توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۳
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم
فرموده ۲ جون ۱۹۲۹ء بمقام قادیان)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں پھر دوبارہ اس تحریک پر عمل کرنے کی توفیق عطا کی
جو میں سمجھتا ہوں آہستہ آہستہ ملک کے امن اور اس میں صلح کے قیام کا موجب ہوگی۔ میں
نے پچھلے سال اس مہینہ میں گوای تاریخ تو نہیں ، اسی موقع پر ان جلسوں کی غرض بیان کی تھی
جو کہ ایک ہی دن میں سارے ہندوستان میں اور ہندوستان کے باہر بھی اس غرض سے منعقد
کئے گئے کہ رسول کریم مسلم کی زندگی کے مبارک حالات بیان کئے جائیں۔ میں نے بتایا تھا
کہ اس قسم کے جلسے علاوہ اس کے کہ ان کے ذریعہ ایک عظیم الشان تاریخی حقیقت کا اظہار
ہوتا ہے۔ مختلف قوموں میں صلح اور آشتی کا موجب ہونگے ۔ اس سال بعض ہندو لیڈروں کی
طرف سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کے بزرگوں کے حالات بیان کرنے کے لئے جلسے کئے جائیں تو
ہماری جماعت ان جلسوں میں اسی رنگ میں شریک ہوگی۔ جس طرح وہ شریک ہو رہے ہیں۔
میں نے اس کے جواب میں یہی کہا کہ ان جلسوں کی غرض جب یہ بھی ہے کہ مختلف اقوام میں
اتحاد اور رابطہ پیدا کیا جائے تو پھر کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ جب دوسری اقوام ان بزرگوں کے
حالات بیان کرنے کے لئے جلسے کریں جنہوں نے دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیئے تو ہماری
جماعت کے لوگ ان جلسوں میں شامل نہ ہوں۔ ہماری جماعت کے لوگ بڑی فراخ دلی اور
پورے وسعت حوصلہ اور بڑے شوق سے ان میں شامل ہونگے ۔ میں نے گزشتہ شتہ سال کے جلسہ
پر جو تقریر کی، اس میں مثال کے طور پر بیان کیا تھا کہ جب میں شملہ گیا تو وہاں ایک جلسہ

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۴
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
برہمو سماج کا ہوا جس میں شمولیت کے لئے مسز نائیڈو نے مجھے بھی دعوت دی اور میں اس میں
شامل ہوا۔ مجھے تقریر کے لئے بھی کہا گیا لیکن چونکہ تمام کے تمام حاضرین انگریزی سمجھنے والے
تھے اور بہت قلیل التعداد ایسے لوگوں کی تھی جو اردو سمجھ سکتے تھے اور مجھے انگریزی میں تقریر
کرنے کا ملکہ نہ تھا اس مجبوری کی وجہ سے میں تقریر نہ کر سکا اور نہ میں نے کہہ دیا تھا کہ تقریر
کروں گا۔ چونکہ ابھی تک اس قسم کے جلسوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا، اس لئے پوری طرح
ان پر عمل نہیں شروع ہوا۔ لیکن جب بھی ایسے جلسے کئے گئے اور حضرت کرشن
حضرت رامچند ریا اور بزرگوں کے حالات بیان کئے گئے۔ انہوں نے دنیا میں جو اصلاحیں کی
ہیں، وہ پیش کی گئیں۔ انہوں نے خود تکلیفیں اٹھا کر دوسروں کو جو آرام پہنچایا، ان کے لئے
جلسے کئے گئے تو کوئی احمدی نہ ہو گا جو شوق اور محبت سے ان میں شامل نہ ہو گا۔ لیکن یہ ضروری
ہے کہ انبیاء کا ذکر انبیاء کے طور پر کیا جائے اور قومی مصلحین کا ذکر اسی رنگ میں ہو گا نہ کہ
انبیاء کے رنگ میں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہر قوم کی طرف سے اپنے مذہبی بزرگوں کے متعلق
اس قسم کے جلسے ہوں تو وہ بھی یقیناً ہمارے ان جلسوں کو بہت پر لطف اور بہت دلچسپ بنا دیں
گے۔ کیونکہ اس طرح آپس میں بہت زیادہ تعاون کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اور جس قدر
محنت اور کوشش ہمیں اب ان جلسوں کے انعقاد کے متعلق کرنی پڑتی ہے، اس وقت اتنی نہ
کرنے پڑے گی۔ جب دیگر مذاہب کے لوگ دیکھیں گے کہ ان کے جلسوں میں ہر جگہ ہماری
جماعت کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ محبت اور شوق سے ان کے بزرگوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
کھلے دل سے ان کی خوبیوں کا اعتراف کرتے ہیں تو یقیناً ہمارے جلسوں میں ان کی شمولیت پہلے
سے بہت زیادہ ہوگی اور بہت زیادہ اخلاص اور محبت سے ہوگی۔ مجھے اس بات سے نہایت خوشی
ہے کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ جلسے ہو رہے ہیں۔ پچھلے سال ہندوستان کے مختلف
مقامات کے لوگوں نے پانچ سو جلسے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر اس سال ۱۹ سو سے زیادہ جلسوں کے
وعدے آچکے ہیں۔ پچھلے سال ایک ہزار کے قریب جلسے ہوئے تھے۔ اس سے اندازہ لگا کر کہا جا
سکتا ہے کہ اس سال چار پانچ ہزار جگہ لوگ اس مبارک تقریب پر جمع ہونگے۔ انسانی آنکھ دور
تک نہیں دیکھ سکتی اور میری آنکھ بھی اس نظارہ کو نہیں دیکھ سکتی جو سارے ہندوستان بلکہ
دوسرے ممالک میں بھی آج رونما ہے۔ لیکن خدا نے جو روحانی آنکھ پیدا کی ہے، اس سے میں
جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس سے دل خوشی سے بھرتا جا رہا ہے اور نظر آرہا ہے کہ یہی جلسے ایک دن

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۵
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
فتنہ و فساد کو مٹاکر امن و اتحاد کی صحیح بنیاد قائم کر دیں گے۔ اس سال نہ صرف یہ کہ جلسے گزشتہ
سال کی نسبت زیادہ منعقد ہونگے بلکہ پہلے سے زیادہ مقتدر اور معزز لوگوں نے ان میں حصہ
لینے کا وعدہ کیا ہے۔ کل ہی کلکتہ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مسٹر سین گپتا نے جو کلکتہ کے
نہایت معزز آدمی ہیں ، شمولیت کا وعدہ کیا ہے۔ اور بڑے بڑے لوگوں نے اشتہار میں اپنے نام
لکھائے ہیں۔ بہت سی اعلیٰ طبقہ کی خواتین نے بھی جلسہ میں شریک ہونے کا اشتیاق ظاہر کیا
پچھلے سال تو بنگال کی ایک مشہور خاتون نے جو ایم ۔ اے ہیں ، اس بات پر اظہار افسوس
کیا تھا کہ ہمارے طبقہ کو ان جلسوں میں زیادہ حصہ لینے کا موقع کیوں نہ دیا گیا۔ اسی طرح اور
مقامات کے معززین کے متعلق بھی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں کہ انہوں نے جلسہ کے
اعلانات میں اپنے نام لکھائے ، شمولیت جلسہ کے وعدے کئے اور ہر طرح جلسہ کو کامیاب بنانے
ہے۔
میں امداد دی۔
اس تمہید کے بعد میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں جو اس سال کے جلسوں کے لئے
مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلے سال رسول کریم ملی ایم کی زندگی کے تین پہلوؤں کو لیا گیا تھا۔ اور میں
بھی ان پر اظہار خیالات کیا تھا۔ اس سال ان ۔ ان کے علاوہ دو اور پہلو تجویز کئے گئے ہیں اور وہ
نے
یہ کہ ۔
(1) توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت میں تعلیم کی تعلیم اور اس پر زور۔
(۲) غیر مذاہب کے بارہ میں آنحضرت ملی ایم کی تعلیم اور تعامل۔
گو دوسرے مقامات پر یہی طریق رکھا گیا ہے کہ مختلف مضامین پر مختلف لوگ اظہار
خیالات کریں۔ لیکن اس مقام (قادیان) کے مخصوص حالات کی وجہ سے پچھلے سال بھی ہی
طریق تھا کہ تینوں مضامین پر میں نے ہی اظہار خیالات کیا تھا اور اب بھی یہی ارادہ ہے کہ
إنْشَاءَ اللهُہ دونوں مضامین پر میں ہی بولوں گا۔
مجھے افسوس ہے کہ اس تقریب کی اہمیت کے لحاظ سے جتنا لمبا کلام اور جس طرز کا کلام
ہونا چاہئے تھا بوجہ بیماری اور کھانسی میں اتنا لمبا بیان نہیں کر سکوں گا اس لئے مجبورا اختصار کے
ساتھ اہم پہلو لے کر اظہار خیالات کروں گا۔ میں سب سے پہلے توحید کی اہمیت کے متعلق کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں۔ لوگوں میں یہ غلط خیال پھیلا ہوا ہے کہ توحید کے متعلق مختلف مذاہب میں
اصولی اختلاف پایا جاتا ہے مسلمان بھی یہ سمجھتے ہیں کہ کئی مذاہب ایسے ہیں جو توحید کے قائل
XXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۶
توحید باری تعالیٰ کے متعلق ، تحضرت کی تعلیم
نہیں ، مگر یہ درست نہیں ہے۔ یہ اور بات ہے کہ توحید کی تفصیل اور تشریح میں اختلاف ہو مگر
اصولی طور پر تمام مذاہب کے لوگ توحید کے قائل ہیں۔ حتی کہ جن مذاہب کے متعلق سمجھا
جاتا ہے کہ وہ توحید کے خلاف ہیں، وہ بھی دراصل توحید کے قائل ہیں۔ میں نے ہندوؤں،
سکھوں ، یہودیوں، زرتشتیوں ، عیسائیوں ، بدھوں کی کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ اور اسلام تو ہے
ہی اپنا مذہب ، اس کا مطالعہ سب سے زیادہ کیا ہے۔ ان سب کے مطالعہ سے میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ ساری اقوام اور تمام مذاہب توحید کے لفظ پر جمع ہیں اور سب کے سب اس کے قائل
ہیں۔ عام مسلمان خیال کرتے ہیں کہ عیسائی توحید کے قائل نہیں۔ مگر میں نے عیسائیوں کی
کتابوں میں پڑھا ہے کہ مسلمان توحید کے قائل نہیں۔ توحید کے اصل قائل ہم (عیسائی) ہیں۔
اسی طرح میں نے ہندوؤں کی کتب میں پڑھا ہے کہ وہ اپنے آپ کو توحید کے قائل اور
دوسروں کو اس کے خلاف بتاتے ہیں۔ یہی حال دوسرے مذاہب کا ہے۔ اس سے کم از کم یہ
ضرور معلوم ہوتا ہے کہ لفظ توحید کے سب قائل ہیں۔ باقی تشریحات میں اختلاف ہے۔ اور
جب کوئی قوم خود اقرار کرتی ہو کہ وہ توحید کی قائل ہے تو پھر اس کے متعلق یہ کہنا کہ قائل
نہیں، درست نہیں ہو سکتا اور سب اقوام اور سب مذاہب کے لوگوں کا توحید کا قائل ہونا
ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ مسئلہ باقی دنیا کی نظر میں بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ
جتنے مذاہب دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ اپنی ایک ہی غرض پیش کرتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ بندوں کا
تعلق پیدا کرنا۔ خواہ اس ہستی کا نام خدا رکھ لیا جائے یا گاڑا یا گاز (GOD) یا پر یا پر میشور یا ایزد
اس سے بندہ کا تعلق پیدا کرنا مذہب کی غرض ہے۔ اب صاف بات ہے کہ اگر کوئی مذہب توحید
پر قائم نہ ہو تو یقینا وہ اپنے پیرؤوں کو اور طرف لے جائے گا۔ اور اس کا پیرو اس مقصد کے
حاصل کرنے سے محروم ہو جائے گا جو مذہب کا ہے۔ جب تک ایک نقطہ نہ ہو جس پر پہنچنا
مقصود ہو ، اس وقت تک تمام کوششیں بے کار جاتی ہیں۔ اور ساری اقوام اس پر متفق ہیں کہ
ایک ہی نقطہ ہے جس تک سب کو پہنچنا ہے۔ بعض قو میں گو بتوں کو پوجتی ہیں لیکن ساتھ یہ بھی
کہتی ہیں کہ ہم بتوں کی اس لئے پوجا کرتی ہیں کہ وہ خدا تک ہمیں پہنچا دیں۔ غرض ہر مذہب
والا اپنے مذہب کی غرض خدا تک پہنچنا قرار دیتا ہے اور اگر کوئی خدا تک نہ پہنچے تو ہر مذہب والا
سمجھے گا کہ وہ اصل مقصد کے پانے سے محروم رہ گیا۔ اس کے دوسرے لفظوں میں یہی معنی ہیں
کہ جسے توحید کا راز معلوم نہ ہوا وہ محروم رہ گیا۔ میں نے جیسا کہ بتایا ہے ، ایسے جلسوں کی
خدا سے

انوار العلوم جلد 10
۵۶۷
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
سے
غرض مختلف اقوام میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہے۔ اس لئے میں ایسے رنگ میں اپنا مضمون
بیان کروں گا کہ کسی پر حملہ نہ ہو بلکہ ہمارا مذہب جو کچھ بتاتا ہے اسے پیش کیا جائے۔ ہمارا
عقیدہ اور مذہب ہے ہے کہ دنیا میں جس قدر مذاہب ہیں) وہ سب کے سب خدا خدا کی طرف سے قائم
کئے گئے ہیں۔ حضرت مسیح مو موعود علیہ الصلوة والسلام نے لکھا ہے کہ کوئی قوم دنیا ! دنیا میں ایسی نہیں
گذری جس میں کوئی نہ کوئی نبی اوتار رشی اور منی نہ گذرا ہو ۔ یہ بات آپ نے اپنے پاس
سے نہیں لکھی بلکہ قرآن کریم میں یہ بتایا گیا ہے رسول کریم ملی کا یہی خیال تھا اور پرانے
آئمہ کا بھی یہی مذہب تھا۔ اس عقیدہ کی موجودگی میں یہ کہنا کہ توحید پہلے نہ تھی بلکہ رسول کریم
ملی لائے تھے ، قرآن کریم کی تردید کرنا ہے۔ جب قرآن بتاتا ہے کہ ہر قوم میں نبی آئے تو
یقینا ہر قوم میں توحید بھی قائم ہوئی ۔ اگر آج کسی قوم میں توحید نہیں یا رسول کریم میں جس
وقت مبعوث ہوئے اُس وقت نہ تھی تو اس سے صرف یہ معلوم ہوا کہ اس وقت وہ قوم توحید
سے تہی دست ہو چکی تھی، نہ یہ کہ اس قوم میں جو نبی آیا اس نے توحید کی تعلیم نہ دی تھی۔
پس ہر وہ مذہب جو خدا تعالیٰ کو مانتا ہے اس میں توحید کی تعلیم دی گئی۔ ہاں اس پر سب اقوام
متفق ہیں کہ جس زمانہ میں رسول کریم میں ایم آئے ، اس وقت توحید مٹ چکی تھی۔ چنانچہ
ہندوؤں کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس وقت دنیا میں بڑی خرابی پیدا ہو چکی تھی، مذہبی حالت
بہت خراب ہو چکی تھی۔ عیسائیوں کی کتابوں میں بھی لکھا ہے۔ کہ اس وقت شرک پھیل چکا
تھا۔ اور لکھا ہے کہ اسلام کی اشاعت اور ترقی کی وجہ ہی یہ ہوئی کہ عیسائی قوم سے توحید جاتی
رہی تھی۔ عیسائیوں نے اسلام وں نے اسلام میں توحید دیکھ کر اسے قبول کر لیا۔ یہی بات زرتشتی کہتے ہیں
کہ اس زمانہ میں چونکہ زرتشتی لوگ توحید چھوڑ چکے تھے ، انہیں مسلمانوں کی پیش کردہ توحید
پسند آگئی اور وہ مسلمان ہو گئے۔ غرض یہ سب مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس وقت
شرک پھیل گیا تھا، دنیا میں توحید نہ رہی تھی۔ رسول کریم میں ہم نے اس زمانہ میں پیدا ہو کر
ایسے مقام میں پیدا ہو کر جو توحید سے بالکل ناواقف تھا وہاں کوئی مذہب ہی نہ تھا کوئی ایسی
کتاب نہ تھی جس کے متعلق کہا جاتا ہو کہ خدا کی طرف سے ملی ہے۔ بلکہ وہ لوگ سمجھتے تھے،
ہمارے بزرگ جو بات کہہ گئے وہی مذہب ہے۔ حالانکہ مذہب وہی کہلا سکتا ہے جس کے ماننے
والوں کے پاس ایسی کتاب ہو، جس کے متعلق ان کا اعتقاد ہو کہ پر میشور یا خدا نے نازل کی
ہے۔ غرض رسول کریم ملی ایسی قوم میں پیدا ہوئے جس کا کوئی مذہب نہ تھا۔ وہ نہ وید کو

انوار العلوم جلد 10
۵۶۸
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
الہامی مانتی تھی نہ توریت کو نہ انجیل کو نہ ژند کو۔ ایسے ملک اور ایسی قوم میں پیدا ہو کر
رسول کریم میں ہم نے توحید کو ایسے کامل اور ایسے اعلیٰ رنگ میں پیش کیا کہ آپ کے مخالف
بھی اس کی عظمت کو تسلیم کرتے ہیں۔
پہلی چیز جو توحید کے قیام کے لئے رسول کریم میں ہم نے پیش فرمائی، وہ ایک ایسا نکتہ
ہے جس کے متعلق دنیا نے اب بھی نہیں سمجھا کہ اس کا توحید سے کیا تعلق ہے وہ نکتہ یہ ہے کہ
رسول کریم میں ہم نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر اعلان کیا کہ ساری دنیا میں نبی آتے رہے ہیں۔
بظاہر اس امر کا توحید سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا مگر حقیقت یہ ہے کہ بغیر اس امر کو تسلیم کرنے
کے توحید ثابت ہی نہیں ہو سکتی۔ بغیر یہ ماننے کے کہ مصر، ایران، ہندوستان، چین، جاپان
یورپ امریکہ میں خدا ۔ را نے نبی پیدا کئے ، توحید کامل نہیں ہو سکتی۔ رسول کریم میں ہم نے آکر
اس پر بڑا زور دیا ہے۔ چنانچہ قرآن میں آتا ہے اِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرًا کہ کوئی
قوم ایسی نہیں گذری جس میں خدا کا کوئی نبی نہ آیا ہو ۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا
فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولاً ہے کہ ہم نے ہر قوم میں رسول بھیجا اس کے ساتھ ہی توحید کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتا ہے آنِ اعْبُدُوا اللهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ہم نے رسول اس لئے بھیجے کہ وہ
لوگوں کو سکھائیں اللہ کی عبادت کبرو اور غیر اللہ سے بچو۔
پس رسول کریم صلی اللہ نے دنیا میں یہ نظریہ پیش کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہم میں ہی
صداقت آئی، باقی ساری دنیا کو خدا نے چھوڑے رکھا تھا۔ حق یہ ہے کہ کوئی قوم ایسی نہیں
گذری جس میں نبی اور رسول نہ آئے ہوں۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کس طرح اس بات
کا توحید سے تعلق ہے۔ جب کوئی قوم یہ خیال رکھے کہ ہمارے اندر ہی خدا نے نبی یا اوتار
بھیجے ، دوسری اقوام میں نہیں بھیجے تو اس سے یہ بھی خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ ہمارا خاص خدا ہے
جو دوسروں کا خدا نہیں اور یہ خیال جب ہر ایک قوم میں پیدا ہو جائے گا تو دنیا میں قومی خداؤں
کا احساس پایا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے متعلق یہ وسیع نظریہ کہ ایک ہی خدا سب کا خالق ہے
پیدا نہ ہو گا۔ ہر قوم یہ محدود خیال رکھے گی کہ ایک ایسا خدا ہے جو ہماری قوم کا خدا ہے ، باقیوں
کو اس نے چھوڑ رکھا ہے۔ اس طرح خدا تعالیٰ کے متعلق محدود خیال پیدا ہوتا ہے۔ حالانکہ
جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر قوم میں مصلح آئے۔ ہندوؤں میں ایسے لوگ پیدا
ہوئے جنہوں نے دوسر دوسروں کی بھلائی اور بہتری کی خاطر اپنے آپ پر مصائب کے پہاڑ گرا لئے ،
1
K

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۹
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
تکالیف کے بھنور میں پڑ کر ڈوبتی ہوئی دنیا کو ترا لیا۔ اسی طرح ہم دیکھتے ہیں یہودیوں اور
عیسائیوں میں بھی ایسے انسان پیدا ہوئے جن کی زندگیاں خلق خدا کی خدمت کے لئے وقف
تھیں۔ دنیا کی اور اقوام میں بھی یہی بات نظر آتی ہے کہ جب جب ان کی دینی اور روحانی حالت
خراب ہوئی۔ خدا کی طرف سے ان میں ایسے انسان پیدا کئے گئے جنہوں نے ان کی اصلاح کا بیڑا
اٹھایا۔ پس جب سب اقوام میں ایک ہی قسم کے فساد کے وقت ایک ہی قسم کا علاج کیا گیا تو کیوں
سامنے آ
آ جاتا ہے۔ یہ
سمجھنا کہ خدا کا ہماری قوم کے ساتھ
اور کے ساتھ
نہ مانا جائے کہ ایک ہی ہستی کی طرف سے یہ سارے انسان بھیجے گئے تھے اور جب یہ خیال کیا
جائے تو کسی انسان کے ذہن میں قومی خدا کا تصور نہیں پیدا ہوتا۔ بلکہ رَبُّ الْعَلَمِین کا نقشہ
اہماری قوم کے ساتھ ہی تعلق رہا ہے کسی اور -
نہیں رہا۔ ہم میں جب خرابی پیدا ہوئی اس وقت اس نے اپنا کوئی پیارا بھیج دیا۔ مگر کسی اور
قوم میں نہ بھیجا اس سے ایک قومی خدا کا تصور ذہن میں آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اقوام
اپنا اپنا خدا الگ سمجھتی اور کہتی ہیں ہمارا خدا ایسا ہے اور فلاں قوم کا خدا ایسا۔ حتیٰ کہ یہاں تک
بھی لکھ دیا گیا کہ ہمارے خدا نے فلاں قوم کے خدا پر خدا پر فتح پائی ۔ گویا اپنے جیتنے کو انہوں نے اپنے
خدا کا دوسروں کے خدا پر جیتنا قرار دیا۔ اس کی وجہ یہی ہے انہوں نے سمجھا نہیں کہ ہر قوم میں
مصلح آتے رہے ہیں اور ہر قوم کی ہدایت کے سامان خدا تعالیٰ کرتا رہا ہے۔ اس بات کے نہ
سمجھنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف سخت جھگڑا کرتے رہے ہیں۔ لیکن اگر یہ سمجھ لیں
کہ ہر قوم میں نبی اور مصلح آتے رہے ہیں۔ تو ان میں یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ سب کا ایک
ہی خدا ہے گو اس کے نام مختلف رکھ لئے گئے ہیں۔ اب تو ناموں کی وجہ سے بھی الگ الگ خدا
سمجھے جاتے ہیں۔ بچپن کا ایک واقعہ ابھی تک مجھے یاد ہے ایک لڑکے نے مجھ سے باتیں کرتے
کرتے کہا ہندوؤں کا خدا کیسا خدا ہے۔ میں نے کہا جو ہمارا خدا ہے وہی ان کا خدا ہے۔ کہنے لگا
یہ کس طرح ہو سکتا ہے ان کا خدا تو پر میشور ہے۔ میں نے کہا خدا تو وہی ہے ، ہندوؤں نے نام
اور رکھا ہوا ہے۔ یہ سن کر وہ بڑا حیران ہوا۔
در اصل بات وہی ہے جو مثنوی والے نے لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے چار فقیر تھے جو
مانگتے پھرتے تھے۔ کسی نے انہیں ایک سکہ دے کر کہا جاؤ جو چیز کھانے کو جی چاہے جاکر خرید لو۔
ایک نے کہا ہم انگور لیں گے دوسرے نے کہا انگور نہیں عنب لیں گے۔ تیسرے نے کہا داکھ
لیں گے۔ چوتھے نے ترکی زبان کا ایک لفظ استعمال کیا کہ وہ لیں گے۔ اس پر ان کا جھگڑا ہو گیا۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۰
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
ہر ایک کہنے لگا جو چیز میں کہتا ہوں وہ خرید و ۔ وہ جھگڑ ہی یدو۔ وہ جھگڑ ہی رہے تھے کہ ایک شخص پاس سے گزرا۔
اس نے پوچھا کیوں لڑتے ہو ۔ ہر ایک نے اپنا قصہ سنایا۔ وہ چاروں زبانیں جانتا تھا بات سمجھ
گیا۔ اس نے کہا آؤ میں سب کو اس کی پسند کی چیز خرید دیتا ہوں اس نے جا کر انگور خرید دیئے
اور انہیں دیکھ کر سب خوش ہو گئے۔
ای طرح قوموں نے ایک ہی خدا کے نام تو ا تو اپنی اپنی زبان میں رکھے تھے ۔ لیکن حالت یہ
۔
لیا
ہو گئی کہ مختلف ناموں سے مختلف خدا سمجھے جانے لگے اور ہر قوم ۔ قوم نے اپنا خدا علیحدہ قرار دے !
اور یہ سمجھ لیا کہ خدا نے ہمارے لئے فلاں نبی یا رشی بھیجا اور باقی سب لوگوں کو چھوڑ دیا۔ مگر
رسول کریم مسلم نے فرمایا ۔ سب کے لئے خدا نے نبی بھیجے۔ ان کے مختلف نام رکھ لینے سے
ان میں فرق نہیں پڑ سکتا۔ وہ سب بچے اور خدا کے پیارے تھے۔ غرض اس مسئلہ کو دنیا میں
قائم کر کے رسول کریم سلیم نے توحید کو مضبوط بنیاد پر قائم کر دیا ۔
دوسرا مسئلہ جس کا تعلق لوگوں نے مسئلہ توحید سے نہیں سمجھا لیکن وہ بھی نہایت گھرا
تعلق رکھتا اہے ہے ! وہ عالمگیر مذہب پیش کرنا ہے۔ جب مختلف مذاہب کے لوگوں میں خرابیاں پیدا ہو
گئیں اور وہ اپنے اپنے مذہب کی اصل تعلیم کو چھوڑ چکے تو ان میں سے ہر ایک نے یہ خیال کر
لیا کہ ہماری قوم ہی ہدایت پا سکتی ہے اور کوئی قوم اس نعمت سے مستفیض نہیں ہو سکتی۔ جب
سب قو میں اپنی اپنی جگہ یہ سمجھی بیٹھی تھیں۔ اس وقت رسول کریم میں ہم نے یہ اعلان فرمایا
کہ ساری دنیا کے لئے ہدایت پانے کا رستہ خدا تعالٰی نے کھلا رکھا ہے۔ چنانچہ اپنے مشن کے
متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پاکر آپ نے اعلان فرمایا کہ آیا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ
اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا سے یہ نہیں کہ ہدایت کا دروازہ صرف عربوں کے لئے کھلا ہے باقی اقوام
کے لئے نہیں۔ مجھے خدا نے رسول بنا کر ساری دنیا کے لئے بھیجا ہے اور سب ! سب اقوام ہدایت پا
سکتی ہیں۔ اب غور کرو جب یہ رو جب یہ خیال پیدا کیا جائے گا کہ سب کے لئے ہدایت کا دروازہ کھلا ہے تو
سب کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی توحید کا عقیدہ جاگزیں ہو جائے گا۔ لیکن اگر یہ خیال پیدا کیا
جائے کہ صرف عربوں کے لئے ہدایت کا دروازہ کھلا ہے ، ہندوستانیوں کے لئے یا ایرانیوں کے
لئے یا چینیوں کے لئے نہیں تو پھر یہ خیال پیدا ہو گا کہ ان کا خدا کوئی اور ہے وہ خدا نہیں جو
عربوں کا ہے۔ پس عالمگیر مذہب پیش کرنے سے توحید کا بہت بڑا خیال پیدا ہو جاتا ہے اور یہی
خیال رسول کریم میں نے آکر پیدا کیا ہے۔ آپ نے اعلان فرمایا ۔ مجھے خدا تعالٰی نے ساری

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۱
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ کسی قوم کا انسان ہو، وہ میرے ذریعہ ہدایت پا سکتا ہے،
روحانی مدارج طے کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح آپ نے قومی خدا کا
خیال مٹا دیا اور اس کی بجائے عالمگیر خدا پیش کیا جس سے اصل توحید قائم ہوئی۔ چنانچہ آپ کی
بعثت کے بعد تمام دنیا کے ادیان میں پھر توحید کی طرف رغبت پیدا ہو گئی اور پیدا ہوتی چلی جا رہی
ہے۔
یہ تو مذہبی نقطہ نگاہ تھا ان دو اصول کے ساتھ رسول کریم میں ہم نے توحید کے مسئلہ کو
مضبوط کیا۔ یوں کہنے سے کہ خدا ایک ہے لوگ نہ مان سکتے تھے جب تک ان کے دماغ میں
ایسے احساسات نہ پیدا پیدا کئے جاتے کہ خدا تعالیٰ سب کا ہے اور سب کے لئے اس کی رحمت کا
دروازہ کھلا ہے۔ رسول کریم میں ہم نے یہ بھی احساس پیدا کئے یہ تو مذہبی نقطۂ نگاہ تھا۔ ایک !
دنیوی نقطہ نگاہ سے بھی رسول کریم مسیہ نے اس مسئلہ کو پیش فرمایا ہے۔ اور وہ اس طرح کہ
کمپیریٹو ریلیجن (COMPARATIVE RELIGION) (یہ ایک نیا علم نکلا ہے کہ سب
مذاہب کے اصول کو جمع کر دیا جاتا ہے۔ اور بتایا جاتا ہے کہ مذاہب میں کتنی باتیں مشترک
ہیں۔ مثلاً یہ کہا جاتا ہے کہ سب مذاہب میں خدا کا خیال مشترک ہے) والوں نے یہ خیال پیش کیا
ہے کہ مذہب میں بھی اسی طرح ارتقا ہوتا چلا آیا ہے جس طرح دنیا میں۔ وہ کہتے ہیں ہر چیز میں
آہستہ آہستہ ترقی ہوتی ہے۔ مذہب نے بھی آہستہ آہستہ ترقی کی ہے۔ جسے وہ اس طرح بیان
کرتے ہیں کہ پہلے انسان خدا کو نہ مانتے تھے بلکہ عناصر کی پرستش کرتے تھے اور عناصر کو خدا کا
ظل قرار دیتے تھے۔ جب انسانوں نے ترقی کی تو عناصر کی بجائے ارواح کو خدا کا ظل ماننے لگے
اور اس طرح ترقی کرتے کرتے ایک خدا کے خیال پر قائم ہوئے۔ اسی لئے وہ کہتے ہیں
خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو نہیں منوایا بلکہ منوایا بلکہ دنیا نے آہستہ آہستہ خدا کا ا کا کھوج نکال لیا۔ یہ ان میں
سے ان لوگوں کا قول ہے جو خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں جس طرح مٹی کا تیل
انسانوں نے کوشش کرتے کرتے نکال لیا وہ خود بخود نہ نکلا تھا۔ اسی طرح خدا تو موجود تھا مگر
کسی کو معلوم نہ تھا۔ آخر ترقی کرتے کرتے اس کا پتہ لگا لیا گیا وہ خود ظاہر نہ ہوا۔ لیکن جو
خدا تعالی کے قائل ہی نہیں وہ کہتے ہیں خدا کوئی نہیں۔ دنیا نے اپنی عقل سے ایک نقشہ تجویز
کر لیا ہے جسے خدا کہا جاتا ہے۔ اس خیال کے لوگ یہ نہیں مانتے کہ کسی انسان کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے الہام ہو سکتا ہے۔ ان کے نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۲
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
سی ہم نے توحید کے متعلق عظیم الشان تغیر پیدا کیا ہے۔ کیونکہ ارتقاء کے مسئلہ کے رُو سے ماننا
پڑتا ہے کہ دنیا نے آہستہ آہستہ ترقی کی لیکن توحید کے متعلق ساری ترقی آپ کے زمانہ میں
مکمل ہو چکی تھی۔ آپ نے توحید کی جو تشریح فرمائی ، اس کے بعد کوئی نئی تشریح آپ کے زمانہ
میں یا آپ کے بعد نہیں نکلی۔ اس لئے ماننا پڑے گا کہ خیال انسانی کا ارتقاء آ۔
آپ کی ذات میں آ
کر مکمل ہوا اور دنیا کے لئے آپ ہی مقصد اعظم تھے۔ جب آپ مبعوث ہو گئے تو پھر توحید
مکمل ہو گئی اور آپ نے توحید کی وہ تشریح پیش کر دی کہ اس کے بعد کسی اور تشریح کی
ضرورت نہ رہی۔
اء
میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ رسول کریم ملی اسلام سے پہلے جتنے رشی ، منی اور رسول
گزرے ، انہوں نے توحید کو ناقص طور پر پیش کیا۔ کیونکہ توحید کو ناقص رنگ میں پیش کرنے
والا نبی ہی نہیں ہو سکتا۔ جو بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی ہو کر آیا، اس نے مکمل توحید پیش
کی۔ مگر اپنے زمانہ کے لحاظ سے مکمل پیش کی۔ اگر مسئلہ ارتقاء کو تسلیم کیا جائے تو ماننا پڑے گا
کہ رسول کریم ملی ایم کے وقت توحید کا نقطہ کمال کو پہنچ گیا اور ہمیشہ کے لئے مکمل ہو گیا۔
پیش کرتا ہوں۔
اب میں علمی لحاظ سے مسئلہ توحید کی اہمیت علمی لحاظ سے مسئلہ توحید کی اہمیت
اول: علم سائنس میں بغیر توحید کے ترقی نہیں ہو سکتی۔ سائنس اس قانون کی دریافت کا نام ہے
جو دنیا میں جاری ہے۔ مثلا یہ کہ آگ جلاتی ہے پانی پیاس بجھاتا ہے۔ غرض خواص اشیاء جو
ایک مقررہ رنگ میں چلتے ہیں ، ان کا دریافت کرنا سائنس ہے۔ اب اگر آگ کسی اور خدا نے
پیدا کی ہو ، درخت کسی اور خدا نے پہاڑ کسی اور نے تو یہ چیزیں آپس میں موافقت نہیں
رکھیں گے بلکہ ایک دوسری سے ٹکراتی رہیں گی۔ لیکن جب یہ تسلیم کیا جائے کہ پر میشور ایک
ہی ہے اور سب چیزیں اسی کے ماتحت ہیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ سب کے لئے ایک ہی قانون
جاری ہے۔ اور یہ بغیر ایک خدا کے ہو نہیں سکتا۔ اگر دنیا کی تمام اشیاء کے لئے ایک ہی ہستی
قانون جاری کرنے والا نہیں تو پھر سائنس باطل ہے۔ اب پانی میں بجھانے اور آگ میں جلانے
کی خاصیت ہے۔ اگر آگ پیدا کرنے والا خدا اور ہو اور اور پانی پیدا کرنے والا اور اور وہ اپنی اپنی
پیدا کردہ چیزوں کی خاصیتیں بدل دیں تو کیا کام چل سکتا ہے۔ مثلاً ایک خدا نے مگنیشیا اس
لئے بنایا کہ جلاب لگائے اور دوسرے خدا نے معدہ ایسا بنایا کہ مگنیشیا کے اثر کو قبول کرلے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۳
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
لیکن اگر وہ معدہ کی اس خاصیت کو بدل دے تو پھر خواہ کوئی کتنا مگنیشیا پے جلاب ہی نہ لگیں
گے۔ غرض بغیر توحید ماننے کے سائنس چل ہی نہیں سکتی اور نہ کوئی دنیا میں ترقی ہو سکتی ہے۔
دوم: بغیر توحید کے علم کی تحقیق کی جرات بھی کسی کو نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ اگر یہ سمجھا
جائے کہ اور چیزوں میں بھی خدائی طاقتیں ہیں تو ان کی تحقیقات کرنے کی کیونکر جرات کی جائے
گی۔ مثلاً جو شخص کسی چیز کے متعلق یہ سمجھے کہ وہ بھی رب ہے اسے چیرنے پھاڑنے کے لئے
کس طرح تیار ہو سکے گا۔ لیکن جب یہ عقیدہ ہو کہ ایک ہی خدا ہے جس نے باقی سب چیزیں
انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی ہیں تو پھر انسان ان اشیاء کی تحقیقات کریں گے اور اس طرح
علوم میں ترقی ہوگی۔ چنانچہ رسول کریم ملی کے توحید پر زور دینے کے بعد علوم میں اس قدر
ترقی ہوئی جس کی نظیر پہلے زمانوں میں نہیں ملتی۔ رسول کریم ملی کے زمانہ سے لے کر ۱۳
سو سال کے اندر اندر علوم نے اس قدر ترقی کی ہے کہ جو پہلے کسی زمانہ میں نہیں ہوئی۔ یہ
توحید کی وجہ سے ہی علوم نے ترقی کی۔ جب لوگوں نے یہ سمجھا کہ تمام چیزوں کا ایک ہی خدا ہے
اور اس نے سب چیزیں انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی ہیں تو اس سے علوم میں ترقی کرنے کے
دروازے کھل گئے۔ ہر چیز کے متعلق تحقیقات شروع ہو گئی۔
ان پہلوؤں کے علاوہ جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے رسول کریم میں ہم نے اور
طرح بھی توحید کو قائم کیا ہے۔ یعنی اصولی طور پر توحید کی تعلیم دی ہے۔ آپ نے صرف یہ
نہیں فرمایا کہ توحید کو ما توحید کو مان لو۔ بلکہ یہ یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح مانو۔ اسی طرح آپ نے میں پ نے یہی نہیں
فرمایا کہ شرک نہ کرو بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ کس طرح شرک نہ کرو اور کس طرح اس سے بچو۔
پھر آپ نے صرف یہ نہیں کہا کہ توحید کو مان لو بلکہ توحید کے دلائل دے کر کہا ہے کہ اسے
مانو۔ اسی طرح آپ نے صرف یہی نہیں کہا کہ شرک نہ کرو بلکہ دلائل دے کر شرک کی بُرائی
سمجھائی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں شرک کے متعلق آتا ہے ۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ - اللَّهُ
الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ - وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ہے اس میں چار اقسام کا شرک پیش
کر کے اس کارڈ کیا گیا ہے۔ فرمایا شرک چار طرح کیا جا سکتا ہے۔
اول شرک احدیت کے لحاظ سے کہ خدا کی ذات ایسی کوئی اور ذات قرار دی جائے۔ یہ
درست نہیں کیونکہ هُوَ اللهُ أَحَدُ اللہ ایک ہی ہے کوئی اس کا ہم پایہ نہیں۔
دوم یہ
یہ کہ صفات کے لحاظ سے خدا کا شریک مقرر کیا جائے۔ یہ بھی نادرست ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۴
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
کیونکہ اللهُ الصَّمَدُ صمد وه ۔ مد وہ ہے جس کی مدد کے بغیر کوئی چیز قائم نہ قائم نہ رہ سکے ۔ اللہ تعالیٰ کا سہارا
اس کی صفات کے ذریعہ ہی ہوتا ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ خیال کرنا شرک ہے کہ کوئی
اور ہستیاں بھی ہیں جن کی مدد کے بغیر کوئی چیز زندہ اور قائم نہیں رہ سکتی۔ یا کوئی کام نہیں ہو
سکتا۔
سوم یہ کہ کوئی خیال کرے خدا ایک زمانہ میں تھا مگر پھر فوت ہو گیا اور آگے اس کی اولاد
چل پڑی۔ یہ یہ بھی شرک ہے۔ اس سے خدا خدا نے تعالیٰ میں یہ نقص ماننا پڑتا ہے کہ وہ فنا ہو جاتا ہے۔
یہ ازلیت کے لحاظ سے شرک ہے۔
چهارم یہ کہ کسی کو خدا کا ہمسر ماننا بھی شرک ہے۔ یعنی یہ کہ کسی دوسرے کو خدا نے
اپنی طاقتیں دے دیں اور وہ اس طرح خدا کے برابر ہو گیا۔ یہ بھی شرک ہے ۔ یہ چار اقسام
شرک کی ہیں۔ دنیا کے سارے شرک ان کے اندر آجاتے ہیں۔ پھر توحید کے متعلق فرمایا۔
اللهُ لا إلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَاتَا خُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ
وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا
خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم هو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں الْحَيُّ الْقَيُّومُ وہ اپنی ذات میں زندہ ہے اور دوسروں کو زندہ رکھتا ہے لَا تَأْخُذُهُ
سِنَةٌ وَلا نَوْمُ پھر اس کے کاموں میں وقفہ نہیں پڑتا۔ اگر کوئی یہ تا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کے کاموں
میں وقفہ پڑ جاتا ہے تو وہ بھی شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔ کیونکہ وقفہ ماننے کا یہ مطلب ہوا کہ اگر
خدا کا تعلق دنیا سے سے نہ رہے تو بھی دنیا اپنے آپ چل سکتی ہے۔ تو فرمایا لَا تَا خُذُهُ سِنَةٌ
ولا نوم کہ اسے نیند یا اونگھ کبھی نہیں آئی ۔ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ بِر
ایک چیز اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ انسان کو چاہیئے ہر چیز کے متعلق یہی سمجھے کہ اس کا اصل
مالک خدا ہی ہے اور کسی کا اختیار اس پر نہیں ہے۔ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ
پھر یہ بھی تسلیم کرے کہ بے شک دعائیں قبول کرنے کا سلسلہ خدا تعالیٰ نے جاری رکھا ہے۔ مگر
یہ خیال نہ کرے کہ کوئی خدا سے کوئی بات زور سے منوا سکتا ہے۔ خدا خود کسی امر کے متعلق
اجازت دے کہ لو اب مانگو۔ تو انسان مانگ سکتا ہے، ورنہ نہیں۔ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
وَمَا خَلْفَهُمْ وه جانتا ہے جو ہو چکا یا جو ہو گا۔ توحید کے لئے علم کامل ہونا بھی ضروری ہے

آج 10 میں سے 10 باقی