چند اہم اور ضروری امور
انوارالعلوم (جلد 11)
انوار العلوم جلدا
چند اہم اور ضروری امور
چند اہم اور ضروری امور
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلدا
۷۳
چند اہم اور ضروری امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
چند اہم اور ضروری امور
( فرموده ۲۸۔ دسمبر ۱۹۲۹ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
حضور نے اول تو احباب کو ان ایام میں زیادہ عرصہ قادیان میں ٹھرنے کی نصیحت
فرمائی۔ پھر اس سال اپنے طویل عرصہ علیل رہنے کا ذکر کرتے ہوئے اس کام کا ذکر کیا جو
قرآن کریم کے اردو نوٹوں کے مرتب کرنے اور ترجمہ انگریزی کے متعلق ہوا۔ اسی سلسلہ میں
حضور نے حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب ایم اے کی تصنیف کردہ سیرت رسول کریم
میل کا ذکر کیا اور اس کے جلد شائع ہونے کی توقع دلائی۔
ان امور کے بعد حضور نے نہایت درد ناک الفاظ میں حضرت حافظ روشن علی صاحب
مرحوم کی وفات کا ذکر کیا اور ان کی خوبیاں بیان فرمائیں حضور نے فرمایا۔
میں سمجھتا ہوں میں ایک نہایت وفادار دوست کی نیک یاد کے ساتھ بے انصافی کروں گا
اگر اس موقع پر حافظ روشن علی صاحب کی وفات پر اظہارِ رنج و افسوس نہ کروں۔
حافظ صاحب مرحوم نہایت ہی مخلص اور بے نفس انسان تھے۔ میں نے ان کے اندر وہ روح
دیکھی جسے اپنی جماعت میں پیدا کرنے کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خواہش تھی
ان میں تبلیغ کے متعلق ایسا جوش تھا کہ وہ کچھ کہلوانے کے محتاج نہ تھے۔ بہت لوگ مخلص
ہوتے ہیں، کام بھی اچھا کرتے ہیں مگر اس امر کے محتاج ہوتے ہیں کہ دو ں کہ دوسرے انہیں کہیں۔ یہ
کام کرو تو وہ کریں۔ حافظ صاحب مرحوم کو میں نے دیکھا وہ سمجھتے تھے گو خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر
کیا ہے مگر ہر مومن کا فرض ہے کہ ہر کام کی نگہداشت کرے اور اپنے آپ کو ذمہ د کو ذمہ دار سمجھے۔
وہ اپنے آپ کو سلسلہ کا ایسا ہی سلسلہ کا ایسا ہی ذمہ دار سمجھتے تھے جیسا اگر کوئی مسلمان بالکل اکیلا رہ
بلا رہ جائے اور
انوار العلوم جلد
۷۴
چند اہم اور ضروری امور
وہ سمجھے۔ یہ ان میں ایک نہایت ہی قابل قدر خوبی تھی اور اس کا انکار ناشکری ہوگی۔ یہ خوبی
پیدا کئے بغیر جماعت ترقی نہیں کر سکتی کہ ہر شخص محسوس کرے کہ سب کام مجھے کرنا ہے اور
تمام کاموں کا میں ذمہ دار ہوں۔ میں سمجھتا ہوں ایسے ہی لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ اگر مجھے چالیس مومن میسر آجائیں تو میں ساری دنیا کو فتح کر
لوں۔ یعنی ان میں سے ہر ایک محسوس کرے کہ مجھ پر ہی جماعت کی ساری ذمہ داری ہے اور
میرا فرض ہے کہ ساری دنیا کو فتح کروں خدا کرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خواہش سے بہت بڑھ چڑھ کر ایسے لوگ ہوں۔ جیسا کہ نبیوں کے متعلق خدا تعالیٰ کی سنت ہے
ایسے چالیس آدمی نہیں بلکہ لاکھوں میسر کر دے جن میں سے ہر ایک یہ سمجھے کہ آسمان اور زمین
کا بار اٹھانا اس کا فرض ہے۔
پھر اس سال افراد کے لحاظ سے جماعت نے جو ترقی کی۔ وہ بیان کی۔ سماٹرا میں احمدیت کی
ترقی، وہاں کے احباب کا حصولِ دین کی خاطر قادیان آنا اور احمد یہ مشن امریکہ کی کامیابی کا ذکر
فرمایا ۔
پھر مذبح قادیان کے واقعات کا اختصار کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے اس کے متعلق
احباب جماعت کے جوش کی تعریف فرمائی۔ سیاسی تحریکات کے متعلق فرمایا۔
ایسی تمام تحریکات جو قانون شکنی کا موجب نہ ہوں فساد اور بدامنی پیدا نہ کریں، ان میں
ہم شریک ہو سکتے ہیں اور دوسروں سے بڑھ کر ان میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ موم کیونکہ مومن کا یہ بھی
کام ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق دلائے ۔ یہ اسلام کا حکم ہے مگر اس کے ساتھ ہی اسلام یہ بھی
حکم دیتا ہے کہ شرارت نہ ہو ، فساد نہ ہو ہو، فتنہ نہ نہ ہو۔ دنیا ہمیں خواہ کچھ کہے ہم سب کچھ
برداشت کر لیں گے لیکن جو دین کا حکم ہے اسے ہم کسی حالت میں بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ بعض
لوگ گھبرا کر لکھتے ہیں اگر ہم دوسروں کے ساتھ ان کے ہر ایک کام میں شامل نہ ہوں تو وہ
گالیاں دیتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ کیا تم لوگوں نے پہلے گالیاں نہیں کھائیں۔ اگر راستی اور
امن کے قیام کے لئے لوگ برا بھلا کہیں تو کہہ لیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔ ہاں ہم تمام ان
تحریکوں میں جو قانون کے اندر ہوں ہر جائز خدمت اور جائز قربانی کرنے کیلئے تیار ہیں اور
بحیثیت جماعت ان میں شامل ہو سکتے ہیں۔ البتہ افراد کا حق نہیں کہ آپ ہی آپ کسی تحریک
میں شامل ہو جائیں جو گورنمنٹ سرونٹ نہیں وہ اس میں بھی شامل ہو سکتے ہیں مگر اپنے آپ
انوار العلوم جلد
۷۵
چند اہم اور ضروری امور
نہیں جماعت کے نمائندے بن کر جائیں۔ یہی حال مسلم لیگ اور د لیگ اور دیگر سوسائٹیوں کا ہے کہ ان
میں احمدی جماعت کے نمائندے ہو کر جائیں تاکہ ہماری پالیسی متحدہ طور پر ان کے سامنے
آئے۔
سوراج کے متعلق لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمارا کیا خیال ہے؟ اس کا جواب میں نے پہلے بھی
دیا ہوا ہے اور اب بھی دیتا ہوں کہ پہلے سوراج گھر سے شروع ہونا چاہئے اور نفس پر حکومت
کرنا سیکھنا چاہئے۔ اگر یہ نہیں تو ملک تو الگ رہا ایک گاؤں کے لئے سوراج حاصل نہیں کیا جا
سکتا۔ جن لوگوں میں درندگی اور وحشت ہو ان کو حکومت ملے تو وہ ایک دوسرے کو ہی پھاڑیں
گے۔ چونکہ روز بروز ایسی تحریکیں نکلتی رہتی اور ایسے امور پیش آتے رہتے ہیں جن میں
جماعت کو راہ نمائی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میں اپنی جماعت کے اخبارات کو توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ ہر ایسی بات کے متعلق فورا مجھ سے پوچھ کر ہدایت شائع کر دیا کریں تا کہ لوگ
دیدھا ان میں نہ رہیں۔ اس سے اخبارات کو بھی فائدہ ہوگا۔ وہ آپ ٹو ڈیٹ
(UP TO DATE) اور زیادہ دلچسپ بن جائیں گے اور لوگوں کو بھی فکر نہ رہے گی کہ کسی
معاملہ کے متعلق انہیں کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ ہمارے اخبارات سمجھتے ہیں چونکہ دیگر امور
کے متعلق ہم خبریں شائع نہیں کرتے اس لئے جماعت کو ان کا پتہ نہیں ہوتا۔ حالانکہ لوگ
دوسرے اخبارات بھی پڑھتے ہیں اور وہ اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ ان کے سامنے
جماعت کا رویہ بیان کیا جائے۔
اس کے بعد حضور نے بیمہ کے متعلق اظہار خیالات کرتے ہوئے فرمایا۔
اس کے متعلق جماعت کے ایک خاص طبقہ میں ہیجان پایا جاتا ہے اور بڑی کثرت سے
خطوط آتے ہیں کہ اس بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ حضور نے اس کے متعلق جس قدر تحقیق
کی۔ اس کا بالتفصیل ذکر کرنے اور بیمہ کی مختلف صورتیں بیان کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دو تحریروں کی بناء پر یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ :۔
بیمہ کی وہ ساری کی ساری اقسام جو اس وقت تک ہمارے علم میں آچکی ہیں نا جائز ہیں۔
ہاں اگر کوئی کمپنی یہ شرط کرے کہ بیمہ کرانے والا کمپنی کے فائدہ اور نقصان میں شامل ہو گا تو
پھر بیمہ کرانا جائز ہو سکتا ہے۔ مگر میں نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کر کے معلوم کیا
ہے کہ موجودہ قواعد کے رو سے وہ اس قسم کا انتظام نہیں کرتے کر سکتے۔ لیکن چونکہ جماعت کی
