مذبح قادیان
انوارالعلوم (جلد 11)
انوار العلوم جلد 1
۲۵
مذبح قادیان
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
ذبح قادیان
انوار العلوم جلد 11
۲۷
مد قادیان
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مدیح قادیان کے انہدام کے متعلق اظہار خیالات
(فرموده یکم اکتوبر ۱۹۲۹ء)
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا ۔
میں اپنے دوستوں کا اس اظہارِ مسرت اور اظہار اخلاص پر جو میری آمد پر انہوں نے کیا
ہے شکریہ ادا کرتے ہوئے اور اللہ سے یہ دعا کرتے : سے یہ دعا کرتے ہوئے کہ اللہ تعالی انہیں اس اخلاص ا
لاص اور
محبت کی جزائے خیر عطا کرے اس موضوع کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جس پر کہ اس ایڈریس
کے جو اس وقت میری آمد پر پڑھا گیا ہے اکثر مطالب حاوی ہیں۔
دنیا جانتی ہے ہم نے بزدل کہلا کر خوشامدی کہلا کر ، لالچی اور حریص کہلا کر بے وقوف
اور جاہل کہلا کر اور ہر قسم کے بڑے سے بڑے نام رکھا کر بھی دنیا میں امن اور آشتی قائم رکھنے
کے لئے ہر قسم کی سعی اور جد وجہد سے کام کام لیا ہے۔ لوگوں نے ہمارے نازک ترین احساسات کو
صدمہ پہنچایا اور ہر طرح کے طعنوں سے بھڑکایا لیکن باوجود ان کے اشتعال اور غیرت دلانے
کے ہم نے اپنے جذبات کو دبائے رکھا اور فتنوں اور فسادات کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش
نہیں کی بلکہ ان کے مٹانے کی سعی کی ہے۔ لیکن ایک بات ہے جو میں اپنی جماعت کے دوستوں
کو سنا دینا اور ساری دنیا کو بتا دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مومن اگر ایک وقت اپنی نرمی آشتی
اور صلح جوئی کے ثبوت کے لئے ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے تو جس وقت اس کی
اس آزمائش اور اس امتحان کو ایسے مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے جہاں سے آگے چلنے سے شریعت
اسے روک دیتی ہے ، اس وقت اس سے بڑھ کر بہادر اور جری بھی کوئی نہیں ہوتا۔ اس وقت
اسے بہادری اور شجاعت دکھانے سے نہ دنیا کی حکومتیں روک سکتی ہیں نہ گورنمنٹیں اس کا
کچھ کر سکتی ہیں کیونکہ دنیا میں کسی کام سے رکنے اور باز رہنے کی دو ہی وجوہ ہوتی ہیں۔ اول
انوار العلوم جلد!!
۲۸
مدی قادیان
شریعت اور عقل کہتی ہے کہ یہ کام نہ کرو۔ دوسرے بزدلی اور منافقت کہتی ہے اس سے پیچھے
ہٹ جاؤ لیکن جب مومن کو یہ معلوم ہو جائے کہ شریعت اور عقل فلاں کام کرنے سے روکتی
نہیں بلکہ اس کے کرنے کا حکم دیتی ہے تو ایک ہی بات باقی رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ بزدلی اسے
اس کام کے کرنے سے روک دے۔ مگر خدا کے بندے کبھی بزدل نہیں ہوتے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
صادق بزدلی نبود و گر بیند قیامت را
جو شخص سچائی پر قائم ہو جو یہ سمجھتا ہو کہ جس رستہ پر چل رہا ہے وہ خدا تعالیٰ کی رضا کا رستہ ہے
تو پھر اگر قیامت بھی آجائے تو وہ بزدلی نہیں دکھایا کرتا۔ پس ہم اپنی ان قدیم روایات کو قائم
رکھتے ہوئے جن کی وجہ سے ہم نے اپنے ہم قوموں اور اپنے بھائیوں سے لڑائی مول لی ان کی
ناراضگی برداشت کی ان کے طعنے سنے انہیں قائم رکھتے ہوئے سعی کریں گے کہ دنیا میں امن
قائم رہے ، فتنہ و فساد نہ پیدا ہو۔ مگر دنیا کو یہ بھی معلوم ہو جانا چاہئے جہاں ہم خود ابتداء نہ کریں
گے وہاں اگر کوئی ہمارے متعلق ابتداء کرے گا تو ہم اس کی کوئی حرکت بھی برداشت نہیں
کریں گے اور وہ وہ کچھ دیکھے گا جو اس کے وہم و خیال میں بھی نہ ہو گا۔ ہم کسی کے خلاف
ہاتھ نہیں اٹھاتے لیکن جو ہاتھ ہمارے خلاف اٹھے گا وہ شل کیا جائے گا وہ قطع کیا جائے گا اور
وہ کبھی کامیابی سے نیچے نہیں جھکے گا۔ ہم نے کبھی باتیں نہیں بنائیں، کبھی بڑھ بڑھ کر دعوے
نہیں کئے اور اس وجہ سے لوگوں کے اعتراض بھی سنے ۔ جب انہوں نے بڑے بڑے دعوے
