قرآن کریم کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ

انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۷
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بھی ہیں۔ جس طرح تم نہیں چاہتے کہ تمہارے جذبات کو ٹھیس لگے ، اسی طرح وہ بھی چاہتی
ہے کہ اس کے جذبات کو پامال نہ کیا جائے پس تمہیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔
ای طرح آپ نے فرمایا بعض لوگ کہتے ہیں کہ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمَنُ فَسْئَلُ
به خَبِيرًا ۲۴ سے معلوم ہوتا ہے کہ آسمان و زمین چھ دن میں پیدا کئے گئے۔ اور پھر خدا
عرش پر قائم ہو گیا۔ مگر یہ غلط ہے۔ کیونکہ زمین و آسمان لاکھوں سال میں پیدا ہوئے ہیں۔ یہ
جیالوجی سے ثابت ہے لیکن حق یہ ہے کہ لوگ خود آیت قرآنیہ کو نہیں سمجھتے۔ ہم یہ تو نہیں
کہہ سکتے کہ زمین و آسمان کتنے سالوں میں بنے مگر یہ جانتے ہیں کہ چھ دنوں میں نہیں بنے۔
کیونکہ یوم تو سورج سے بنتے ہیں۔ مگر جب سورج ہی نہ تھا تو یہ دن کہاں سے آگئے ؟ یوم کے
معنے ایک اندازہ وقت کے ہیں۔ قرآن کریم میں یوم ایک ہزار سال کا بھی اور پچاس ہزار سال
کا بھی آیا ہے۔ پس اس آیت میں چھ لمبے زمانوں میں زمین و آسمان کی پیدائش مراد ہے۔
(11) گیارہویں لوگ قرآن کریم کی تفسیر کرنے میں غلطی کیا کرتے تھے۔ آپ نے ایسے
اصول پر تفسیر قرآن کریم کی بناء رکھی کہ غلطی کا امکان بہت ہی کم ہو گیا ہے۔ ان اصول کے
ذریعہ سے ہی خدا تعالیٰ نے آپ کے اتباع پر قرآن کریم کے ایسے معارف کھولے ہیں جو اور
لوگوں پر نہیں کھلے۔ چنانچہ میں نے بھی کئی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ قرآن کریم کا کوئی مقام کسی بچہ
سے کھلوایا جائے یا قرعہ ڈال لیا جائے پھر اس جگہ کے معارف میں بھی لکھوں گا، دوسری کسی
جماعت کا نمائندہ بھی لکھے۔ پھر معلوم ہو جائے گا کہ خدا تعالی کس کے ذریعہ قرآن کریم کے
معارف ظاہر کراتا ہے مگر کسی نے یہ بات منظور نہ کی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اصول تفسیر بیان کئے ہیں وہ یہ ہیں:۔
(۱) آپ نے بتایا کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا راز ہے اور راز ان پر کھولے جاتے ہیں جو
خاص تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے قرآن کریم سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ سے
تعلق پیدا کرے۔ مگر یہ عجیب بات ہے کہ قرآن کریم کی تفسیریں جن لوگوں نے لکھی ہیں وہ نہ
صوفی تھے نہ ولی بلکہ عام مولوی تھے جو عربی جاننے والے تھے ۔ ہاں انہوں نے بعض آیتوں کی
تفسیریں لکھی ہیں اور نہایت لطیف تفسیریں لکھی ہیں۔ جیسا کہ حضرت محی الدین صاحب
ابن عربی کی کتب میں آیاتِ قرآنیہ کی تفسیر آتی ہے تو ایسی لطیف ہوتی ہے کہ دل اس کی

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۸
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
صداقت کا قائل ہو جاتا ہے۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ قرآن
کریم سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلق باللہ حاصل ہو۔
(۲) دوسرا سرا اصل آپ نے یہ بتایا کہ قرآن کریم کا ہرا کا ہر ایک لفظ ترتیب سے رکھا گیا ہے۔
اس نکتہ سے قرآن کریم کی تفسیر آسان بھی ہو گئی ہے اور اس کے لطیف معارف بھی کھلتے
ہیں۔ پس چاہئے کہ جب کوئی قرآن کریم پر غور کرے تو اس بات کو مد نظر رکھے کہ خدا تعالیٰ
نے ایک لفظ کو پہلے کیوں رکھا ہے اور دوسرے کو بعد میں کیوں۔ جب وہ اس پر غور کرے گا تو
اسے حکمت سمجھ میں آجائے گی۔
(۳) قرآن کریم کا کوئی لفظ بے مقصد نہیں ہوتا۔ اور کوئی لفظ زائد نہیں ہوتا۔ ہر لفظ
کسی خاص مفہوم اور مطلب کے ادا کرنے کے لئے آتا ہے۔ پس کسی لفظ کو یونہی نہ چھوڑو۔
(۴) جس طرح قرآن کریم کا کوئی لفظ بے معنی نہیں ہوتا۔ اس طرح وہ جس
سیاق و سباق میں آتا ہے وہیں اس کا آنا ضروری ہوتا ہے پس معنے کرتے وقت پہلے اور پچھلے
مضمون کے ساتھ تعلق سمجھنے کی ضرور کوشش کرنی چاہئے۔ اگر سیاق و سباق کا لحاظ نہ رکھا جائے
تو معنے کرنے میں غلطی ہوتی ہے۔
(۵) قرآن کریم اپنے ہر دعوی کی دلیل خود بیان کرتا ہے اس کے متعلق مفصل پہلے
بیان کر آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا جہاں قرآن کریم میں کوئی دعوی ہو وہاں اس کی دلیل بھی
تلاش کرو ضرور مل جائے گی۔
(۲) قرآن اپنی تفسیر آپ کرتا ہے۔ جہاں کہیں کوئی بات نا مکمل نظر آئے اس کے
متعلق دوسرا ٹکڑا دوسری جگہ تلاش کرو جو ضرور مل جائے گا اور اس طرح وہ بات مکمل ہو
جائے گی۔
(۷) قرآن کریم میں تکرار نہیں۔ اس کے متعلق میں تفصیلاً پہلے بیان کر آیا ہوں۔
(۸) قرآن کریم میں محض قصے نہیں ہیں۔ بلکہ ہر گذشتہ واقعہ پیشگوئی کے طور پر بیان
ہوا ہے۔ یہ بھی پہلے بیان کر چکا ہوں۔
(۹) قرآن کریم کا کوئی حصہ منسوخ نہیں ہے۔ پہلے لوگوں کو جو آیت سمجھ نہ آتی تھی
اس کے متعلق کہہ دیتے کہ وہ منسوخ ہے اور اس طرح انہوں نے قرآن کریم کا بہت بڑا حصہ
منسوخ قرار دے دیا۔ ان کی مثال ایسی ہی تھی۔ جیسے کہتے ہیں کسی شخص کو خیال تھا کہ وہ بڑا

انوار العلوم جلد ۱۰
۱۵۹
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
بہادر ہے۔ اس زمانہ میں بہادر لوگ اپنا کوئی نشان قرار دے کر اپنے جسم پر کرواتے تھے۔ اس
نے اپنا نشان شیر قرار دیا اور اسے بازو پر کروانا چاہا۔ وہ گودنے والے کے پاس گیا اور اسے کہا
کہ میرے بازو پر شیر کا نشان گود دو ۔ جب وہ گودنے لگا اور سوئی چھوئی تو اسے درد ہوئی اور
اس نے پوچھا کیا چیز گودنے لگے ہو ۔ گودنے والے نے کہا۔ شیر کا کان بنانے لگا ہوں۔ اس نے
کہا اگر کان نہ ہو تو کیا اس کے بغیر شیر شیر نہیں رہتا؟ گودنے والے نے کہا کہ نہیں۔ پھر بھی شیر
ہی رہتا ہے۔ اس نے کہا اچھا تب کان کو چھوڑ دو۔ اسے بھی پہلے بہانہ سے چھڑا دیا۔ اسی طرح
جو حصہ وہ گورنے لگتا وہی چھڑا دیتا۔ آخر گودنے والے نے کہا کہ اب تم گھر جاؤ ۔ ایک ایک کر
کے سب حصے ہی ختم ہو گئے ہیں۔ یہی حال قرآن کریم میں ناسخ و منسوخ ماننے والوں کا تھا۔
گیارہ سو آیات انہوں نے منسوخ قرار دے دیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بتایا کہ قرآن کریم کا ایک لفظ بھی منسوخ نہیں ہے۔ اور جن آیات کو منسوخ کہا جاتا تھا۔ ان
کے نہایت لطیف معانی اور مطالب بیان فرمائے۔
(۱۰) ایک گر آپ نے قرآن کریم کے متعلق یہ بیان فرمایا کہ خدان خدا تعالیٰ کا کلام اور اس کی
سنت آپس میں مخالف نہیں ہو سکتے۔ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے کلام کی سائنس
مخالف نہیں ہوتی۔ کیونکہ سائنس بعض اوقات خود غلط بات پیش کرتی ہے اور اس کی غلطی
ثابت ہو جاتی ہے۔ بلکہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی سنت اس کے کلام کے خلاف نہیں ہوتی۔ ہاں یہ
ممکن ہے کہ جس طرح کلام الہی کے سمجھنے میں لوگ غلطی کر جاتے ہیں اسی طرح فعلِ الہی کے
سمجھنے میں بھی غلطی کر جائیں۔
(11) آپ نے یہ بھی بتایا کہ عربی زبان کے الفاظ مترادف نہیں ہوتے۔ بلکہ اس کے
حروف بھی اپنے اندر مطالب رکھتے ہیں۔ پس ہمیشہ معانی پر غور کرتے ہوئے اس فرق کو ملحوظ
رکھنا چاہئے جو اس قسم کے دوسرے الفاظ میں پائے جاتے ہیں تاکہ وہ زائد بات ذہن سے غائب
نہ ہو جائے جو ایک خاص لفظ کے چننے میں اللہ تعالیٰ نے مد نظر رکھی تھی۔
(۱۲) قرآن کریم کی سورتیں بمنزلہ اعضاء انسانی کے ہیں۔ جو ایک دوسرے سے مل کر
اور ایک دوسرے کے مقابل پر اپنے کمال ظاہر کرتی ہیں آپ نے فرمایا۔ کسی بات کو سمجھتا ہو تو
سارے قرآن پر نظر ڈالنی چاہئے۔ ایک ایک حصہ کو الگ الگ نہیں لینا چاہئے۔
(۱۳) تیرھویں غلطی لوگوں کو یہ لگی ہوئی تھی کہ وہ سمجھتے تھے قرآن کریم احادیث کے

انوار العلوم جلد ۱۰
14۰
حضرت مسیح موعود کے کارنامے
تابع ہے حتی کہ یہاں تک کہتے تھے کہ احادیث قرآن کی آیات کو منسوخ کر سکتی ہیں۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس غلطی کو اس طرح دور کیا کہ آپ نے فرمایا ۔ قرآن کریم
حاکم ہے اور احادیث اس کے تابع ہیں۔ ہم صرف وہی حدیث مانیں گے جو قرآن کریم کے
مطابق ہو ہوگی، ورنہ رد کر دیں گے ۔ اسی طرح وہ حدیث جو قانون قدرت کے مطابق
قابل تسلیم ہوگی۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کا کلام اور اس کا فعل مخالف نہیں ہو سکتے۔
ہو وہ
(۱۴) چودھواں نقص لوگوں میں یہ پیدا ہو گیا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ قرآن ایک مجمل
کتاب ہے جس میں موٹی موٹی باتیں بیان کی گئی ہیں ۔ اخلاقی، تمدنی، معاشرتی باتوں کی تفصیل
اس میں نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق یہ دعوی کیا کہ
قرآن کریم ایک مکمل کتاب ہے جس نے روحانیات ، معادیات تمدنیات، سیاسیات اور
اخلاقیات کے متعلق جتنے امور روحانی ترقی کے لئے ضروری ہیں، وہ سارے کے سارے بیان
کر دیتے ہیں۔ اور فرمایا میں یہ سب باتیں نکال کر دکھانے کے لئے تیار ہوں۔
(۱۵) پندرھویں غلطی یہ لوگوں کو لگی ہوئی تھی کہ قرآن کریم کی بعض تعلیمیں وقتی
اور عرب کی حالت اور اس زمانہ کے مطابق تھیں۔ اب ان میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ چنانچہ
سید امیر علی جیسے لوگوں نے لکھ دیا کہ فرشتوں کا اعتقاد اور کثرت ازدواج کی اجازت ایسی ہی
باتیں ہیں۔ دراصل یہ لوگ عیسائیوں کے اعتراضوں سے ڈرتے تھے اور اس ڈر کی وجہ سے
لکھ دیا کہ یہ باتیں عربوں کے لئے تھیں ہمارے لئے نہیں ہیں۔ اب ان کو چھوڑا جا سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ یہ بات غلط ہے۔ قرآن کریم کے
سارے احکام صحیح اور کوئی حکم وقتی نہیں سوا اس کے جس کے متعلق قرآن کریم نے خود بتا دیا
ہو کہ یہ فلاں وقت اور فلاں موقع کے لئے حکم ہے۔
آپ نے بتایا کہ رسول کریم میں آخری شریعت لانے والے تھے اس لئے سب
تعلیمیں قرآن کریم میں موجود ہیں اور ہر زمانہ کے لئے ہیں۔ ہاں ان تعلیموں پر عمل کرنے
کے اوقات خود اس نے بتا دیئے ہیں۔ اور قرآن کریم کی کوئی ایسی تعلیم نہیں ہے جس پر عمل
ہمیشہ کے لئے بند ہو یا ایسی کوئی تعلیم نہیں ہے جس پر کوئی عمل نہ کر سکے اور تفصیلاً آپ نے ان
اعتراضوں کو دور کیا جو ملائکہ اور کثرت ازدواج اور ایسے ہی دوسرے مسائل پر پڑتے تھے۔
(19) سولہویں غلطی لوگوں کو یہ لگ رہی تھی۔ کہ وہ قرآن کریم کو ایک متبرک کتاب

آج 10 میں سے 10 باقی