تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2
انوار العلوم جلد !!
١٣
تعارف ب
ہوئی وہاں نہرو کمیٹی کو بھی مسلمانوں کی اشک شوئی کیلئے اپنی رپورٹ کی بعض شقوں میں تبدیلی
کی ضرورت محسوس ہوئی جسے انہوں نے تمہ نہرو رپورٹ کی صورت میں شائع کیا۔ حضور نے
اس کا بروقت جائزہ لیا اور ان کی اصلاح شدہ جن شقوں کا تعلق مسلمان قوم سے تھا ان پر
مندرجہ بالا عنوان کے ماتحت ایک مختصر اور جامع تبصرہ فرمایا۔ آپ نے تعلیم ، اجاره زمین
سرکاری زبان قانون سازی اور فرقہ وارانہ انتخاب وغیرہ کے بارہ میں نہرو کمیٹی کی
تمہ رپورٹ پر زبردست تنقید فرمائی اور آخر میں مسلمانوں اور برطانوی حکومت کو متنبہ کرتے
ہوئے واضح الفاظ میں فرمایا۔
سے ان
”میں پھر مسلمان پبلک اور اپنے ماوراء البحر کے رہنے والے انگریز بھائیوں
اپیل کروں گا کہ وہ اس رپورٹ کو سمجھے بغیر اس کی تائید نہ کریں۔ انگریزوں کو
یاد رکھنا چاہئے کہ ان کی قوم بے شک اس وقت ہندوستان کی حاکم ہے لیکن وہ اس کی
مالک نہیں ہے وہ آٹھ کروڑ مسلمانوں کو ہمیشہ کیلئے ہندوؤں کا غلام بنا دینے کا کوئی حق
نہیں رکھتے۔"
(11) گول میز کانفرنس اور مسلمانوں کی نمائندگی
حکومت برطانیہ کے قائم کردہ سائمن کمیشن کی رپورٹ اہل ہند کی توقعات پر پوری نہ
اُتری اس لئے وہ انہیں قابل قبول نہ تھی۔ ان حالات میں حکومت کی طرف سے
گول میز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوا تاکہ برطانیہ اور ہندوستان کے نمائندگان ایک جگہ
جمع ہو کر ہندوستان کے سیاسی ارتقاء کے بارہ میں غور و فکر کر سکیں۔
اس موقع پر حضور نے مسلمانوں کی راہنمائی کیلئے فوری طور پر یہ مضمون تحریر فرمایا اور
انہیں نصیحت کی کہ وہ باہمی تفرقہ اور اختلافات کو ترک کر دیں اور قومی مفاد کی خاطر اتفاق اور
اتحاد سے کام کریں۔ صرف اسی طریق پر وہ مخالف قوم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق حاصل
کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ کانفرنس میں ایسے نمائندے
جائیں جو قوم کی نمائندگی کا حق ادا کر سکیں۔ حضور نے اس موقع پر گورنمنٹ کو بھی مشورہ دیا
کہ وہ سیاسی جماعتوں کے مشورہ سے نمائندوں کا انتخاب کرے تاکہ کانفرنس کے فیصلوں کو
انوار العلوم جلد 11
لوگ خوش دلی سے قبول کرلیں ۔
مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا :۔
”میرے نزدیک آل مسلم پارٹیز کانفرنس کے لئے کام کا وقت ابھی آیا ہے۔
خالی اس امر کو شائع کر دینا کہ مسلمانوں کے یہ مطالبات ہیں کافی نہیں ہے۔ اگر ایسے
لوگ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں گئے جنہوں نے ان مطالبات کو پسِ پشت ڈال دیا تو
آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلہ کی قیمت کچھ بھی باقی نہیں رہتی۔ پس یہی وقت ہے کہ
وہ ایک طرف گورنمنٹ کو غلط انتخاب کے بد نتائج سے آگاہ کرے اور دوسری طرف
پبلک کو اس کے خطرات سے واقف کرے۔ اور اُس وقت تک آرام نہ لے جب
تک مسلمانوں کی نمائندگی کا فیصلہ مسلمانوں کے منتخب نمائندوں اور ان کی اہم سیاسی
انجمنوں کے ذریعہ نہ ہو۔"
(۱۳) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک علم کی حیثیت میں
عارف کتب
یہ ایک حقیقت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہر حیثیت میں سب سے