انوار العلوم جلدا
८५
چند اہم اور ضروری امور
کاروباری ضرورتیں بڑھ رہی ہیں اور ان کا پورا کرنا ضروری ہے اس لئے میں چند دوستوں کے
سپرد یہ کام کرنے والا ہوں ہوں کہ وہ ایسی سکیم بنائیں جس کی رو سے لوگ روپیہ : جمع کر سکیں اور
ضرورت کے وقت انہیں روپیہ مل سکے۔ اگر کوئی ایسی صورت نکل آئے اور کیوں نہ نکلے گی یہ
کس طرح ہو سکتا ہے کہ مومنین کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کوئی جائز صورت ہی نہ
رہے۔ اگر قانون دان اصحاب توجہ کریں تو ایسی کمپنی بنائی جا سکتی ہے جس میں روپیہ جمع کرانا
نا جائز نہ ہو اور ضرورت کے وقت اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس کے متعلق میں نے بھی
ایک سکیم بنائی ہے۔ میں اس کے متعلق قانون دان اصحاب کی رائے سن کر دیکھوں گا کہ اس
میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ چونکہ یہ ضرورت بہت محسوس کی جا رہی ہے اس لئے اس
کا ضرور انتظام ہونا چاہئے۔ ہاں ایک طرح کا بیمہ جائز ہے اور وہ یہ کہ مجبور ا کرانا پڑے جیسے
بعض محکموں میں گورنمنٹ نے ضروری کر دیا ہے کہ ملازم بیمہ کرائیں۔ یہ چونکہ اپنے اختیار
کی بات نہیں ہوتی اس لئے جائز ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتوی موجود ہے۔
آپ نے فرمایا ہے پراویڈنٹ فنڈ جہاں مجبور کر کے جمع کرایا جاتا ہے وہاں اس رقم پر جو زائد ملے
وہ لے لینا چاہئے۔
6
اس کے بعد حضور نے مجلس مشاورت میں عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق فرمایا :۔
ایک اور مسئلہ جس نے ہماری جماعت میں بہت شور برپا کر دیا ہے وہ مجلس مشاورت میں
عورتوں کے حقوق کا مسئلہ ہے۔ میں نے مجلس مشاورت میں سوال پیش کیا تھا کہ عورتوں کو
حق نمائندگی ملنا چاہئے یا نہیں میرے نزدیک کسی مسئلہ کے متعلق اتنا جوش جوش نہیں بلکہ
دیوانگی پیدا نہیں ہوئی جتنی اس بارے میں پیدا ہوئی ہے۔ عورتیں ہیں تو کمزور مگر معلوم ہوتا
ہے ان میں مردوں کو بہادر بنانے کا خاص ملکہ ہے ۔ بعض دوستوں میں اتنا جوش پایا جاتا ہے کہ
وہ کہتے ہیں اگر عورتوں کو حق نمائندگی مل گیا تو اسلام مردہ ہو جائے گا۔ اس کے مقابلہ میں
دوسرے فریق میں جوش نہیں دیکھا گیا لیکن عورتوں میں جوش ہے۔ الفضل میں ایک مضمون
ان کے حق نمائندگی کے خلاف جب چھپا تو لجنہ کی طرف سے میرے پاس شکایت آئی کہ اب ہم
کیا کریں۔ جامعہ احمدیہ میں اس مسئلہ پر بحث ہوئی اور وہاں حق نمائندگی کے مخالفین کو کامیاب
قرار دیا گیا ہے۔ میں نے کہا تم بھی میٹنگ کرو جس میں اس مسئلہ پر بحث کرو کہ مردوں کا
مجلس مشاورت میں حق نمائندگی ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کر دو کہ نہیں۔ جامعہ احمدیہ میں تو
انوار العلوم جلدا
८८
چند اہم اور ضروری امور
بچوں کے مضامین کا فیصلہ کیا گیا ہے نہ کہ حق نمائندگی کا۔
اگر چہ یہ معمولی سوال نہیں ہے۔ اس میں غلطی بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔ تا ہم ایسا
اہم بھی نہیں ہے کہ اگر عورتوں کو حق نمائندگی دے دیا جائے تو اسلام کو مردہ قرار دینا پڑے۔
بے شک یہ سوال بہت اہم ہے مگر اس کا شریعت سے تعلق نہیں۔ شریعت سے ثابت ہے کہ
رسول کریم میں ہم نے مرد سے بھی مشورہ لیا اور عورت سے بھی۔ باقی رہا یہ کہ کس طریق
سے مشورہ لینا چاہئے یہ نہ مردوں کے متعلق بتایا نہ عورتوں کے متعلق۔ یہ بات عورتوں کو
حق نمائندگی نہ ملنے کا کوئی بڑے سے بڑا مد بھی ثابت نہیں کر سکتا۔ شریعت نے کہا ہے مشورہ
کرو۔ آگے یہ کس طریق سے کیا جائے یہ ہم پر چھوڑ دیا کہ زمانہ کے حالات کے مطابق جس
طرح مناسب ہو کرو۔ اگر رسول کریم ملی ایم کے وقت اس طرح مشورہ کیا جا تا کہ شام، یمن،
