قرآن کریم کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ
انوارالعلوم (جلد 10)
نوار العلوم جلد ۱۰
۱۴۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مانا۔ چونکہ الہام کے جاری ہونے میں کسی صفت سے ٹکراؤ نہیں اس لئے اس کے متعلق تعطل
مانتا نا واجب ہے۔
اگر کوئی کہے کہ الہام کا سلسلہ جاری مانا جائے تو بھی تعطل ہوتا ہے کیونکہ ایک مجدد آتا
ہے۔ پھر اس
اس کے ایک سو سال بعد دوسرا آتا ہے اس طرح کچھ عرصہ کیلئے الہام میں تعطل تم بھی
مانتے ہو ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک اس قسم کا
کوئی تعطل واقع نہیں ہوتا۔ کیونکہ آپ نے صرف یہ نہیں فرمایا کہ الہام صرف نبی یا مجدد کو
ہوتا ہے بلکہ آپ نے یہ فرمایا ہے کہ الہام مؤمنوں کو بھی ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ کافروں اور
بدکاروں کو بھی۔ پس چونکہ زمین گول ہے اور ہر وقت دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں لوگ سو
رہے ہوتے ہیں۔ پس بالکل قرین قیاس ہے کہ ہر سیکنڈ میں سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو الہام
ہو رہا ہوتا ہے اور ایک سیکنڈ بھی نزول نام میں تعطل نہیں ہوتا۔ میں ذاتی طور پر اس شخص کو
انعام دینے کو تیار ہوں جو یہ ثابت کر دے کہ کوئی ایک دن بھی ایسا گذرا ہو جس میں کسی کو
خواب نہ آئی ہو یا الہام نہ ہوا ہو ۔ اگر یہ ثابت ہو جائے تب بے شک تعطل کو تسلیم کیا جا سکتا
ہے ورنہ نہیں۔
آپ نے آیات قرآنیہ سے بھی ثابت کیا ہے کہ الہام کے جاری رہنے کا خدا تعالٰی نے
وعدہ کیا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کو جھوٹا نہیں کیا کرتا۔
اگر کوئی کے خواب تو ہر ایک انسان دیکھ سکتا ہے اس کی بحث نہیں بحث الہام کے متعلق
ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ اب بھی لوگوں کی ہدایت کیلئے خدا تعالیٰ کوئی
سامان پیدا کرتا ہے یا نہیں۔ اگر کرتا ہے تو یہ کہنا بیہودہ بات ہے کہ وہ آنکھوں کے ذریعہ سے
لکھے ہوئے لفظوں یا تصویری زبان میں تو اپنے منشاء کو ظاہر کر سکتا ہے مگر کانوں کے ذریعہ سے
آواز پیدا کر کے جسے الهام الہام کہتے ہیں اپنے منشاء کو ظاہر نہیں کرتا۔ جب کہ اپنے آقا کی مرضی کو
معلوم کرنا ایک فطری تقاضا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ اسے پورا نہ کرے اور الہام کا
دروازہ بند کرنا ایک سخت ظلم ہے جو خدا
ہے جو خدا تعالیٰ سے بعید ہے ۔
:
کلام الہی میں سے خاص طور پر قرآن کریم
قرآن کریم کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کے متعلق بہت سی غلطیاں لوگوں میں پھیلی
ہوئی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو بھی دور کیا ہے مثلا (۱) ایک غلطی
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۴۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بعض مسلمانوں کو یہ لگی ہوئی تھی کہ وہ قرآن کریم کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ اس میں
تبدیلی ہو گئی ہے اہے اور بعض حصے اس کے چھپنے سے رہ گئے ہیں۔ اس خیال کی بھی آپ نے تردید
فرمائی اور بتایا کہ قرآن کریم مکمل کتاب ہے۔ انسان کی جتنی ضرورتیں مذہب سے تعلق رکھنے
والی ہیں وہ سب اس میں بیان کر دی گئی ہیں اگر اس کے بعض پارے یا حصے غائب ہو گئے ہوتے
تو اس کی تعلیم میں ضرور کوئی کمی ہونی چاہئے تھی۔ اور ترتیب مضمون خراب ہو جانی چاہئے
تھی۔ مگر نہ اس کی تعلیم میں کوئی نقص ہے اور نہ ترتیب میں خرابی۔ جس سے معلوم ہوا کہ
قرآن کریم کا کوئی حصہ غائب نہیں ہوا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ قرآن نے دعوی کیا اور چیلنج دیا ہے
کہ اس میں ساری اخلاقی اور روحانی ضروریات موجود ہیں۔ لیکن اگر اس کا کوئی حصہ غائب
ہوا ہوتا تو ضرور تھا کہ بعض ضروری اخلاقی یا روحانی امور کے متعلق اس میں کوئی ارشاد نہ ملتا۔
لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس میں ہر ضرورت روحانی کا علاج ۔ کا علاج موجود ہے۔ اور اگر یہ سمجھا جائے کہ
قرآن کریم کے ایک حصہ کے غائب ہو جانے کے باوجود اس کے مطالب میں کوئی کمی واقع نہیں
ہوئی ۔ تو پھر تو جن لوگوں نے اس میں کمی کی ہے وہ حق بجانب تھے کہ انہوں نے ایسے لغو حصہ کو
نکال دیا جس کی موجودگی نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ قرآن کریم کے حُسن میں کمی کر رہی تھی۔
اگر وہ موجود رہتا تو لوگ اعتراض کرتے کہ اس حصہ کا کیا فائدہ ہے اور اسے قرآن کریم میں
کیوں رکھا گیا ہے۔ مجھے اس عقیدہ پر ایک واقعہ یاد آگیا۔ میں چھوٹا سا تھا کہ ایک دن آدھی
رات کے وقت کچھ شور ہوا۔ اور لوگ جاگ پڑے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک آدمی کو بھیجا کہ جا کر دیکھو کیا بات ہے ۔ وہ ہنستا ہوا واپس آیا اور بتایا کہ ایک دائی بچہ
جنا کر واپس آرہی تھی کہ نانک فقیر اسے مل گیا۔ اور اس نے اس کو مارنا شروع کر دیا۔ اس نے
چیخنا چلانا شروع کیا اور لوگ جمع ہو گئے۔ جب انہوں نے نانک سے پوچھا کہ تو اسے کیوں مار رہا
ہے؟ تو اس نے کہا کہ یہ میرے سرین کاٹ کر لے آئی ہے اس لئے اسے مار رہا ہوں۔ لوگوں -
نے اسے کہا کہ تیرے سمرین تو سلامت ہیں انہیں تو کسی نے نہیں کاٹا۔ تو حیران ہو کر کہنے لگا۔
اچھا۔ اور دائی کو چھوڑ کر چلا گیا۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے جو قرآن کریم میں تغیر کے قائل
ہیں۔ وہ غور نہیں کرتے کہ قرآن کریم آج بھی ایک مکمل کتاب ہے اگر اس کا کوئی حصہ غائب
ہو گیا ہو تا تو اس کے کمال میں نقص آ جاتا۔
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۴۷
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
غرض قرآن کریم کے مکمل ہونے کا ثبوت خود قرآن کریم ہے۔ اگر حضرت عثمان یا اور
کوئی صحابی اس کی ایک آیت بھی نکال دیتے تو اس میں کمی واقع ہو جاتی۔ لیکن تعجب ہے کہ
باوجود اس بیان کے کہ اس سے دس پارے کم کر دیئے گئے اس میں کوئی نقص نظر نہیں آتا۔
اس صورت میں تو بڑے بڑے اہم مسائل ایسے ہونے چاہئیں تھے جن کے متعلق قرآن کریم
میں کچھ ذکر نہ ہوتا۔ مگر قرآن کریم میں دین اور روحانیت سے تعلق رکھنے والی سب باتیں
موجود ہیں۔
جن
(۲) دوسرا خیال مسلمانوں میں یہ پیدا ہو گیا تھا کہ قرآن کا ایک حصہ منسوخ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا جواب نہایت لطیف پیرایہ میں دیا۔ اور وہ اس
طرح کہ جن آیات کو لوگ منسوخ قرار دیتے تھے۔ ان میں سے ایسے ایسے معارف بیان فرمائے
کو سن کر دشمن بھی حیران ہو گئے اور آ۔ اور آپ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق ایک آیت بھی
قرآن کریم کی ایسی نہیں جس کی ضرورت ثابت نہ کی جاسکے۔ اور اب وہی غیر احمدی جو بعض
آیات کو منسوخ کہتے تھے دشمنان اسلام کے سامنے انہیں آیات کو پیش کر کے اسلام کی برتری
ثابت کرتے ہیں۔ مثلاً لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ لا کی آیت جسے منسوخ کہا جاتا تھا۔ اب اس
کو مخالفین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
(۳) تیسری غلطی قرآن کریم کے متعلق لوگوں کو یہ لگ رہی تھی کہ اکثر حصہ مسلمانوں
کا یہ خیال کرتا تھا کہ اس کے معارف کا سلسلہ پچھلے زمانہ میں ختم ہو گیا ہے اس وہم کا ازالہ بھی
آپ نے کیا۔ اور اس کے خلاف بڑے زور سے آواز اٹھائی اور ثابت کیا کہ نہ صرف یہ کہ
پچھلے زمانہ میں اس کے معارف ختم نہیں ہوئے ۔ بلکہ آج بھی ختم نہیں ہوئے۔ اور آئندہ بھی
ختم نہ ہونگے ۔ آپ فرماتے ہیں۔
جس طرح صحیفہ فطرت کے عجائب و غرائب خواص کسی پہلے زمانہ تک ختم نہیں ہو
چکے بلکہ جدید در جدید پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ یہی حال ان صحفِ مطہرہ کا ہے تا
خدائے تعالیٰ کے قول اور فعل میں مطابقت ثابت ہو ۔ “اء
چنانچہ بہت سی پیشگوئیاں جو اس زمانہ کے متعلق تھیں اور جنہیں پہلے زمانہ کے لوگ
نہیں سمجھتے تھے آپ نے قرآن کریم سے نکال کر سمجھائیں۔ مثلا إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ لله
کی پیشگوئی تھی۔ اس کے معنے پہلے لوگ یہی کرتے تھے کہ قیامت کے دن لوگ اونٹوں پر سوار
انوار العلوم جلد ۱۰
الله
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
نہ ہوں گے۔ مگر قیامت کو اونٹنی کیا کوئی چیز بھی کام نہ آئے گی۔ بات یہ ہے کہ چونکہ یہ کلام
پیشگوئی پر مشتمل تھا۔ اور اس زمانہ کے لوگوں کے سامنے وہ حالات نہ تھے جو اس کے صحیح معنے
کرنے میں ممد ہوتے اس لئے انہوں نے اسے قیامت پر چسپاں کر دیا۔ اصل میں یہ آخری
زمانہ کے متعلق خبر تھی کہ اس وقت ایسی سواریاں نکل آئیں گی کہ اونٹ بے کار ہو جائیں
گے۔ وہ مولوی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہر ایک بات کی مخالفت کرتے ہیں
ان کو بھی اگر موٹر کے مقابلہ میں اونٹ کی سواری ملے تو کبھی اس پر سوار نہ ہوں۔ اسی طرح
مثلا وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ هلو کی پیشگوئی ہے یعنی وحوش جمع کر دیئے جائیں گے یعنی چڑیا
گھر بنائے جائیں گے۔ چنانچہ اس زمانہ میں یہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔ اسی طرح اس کا یہ بھی
مطلب تھا کہ پہلے زمانہ میں قوموں کو ایک دوسرے سے وحشت تھی۔ آپس میں تنفر تھا۔ اب
ایسا وقت آیا کہ ایک دوسرے سے تار اور ریل اور جہازوں کے ذریعہ ملنے لگ گئے ہیں۔
اسی طرح یہ پیشگوئی تھی کہ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجرت ا کہ دریا خشک ہو جائیں گے
اس کے متعلق کہا جاتا تھا کہ قیامت کے دن زلزلے آئیں گے اس وجہ سے دریا سوکھ جائیں
گے حالانکہ قیامت کے دن تو دنیا نے ہی تباہ ہو جانا تھا دریاؤں کے سوکھنے کا کیا ذکر تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا مطلب بتایا کہ دریاؤں کے سوکھنے سے مراد
یہ تھی کہ ان میں سے نہریں نکالی جائیں گی۔
اسی طرح یہ پیشگوئی تھی کہ وَإِذَا النُّفُوسُ ذُرِّجَتْ علہ مختلف لوگوں کو آپس میں
ملا دیا جائے گا۔ اس کے یہ معنی کئے جاتے تھے کہ قیامت کے دن سب لوگوں کو جمع کر دیا جائے
گا۔ مرد و عورت اکٹھے ہو جائیں گے۔ حالانکہ قیامت کے دن تو اس زمین نے تباہ ہو جانا تھا۔
اس میں لوگوں کے اکٹھے ہونے کی کیا صورت ہو سکتی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اس کی تشریح یہ فرمائی کہ ایسے سامان اور ذرائع نکلنے کی اس آیت میں پیشگوئی کی گئی
تھی جن کے ذریعہ سے یہاں بیٹھا ہوا شخص دور دراز کے لوگوں سے باتیں کر سکے گا۔ اب دیکھ
لو۔ ایسا ہی ہو رہا ہے یا نہیں۔
اسی طرح آپ نے قرآن کریم کی مختلف آیات سے ثابت کیا کہ ان میں صحیح علوم طبیعیہ کا
ذکر موجود ہے ۔ مثلاً وَالشَّمْسِ وَضُحْهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا ۱۸ء کی آیت میں اس طرح
اشارہ کیا گیا ہے کہ چاند اپنی ذات میں روشن نہیں بلکہ سورج سے روشنی لیتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۳۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
غرض آپ نے بیسیوں آیات سے بتایا کہ قرآن کریم میں مختلف علوم کی طرف اشارہ
ہے جنہیں ایک ہی زمانہ کے لوگ نہیں سمجھ سکتے ۔ بلکہ اپنے اپنے وقت پر ان کی پوری سمجھ آ
سکتی ہے۔
اسی طرح زمانہ جوں جوں ترقی کرتا جائے گا قرآن کریم میں سے نئے علوم نکلتے چلے
جائیں گے۔ چنانچہ آج آپ کے بتائے ہوئے ان اصول کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن
کریم کا ایسا علم دیا ہے کہ کوئی اس کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتا۔
دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کتنا بڑا تغیر کر دیا۔ آپ سے پہلے
مولوی یہی کہا کرتے تھے کہ فلاں بات فلاں تفسیر میں لکھی ہے اور اگر کوئی نئی بات پیش کرتا تو
کہتے بتاؤ یہ کسی تفسیر میں لکھی ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ جو خدا
ان تفسیروں کے مصنفوں کو قرآن سکھا سکتا ہے، وہ ہمیں کیوں نہیں سکھا سکتا۔ اور اس طرح
ایک کنویں کے مینڈک کی حیثیت سے نکال کر آپ نے ہمیں سمندر کا تیراک بنا دیا۔
(۴) چوتھی غلطی لوگوں کو یہ لگ رہی تھی کہ قرآن کریم کے مضامین میں کوئی خاص
ترتیب نہیں ہے وہ یہ نہ مانتے تھے کہ آیت کے ساتھ آیت اور لفظ کے ساتھ لفظ کا جوڑ ہے۔
