی آمد اہم کاموں پر خرچ کی
جائے چونکہ یہ عام مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے کاموں کے متعلق تحریک تھی اس لئے میں نے
اجازت دی تھی کہ احباب دوسرے مسلمانوں کو بھی اس میں شامل کر لیں مگر جماعت نے اس کی
انوار العلوم جلد 10
۹۹
تقریر دلپذیر
طرف پوری توجہ نہیں کی اور جہاں کی وہاں دوسرے مسلمانوں کی بے توجہی سے ہمارے دوست
گھبرا گئے۔ حالانکہ ریز رو فنڈ میں علاوہ شدھی وغیرہ کا مقابلہ کرنے کے اور بھی کئی قسم کے فائدے
ہیں۔ کیا یہی ایک بہت بڑا فائدہ نہیں ہے کہ جب تم کسی غیر احمدی کے پاس ریز روفنڈ کے لئے جاؤ
گے تو وہ پوچھے گا یہ کیسا فنڈ ہے اس پر اسے بتایا جائے گا کہ اس کی غرض اسلام کی حفاظت اور
مسلمانوں کے فوائد کی نگہداشت ہے۔ اس پر وہ پوچھے گا اس بات کا کیا اعتبار ہے کہ یہ فنڈ محفوظ
رکھا جائے گا اور جو اغراض بیان کئے گئے ہیں ان کے لئے دیانتداری سے خرچ ہو گا اس پر اسے
سلسلہ کا انتظام بتایا جائے گا اور اس طرح لوگ سلسلہ کے حالات سے واقف ہونگے۔ اور جو شخص
انکار کرے گا اس کے پاس دوست پھر اگلے ماہ میں جائیں گے اور اس طرح جاتے جاتے تعلقات
مضبوط ہو جائیں گے اور جو لوگ اس فنڈ میں حصہ لیں گے وہ جماعت کے کاموں اور اس کے نظام
کی طرف بھی توجہ کریں گے اور حالات معلوم کریں گے اور اس طرح انہیں جماعت کی خدمات کا علم ہوتا
رہیگا۔ میں سمجھتا ہوں اس ریز رو فنڈ کے لئے ضرور کوشش کرنی چاہئے اور چاہے ایک پیسہ بھی نہ
ملے اس طرح لاکھوں آدمیوں سے تعلقات پیدا ہو جائیں گے۔ مگر سب لوگ ایک سے نہیں
ہوتے۔ کئی لوگوں نے اس فنڈ میں روپیہ دیا بھی ہے اور جو لوگ روپیہ دیں گے پھر وہ دیکھیں گے کہ
کس طرح وہ روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اور اس کے لئے وہ ہمارا لٹریچر پڑھیں گے اور ان پر ہماری
جماعت کی نیک نیتی کھلتی جائے گی۔
میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کا ایک ہزار آدمی اس بات کا ذمہ لے لے کہ سال میں سو
سے لے کر ہزار تک اس فنڈ کے لئے روپیہ جمع کر دے گا تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اور اگر سو
آدمی ایسا کھڑا ہو جائے جو ہزار سے لے کر پانچ ہزار تک سال میں جمع کر دے تو اچھی خاصی رقم جمع
ہو سکتی ہے۔ اور ہماری جماعت میں خدا کے فضل سے ایسے آدمی موجود ہیں جو اتنا اثر رکھتے ہیں۔
اس سال چھٹیوں کے ایام میں ہمارے سکولوں کے طلباء ڈیڑھ ہزار کے قریب چندہ جمع کر کے لائے
اگر کچھ طلباء جن کی تعداد سو سے کم ہی ہو گی ایک ماہ میں ڈیڑھ ہزار روپیہ لا سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں
کہ ہماری جماعت کے بااثر لوگ اس کام میں لگ جائیں تو انہیں کامیابی نہ ہو۔ چندہ لانے والے
طلباء میں میرا لڑکا ناصر احمد بھی تھا جو ایک سو چھتیس روپیہ لایا تھا حالانکہ اسے کبھی اس سے پہلے
دوسرے لوگوں سے چندہ لینے کا موقع نہ ملا تھا۔ اسی طرح حضرت خلیفہ اول کے لڑکے میاں
عبدالمنان بھی چالیس پچاس روپیہ کے قریب لائے تھے۔
XXXXXXX
انوار العلوم جلد 10
١٠٠
تقریر دلپذیر
چونکہ یہ سب مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے کاموں کے لئے چندہ ہے اس لئے اس کے
طلب کرنے میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے۔ اگر کسی کا گھر گر رہا ہو تو اسے بنانے کے لئے اس
سے گارا اور اینٹیں لینی منع نہیں بلکہ اس پر احسان ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے ذوالقرنین سے
دیوار بنانے کے لئے کہا گیا تو اس نے کہا کہ سامان وغیرہ لاؤ اور سامان لے کر دیوار تیار کر دی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لکھا ہے ذوالقرنین سے مراد حضرت مسیح موعود کا زمانہ
ہے اور یہ پیشگوئی ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ ایسا موقع پیش آئے گا کہ
زُبُرَ الْحَدِيدِ ان لوگوں سے لینے ضروری ہوں گے اور ان کے ذریعہ ان کی حفاظت کا سامان کرنا ہو
گا۔ پس اس وقت مسلمانوں کی حفاظت کے لئے سامان مہیا کرنے کے لئے ان سے چندہ لینا ضروری
ہے۔ اگر سو آدمی ایسے کھڑے ہو جائیں۔ جو ایک ہزار سے لے کر پانچ ہزار تک چندہ جمع کریں تو
بہت کچھ کام ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر احباب نے اپنے نام پیش کرنے شروع کئے کہ وہ ایک سو سے لے کر ہزار تک
یا ایک ہزار سے پانچ ہزار تک ریز رو فنڈ میں اس سال جمع کر کے داخل کریں گے۔ اس وجہ سے کچھ
دیر کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تقریر کا سلسلہ بند کر دیا اور پھر فرمایا )
اللہ تعالی کے فضل سے یہ اخلاص کا نمونہ ہے جس کا پورا ثبوت تو عمل سے ملے گا مگر نیت
سے بھی اخلاص کا اظہار ہوتا ہے اور جب نیت سچے طور پر کی جاتی ہے تو خدا تعالیٰ اس کے پورا
کرنے کی بھی توفیق عطا کر دیتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں احباب کے لئے اس چندہ کا جمع کرنا کوئی مشکل
بات نہیں ہے ان کے سامنے طالب علموں کی مثال موجود ہے اگر ہمت کریں تو ۲۵ لاکھ چھوڑے پچاس
لاکھ بھی جمع کر سکتے ہیں۔
اب چونکہ اس چندہ کے متعلق اتنا وقت لگ گیا ہے کہ اس کے فوائد بتانے کا موقع نہیں رہا
اور ضرورت بھی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ دوست اس کے فوائد سمجھ ہی گئے ہیں اسی لئے انہوں
نے اس کے فراہم کرنے کے لئے نام لکھائے ہیں۔
اس سال جو تحریکیں کی گئیں ان میں سے ایک کے متعلق آئندہ کے لئے بھی خاص طور پر
خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور وہ تحریک چھوت چھات کی ہے۔ اس کے متعلق میں نے عورتوں
میں بھی بہت زور دیا ہے اور اب آپ لوگوں کے سامنے بھی اس کا ذکر کرتا ہوں۔ یہ تحریک
مسلمانوں کی اقتصادی ترقی کی جان ہے۔ علاوہ ازیں مذہبی طور پر بھی یہ بڑا اثر رکھتی ہے ملکانوں میں