گئے کہ ہم یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے اس وقت اس وقت ہم ان کے دعووں میں شریک نہ ہوئے اس
لئے کہ ہم جانتے تھے یہ محض دعوے ہیں جن پر کبھی عمل نہیں کیا جائے گا۔ اس پر ہمارے
متعلق کہا گیا یہ بزدل ہیں اس لئے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ مگر کر کے انہوں نے بھی کچھ نہ دکھایا۔
صرف باتیں کر کے رہ گئے ۔
غرض ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم خون کی ندیاں بہا دیں گے اور ہم تو لوگوں کے زخم
مندمل کرنے آئے ہیں نہ کہ خون بہانے کے لئے۔ پس ہم اب بھی یہی کہیں گے کہ ہم دنیا میں
امن اور صلح قائم کریں گے ۔ مگر باوجود اس کے میں بتا دینا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی ہمارے
امن پسندی کے جذبات سے غلط فائدہ اٹھا کر قدم اٹھانا چاہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ خدا
تعالیٰ کی جماعتوں نے کبھی بیٹھ نہیں دکھائی اور پہلوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی پیٹھ
انوار العلوم جلد 11
۲۹
نذبح قادیان
دکھانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مگر میں نے بتایا ہے ہم یوں دعوے نہیں کیا کرتے اور اس
وقت بھی میں کوئی دعوی کرنا پسند نہیں کرتا اسی لئے میں اس بات کو طول دینا نہیں چاہتا بلکہ
صرف اتنا کہتا ہوں کہ جب کوئی ایسا موقع آئے گا اس وقت ہم دکھا دیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں
اور کیا کرتے ہیں۔ مؤمن کا کام وقت اور موقع پر کر کے دکھانا ہوتا ہے اس لئے اسے کسی
دعوی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن چونکہ خیالات کا اظہار نہ کرنے کی وجہ سے دوسرے دھوکا
کھا سکتے ہیں اس لئے میں فساد بڑھانے کی غرض سے نہیں بلکہ امن پسندی کی نیت سے بتا دینا
چاہتا ہوں کہ ہم قیام امن کے لئے سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن کوئی ایسی بات برداشت
نہیں کر سکتے جس سے بے غیرتی اور بے حمیتی پیدا ہو ۔ مذبیح کے سوال پر میں نے ٹھنڈے دل
سے غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ سوال یہ نہیں کہ سکھوں اور ہندوؤں نے اینٹوں کی
ایک چار دیواری گرا دی۔ یا یہ کہ ایک خاص غذا کھانے سے مسلمانوں کو روک دیا بلکہ سوال
یہ ہے کہ کوئی قوم اپنی نجابت اور شرافت کو ثابت کرنے کے لئے کبھی ایسی زندگی برداشت نہیں
کر سکتی کہ ایک دوسری قوم اسے کہے کہ جو میں کہوں وہ کرے اور جس کی میں اجازت دوں وہ
کھائے۔ اس قوم سے بڑھ کر بے غیرت قوم اور کوئی نہیں ہو سکتی جو اپنے کھانے پینے کو
دوسری قوم کے اختیار میں دے دے۔ اسلام نے کسی غیر مسلم کو مجبور نہیں کیا کہ اس کی تعلیم
پر عمل کرے لیکن اس بات کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی کہ مسلمانوں کو اپنے مذہب کی تعلیم
پر چلنے کیلئے مجبور کرے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ہندو ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے
تک کہتے تو یہ ہیں کہ اسلام جبر کی تعلیم دیتا ہے مگر جبر خود کرنا چاہتے ہیں اور گائے کا گوشت جبرا
بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام نے تو اُن معاملات میں بھی جبر کرنے کی اجازت نہیں دی
جو کہ گائے کی نسبت بہت اہم ہیں۔ مثلاً سود خوری۔ اسے خدا سے لڑائی قرار دیا گیا ہے۔ مگر ہم
روزانہ بنیوں اور مہاجنوں کو دیکھتے ہیں کہ سودی کاروبار کرتے ہیں۔ مگر ہم ان کی بہیوں کو
چاق نہیں کر دیتے۔ لیکن اگر یہی طریق جاری ہو جائے کہ جو بات کسی کو دوسرے مذاہب
والوں کی ناپسند ہو، اس سے جبراً روک دے تو ہندوؤں کو معلوم ہونا چاہئے۔ اسلام نے
سود خوری کو خدا سے جنگ قرار دیا ہے۔ اگر اس اصل پر عمل ہونا چاہئے جو ہندو گائے کے
متعلق قرار دے رہے ہیں تو پھر مسلمانوں کو بھی حق حاصل ہونا چاہئے سودی لین دین کرنے
والوں کو جبرا روک دیں۔ ان کی بہیاں پھاڑ دیں اور ان کے مکان گرادیں۔ کیا دوسری قومیں
انوار العلوم جلد !!
٣٠
ندی قادیان
مسلمانوں کو یہ حق دینے کے لئے تیار ہیں۔ کہا جاتا ہے مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کا حکم تو
نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کیا دید میں سود لینے کا حکم ہے اور لکھا ہے کہ جو سود نہ لے گا اس کی مکتی
نہ ہوگی۔ اگر نہیں تو گائے اور سود کا معاملہ ایک ہی جیسا ہے۔ انہیں ان کا مذہب سود لینے سے
روکتا ہے۔ لیکن ہمارا مذہب گائے ذبح کرنا جائز قرار دیتا ہے اور سودی کاروبار کو خدا سے جنگ
بتاتا ہے۔ پھر ہم مسلمان ہی گائے کا گوشت کھاتے ہیں دوسرے ہماری نقل نہیں کرتے۔ مگر
ہندوؤں کا سودی کاروبار دیکھ کر کچھ مسلمان بھی سود لینے لگ گئے ہیں۔ اگر اسی اصل پر عمل
کرنا چاہئے تو کیا دوسری قومیں اس کے لئے تیار ہیں؟ ہمیں تو اس اصل کی صحت سے انکار
ہے۔ لیکن جو اس پر عمل کرتے ہیں کیا وہ یہ کہنے کے لئے تیار ہیں کہ مسلمانوں کو ان کی جو بات
ناگوار ہو اس میں وہ بھی جبر کر لیں۔ کیا اس طرح ملک میں امن قائم رہ سکتا ہے اور ملک کے
باشندے امن کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ جہاں مسلمانوں کا زور ہوا
وہاں مسلمانوں نے ہندوؤں کو دبا لیا۔ اور جہاں ہندوؤں کا زور ہوا وہاں انہوں نے مسلمانوں کو
دبا لیا۔ اس سے نہ کوئی قوم قائم رہ سکتی ہے نہ امن قائم ہو سکتا ہے۔ جب ہندوستان میں
مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں تو اس سچائی کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ کبوتر کی طرح آنکھیں بند
کر کے زندگی بسر نہیں کی جا سکتی۔ منہ سے سوراج سوراج کے کہنے سے سوراج حاصل نہیں ہو
سکتا۔ نہ وطنیت وطنیت کہنے سے قائم ہو سکتی ہے۔ بلکہ جب یہ سمجھ لیں کہ ہندوستان میں کئی
مذاہب قائم ہیں جن کا آپس میں اختلاف ہے اور ہر ایک کا حق ہے کہ اپنے اپنے مذہب پر
چلے۔ دوسرے کو کسی کے مذہبی معاملات میں دخل نہ دینا چاہئے اس وقت وطنیت قائم ہو سکتی
ہے۔ لیکن جب تک اس بات کو تسلیم نہ کر لیا جائے اور اس کے مطابق زندگی بسر نہ کی جائے
اس وقت تک وطنیت قائم ہو سکتی ہے نہ سو راجیہ مل سکتا ہے۔
ہم اس رواداری سے کام لینے کے لئے تیار ہیں اور اس کا عملی ثبوت دے رہے ہیں۔
ہمارے مرکز میں غیر مذاہب کے لوگ ایسے کام کرتے ہیں جن سے مسلمانوں کے احساسات کو
شدید صدمہ پہنچتا ہے مگر ہم ان میں دخل نہیں دیتے بلکہ یہ کہتے ہیں ہر ایک کی مرضی اور اختیار
ہے ، جو چاہے کرے۔ جب دوسروں ۔ کرے۔ جب دوسروں کے متعلق ہمارا یہ یہ رویہ ہے تو ہم یہ کس طرح برداشت کر
سکتے ہیں کہ وہ چیز جو ہمارے مذہب نے ہمارے لئے جائز قرار دی ہے وہ دوسروں کے دباؤ پر
چھوڑ دیں۔ ہم اپنی مرضی اور اختیار اور سمجھوتہ سے جو چاہیں چھوڑ دیں مگر یہ کبھی نہیں ہو سکتا
انوار العلوم جلد !!
