مستورات سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلد !!
۵۵
مستورات سے خطاب
۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
مستورات سے خطاب

انوار العلوم جلدا)
مستورات سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مستورات سے خطاب
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں نے ہر سال جماعت کی مستورات کو اس طرف
عورتوں کی موجودہ علمی قابلیت توجہ دلائی ہے ہے کہ جب تک تعلیم : نہ ہو خدا سے ان کا
اپنا معاملہ درست نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ ذمہ داریاں پوری ہو سکتی ہیں جو اپنے رشتہ داروں
اور خاندان اور اپنی قوم اور ملک کی طرف سے ان پر عائد ہوتی ہیں۔ شاید یہ الفاظ جو اس وقت
میں نے بیان کئے ہیں آپ کو بوجھل معلوم ہوتے ہوں کیونکہ ان میں یہ کہا گیا ہے کہ تم میں
تعلیم نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک تم دوسری زبانیں تو در کنار خود اپنی زبان سے بھی
ناواقف ہو مجھے عورتوں میں تقریر کرتے وقت یہ وقت پیش آتی ہے۔
میں کوشش کرتا ہوں کہ میری تقریر میں ایسے الفاظ نہ آئیں جن کو تم
تقریر میں مشکلات لات سمجھ نہ سکو حالانکہ میں کسی غیر زبان میں تقریر نہیں کیا کرتا۔ جب قوم
کی ایسی گری ہوئی حالت ہو کہ وہ اپنے ملک کی زبان میں بھی بات سمجھنے کی قابلیت نہ رکھتی ہو تو
اس کی کمزور حالت کا اندازہ اس سے ہی ہو سکتا ہے۔ تقریر میں روز مرہ ہی کی زبان ہوتی ہے۔
مثلا اگر دین کا ذکر آئے تو اس میں قیامت ، تقدیر وغیرہ ۔ وغیرہ کے الفاظ ضروری ہیں۔ پھر جو نہ سمجھے تو
واعظ کے لئے کتنی مشکلات ہیں۔ اس کی دو ہی صورتیں رہ جاتی ہیں۔ یا تو وہ آسان آسان لفظ
لا کر عام فہم طریق کے لفظوں ہی کے خیال میں پڑا رہے اور اپنے مضمون کو خراب کر لے یا
اصطلاحی لفظ استعمال کر کے اپنے مضمون کو تو ادا کر دے مگر سامعین اس کو نہ سمجھ سکیں۔ پس ہر

انوار العلوم جلدا۔
۵۸
مستورات سے خطاب
ہو۔ اس
ایک عورت کو تعلیم کی ترقی کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ میں مردوں میں ایک آیت کے
موضوع پر کئی کئی گھنٹے بول سکتا ہوں مگر عورتوں میں ادھر ہی توجہ رہتی ہے کہ مضمون عام فہم
اسی وجہ سے عورتوں میں درس وعظ وغیرہ بہت آسان رہ جاتا ہے اور اصل مضمون : ن ذہن
سے اُتر جاتا ہے۔ میں جب عورتوں میں درس دیتا ہوں تو بعض اوقات ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو رکوع
کا درس تھوڑے سے وقت میں دے دیتا ہوں۔ حالانکہ مردوں میں اتنا وقت بعض دفعہ صرف
ایک آیت کی تشریح میں لگ جاتا ہے۔ میں پھر اور بار بار تمہیں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
سب سے پہلے اپنے ملک کی زبان سیکھو۔
اس کے بعد میں تمہیں توجہ دلاتا ہوں کہ سب سے ضروری اپنی ترقی کی طرف توجہ کرو تعلیم دینی تعلیم ہے۔ کسی طرح سمجھاؤں کہ تمہیں اس
と
طرف توجہ پیدا ہو۔ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا مامور آیا اور اس نے چالیس سال تک متواتر خدا
کی باتیں سنا کر ایسی خشیت الہی پیدا کی کہ مردوں میں سے کئی نے غوث، قطب ولی صدیق اور
صلحاء کا درجہ حاصل کیا۔ ان میں سے کئی ہیں جو اپنے رقبے کے لحاظ سے کوئی تو ابو بکر اور کوئی
عثمان کوئی علی کوئی زبیر " کوئی طلحہ " ہے۔ تم میں سے بھی آ بھی اکثر کو اس نے مخاطب کیا اور انہیں
خدا کی باتیں سنائیں اور ان کی بھی اسی طرح تربیت کی مگر تب بھی وہ اس رتبہ کو حاصل نہ کر
سکیں۔ اس کی وفات کے بعد اللہ تعالی نے تم میں ایک صدیقی وجود کو کھڑا کیا مگر اس سے بھی وہ
رنگ پیدا نہ ہوا۔ پھر خدا نے مجھ کو اس مقام پر کھڑا کیا اور پندرہ سال سے متواتر درس اور اکثر
وعظ نصائح اور لیکچر میں دین کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں اور ہمیشہ یہی میری کوشش رہی ہے کہ
عورتیں ترقی پائیں مگر پھر بھی ان میں وہ روح پیدا نہ ہو سکی جس کی مجھے خواہش تھی۔ اور کوئی
عورت تم میں سے اس قابل نظر نہیں آتی جو کسی وقت تمہاری لیڈری اور راہنمائی کر سکے۔
افسوس وہ کونسی کوشش ہے جس سے میں تمہیں بیدار کروں۔ دنیا میں ایک آگ لگی ہوئی ہے
مگر تم خواب غفلت میں سوتی ہو ۔
پچھلے دنوں میں نے یہاں کی عورتوں سے ایک کیا تم میں کوئی قرآن مجید جانتی ہے؟ سوال کیا تھا کہ تم کسی ایک عورت کا بھی نام
بتاؤ جس نے قرآن کریم پر غور کر کے اس کے کسی نکتہ کو معلوم کیا ہو؟ حالانکہ مردوں میں سے
عالم کے علاوہ کئی ایسے لوگ ہیں جو ظاہری تعلیم کے لحاظ سے جاہل یا معمولی سے علم کے شہر کے !

