تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 11)
انوار العلوم جلد !!
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی گیارہویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی
ستمبر ۱۹۲۹ء سے دسمبر ۱۹۳۰ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(1) مسئلہ ذبیحہ گائے
قادیان کے احمدی اور دوسرے مسلمان اپنی ضرورت کیلئے عید اور دوسرے مواقع پر
گائے ذبح کیا کرتے تھے۔ جب یہاں حکومت کی طرف سے سمال ٹاؤن کمیٹی قائم ہو گئی تو اس کام
کو ایک باضابطہ شکل دینے کیلئے کمیٹی کی معرفت مذبح خانہ بنانے کیلئے درخواست دی گئی۔ چنانچہ
ڈپٹی کمشنر صاحب کی منظوری کے بعد بھینی متصل قادیان میں منظور شدہ جگہ پر مذبح تعمیر کیا گیا۔
جب اس میں باقاعدہ کام شروع ہوا تو قادیان کے بعض ہندوؤں اور سکھوں نے ارد گرد کے
سادہ مزاج دیہاتی سکھوں کو اس کے خلاف اکسانا اور بھڑکانا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں
۷۔ اگست ۱۹۲۹ء کو شوریدہ سکھوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا اور انہوں نے مذبح خانہ مسمار کر
دیا۔ پھر انہی فتنہ پرداز عناصر نے سکھوں کو آلہ کار بنا کر ڈپٹی کمشنر صاحب کی اجازت کے خلاف
کمشنر صاحب کے پاس اپیل دائر کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مرعوب ہو کر مدیح کا لائسنس منسوخ کر
دیا۔
مذبح کے متعلق جب یہ فتنہ برپا کیا گیا اُس وقت حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سرینگر میں
قیام پذیر تھے۔ وہاں حضور کو جب ان حالات کا علم ہوا تو آپ نے سرینگر سے ہی ۹ ستمبر ۱۹۲۹ء
کو یہ مفصل خط ہندو، سکھ اور مسلمان لیڈروں کے نام تحریر فرمایا جو روزنامہ الفضل
انوار العلوم جلد !!
۲۰ ستمبر ۱۹۲۹ء میں شائع ہوا۔
۲
تعارف کتب
شروع میں حضور نے قادیان کے مختصر تاریخی حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ قصبہ
میرے آباؤ اجداد کا آباد کردہ ہے۔ یہاں کی ساری زرعی زمین کے مالک ہم ہیں۔ غیر مسلم
بطور مزارع یا غیر مالکان یہاں آباد ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے بھی ان کی تعداد بہت تھوڑی
ہے۔ اس کے باوجود ہم ہمیشہ ان کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔ مسلمان آبادی کی
ضرورت اور خواہش کے باوجود لمبا عرصہ میں نے صرف غیر مسلم لوگوں کے احساسات کا خیال
کرتے ہوئے مذبح کی اجازت نہ دی۔ لیکن اب جب کہ اقتصادی حالات کے لحاظ سے ضرورت
شدت اختیار کر گئی تو میں نے مریج کے لئے درخواست کی اجازت دے دی۔ چنانچہ سب قانونی
تقاضے پورے کرنے کے بعد کمیٹی نے مذبح خانہ بنوایا جسے انتہائی ظالمانہ طریق پر مسمار کر دیا گیا
اور اس طرح ہمارے جذبات اور وقار کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ حضور نے غیر مسلم لیڈروں کو
مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرمایا:۔
ان حالات کو آپ کے سامنے پیش کر کے میں آپ سے چاہتا ہوں کہ آپ
کے نزدیک اگر کوئی ایسی راہ ہے کہ مسلمان اپنی ضروری غذا کو بھی حاصل کر سکیں