حلب وغیرہ علاقوں کے نمائندے آتے اور مشورہ میں شریک ہوتے تو ہو سکتا تھا مدینہ میں
مشورہ ہی ہو رہا ہوتا اور پیچھے حملہ ہو جاتا۔ اس لئے رسول کریم ملی کا یہ طریق تھا کہ نماز
کے لئے لوگوں کو جمع کرتے اور پھر مشورہ کر لیتے۔ بعد میں اس طریق کو بدلنا پڑا۔ پس
طریق مشورہ بدلا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ شریعت میں موجود نہیں۔ یہ ہم نے حالات کے مطابق
خود مقرر کرنا ہے۔ اس میں اگر غلطی کریں گے تو نقصان اٹھا ئیں گے۔ مگر شریعت دفن نہ ہو گی ،
وہ زندہ ہی رہے گی۔
یہ بات ہماری جماعت کے لوگوں کو اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے کہ آج وہ زمانہ نہیں کہ
کھڑے ہو کر کہہ دیا جائے عورتیں نَاقِصَاتُ الْعَقْلِ وَالدِّينِ ہیں اور اس کے یہ معنی کر
لئے جائیں کہ عورتوں میں کوئی عقل نہیں۔ یہ معنی خود رسول کریم میں ایم کے عمل اور آپ
سے بعد کے عمل سے غلط ثابت ہوتے ہیں۔ اگر اس کے یہی معنی ہیں جو عام طور پر سمجھے جاتے
ہیں تو رسول کریم میں ہم نے ام سلمہ سے کیوں مشورہ لیا ؟ اگر عورتیں ناقصات العقل ہوتی
ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایسی عورتیں بھی ہوئی ہیں جنہوں نے کامل العقل مردوں کو عقل کے
بارے میں شکست دی اور ان کے پایہ کے مرد نہیں ملتے۔ میں حضرت عائشہ اللہ کو پیش کرتا
ہوں۔ قرآن کریم میں خاتم النبین کے الفاظ آئے تھے ادھر حدیثوں میں لا نَبِيَّ بَعْدِی کے کے
الفاظ موجود تھے ۔ جوں جوں زمانہ نبوت سے بعد ہوتا جاتا ان سے یہ نتیجہ نکالا جاتا کہ رسول
کریم میں کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اس خطرہ کے انسداد کیلئے کسی مرد کو توفیق نہ ملی
انوار العلوم جلدا
چند اہم اور ضروری امور
سوائے حضرت علی یا ایک دو اور کے۔ مگر حضرت عائشہ لال عن دھڑے سے فرماتی ہیں۔
قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ بَعْدَة کے یہ تو کہو کہ رسول کریم میں
خاتم النبین ہیں مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ اب دیکھ لو اس زمانہ کے مأمور نے
کس کی تصدیق کی۔ ان کی جنہیں ناقصات العقل کہا جاتا ہے یا ان کی جو کامِل العقل کہلاتے
تھے۔ اگر اس وقت وہ یہ کہتیں کہ میں جسے ناقصات العقل میں شامل کیا جاتا ہے کیوں بولوں تو
ں ہے
آج اس بارے میں کس قدر مشکلات پیش آئیں اور ہم کتنے میدانوں میں شکست کھاتے۔ جب
ہم خاتم النبین ن کے یہ معنی پیش کرتے کہ رسول کریم مسلم کے بعد آپ آ۔ کی امت میں
آپ کی غلامی میں نبی آسکتا ہے تو کہا جاتا پہلے کسی نے یہ معنی کیوں نہ سمجھے ۔ اب جب یہ کہا جاتا
ہے تو ہم کہتے ہیں دیکھو رسول کریم میں اسلام کی بیوی نے یہی معنی سمجھے تھے۔ دراصل
نَاقِصَاتُ الْعَقْلِ وَالدِّینِ نسبتی امر ہے کہ مرد کے مقابلہ میں عورت کم عقل رکھتی ہے۔ یعنی
کامل سے کامل مرد سے کامل سے کامل عورت عقل میں کم ہوگی اور دوسرے درجہ کے مرد
سے دوسرے درجہ کی عورت کم ہوگی اور اس سے کوئی انکار نہیں کرتا۔ بعض باتیں مردوں
سے تعلق رکھنے والی ایسی ہیں جن میں عورتوں کو پیچھے رہنا پڑتا ہے جیسے لڑائیاں اور جنگیں ہیں۔
پر نَاقِصَاتُ الْعَقْلِ نسبتی امر ہے۔ اور اس سے عورتوں کا حق نمائندگی نہیں مارا جا سکتا
کیونکہ اگر ایسا کیا جائے تو سب کے سب اول درجہ کی عقل رکھنے والے مردوں کو حق نمائندگی
ملنا چاہئے دوسروں کا حق نہیں ہونا چاہئے مگر مجلس مشاورت میں جو نمائندے آتے ہیں ان میں
گو اعلیٰ درجہ کی عقل رکھنے والے بھی ہوتے ہیں مگر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ نہیں
جانتے۔ ان سے بڑھ کر بیسیوں مرد دوسرے مقامات پر موجود ہوتے ہیں اور مرد ہی نہیں
