توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم

انوارالعلوم (جلد 10), حصہ 2

انوار العلوم جلد 10
۵۷۵
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
کیونکہ علم کامل کے بغیر تصرف کامل نہیں ہو سکتا۔ پس خدا تعالیٰ کے متعلق علم کامل کا ماننا
ضروری ہے ۔ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ اور کوئی انسان خدا کے دیئے
ہوئے علم کے بغیر کچھ نہیں حاصل کر سکتا۔ پس انسان سمجھے جو کچھ اسے حاصل ہونا ہے۔ خدا ہی
سے حاصل ہونا ہے۔ آگے فرمایا وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ اس کی کرسی ساری
زمین اور آسمانوں پر چھا گئی۔ کرسی وہ مقام ہوتا ہے جہاں بیٹھ کر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ مطلب
یہ کہ ہر ذرہ جو حرکت کرتا ہے خدا کے تصرف کے ماتحت کرتا ہے۔ اس کے مانے بغیر بھی توحید
کامل نہیں ہو سکتی۔ آگے فرمایا وَ لا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وہ جو حفاظت کر رہا ہے اس میں کبھی ناغہ
نہیں ہوتا ہمیشہ جاری رہے گی۔ وَهُوَ الْعَلِيُّ باوجود اس کے کہ ہر ذرہ ذرہ سے اس کی قدرت
ظاہر ہو رہی ہے، وہ اتنا بلند ہے کہ کوئی خود بخود اس کی کنبہ تک نہیں پہنچ سکتا ۔ العَظِیم مگر
وہ بلندی پر ہی نہیں کہ کوئی اس کی گندہ تک نہ پہنچ سکے بلکہ وہ عظیم بھی ہے۔ قدرتوں کے ظہور
سے اتنا روشن ہے کہ ہر شخص جو کوشش کرے اسے پا سکتا ہے۔ ہر شخص بڑی جلدی اس تک
پہنچ سکتا اور اس کا وصال حاصل کر سکتا ہے۔
پس بتایا کہ توحید کامل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے کامل اتحاد اور وصال ہو جائے۔ جب کوئی
خدا کو پالے اس وقت اسے توحید کامل حاصل ہو گئی۔ گویا اتصال کا نام ہی توحید ہے۔
الله
یہ وہ توحید ہے جو رسول کریم میں سلیم نے پیش کی ہے کہ اس دنیا میں خدا سے ایسا وصل
ہو جائے کہ انسان کا اپنا وجو د مٹ جائے اور خدا ہی خدا باقی رہے۔
توحید کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کو ایک بتانا اور ایک قرار دینا، یعنی اپنی زبان کے اقرار کے
علاوہ اپنے عمل سے بھی یہ ثابت کرنا کہ خدا ہی خدا ہے اور کچھ نہیں اگر خدا تعالیٰ کی مرضی سے
انسان کی مرضی مطابقت نہیں رکھتی، اگر خدا تعالیٰ کے ارادوں سے انسان کے ارادے نہیں
ملتے تو وہ توحید کا سچا اقرار نہیں کرتا۔ اصل توحید یہ ہے کہ انسان اپنے وجود کو مٹا کر دکھاوے
کہ خدا تعالی ہی کی مرضی دنیا میں چلتی ہے۔
پھر رسول کریم میں السلام نے دلائل سے شرک کا رد فرمایا ہے۔ آپ نے شرک کے رو
میں ایک دلیل یہ دی کہ کوئی چیز دنیا کی ایسی نہیں جو کسی دوسری چیز کی محتاج نہ ہو ۔ ہر ایک چیز
دوسری کی محتاج ہے۔ آسمان سے پانی برستا ہے، اس کا تعلق سورج سے ہے۔ گرمی پانی کو
بخارات بنا کر اُڑاتی ہے اور اس طرح بادل بنتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کی گردش کا تعلق ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۶
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
اسی طرح ہر چیز کا ایک سلسلہ چلتا ہے۔ دہلی میں ایک بزرگ گزرے ہیں ان کے متعلق بیان کیا
جاتا ہے انہوں نے اپنے ایک شاگرد سے پوچھا میاں تمہیں لڈو کھانا آتا ا ہے۔ ہے۔ ا اس نے کہا یہ
کونسی مشکل بات ہے۔ لڈو اُٹھایا اور منہ میں ڈال لیا۔ انہوں نے فرمایا۔ نہیں یہ کھانے کا
طریق نہیں ، کسی دن لڈو آئے تو تمہیں بتائیں گے کس طرح کھانا چاہئے ۔ ایک دن کسی نے لڈو
لا کر پیش کئے تو انہوں نے شاگرد کو بلا کر پاس بٹھا لیا اور ایک لڈو اٹھا کر رومال پر رکھ لیا۔ اس
سے ایک تھوڑا سا ٹکڑا تو ڑا اور کہنا شروع کیا۔ میاں غلام علی ( یہ ان کے شاگرد کا نام تھا) تمہیں
پتہ ہے اس لڈو کی تیاری کیلئے خدا تعالیٰ نے کتنے سامان پیدا کئے ۔ اس میں گھی پڑا پڑا میٹھا پڑا میدا
پڑا اور کتنی چیزیں پڑیں۔ پھر ان چیزوں کی تیاری میں کتنے سامان کئے گئے اور یہ سب کچھ اس
لئے کیا گیا کہ مظہر جان جانان ایک لڈو کھائے ۔ آگے ان کی تشریح کرنی شروع کر دی۔ ساتھ
ساتھ ہر بات پر محویت میں سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللہ کہتے جاتے تھے۔ اس میں ظہر سے
عصر کی نماز کا وقت ہو گیا اور اٹھ کر نماز پڑھنے چلے گئے۔
غرض کوئی چیز دنیا کی ایسی نہیں جو خود بخود بغیر کسی دوسری چیز کے سہارے کے قائم ہو۔
ہر ایک کا ایک سلسلہ چلتا ہے۔ ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے لئے بیسیوں سامان پہلے سے
موجود ہوتے ہیں۔ اگر بچہ پیدا کرنے والا کوئی اور خدا ہو اور اس کی ضروریات پیدا کرنے والا
کوئی اور تو پھر بچہ کے لئے اس کی ضروریات کا کس طرح انتظام ہوتا۔ بچہ کی پیدائش سے بھی
پہلے اس کی ضروریات کا انتظام موجود ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی خدا ہے جو بچہ کو
پیدا کرنے والا اور اس کے لئے انتظام کرنے والا ہے۔ اسی طرح سب جگہ ایک ہی انتظام اور
ایک ہی قانون جاری ہے۔ جو خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتا ہے۔ اور بھی بیسیوں دلائل
ہیں۔ لیکن انہیں میں اس وقت چھوڑتا ہوں۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم میں ہم نے توحید کی اشاعت کے لئے کیا کیا۔ اس
کے لئے بھی صرف ایک بات پیش کرتا ہوں۔ آپ سے لوگوں کی ساری دشمنی توحید ہی کے
پھیلانے کی وجہ سے تھی۔ ایک دفعہ کفار نے آپ کو کہلا بھیجا اگر مال چاہتے ہو تو ہم تمہیں مال
جمع کر دیتے ہیں ، اگر حکومت چاہتے ہو تو تمہیں اپنا حاکم ماننے کے لئے تیار ہیں، اگر خوبصورت
عورت چاہتے ہو تو سارے عرب میں سے خوبصورت عورت پیش کرنے کے لئے تیار ہیں اور
اگر دماغ خراب ہو گیا ہے تو اس کا علاج کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ، مگر تم ہمارے بتوں کے

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۷
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
خلاف کچھ نہ کہو۔ جب یہ پیغام ایک رئیس نے آپ کو پہنچایا تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے
کہ میری بے نفس خدمت کی ان لوگوں نے کیا قیمت ڈالی ہے۔ اور جواب میں فرمایا اگر سورج
کو میرے دائیں رکھ دو اور چاند کو بائیں اور کہو تو حید چھوڑ دوں تو یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ پیغام
لانے والا آر آپ کا بڑا سخت دشمن تھا۔ مگر آپ کا جواب سن کر اس پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے جا کر
اپنے ساتھیوں سے کہا میں نے جو باتیں اس کے منہ سے سنی ہیں ان کی وجہ سے کہتا ہوں اس
کی مخالفت چھوڑ دو ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔
غرض آپ کو دشمنوں کی طرف سے تمام تکلیفیں توحید کی اشاعت کی وجہ سے دی
گئیں۔ آپ کو مارا جاتا کتے اور لڑکے آپ کے پیچھے ڈالے جاتے۔ ایک دفعہ آپ طائف گئے
تو وہاں کے لوگوں نے اس قدر مارا کہ آپ سر سے لے کر پاؤں تک لہولہان ہو گئے۔ آپ
تکلیف کی وجہ سے گر پڑتے لیکن جب اٹھتے تو وہ لوگ پھر آپ پر پتھر پھینکتے ۔ ایسی حالت میں بھی
آپ کے منہ منہ ۔ سے ہی نکلتا خدایا ان لوگوں کو کو معاف کر دے کہ یہ حقیقت سے بے خبر ہیں۔ ان
تمام حالات میں سے گذرتے زرتے ہوئے آ۔ آپ نے توحید کی تبلیغ کو نہیں چھوڑا اور یہی کہتے رہے کہ
خواہ یہ کچھ کریں میں توحید کی تبلیغ نہیں چھوڑ سکتا۔ پھر جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو
اس وقت بھی یہی کہتے فوت ہوئے۔ میرے بعد شرک نہ کرنا اور میں تو سمجھتا ہوں رسول کریم
می کی پیدائش کے وقت بھی خدا تعالیٰ نے اپنی توحید کا ثبوت آپ کے والد کو قبل
از ولادت اور والدہ کو جلد بعد از ولادت فوت کر کے دیا۔ آپ کی بے کسی کی اپن کسی کی ابتداء اور
شاندار انجام خود خدا تعالیٰ کی توحید کا بڑا ثبوت تھا۔
اب میں مضمون کا دوسرا حصہ بیان کرتا ہوں جو یہ ہے کہ رسول کریم میں ہم نے
دوسری قوموں سے کیا سلوک کیا اور ان کے متعلق کیا تعلیم دی۔ رسول کریم میں ہم نے
نہایت واضح طور پر یہ تعلیم دی ہے۔ کہ کسی کی خوبی کا انکار نہیں کرنا چاہئے اور یہ بھی کہ ہر
مذہب میں کچھ نہ کچھ خوبیاں ہیں جن کا انکار کرنا ظلم ہے۔ چنانچہ قرآن میں آتا ہے وَقَالَتِ
الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرُى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْ وَهُمْ
يَتْلُونَ الْكِتَبَ - ال فرمایا کیسے ظلم کی بات ہے ، عیسائی کہتے ہیں یہودیوں میں کوئی خوبی نہیں
اور یہودی کہتے ہیں عیسائیوں میں کوئی خوبی نہیں، حالانکہ دونوں ایک ہی کتاب پڑھنے والے
ہیں۔ کیا اس میں کوئی بھی خوبی نہیں۔ تو رسول کریم ملی ایم نے یہ تعلیم دی کہ دوسروں کی

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۸
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
خوبی کو تسلیم کرنا چاہئے۔ جو شخص کہتا ہے کہ دوسرے مذاہب میں کوئی خوبی نہیں، وہ غلطی کرتا
ہے۔ رسول کریم میں اللہ نے یہ ایسی اعلیٰ تعلیم دی ہے کہ اس کے ذریعہ تمام اقوام کے دل رکھ
لئے ہیں۔ کسی کے مذہب کے متعلق یہ کہنا کہ اس میں کوئی بھی خوبی نہیں اس مذہب کے
پیروؤں کے لئے بہت تکلیف دہ بات ہے۔ اس کے متعلق رسول کریم مسلم نے یہ اصل پیش
کیا ہے کہ ہر قوم کی خوبی تسلیم کرو۔ اس طرح آپ نے تمام قوموں پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔
دوم:۔ آپ نے فرمایا کسی مذہب کے افراد کے متعلق یہ نہ کہو کہ وہ اپنے مذہب کو فریب سے
مانتے ہیں۔ باوجود اس کے کہ پہلے مذاہب بگڑ چکے ہیں تاہم ان کے ماننے والوں میں سے اکثر
انہیں دل سے سچا سمجھتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں بعض یہود اور نصاری کی تعریف آئی ہے۔
یہودیوں کے متعلق آتا ہے ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ اگر انہیں پہاڑ کے برابر بھی سونا دے
دو تو وہ اس میں خیانت نہ کریں گے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے۔ یہودیوں میں ایسے لوگ تھے جو
اپنے مذہب کو سچا سمجھ کر مانتے تھے ۔ آج کل مسلمانوں میں بھی یہ نقص پیدا ہو گیا ہے کہ وہ
سمجھتے ہیں دیگر مذاہب کے لوگ اپنے اپنے مذاہب کو جھوٹا سمجھتے ہیں اور باوجود اس کے ان کو
نہیں چھوڑتے۔ حالانکہ ہندوؤں ، عیسائیوں، یہودیوں میں سے 99 فی صدی ایسے ہیں جو اپنے
مذہب کو سچا سمجھ کر مانتے ہیں۔
اسی طرح عیسائیوں کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ ان میں ایسے لوگ ہیں جو خدا
کا ذکر سن کر رونے لگ جاتے ہیں ، خشیت سے ان کے دل بھر جاتے ہیں۔ کیا ایسے لوگ اپنے
مذہب کو فریب سے ماننے والے ہو سکتے ہیں۔ یہ تعلیم دے کر رسول کریم میں ہم نے دیگر
مذاہب کے لوگوں کے احساسات کا ادب اور احترام کرنا سکھایا ہے۔
تیسری تعلیم رسول کریم میں ہم نے یہ دی ہے کہ آپ نے حکم دیا سب قوموں کے
متعلق تسلیم کرو کہ ان میں انبیاء آئے۔ اس بات پر اجمالی طور پر ایمان لاؤ کہ سب اقوام میں نبی
آئے۔
اس طرح آپ نے انٹر نیشنل لاء (INTERNATIONAL LAW) کو مذہب میں
جاری کر دیا۔ گزشتہ جنگ کے دوران میں روس کی حکومت میں تبدیلی ہو گئی جس پر باقی
حکومتیں اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں۔ روسی اس کے لئے منتیں کرتے ہیں مگر ان کی شنوائی
نہیں ہوتی۔ بعض لوگ کہیں گے دوسری حکومتوں کے تسلیم کر لینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۷۹
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
روسی اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ بات یہ ہے اس میں بہت بڑے فائدے ہوتے ہیں۔
جس حکومت کو دوسری حکومتیں تسلیم کر لیں ، اسے بین الاقوامی قانون کے فوائد حاصل ہونے
لگ جاتے ہیں۔ رسول کریم میں تعلیم وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے تمام مذاہب کے حقوق کو
تسلیم کیا اور یہ قرار دیا کہ سب مذاہب خدا کی طرف سے ہیں۔ ان مذاہب کی غلط باتوں سے
اختلاف بھی کیا ان کا مقابلہ بھی کیا مگر ان کے ماننے والوں کے احساسات کا احترام کیا اور ان کے
حقوق قائم کئے۔ یہ بہت بڑا حق تھا جو رسول کریم ملی ا ہم نے دوسرے مذاہب کے ماننے والوں
کو دیا۔
ہے
کوچه
چوتھی تعلیم آپ نے یہ دی کہ جب کسی قسم کی بحث ہو تو گالیوں پر نہ اُتر آؤ۔ چنانچہ آتا
بِ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ - جب
دوسری قوموں سے جھگڑا ہو تو وہ ہستیاں جنہیں تم نہیں مانتے، خواہ انہیں خدا کے مقابلہ میں
پیش کیا جاتا ہو ۔ انہیں تم برا نہ کہو، ورنہ وہ بھی اس خدا کو گالیاں دیں گے جسے تم مانتے ہو ۔
اس طرح رسول کریم السلام نے سخت کلامی سے روکا ہے۔
پانچویں بات آپ نے یہ فرمائی کہ مذہب کے اختلاف کی وجہ سے کسی قوم پر حملہ نہیں
کرنا چاہئے۔ رسول کریم میں سے پہلے سمجھا جاتا تھا جس قوم سے مذہبی اختلاف ہو اس پر
حملہ کر کے اس کو تباہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ لیکن رسول کریم میں ہم نے اس کے خلاف حکم
دیا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ فرمایا - وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ
يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ، تم جنگ کر سکتے ہو ۔ مگر انہی سے جو تم پر حملہ آور ہوں۔ مذہب
کے اختلاف کی وجہ سے کبھی کسی پر حملہ نہ کرنا۔
اسی طرح رسول کریم صلی ا ہم نے غیر مسلموں کو خریت عمیر عطا کی کہ خواہ کسی کا کوئی
مذہب ہو اس وجہ سے کسی کو حق نہیں کہ اسے مارے یا نقصان پہنچائے۔
چھٹا سلوک آپ نے یہ کیا کہ تمام دنیا کے لئے ہدا ہدایت کا رستہ کھول دیا۔ پہلے کہا جاتا تھا
کہ ہدایت صرف ہماری قوم کے لئے ہے ۔ مگر رسول کریم میں ہم نے سب کے لئے ہدایت کا
دروازہ کھول دیا اور اپنی قوم اور دوسری قوموں میں کوئی فرق نہیں رکھا چنانچہ فرمایا ۔ انی
رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - 2 میں دنیا کی سب اقوام کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں، سب
کو ہدایت کا رستہ دکھا سکتا ہوں۔
XXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۸۰
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
ساتواں حق غیر مسلم اقوام کا یہ قرار دیا کہ فرمایا عہد وہی قائم نہیں رکھنا چاہئے جو اپنی قوم
کے اندر ہوا ہو بلکہ خواہ کسی قوم سے عہد ہو اسے قائم رکھنا چاہئے۔ لوگوں کو یہ بہت بڑی
غلطی لگی ہوتی ہے اور اس غلطی میں وہ مسلمان بھی مبتلا ہو گئے ہیں جو قرآن کریم پر تدبیر نہیں
کرتے کہ غیروں سے جو عہد ہو اسے توڑ دینا کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ مگر رسول کریم
میں ہم نے اس کے خلاف حکم دیا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَإِمَّا تَخَا فَنَّ مِنْ
قَوْمٍ خِيَانَةً فَا نَبِذُ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ ملا کہ اگر کوئی قوم عہد توڑ دے تو اسے بتا دینا چاہئے
کہ تم نے عہد توڑ دیا ہے اب ہم پر بھی عہد کی پابندی نہیں، یونہی اس پر حملہ نہیں کر دینا
چاہئے۔ چنانچہ ابو سفیان جب مکہ سے آیا اور آکر اس نے کہا اب میں نئے سرے سے عہد کرتا
ہوں، تو اس موقع پر اگر رسول کریم میں یہ خاموش رہتے تو اچانک حملہ کر سکتے تھے۔ مگر آپ
نے فرمایا ۔ ابو سفیان تم نے یہ اعلان کیا ہے ، میں نے نہیں کیا اور اس طرح بتا دیا کہ ہم حملہ
کریں گے۔ اس کے مقابلہ میں آر میں آج کل کیا ہوتا ہے یہ کہ جب کسی پر حملہ کرنا ہوتا ہے تو اس
قسم کے اعلان کئے جاتے ہیں کہ فلاں حکومت سے ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ پیچھے اٹلی
نے جب ترکی پر حملہ کیا تو اس حملہ سے تین دن قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے
آج کل ایسے اچھے تعلقات ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ یہ اس لئے تھا تاکہ ترکی بالکل
غافل رہے۔ مگر ابو سفیان نے جب اعلان کیا اس وقت رسول کریم میں یہ خاموش رہتے تو
آپ پر کوئی ذمہ داری عائد نہ ہوتی تھی۔ مگر آپ خاموش نہ رہے اور فرما دیا یہ تمہارا اعلان
ہے ، ہمارا نہیں۔ اس طرح ان کو بتا دیا کہ ہم حملہ کریں گے۔
بات
آٹھویں آپ نے یہ تعلیم دی کہ مسلم اور غیر مسلم کے تمدنی حقوق ایک قرار دیئے۔ یہ
صرف رسول کریم میں ہم نے قائم کی جو آپ سے پہلے نہ تھی۔ یہودیوں کو یہ حکم تھا کہ تم
اپنے بھائیوں یعنی یہودیوں سے سود نہ لو دوسروں سے لے لیا کرو۔ مگر رسول کریم ملی ہم نے
فرمایا سود نہ یہودیوں سے لو نہ عیسائیوں سے نہ مسلمانوں سے ، غرض کسی سے بھی سود نہ لو۔
سب سے ایک سلوک کرنے کا حکم دیا۔ اس طرح رسول کریم میں نے تمدنی سلوک کے
بارے میں مسلم اور غیر مسلم کو ایک قرار دیا۔
نویں تعلیم یہ دی کہ غلاموں کی آزادی میں بھی مسلم اور غیر مسلم کا امتیاز نہیں رکھا۔ کہا
جائے گا قرآن میں مسلمان غلام آزاد کرنے کا حکم آتا ہے۔ مگر یہ حکم اس موقع کے لئے ہے
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۸۱
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
جہاں مسلمانوں کو نقصان اور صدمہ پہنچا ہو، ورنہ عام طور پر سب غلاموں کی آزادی کا آپ
نے حکم دیا۔ جنگ حنین کے موقع پر سینکڑوں غلام جو پکڑے آئے، باوجود اس کے کہ وہ دشمن
تھے انہیں آپ نے آزاد کر دیا۔
دسویں تعلیم غیر مسلموں کے متعلق آپ نے یہ دی کہ جہاں اسلامی حکومت ہو ومت ہو، وہاں
مسلمانوں پر زیادہ بوجھ رکھا جائے اور دوسروں پر کم۔ (۱) مسلمان لڑائی میں شامل ہوں۔ (۲)
عشر یعنی دسواں حصہ پیداوار کا دیں۔ (۳) زکوۃ دیں۔ یعنی جمع مال کا حصہ دیں۔ یہ خدمات
مسلمانوں کے لئے رکھی گئیں اور غیر مسلموں کے لئے اڑھائی روپیہ کے قریب فی کس ٹیکس
رکھا جو مسلمانوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ اور پھر اسی وجہ سے مسلمانوں پر ان کی حفاظت کی
ذمہ داری رکھی گئی ہے۔ آج کل یورپ میں دس دس روپیہ فی کس ٹیکس لگا ہوا ہے اور بعض
ممالک میں اس سے بھی زیادہ ہے۔ مگر رسول کریم لیلی نے مسلمانوں کے لئے زیادہ ٹیکس
رکھا اور جنگی خدمات بھی ان کا فرض قرار دیا۔ لیکن دوسروں کے لئے ٹیکس بھی کم رکھا اور
جنگی خدمات سے بھی آزاد کر دیا۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم میں ہم نے غیر مذاہب کے انسانوں کے متعلق اپنا
عمل کیا رکھا۔ اس کے لئے دو تین مثالیں پیش کرتا ہوں کیونکہ وقت تنگ ہو رہا ہے۔
پہلی مثال یہ ہے کہ رسول کریم میں ہم نے غیر قوم کے نیک انسانوں کا عملاً احترام کیا۔
لکھا ہے طی قوم سے جب جنگ ہوئی تو کچھ مشرک بطور قیدی پکڑے آئے۔ ان میں حاتم طائی
کی بیٹی بھی تھی۔ اس نے رسول کریم میں ہم سے کہا آپ جانتے ہیں میں کس کی بیٹی ہوں۔
آپ نے فرمایا کس کی بیٹی ہو ؟ اس نے کہا میں اس شخص کی بیٹی ہوں جو مصیبتوں کے وقت
لوگوں کے کام آیا کرتا تھا۔ یعنی حاتم کی۔ وہ مسلمان نہ تھا لیکن چونکہ لوگوں سے اچھا سلوک
کرتا تھا اس لئے اس کی وجہ سے اس اس کی بیٹی کو رسول کریم صلی اللہ نے آزاد آزاد کر دیا۔ اس کا بھائی
گرفتاری کے خوف سے بھاگا پھرتا تھا۔ آپ نے اُسی وقت اُسے روپیہ اور سواری دے کر کہا جا
کر بھائی کو لے آؤ۔ وہ گئی اور اُسے لے آئی۔ اس پر اس سلوک کا ایسا اثر ہوا کہ وہ مسلمان ہو
گیا۔
کا
اس سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ملی سلیم نے عملی طور پر غیر مذاہب کے لوگوں کی
خوبیوں کا اعتراف کیا اور اس وجہ سے اچھا سلوک کیا۔

انوار العلوم جلد ۱۰
الله
۵۸۲
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
دو سری مثال نصاری نجران کا واقعہ پیش کرتا ہوں۔ نجران کے نصاری رسول کریم
سلم سے بحث کے لئے آئے۔ انہوں نے ایسے رنگ میں بحث کی کہ تاریخوں میں آتا ہے
بے ادبی سے گفتگو کرتے رہے ۔ جب گفتگو کرتے کرتے اٹھ کر اس کر اس لئے جانے لگے کہ ان کی
نماز کا وقت آگیا تھا تو رسول کریم میم نے فرمایا یہیں نماز ادا کر لو۔ چنانچہ انہوں نے مسجد میں
ہی اپنی صلیبیں نکالیں اور انہیں سامنے رکھ کر عبادت کرلی۔ لالہ
آج دیکھو کس طرح مسجدوں اور مندروں کے متعلق لڑائیاں ہوتی ہیں۔ مگر رسول کریم
میں نے عیسائیوں سے کہا کہ مسجد میں اپنے طریق سے عبادت کر لو۔ رسول کریم میں کے
اسی اسوہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اعلان کیا تھا کہ لنڈن کی مسجد میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو
بھی آزادی کے ساتھ آنے کی اجازت ہے مگر بعض مسلمانوں نے اس بات کو پیش کر کے کہا یہ
مسجد نہیں دھر مسالہ ہے۔
الله الحمد
غرض یہ عملی سلوک ہے غیر اقوام سے رسول کریم میں کا۔ کون کہہ سکتا ہے کہ
رسول کریم میں ہم لوگوں کی جانیں لینے کے لئے اور ان پر ظلم کرنے کے لئے آئے تھے۔ جو
جانیں لینے کے لئے آیا کرتا ہے کیا وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی مسجد میں صلیبیں پوجنے کی
اجازت دے سکتا ہے۔ اور مسجد بھی وہ جس کے متعلق آپ نے آخِرًا لمَسَاجِدِ لا، فرمایا
اور جس میں نماز پڑھنے پر دیگر مساجد کی نسبت بہت زیادہ ثواب رکھا گیا ہے۔ اس مسجد میں خدا
تعالٰی کے نبی کی موجودگی میں اور اس نبی کی موجودگی میں جو خدا تعالیٰ کی توحید قائم کرنے کے
لئے آیا۔ نصاری صلیبیں رکھ کر عبادت کرتے ہیں اور آپ فرماتے ہیں کیا حرج ہے بے شک کر
لو۔ آج بڑے بڑے حوصلہ والوں کی بھی اتنی جرات نہیں کہ اپنی عبادت گاہوں میں غیر مذاہب
کے لوگوں کو عبادت کرنے دیں۔
تیسری مثال یہ ہے کہ آپ ہمسائیوں سے خواہ وہ کسی مذہب کے ہوں اچھا سلوک کرنے
کا حکم دیتے اور اس کے متعلق اتنا زور دیتے کہ صحابہ ہر وقت اس کی پابندی یا د رکھتے ۔ لکھا ہے
کہ ابن عباس ایک دفعہ گھر میں آئے۔ انہوں نے دیکھا کہیں سے ان کے ہاں گوشت آیا ہے۔
انہوں نے گھر والوں سے پوچھا اپنے ہمسائے یہودی کو گوشت بھیجا ہے یا نہیں۔ آپ نے اس
بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ گھر والوں نے کہا آپ اس طرح کیوں کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا
رسول کریم میم سے میں نے سنا ہے جبرائیل نے اتنی دفعہ ہمسایہ کے حق کی تاکید کی کہ میں

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۸۳
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
نے سمجھا اسے وراثت میں شریک کر دیا جائے گا۔
یہ عملی سلوک تھا رسول کریم میں کا جو آپ نے غیر مذاہب کے لوگوں سے روا
رکھا۔ آپ لوگوں کے احساسات کا بھی بے حد خیال رکھتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت ابو بکر کے
سامنے کسی یہودی نے کہا موسیٰ کی قسم جسے خدا نے سب نبیوں پر فضیلت دی۔ اس پر
حضرت ابو بکر نے اسے طمانچہ مار دیا۔ جب یہ معاملہ رسول کریم میں ایم کے پاس آیا تو آپ
نے حضرت ابو بکر جیسے انسان کو زجر کی۔ غور کرو مسلمانوں کی حکومت ہے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر حضرت موسیٰ کو ایک یہودی فضیلت دیتا ہے اور ایسے طرز سے کلام کرتا ہے کہ
حضرت ابو بکر جیسے نرم دل انسان کو بھی غصہ آجاتا ہے اور وہ اسے طمانچہ مار بیٹھتا ہے مگر رسول
کریم میں ہم اسے ڈانٹتے ہیں اور فرماتے ہیں کیوں تم نے ایسا کیا۔ اسے حق ہے جو چاہے عقیدہ
رکھے۔
سے
چوتھی مثال فتح خیبر کے موقع پر ایک یہودی عورت نے آپ کی دعوت کی اور اس نے
گوشت میں زہر ملا دیا۔ جب آ۔ ملا دیا ۔ جب آپ کے سامنے رکھا گیا تو ایک صحابی کبشر نے اس میں سے کھالیا۔
مگر آپ آپ کو کو الہاماً معلوم ہو گیا۔ اس لئے آپ آپ نے نے لقمہ اٹھا کر پھر رکھ دیا۔ آپ نے اس عورت
کہا آپ کو کس نے بتلا دیا۔ آپ نے ایک ہڈی پوچھا کہ اس کھانے میں تو زہر ہے۔ اس نے کہا آپ کو
کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس نے۔ یہو دن نے نے کہا میں نے اس لئے زہر ملایا تھا تھا کہ اگر آپ
خدا کے سچے نبی ہیں تو آپ کو یہ بات معلوم ہو جائے گی۔ اگر جھوٹے ہیں تو دنیا کو آپ کے وجود
سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ آپ نے یہ سن کر فرمایا اسے کچھ نہ کہو۔ حالانکہ وہ صحابی بشر
فوت ہو گئے۔ آپ کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والا صحابی فوت ہو گیا مگر آپ نے عورت
ہونے کی وجہ سے اُسے چھوڑ چھوڑ دیا۔ حالانکہ اس نے آ۔ آپ کی اور آپ کے مخلص صحابہ کی جان
لینے کی کوشش کی تھی اور اس طرح اسلام کو بیخ و بن سے اکھیڑنا چاہا تھا۔ یہ کتنا بڑا سلوک تھا۔
پانچویں مثال جب آپ جنگ کے لئے جاتے تو حکم دیتے کسی قوم کی عبادت گاہیں نہ
گرائی جائیں۔ ان کے مذہبی پیشواؤں کو نہ مارا جائے۔ عورتوں پر اور بوڑھوں ، بچوں پر حملہ
نہ کیا جائے۔ رسول کریم مسلم کے زمانہ سے پہلے یہ رواج تھا کہ پادریوں اور صوفیوں کو مار
ڈالا جاتا تھا۔ رسول کریم ملا ہم نے اس سے روک دیا۔ اگر آپ دیگر مذاہب کے ایسے دشمن
ہوتے جیسے مخالفین آپ کو قرار دیتے ہیں تو کیا آپ یہ حکم دیتے کہ ان مذاہب کے راہ نماؤں کو

آج 10 میں سے 10 باقی