مذبح قادیان
کہ ہم اپنی نسلوں میں یہ احساس پیدا ہونے دیں کہ فلاں چیز ہم سے زبردستی چھڑا دی گئی ہے۔
اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ ہم اپنی اولاد کو ہمیشہ کے لئے ہندوؤں اور سکھوں کی غلامی میں دے
دیں۔ پس موجودہ حالات میں ذبیحہ گائے کا سوال مسلمانوں کے لئے ایسا اہم ہے کہ اس پر ان کی
اولادوں کی غلامی اور آزادی کا انحصار ہے۔ دوسری طرف جو لوگ ذبیحہ گائے کو روکنا چاہتے
ہیں وہ یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کے احساسات حد سے بڑھے ہوئے ہیں ورنہ ان کا حق نہیں
کہ ایسا کریں کیونکہ جو گائے کا گوشت کھانا چاہتے ہیں وہ ان کے مذہب کے لوگ نہیں بلکہ الگ
مذہب کے ہیں اور دوسروں پر جبر کرنے کا انہیں کیا حق ہے۔ بہر حال انہوں نے جو جبر کا نمونہ
دکھایا ہے اس نے مسلمانوں کو بتا دیا ہے کہ یہ ان کی غلامی اور حریت کا سوال ہے اور اس وجہ
سے ہم اسے حل کرنے کے لئے مجبور ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ مسلمانوں میں تعلیم کی کمی ہے ان
میں کوئی انتظام نہیں ، انہیں پھاڑنے کے کئی طریق برادران وطن جانتے اور ان پر عمل کرتے
رہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں ہم حق کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اس لئے کامیاب ہونگے
کیونکہ خدا تعالٰی کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی پس اگر ہمسایہ قوموں نے ہمارے ساتھ ایسا ہی
سلوک کیا تو ہم نہ صرف پنجاب کے بلکہ سارے ہندوستان کے مسلمانوں کو منظم کریں گے تاکہ
وہ اپنے حقوق حاصل کریں۔ اور غیر مسلموں کے حد سے بڑھے ہوئے احساسات مٹا دیں اس
کی ذمہ داری انہی لوگوں پر ہوگی۔ جو اس بات کے لئے مسلمانوں کو مجبور کر رہے ہیں۔
ہم نے ان لوگوں کا ہمیشہ بے حد خیال رکھا۔ یہاں کے لوگ گواہ ہیں کہ میں نے ایک
آدمی کو یہاں سے اس لئے نکال دیا کہ اس نے گائے کا گوشت فروخت کیا اور جب تک میں نے
یہ محسوس نہیں کیا کہ اس کام کی واقعی ضرورت ہے اس و اس وقت تک اس کی اجازت نہیں دی۔
ممکن ہے یہاں کے لوگ غصہ کی حالت میں اس کا انکار کر دیں۔ جس طرح انہوں نے کہا تھا کہ
پہلے گورنمنٹ نے اجازت نہیں دی تھی نہ کہ آپ نے روکا تھا حالانکہ اس وقت میں نے
افسروں کو اجازت دینے سے روکا تھا اور میرے پاس قادیان کے ایک معزز ہندو کا خط موجود ہے
جس میں انہوں نے اقرار کیا ہے کہ میں نے ہی پہلے مذبح کو روکا تھا۔ غرض ہم نے ہر طرح ان کا
خیال رکھا اور لمبے عرصہ تک رکھا۔ حالانکہ اس عرصہ میں بھی یہ لوگ ہمیں نقصان پہنچانے کی
ہر طرح کوشش کرتے رہے اور میں سمجھتا ہوں جو طریق انہوں نے اس دفعہ اختیار کیا اگر اس
کی بجائے پہلی طرح ہی میرے پاس آتے تو جس قدر ممکن ہوتا میں ان کا خیال رکھتا۔ اور
انوار العلوم جلد !!
ذج قادیان
میرے ذہن میں ایسی تجاویز تھیں کہ ان پر عمل کرنے سے ہندو اور سکھ صاحبان کی دلجوئی ہو
سکتی تھی مگر ان میں سے ایک فریق نے تو دھمکی دی کہ اگر مذبح جاری ہوا تو فساد ہو جائے گا اور
چونکہ دھمکی کوئی باغیرت انسان برداشت نہیں کر سکتا اس لئے میں نے بھی کہہ دیا جو فساد کرنا
چاہتے ہوں وہ کر کے دیکھ لیں۔ دوسرا فریق ملنے کا وعدہ کر کے نہ آیا۔ اس نے سمجھا وہ زور
سے جو چاہے منوا لے گا۔ ورنہ اگر یہ لوگ میرے پاس آتے تو انکا مدعا ان کے اختیار کردہ
طریق سے زیادہ بہتر حاصل ہوتا۔ میں نہیں سمجھتا گورنمنٹ کس طرح ایسا ظالمانہ اور
خلاف عقل فعل کر سکتی ہے کہ مذبح کو روک دے۔ لیکن اگر وہ ایسا ہی کرے تو بیسیوں طریق
ایسے ہیں جن پر عمل کیا جا سکتا ہے اور میں نے معلوم کر لیا ہے کہ ذبیحہ گائے گورنمنٹ کے
روکنے سے بھی نہیں رک سکتا اور قانون کے اندر رہ کر اس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور مذبح سے
بھی زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ پس اگر مذبح کو روک بھی دیا گیا تو ہم قانون کے الفاظ کی تو پابندی کریں