انوارالعلوم جلدا
۵۹
مستورات سے خطاب
رہنے والے یا گاؤں کے رہنے والے ہیں جو باوجود عدم علم ظاہری کے یا کمی علم کے قرآن کے
کئی معرفت کے نکتے بتا سکیں گے جو لوگوں کو پہلے معلوم نہ ہوں گے۔ قادیان کے کئی عربی سے
نا واقف بھی عجیب معرفت اور نکات کی باتیں قرآن سے بیان کرتے ہیں۔ تم ایک عورت کی
مثال پیش کرو جس نے قرآن کریم سے کوئی نئی بات نکالی ہو اور ایسی بات پیش کی ہو جو دنیا کو
پہلے معلوم نہ تھی اور اب تو آپ میں کچھ ایسی عورتیں بھی موجود ہیں جو مولوی کہلاتی ہیں۔
میں پھر توجہ دلاتا ہوں اور سوال کرتا ہوں کہ تم میں سے کون ہے جسے قرآن شریف کی معرفت
نصیب ہوئی ہو ؟
اس کمی کی وجہ کیا ہے؟ تم میں سے کئی عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ مردوں کی
طرف داری کی جاتی ہے مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ کو
بھی تم سے دشمنی ہے کہ وہ تمہاری مدد نہیں کرتا۔ کیوں خدا کے کلام کا دروازہ تم پر بند ہے اور
کیوں فرشتے خدائی دربار تک تمہاری رسائی نہیں کراتے۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی
صرف یہ وجہ ہے کہ تم قرآن کو قرآن کر کے نہیں پڑھتیں اور نہیں خیال کرتیں کہ اس کے
اندر علم ہے۔ فوائد ہیں۔ حکمت ہے۔ بلکہ صرف خدائی کتاب سمجھ کر پڑھتی ہو کہ اس کا پڑھنا
فرض ہے اس لئے اس کی معرفت کا دروازہ تم پر بند ہے دیکھو قرآن خدا کی کتاب ۔ اب ہے اور اپنے
اندر علوم رکھتا ہے۔ قرآن اس لئے نہیں کہ پڑھنے سے جنت ملے گی اور نہ پڑھنے سے دوزخ
بلکہ فرمایا کہ فِيْهِ ذِكْرُ كُمْ ، اس میں تمہاری روحانی ترقی اور علوم کے سامان ہیں۔ قرآن
ٹونہ نہیں۔ یہ اپنے اندر حکمت اور علوم رکھتا ہے۔ جب تک اس کی معرفت حاصل نہ کرو گی
قرآن کریم تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ تم میں سے سینکڑوں ہوں گی جنہوں نے کسی نہ
کسی سچائی کا اظہار کیا ہو گا۔ لیکن اگر پوچھا جائے کہ تمہارے اس علم کا ماخذ کیا ہے تو وہ ہرگز
ہرگز قرآن کو پیش نہ کریں گی بلکہ ان کی معلومات کا ذریعہ کتابیں، رسائل، ناول یا کسی مصنف
مرئی
کی تصنیف ہوں گی اور غالبا ہماری جماعت کی عورتوں میں حضرت مسیح موعود کی کوئی کتاب ہو
گی۔ تم سے کوئی ایک بھی یہ نہ کہے گی کہ میں نے فلاں بات قرآن پر غور کرنے کے نتیجے میں
معلوم کی ہے۔ کتنا بڑا اندھیر ہے کہ قرآن جو دنیا میں اپنے اندر خزانے رکھتا ہے اور سب
بنی نوع انسان کے لئے یکساں ہے اس سے تم اس قدر لا علم ہو۔ اگر قرآن کا دروازہ تم پر بند
ہو تو تم سے کس بات کی توقع ہو سکتی ہے؟

انوار العلوم جلدا
५०
مستورات سے خطاب
میں تمہیں ایک عورت کا واقعہ سناتا ہوں کہ جسے
ایک عورت نے کس طرح ترقی کی صرف معمولی لکھنا پڑھنا آتا تھا۔ اس کے لکھنے
کے متعلق مجھے اس وقت صحیح علم نہیں ہے لیکن اتنی بات ضرور تھی کہ اسے پڑھنا آتا تھا۔ اس نے
قرآن کو قرآن کر کے پڑھا۔ جنت کی طمع اور دوزخ کے خوف سے نہیں ، عادت اور دکھاوے
کے طور پر نہیں بلکہ خدا کی کتاب سمجھ کر اور یہ سمجھ کر کہ اس کے اندر دنیا کے تمام علوم ہیں اسے
پڑھا۔ اس کے نتیجہ میں باوجود اس کے کہ اس نے کسی کے پاس زانوئے شاگردی نہ نہیں کیا
تمام دنیا کی استاد بنی ۔ وہ عورت کون تھی ؟ اس کا نام عائشہ رضی اللہ عنہا ہے۔
اس نے قرآن کو جیسا کہ سمجھنے کا وہ بی بی فہم قرآن میں اکثر مردوں سے بڑھ گئی حق تھا سمجھا۔ ان کی صرف ایک
مثال سے دنیا کے مرد شرمندہ ہیں کہ وہ بایں ہمہ عقل و دانش اس فہم و فراست کو حاصل نہ کر
سکے۔ وہ آیت یہ ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ
خَاتَمَ النَّبِینَ ۔ کے یعنی محمد " تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول اور نبیوں
کے خاتم ہیں دنیا نے سمجھا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اور ادھر چونکہ آنحضرت
نے بھی فرما دیا کہ لا نَبِيَّ بَعْدِی ہے (جس سے آپ کی مراد تھی کہ میری شریعت کو
منسوخ کرنے والا کوئی نبی نہ آئے آئے گا یہ امر ایسے خیال کے لوگوں کے لئے اور بھی مؤید ثابت
ہوا۔ اور سب نے یہ نتیجہ نکالا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ مسلمان تمام دنیا میں
پھیل گئے اور انہوں نے اپنے اس خیال کی خوب اشاعت کی۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس قسم
کی باتیں ایک مجلس میں ہو رہی تھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہاں سے گزریں اور آپ
نے سن کر فرمایا " قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُو الا نَبِيَّ بَعْدَهُ ، دیکھو حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا نے قرآن پر غور کرنے سے کس قدر صحیح نتیجہ نکالا کہ آج اس زمانہ کے نبی
نے اس سے فائدہ اٹھایا ۔ وہ خیالات جو تیرہ سو سال سے مسلمانوں کو مغالطہ میں ڈالے ہوئے
تھے ان کو کس صفائی کے ساتھ رد فرمایا ہے۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قرآن پر غور
کرنے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فائدہ اٹھایا اور احمدی جماعت ان کی
ممنون احسان ہے۔ انہوں نے ان کی مشکلات کو آسان کر دیا۔ یہ تو ایک واقعہ ان کے
فہم قرآن کا ہے۔

انوار العلوم جلد
41
مستورات سے خطاب
دوسرا واقعہ یہ ہے جس سے ان کے
اسی بی بی کی فہم حدیث کی ایک مثال کمالِ فراست اور غور و فکر کا ثبوت ملتاء رت ملتا ہے وہ
حضرت علی کے بھائی حضرت جعفر کی شہادت کا واقعہ ہے۔ جب ان کی اطلاع گھر پر آئی تو
عورتیں رونے پیٹنے اور نوحہ کرنے لگیں جیسا کہ عرب کا رواج تھا۔ اسلام چونکہ نیا نیا تھا اس
لئے اسلامی عادات ابھی پوری طرح لوگوں میں پیدا نہ ہو سکی تھیں اور جاہلیت کے زمانے کے
اثرات باقی تھے اس کی پیروی ان عورتوں نے کی۔ آنحضرت ملی یم کو جب کسی نے آکر اس
کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا کہ انہیں منع کرو۔ منع کرنے سے بھی وہ باز نہ آئیں۔ پھر آکر
کسی نے شکایت کی۔ آپ نے فرمایا احثوا التَّرَابَ فِي وُجُوهِهِنَّ ۔ یعنی ان کے منہ پر
مٹی ڈالو۔ وہ لوگ جنہوں نے آپ کے اس ارشاد کو سنا فی الواقعہ مٹی ڈالنے کے لئے
دوڑے۔ حضرت عائشہ کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو بہت ناراض ہو ئیں اور فرمایا کہ تم
رسول کریم ملی کو ایسا بد اخلاق سمجھتے ہو کہ اس مصیبت کے وقت بھی تکلیف پہنچانے کا حکم
دیں۔ آپ کا تو یہ مطلب تھا کہ انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو۔
قَالَ اللَّهُ وَ قَالَ الرَّسُول کا صحیح فہم اسی خاتون کو تھا اب دیکھو جس بات کو
مردوں نے نہ سمجھا اسے
