مذبح قادیان

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2

انوار العلوم جلد ان
۳۸
ذی قاریان
وہ امن و امان سے رہنے کے متمنی نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ مسلمان چوہڑے، چمار اور گونڈ بھیل
کی طرح ملک کے اندر رہیں۔ اب مسلمان دیکھ لیں کہ وہ ایسی زندگی بسر کرنے کے لئے تیار ہیں
یا نہیں۔
ہندو برابر چند سال سے ایسی حرکات کر رہے رہے ہیں۔ ایک جگہ فساد کرتے ہیں ہیں؟ وہاں کے
مسلمان دو تین ماہ شور مچا کر خاموش ہو جاتے ہیں تو دوسری جگہ کر دیتے ہیں پھر تیسری جگہ
غرضیکہ فسادات کا ایک سلسلہ انہوں نے شروع کر رکھا ہے۔ جس سے مقصد ان کا یہ ہے کہ
مسلمان بزدل ہو جائیں اور خود بخود کہنے لگیں کہ ہمیں تمہاری غلامی منظور ہے۔
غرضیکہ ہندو روز بروز دلیر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور بیہی وجہ ہے کہ مہابیر دل نے
اعلان کیا ہے کہ ہم خون کی ندیاں بہا دیں گے لیکن مذبح نہیں بننے دیں گے۔ پس اب ہمارے
سامنے یہ سوال ہے جس پر غور کرنا ہے۔ اس کے دو پہلو ہیں۔ ایک مقامی جس سے باہر والوں کا
تعلق نہیں ہے اور صرف قادیان یا اس کے ملحقہ دیہات سے جو یہاں سے گوشت لے جا سکتے
ہیں تعلق رکھتا ہے کیونکہ یہاں کے مذبح کا گوشت یہاں کے لوگ ہی کھائیں گے۔ اور دوسرا
پہلو اس جبر کا ہے جو اس کے گرانے کے متعلق کیا گیا اور وہ تعدی کی روح جس کا مظاہرہ ہوا۔
یہ ساری دنیا کے احمدیوں بلکہ سارے مسلمانوں بلکہ دوسری اقوام سے بھی تعلق رکھتا ہے۔
مقامی حصہ کے متعلق تمام اخراجات مقامی جماعت کو برداشت کرنے ہونگے اگرچہ مرکزی نظام
کے ماتحت ہی یہ کام ہو گا لیکن باہر کے لوگوں سے اس کے لئے مدد نہیں لی جائے گی۔ لیکن اس
ظالمانہ روح کو توڑنا جیسا قادیان سے تعلق رکھتا ہے ویسا ہی دوسرے ۔ مقامات سے ہے اس لئے
لوگوں کے اندر نئی زندگی اور ایسا جوش پیدا کرنا جس سے وہ ثابت کر دیں کہ وہ اس جبر کو ماننے
کے لئے تیار نہیں یہ کام مرکز سے متعلق ہے۔ پس مرکزی حصہ کے متعلق تو باہر کی جماعتوں
سے مدد لی جائے گی لیکن مقامی پہلو کی ہر قسم کی ذمہ داری مالی جانی، مقامی لوگوں کو برداشت
کرنی چاہئے۔ اگرچہ اس میں میں بھی مرکزی جماعت مدد دے گی لیکن وہ SUBSIDY قسم کی
ہو گی۔ اصل بوجھ مقامی جماعت پر ہی ہو گا۔ یہ نہیں کہ اس کے لئے بھی باہر سے مدد مان مدد مانگیں اور
خود مجاور بن کر بیٹھے رہیں۔ یہ سپرٹ نہایت بری ہے۔ مقامی لوگوں کو تو ہر کام میں عملی نمونہ
سے باہر والوں کی راہ نمائی کرنی چاہئے ۔ اگر چہ باہر کے لوگ بھی اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے
تیار ہیں، لیکن ہمیں اپنی ذمہ داری کو خود محسوس کرنا چاہئے۔ پس آپ لوگ یہ سمجھ کر کہ اس
رستہ میں آپ کو بہت سی قربانیاں کرنی پڑیں گی، بھوکے پیاسے ننگے رہنا پڑے گا، سپاہیانہ

انوار العلوم جلد 11
۳۹
مدی قادیان
زندگی کی مشق کرنی ہوگی ، راتوں کو جاگنا ہو گا پہرے دینے ہونگے ۔ ان سب باتوں کو ملحوظ رکھ
کر بتائیں کہ کیا آپ اس بوجھ کو ا کو اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور اس کام کو جاری رکھنا چاہتے
ہیں۔
(حضور کے اس سوال پر تمام حاضرین نے بلا استثناء کھڑے ہو کر اس کام کو سرانجام
دینے پر آمادگی کا اقرار کیا۔ پھر حضور نے دریافت فرمایا۔)
جو لوگ اس معاملہ کو طول دینا مناسب نہ سمجھتے ہوں اور اسے یہیں ختم کر دینا چاہتے
ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔ (جس پر ایک آدمی بھی کھڑا نہ ہوا۔)
اس کے بعد حضور نے فرمایا۔)
ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اس علاقہ کے مسلمانوں کی تنظیم کریں ، لوگوں کو قانون سے
واقف کریں ، اس علاقہ میں مسلمانوں پر بہت ظلم ہو پر بہت ظلم ہو رہا ہے۔ اس ضلع میں کثرت مسلمانوں کی
ہے۔ ذیلداریاں اور آنریری مجسٹریٹیاں مسلمانوں کے مقابلہ میں ہندوؤں کے پاس بہت زیادہ
ہیں۔ مسلمان قانون سے ناواقف ہیں ہمارا کام ہے کہ انہیں واقف کریں۔ انہیں بتائیں بلکہ
اشتہار دیں کہ گائے کھائیں۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے صرف یہ شرط ہے کہ پردہ کے اندر اسے
ذبح کیا جائے۔ گائے کے ذبح کرنے کی کہیں بھی ممانعت نہیں سوائے اس جگہ کے جہاں
دفعہ ۴۳ ہو۔ صرف اتنی احتیاط چاہئے کہ نمائش نہ ہو ۔ اس وقت یہاں دفعہ ۴۳ ہے۔ لیکن
اگر کمشنر نے فیصلہ خلاف سنا دیا تو اسی دن یہ منسوخ ہو جائے گی۔ پس ہمیں آج سے ہی سکیمیں
بنانی چاہئیں کہ پھر ہمیں کیا کرنا ہو گا۔
له حکومت خود اختیاری
(الفضل ۱۵ اکتوبر ۱۹۲۹ء)
بخاری کتاب المظالم باب مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ مِنَ " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ
شَهِيدٌ " کے الفاظ ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی