مستورات سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2
انوار العلوم جلدا
۸۲
مستورات سے خطاب
ترتیب کا وعدہ میں کرتا ہوں اس کی ابتدا پیدائش عالم سے شروع کی جائے گی اور ترتیب وار
مفید اور کار آمد معلومات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم ان سبقوں کو ایسا آسان کر دیں گے کہ کسی
مجلس میں تم شرمندہ نہ ہوگی۔ اگر کسی جگہ ویدانتی اور زرتشتی فرقوں کا ذکر ہو رہا ہو تو ان کے
الفاظ تمہارے لئے موجب حیرت نہ ہوں گے کیونکہ سارے علوم کا تذکرہ اس میں موجود ہو گا۔
لجنہ والیاں یہ کریں اپنے احدی خواتین مصباح کو با قاعدہ پڑھنے کا اہتمام کریں اپنے جائے قیام میں جائر
ریزولیوشن پاس کرائیں کہ ہم مصباح کو باقاعدہ پڑھیں گی یا سنیں گی اور اس کی اشاعت کریں
گی۔ تو دو سو لجنہ یا مقامات کی طرف سے اس ریزولیوشن کے متعلق اطلاع آنے پر میں اس
سلسلۂ مضامین کا انتظام کروں گا۔ گزشتہ سے گزشتہ سال کا ذکر ہے کہ : ہے کہ میں نے اس جلسہ میں آپ
لوگوں سے کہا تھا کہ اگر بیرو نجات کی پندرہ عورتیں یہاں آنے کی کوشش کریں تو میں آسان
طریقوں سے تمام سلسلہ کے متعلق ضروری مسائل انہیں پندرہ دن کے اندر سکھا دوں گا مگر
سوائے ایک عورت کے کسی نے اس کے متعلق کوئی اطلاع نہ دی۔ اگر اب بھی تمہارا یہی حال
ہوا تو پھر تمہاری قسمت۔
تیسری نصیحت یہ ہے کہ لجنہ کا قیام خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو رہا ہے۔ اس وقت
تین لجنا ئیں نہایت عمدہ کام کر رہی ہیں یعنی قادیان سیالکوٹ امرتسر کی۔ اور ان سے اتر کر
لاہور، پشاور وغیرہ کی بنائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوسری جگہوں کی لجنا ئیں بھی مفید کام
کرنے کی کوشش کریں گی۔ قادیان کی لجنہ کا کام ابھی مرکز تک محدود ہے میں امید کرتا ہوں کہ
وہ آئندہ باہر کے انتظامات کو بھی اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گی۔
عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کام آپ سنبھالیں تبھی عورتیں اپنا کام آپ سنبھالیں وہ ترقی کر سکتی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ تمھارے دلوں
میں کیا ہے؟ عورتوں کی ضروریات کا علم عورتوں ہی کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے۔ جس طرح
ہمیں مردوں کی ضروریات کا علم ہوتا ہے عورتوں کا نہیں ہو سکتا۔ ہم نہیں جانتے تمہارے
دلوں میں کیا ہے تم خود اپنے خیالات کا اظہار کرو اور جو تمہارے دلوں میں ہے اس کو بیان
کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایمان تین قسم کا ہوتا ہے۔ ایک بوڑھی
عورت کا جو اگر کسی پہاڑ کو دیکھتی ہے تو کہتی ہے ۔ سُبْحَانَ اللهِ ۔ اگر کسی ولی کا حال سنتی ہے
انوار العلوم جلدا
۶۹
مستورات سے خطاب
تب بھی سُبْحَانَ اللهِ کہتی ہے۔ اگر اس کو کہا جائے کہ فلاں ولی کی بات سے درندے تابع ہو
گئے تھے تو وہ اسے بھی مان لے گی۔ اس نے تو ایک بات پکائی ہوئی ہے کہ اللہ میاں کی تو ایسی ہی
باتیں ہوتی ہیں۔ حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ عوام الناس میں مشہور ہے کہ
رسول کریم میں جب معراج کو گئے تو ایک پہاڑ راستے میں آجانے کی وجہ سے راستہ نہ ملا۔
آسمان سے آوازوں پر آوازیں آرہی تھیں کہ جلدی آؤ جلدی آؤ ۔ وہ اِدھر اُدھر دوڑتے
پھرتے مگر راستے کا کچھ پتہ نہ چلتا۔ آخر ایک جگہ دو فقیر بیٹھے ہوئے ملے جو بھنگ گھوٹ رہے
تھے۔ ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا ٹھہرو ہمیں بھنگ پینے دو۔ حضرت جبرائیل اور رسول کریم
تو جلدی کر رہے تھے لیکن فقیر آرام سے بھنگ پیتے رہے۔ آخر انہوں نے اسے نچوڑ کر
اس کے فضلے کا ایک گولہ بنایا اور یا علی کہہ کر پکار کر پہاڑ کو مارا تو پہاڑ پھٹ گیا اور ان کے
گزرنے کے لئے راستہ بن گیا۔ ایسے واقعات کو بھی سن کر عورتیں سُبْحَانَ اللهِ کہہ دیتی
ہیں۔ جاہل اور بیوقوف اسے سچ مان لیتے ہیں۔ وہ خیال نہیں کرتے کہ اس میں خدا اور رسول