ایک عورت یعنی حضرت عائشہ نے سمجھا اور یہی دنیا میں ایک عورت ہے جس نے قرآن کو اور
خدا تعالیٰ کے رسول کے کلام کو صحیح معنوں میں سمجھا۔ اس کا ایک ثبوت افک کے واقعہ سے
بھی ملتا ہے کہ جب آنحضرت میں ہم نے آپ سے فرمایا کہ عائشہ سچی کچی بات بتا دو کہ کیا معاملہ
ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا یہ میرا کام نہیں خدا تعالیٰ خود جواب دے گا۔ چنانچہ قرآن کی بعد
کی وحی سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ ان کا یہ خیال درست تھا کیونکہ قرآن نے یہی کہا ہے کہ الزام
دینے والا گواہ لائے نہ کہ جس پر الزام ہو وہ اپنی برتیت کے لئے قسمیں کھاتا پھرے۔
حضرت عائشہ نے قرآن کو قرآن کر کے پڑھا اس لئے مردوں سے زیادہ معرفت حاصل کی۔
اگر آپ بھی اسی طرح اس پر غور کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں گی تو ایسا ہی فائدہ حاصل
کریں گی اور کسی علم کے حاصل کرنے میں کسی کی محتاج نہ ہوں گی۔ قرآن شریف ہر ایک
زمانے کے علوم اپنے اندر رکھتا ہے۔ اگر کوئی اس پر غور کرے تو دنیا کو حیران کر دینے والے
علوم کا دروازہ اہل دنیا پر خدا کی تائید سے کھول سکتا ہے۔

انوار العلوم جلدا
۶۲
مستورات سے خطاب
قرآن کے متعلق ایک موٹی مثال کو لو کہ کس طرح تیرہ سو
قرآن مجید علوم کا خزانہ ہے سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کے
حالات بیان کئے ہیں۔ فرمایا وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ لا یعنی اونٹنیوں کی سواریاں بے کار ہو
جائیں گی۔ دنیا نے آج ریل نکالی ہے اس سے ثابت ہو گیا کہ قرآن نے سالہا سال پہلے بتا دیا تھا
کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا یعنی ایسی سواریاں پیدا ہو جائیں گی کہ ان سواریوں کی ضرورت نہ
رہے گی۔
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَت ۔ کہ یعنی ادنی و جاہل قومیں عزت والی بن جائیں گی اور
ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ بھی بیدار ہو ا بیدار ہو کر اپنا حق ما مانگیں گی اور دنیا کو ان کے حقوق دینے پڑیں
گے۔ اب الیکشن کے سوال کو ہی دیکھو کس زبر دست طور پر اس پیشگوئی کی تصدیق کر رہا ہے کہ
بڑے بڑے عزت والے برہمن چوہڑوں کے دروازوں پر ووٹ مانگنے کے لئے جاتے ہیں۔
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ ، یعنی لوگ ملا دئے جائیں گے۔ یعنی ادنی اور اعلیٰ ایک جگہ
پر اکٹھے ہوں گے۔ اس کا ایک نمونہ آج کا جلسہ ہی ہے۔
تم میں سے کئی ہیں کہ جن کی مائیں اور دادیاں اپنے سے ادنیٰ لوگوں کے ساتھ مل کر
بیٹھنے کو اپنی ہتک خیال کرتی ہوں گی مگر تم خدا کی وحی کے مطابق مل کر بیٹھی ہو اور خدا نے سب
کو برابر بنا دیا۔
زمانہ بدل چکا اس لئے تم بھی تبدیلی پیدا کرو آج تمام سرداریاں ختم ہوگئیں۔ پہلے زمانہ میں جو حال تھا اس کا نقشہ اس
مثال سے خوب ظاہر ہو جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک چوہدری ایک مراثی کو ساتھ لے کر سفر کو جا
رہا تھا راستے میں سرائے میں ٹھرا جس چار پائی پر وہ بیٹھا اس کے نیچے بارش کی وجہ سے سخت
کیچڑ تھا۔ ناچار بیچارہ مراثی چوہدری کے پاس بیٹھ گیا۔ چوہدری نے اسے خوب جوتے لگائے اور
کہا کہ تم ہماری برابری کرتے ہو ۔ دوسری منزل پر انہیں چار پائی نہ ملی اور چوہدری کو زمین پر