بلند و بالا ہے۔ اس مضمون میں حضور نے بیان فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک
ملہم ہونے کی حیثیت میں بھی سب انبیاء سے افضل ہیں۔ علم کی حیثیت کا اندازہ اس کلام سے
ہوتا ہے جو اس پر خدا تعالی کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کلام
دیا گیا یعنی قرآن مجید وہ ایک عظیم معجزہ ہے۔ دوسرے مذاہب کی کتب اس کا مقابلہ نہیں کر
سکتیں نہ ان کی حفاظت کا کوئی وعدہ تھا اور نہ وہ عملاً محفوظ رہیں۔ لیکن قرآن کریم کی حفاظت کا
وعدہ خدا تعالی نے خود فرمایا اور وہ اب تک اسی طرح محفوظ ہے جس صورت میں وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا۔ اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ دشمنوں کو بھی اس کا
اعتراف کئے بغیر چارہ نہیں۔ چنانچہ سرولیم میور اپنی کتاب ”دی قرآن" میں لکھتے ہیں:۔
” یہ تمام ثبوت دل کو پوری تسلی دلا دیتے ہیں کہ وہ قرآن جسے ہم آج پڑھتے
ہیں لفظ لفظ وہی ہے جسے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔"
پس قرآن کریم ایک منفرد اور ا افضل کتاب ہے اس طرح وہ رسول جس پر یہ کتاب
انوار العلوم جلد !!
۱۵
تعارف کتب
نازل ہوئی وہ بھی دیگر سب رسولوں سے افضل ٹھہرتا ہے۔ حضور فرماتے ہیں:۔
غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم بطور ملہم بھی سب ملموں سے افضل
ہیں کیونکہ آپ کا الہام زندہ ہے اور اس قدر زبردست معجزانہ اثرات اپنے اندر
رکھتا ہے ہے کہ کوئی اور الہام اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور کوئی اور کتاب آپ کی کتاب
کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی“۔
(۱۳) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دشمن کی نظر میں
نبی کریم میں تعلیم کی شان اور عظمت اتنی بلند اور آپ کا کردار اور اخلاق اتنا اعلیٰ اور
مسحور کن تھا کہ وہ دشمن جنہوں نے صرف آپ کے خلاف لکھنے کیلئے قلم اُٹھایا وہ بھی حالات
پڑھ کر آپ کی عظیم شخصیت سے اتنے متاثر ہوئے کہ بعض اوقات آپ کے حق میں لکھنے پر
مجبور ہو گئے۔ اس مضمون میں حضور فرماتے ہیں کہ سرولیم میور مصنف ”لائف آف محمد “ انہی
دشمنوں میں سے ایک تھے۔ یہ صاحب ہندوستان کی سول سروس کے ایک افسر تھے جو ترقی کر
کے آخر صوبہ یو۔ پی کے گورنر بن گئے تھے ۔
یہ اسلام اور آنحضرت میں اللہ کے متعصب دشمن تھے اور انہوں نے اپنی تحریروں میں
آپ کے خلاف بہت نیش زنی کی ہے تاہم کئی موقعوں پر وہ اس حُسن دلاویز ویز سے اتنے مسحور
ہوئے کہ اچھی باتیں بھی لکھ گئے اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔
اس کا ڈنگ اس کے ساتھ ہے لیکن باغ محمد کے پھولوں سے چھو سا ہوا شہد بھی
اس کی زبان سے ٹپک رہا ہے۔ وہ لاکھ کہے کہ اسلام آنحضرت میم کا تیار کرده
ہے وہ دشمن ہے اور دشمنی اس کا شیوہ۔ لیکن یہ صداقت جو اس کے قلم سے نکل گئی
ہے اب ہزار کوشش سے بھی وہ اور اس کے ساتھی اس کو لوٹا نہیں سکتے کہ دنیا نے
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پیدا نہیں کیا بلکہ محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) نے ایک نئی دنیا
پیدا کی ہے۔ اور یہ کام سوائے خدا کے فرستادوں کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔"
انوار العلوم جلد !!