بلکہ وہ بسا اوقات تقدیم و تاخیر کے نام سے قرآن کریم کی ترتیب کو بدل دیتے تھے۔ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام نے اس خطرناک نقص کا بھی ازالہ کیا اور بتایا کہ تقدیم و تاخیر
بیشک جائز ہوتی ہے۔ مگر کوئی یہ بتائے کہ کیا صحیح ترتیب سے وہ افضل ہو سکتی ہے۔ اگر ترتیب
تقدیم و تاخیر سے اعلیٰ ہوتی ہے تو قرآن کی طرف ادنی بات کیوں منسوب کرتے ہو ؟
آپ نے آریوں کے مقابلہ میں دعوی کیا ہے کہ قرآن کریم میں نہ صرف معنوی بلکہ
ظاہری ترتیب کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے حتی کہ ناموں کو بھی زمانہ کے لحاظ سے ترتیب وار بیان کیا
گیا ہے۔ سوائے اس کے کہ مضمون کی ترتیب کی وجہ سے انہیں آگے پیچھے کرنا پڑا ہو۔ اور
اس میں کیا شک ہے کہ معنوی ترتیب زبانی ترتیب پر مقدم ہوتی ہے۔
(۵) پانچویں غلطی مسلمانوں میں بھی اور غیر مسلموں میں بھی مطالب قرآن کریم کے
متعلق یہ پیدا ہو گئی تھی کہ قرآن کریم میں تکرار مضامین ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے یہ ثابت کیا کہ قرآن کریم میں ہرگز تکرار مضامین نہیں ہے۔ بلکہ ہر لفظ جو آتا ہے
وہ نیا مضمون اور نئی خوبی لے کر آتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
کی آیتوں کو پھول سے تشبیہ دی ہے۔ اب دیکھو کہ پھول میں بظاہر ہر نیا دائرہ پتیوں کا تکرار
معلوم ہوتا ہے لیکن در حقیقت ہر دائرہ پھول کے حسن کی زنجیر کو کامل کر رہا ہوتا ہے کیا پھول کی
پتیوں کے ایک دائرہ کو اگر توڑ دیا جائے تو پھول کامل پھول رہے گا؟ نہیں۔ یہی بات قرآن کریم
میں ہے۔ جس طرح پھول میں ہر پتی نئی خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ پتیوں کی ایک
زنجیر کے بعد دوسری بناتا ہے اور تب ہی ختم کرتا ہے۔ جب حسن پورا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح
قرآن میں ہر دفعہ کا مضمون ایک نئے مطلب اور نئی غرض کے لئے آتا ہے۔ اور سارا
قرآن کریم مل کر ایک کامل وجود بنتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ یہ خیال کرنا کہ قرآن کریم کی آیتیں
ایک دوسری سے الگ الگ ہیں یہ غلط ہے قرآن کریم کی آیتوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے جسم
کے ذرات۔ اور سورتوں کی مثال ایسی ہے جیسے جسم کے اجزاء مثلاً انسان کے ۳۲ دانت ہوتے
ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ دانتوں کو ۳۲ دفعہ دہرایا گیا ہے۔ اس لئے اس دانت توڑ ڈالنے
چاہئیں۔ اور صرف ایک رہنے دینا چاہئے۔ یا انسان کے دوکان ہیں۔ کیا کوئی ایک کان اس لئے
کاٹ دے گا کہ دوسرا کان کیوں بنایا گیا ہے یا کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ انسان کی بارہ پسلیاں نہیں
ہونی چاہئیں، گیارہ توڑ دینی چاہئیں۔ اگر کسی کی ایک پہلی بھی توڑ دے گا تو وہ ضرب شدید کا
دعوی کر دے گا۔ اسی طرح انسان کے جسم پر لاکھوں بال ہیں۔ کیا کوئی سارے بال منڈوا کر
ایک رکھ لے گا کہ تکرار نہ ہو۔ ذرا جسم سے تکرار دور کر دو اور پھر دیکھو کیا باقی رہ جاتا ہے ؟
عرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کے مطالب بیان کر کے
تکرار کا اعتراض کرنے والوں کو ایسا جواب دیا ہے کہ گویا ان کے دانت توڑ دیئے ہیں۔
(1) چھٹی غلطی قرآن کریم کے متعلق مسلمانوں کو یہ لگ رہی تھی کہ قرآن کریم میں
عبرت کے لئے پرانے قصے بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
شبہ کا بھی ازالہ کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم میں عبرت کے لئے قصے نہیں بیان کئے
گئے گو قصص قرآنیہ سے عبرت بھی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اصل میں وہ امت محمدیہ کے لئے
پیشگوئیاں ہیں۔ اور جو جو کچھ کچھ ان واقعات میں بیان بیان کیا گیا ہے ، وہ بعینہ آئندہ ہونے والا والا ۔ ہے اور
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم مسلسل قصہ نہیں بیان کرتا بلکہ منتخب ٹکڑہ کا ذکر کرتا ہے۔
یہ امر ایسا بد یہی ہے کہ قرآن کریم کے قصص کی جزئیات تک پوری ہوتی رہی ہیں۔ اور
XXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۱