بیٹھنا پڑا۔ تب مراثی پھاؤڑے سے زمین کھودنے لگا اور قبر کی طرح ایک گڑھا بنانے لگا۔
چوہدری نے کہا یہ کیا کرتے ہو ؟ اس نے جواب دیا برابر کیسے بیٹھوں؟ اب وہ زمانہ نہیں رہا۔
آج کئی ادنی اقوام کے ڈپٹی ہیں۔ اہل غرض سید ، پٹھان ، مغل سلام کرنے ان کے دروازے پر
جاتے ہیں۔ اب وہ معزز اور بڑا ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک مومن اور متقی ہے۔ اس زمانے

انوا را العلوم جلدا
۶۳
مستورات سے خطاب
میں یاد رکھو کہ اب تم بھی گھروں میں بیٹھ کر حکومت نہیں کر سکو گی۔ وہ راج کا زمانہ چلا گیا۔
ساری بڑائیوں کو مٹا کر خدا تعالیٰ اتحاد پیدا کرنا چاہتا ہے۔ فیصلہ قرآن کے مطابق آج وہ بڑھایا
جائے گا جو نیک ہو گا ۔ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ کے مطابق متقی عالم ہوتا ہے۔
دنیاوی لحاظ سے دیکھو حضرت صاحب کو قرآن مجید اُمیوں کو اَعْلَمُ النَّاس بنا دیتا ہے کوئی ایسا دیوی علم حاصل نہ تھا گو ہم
اعتقادی طور پر آپ کو عالم مانتے ہیں۔ آپ نے جو کتابیں لکھی ہیں و ہیں وہ معجزانہ رنگ میں لکھی
ہیں مگر ظاہری طور پر آپ عالم نہ تھے اس لئے مخالف مولوی آپ کو طعن کے طور پر منشی لکھا
کرتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے علوم کے دروازے آپ پر کھول دیئے۔ میرا اپنا حال دیکھو زمانہ
طالب علمی میں فیل ہی ہوتا رہا۔ ایک جماعت بھی پاس نہ کر سکا۔ اسی بناء پر حضرت صاحب سے
لوگوں نے شکایت کی کہ یہ پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
مجھے طلب کیا اور ساتھ حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کو بلایا۔ میں ڈر رہا تھا کہ
دیکھئے میرے لئے کیا سزا تجویز ہوتی ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک عبارت لکھ کر
مجھے دی کہ اسے نقل کر دو ۔ جب میں نے اس طرح نقل کر دی تو مولوی صاحب کو دکھا کر فرمایا
کہ شکایت تو غلط معلوم ہوتی ہے۔ یہ میرا امتحان ہوا۔ پھر اس کے بعد حضرت خلیفہ اول نے
مجھے پڑھایا۔ ان کے پڑھانے کا یہ طریق تھا کہ آپ ہی ایک ایک سپارہ پڑھتے جاتے۔ سوال
کرنے پر فرماتے کہ میاں آپ ہی آجائے گا۔
میرے ظاہری علم کو لیا جا۔ لیا جائے تو میں کسی علمائے زمانہ کو بالمقابل تفسیر القرآن کا چیلنج صورت میں بھی عالم نہیں کہلا سکتا مگر میں میں بھی میں
نے قرآن کو قرآن سمجھ کر پڑھا اور اس سے فائدہ اٹھایا۔ اور اب اس قابل ہوا کہ میں تمام
مخالف علماء کو چیلنج دیتا ہوں کہ کوئی آیت لے کر مجھ سے تفسیر کلام الہی میں مقابلہ کر لیں میں
انشاء اللہ تعالی تائید الہی سے اس کے ایسے معنے بیان کروں گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ کوئی
مضمون ہو بغیر سوچنے کے کھڑا ہوتا ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ پر علم کے دروازے کھول دیتا ہے۔
خدا تعالیٰ نے مجھ پر قرآن کریم کے ایسے ایسے نکات ظاہر - ظاہر کئے ہیں جو رسول رسول کریم ملی اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مستثنیٰ کر کے اس تیرہ سو سال کے عرصہ میں کسی سے ظاہر نہیں
ہوئے۔ پس تمام علوم اخلاص اور تقویٰ سے پیدا ہوتے ہیں ظاہر سے نہیں۔ تم خود اس کو

انوار العلوم جلدا
م
مستورات سے خطاب
آزماؤ ۔ اخلاص سے قرآن کو پڑھو خدا خود تمہیں اس کا علم عطا کرے گا۔ بسا اوقات مختلف امور