سب کی عزت پر حملہ ہے اور علی پر بھی حملہ ہے۔ علی کو عزت رسول کریم میں تعلیم کی وجہ سے
نصیب ہوئی تھی۔ جب ان کی بے عزتی کی گئی تو علی کی عزت کس طرح قائم رہ سکتی ہے۔
ہماری قوم کو دیکھ لو ہم پر کسی نے غلبہ پا کر ہمیں اسلام نہیں سکھایا بلکہ ہمارے آباء نے اسلامی
ممالک کو فتح کیا اور اسلام کی خوبیوں سے متأثر ہو کر مسلمان ہو گئے۔ آج ہم کیوں حضرت علی
کی عزت کرتے ہیں محض رسول کریم میں تعلیم کی وجہ سے ہم ان پر ایمان نہ لاتے تو علی محض
ایک سردار سے زیادہ ہماری نظروں میں عزت نہ پاتے۔ غرض ایسا جاہلانہ ایمان نہیں رکھنا
چاہئے۔ یہ شیر خواروں کا سا ایمان ہے کہ ہر وقت دوسروں کے قبضہ میں ہیں۔
دوسرا ایمان فرماتے تھے کہ فلسفیوں کا ہوتا ہے جو ہر بات میں شک پیدا کرتے ہیں۔ یہ
گویا ذرا بڑے لڑکوں کا سا ایمان ہے جو دوڑتے اور گرتے ہیں۔
تیسرا ایمان ولیوں کا ایمان ہے جو گویا بالغ و عاقل کا سا ایمان ہے کہ نہ وہ دوسرے کے
ہاتھ میں ہوتے اور نہ حرکت سے معذور اور نہ حرکت کرتے وقت گرتے نہ زخمی ہوتے ہیں
بلکہ حرکت بھی کرتے ہیں اور نقصان سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ ہاں تو یاد رکھو کہ عورتیں
عورتوں کو اچھی طرح نصیحت کر سکتی ہیں اس لئے لجنہ کا ہونا ضروری ہے۔ انہیں عورتوں کی
ضروریات کا علم ہو گا اور اس علم کے ماتحت ان کی باتوں کا ان پر زیادہ گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔
انوار العلوم جلدا
۰
مستورات سے خطاب
لجنہ کے یہ فرائض ہونے چاہئیں۔ اول دیکھیں کہ ان کے حلقہ کی ساری لجنہ کے فرائض احمدی عورتوں کو کلمہ اور نماز آگئی ہے یا نہیں۔ اس کے متعلق وہ ہر
اوہ ہر سال
امتحان لیں اور رپورٹ بھیجیں ۔ اس کام میں غفلت نہ ہو ۔ دوم یہ کہ تبلیغ کریں۔ ہر جگہ جلسہ
کر کے عورتوں کو بلائیں۔ لجنہ کو اس کی طرف جلد اور فوراً توجہ کرنی چاہئے۔ غیر احمدی
عورتوں کو جب تبلیغ کی جائے گی اور ان کی اصلاح ہو جائے گی تو وہ اپنے مردوں کو بھی مجبور
کریں گی کہ وہ احمدیت کو قبول کریں۔ تیسرا کام چندے کا انتظام ہے چندہ اس لئے نہیں ہو تاکہ
اس سے ضروریات پوری ہوں گی۔ خدا کے کام رکے نہیں رہتے بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ اس
سے ایمان پختہ ہو۔ دیکھو دنہ دیکھو دنیا میں بہت سے خزانے مدفون ہیں اگر خدا چاہے تو وہ اپنے نیک
بندوں کو جہاں ہزار ہا غیب کے علم سے مطلع کرتا ہے وہاں انہیں یہ بھی بتا سکتا ہے کہ فلاں جگہ
خزانہ مدفون ہے اسے دینی ضروریات پر صرف کرو۔ اللہ تعالی نے بارہا مجھے غیب کی خبریں بتائی
ہیں وہ یہ بھی بتا سکتا تھا۔ مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ایمان پختہ ہوں اور تم میں زندگی کی روح
پیدا ہو۔ رسول کریم میں ہم نے ایک شخص سے زکوۃ طلب کی اس نے دینے میں غذر کیا۔
آپ نے ممانعت کر دی کہ آئندہ اس سے زکوۃ نہ لی جائے۔ اس کے بعد وہ بے شمار اونٹ
اور بکریاں لاتا اس سے قبول نہ کئے جاتے اور وہ روتا ہوا واپس جاتا۔ چندے میں زیادہ کی شرط
نہیں صرف نیت نیک ہونی چاہئے۔ تم اپنے ایمانوں میں ترقی کرو اور جہاں جہاں اب تک لجنہ
قائم نہیں ہوئی وہاں لجنہ قائم کرو۔ اور اپنے حقوق خود حاصل کرو۔ جو حقوق لینے کھڑا ہوتا ہے
خدا اس کے حقوق خود دلاتا ہے۔ نیند سے جاگو، دین کی خد ا خدمت کرو۔ تا مردوں کی طرح تم پر
بھی خدا کی برکات نازل ہوں اور خدا کے حضور ان افضال کی مالک بنو جن کا تمہارے
آباء و اجداد کو وارث بنایا گیا۔
ل الانبياء:
الاحزاب :
(مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۰ء)
بخارى كتاب الانبياء باب ما ذكر عن بني اسرائيل
تكمله مجمع البحار جلد ۴ صفحه ۸۵ حرف الزاء مطبوعہ نو کشور لکھنو ۔
ه شرح مواهب اللدنيه جلد ۲ صفحه ۲۷۴ باب غزوہ موتہ میں یہ
الفاظ ہیں
فاحث في افواههن من التراب
التكوير : ٥
التكوير :
التكوير :
الحجرت: ۱۴