بیسیوں عورتیں بڑھ کر ہوتی ہیں۔ مثلاً ایک ایسا شخص جو کسی گاؤں سے آتا ہے اور
مجلس مشاورت کا نمائندہ ہوتا ہے اس سے زیادہ واقفیت رکھنے ، الے بہت سے ہماری جماعت
کے مرد لاہور میں ہوتے ہیں مگر انہیں نمائندگی کا حق نہیں دیا جاتا۔ عرض عورتوں کو نمائندگی
دینا ان کا حق ہے مگر مگر دیکھنا د یہ ہے کہ کس طرح انہیں یہ حق دیں ۔ میں سمجھتا ہوں الفضل ال کے
مضامین پڑھ کر بعض لوگوں کو تو یہ خیال پیدا ہو گیا ہو گا کہ جہاد کا موقع آگیا ہے مرا نہیں یاد رکھنا
چاہئے عورتوں کا یہ حق ہے۔ ہاں سوال یہ ہے کہ کس طریق سے ان سے مشورہ لیا جائے تاکہ
ان کا حق بھی زائل نہ ہو اور ان کے مشورہ سے ہم فائدہ بھی اٹھائیں۔
انوار العلوم جلدا
۷۹
چند اہم اور ضروری امور
اس کے بعد حضور نے شاردا ایکٹ ہے کے متعلق فرمایا۔
بعض دوست سمجھتے ہیں اس نے شریعت پر حملہ کر دیا ہے اور بعض کہتے ہیں کوئی بھی
خطرہ کی بات نہیں ہے۔ مگر میں کہتا ہوں دونوں افراط و تفریط سے کام لے رہے ہیں۔ وہ بھی
جن کا خیال ہے کہ یہ اسلام پر حملہ کیا گیا ہے اور وہ بھی جو یہ کہتے ہیں کہ اس سے کوئی نقصان
نہیں۔ یہ اسلام پر ہرگز حملہ نہیں ہوا مگر یہ بھی صحیح نہیں کہ اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ بے شک
اسلام پر حملہ نہیں ہوا مگر مسلمانوں پر حملہ ضرور ہوا ہے اور اس سے خطرہ ہے کہ اور بہت سے
نقصان نہ پہنچ جائیں۔ اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ ایک کمزور اور بے کس لڑکی کو
نابالغی کی حالت میں بیاہ دینا بہت بڑا ظلم ہے اور اسے قوم اور اور جماعت کے لئے بیکار بنا دیتا ہے۔
کوئی عقلمند اس کی تائید نہیں کرے گا اور نہیں کر سکتا لیکن نکاح اور میاں بیوی کے اجتماع میں
فرق ہے۔ اجتماع تو نابالغی کی حالت میں کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہو سکتا مگر دیکھنا یہ ہے کہ
نکاح بھی کسی صورت میں جائز ہے یا نہیں۔ یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا منشاء یہ ہے کہ
عورت کا بلوغت کے بعد نکاح ہو کیونکہ نکاح سے عورت مرد کی رضا مندی کا تعلق ہے اور اگر
بلوغت نہیں تو رضامندی کیسی۔ پس اگر یہ کہا جائے کہ بلا ضرورت بھی نابالغ کا نکاح جائز ہے تو
ہم کہیں گے نکاح کی غرض جو شریعت نے قائم کی ہے وہ باطل ہو جاتی ہے۔ نکاح سے غرض تو یہ
ہے کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے محمدؐ ہونے کا عہد کریں اور یہ عہد نابالغی میں نہیں کیا جا
سکتا۔ لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ بعض حالات میں نابالغ کا نکاح کرنے کی ضرورت پیش آ
جاتی ہے۔ مثلاً ایک ایسا شخص ہے جس کی ایک بیوی فوت ہو جائے اور دوسری سے اس کے
نوجوان لڑکے ہوں اور وہ پسند نہ کرے کہ سوتیلی بہنوں کی ولایت سوتیلے بھائیوں کے سپرد
کرے اور کسی اور کو ولی بنا کر وہ یہ بھی نہ چاہتا ہو کہ دوسروں پر ظاہر کرے کہ اس کے گھر میں
تفرقہ ہے۔ وہ نابالغ لڑکی کا نکاح کر سکتا ہے ۔ مگر شریعت نے اس لڑکی کے لئے یہ رکھا ہے کہ اگر
اسے یہ رشتہ ناپسند ہو تو بالغ ہو کر انکار کر دے اس طرح گویا نابالغ کا صرف لفظی نکاح ہو ۔ کئی
حالتوں میں یہ نابالغی کا نکاح ہی پسندیدہ ہو جاتا ہے۔ میرے پاس کئی اس قسم کے بھی خطوط آتے
ہیں کہ ماں باپ نے ہمارا نکاح فلاں جگہ کیا تھا ہمیں وہی جگہ پسند ہے لیکن دوسرے رشتہ دار وہ
رشتہ چھڑانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح اور کئی احتمالات ممکن ہیں جن میں چھوٹی عمر کی شادی مفید ہو
سکتی ہے مگر یہ شاذ و نادر ہوتے ہیں۔ تاہم یہ ضرورت ہے کہ نابالغ کی شادی کرنے کی اجازت
انوار العلوم جلد )
۸۰
چند اہم اور ضروری امور
ہو۔ مگر ایسی ضرورتوں کو بھی قربان کیا جا سکتا ہے اور شریعت نے یہ جائز رکھا ہے کہ جائز امر کا
ناجائز استعمال اگر جائز کیا جائے تو اس میں روک ڈال دی جائے۔ حدیث میں آتا ہے
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں لوگ تین طلاقیں اکٹھی دے کر پھر مل جاتے۔ حضرت عمرؓ نے کہا یہ
شریعت کے ساتھ نہی ہے۔ اب ا اب اگر کوئی تین طلاقیں اکٹھی دے گا تو اسے پھر ملنے کی اجازت
نہ ہوگی تو یہ جائز ہے کہ اگر کسی جائز بات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جائے تو اس سے روک دیا جائے
مگر اس کا فیصلہ خود مسلمان کریں دوسروں کو اس کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ اگر اور دخل
دیں گے تو دوسرے مسائل پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔ مثلاً گائے کا ذبح کرنا مسلمانوں کیلئے جائز
ہے۔ کل کو ہو سکتا ہے ہندو اس کے خلاف قانون پاس کر دیں۔ اسی طرح طلاق جائز ہے ایک
سے زائد بیویاں کرنا جائز ہے ، ان کے خلاف بھی غیر مذاہب والے قانون پاس کر سکتے ہیں مگر
ان مسائل میں دخل دینا کوئی مسلمان برداشت نہ کرے گا۔ ان وجوہات سے نابالغی کی شادی
میں رکاوٹ خطرناک ہے۔ مگر اس کا علاج یہ نہیں جو بعض لوگوں نے تجویز کیا ہے کہ دس دس
سال کی کی لڑکیوں کی شادیاں کر دیں گے۔ یہ اپنا نقصان آپ آپ کرنے کرنے و والی بات ہے۔
اس کے بعد حضور نے یہ ثابت کیا کہ مسلمانوں کو ایسے قانون کی ضرورت نہیں کیونکہ
ان میں بچپن کی شادی کا بہت کم رواج ہے اور وہ بھی روز بروز دور ہو رہا ہے۔ پھر حضور نے
ان امور کی تشریح فرماتے ہوئے جن کی اسلام میں اجازت ہے بتایا کہ بعض ایسی اجازتیں ہیں
جن کا شریعت نے ضمنا ذکر نہیں کیا بلکہ انہیں شریعت کا جزو بنا لیا ہے اور کہہ دیا ہے یہ باتیں
کرو تو ان کے متعلق یہ یہ حکم ہے۔ ان اجازتوں میں کسی کا دخل دینا بہت زیادہ برا ہے۔ بچپن
کی شادی بھی انہی میں سے ہے۔ شریعت نے اس کی اجازت دی اور اس کے لئے بعض احکام
بیان کئے کہ لڑکی بالغ ہو کر چاہے تو ایسی شادی سے انکار کر سکتی ہے۔ پھر اسی اجازت کی ایک قسم
یہ ہے کہ رسول کریم میں ہم نے اس پر خود عمل کیا ہو اور بچپن کی شادی ایسی ہی اجازت ہے
کہ رسول کریم میں ہم نے اس پر عمل کیا۔ یعنی حضرت عائشہ اللہ کے ساتھ بچپن میں نکاح
کیا۔ اور ۱۲ سال کی عمر میں ان کا رخصت نہ ہو گیا۔ یہ صحیح ہے کہ عرب میں بلوغت جلد ہو جاتی
ہے اور یہ بھی صحیح ہے کہ حضرت عائشہ ان کے قومی اعلیٰ درجہ کے تھے لیکن ان کی عمر ۱۲
سال کی تھی۔ جب رسول کریم میں اللہ کے ہاں تشریف لے گئیں ۔ اب اگر ان کی عمر کے متعلق
یہ انتظار کیا جاتا کہ ۱۷ ۱۸ سال کی ہو جاتی تو صرف ایک سال انہیں رسول کریم میں ایم کی
انوار العلوم جلدا
시
چند اہم اور ضروری امور
صحبت میں رہنے کا موقع ملتا اور دین کی بہت سی باتیں نامکمل رہ جاتیں۔ مگر جو عرصہ انہیں ملا اس
میں انہوں نے دین کی بڑی خدمت کی۔ اسی لئے ضروری تھا کہ رسول کریم میں ایم کے پاس
انہیں ایسے وقت میں خدا تعالیٰ لاتا کہ وہ آپ کی صحبت سے فیض حاصل کر کے دنیا کو فائدہ پہنچا
سکتیں۔ اس لئے انہیں جلد بالغ کر دیا ۔ تو جس بات پر رسول کریم میں ہم نے عمل کیا اور جائز
قرار دیا اس سے قطعا رو کنا بہت اہم ہے۔ میں تو اس کے متعلق یہ کہتا ہوں کہ بچپن کی شادی
سے روکو مگر عارضی جب تک کہ مسلمان اس اجازت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں قطعی مت
روکو۔
اب اس کے متعلق طریق یہ ہے کہ گورنمنٹ کو بتایا جائے کہ اس قانون میں کیا کیا
نقائص ہیں اور اس سے مسلمانوں کو کیا کیا خطرات ہیں۔ اگر گورنمنٹ یہ اقرار کرے کہ ایسی
باتوں میں آئندہ دخل نہ دیا جائے گا تو پھر اطمینان ہو سکتا ہے اور ہم اسے برداشت کر لیں گے ۔
اس کے بعد حضور نے مالی حالت کو مضبوط بنانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔
میں نے اپنی تحریک میں ذکر کیا تھا کہ سلسلہ پر مالی بوجھ پڑا ہوا ہے جو زمیندار جماعتوں کی
وجہ سے ہے۔ اس لئے نہیں کہ ان کے اخلاص میں کمی ہے بلکہ اس لئے کہ پے در پے ایسے
حادثات ہوئے ہیں جن سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ مگر یہ بھی صاف بات ہے کہ سلسلہ
کے کام جماعت نے ہی کرنے ہیں اس لئے باقاعدگی کے ساتھ چندہ ادا کرنا چاہئے۔ مجھے گمان
نہیں بلکہ یقین ہے کہ پورے طور پر بعض جماعتیں اس طرف توجہ نہیں کرتیں کہ سب کو سلسلہ
کا بوجھ اٹھانا چاہئے اس لئے سارا بوجھ چند جماعتوں پر پڑا ہوا ہے۔ میں سب دوستوں کو اور
خصوصاً کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے طور پر جائزہ لیں اور دیکھیں کونسے دوست
کم چندہ دیتے ہیں یا نہیں دیتے۔ اپنے آئندہ سال کے پروگرام میں ایسے لوگوں کی سستی اور
کمزوری دور کرنا خاص طور پر رکھا جائے۔ جس طرح انہیں باقاعدگی کے ساتھ چندہ دینے کی
عادت ہے اسی طرح دوسروں کو بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ہمت اور استقلال سے دوست کام کریں
تو خدا تعالی برکت دے گا۔ ابھی دیکھا ہے چندہ جلسہ سالانہ کے لئے تحریک کی گئی۔ باوجود اس
کے کہ سردیوں میں کئی قسم کے بوجھ ہوتے ہیں۔ پھر یہاں آنے کے لئے بھی خرچ کی ضرورت
تھی مگر دوستوں دوستوں نے پوری توجہ کی۔ ۱۶ ہزار ۔ ۱۶ ہزار کے قریب روپیہ آچکا ہے اور اگر وعدے ملائے
جائیں تو ۱۸ ہزار بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے چندے بھی دوستوں نے ادا کئے ہیں۔
۸۲
انوار العلوم جلدا
چند اہم اور ضروری امور
ایسی نظیر سوائے مخلصین کے اور کوئی نہیں پیش کر سکتا۔ بعض لوگوں کو ایک غلطی لگی ہوئی ہے
اور وہ یہ کہ جو لوگ نئے سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں۔ یا جو سست ہیں انہیں چندہ کی تحریک نہ
کرنی چاہئے۔ اس سے انہیں ابتلاء آئے گا حالانکہ ایسے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لئے قربانی
کرانے کی ضرورت ہے۔ اور یہ اپنے بھائیوں پر بدظنی ہے کہ اس طرح انہیں ابتلاء آجائے
گا۔ میں نے کئی لوگوں کو جب یہ غلطی دور کرنے کے لئے لکھا اور انہوں نے کوشش کی تو عمدہ
ان سے
نتیجہ نکلا۔ اور پھر انہوں نے لکھا کہ آپ کی تحریک کی برکت سے ایسا ہوا۔ بے شک خدا تعالی
برکت دیتا ہے مگر اس میں ان کی کوشش کا بھی دخل ہوتا ہے۔ بعض لوگوں سے جب چندہ مانگا
گیا تو انہوں نے سال سال کا اکٹھالا دیا۔ تو یہ اپنے بھائیوں کے بھائیوں کے متعلق بدظنی ہے کہ اگر ان ۔
چندہ مانگا گیا تو انہیں ابتلاء آجائے گا۔ پس میں جماعتوں کے کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں اور اگر وہ
مست ہوں تو دوسروں سے کہتا ہوں کہ چندہ کی ادائیگی میں ہر شخص سے باقاعدگی اختیار
کرائیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ کامیابی خدا تعالی کے ہاتھ میں ہے۔ مگر جو ضرورتیں مال سے
پوری ہو سکتی ہیں ان کے لئے مال کی ضرورت ہے اور ا رت ہے اور اس کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔ بعض جگہ
کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری خودمست ہوتے ہیں۔ جب کوئی تحریک کی جائے تو اسے اس اس لئے روک
دیتے ہیں کہ اگر کسی کو چندہ دینے۔ کے لئے کہا تو وہ کہے گا خود بھی لاؤ ایسی جگہ دوسرے دوستوں
کو کھڑا ہو جانا چاہئے۔ ابھی میں نے حافظ روشن علی صاحب مرحوم کی مثال پیش کی تھی کہ ہر
شخص اپنے آپ کو دین کا رکھوالا سمجھے ۔ اگر دیکھیں سیکرٹری یا پریذیڈنٹ پریذیڈنٹ مست ہے تو خود کام
کریں۔ کئی جماعتیں ایسی ہیں جہاں اس وجہ سے نقص ہے۔ اگر ان مست سیکرٹری یا پریذیڈنٹ