کے ماہر میرے پاس آتے ہیں اور وہ اس کے متعلق مجھ سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں۔
جب میں ان کے سوالوں کا ٹھیک جواب دیتا ہوں تو اس وقت حیران ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں
کہ اس اس کے متعلق آپ نے کون سی کتاب پڑھی ہے۔ میرے یہ یہ کہنے پر کہ کوئی نہیں۔ وہ کہتے
ہیں کہ جواب سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس علم کی کتابیں پڑھی ہیں۔ میں جواب
دیتا ہوں کہ میں نے علوم کی جامع کتاب پڑھی ہے۔ قرآن کے ہر ایک لفظ اور بات پر غور کرو۔
پھر تم پر قرآن کے علوم کا دروازہ کھولا جائے گا۔ معمولی لیاقت کی عورت بھی اس سے فائدہ اٹھا
سکتی ہے۔ میں نے سالہا سال وعظ کیا لیکن تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خدا کرے کہ اس دفعہ
میں دیکھ لوں کہ میری اس نصیحت سے تم کیا فائدہ حاصل کرتی ہو ۔
دینی علوم کے لئے سب سے پہلے قرآن کی ضرورت ہے قرآن کس طرح پڑھنا چاہئے اس کے پڑھنے میں یہ نیت ہونی چاہئے کہ یہ خدا
خدا کی
کتاب ہے۔ سارا علم اس میں موجود ہے۔ ہر ہر لفظ پر اعتراض پیدا کرو خدا تعالیٰ خود اس کا حل
بتائے گا۔ غور کرو کہ صرف الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنے سے کوئی نکتہ نہیں معلوم ہو سکتا لیکن اگر تم یہ
اعتراض پیدا کرو کہ ہمارے والدین اور ہمارے استاد کیوں قابلِ تعریف نہیں تو آگے
رَبِّ الْعَالَمِينَ میں خود اس کا جواب موجود ہے کہ تمہارے احسان کرنے والوں کا رب بھی
تو وہی ہے۔ فوراً سمجھ میں آ جاتا ہے کہ کیوں سب تعریفیں خدا ہی کے لئے ہیں۔ اسی طرح پر
، آپ پر کھلیں گے۔ لیکن اگر نیت صرف یہ ہو کہ قرآن کے الفاظ پڑھ کر برکت حاصل
معارف آر
کی جائے تو کچھ فائدہ نہ ہو گا۔
قرآن کے بعد سنت رسول کا علم حاصل کرو دوسری چیز جس کا پڑھنادینی تعلیم کے
بعد کا لئے ضروری ہے وہ سنت رسول علم
-
ہے یعنی احادیث نبی کریم میں ہے ۔ دینی تعلیم اس کے بغیر ناقص ہے۔ اگرچہ قرآن کریم میں
سب کچھ ہے مگر اس کا علم حاصل کرنے کے لئے کامل تقوی کی ضرورت ہے۔ وہ باتیں جو تقوی
کے کامل ہونے پر منحصر ہیں ان کو قرآن نے چھپایا ہوا ہے۔ وہ پڑھنے والے پر اس وقت تک
نہیں کھلیں گی جب تک وہ درجہ حاصل نہ ہو جائے۔ انتہائی تقوی سب کو نہیں مل سکتا۔ اس
لئے آنحضرت میم نے شریعت کے اہم مسائل اور ابتدائی علوم نکال کر لوگوں پر خود ظاہر کر

انوار العلوم جلد)
۶۵
مستورات سے خطاب
دیئے ہیں۔ جیسے نماز، روزہ، حج، زکوۃ وغیرہ اور چونکہ ایمان کے لئے عمل اور عمل کے لئے ان
مائل کا جاننا ضروری ہے اس اس لئے لئے آ۔ آپ لوگ سنت و حدیث کا کا علم بھی ضرور حاصل کریں۔
ضروری ہے کہ عورتیں قرآن و حدیث سے واقف ہو کر دوسروں کو پڑھا ئیں۔ اپنے گھروں،
ما
۔
شہروں اور محلوں میں اس کی تعلیم کا انتظام کریں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں ہیں۔
تیسرے ضروری دینی تعلیم کے لئے
وہ چیز جس کا پڑھنا ضروری ہے
اللہ تعالیٰ نے تمہاری حالت پر رحم کر کے اس زمانے کے نبی سے اردو کی کتابیں
لکھوائیں تا تم انہیں آسانی سے پڑھ کر فائدہ اٹھا سکو ۔ اب تمہیں کوئی عذر نہیں ہو سکتا۔
قرآن کا اس زمانے کے متعلق ضروری علم اب آپ کی کتابوں میں موجود ہے۔ اگر تم اس کے