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
آئندہ پوری ہوں گی حتی کہ عملہ کا ایک واقعہ قرآن کریم میں آتا ہے اس کے متعلق تاریخ سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہارون الرشید کے وقت ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ اس وقت بھی عملہ قوم کی
حکمران ایک عورت تھی جیسے کہ حضرت سلیمان کے وقت میں تھی۔ اس نے ہارون الرشید کے
آگے ایک سونے کی تھیلی پیش کی۔ اور کہا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ حضرت سلیمان کے
وقت میں بھی ایک عورت نے ہی تحائف پیش کئے تھے۔ اب میں بھی عورت ہوں جو یہ پیش کر
رہی ہوں اور اس طرح آپ کو سلیمان سے مشابہت حاصل ہو گئی ہے۔ ہارون الرشید نے بھی
اس پر فخر کیا کہ اسے ۔ اسے حضرت سلیمان سے تشبیہ دی گئی۔
(۷) ساتواں شبہ یہ پیدا ہو گیا تھا کہ قرآن کریم میں تاریخ کے خلاف باتیں ہیں۔ یہ شبہ
مسلمانوں میں بھی پیدا ہو گیا تھا اور غیر مسلموں میں بھی ۔ سرسید سرسید احمد جیسے لائق شخص نے بھی
اس اعتراض سے گھبرا کر یہ جواب پیش کیا کہ قرآن کریم میں خطابیات سے کام لیا گیا ہے۔ یعنی
ایسے واقعات کو یا عقائد کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے جو گو صحیح نہیں مگر مخاطب ان کی صحت کا
قائل ہے اس لئے اس کے سمجھانے کے لئے انہیں صحیح فرض کر کے پیش کر دیا گیا ہے۔
لیکن یہ جواب در حقیقت حالات کو اور بھی خطرناک کر دیتا ہے۔ کیونکہ سوال ہو سکتا
ہے کہ کس ذریعہ سے ہمیں معلوم ہو کہ قرآن کریم میں کونسی بات خطابی طور پر پیش کی گئی ہے
اور کونسی سچائی کے طور پر ۔ اس دلیل کے ماتحت تو کوئی شخص سارے قرآن کو ہی خطابیات کی
قسم کا قرار دیدے تو اس کی بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اور دنیا کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
خطابی دلیل کے لئے ضروری ہے کہ خود مصنف ہی بتائے کہ وہ خطابی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مذکورہ بالا اعتراض کے جواب میں خطابیات
کے اصول کو اختیار نہیں کیا بلکہ اسے رد کیا ہے۔ اور یہ اصل پیش کیا ہے کہ قرآن خدا تعالیٰ کا
کلام ہے۔ اس عَالِمُ الْغَيْبِ کی طرف سے جو کچھ بیان ہوا ہے وہ یقینا درست ہے۔ اور اس
کے مقابلہ میں دوسری تاریخوں کا جوا کا جو اپنی کمزوری پر آپ شاہد ہیں پیش کرنا بالکل خلاف عقل
ہے۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ قرآن کریم جو کچھ بیان کرتا ہے اس کے معنی خود قرآن کریم کے
اصول کے مطابق کئے جائیں۔ اسے ایک قصوں کی کتاب نہ بنایا جائے اور اس کی پر حکمت تعلیم
کو سطحی بیانات کا مجموعہ نہ سمجھ لیا جائے۔
(۸) آٹھویں غلطی جس میں لوگ مبتلا ہو رہے تھے یہ تھی کہ قرآن کریم بعض ایسے
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۲
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
چھوٹے چھوٹے امور کو بیان کر دیتا ہے جن کا بیان کرنا علم و عرفان اور ارتقائے ذہن انسانی کے
لئے مفید نہیں ہو سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے بھی غلط ثابت کیا اور بتایا کہ قرآن کریم
میں کوئی فضول امر بیان نہیں ہوا ۔ بلکہ جس قدر مطالب یا واقعات بیان کئے گئے ہیں نہایت اہم
ہیں۔ میں مثال کے طور پر حضرت سیلمان" کے ایک واقعہ کو لیتا ہوں۔ قرآن کریم میں آتا ہے
کہ انہوں نے ایک محل ایسا تیار کرایا جس کا فرش شیشے کا تھا اور اس کے نیچے پانی بہتا تھا۔
ملکہ سبا جب ان کے پاس آئی تو انہوں نے اسے اس میں داخل ہونے کو کہا لیکن ملکہ نے سمجھا
کہ اس میں پانی ہے اور وہ ڈری۔ مگر حضرت سلیمان نے بتایا کہ ڈرو نہیں یہ پانی نہیں بلکہ شیشہ
کے نیچے پانی ہے۔ قرآن کریم کے الفاظ یہ ہیں۔ ۔
قِيلَ لَهَا ادْخُلِى الصَّرْحَ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا قَالَ
إِنَّهُ صَرْحٌ تُمَرَّهُ مِنْ قَوَارِيرَ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - 19
یعنی سبا کی ملکہ کو حضرت سلیمان کی طرف سے کہا گیا کہ اس محل میں داخل ہو جا۔ جب
