چند اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2

انوار العلوم جلدا
۸۴
چند اہم اور ضروری امور
دوستوں نے کیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ بہت سے دوستوں نے یہ وعدہ پورا کیا مگر دفتر کے رجسٹر
میں صرف سولہ آدمیوں کے نام درج ہیں۔ چونکہ ان کے نام جلسہ کے موقع پر سنانے کا میں
نے وعدہ کیا تھا اس لئے سناتا ہوں۔ وہ نام یہ ہیں۔
۱۔ منشی چراغ الدین صاحب گورداسپور - ۲۔ نواب بی بی صاحبہ اہلیہ محمد علی صاحب فیض الله
چک۔ ۳۔ دولت خان صاحب بیری ۔ ۴۔ الطاف حسین صاحب اودے پور کیا۔
۵۔ بہادر صاحب کھر یپڑ ۔ ۶۔ دولت خان صاحب کا ٹھ گڑھ ۔ ۔ ملک اللہ رکھا صاحب۔
محمد علی صاحب فیض اللہ چک ۹ بابو احمد جان صاحب نینی تال۔ ۱۰۔ محمد عبد الرحیم
صاحب رائے چور محبوب نگر ۔ 11۔ شیخ غلام حیدر صاحب تلونڈی راہوالی۔ ۱۲۔ خدا بخش
صاحب جنرل سیکرٹری جماعت ہانڈو ضلع لاہور ۔ ۱۳ نور دین صاحب احمدی ہانڈو۔
۱۴۔ اللہ داد صاحب ہانڈو۔ ۱۵ مولوی امام الدین صاحب سیکھواں۔ ۱۶۔ میاں نانک
صاحب سیکھواں۔
یہ رپورٹ صحیح نہیں۔ بہت زیادہ دوستوں نے وعدہ پورا کیا لیکن اگر سب نے بھی پورا
کیا تو بھی دو سو چھیاسی کی تعداد کتنی تھوڑی ہے۔ یہ بہت اہم فرض ہے اور ہر احمدی کو اس
طرف توجہ کرنی چاہئے۔ میں نے مسلمانوں میں زندگی پیدا کرنے کے لئے ان کی سیاسیات میں
دخل دیا ان کے تمدنی معاملات میں حصہ لیا ان کے معاشرتی امور کی طرف توجہ کی ان کی
تمدنی اصلاح کی کوشش کی مگر میں آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا کہ مسلمان اگر زندہ ہونگے تو احمدی ہو
کر ورنہ ان کی زندگی کی کوئی صورت نہیں۔ ان میں اتحاد نہیں، ان میں تنظیم نہیں، ان میں
کام کرنے کی روح نہیں ، ان میں زندہ رہنے کی خواہش نہیں ، ان میں دیانت نہیں ، ان میں
شجاعت نہیں ، ان میں غیرت نہیں ، ان کی حرص بڑھی ہوئی ہے ان میں تفرقہ پھیلا ہوا ہے وہ
بغض و کینہ کا شکار ہو رہے ہیں، وہ ایک دوسرے کے حسد کی وجہ سے کچھ کر نہیں سکتے۔ میں
نے چاروں طرف ہاتھ مارے اور ہر ممکن کوشش کی کہ ان میں بیداری پیدا ہو مگر میں مایوس
ہو گیا اور آخر کار میری نظر اسی کمزور جماعت پر آکر کی جو احمدی جماعت ہے۔ میرا اندازہ ہے
کہ اگر پچیس لاکھ افراد کی جماعت بھی منظم اور احمدی ہو جائے تو مجھے ایک اور ایک دو کی طرح
یقین ہے کہ اس پر پہلے دن کا سورج نکلنے پر ہی یقینا یورپ کے تمام فرقے تسلیم کر لیں گے کہ
اسلام کے غالب ہونے میں شبہ نہیں۔ اب بھی عیسائیوں کی ایک بہت بڑی انجمن انگلش چرچ
XXXX

انوار العلوم جلدا
۸۵
چند اہم اور ضروری امور
مشنری سوسائٹی نے اپنے خاص اجلاس میں فیصلہ لکھا ہے کہ احمدی جماعت جہاں جہاں عیسائیت
کا مقابلہ کر رہی ہے اسے شکست دے رہی ہے۔ کتنا بڑا اقرار ہے۔ مگر ہماری ہستی کیا ہے۔ میرا
یقین ہے کہ اگر صرف پچیس لاکھ بھی احمدی ہوں تو ساری دنیا پر اسلام کو غالب کر سکتے ہیں۔ ہم
موجودہ حالت میں بھی غالب ہونگے لیکن اس قدر تعداد ہونے پر دشمن سے دشمن بھی اقرار
کرنے پر مجبور ہو گا کہ اس نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں مگر ان کے کروڑ مسلمانوں میں کچھ بھی دم
نہیں۔ پس ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ احمدیت کی اشاعت ہو ۔ اب پھر ایک دفعہ میں
اپیل کرتا ہوں۔ اس وقت یہاں نام نہیں لکھے جائیں گے کیونکہ اس طرح تقریر رہ جائے گی
دفتر میں نام بھیج دیئے جائیں۔ میں اپیل کرتا ہوں اور میرا اپیل کرنا کیا خدا تعالیٰ نے یہ حق رکھا
ہے۔ میں تو ثواب میں شامل ہونے کے لئے کہتا ہوں کہ سارے احباب قطع نظر اس سے کہ ان
کی بڑی پوزیشن ہے یا چھوٹی، اگلے سال کم از کم اپنے رتبہ کے ایک ایک آدمی کو احمدی
بنائیں۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک تو ہر ایک کا درجہ بڑا ہے۔ یہ میں اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ
اس طرح تمام طبقوں میں احمدیت پھیل جائے ورنہ جو بھی احمدیت میں آتا ہے خدا کے نزدیک
اس کا بڑا درجہ ہے۔ پھر چھوٹے بڑے اور بڑے چھوٹے ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے جو بظاہر چھوٹا
نظر آئے ، اپنے علاقہ میں تغیر پیدا کرنے کے لحاظ سے بڑا ثابت ہو۔ پس دوست اپنے نام لکھا
دیں ان کے نام اخبار میں درج کر دیئے جائیں گے تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں۔ نام
درج ہو جانے بھی بڑی بات ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منارۃ المسیح کے
متعلق اعلان کیا تھا کہ جو سو روپیہ دے گا اس کا نام منارہ پر لکھا جائے گا۔ اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ نام لکھا جانا بھی بڑی بات ہے تاکہ اگلی نسلیں ان کے نام یاد رکھیں اور جو لوگ
روحانی مینار بنانے میں حصہ لیں گے ان کے نام کیوں نہ یاد رکھیں گے۔ پس اپنے اپنے نام دو
تا کہ آئندہ نسلیں یاد رکھیں کہ انہوں نے روحانی مینار بنانے میں حصہ لیا تھا۔
میں نے دیکھا ہے نئی جماعتیں بہت کم قائم ہو رہی ہیں اس لئے ارادہ ہے کہ نئے علاقوں
میں مبلغ بھیجے جائیں جو وہاں رہیں اور تبلیغ کریں۔ دوست ان کی مدد کریں سیالکوٹ، گجرات
جالندھر، ہوشیار پور وغیرہ علاقوں کے دوست ایسے مقامات کے پتے دیں جہاں دس دس
پندرہ پندرہ میل میں کوئی احمدی نہیں مگر وہاں ان کی رشتہ داریاں ہوں تاکہ وہ اخلاقی مدد
مبلغوں کو دے سکیں۔ اگر ایسے علاقوں کے پتے آجائیں تو مبلغوں کو وہاں بھیجا جائے۔ میں نے

انوار العلوم جلدا
۸۶
چند اہم اور ضروری امور
دیکھا ہے ہمارے مولویوں کو مخالفت برداشت کرنے اور گالیاں سننے کی عادت نہیں رہی۔
کیونکہ وہ ایسے ہی علاقوں میں جاتے ہیں جہاں احمدی ہیں مگر وہاں جلد ترقی نہیں ہو سکتی۔ جہاں
نئی جماعتیں قائم ہوتی ہیں وہاں جلد احمدیت پھیل جاتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں دوست جلد
ایسے حلقوں کے متعلق مجھے اطلاع دیں گے۔
یہ بھی ارادہ ہے کہ آنے والے سال میں اگر خدا تعالی توفیق دے تو ہندوستان کے بڑے
بڑے شہروں کا ٹور کروں۔ برہما کے دوستوں کا خیال ہے کہ میرے جانے سے اچھی تبلیغ ہو سکتی
ہے۔ بنگال کے دوستوں کی بھی مدت سے خواہش ہے کہ میں وہاں جاؤں۔ اگر یہ سفر تجویز ہو تو
راستے کے بڑے بڑے شہروں میں بھی ٹھہر سکتے ہیں اور اگر یہ سفر کامیاب ہو تو اور علاقوں میں
بھی جا سکتے ہیں۔ بھیرہ جانے کا ارادہ مدت سے ہے کیونکہ وہ حضرت خلیفہ اول کا وطن ہے۔ عام
مسلمانوں کی حالت روز بروز افسوسناک ہو رہی ہے۔ اسلام کی ہتک ہو رہی ہے مگر انہیں کوئی
پرواہ نہیں۔ ان میں مذہب کے متعلق کچھ بھی احساس نہیں ہے جو اسی طرح پیدا کیا جا سکتا ہے
کہ تبلیغ احمدیت پر زور دیا جائے۔
اس وقت میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بعض مقامات کے متعلق شکایت آئی ہے کہ
رسول کریم میں ایم کی سیرت کے متعلق جلسوں کے انعقاد میں چونکہ غیر احمدیوں سے کام لینا
پڑا اس لئے بعض لوگوں میں مداہنت پیدا ہو گئی ہے۔ میں کسی کا نام نہیں لیتا مگر ایسے لوگ خود
اپنے نفسوں میں غور کر لیں ۔ اگر اصل چیز ہی مٹ جائے تو پھر ایسے جلسوں اور ان میں تقریروں
کا کیا فائدہ ۔ ایسے جلسوں کے لئے مسلمانوں کے پاس جاؤ اور انہیں کہو آؤ یہ ہمارا متحدہ کام ہے
تم بھی اس میں شامل ہو جاؤ۔ اگر وہ شامل ہوں تو بہتر ورنہ ان کی منتیں اور خوشامدیں نہ کرو۔
اگر وہ رسول کریم میں کی تعریف اور شان کے اظہار کے جلسوں میں شامل ہونگے تو برکات
حاصل کریں گے اور اس کا فائدہ انہیں خود پہنچے گا۔ ہمارا ان کے شامل ہونے سے کوئی فائدہ
نہیں۔ لیکن یاد رکھو! ان کی بے جا رضا مندی کے لئے اپنا دین تباہ نہ کرو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اگر تمہاری ہدایت میں کسی کے گمراہ ہونے کی وجہ سے فرق آتا ہے تو گمراہ ہونے والے کی
پرواہ نہ کرو۔ تم میں اگر کسی جگہ کوئی اکیلا ہی ہو اور اس کے ساتھ کوئی شامل نہ ہو تو وہ جنگل
کے درختوں کے سامنے جا کر محمد میں تعلیم کی تعریف کرنا شروع کر دے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ
اپنی ذمہ داری سے بری سمجھا جائے گا اور اس کا نتیجہ بھی نکلے گا۔ لیکن کسی صورت اور کسی

انوار العلوم جلد !
چند اہم اور ضروری امور
حالت میں بھی مداہنت نہیں اختیار کرنی چاہئے بلکہ احمدیت کی تبلیغ کھلے بندوں کرنی چاہئے۔
اب کے سال یہ تجویز ہے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا طریق
تھا کہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد چھوٹے چھوٹے تبلیغی اشتہار شائع کرتے رہتے تھے ۔ اب
بھی اس طرح کیا جائے ۔ ایسے اشتہارات دس ، میں تمہیں ہزار شائع کئے جائیں۔ اس طرح
امید ہے کہ نیا جوش پیدا ہو جائے گا۔ میرا ارادہ ہے اگر خدا تعالی توفیق دے تو جنوری میں ہی
ایک اشتہار شائع کر دیا جائے تاکہ دوست جاتے ہی اس کام کو شروع کر دیں۔
پچھلے سال میں نے قرآن کریم اور حدیث کے درس کی طرف احباب کو توجہ دلائی تھی
اب پھر توجہ دلاتا ہوں۔ جہاں جہاں درس جاری ہوا وہاں نمایاں ترقی کے آثار نظر آتے ہیں۔
وہاں کے احمدیوں کی اولادوں پر نمایاں اثر ہے۔ ابھی تک جہاں درس جاری نہیں ہوئے وہاں
ضرور جاری کئے جائیں۔ خواہ کوئی کتنا تھوڑا پڑھا ہوا ہو درس جاری کرے تو خدا تعالیٰ اس کی
ضرور مدد کرے گا اور خود اسے معارف سکھلائے گا۔ اس طرح درس دینے والے کو خود بھی
فائدہ پہنچے گا اور دوسروں کو بھی۔ جہاں جہاں درس جاری ہیں وہاں کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا
ہوں کہ درس میں بڑے ہی شامل نہ ہوں بلکہ بچوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ بچپن سے ان کے
دلوں میں دین کی محبت پیدا ہو۔ تھوڑی دیر درس ہو تا کہ وہ بے دل نہ ہوں اور اگر عام درس
جاری نہ ہو سکے تو گھر میں بیوی بچوں کو ہی لے کر بیٹھ جانا چاہئے اور ایک رکوع اور اس کا ترجمہ
سنا دیا جائے۔ احباب کم کم از کم تین ماہ ہی اس طرح کر کے دیکھیں کہ کیا اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر
ترجمہ نہ آتا ہو تو مترجم قرآن سے ہی پڑھ دیا جائے۔
اب میں اپنی جماعت کے دوستوں کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے تقریر ختم کرتا ہوں
کہ دنیا میں ترقی کرنے کے دو ہی راستے ہیں۔ ایک دیوانگی اور دوسرا فرزانگی ۔ بغیر ان کے کوئی
کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کہ یا تو انسان پاگل بن کر دنیا و مافیها کو بھول جائے یا پھر عقل کے
اس نقطہ پر پہنچ جائے کہ کوئی غلطی اس سے سرزد نہ ہو۔ یورپ کے لوگوں کو دیکھو جو کام وہ کرنا
چاہتے ہیں اس کی سکیم تیار کرتے وقت باریک در باریک باتوں تک پہنچتے ہیں اور یوں معلوم
ہوتا ہے کہ سوائے اس کام کے کوئی چیز ان کے پیش نظر ہی نہیں ہے۔ پس ترقی یا تو فرزانگی سے
حاصل ہو سکتی ہے یا دیوانگی ہے۔ دیوانگی کی ترقی وہ ہوتی ہے جو انبیاء کی جماعتیں حاصل کرتی
ہیں۔ لوگ ان پر ہنستے ہیں کہ وہ اپنا مال برباد کر رہے ہیں۔ چنانچہ آتا ہے قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا

انوار العلوم جلدا
AA
چند اہم اور ضروری امور
أمَنَ السُّفَهَاءُ لا کفار کہتے ہیں۔ کیا ہم بھی ان بے وفا ہیں۔ کیا ہم بھی ان بے وقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں جو اپنے
اموال تباہ کر رہے ہیں۔ میں نے دوران خلافت میں اس بات کے لئے پورا زور لگایا کہ
درمیانی راستہ پر جماعت کو چلاؤں۔ کچھ کچھ دیوانگی ہو اور کچھ کچھ فرزانگی۔ مگر مجھے اقرار کرنا
پڑتا ہے کہ اس میں مجھے کامیابی نہیں ہوئی۔ مجھے نہ وہ کامیابی نظر آئی جو دیوانگی سے حاصل
ہوتی ہے اور نہ وہ نظر آئی جو فرزانگی سے ملتی ہے۔ بے شک کامیابی ہوئی اور خدا تعالٰی کے
فضل سے ہوئی مگر وہ ایسی نہ تھی جو فرزانگی والی ہوتی یا جو دیوانگی والی ہوتی۔ آپ لوگ اپنے
نفسوں میں غور کریں۔ جب ہم نے یہ کام کر کے چھوڑنا ہے جس کا ذمہ لیا ہے تو اب یا تو وہ
راستہ اختیار کریں جو میں نے پیش کیا تھا اور میرے ساتھ تعاون کریں۔ یا پھر یہ فیصلہ کریں کہ
پوری فرزانگی سے کام لینا ہے یا پوری دیوانگی سے۔ پھر جو بھی فیصلہ کریں اس پر سارے کار بند
ہو جائیں۔ مگر اتنا یاد رکھیں فرزانگی کے لئے مال اور جتھے اور بہت بڑے نظام کی ضرورت ہے۔
بہر حال احباب اس بارے میں مشورہ دیں کہ وہ کس بات پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس کے بعد میں اس بات پر اپنی تقریر ختم کرتا ہوں کہ ہمارے لئے سب سے بڑی چیز دعا
ہے۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کے متعلق وہ روح کم نظر آتی ہے جو پہلے سالوں میں
دیکھی جاتی تھی۔ کئی لوگ سمجھتے ہیں الحاج اور زاری کے ساتھ دعا کرنے سے ان کی بڑائی میں
فرق آ جائے گا۔ کئی یہ خیال کرتے ہیں کہ جو بھی مانگیں اللہ تعالیٰ نَعُوذُ بِاللهِ غلاموں کی
طرح فوراً دے دے اور اگر اس میں فرق پڑے تو پھر ان کے نزدیک دعا کچھ نہیں۔ انہی دنوں
ایک صاحب آئے جو کہنے لگے اگر کسی مقصد کے لئے دعا بھی کریں اور اس کے لئے تدبیر بھی
کریں تو پھر دعا کی کیا ضرورت ہے۔ وہ مستری تھے میں نے ان سے کہا آپ ایک دروازہ لکڑی
کا بناتے ہیں اور پھر اس پر پالش کرتے ہیں اگر کوئی یہ سمجھے کہ بغیر دروازہ مکان محفوظ رہ سکتا
ہے تو یہ غلط ہے اور اگر کوئی یہ سمجھے کہ بغیر پالش دروازه دیر تک محفوظ رہ سکتا ہے تو یہ بھی غلط
ہے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ دعا سے وہ کام لیا جائے جو دوا کا ہے وہ ایسے ہی ہیں جو یا تو صرف
پالش سے دروازہ بنانا چاہتے ہیں یا جو یہ کہتے ہیں کہ پالش کے بغیر دروازہ عرصہ تک محفوظ رہ
سکتا ہے۔ غرض بعض رکبر کی وجہ سے دعا نہیں کرتے اور بعض قبول نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ
دیتے ہیں۔ لیکن یاد رکھو کوئی روحانی کامیابی بغیر دعا کے نہیں ہو سکتی اگر آپ لوگ روحانی
کامیابی اور سلسلہ کی کامیابی چاہتے ہیں تو روزانہ دعاؤں میں اپنے آپ کو لگاؤ ۔ میں خیال نہیں

انوار العلوم جلدا
۸۹
چند اہم اور ضروری امور
کر سکتا کہ بغیر دعا کے کس طرح روحانیت قائم رہ سکتی ہے۔ میرا تو کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس
میں میں دعا نہ کروں۔ پس ہر احمدی کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑائے تاکہ وہ اخلاص
روحانیت اور قوت پیدا کرے۔ دنیاوی چیزوں کی اس کے مقابلہ میں حقیقت ہی کیا ہے کہ
خدا تعالیٰ ہمیں مل جائے مگر خدا تعالیٰ سوائے دعاؤں کے نہیں مل سکتا۔ بہت ہیں جو دروازہ پر
پہنچ کر محروم رہتے ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کو ملنے کا دروازہ بغیر دعا اور عاجزی کے نہیں کھل
سکتا۔ ایسے لوگوں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی اپنے محبوب کے دروازہ پر پہنچ کر دروازہ نہ
کھٹکھٹائے۔ خدا تعالیٰ کے ملنے کے دروازہ تک پہنچنا ہمارا کام ہے آگے دروازہ کھولنا اس کا کام
ہے۔ نماز روزہ حج زکوۃ ایسے ہی امور ہیں جیسے کوئی اپنے محبوب کے دروازہ تک پہنچنے کی
کوشش کرتا ہے اور دعا ایسی ہے جیسے دروازہ کھٹکھٹاتا ہے۔ پس دعا ئیں کرو عاجزی اور زاری
سے دعائیں کرو۔ ورنہ یاد رکھو روحانیت کے قریب بھی پہنچنا نا ممکن ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ کو کہ تمہارا ایمان لانا اور مال خرچ کرنا کسی کام
نہیں آسکتا اگر تم مجھے نہ پکارو گے۔ پکارنے سے ہی معلوم ہو سکتا ہے کہ تمہیں مجھ سے
سچی محبت ہے اور تمہیں ملنے کے بغیر چین نہیں آسکتا۔ پس دعاؤں پر زور دو مگر اس کے ساتھ
تدبیریں بھی کرو۔
حضور نے اس امر کا ذکر کرتے ہوئے کہ سب اصحاب کو تمام تقریر میں باقاعدگی کے ساتھ
سننی چاہئیں اور اگر کسی کو کوئی خاص ضرورت پیش آئے تو اسے چاہئے کہ جلد سے جلد
ضرورت پوری کر کے جلسہ گاہ میں آجائے فرمایا :
میرا خیال تھا کہ ہر ایک جماعت کے لئے جلسہ گاہ میں بلاک تقسیم کر دیئے جائیں اور
جماعت کے امیر یا پریذیڈنٹ یا سیکرٹری صاحب کو ذمہ دار قرار دیا جائے کہ وہ اپنی جماعت کو لے
کر اس جگہ بیٹھیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ایسا انتظام کرنے کی ضرورت نہ پیش آنے دی جائے
گی اور احباب جس مقصد کو لے کر یہاں آتے ہیں اسے حاصل کرنے کی پوری پوری کوشش
کریں گے۔
(الفضل ۷ ۔ جنوری ۱۹۳۰ء)
ه دیدها: شک و شبہ پریشانی ، گھبراہٹ، شش و پنج
بخارى كتاب الانبياء باب ما ذكر عن بني اسرائيل

انوار العلوم جلد
۹۰
ند ازم اور ضروری امور
تكمله مجمع البحار جلد ۴ صفحه ۸۵ حرف الزا - مطبع نولکشور - لكهنو
شاردا ایکٹ: اجمیر کے ایک معروف شخص مسٹر شاردا رائے صاحب ہر بلاس تھے۔
انہوں نے ہندوستان کی مرکزی اسمبلی میں کم سنی کی شادی کے خلاف مسودہ قانون پیش کیا
تھا جو شار دابل کے نام سے مشہور ہوا۔ اس بل سے مسلمان علماء نے شدید اختلاف کیا۔
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۸۲۸ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
ه سنن ابی داؤد كتاب الطلاق باب بقية نسخ المراجعة بعد الطليقات
الثلاث
ل البقرة :)
الفرقان: ۷۸

آج 10 میں سے 10 باقی