پڑھنے یا سننے کی کوشش کرو تو تم میں وہ قابلیتیں پیدا ہو سکتی ہیں کہ بار یک در باریک مسئلوں کو
حل کر سکتی ہو۔
اس وقت میں حضرت صاحب کی روکتا ہیں
حضرت صاحب کی کتابوں کا امتحان لوں گا مقرر کرتا ہوں جن کو ہر ایک عورت
پڑھے یا سنے آئندہ سال میں ان کا امتحان لوں گا تا پتہ لگ جائے تم نے میری نصیحت پر عمل کیا
ہے یا نہیں۔ میں وعظ کر کر کے تھک گیا ہوں مگر تم پر ابھی کوئی اثر نہ ہوا۔ اب میں چاہتا ہوں
کہ تم عملی زندگی کی طرف قدم اٹھاؤ ۔ وہ کتابیں کشتی نوح اور شہادت القرآن ہیں۔ ان کو
پڑھنے کی کوشش کریں اور جو نہیں پڑھ سکتیں وہ اپنی اپنی انجمن کے سیکرٹری کی معرفت اس کے
سننے کا انتظام کریں۔ میں اس طرح سوال کروں گا کہ ان پڑھ عورتیں بھی جواب دے سکیں۔
مثلاً اس طرح سوال کروں گا کہ فلاں کتاب میں فلاں بات ہے یا نہیں ؟ تم میں سے ہر ایک کھڑی
ہو سکتی اور بیٹھ بھی سکتی ہے۔ تو میں یہ کہوں گا کہ جس کے نزدیک اس سوال کے متعلق اس
کتاب میں یہ ہے وہ کھڑی ہو جائے ۔ یہ معلوم کرلوں گا کہ آپ لوگوں نے وہ کتاب پڑھی ۔ ہے یا
نہیں۔ کیونکہ جو بات اس کتاب میں نہ ہو گی جو اس پر کھڑی ہو گی اس کا نہ پڑھنا ظاہر ہو جائے
گا۔ جیسے کہتے ہیں کہ ایک آدمی یونہی حاجی بن بیٹھا تھا اور حج کے متعلق سنی سنائی باتیں بیان کیا
کرتا تھا۔ حجر اسود ایک پتھر ہے جسے ہاتھ لگانے چومنے یا اس کی طرف اشارہ کرنے کا طواف کے

انوار العلوم جلدا
५५
مستورات سے خطاب
وقت حکم ہے۔ یہ حاجی اس سے ناواقف تھا۔ ایک دانا آدمی وہاں آگیا اور اس نے اس سے
امتحان کے طور پر چند ایک اہل مکہ کے نام پوچھے وہ کیسے تھے؟ پوچھتے کہا کہ حجر اسود صاحب کا کیا
حال ہے؟ جواب دیا اچھے ہیں مگر اب بوڑھے ہو گئے ہیں اور اس سے اس کا جھوٹ کھل گیا۔
اس طرح میں اس بات کا علم حاصل کرلوں گا کہ آپ نے وہ کتابیں پڑھی ہیں یا نہیں۔ مثلا یہ کہ
کشتی نوح میں حضرت مسیح ناصری کا ذکر ہے یا نہیں؟ یا شہادت القرآن میں نماز کا ذکر ہے یا
نہیں؟ اتنی بات تو جاہل سے جاہل عورت بھی کر سکتی ہے۔ تمہیں چاہئے کہ ان کتابوں کو اچھی
طرح پڑھو تا وقت پر شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ ہماری جماعت کی عورتوں کو دوسری عورتوں سے
دینی تعلیم میں زیادہ ہونا چاہئے۔ رسول کریم مسلم کے زمانے میں ایک مرد و عورت بھی
ان پڑھ نظر نہ آتا تھا۔ یہ بہت بڑے اخلاص کا ثبوت ہے۔ حالانکہ عرب میں تعلیم کا بالکل
رواج نہ تھا۔ اس زمانے میں تعلیم کے متعلق بہت سی آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں اس سے فائدہ
اٹھانا چاہئے۔
سب سے آسان ذریعہ کتاب ہے یا تازہ اخبار کا مطالعہ ۔ عام اخبارات بھی پڑھا کرو ہفتہ واری یا دوسرے اخبار کو مفید ہوتے ہیں مگر اس۔
6
سے
معلومات روزانہ اخبار کی طرح نہیں ہو سکتے۔ میرے پاس پانچ روزانہ اخبار پندرہ سوله
رسالے آتے ہیں مگر میں اپنے گھر میں دیکھتا ہوں کہ روزانہ اخبار کے مطالعہ کی طرف بہت کم
توجہ ہے۔ رسالے تو پڑھ لیتی ہیں حالانکہ رسالوں سے زیادہ اخباروں میں معلومات ہوتی ہیں۔
علم کی ترقی خبروں سے ہوتی ہے نہ کہ مضمونوں سے۔ رائے پڑھنا بیوقوفی ہے خبریں زیادہ مفید
ہوتی ہیں۔ میں نے اخبار والوں کی رائے کو کبھی نہیں پڑھا کیونکہ میں خود رائے رکھتا ہوں۔
چاہئے کہ ہم اپنی رائے رکھیں۔ خبروں کی طرف خاص توجہ ہو۔ دوسروں کی آراء پر کبھی