14
تعارف کتب
وو
(۱۴) عرفان الهی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر
رسول کریم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے
جب ہندؤوں کی طرف سے آنحضرت میں ایم کے متعلق انتہائی دل آزار کتب
رنگیلا رسول" اور رسالہ " ورتمان " وغیرہ شائع ہوئیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے القاء کے
ماتحت ۱۹۲۷ء میں حضرت مصلح موعود نے جلسہ ہائے سیرۃ النبی مسلم کی تحریک جاری فرمائی
تاکہ ہندوستان بھر میں جگہ جگہ ایک ہی دن جلسے منعقد کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سیرت بیان کی جائے۔
آپ نے فرمایا :۔
لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے کی جرأت اس لئے ہوتی ہے
کہ وہ آپ کی زندگی کے صحیح حالات سے ناواقف ہیں یا اس لئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ
دوسرے لوگ ناواقف ہیں اور اس کا ایک ہی علاج ہے جو یہ ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح پر اس کثرت سے اور اس قدر زور کے ساتھی لیکچر دیئے
جائیں کہ ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کے حالاتِ زندگی اور آپ کی پاکیزگی سے آگاہ ہو
جائے اور کسی کو آپ کے متعلق زبان درازی کی جرأت نہ رہے"۔
( تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۷ء)
حضور کی یہ با برکت تحریک بفضل خدا بہت کامیاب ہوئی اور مسلمان ملک بھر میں مقررہ
تاریخ پر ہر سال جلسوں میں آنحضرت میں تعلیم کی پاک سیرت بیان کرنے لگے۔ اس تحریک کے
مطابق ۱۹۳۰ء میں ” سیرۃ النبی" کے جلسوں کیلئے ۲۶۔ اکتوبر کا دن مقرر ہوا۔ چنانچہ اُس دن
قادیان میں جو جلسہ منعقد ہوا اس میں حضور نے یہ تقریر فرمائی اور عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ
"
بلند مقام بیان فرمایا جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے۔
حضور نے عرفان الہی کے پانچ مقام بیان کر کے فرمایا کہ ان کے حصول کیلئے اللہ تعالی نے
یہ طریق رکھا ہے کہ ہم رسول کریم میں اللہ کی مکمل پیروی کریں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کا کامل
انوار العلوم جلد ؟
१८
تعارف کتب
عرفان حاصل تھا۔ اب وہی شخص عرفان الہی حاصل کر سکتا ہے جو مکمل طور پر آنحضرت ملی یم
کی اطاعت اور پیروی کرے۔
(۱۵) امیر جماعت اور منصب امارت کی حقیقت
۱۹۳۰ء میں جماعت احمد یہ صوبہ بنگال کے عہدیداروں میں اختلاف کی وجہ سے جماعتی
کام میں نقص پیدا ہونے لگا۔ اس پر حضور نے صوبہ کے آئندہ نظام کے بارہ میں احباب جماعت
بنگال سے مشورہ طلب کیا۔ حصولِ مشورہ کے بعد آپ نے یہ فیصلہ تحریر فرمایا۔ ابتداء حضور
نے منصب امارت کی وضاحت فرمائی نیز نظام جماعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ارشادات بیان فرمائے۔ اس کے بعد تحریر فرمایا :۔
"
صرف ایک ہی نظام ہے جو صوبہ جات میں قائم کیا جا سکتا ہے اور وہ وہ نظام
ہے جو باوجود صوبہ جاتی نظام کے تمام افراد اور جماعتوں کا تعلق مرکز سے قائم رکھے
اور ایسا نظام وہی ہو سکتا ہے جس میں ایک تو امیر ہو جو خلیفہ کا نائب ہو ۔ جس کا فرض