وہ داخل ہوئی تو اسے معلوم ہوا کہ فرش کی بجائے گھرا پانی ہے اس پر اس نے اپنی پنڈلیوں کو نگا
کر لیا یا یہ کہ وہ گھبرا گئی۔ تب حضرت سلیمان نے اسے کہا کہ تمہیں غلطی لگی ہے یہ پانی نہیں۔
پانی نیچے ہے اور اوپر شیشہ کا فرش ہے۔ تب اس نے کہا۔ اے میرے رب ! میں نے اپنی جان پر
ظلم کیا۔ اور اب میں سلیمان کے ساتھ
ساتھ سب:
سب جہانوں کے رب اللہ پر ایمان لاتی ہوں۔
مفسرین ان آیات کے عجیب و غریب معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں حضرت سلیمان
اس سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ مگر جنوں نے انہیں خبر دی تھی کہ اس کی پنڈلیوں پر بال ہیں۔
حضرت سلیمان نے اس کی پنڈلیاں دیکھنے کیلئے اس طرح کا محل بنوایا۔ مگر جب اس نے پاجامہ
اُٹھایا تو معلوم ہوا اس کی پنڈلیوں پر بال نہیں ہیں۔
عمو
بعض کہتے ہیں پنڈلیوں کے بال دیکھنے کیلئے حضرت سلیمان نے اس قدر انتظام کیا کرنا
تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے اس ملکہ کا تخت منگایا تھا۔ اس پر انہوں نے خیال کیا کہ
میری ہتک ہوئی ہے کہ میں نے اس سے اس سے تخت مانگا۔ اس ہتک کو دور کرنے کیلئے آپ نے ایسا
قلعه بنوایا تاکہ وہ اپنی وقعت قائم کر سکیں۔
انوار العلوم جلد ۔
۱۵۳
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
مگر کیا کوئی سمجھدار کہہ سکتا ہے کہ یہ باتیں ایسی اہم ہیں کہ خدا کے کلام اور خصوصاً
آخری شریعت کے کامل کلام میں ان باتوں کا ذکر کیا جائے جن کا نہ دین سے تعلق ہے نہ عرفان
ہے۔ اور کیا یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نبی ایسے امور میں جن کو یہاں بیان کیا گیا
ہے مشغول ہو سکتے ہیں۔؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کی تشریح فرمائی ہے کہ اس نے
حقیقت کو ظاہر کر دیا ہے اور صاف طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ قرآن کریم میں جو کچھ بیان ہوا ہے
ایمان و عرفان کی ترقی کیلئے ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے ہے کہ کہ ملکہ سبا
ایک مشرکہ عورت تھی اور سورج پرست تھی۔ حضرت سلیمان اسے سبق دینا چاہتے تھے اور
شرک چھڑانا چاہتے تھے۔ پس آپ نے لفظوں میں دلیل دینے کے ساتھ ساتھ یہ طریق بھی پسند
کیا کہ عملاً اس کے عقیدہ کی غلطی اس پر ظاہر کریں۔ اور اس کی ملاقات کے لئے ایک ایسے
قلعہ کو تجویز کیا جس میں شیشہ کا فرش تھا اور نیچے پانی بہتا تھا۔ جب ملکہ اس فرش پر سے چلنے لگی
تو اسے پانی کی ایک جھلک نظر آئی۔ جسے دیکھ کر اس نے اپنا لباس اونچا کر لیا۔ یا یہ کہ وہ گھبرا گئی
(کشف ساقی کے دونوں ہی معنی ہیں) اس پر حضرت سلیمان نے اسے تسلی دی اور کہا کہ جسے تم
پانی سمجھتی ہو یہ تو اصل میں شیشہ کا فرش ہے جس کے نیچے پانی ہے۔ چونکہ پہلے دلائل سے
شرک کی غلطی اس پر ثابت کر چکے تھے اس نے فورا سمجھ لیا کہ انہوں نے ایک عملی مثال دے
کر مجھ پر شرک کی حقیقت کھول دی ہے اور وہ اس طرح کہ جس طرح پانی کی جھلک شیشہ میں
سے تجھے نظر آئی ہے اور تو نے اسے پانی سمجھ لیا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ کا نور اجرام فلکی میں سے
جھلکا ہے اور لوگ انہیں خدا ہی سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کے نور سے نور حاصل کر
رہے ہوتے ہیں چنانچہ اس دلیل سے وہ فوراً متاثر ہوئی اور بے تحاشا کہ اٹھی کہ اسلمتُ
مَعَ سُلَيْمَنَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ میں اس خدا پر ایمان لاتی ہوں جو سب جہانوں کا رب ہے۔
یعنی سورج وغیرہ بھی اس سے فیض حاصل کر رہے ہیں اور اصل فیض رسان وہی ایک ہے۔
اب دیکھو یہ کیسا اہم اور فلسفیانہ مضمون ہے اور اس پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ مگر
پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ بالوں والی پنڈلیاں دیکھنے کے لئے محل بنایا گیا تھا۔ کیا جن عورتوں کی پنڈلیوں
پر بال ہوں ان کی شادی نہیں ہوتی؟ اور نبی ایسے حالات میں مبتلا ہو سکتا ہے؟ غرض
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے مضامین کی اہمیت کو قائم کیا اور اس کی طرف
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۴
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
جو بے حقیقت امور منسوب کئے جاتے تھے ان سے اسے پاک قرار دیا۔
(۹) نویں غلطی یہ لگ رہی تھی کہ بعض لوگ سمجھتے تھے کہ قرآن کریم کے بہت سے
دعوے بے دلیل ہیں، انہیں دلائل سے ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ مسلمان کہتے قرآن چونکہ اللہ کہا
کلام ہے اس لئے اس میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے اسے ہم مانتے ہیں۔ اور دوسرے لوگ کہتے ۔
یہ بیہودہ باتیں ہیں انہیں ہم کس طرح مان سکتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بتایا کہ قرآن کریم کا ہر ایک دعوئی دلائل قاطع اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ اور قرآن اپنے ہر دعوئی
کی دلیل خود دیتا ہے ۔ اور فرمایا یہی بات قرآن کریم کو دوسری الہامی کتب سے ممتاز کرتی ہے۔
تم کہتے ہو قرآن کی باتیں بے دلیل ہیں۔ مگر قرآن میں یہی خصوصیت نہیں کہ اس کی باتیں
دلائل سے ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی باتوں کے دلائل خود دیتا ہے۔ وہ کتاب
کامل ہی کیا ہو گی جو ہمارے دلائل کی محتاج ہو ۔ بات خدا بیان کرے اور دلائل ہم ڈھونڈیں۔
یہ تو ایسی ہی مثال ہوئی جیسے راجوں مہاراجوں کے درباروں میں ہوتا ہے کہ جب راجہ صاحب
کوئی بات کرتے ہیں تو ان کے مصاحب ہاں جی ہاں جی کہہ کر اس کی تائید و تصدیق کرنے لگ
جاتے ہیں۔ پس حضرت مسیح موعود نے دعوی کیا کہ قرآن کریم کا کوئی دعوی ایسا نہیں جن کی
دلیل بلکہ دلائل خود اس نے نہ دیتے ہوں۔ اور اس مضمون کو آپ نے اس اس و وسعت سے بیان
کیا کہ دشمنوں پر اس کی وجہ سے ایک موت آگئی۔
حضرت مسیح موعود وعود عليه الصلوة والسلام کا امرتسر میں عیسائیوں عیسائیوں سے جو مباحثہ ہوا اور
جنگ مقدس کے نام سے شائع ہوا اس میں آپ نے عیسائیوں کے سامنے یہی بات پیش کی کہ
فریقین جو دعوی کریں اس کا ثبوت اپنی الہامی کتاب سے دیں۔ اور پھر اس کے دلائل بھی
الہامی کتاب سے ہی پیش کریں۔ عیسائی دلائل کیا پیش کرتے وہ یہ دعوی بھی انجیل سے نہ نکال
سکے کہ مسیح خدا خدا کا کا بیٹا بیٹا ۔ ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول فرماتے ۔ ایک دفعہ میں گاڑی میں بیٹھا کہیں جا رہا تھا کہ ایک
عیسائی نے مجھ سے کہا۔ میں نے مرزا صاحب کا امر تسر والا مباحثہ دیکھا مگر مجھے تو کوئی فائدہ نہ
ہوا۔ آپ کے پاس ان کی صداقت کی کیا دلیل ہے ؟ آپ نے فرمایا۔ کہیں مباحثہ حضرت
مرزا صاحب کی صداقت کی اور آپ کی سچائی کی دلیل ہے۔ عیسائی نے کہا وہ کس طرح؟ آپ
نے فرمایا اس طرح کہ حضرت مرزا صاحب نے عیسائیوں کو کہا تھا۔ کہ اپنا دعوئی اور اس کے
انوار العلوم جلد ۔)
۱۵۵
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
دلائل اپنی الہامی کتاب سے پیش کرو۔ مگر عیسائی اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ اگر میں ہو تا تو
اُٹھ کر چلا آتا۔ مگر میرا مرزا پندرہ دن تک عیسائیوں کی بیوقوفی کی باتیں سنتا رہا اور ان کو سمجھاتا
رہا یہ حضرت مرزا صاحب کا ہی حوصلہ تھا۔
(۱۰) دسویں غلطی بعض لوگوں کو یہ لگی ہوئی تھی کہ قرآن کریم علوم یقینیہ کو رد کرتا
اور ان کے خلاف باتیں بیان کرتا ہے۔ اس غلطی کو بھی آپ نے دور فرمایا اور بتایا کہ
قرآن کریم ہی تو ایک کتاب ہے۔ جو نیچر یا خدا کے فعل کو زور کے ساتھ پیش کرتی ہے اور اس
کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ اور ظاہری سلسلہ یعنی نیچر کو باطنی سلسلہ یعنی کلام الہی کے مماثل
قرار دیتی ہے۔ پس یہ کہنا غلط ہے کہ قرآن کریم علوم طبیعیہ کے خلاف باتیں کرتا ہے خدا تعالیٰ کا
کلام اور اس کا فعل ایک دوسرے کے کبھی خلاف نہیں ہو سکتے۔ جو امور قرآن کریم میں
خلاف قانون قدرت قرار دیئے جاتے ہیں۔ آپ نے ان کے متعلق فرمایا۔ وہ دو حالتوں سے
خالی نہیں ہیں۔ یا تو یہ کہ جس بات کو لوگوں نے قانون قدرت سمجھ لیا ہے وہ قانون قدرت
نہیں۔ یا پھر قرآن کریم کے جو معنی سمجھے گئے ہیں وہ درست نہیں۔ چنانچہ آپ نے اس کے