کو بدل دیا جائے تو باقاعدہ چندہ آنے لگ جائے۔ پھر کئی جگہ چندہ میں کمی آپس کے فتنہ و فساد
کی وجہ وجہ سے ہے کیونکہ دلوں کی عدم صفائی سے ایمان میں کمزوری آجاتی ہے۔ اول تو میں
نصیحت کروں گا کہ ایسی جگہ بیٹھ کر جہاں چاروں طرف دشمن ہی دشمن کھڑے ہوں آپس میں
فتنہ و فساد نہ کرو بلکہ اگر کسی سے کوئی غلطی یا کمزوری سرزد ہو تو اسے معاف کرد ، معاف کرو
پھر معاف کرو۔ لیکن اگر معاف نہیں کر سکتے اور سزا ہی دینا چاہتے ہو تو محبت والی سزا دو۔ کوئی
کے محبت والی سزا کیسی ہو گی ۔ تو یاد رکھنا چاہئے ۔ اصل سزا یہی ہے کہ سزا دیتے وقت بھی محبت
ہو ، کینہ اور بغض نہ ہو۔ پس اول تو معاف کرو ایک دوسرے کی کمزوری سے در گزر کرو اور
اگر معاف نہیں کر سکتے تو محبت اور پیار سے جماعت میں فیصلہ کرالو اور پھر جو فیصلہ ہو اسے مان
انوار العلوم جلدا
چند اہم اور ضروری امور
لو۔ اس طرح بھی جماعت کی بہت ترقی ہو سکتی ہے۔ مجھے یہ سن کر رونا آتا ہے کہ آپس کی لڑائی
جھگڑے کی وجہ سے ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی جاتی ہے۔ نماز اللہ تعالٰی کا
فرض ہے نہ کہ زید و بکر کا۔ اگر احمدیت میں غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہوتی، میں تو جا کر
مولوی شاء اللہ جیسے لوگوں کے پیچھے بھی نماز پڑھتا اور بتاتا کہ ہمیں ان سے کوئی بغض یا کینہ
نہیں ہے۔ اگر کوئی اپنے بھائی کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا جسے خدا نے ماں جائے بھائی سے بھی بڑھ
کر تعلق والا بنایا ہے تو وہ اپنے ساتھ آپ دشمنی کرتا ہے۔ پس آپس کا تفرقہ دور کرو اور اتحاد
پیدا کرو اس طرح بھی جماعت بہت ترقی کر سکتی ہے۔
مالی حالت کو درست کرنے کی ایک صورت وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے الہام الہی سے مقرر فرمائی ہے اور وہ وصیت ہے۔ مجھے یہ معلوم کر کے تعجب ہوا کہ
عورت مرد ملا کر ابھی تک دو ہزار نے بھی وصیت نہیں کی حالانکہ جماعت کی تعداد بہت زیادہ
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کو جزو ایمان قرار دیا ہے۔ احباب کو
اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ اور یوں بھی بیت المال والے کسی نہ کسی طرح وصیت کے
قریب قریب چندہ وصول کر ہی لیتے ہیں۔ مالی لحاظ سے ہی یہ بھی کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے
پارے اور رسول کریم سی ایم کی لائف (LIFE) بھی شائع ہو گی۔ اس کی طرف بھی توجہ کرنی
چاہئے۔ کم از کم تین ہزار تعداد چھپے تو سستی قیمت رکھی جا سکتی ہے۔ ابھی سے جماعتیں
ذمہ داری لے لیں کہ اتنی اتنی تعداد وہ خود خرید لیں گی یا بکوا ئیں گی۔ اس میں امداد کرنے کا
ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ بک ڈپو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب خریدی
جائیں اس طرح فنڈ جمع ہو سکتا ہے۔ انہی دنوں حوالہ دیکھنے کیلئے میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتاب کشتی نوح نکالی تو اس پر لکھا تھا بار چهارم چھپی۔ اور ایک ہزار تعداد تھی۔
اس طرح گویا وہ چار ہزار چھپی۔ اگر ہر شخص ایک ایک کتاب اپنے پاس رکھتا تو کم از کم ایک
لاکھ چھپ سکتی تھی۔ سب دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پڑھنی
چاہئیں کہ ان میں ہماری راہ نمائی کی گئی ہے۔
اب میں اس اہم فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس کی طرف کم توجہ ہے۔ اور وہ تبلیغ
ہے۔ پچھلے سال میں نے تحریک کی تھی کہ احباب اس میں خاص طور پر حصہ لیں اور کم از کم
اپنے پایہ کا ایک ایک آدمی سال میں احمدی بنانے کا وعدہ کریں۔ اس قسم کا وعدہ دو سو چھیاسی