اور ان کی مذہبی اور اخلاقی حالت بھی درست رہے اور ان کے ہمسایوں کے جذبات
بھی ناواجب طور پر زخمی نہ ہوں تو آپ مجھے اس سے مطلع کریں میں ہر معقول تجویز
پر غور کرنے اور اس پر عمل کرنے کیلئے تیار ہوں"
حضور نے اس مسئلہ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنی ضرورت اور قانون کے
لحاظ سے مذبح خانہ بنانا ہمارا حق ہے۔ ہم اسے آج نہیں تو کل لے کے رہیں گے سوال صرف یہ
ہے کہ جو فتنہ برپا کیا جا رہا ہے اس کا اثر ہندوستان کی تین قوموں پر کیا پڑے گا۔ اس کے ازالہ
کی صورت ہونی چاہئے تاکہ سب لوگ یہاں امن و امان اور محبت و پیار سے رہ سکیں۔
(۲) ہدایت کے متلاشی کو کیا کرنا چاہئے
کشمیر میں کچھ عرصہ قیام کے بعد سرینگر سے واپس آتے ہوئے حضور ایک دن کے لئے
جموں میں ٹھہرے۔ احباب جماعت نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ۳۰ ستمبر ۱۹۲۹ء کو
انوار العلوم جلد
تعارف کتب
حضور کی تقریر کا انتظام کیا۔ غیر از جماعت احباب کثرت سے تشریف لائے۔ حسب موقع حضور
نے ایک اہم تبلیغی تقریر فرمائی جس میں طالبانِ حق کو توجہ دلائی کہ وہ سچے مذہب اور
کچی جماعت کی تلاش میں خدا تعالیٰ سے بذریعہ دعا راہنمائی حاصل کریں۔ آپ نے فرمایا میرے
نزدیک بهترین ذریعہ سچائی طلب کرنے کا کا یہ ہے کہ انسان خدا تعالی کی طرف متوجہ ہو کر دعا
کرے کہ میں بچے مذہب کو تلاش کر کے صرف تیری خاطر ماننا چاہتا ہوں اس لئے تو ہی مجھے سچے
مذہب کا علم دے۔ جب کوئی یہ طریق اختیار کرے گا تو ضرور خدا اس کی راہنمائی کرے گا۔
اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے
فرمایا :
حضرت مرزا صاحب نے دعویٰ کیا کہ مجھے خدا تعالٰی نے اس غرض کیلئے
مبعوث فرمایا ہے۔ میں مسیح موعود ہوں اور خدا کی طرف سے مامور و مرسل ہوں۔
میرا کام یہ ہو گا کہ میں اسلام کو دنیا میں قائم کروں اور غیر مذاہب کے حملوں سے
اسے بچاؤں۔ اعتراضات کا قلع قمع کروں اور حقیقت اسلام پیش کروں۔"
حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کام احسن طریق پر پورا کر دیا
مخالفین اسلام کے سب اعتراضات کا مسکت جواب دیا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کر کے اسے
سب ادیان پر غالب کرد کر دکھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دشمنوں کا یہ الزام کہ آپ نے
بزورِ شمشیر اپنا دین پھیلایا کی پُر زور تردید کی اور ثابت کیا کہ آپ کا دین آپ کی اعلیٰ
قوتِ قدسیہ کی وجہ سے پھیلا۔ فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے آپ کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا ادنی غلام قرار دیا ہے۔ آپ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت میں
سرشار تھے۔ آپ نے فرمایا :۔
بعد
از خدا
بعشق محمد مخترم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
آخر میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے پھر سامعین کو نصیحت فرمائی کہ وہ ہدایت کیلئے
بذریعہ مخلصانہ دعا خدا تعالٰی سے راہنمائی حاصل کریں۔
تعارف کتب
انوار العلوم جلد !!
(۳) مذبح قادیان
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کشمیر کے سفر کے بعد جب واپس قادیان تشریف لائے تو مقامی
جماعت احمدیہ نے حضور کو خوش آمدید کہنے کیلئے یکم اکتوبر ۱۹۲۹ء کو ایک تقریب منعقد کی اور
آپ کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا۔ اس میں دیگر باتوں کے علاوہ انہدام مدیح کا بھی ذکر
تھا۔ اس ایڈریس کے جواب میں حضور نے یہ تقریر ارشاد فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ دنیا جانتی
ہے کہ ہم امن اور آشتی قائم رکھنے کیلئے ہر قسم کی کوشش کرتے ہیں حتی کہ لوگوں کے طعنے سن
کر بھی اشتعال سے بچتے ہیں لیکن ایک بات میں اپنے دوستوں کو بھی اور دوسرے لوگوں کو بھی
بتا دینا چاہتا ہوں کہ مومن اگر ایک وقت دینی نرمی آشتی اور صلح جوئی کی خاطر قربانی کرتا ہے تو
دوسرے وقت جب کہ اس کی آزمائش اور امتحان کو آخری حد تک پہنچا دیا جاتا ہے تو اس وقت
اس سے بڑھ کر بہادر اور جری بھی کوئی نہیں ہوتا۔ اُس وقت بہادری اور شجاعت دکھانے سے
کوئی نہیں روک سکتا۔ کیونکہ خدا ۔ کیونکہ خدا کے بندے کبھی بزدل نہیں ہوتے۔ آپ نے آپ نے فرمایا :۔
ریح کے سوال پر میں نے ٹھنڈے دل سے غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ سوال یہ نہیں کہ سکھوں اور ہندوؤں نے اینٹوں کی ایک چار دیواری گرا
دی۔ یا یہ کہ ایک خاص غذا کھانے سے مسلمانوں کو روک دیا بلکہ سوال یہ ہے کہ
کوئی قوم اپنی نجابت اور شرافت کو ثابت کرنے کیلئے کبھی ایسی زندگی برداشت نہیں
کر سکتی کہ ایک دوسری قوم اسے کہے کہ جو میں کہوں وہ کرے اور جس کی میں
اجازت دوں وہ کھائے ۔ اس قوم سے بڑھ کر بے غیرت قوم اور کوئی نہیں ہو سکتی جو
اپنے کھانے پینے کو دوسری قوم کے اختیار میں دے دے۔"
حضور نے وضاحت فرمائی کہ موجودہ حالات میں ذبیحہ گائے کا سوال مسلمانوں کیلئے ایسا
اہم ہے کہ اس پر ان کی اولادوں کی غلامی اور آزادی کا انحصار ہے اس وجہ سے ہم اسے حل
کرنے کیلئے مجبور ہیں۔ حضور نے فرمایا کہ اس سلسلہ میں ایک سکیم میرے ذہن میں ہے ارادہ
ہے کہ لوگوں کو جمع کر کے یہ سکیم ان کے سامنے پیش کروں اور پھر کارروائی شروع کی جائے۔
اس غرض کیلئے ۶ ۔ اکتوبر ۱۹۲۹ء کو بعد نماز عصر مسجد نور میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس
انوار العلوم جلد
تعارف کتب
میں احباب قادیان کثرت سے شامل ہوئے۔ اس موقع پر حضور نے بصیرت افروز تقریر فرمائی
آپ نے فرمایا کہ جہاں تک میں سمجھا ہوں یہاں دو قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں۔ بعض
لوگ تو یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ مذبح کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور مزید کچھ کرنے کی ضرورت
نہیں۔ اور بعض کا خیال یہ ہے کہ اس معاملہ میں ہماری طرف سے سنتی ہو رہی ہے۔ فرمایا کہ
یہ دونوں خیال غلط ہیں۔ دراصل کام کا وقت اب شروع ہونے والا ہے۔ ہم نے تمام ضروری
باتیں اور حالات کمشنر تک پہنچا دیئے ہیں۔ اب دیکھیں گے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
حضور نے فرمایا کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ہندو امن و امان سے رہنے کے متمنی
نہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ مسلمان چوہڑے چمار اور گونڈ بھیل کی طرح بن کر رہیں۔ ان
حالات میں اب مسلمان سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کہ وہ ایسی زندگی بسر کرنے کیلئے تیار ہیں یا
نہیں۔ اگر نہیں تو انہیں باوقار زندگی گزارنے کیلئے قربانیاں دینی ہونگی۔
حضور نے مذبیح کے سلسلہ میں مقامی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
آپ لوگ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اس راہ میں کئی مشکلات ہونگی۔ آپ کو بھوکا پیاسا
رہنا پڑے گا۔ سپاہیانہ زندگی کی مشق کرنی ہوگی۔ راتوں کو جاگنا ہو گا۔ پہرے دینے ہونگے۔
حضور نے فرمایا کہ ان سب باتوں کو ملحوظ رکھ کر بتائیں کہ کیا آپ اس بوجھ کو اُٹھانے کیلئے تیار
ہیں اور اس کام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں؟ حضور کے اس سوال پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر
اقرار کیا کہ وہ پوری طرح اس کام کیلئے تیار ہیں۔
حضور نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احباب کو نصیحت فرمائی کہ چونکہ مسلمان قانون
سے ناواقف ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ انہیں واقف کریں۔ انہیں بتائیں بلکہ اشتہار دیں
کہ گائے کا گوشت کھائیں۔ یہ کوئی مجرم نہیں۔ صرف یہ شرط ہے کہ پردہ کے اندر ذبح کیا
جائے اور نمائش نہ ہو۔ نیز فرمایا کہ ہمیں ابھی سے سکیم تیار کر لینی چاہئے کہ اگر کمشنر صاحب
نے خلاف فیصلہ دیا تو پھر ہمیں کیا کرنا ہے۔
(۴) احمدی خواتین کے فرائض اور ذمہ داریاں
حضرت خلیفه المسیح الثانی کی کشمیر سے واپسی پر ۵ اکر ۵ اکتوبر ۱۹۲۹ء کو لجنہ اماء اللہ کی طرف
انوار العلوم جلد !!
५
تعارف کتب
سے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا گیا اس کے جواب میں آپ نے یہ خطاب فرمایا اور
لجنہ کو اس کی بعض ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ فرمایا مجھے خوشی ہے کہ لجنہ استقلال کے
ساتھ اپنے لئے کام کے نئے میدان تلاش کر رہی ہے۔ اب جب کہ کام میں وسعت ہو رہی ہے
تو میں ایک نہایت اہم بات کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں۔ فرمایا :۔
انجمنوں کی زندگی دراصل قانون کی زندگی ہوتی ہے۔ کسی ایک فرد سے کام
لے کر بہت سے افراد کے ہاتھوں میں کام دینے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ افراد
متحدہ جدوجہد کے احترام کے عادی ہو جائیں اور ان کے اندر یہ مادہ پیدا ہو جائے کہ
اگر کسی وقت ایک لیڈر سے انجمن محروم ہو جائے تو کام کے تسلسل میں فرق نہ پیدا
ہو۔ اس غرض کو پورا کرنے کیلئے یہ اہم اور ضروری بات ہوتی ہے کہ ہمیشہ قانون کی
پابندی کی جائے اور قانون کی پابندی کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ قانون مقررہ الفاظ میں
موجود ہو۔۔۔ پس ممبرات لجنہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ قانون پاس کرنے سے قبل کوئی کام
نہ شروع کریں خواہ کتنا بڑا اور کتنا مفید ہی کیوں نہ ہو"۔
لجنہ کی توجہ کیلئے دوسری اہم بات حضور نے یہ بیان فرمائی کہ اختلافات سے گھبرانا نہیں
چاہئے۔ کیونکہ جب کوئی جماعت نظام کے ماتحت کام شروع کرتی ہے تو کام کرنے والوں میں
اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ اس قسم کے اختلاف سے نظام نظام کی خامیاں ظاہر ہوتی ہیں جو ابتدائی ابتد
کاموں میں عموماً پائی جاتی ہیں۔ ان خامیوں کو دور کرنے سے اصلاح ہو جاتی ہے نیز قانون مکمل
ہوتا جاتا ہے۔ اور قانون کے مکمل ہونے سے کام کو پختگی حاصل ہوتی ہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔
اخْتِلافُ أُمَّتِي رَحْمَةً حصہ کہ میری امت میں اختلاف رحمت ہے۔ یہ ایسا ہی اختلاف
ہے جو ایک نظام کے ماتحت ایک انجمن کے ماتحت اور خلافت کے ماتحت کیا جائے۔ ہاں جو
اختلاف اس کے مقابل اور اس کے باہر ہو کر کیا جائے وہ تباہی کا موجب ہوتا ہے۔
آخر میں حضور نے نصیحت فرمائی کہ ہماری عورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے نمونہ اور تربیت
سے اپنے بچوں کو دلیر اور بہادر بنائیں تاکہ وہ بڑے ہو کر بوقت ضرورت جرأت سے قربانیاں
پیش کر سکیں۔
انوار العلوم جلد
<
تعارف کتب
(۵) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۹ء
جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ تقریر ۲۷ دسمبر ۱۹۲۹ء کو ارشاد فرمائی۔
فرمایا کہ چونکہ آج جمعہ کا دن ہے۔ خطبہ جمعہ میں بھی مجھے بولنا پڑے گا اس لئے نہایت اختصار
کے ساتھ میں احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان ایام میں خصوصیت سے دعاؤں میں مشغول
رہیں۔
حضور نے فرمایا کہ ہمارے ارادے تب ہی مفید ہو سکتے ہیں جب ان کے ساتھ عمل بھی
ہو۔ ارادے ایمان کا جزء ہوتے ہیں اور ایمان کی تمثیل کھیتی سے دی جاتی ہے اور عمل کی پانی
ہے۔ جس طرح کھیتی کے سرسبز و شاداب ہونے کیلئے پانی دینا ضروری ہے اسی طرح ایمان کی
ترقی کیلئے عمل کی ضرورت ہے۔ فرمایا کہ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ عمل کے لحاظ سے جو ہم سے
ستی اور کوتاہی ہوتی ہے اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اسے دور کر دے اور ہمیں اپنے
نیک ارادوں میں کامیاب و کامران فرمائے۔
حضور نے اپنا ایک پرانا رو یا بیان کر کے احباب جماعت کو تلقین فرمائی کہ وہ دعاؤں سے
ایک دوسرے کی مدد کریں کیونکہ یہی کامیابی کی راہ ہے۔ آپ فرماتے ہیں۔
”ایمان کی تکمیل ایک دوسرے کی مدد سے ہو سکتی ہے۔ جب مومن
دوسروں کیلئے دعا کرتا ہے اور اپنے آپ کو دوسروں کی خیر خواہی میں مصروف کر دیتا
ہے تو خدا تعالیٰ اُسے برکت دیتا اور اس کی دعا سنتا ہے۔ پس احباب دعا کریں۔ اپنے
علاوہ دوسروں کیلئے بھی دعا کریں۔ ساری جماعت کیلئے دعا کریں بلکہ ساری دنیا کیلئے
دعا کریں حتی کہ جو اشد ترین دشمن ہو اس کے لئے بھی دعا کریں کہ خدا کا اس پر
فضل ہو۔ اپنے دلوں کو ہر قسم کے کینہ اور عداوت سے اُسی طرح پاک کر لو جس
طرح اللہ پاک ہے۔ وہ جس طرح کافر اور مومن دونوں کو رزق دیتا اور اپنے فیوض
نازل کرتا ہے تم بھی تمام کدورتوں ، تمام دشمنیوں اور تمام عداوتوں سے اپنے دلوں
کو پاک کر کے دعا کرو"۔
انوار العلوم جلد 1
تعارف کتب
(۶) مستورات سے خطاب
حضور نے یہ تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر مستورات کے اجلاس میں
فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ عورتوں کیلئے تعلیم نہایت ضروری ہے اس کے بغیر نہ خدا سے ان کا
معاملہ درست ہو سکتا ہے اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکتی ہیں۔ تعلیم کے سلسلہ میں
حضور نے عورتوں کو توجہ دلائی کہ وہ سب سے اول قرآن مجید پڑھیں اور اس پر غور کریں۔
اس کے مضامین کو سمجھیں تاکہ ترقی کی راہیں ان کے لئے کھل جائیں۔ فرمایا کہ حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھو کہ کس طرح انہوں نے قرآن کریم غور سے پڑھا اور اس پر تدبر
کیا۔ یہاں تک کہ وہ مردوں کی بھی استاد بن گئیں۔ اُن کے اقوال سے بڑے بڑے علماء
راہنمائی حاصل کرتے رہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ فرمایا کہ دوسری چیز جس کا جاننا
دینی تعلیم کیلئے ضروری ہے وہ سنتِ رسول اور حدیث کا علم ہے۔ آنحضرت میں ہم نے خود
احکام قرآن پر عمل کر کے دکھایا اور شریعت کے اہم مسائل کی وضاحت فرمائی۔ پس اعمال کی
درستی کیلئے اسوہ رسول اور احادیث کا علم حاصل کرنا لازمی ہے۔
م
حضور نے فرمایا کہ دینی تعلیم کیلئے تیسری ضروری چیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے اس زمانہ کے مأمور سے اردو میں
کتابیں لکھوائیں تاکہ انہیں پڑھ کر ہم فائدہ اُٹھا سکیں۔ قرآن مجید کا اس زمانہ کے متعلق علم
آپ کی کتب میں موجود ہے۔ ان کے پڑھنے سے تمام دینی مسائل کے حل کی استعداد پیدا ہو
جاتی ہے۔
لجنہ اماء اللہ کو ترقی کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ عورتوں کو اپنے
کام خود سنبھالنے چاہئیں تب ہی وہ ترقی کر سکتی ہیں۔ عورتوں کی ضروریات کا علم عورتوں کو
زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے انہیں کام خود کرنے چاہئیں۔
آخر میں حضور نے انہیں نصیحت فرمائی کہ :۔
"ן اپنے حقوق خود حاصل کرو جو حقوق لینے کھڑا ہوتا ہے خدا اس کے حقوق خود
ولاتا ہے۔ نیند سے جاگو ۔ دین کی خدمت کرو تا مردوں کی طرح تم پر بھی خدا کی
انوار العلوم جلد !!
१
تعارف کتب
برکات نازل ہوں اور خدا کے حضور ان افضال کی مالک بن جاؤ جن کا تمہارے
آباؤ اجداد کو وارث بنایا گیا۔
(۷) چند اہم اور ضروری امور
جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء کو حضور نے دوران سال پیش آنے والے چند
اہم اور ضروری امور کے متعلق اظہار خیال فرمایا تاکہ احباب جماعت کو ان متفرق امور کے
بارہ میں علم اور م اور راہنمائی حاصل ہو۔ ابتداء آپ نے آپ نے حضرت حافظ روشنی علی صاحب کی وفات کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ نہایت ہی مخلص اور بے نفس انسان تھے۔ میں نے ان کے اندر وہ
روح دیکھی ہے جسے اپنی جماعت میں پیدا کرنے کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواہش
تھی۔ وہ اپنے آپ کو سلسلہ سلسلہ کے ہر کام کا ذمہ دار سمجھتے تھے۔ فرمایا کہ جماعت کے کے ہر فرد کو
کوشش کرنی چاہئے کہ اس میں بھی یہی روح اور احساسِ ذمہ داری پیدا ہو جائے ۔ جماعتی ترقی
کیلئے یہ بات نہایت ضروری ہے۔
بیمہ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ بیمہ کی وہ ساری اقسام جو
اس وقت تک ہمارے علم میں آچکی ہیں نا جائز ہیں ہاں اگر کوئی کمپنی یہ شرط کرے کہ بیمہ
کرانے والا کمپنی کے نفع اور نقصان میں شامل ہو گا تو پھر بیمہ کرانا جائز ہو سکتا ہے۔ فرمایا کہ
ایک طرح کا بیمہ جائز ہے اور وہ یہ کہ مجبورا کرانا پڑے جیسے بعض محکموں میں گورنمنٹ نے
ضروری کر دیا ہے کہ ملازم بیمہ کرائیں۔ حضور نے احباب جماعت کو بتایا کہ اس مسئلہ کے بارہ
میں مزید غور و فکر کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔
مجلس مشاورت میں عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق فرمایا کہ شریعت سے ثابت ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد سے بھی مشورہ لیا اور عورت سے بھی۔ فرمایا کہ
عورتوں کو نمائندگی دینا ان کا حق ہے۔ ہاں سوال یہ ہے کہ کس طریق سے ان سے مشورہ لیا
جائے۔ یہ بات شریعت نے ہم پر چھوڑ دی ہے کہ زمانہ کے حالات کے مطابق جس طرح
مناسب ہو کر لو۔
سلسلہ پر مالی بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے احبابِ جماعت کو نصیحت کی کہ
لہ وہ چندوں
انوار العلوم جلد
۱۰
تعارف کتب
کی ادائیگی کی طرف خاص توجہ دیں اور اس میں باقاعدگی اختیار کریں تاکہ سلسلہ کے کاموں
میں رکاوٹ نہ ہو۔ فرمایا کہ جماعت میں اخلاص ہے اگر عہدیدار سستی نہ کریں اور
احباب جماعت کو توجہ دلائیں تو ضرور عمدہ نتائج پیدا ہوں گے۔ فرمایا کہ مالی حالت درست
کرنے کی اچھی صورت وصیت ہے جو حضرت مسیح موعود نے الہام الہی کے تحت جاری فرمائی
اور اسے جزو ایمان قرار دیا۔ اس طرح خاص توجہ کی ضرورت ہے۔
دعوت الی اللہ کی اہمیت واضح کر کے حضور نے تحریک فرمائی کہ سارے احباب اگلے
سال کم از کم ایک ایک آدمی کو احمدی بنائیں۔ اس سلسلہ میں نئے علاقوں کی طرف توجہ دیں۔
وہاں جلد اور زیادہ ترقی ہوتی ہے۔
آخر میں حضور نے فرمایا کہ :۔
”ہمارے لئے سب سے بڑی چیز دعا ہے۔ یاد رکھو کوئی کامیابی دعا کے بغیر نہیں
ہو سکتی۔ اگر آپ لوگ روحانی کامیابی اور سلسلہ کی کامیابی چاہتے ہیں تو روزانہ
دعاؤں میں اپنے آپ کو لگا دو۔ ہر احمدی کو چاہئے خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑائے تاکہ
وہ اخلاص، روحانیت اور قوت پیدا کرے۔“
(۸) فضائل القرآن (۲)
جلسه سالانه ۱۹۲۸ء ۔ ۱۹۲۱ء پر حضور نے فضائل القرآن کے موضوع پر تقاریر کا ایک سلسلہ
شروع فرمایا جو چھ سال تک چلتا رہا۔ ان عظیم الشان تقریروں میں آپ نے قرآن مجید کی
خوبیاں بیان فرمائیں ہیں اور بدلائل ثابت کیا ہے کہ الہامی کتب میں سب سے افضل کتاب
قرآن مجید ہی ہے۔ یہ تقریر اس سلسلہ کی دوسری تقریر ہے جو حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع
پر ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء کو قادیان میں فرمائی۔ اس میں آپ نے قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت
کے عقلی اور نقلی شواہد بیان فرمائے ہیں۔
فرمایا کہ سب سے آخر اور سب سے افضل ہونے کا دعوی کرنے والی کتاب کیلئے
ضروری ہے کہ وہ خود اپنے کمال سے یہ ثابت کرے کہ اس کے اندر وہ کچھ ہے جو دوسری
کتب میں نہیں۔ کچھ خوبیاں تو سب میں ہو سکتی ہیں۔ لیکن افضل کتاب وہی کہلائے گی جو سب
وار العلوم جلدا
11
تعارف کتب
خوبیوں کی جامع ہو اور تمام وجوہ کمال میں سب سے بڑھ کر ہو۔ قرآن مجید اس معیار پر پورا
اُترتا ہے حضور فرماتے ہیں۔
” جب میں نے اس رنگ میں غور کیا تو قرآن کریم کا سمندر میری آنکھوں کے
سامنے آگیا اور مجھے معلوم ہوا کہ ہر فضیلت کی وجہ جو دنیا میں پائی جاتی ہے اور جس
کی بناء پر ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جاتی ہے وہ بدرجہ اتم قرآن کریم میں
پائی جاتی ہے اور فضیلت دینے والی خوبیوں کے سارے رنگ قرآن کریم میں موجود
ہیں۔ میں نے اس وقت سرسری نگاہ سے دیکھا تو قرآن کریم کی فضیلت کی
چھیں وجوہات میرے ذہن میں آئیں بالکل ممکن ہے کہ یہ وجوہات اس سے بڑھ کر
ہوں"۔
(۲۶)
اس کے بعد حضور نے قرآنی فضیلت کی چھینیں وجوہات بیان فرمائی ہیں۔ اور ان امور پر
تفصیلی بحث کر کے روشن دلائل پیش فرمائے ہیں۔ اس تقریر میں آپ وقت کے لحاظ سے
کتب سابقہ پر قرآن مجید کی فضیلت کی صرف چھ وجوہات بیان فرما سکے۔ آخر میں حضور نے
فرمایا :
(۳۲)
میں نے فضیلت قرآن کی چھبیس وجوہات میں سے اس وقت صرف چھ کا ذکر
کیا ہے اور ان کی بھی ایک ایک مثال دی ہے خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو باقیوں کے
متعلق پھر بحث کروں گا۔ فی الحال اسی پر بس کرتا ہوں اور دوستوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ ایسی افضل اور بے نظیر کتاب پر عمل کرنے اور اس کے احکام کو حرز جان
بنانے کی کوشش کرو۔ اس وقت میں قرآن کریم کے جن مطالب کو واضح کر سکا ہوں
ان کے مقابلہ میں اور کوئی کتاب ایسے مطالب پیش نہیں کر سکتی۔ دوستوں کو چاہئے
کہ خدا تعالیٰ کی اس کتاب کی طرف خاص طور پر توجہ دیں اور اس پر عمل کرنے کی
کوشش کریں"۔
(۹) ندائے ایمان (1)
جلسہ سالانہ ۱۹۲۹ء کے موقع پر حضور نے احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کی طرف
انوار العلوم جلد 1
۱۲
تعارف کتب
خاص توجہ دلائی اور فرمایا کہ آئندہ سال ہر احمدی کوشش کرے کہ اس کے ذریعہ کم از کم ایک
شخص ضرور ہدایت پائے۔ اس سلسلہ میں حضور نے اپنے قلم سے ”ندائے ایمان " کے عنوان
اشتہارات کالا
کا
ایک نہایت مفید سلسله شروع فرمایا تا کہ سب لوگوں تک پیغام احمدیت پہنچایا جا
سکے۔ اس سلسلہ کا پہلاا ہلا اشتہار آپ نے ۱۵ جنوری ۱۹۳۰ء کو تحریر فرمایا جو جو چھیاسٹھ ہزار کی تعداد
میں چھپوا کر ملک بھر میں شائع کیا گیا۔
سے
حضور نے تحریر فرمایا کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے پچاس سال قبل جب خدا تعالیٰ سے الہام پا
کر اصلاح کا کام شروع کیا تو اپنے اور پرائے سب آپ کے مخالف ہو گئے۔ ان کا خیال تھا کہ
اگر مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے دعوی سے توبہ نہ کی تو ایک قلیل عرصہ میں ان کی تباہی قطعی
اور یقینی ہے۔ جب کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا کہ میں خدا تعالیٰ کے حکم سے کھڑا ہوا ہوں اس
لئے میں اس کی تائید سے کامیاب ہوں گا اور میرے مخالف ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔ حضور
تحریر فرماتے ہیں کہ اتنا عرصہ گزرنے پر حالات کا جائزہ لیں تو صاف واضح ہوتا ہے کہ آپ کی
جماعت دن بدن ترقی کر رہی ہے اور بیرونی ملکوں میں پھیل گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ آپ
اپنے دعوی میں سچے ہیں اور خدا تعالیٰ کی تائید آپ کے ساتھ ہے۔ حضور اہلِ ملک کو مخاطب
کرتے ہوئے دردمندانہ انداز میں فرماتے ہیں:۔
"اے بھا۔ بھائیو! اس اشتہار کے ذریعہ میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ حق کو قبول
کرنے میں جلدی کرنی چاہئے اور خدا کی آواز سے بے پرواہی نہیں برتنی چاہئے
کیونکہ کیا معلوم کہ موت کب آجائے گی اور ہمارے اعمال کے زمانہ کو ختم کر دے
گی۔ اور اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا کہ آپ اس عظیم الشان کام کے متعلق آج اور کل
ہی کرتے رہے اور ایمان کا وقت گزر گیا اور موت کی گھڑی آگئی تو بتائیں کہ اُس
وقت کیا چارہ کار ہو گا۔ نہ پچھتانا کچھ مفید ہو گا اور نہ گریہ وزاری کچھ نفع دے گی۔“
(۱۰) نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
شہرو رپورٹ پر جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا بصیرت افروز تبصرہ شائع ہوا تو اسے
پڑھ کر جہاں مسلمان زعماء کی آنکھیں کھلیں اور انہیں اپنے مستقبل کے سلسلہ میں تشویش لاحق