ہو کہ وہ دیکھے کہ ایک طرف تو صوبہ یا ملک کی جماعت خلیفہ اور صدر انجمن احمد یہ
کے احکام کی پیروی کرتی ہے اور دوسری طرف یہ دیکھے کہ صوبہ جات کی اکثریت کی
طے کردہ پالیسی پر اس کے مقامی معمال عمل کرتے ہیں؟ گویا ایک طرف اس کا فرض
ہے کہ صوبہ میں مرکز کے احکام کی پابندی کرائے اور دوسری طرف اس کا فرض ہے
کہ یہ دیکھے کہ صوبہ کے تعمال صوبہ کی جماعت کی اکثریت کے تابع چلتے ہیں اور اپنے
فرائض کو خود سری سے نظر انداز نہیں کرتے اور اسلامی مساوات اور جمہوریت کی
روح کو کچلتے نہیں۔ تیسری طرف یہ دیکھنا بھی اس کا فرض ہے کہ اکثریت اسلام کے
منشاء کے خلاف تو نہیں چلتی اور اگر ایسا نظر آئے تو وہ اس کی اصلاح کر کے
خلیفہ وقت کے پاس رپورٹ کرے۔“
حضور فرماتے ہیں کہ امارت کا نظام خلافت کے ماتحت بهترین نظام ہے جسے اگر صحیح طور پر
چلایا جائے تو تمام ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں۔ مقامی کام بھی اچھے طریق پر چلتے ہیں اور مرکزی
بھی۔
انوار العلوم جلد !
VI
تعارف کتب
(۱۶) ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سائمن کمیشن کی رپورٹ چھپنے کے کچھ دیر بعد حکومت برطانیہ نے لندن میں
گول میز کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ ہندوستان کے سیاسی ارتقاء کے مختلف
پہلوؤں پر غور کر کے آئندہ کیلئے لائحہ عمل تجویز کیا جائے ۔ چونکہ سائمن کمیشن نے مسلمانوں
کے حقوق کو پوری طرح مد نظر نہیں رکھا تھا اس لئے حضور کو تشویش تھی اور آپ چاہتے تھے
کہ آئندہ مسلمانوں کے حقوق کو نظر انداز نہ کیا جائے اس لئے حضور نے مناسب سمجھا کہ اس
موقع پر سائمن کمیشن رپورٹ پر تبصرہ کر کے اس کے نقائص واضح کئے جائیں اور ہندوستان کے
مسائل کا ایسا حل پیش کیا جائے کہ آئندہ زمانہ میں سب قومیں صلح و آشتی سے بامن زندگی
گزار سکیں۔ چنانچہ حضور فرماتے ہیں:۔
میں سمجھتا ہوں کہ گو ایک مذہبی آدمی ہونے کے لحاظ سے مجھے سیاست ملکی
سے اس قدر تعلق نہیں ہے جیسا کہ ان لوگوں کو جو رات دن انہی کاموں میں پڑے
رہتے ہیں۔ لیکن اسی قدر میری ذمہ داری صلح اور آشتی پیدا کرنے کے متعلق زیادہ
ہے اور نیز میں خیال کرتا ہوں کہ شورش کی دنیا سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے میں
شاید کئی امور کی تہہ کو زیادہ آسانی سے پہنچ سکتا ہوں بہ نسبت ان لوگوں کے کہ جو
اس جنگ میں ایک یا دوسری طرف سے شامل ہیں۔ پس اس وقت جب کہ
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے اعلان کی وجہ سے لوگوں کی توجہات مسئلہ ہندوستان کے
حل کرنے میں لگی ہوئی ہیں میں یہی مناسب سمجھتا ہوں کہ اپنے خیالات دونوں ملکوں
کے غیر متعصب لوگوں کے سامنے رکھ دوں"۔
حضور نے اپنے تبصرہ میں مسلمانوں کے حقوق اور مطالبات پر سیر حاصل بحث کی اور ان
کی معقولیت کو اُجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے ہندوستان کے سیاسی مسائل کا نہایت
معقول اور تسلی بخش حل پیش کیا۔ اس کے جامع و مانع تبصرہ کا انگریزی ایڈیشن فور ا شائع کر کے
انگلستان پہنچا دیا گیا تا کہ گول میز کانفرنس میں شامل ہونے والے اسے پڑھ کر فائدہ اُٹھا سکیں۔
مسلمان نمائندوں کو خاص طور پر اس سے فائدہ پہنچا۔ چنانچہ انہوں نے پہلی بار متفقہ طور پر
انوار العلوم جلد)
۱۹
تعارف کتب
کامیابی سے اپنے مطالبات کانفرنس میں پیش کئے ۔ جس کا انگلستان کے صاحب رائے لوگوں پر
گہرا اثر ہوا۔ اور وہ ہندوستان میں مسلمانوں کی خصوصی حیثیت کے قائل ہو کر ان کے
مطالبات کی معقولیت اور افادیت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ حضور کی یہ کتاب ہندوستان
اور انگلستان دونوں جگہ بہت مقبول ہوئی اور اسے بڑی دلچسپی اور توجہ سے پڑھا گیا۔ اور کئی
مدیر سیاستدانوں اور صحافیوں نے شاندار الفاظ میں حضور کو خراج تحسین پیش کیا۔ چنانچہ
سرمون او بر ( SIR HONE OMILLAR) نے تحریر فرمایا :-
امام
اس چھوٹی سی کتاب کے ارسال کرنے کیلئے جس میں مسئلہ ہند کے حل کیلئے
سماعت احمدیہ کی تجاویز مندرج ہیں میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سائمن کمیشن کی تجاویز پر یہی ایک مفصل تنقید ہے جو میری نظر سے گزری
ہے۔ میں اس اخلاص، معقولیت اور وضاحت کی داد دیتا ہوں جس سے کہ
ہر ہولی نس (یعنی امام جماعت احمدیہ) نے اپنی جماعت کے خیالات کا اظہار کیا ہے اور
میں ہنر ہوئی نس (HIS HOLLYNESS) کی بلند خیالی سے بہت متاثر ہوا ہوں"۔
(۱۷) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۰ء
جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ تقریر ۲۶ دسمبر ۱۹۳۰ء کو قادیان میں
فرمائی۔ آپ نے احباب جماعت کو توجہ دلائی کہ اللہ تعالی نے ہم پر عظیم الشان فضل فرمائے
ہیں۔ اس نے ہمیں اس ہمیں اسلام جیسا نہ جیسا مذہب اور قرآن جیسی عظیم کتاب عطا فرمائی۔ پھر جب ہماری
شامت اعمال اور گناہوں کی وجہ سے یہ کلام دنیا سے اُٹھ گیا تو اسے دوبارہ واپس لانے اور
دین حق کو زندہ کرنے کیلئے اس زمانہ میں اپنا مامور بھیجا اور ہمیں اس کو قبول کرنے کی توفیق عطا
فرمائی۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خدا اور اس کے رسول کا کلام سب لوگوں تک
پہنچا ئیں۔ یہ ایک بہت بڑا کام ہے اور ہم نہایت کمزور ہیں۔ خدا تعالیٰ کی توفیق کے بغیر یہ کام
پورا کرنا ممکن نہیں اس لئے ہمیں خدا تعالیٰ سے مدد اور توفیق طلب کرنی چاہئے۔ آپ نے
احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :۔
میں احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ
انوار العلوم جلد )
۲۰
تعارف کتب
ہمارے اعمال اور اقوال میں برکت دے۔ ہمیں اپنے فضل کے سایہ کے نیچے رکھے۔
فرشتے آسمان سے ہماری تائید اور نصرت کیلئے نازل کرے۔ ہم کمزور ہیں ہمیں طاقت
عطا کرے۔ ہم ضعیف ہیں ہمیں توانائی بخشے ۔ ہم جاہل ہیں ہمیں علم دے۔ ہم
بے عمل ہیں ہمیں اعمال حسنہ کی توفیق دے۔ ہم دنیا کے مقابلہ میں نہتے ہیں وہ ہمیں۔
کامیابی کے سامان عطا کرے تاکہ ہم اس عظیم الشان جنگ میں کامیاب ہوں جس کے
لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے۔"
آخر میں حضور نے دوستوں کو یہ خوشکن خبر سنائی کہ آپ کے بڑے بھائی صاحبزادہ