گئے مگر اس کی روح کو کچل دیں گے۔ اور خود کئی ہندوؤں نے میری اس چٹھی کے جواب میں جو
میں نے شائع کی ہے تسلیم کیا ہے کہ قانون کے ذریعہ اس کا تصفیہ نہیں ہو سکتا اور نہ قانون کے
ذریعہ ذبیحہ گائے روکا جا سکتا ہے ایسی باتیں آپس کے سمجھوتہ سے ہی طے ہو سکتی ہیں۔ اور
قانون کی نسبت زیادہ عمدگی سے طے ہو سکتی ہیں۔ مگر اس طریق کو چھوڑ کر جبر کا رنگ اختیار کیا
گیا اس لئے ہم بھی مجبور ہیں کہ حریت کی روح دکھا ئیں اور اپنا حق حاصل کریں۔ پس ہم اب
اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔ ہاں غور کرنے کیلئے اب بھی تیار ۔ اب بھی تیار ہیں بشرطیکہ پہلے مذبح قائم کر
دیا جائے ۔ جنہوں نے مذبح گرایا ہے وہ پہلے اسے بنا دیں اور پھر میرے پاس آئیں اور مجھ سے
بات کریں۔ مذبح کے کھڑے ہونے سے پہلے نہیں۔ اس صورت میں ہم تمام وہ طریق اختیار
کریں گے جن سے اپنی عزت قائم کر سکیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم کسی کے غلام ہو کر رہنے کیلئے
تیار نہیں ہیں۔ میں نے بتایا ہے گورنمنٹ کے قانون کی پابندی کرنا ہمارے لئے مذہباً ضروری
ہے مگر ایسے رہتے ہیں کہ ان کے ذریعہ اس قانون کی غرض باطل کی جاسکتی ہے۔ چنانچہ ہماری
جماعت کے ایک معزز شخص نے حکومت کے ایک بڑے افسر سے کہہ دیا تھا آپ جو چاہیں کر
لیں میں بھی تمہیں حکومت نہیں کرنے دوں گا گائیوں کے پیچھے ہی پھیرا تا رہوں گا۔ تو وہ غلطی کا
ازالہ کر کے آئیں۔ میں ہر وہ طریق اختیار کرنے کیلئے تیار ہوں جو ہماری عزت کو قائم رکھ
سکتے ، ہماری ضرورت پوری کر سکے اور ان کے احساسات کا خیال رکھا جا سکے ۔ غرض ہم ان کے
انوار العلوم جلد 1)
سوسو
مد قادیان
احساسات کو زیادہ سے زیادہ مد نظر رکھیں گے۔ ورنہ نہ صرف ہم ہی ذبیحہ گائے پر زور دیں گے
بلکہ دوسرے مسلمانوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی تحریک کریں گے۔ باوجود اس کے مقامی ہندوؤں
کے تعلقات ہم سے اچھے نہ تھے۔ وہ جھوٹی باتیں ہماری طرف منسوب کر کے فتنہ پیدا کر نیکی
کوشش کرتے رہتے تھے۔ میں نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا اور جب ایک گذشتہ سال مسلمانوں
نے ہندوؤں کے ساتھ سیاسی تعلقات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے یہ تحریک کی کہ گائے کی قربانی
زیادہ کی جائے۔ تو میں نے اعلان کر دیا کہ ہندوؤں کی دل آزاری کی غرض سے ایسا نہ کیا جائے
اس طرح قربانی نہ ہوگی مگر ہماری ان باتوں کا کوئی خیال نہ کیا گیا۔ ہماری امن پسندی کو بزدلی بتایا
گیا اور کہا گیا قادیان کے اردگرد سکھوں اور ہندوؤں کے ۸۴ گاؤں ہیں وہ مدیح قائم نہیں
ہونے دیں گے۔ میں کہتا ہوں۔ اگر ۸۴ گاؤں بھی ہوں کیا ہوا مؤمن تو ساری دنیا سے بھی
نہیں ڈرتا۔ میں تو اگر اکیلا ہوتا اور ۸۴ چھوڑ ۸۴ لاکھ گاؤں بھی ارد گرد ہوتے اور عزت کا
سوال ہوتا تو میں اکیلا ہی گائے ذبح کرتا اور سب سے کہہ دیتا آؤ جو کر سکتے ہو کر لو۔ انسان زندہ
رہتا ہے کچھ کرنے کیلئے۔ اگر اس کی عزت ہی نہ رہی تو اس نے زندہ رہ کر کیا کرنا ہے کس کے
لئے زندہ رہے۔ ادھر رسول کریم مسلم نے فرمایا ہے مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَ عِرْضِهِ فَهُوَ
شهید لے کہ جو اپنے مال اور عزت کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جاتا ہے وہ شہید ہے۔ پس
مؤمن موت سے نہیں ڈر سکتا۔ اگر کوئی اسے موت کی دھمکی دیتا ہے تو وہ بڑی خوشی سے اس کا
خیر مقدم کرتا ہے کہ آؤ جو مارنا چاہتا ہے مار ڈالے۔ مگر جن کو خدا نے زندہ رکھنے کیلئے پیدا کیا
ہے انہیں کون مار سکتا ہے۔ مؤمن تو اس دیو کی طرح ہوتا ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ
اس کے خون کی ایک ایک بوند سے ایک ایک دیو پیدا ہو جاتا تھا۔ اگر کوئی ایک احمدی کو مارے
گا تو اس کی جگہ سو کھڑے ہو جائیں گے جس کا جی چاہے یہ تماشہ دیکھ لے۔ اور ہم سے پہلے
کونسی کمی کی گئی ہے لیکن ہمارا کیا بگاڑ لیا۔ ابھی دیکھ لو ہندوؤں اور سکھوں نے مذبح کی اینٹیں ہی