متعلق کئی مثالیں بیان فرمائیں کہ کس طرح قرآن کریم کے معنی غلط سمجھے گئے۔ چنانچہ آپ نے
یہی مثال دی ہے کہ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ۲۰ کے معنی یہ
کئے گئے ہیں کہ آسمان چکر کھاتا ہے اور زمین پھٹتی ہے۔ اور اس پر طبیعی لوگوں نے یہ اعتراض
کیا ہے کہ آسمان کوئی مادی شے ہی نہیں پھر وہ چکر کیونکر لگاتا ہے اور اگر مادی وجود ہو بھی تو بھی
زمین چکر کھاتی ہے نہ کہ آسمان۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کے متعلق فرماتے ہیں۔ سماء کے
معنی بادل کے بھی ہیں اور رجع کے معنی بار بار آنے کے۔ پس اس آیت کے یہ معنی نہیں
ہیں کہ آسمان چکر کھاتا ہے بلکہ یہ ہیں کہ ہم شہادت کے طور پر بادلوں کو پیش کرتے ہیں۔ جو
بار بار خشک زمین کو سیراب کرنے کے لئے آتے ہیں۔ پھر زمین کو پیش کرتے ہیں جو بارش
ہونے پر پھٹتی ہے یعنی اس سے کھیتی نکلتی ہے۔ شہادت کے طور پر ان چیزوں کو پیش کر کے بتایا
گیا ہے کہ جس طرح خدا تعالٰی نے بادلوں کا سلسلہ پیدا کیا ہے کہ وہ بار بار آتے ہیں اور زمین
کی شادابی کا موجب ہوتے ہیں اور ان کے بغیر سرسبزی اور شادابی ناممکن ہے، اسی طرح
روحانی سلسلہ کا حال ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے بادل نہیں بھیجتا اور اپنے کلام کا
انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۶
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
پانی نہیں برسا تا زمین کی پھوٹنے کی قابلیت ظاہر نہیں ہوتی۔ لیکن جب آسمان سے پانی نازل ہو تا
ہے تب جا کر انسانی ذہن بھی اپنی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے اور آسمانی کلام کی مدد سے باریک در
باریک مطالب روحانیہ کو پیدا کرنے لگتا ہے۔ ہے۔ چنانچہ ان آیات کا سیاق بھی انہیں معنوں پر
دلالت کرتا ہے۔ کیونکہ آگے فرمایا ہے کہ اِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلُ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ - ال یعنی پہلی
بات سے یہ امر ثابت ہے کہ قرآن کریم کوئی لغو بات نہیں، بلکہ حقیقت کو ثابت کرنے والا کلام
ہے۔ کیونکہ اس زمانہ میں بھی زمین خشک ہو رہی تھی اور دینی علوم سے لوگ بے بہرہ تھے۔
پس ضرورت تھی کہ خدا کی رحمت کا بادل کلام الہی کی صورت میں برستا اور لوگوں کی روحانی
خشکی کو دور کرتا۔
اسی طرح آپ نے بتایا کہ دیکھو قرآن کریم کے زمانہ کے لوگوں کا خیال تھا کہ آسمان
ایک ٹھوس چیز ہے اور ستارے اس میں جڑے ہوئے ہیں مگر یہ تحقیق واقعہ کے خلاف تھی۔
قرآن کریم نے اس زمانہ میں ہی اس کو رد کیا ہے۔ اور فرمایا ہے کہ كُلٌّ فِي فَلَكٍ
يَسْبَحُوْنَ - ۲۲ سیارے ایک آسمان میں جو ٹھوس نہیں ہے بلکہ ایک لطیف مادہ ہے جسے سیال
سے نسبت دی جا سکتی ہے اور سیارے اس میں اس طرح گردش کرتے ہیں۔ جیسے کہ تیراک
پانی میں تیرتا ہے۔ موجودہ تحقیق میں ایتھر کا بیان بالکل اس بیان کے مشابہ ہے۔
اس طرح آپ نے فرمایا کہ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۲۳ کے یہ معنے کئے جاتے ہیں کہ
آدم کی پہلی سے خدا تعالیٰ نے حوا کو پیدا کیا اور اس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ معنی ہی
غلط ہیں۔ قرآن کریم میں یہ نہیں کہا گیا کہ حوا آدم کی پہلی سے پیدا ہوئی بلکہ اس آیت کا
مطلب یہ ہے کہ حوا آدم ہی کی جنس سے پیدا کی گئی۔ یعنی جن طاقتوں اور جذبات کو لے کر مرد
پیدا ہوا، انہی طاقتوں اور جذبات کو لے کر عورت پیدا ہوئی۔ کیونکہ اگر مرد اور عورت کے
جذبات ایک نہ ہوتے تو ان میں حقیقی اُنس پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔ بلکہ اگر مرد میں شہوت رکھی
جاتی اور عورت میں نہ ہوتی تو کبھی ان میں اتحاد پیدا نہ ہوتا۔ اور ایک دوسرے سے سر پھٹول
ہوتا رہتا۔ پس جیسے جذبات مرد میں رکھے گئے ہیں ، ایسے ہی عورت میں بھی رکھے گئے ہیں تاکہ
وہ آپس میں محبت سے رہ سکیں۔
اب دیکھو یہ مسئلہ مرد و عورت میں کیسا صلح اور محبت کرنے والا ہے جب کوئی مرد
عورت سے بلا وجہ ناراض ہو تو اسے کہیں گے۔ جیسے تمہارے جذبات ہیں ایسے ہی عورت کے