مرزا سلطان احمد صاحب کل آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گئے
ہیں ۔ الْحَمْدُ لِلهِ کہ اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری اولاد احمدیت میں داخل ہو
ہے۔ اور دشمن کا یہ اعتراض بھی ختم ہو گیا کہ آپ کا ایک بیٹا آپ کی جماعت : اعت میں داخل
گئی ہے
نہیں۔
(۱۸) مستورات سے خطاب
یہ تقریر حضور نے ۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر خواتین میں فرمائی۔ فرمایا
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جب بھی کوئی مامور آتا ہے تو دنیا میں ایک ہلچل شروع ہو جاتی ہے۔
لوگ اس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور اس کے ماننے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر
دیتے ہیں۔ وہ کہتے یہ ہیں کہ اس کے آنے سے ایک فساد برپا ہو گیا ہے۔ بیٹا باپ سے اور بیوی
خاوند سے الگ ہو گئے ہیں اور تفرقہ پیدا ہو گیا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مامور تو لوگوں کو
گمراہی سے نکال کر ہدایت پر قائم کرتا ہے۔ وہ اتحاد کی بنیاد رکھ کر لوگوں کو بھائی بھائی بنا دیتا
ہے۔ ان کے تفرقے مٹا کر انہیں ایک جماعت کی لڑی میں پرو دیتا ہے۔ ہاں وہ اپنی اصلاح شده
جماعت کو خالص اور پاک رکھنے کیلئے کچھ پابندیاں ان پر لگاتا ہے تاکہ وہ ان میں مل کر دوبارہ
خراب نہ ہو جائیں یہ ایسی ہی احتیاط ہے جیسے انسان اچھے دودھ کی حفاظت کیلئے اسے دہی وغیرہ
میں ملنے سے دور رکھتا ہے۔ فرمایا کہ غیر از جماعت لوگوں میں بچیوں کی شادی سے اس غرض
سے روکا گیا ہے کہ وہ ان سے مل کر انہی جیسی نہ بن جائیں۔ حضور احمدی مستورات کو نصیحت
انوار العلوم جلدا
کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
۳۲
تعارف کتب
" مسیح موعود کے آنے پر جو تفرقے اُٹھے یہ پہلے ہی تھے نئے نہیں "۔
(۱۹) بعض اہم اور ضروری امور
یہ تقریر حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء کو دوران سال وقوع پذیر
ہونے والے متفرق واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے فرمائی۔ اول تو حضور نے اس بات س بات پر خدا تعالیٰ
کا شکر ادا کیا کہ اس نے پھر جماعت کو اس سنت کو پورا کرنے کی توفیق دی جو بانی سلسلہ احمدیہ
نے اللہ تعالیٰ کے منشاء سے جلسہ سالانہ کی صورت میں قائم کی۔ پھر فرمایا کہ اس سال جماعت پر
بہت بڑا ابتلاء آیا چند فتنہ پردازوں نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ ایک طرف جماعت کے
لوگوں کی غیرت اور حمیت کا امتحان تھا اور دوسری طرف اپنے نفس پر قابو رکھنے کا مشکل کام
تھا۔ گویا رو آگیں تھیں جن میں وہ کھڑے تھے۔ اور جہاں یہ دو آگیں جمع ہو جائیں وہاں بڑے
بڑے عقلمندوں کی عقل بھی ماری جاتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت ان حالات میں
پوری طرح کامیاب ہوئی۔ اس نے غیرت بھی دکھائی اور اپنے نفس کو بھی قابو میں رکھا۔ اس
سال دشمن نے یہ جھوٹی خبر اخبارات میں شائع کروادی کہ امام جماعت احمد یہ وفات پاگئے ہیں۔
اس سے احباب جماعت کو سخت صدمہ اور تکلیف ہوئی تاہم اس خبر نے جماعت کے اخلاص