جدا کی تھیں کہ سارے مسلمانوں کے دل اکٹھے ہو گئے۔ اگر اس قسم کے جبر سے یہ لوگ کام
لیں تو اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ مسلمانوں میں قومی غیرت بھڑکے گی اور مسلمانوں کا تفرقہ
جس کا کوئی علاج نظر نہیں آتا اس طرح دور ہو جائے گا۔ پس ہم ان دھمکیوں سے گھبراتے
نہیں۔ ہاں کوئی صدمہ ہے تو یہ ہے کہ ہم دنیا میں جو صلح و آشتی پیدا کرنا چاہتے ہیں اسے نقصان
نہ پہنچے۔ ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنی عزت قائم رکھنے اور امن و آشتی سے
انوار العلوم جلد اا
۳
مریخ قاریان
زندگی بسر کرنے کی توفیق دے۔ ہم خود بھی امن میں رہیں اور اپنے ہمسایوں کو بھی امن و ن دیں۔
غرض یہ ایک اہم معاملہ ہو گیا ہے اور اس کا سب اسلامی فرقوں سے تعلق ہے۔ میں سمجھتا ہوں
کہ مسلمانوں میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ اس قسم کے نقصان ہمیں اس لئے پہنچ رہے ہیں
کہ جن امور میں ہمیں اتحاد کرنا چاہئے ان میں نہیں کرتے۔ اس وجہ سے ہم سے دوسری
قومیں وہی سلوک کر رہی ہیں جو ایک جاٹ نے ایک سید ایک مولوی اور ایک اُن کے خادم سے
کیا تھا کہ ان تینوں کو اکیلے اکیلے کر کے خوب پیٹا تھا۔ مگر میں سمجھتا ہوں مسلمانوں میں یہ بیداری
پیدا ہو رہی ہے کہ جن باتوں میں ہم متفق ہو سکتے ہیں ان میں متفق ہو جانا چاہئے۔ میں نے
مسلمانوں کی تنظیم کے متعلق ایک سکیم سوچی ہے جو ایسے اصول پر ہے جو مسلمان خود تسلیم کر
لیں۔ پہلے قادیان کے ارد گرد اور ضلع گورداسپور کے مسلمانوں میں اسے جاری کرنے کا ارادہ
ہے۔ پھر وسعت دی جائے گی اگر مسلمانوں کی آنکھیں کھل گئیں ہیں اور جیسا کہ بظاہر معلوم
ہوتا ہے ، کھل گئی ہیں تو دوسری قومیں خود بخود انہیں حقوق دے دیں گی۔ اب وقت نہیں ہے
کیونکہ مغرب کی نماز قریب ہے کہ میں سکیم کے متعلق کچھ کہوں۔ میرا ارادہ ہے لوگوں کو جمع
کر کے یہ سکیم ان کے سامنے پیش کروں اور پھر کار روائی شروع کی جائے۔ میں اس بات پر بھی
خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ قادیان کے دوسرے مسلمانوں سے جو کشیدگی چلی آتی تھی وہ
اس موقع پر دور ہو گئی۔ اور میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کے دوست خیال رکھیں گے کہ یہ
اتحاد مستقل ہو اور وہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔ میں نے اس کے لئے بھی سکیم تجویز کی ہے
کہ اگر کوئی اختلاف پیدا ہو تو کس طرح اسے دور کیا جائے۔
آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دعوی کرنے کی بجائے ہمیں اپنے عمل سے
ثبوت دینے کی توفیق دے۔ میں مظلوم کی موت کو ظالم کی زندگی سے بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ
مظلوم خدا کا مقرب ہوتا ہے اور ظالم خدا سے دور پھینکا جاتا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
ہمیں اسلام اور مسلمانوں کا اعزاز اور توقیر اس ملک میں اور اس سے باہر بھی قائم کرنے کی
توفیق دے اور مسلمان اس نظر سے دیکھے جائیں جس سے رسول کریم میں ہم اور آپ کے
اجداد دیکھے جاتے تھے۔
(الفضل ۸- اکتوبر ۱۹۲۹ء)
انوار العلوم جلد
۳۵
مدی قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مذبح کے سوال کو حل کرنے پر اہلِ قادیان کی پوری آمادگی
خلیفة ا
(فرموده ۶ - اکتوبر ۱۹۲۹ء)
مدیح قادیان کے انہدام سے پیدا شدہ صورت حالات کے مطابق مشورہ اور غور کرنے
کیلئے ۲۔ اکتوبر ۱۹۲۹ء بعد نماز عصر مسجد نور میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں حضرت
المسیح الثانی نے تقریر فرمائی۔ حضور نے تلاوت سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا :۔
مدیح کے معاملہ میں جہاں تک میں نے غور کیا ہے یہاں دو قسم کے خیالات پائے جاتے
ہیں۔ بعض لوگ تو یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ مذبح کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور ہمیں اس کے
متعلق اب کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں اور بعض کا یہ خیال ہے کہ اس معاملہ میں ہماری
طرف سے سنتی ہو رہی ہے اور جس طرح کام ہونا چاہئے اس طرح نہیں چلایا جاتا۔ لیکن یہ
دونوں خیال غلط ہیں۔
مذبح کے متعلق کام کرنے کا وقت اب شروع ہونے والا ہے ہم نہیں کہہ سکتے گورنمنٹ
اس کے متعلق کیا فیصلہ کرے گی۔ اس وقت تک ہم نے جو کچھ کیا ہے وہ یہی ہے کہ تمام باتیں
کمشنر تک پہنچادی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ ان باتوں پر عمل بھی کرے۔ اور ہمارا پچھلا
تجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ گورنمنٹ شورش پسندوں سے ڈرتی ہے اور امن پسند لوگوں کے حقوق
کی کما حقہ حفاظت نہیں کرتی حالانکہ گورنمنٹ کی ضرورت ہی کمزوروں کے لئے ہوتی ہے۔
زبر دست تو خود لاٹھی سے اپنی حفاظت کر لیتے ہیں بلکہ ان کی تو یہ خواہش ہوتی ہے کہ ملک میں
کوئی حکومت نہ رہے تا وہ اپنی من مانی کار روائیاں کریں۔ اگرچہ ہندوستان میں اس وقت بھی
ایسے حکام موجود ہیں جو قانون کا احترام اور کمزوروں کی اعانت کرتے اور حق و انصاف کو
ہر حال میں قائم رکھتے ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جو حالات کے مطابق ہمیشہ بدلتا رہتا ہے اور
انوار العلوم جلد
۳۶
مدی قادیان
اسے عمدہ پالیسی سمجھتا ہے۔ افسران بالا کے ساتھ گفتگو کرنے سے جو باتیں معلوم ہوئی ہیں ان
میں سے بعض مذبیح کے موافق نہیں۔ بلکہ ڈپٹی کمشنر جس نے انگریزی انصاف کا پورا پورا نمونہ
دکھایا ہے اور پوری پوری تحقیقات کے بعد جو دوسری جماعت کو بے صبر کرنے والی تھی اس کی
اجازت دی ہے۔ افسران بالا نے اس کے بھی خلاف رائے دی ہے حالانکہ سنا گیا ہے کہ پہلے
کمشنر مسٹر کینوے بھی اس سے متفق تھے لیکن باوجود اس کے یہ دونوں افسر تجربہ کار
مقامی حالات سے واقف اور علاقہ کے ذمہ دار تھے ان کی پرواہ نہیں کرتے۔ اور جب تک
پورے زور کے ساتھ کوشش نہیں کی گئی افسران بالا نے واقعات کو معلوم کرنے کی بھی کوشش
نہیں کی۔ گویا وہ ایک ایسی قوم کو جو شروع سے وفاداری پر قائم رہی ہے قانون توڑنے پر مجبور
کر رہے تھے اور دھتکار رہے تھے اور پوری کوشش کے بعد ہم صرف واقعات ان تک پہنچانے
کے قابل ہو سکے ہیں۔ اب اس کا نتیجہ کیا ہو گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پس ابھی
ہمارا کام ختم نہیں ہوا بلکہ شروع ہونے والا ہے۔ اور ہمارے لئے ضروری ہے کہ پہلے سے ہی
ایسا نظام قائم کر لیں کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف ہو تو معاً اپنا کام شروع کر سکیں۔ میں نے بتایا
ہے کہ ہم مذہبا پابندی قانون کے لئے مجبور ہیں۔ اگر احمدیت کا جوا ہماری گردنوں پر نہ ہوتا تو
یقینا ہم بھی وہی طریقہ اختیار کرتے جو دوسرں نے کیا ہوا ہے اور یہ ہمارا گورنمنٹ پر کوئی
احسان نہیں اور نہ اس کا بدلہ ہم اس سے چاہتے ہیں۔ اگرچہ گورنمنٹ کا فرض تھا کہ اس
انسان کا احترام کرتی جس نے اس کے لئے ایک وفادار جماعت پیدا کر دی ہے ایسا نہ کرنا
گورنمنٹ کی احسان فراموشی ہے۔ مگر بہر حال ہم پابندی قانون کے لئے مجبور ہیں اور چاہے
طبائع میں کتنا ہی جوش ہو ، ہمارے دشمن، شریک ساتھی، واعظ سب ہمیں طعنے دیں ہم نے
بہر حال قانون کی پابندی کرنی ہے۔ لیکن قانون کے معنی ڈپٹی کمشنر ، کمشنر یا گورنر کا حکم نہیں بلکہ
شہنشاہ معظم کے کے ۱۹۱۷ء کے اعلان کے مطابق گورنمنٹ کے معنی GOVT OF THE PEOPLE
یعنی ملک کی آواز کے ہیں یعنی گورنمنٹ رعایا کی رائے کا نام ہے۔ پس جب گورنمنٹ کے معنی
یہ ہیں تو اگر ہم اپنی آواز بلند ہی نہ کریں تو ہم تعاون کرنے والے کیسے ٹھر سکتے ہیں۔ پس ہمارا
فرض ہے کہ اپنی نمائندگی کو زیادہ مضبوط کریں۔ اور پورے زور کے ساتھ اپنی آواز افسران
بالا تک پہنچائیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ قانون شکنی نہ ہو اور ہمیشہ آئین کا احترام کیا جائے۔ پس
ہم نے قانون کے اندر رہتے ہوئے اور حکومت سے تعاون کرتے ہوئے اپنے حقوق حاصل
-
انوار العلوم جلد !!
۳۷
مذبح قادیان
کرنے ہیں۔ یہ اصل ہے جس کے ماتحت ہمیں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔ عجیب بات ہے کہ
میں نے اپنے خط میں جو لیڈروں کے نام لکھا جن الفاظ میں انہیں مخاطب کیا وہی آج سے
پچاس سال قبل گورنر جنرل لکھ چکا ہے جنہیں میں نے بعد میں دیکھا۔ ملتان کے کمشنر نے
حکومت سے دریافت کیا کہ مذبح کے متعلق کیا قوانین ہیں۔ اس کے جواب میں گورنر جنرل نے
لکھا کہ اس میں اس حد تک روک ہونی چاہئے کہ ہندوؤں کی دل آزاری نہ ہو۔ اس جواب پر
اس نے ملتان میں گاؤ کشی بند کر دی کیونکہ اس نے اس کے معنی میں سمجھے کہ جہاں ہندو ہوں
وہاں چونکہ ان کی دلآزاری ہوتی ہے، اس لئے گاؤ کشی نہیں ہونی چاہئے اور اپنے اس فیصلہ
سے لوکل گورنمنٹ کو اطلاع دی۔ جس نے اسے لکھا تمہارا یہ فیصلہ الفاظ کے خلاف معلوم
ہوتا ہے اور ساتھ ہی گورنر جنرل کو اطلاع دی کہ کمشنر ملتان کا یہ فیصلہ آپ ۔ آپ کے الفاظ کے خلاف
معلوم ہوتا ہے جس پر گورنر جنرل نے لکھا نہ صرف یہ کہ ہمارے الفاظ کا ہی خیال نہیں رکھا گیا
بلکہ ان کی روح کے بھی خلاف ہے۔ گاؤ کشی مسلمانوں کا امتیازی نشان ہے اور اس کے بند کر
دینے کے یہ معنی ہیں کہ اس ملک میں ہندوؤں کی حکومت ہے اور مسلمان ان کے غلام ہیں۔
پس کمشنر ملتان کا یہ فیصلہ غلط ہے اور گاؤ کشی کی عام اجازت ہے۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ
یہ
غلامی کی بد ترین قسم ہے۔ دیہات میں جو لوگ ڈرتے ہیں، وہ چونکہ کمزور ہیں۔ اگر وہ اسے
برداشت کرتے ہیں تو کریں۔ نبیوں کی جماعتیں کر ہوتی ہیں اور حریت پیدا کرنے آتی ہیں اس
لئے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تعلیم نے کہ میری
جماعت گورنمنٹ کی وفادار ہے ہمیں غلامی سے بچالیا۔ لوگ ہمیں غلام کہتے ہیں لیکن حقیقت
میں غلام وہ ہیں جو اطاعت کو فرض نہ سمجھتے ہوئے مجبورا اطاعت کرتے ہیں اور ہم مذہب کی
پابندی میں ایسا کرتے ہیں۔ وگرنہ ہم اسے کبھی برداشت نہ کرتے اور فورا ہتھیار لیکر نکل
کھڑے ہوتے ۔ ہماری شریعت نے تو ایمان میں بھی غلامی کو جائز نہیں رکھا۔ بظاہر یہ کمزوری
معلوم ہوتی ہے کہ ہم نے اس وقت کیوں سکھوں پر لٹھ نہیں چلایا لیکن یہ بہت بہتر ہوا ہے
کیونکہ جہاں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں ہندو کہتے ہیں مسلمانوں نے ابتداء کی لیکن یہاں ان
کے ظلم کا خالص نمونہ نظر آ رہا ہے۔ اور ہندو لیڈر غصہ میں دانت پیس رہے ہیں کہ مسلمانوں
نے کیوں مقابلہ نہیں کیا کیونکہ یہ ان کی تعدی کا روشن ثبوت ہے۔ اور یہ واقعات بتاتے ہیں کہ