اعتماد نہیں کرنا چاہئے ۔ آراء تو مختلف بھی ہوا کرتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ایک ہی الہام سے کوئی کافر ہو جاتا ہے کوئی مومن یعنی کسی کی رائے ہوتی ہے کہ یہ جھوٹ
ہے کوئی کہتا ہے کہ یہ درست ہے۔ اس پر صداقت کھل جاتی ہے۔ غرض دونوں رائیں اپنی
اپنی طرز کی ہوں گی۔ رائے پڑھنے والا رائے سے متأثر ہو گا نہ اصل حقیقت سے۔ میں اس کی
مثال کے طور پر غیر مبالغین کے اخبار پیغام صلح کی ایک خبر بتاتا ہوں۔ میری خلافت کے شروع
ایام میں اس میں ایک خبر شائع ہوئی جس کے عنوان اس قسم کے تھے کہ ”حقیقت کھل گئی۔"

انوار العلوم جلدا
५८
مستورات سے خطاب
ر از طشت از بام ہو گیا۔ " " محمود کی سازش ظاہر ہو گئی۔ لیکن نیچے میری نسبت خبر درج تھی
کہ میں رات کو لوگوں کو جگاتا پھرتا تھا کہ اٹھو اور نمازیں پڑھو اور دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ
جماعت کو فتنہ سے بچائے۔ اس پر کئی دوستوں کے میرے پاس خط آئے کہ کیا یہ صحیح بات ہے۔
میں نے لکھا کہ گھبراتے کیوں ہو ۔ کیا دعا کرنا گناہ ہے ؟ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ چوری کرو ، ڈاکے
ڈالو تو اخباروں کی ہیڈنگ سے ڈرنا نہیں چاہئے۔
خصوصیات سلسلہ کے لحاظ سے یہاں کے
الفضل و مصباح کا مطالعہ ضروری ہے اخباروں میں سے دوا دو اخبار الفضل و مصباح کا
مطالعہ ضروری ہے۔ اس سے نظام سلسلہ کا علم ہو گا۔ بعض لوگ اس وجہ سے ان اخباروں کو
نہیں پڑھتے کہ ان کے نزدیک ان میں بڑے مشکل اور اونچے مضامین ہوتے ہیں ان کے سمجھنے کی
قابلیت ان کے خیال میں ان میں نہیں ہوتی۔ اور بعض کے نزدیک ان میں ایسے چھوٹے اور
معمولی مضامین ہوتے ہیں وہ اسے پڑھنا فضول خیال کرتے ہیں۔ یہ دونوں خیالات غلط ہیں۔
حضرت امام ابو حنیفہ کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو کبھی کوئی
لائق استاد بھی ملا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایک بچے سے زیادہ کوئی نہیں ملا۔ اس نے
مجھے ایسی نصیحت کی کہ جس کے خیال سے میں اب بھی کانپ جاتا ہوں۔ اس بچے کو بارش اور
کیچڑ میں دوڑتے ہوئے دیکھ کر میں نے اسے کہا۔ میاں کہیں پھسل نہ جانا۔ اس نے جواب دیا
امام صاحب! میرے پھیلنے کی فکر نہ کریں اگر میں پھیلا تو اس سے صرف میرے کپڑے ہی آلودہ
ہوں گے مگر دیکھیں کہ کہیں آپ نہ آپ نہ پھیل جا جائیں آپ کے آپ کے پھسلنے سے ساری امت پھسل جائے
گی۔ پس تکبرمت کرو اور اپنے علم کی بڑائی میں رسائل اور اخبار کو معمولی نہ سمجھو۔ قوم میں
وحدت پیدا کرنے کے لئے ایک خیال بنانے کے لئے ایک قسم کے رسائل کا پڑھنا ضروری ہے۔
اکثر کہا جاتا ہے کہ مصباح میں کوئی علمی مضمون نہیں
مصباح کو مفید بنانے کی تجویز ہوتا۔ میں اسے دیکھتا ہوں تو بہت مفید پاتا ہوں۔ ہاں
مضمونوں کی ایک ترتیب چاہئے۔ سو یہ نقص اخباروں میں عام ہوتا ہے اس میں ترتیب نہیں
ہوتی۔ اگر کہیں خدا تعالیٰ کے رزاق ہونے کا بیان ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی کشیدہ کا ذکر آ
جاتا ہے اور اس قسم کے مضامین سے ذہنی تربیت نہیں ہو سکتی اس لئے ہمارے اخباروں میں
مضامین کی ایک ترتیب ہونی چاہئے۔ اگر تم وعدہ کرو کہ اس کا باقاعدہ مطالعہ کرو گی تو اس

آج 10 میں سے 10 باقی