اور محبت کے جذبات کو نکال کر باہر رکھ دیا اور اخلاص و فدائیت کا غیر معمولی اظہار ہوا۔ اس پر
حضور نے خوشنودی ظاہر کی نیز احباب جماعت کو انتخاب خلافت کے سلسلہ میں خاص نصیحت
کی۔ آپ نے فرمایا :۔
یاد رکھو! اسلام اور احمدیت کی امانت کی حفاظت سب سے مقدم ہے اور
جماعت کو تیار رہنا چاہئے کہ جب بھی خلفاء کی وفات ہو جماعت اس شخص پر جو سب
سے بہترین خدمت دین کر سکے اللہ تعالٰی سے دعا کرنے اور اس سے الہام پانے کے
بعد متفق ہو جائے گی۔ انتخاب خلافت سے بڑی آزمائش مسلمانوں کے لئے اور کوئی
نہیں۔ یہ ایسی ہے جیسے باریک دھار پر چلنا۔ ذرا سا قدم لڑکھڑانے سے انسان دوزخ
میں جا گرتا ہے۔ غرض انتخاب خلافت سب سے بڑھ کر ذمہ داری ہے۔ جماعت کو
انوار العلوم جلد !!
۲۲
تعارف کتب
اس بارے میں اپنی ذمہ داری پہچانی چاہئے ۔ "
९९
تازه تصانیف کے سلسلہ میں حضور نے "سیرۃ خاتم النبين " مصنفه حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر احمد صاحب اور ” تفہیمات ربانیہ " مصنفہ محترم مولانا ابو العطاء صاحب کی تعریف فرمائی
اور احباب کو تلقین کی کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور ان کی اشاعت کریں۔ حضور نے اپنی
تازہ تحریر فرموده کتاب ”ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل" کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ
انگریزی اور اردو میں شائع ہو چکی ہے۔ مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ
اس کی کثرت سے اشاعت ہو۔ دوستوں کو اس طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے۔
اس تقریر میں حضور نے مقابلہ میں قرآن کریم کے حقائق و معارف بیان کرنے کے
متعلق مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کی تحریروں کا بھی مفصل جواب دیا اور آخر میں فرمایا :۔
میں امید کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے معارف لکھنے کے متعلق جو میرا چیلنج تھا۔
اس کی پوری تشریح کر چکا ہوں اگر مولوی صاحب کو وہ منظور ہو تو اس کی قبولیت کا
اعلان کر دیں۔"
(۲۰) فضائل القرآن نمبر (۳)
جلسہ سالانہ ۱۹۲۸ء پر حضور نے فضا فضائل القرآن کے موضوع پر تقاریر کا ایک سلسلہ
شروع فرمایا جو ۱۹۳۶ء تک جاری رہا۔ اس عرصہ میں آپ نے چھ عظیم الشان تقاریر فرمائیں
جن میں قرآنی معارف اور دقائق، سلیس اور نہایت مؤثر رنگ میں بیان فرمائے۔ نیز دلائل
سے ثابت کیا کہ قرآن مجید ہی دیگر سب مذہبی کتب سے افضل کتاب ہے۔
یہ تقریر اس سلسلہ کی تیسری تقریر ہے جو حضور نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۰ء کو قادیان میں
فرمائی۔ اس میں آپ نے صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی
جامع تعلیم بیان کی ہے۔
اولا حضور نے صدقہ و خیرات کے بارہ میں دیگر مذاہب کی تعلیم بیان کر کے اس کا اسلامی
تعلیم سے موازنہ کیا اور بتایا کہ ہر پہلو سے قرآن کی بیان کردہ تعلیم جامع اور افضل ہے۔ آپ
نے اس سلسلہ میں تعلیم اسلامی کی چودہ باتیں بیان کر کے فرمایا:۔
انوار العلوم جلد !!
” یہ صدقات کے متعلق اسلام کی بیان کردہ وہ چودہ باتیں ہیں کہ خواہ باقی
مذاہب کی ساری الہامی کتابیں اکٹھی کر لو تمام فلسفیوں کی کتابیں بھی دیکھ لو ان کی
بحث ان میں نہ ہوگی۔ اور میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اسلام کی معمولی سی
بات بھی اس رنگ میں نہ انسانی کتابوں میں پائی جائے گی اور نہ الہامی کتابوں میں جس
رنگ میں قرآن نے بیان کی ہے"۔
تعارف کتب
مضمون کے دوسرے حصہ کے متعلق حضور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا
کہ مرد اور عورت کا تعلق ایک فطری تعلق ہے۔ اس لئے اس بارہ میں تعلیم بہت مکمل ہونی
چاہئے۔ لیکن ساری مذہبی کتب اس کی تکمیل سے محروم رہیں۔ صرف قرآن کریم نے اسے
مکمل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حضور نے کثرت ازدواج حقوق نسواں باہمی ذمہ داریاں اور
طلاق وغیرہ مسائل کا ذکر کر کے بتایا کہ تمام مسائل کے بارہ میں اسلام مکمل تعلیم دیتا ہے۔
انسان اس پر عمل کر کے اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب اور اپنے گھر کو جنت بنا سکتا ہے۔ کوئی
اور مذہبی کتاب اس تعلیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ حضور فرماتے ہیں۔
"
غرض قرآن کریم کا کوئی حکم لے لو خواہ وہ کس قدر ابتدائی امر کے متعلق ہو
اس میں بھی اسلام کی تعلیم افضل ہی نظر آئے گی۔ نرو مادہ کے تعلقات کا مسئلہ کتنا
ابتدائی مسئلہ تھا لیکن قرآن کریم نے اسے کتنا علمی بنا دیا۔ باقی کتب میں اس کا ذکر بھی
نہ ہو گا۔ پس ہمارا یہی دعوی نہیں کہ قرآن میں ایسی باتیں ہیں جو اور کسی مذہبی
کتاب میں نہیں بلکہ یہ دعوی ہے کہ قرآن کریم کی کوئی ایسی بات نہیں جو دوسرے
مذاہب کی الہامی کتابوں سے افضل نہ ہو ۔ خواہ وہ کھانے پینے کے متعلق ہو، خواہ لین
دین کے متعلق ہو، خواہ اور معاملات کے متعلق ہو۔ اس کے متعلق ہم چیلنج دے سکتے
ہیں کہ کوئی عیسائی یا ہندو یا کسی اور مذہب کا پیرو کھڑا ہو اور کسی مسئلہ کا نام لیکر کے
کہ اسے قرآن سے افضل ثابت کرو تو یقیناً ہم اسے افضل ثابت کر دیں گے۔
إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى "