فضائل القرآن (۲)

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلد 1
۹۱
فضائل القرآن
(۲)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
فضائل القرآن (۲)

انوارا العلوم جلد !!
۹۳
فضائل القرآن (۲)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
فضائل القرآن
(نمبر ۲)
قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کے عقلی اور نقلی شواہد
فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
تشہد و تعوز اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ نور کی ان آیات کی تلاوت فرمائی۔
اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ
فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّى - يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا
شَرْقِيَّةٍ وَ لَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي
اللهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَةَ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ
وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ
وَإِيتَاءِ الزَّكَوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوْبُ وَالْأَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ
أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔
اس کے بعد فرمایا :۔
یہ مضمون جس کے متعلق میں اس وقت کچھ بیان کرنے لگا
اسلام کا مغز اور اس کی جان ہوں نہایت ہی اہمیت رکھتا ہے۔ اور درحقیت یہ اسلام کا

انوار العلوم جلدا
۹۴
فضائل القرآن (۲)
مغز اور اس کی جان ہے۔ اور دوستوں کا فرض ہے کہ وہ اسے پورے غور اور توجہ کے ساتھ
سنیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ یہ مضمون فضائل قرآن کریم کے متعلق
ہے۔ یعنی قرآن کریم میں وہ کونسی خوبیاں ہیں جن کی وجہ سے دوسرے مذاہب کی کتابوں پر
اسے فضیلت دی جا سکتی ہے۔ اس میں کیا شبہ ہے کہ قرآن کریم پر ہمارے مذہب کا دار ومدار
ہے۔ اگر خدانخواستہ قرآن کریم میں ہی کوئی نقص ثابت ہو جائے یا اس میں غیر معمولی خوبیاں
ثابت نہ ہوں تو اسلام کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ پس یہ ایک نہایت ہی نازک مسئلہ ہے جس پر
حملہ کرنے سے اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔
میں رسول کریم ملی سلیم کو قرآن کریم سے باہر نہیں سمجھتا۔ آپ بھی قرآن کا جزء ہیں۔
جیسا کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ - نَزَلَ بِهِ
الرُّوحُ الْأَمِينُ - عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ - له یعنی یہ قرآن يقينا
رب العالمین خدا کی طرف سے اُتارا گیا ہے۔ یہ قرآن روح الامین لے کر تیرے دل پر نازل
ہوا ہے تاکہ تو انذار کرنے والوں کی مقدس جماعت میں شامل ہو جائے۔ پس ایک قرآن
لفظوں میں نازل ہوا ہے اور ایک قرآن رسول کریم ملی ایم کے قلب مطہر پر نازل ہوا ہے۔
اس وجہ سے رسول کریم میں تعلیم پر کوئی حملہ در حقیقت قرآن کریم پر ہی حملہ ہو گا۔
تمام ادیان اور کتب الهامیہ پر قرآن کریم کی فضیلت ہمارا یہ دعوی ہے کہ قرآن
کریم ساری دنیا کے لئے
اور سارے زمانوں کیلئے ہے۔ اب اگر قرآن کریم ساری دنیا اور سارے زمانوں کیلئے ہے تو
ہماری اس کے متعلق ذمہ داری بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ نسبت اس کے کہ قرآن کریم
صرف عرب کیلئے ہوتا اور صرف ایک زمانہ کے مفاسد دور کرنے کے لئے آتا۔ عربوں کے پاس
کوئی شریعت نہ تھی کوئی مذہبی کتاب نہ تھی۔ وہ خیالی باتوں پر یا قومی رسم و رواج پر عمل کرتے
تھے۔ ان کے متعلق ہمارے لئے صرف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ عرب چونکہ بتوں کی پوجا کرتے
تھے اور طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا تھے قرآن کریم نے انہیں ان برائیوں سے روک دیا
اس وجہ سے اس کی ضرورت تھی۔ پس اگر عرب ہی کے لئے قرآن ہو تا تو قرآن کی فضیلت
اور برتری ثابت کرنے میں کوئی دقت نہ تھی۔ مگر ہم یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم ساری دنیا کیلئے
آیا ہے اور یہودی ، مسیحی ، ہندو ، پارسی وغیرہ سب اس کے مخاطب ہیں اور تمام دوسری کتابیں

انوار العلوم جلد اا
۹۵
فضائل القرآن (۲)
جن کو الہامی درجہ دیا دیا جاتا جاتا ہے ہے یا یا وہ وہ کتابیں جن کا پتہ آثار قدیمہ سے لگا ہے ان سب سے افضل او
ہے۔ اس وجہ سے ہمارے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں
جن کی وجہ سے یہ پہلی تمام کتابوں پر مقدم اور ان سے افضل ہے۔ قرآن کریم میں ایسی خوبیاں
ہیں جو تورات میں نہیں۔ قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو پرانے صحیفوں میں نہیں۔
قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو اناجیل میں نہیں۔ قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو
ویدوں میں نہیں۔ اور قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو زرتشت وغیرہ کی کتابوں میں بھی
نہیں۔
پھر قرآن کریم کی فضیلت ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم ایک روحانی خزانہ ہے ہمیں یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ قرآن کریم میں وہ
روحانی خزانہ ہے جس کے بغیر دنیا میں ہم گزارہ نہیں کر سکتے ۔ صرف دوسری الہامی کتب کے
مقابلہ میں زیادتی ثابت کر دینا کافی نہیں ہے بلکہ یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم
نے جو چیز پیش کی ہے اس سے ایسی نئی سہولتیں بہم پہنچی ہیں جو پہلے حاصل نہ تھیں۔ جب دو
چیزیں صفات کے لحاظ سے برابر ہوں تو ایک کی ظاہری خوبی بھی دوسری پر فضیلت تسلیم کی جا
سکتی ہے۔ جیسے دو آم ایک ہی طرح میٹھے ہوں مگر ان میں سے ایک بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو تو
بڑے کو چھوٹے پر بڑائی کی فضیلت حاصل ہوگی۔ لیکن قرآن کریم کے متعلق ہمارا یہ دعوی ہے
کہ یہ ساری دنیا کیلئے اور تمام زمانوں کے لئے ہے۔ اب اس کے بعد کوئی شرعی کتاب نہیں آ
سکتی۔ اس لئے ہمیں ساری قوموں، سارے مذاہب اور سارے علوم کے مقابلہ میں
قرآن کریم کی فضیلت ثابت کرنی ہوگی۔ جو کتاب یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ سب سے آخری
الہامی کتاب ہے ، جیسے قرآن کہتا ہے ، اس کی ذمہ داری پہلی تمام کتب سے بالا خوبیاں پیش
کرنے کی ہے۔ پہلی کتابوں کو منسوخ کرنے کا دعوی کرنے والی کتاب کا فرض صرف یہ ہے کہ
وہ اتنا ثابت کر دے کہ پہلی کتابوں سے زیادہ اس میں خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ لیکن وہ کتاب جو یہ
کہے کہ میرے بعد کوئی شرعی کتاب نہیں آسکتی اور میں اب ہمیشہ کے لئے مکمل کتاب ہوں اس
کے لئے یہی کافی نہیں کہ وہ پہلی کتابوں سے بڑھ کر خوبیاں پیش کرے بلکہ یہ ثابت کرنا بھی اس
کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ روحانیت کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں آسکتی جو اس میں نہ
ہو ۔ پس وہ کتاب جو صرف یہ نہ کہے کہ میں پہلی کتب کو منسوخ کرتی ہوں بلکہ یہ بھی کہے کہ

انوار العلوم جلد 11
۹۶
فضائل القرآن (۲)
آئندہ کے لئے بھی سب الہامی کتابوں کا دروازہ بند کرتی ہوں اس کے لئے ضروری ہے کہ کا ہوں،
اس بات کے قطعی ثبوت پیش کرے کہ آئندہ بھی کوئی ایسی کتاب نازل نہیں ہو سکتی۔
پس قرآن کریم کی افضلیت ثابت کرنے کیلئے یہ معیار نہایت ضروری ہے۔ ہاں علاوہ
اس اصولی بحث کے تفصیلی بحث بھی کی جاسکتی ہے کہ فلاں فلاں خوبی قرآن کریم میں ہے جو اور
کسی کتاب میں نہیں ہے مگر اصولی طور پر بحث کرنا بھی ضروری ہو گا۔
جب ہم قرآن کریم میں خوبیوں کی کثرت ثابت کر دیں مثلا یہ کہیں کہ فلاں فلاں خوبیاں
دید بائیبل اور زند او شتا میں بھی پائی جاتی ہیں اور قرآن میں بھی ہیں مگر یہ چار یا دس میں
خوبیاں ایسی ہیں جو صرف قرآن میں پائی جاتی ہیں تو اس سے بھی قرآن کریم کی فضیلت ثابت
ہوگی۔ مگر اس سے قرآن کریم کا اکمل ہونا ثابت نہ ہو گا اور یہ بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچے گی کہ
آئندہ کوئی اور شرعی کتاب نہیں آسکتی۔ اس طرح قرآن کریم صرف موجودہ کتب کے مقابلہ
میں افضل ثابت ہو سکتا۔
غرض سب کے آخر اور سب سے ا افضل ہونے کا تمام وجوہ کمال میں افضل کتاب دعوی کرنے والی کتاب نے والی کتاب کیلئے نہ صرف یہ ضروری ہے
کہ وہ یہ ثابت کرے کہ اس کے اندر وہ کچھ ہے جو دو سری کتب میں نہیں ہے بلکہ اس کا فرض
ہے کہ وہ یہ بھی ثابت کرے کہ جو کچھ اس میں ہے وہ دوسری کتب میں ہو ہی نہیں سکتا۔ جب
تک وہ یہ ثابت نہ کرے اس وقت تک صرف اچھی باتیں بتانے سے اس کی افضلیت ثابت
نہیں ہو سکتی۔ ہاں افضلیت چونکہ صرف اعلیٰ خوبیوں کے لحاظ سے نہیں ہوتی بلکہ وسیع خوبیوں
کے لحاظ سے بھی ہوتی ہے۔ اس لئے خوبیوں کی وسعت اس غرض کے اثبات کیلئے پیش کی جاسکتی
ہے کہ گو بعض خوبیاں کسی اور کتاب میں بھی پائی جاتی ہوں مگر خوبیوں کی وسعت کے لحاظ سے
فلاں کتاب افضل ہے۔ ہاں کامل افضل کتاب وہ کہلائے گی جو تمام وجوہ کمال میں افضل ثابت
ہو۔ اور میرا قرآن کریم کے متعلق یہی دعویٰ ہے۔
ممکن ہے کوئی کہے کہ کیا پہلے لوگوں کو قرآن کریم کے ان فضائل کا علم جواہرات کی کان نہ تھا؟ سو یاد رکھنا چاہئے کہ علم تھا مگر رده تھا مگر روحانی علوم خدا تعالٰی کے فضل
سے روزانہ ترقی کرتے ہیں۔ اور جب ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہمارے پاس قرآن کریم جواہرات
کی ایک کان ہے : کان ہے جس میں ہے۔ سے نئے سے نئے جواہر نکلتے رہتے ہیں تو پھر کیوں ہم انہی جو اہرات پر
YYYYY

انوار العلوم جلد !!
۹۷
فضائل القرآن (۲)
اکتفاء کریں جو پہلے لوگ حاصل کر چکے ہیں۔ اور کیوں قرآنی کان میں سے ہم نئے ہیرے اور
جواہرات نہ نکالیں۔ پس میں قرآن کریم کے خزانہ میں گیا کیونکہ پہلے میں وہاں سے کئی بار
لعل و جواہر نکال چکا تھا اور پھر اپنے دامن کو بھر کر لایا۔ جب میں اس خزانہ میں قرآن کریم
کی خوبیاں معلوم کرنے کیلئے گیا تو مجھے ایک عجیب بات سو جھی۔ اور وہ یہ کہ بجائے اس کے کہ
اس خزانہ میں میں اندھا دھند ہاتھ ماروں اور جو چیز میرے ہاتھ میں آئے اسے اٹھالوں حالانکہ
ممکن ہے اس سے بہتر چیز وہاں موجود ہو اور میں اسے نہ اٹھا سکوں اس لئے کیوں نہ میں اصولی
طور پر غور کروں کہ مجھے کیا لینا چاہئے۔ تب مجھے خیال آیا کہ کسی کتاب کی فضیلت او را کملیت
ثابت کرنے کیلئے یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم اس کے مضامین پر غور کریں اور اس طرح اس کی
کوئی خوبی معلوم کریں بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی چیز کو دوسری چیز پر فضیلت کیوں حاصل ہوتی
ہے۔
پھر یہ دیکھنا چاہئے کہ جو فضیلت کے معیار ہیں اور جن کی وجہ سے کسی کو فضیلت دی جاتی
ہے وہ کس قدر قرآن میں پائے جاتے ہیں۔
(۲۶)
جب میں نے اس رنگ میں غور کیا تو قرآن کریم کا
قرآنی فضیلت کے چھبیس وجوہ سمندر میری آنکھوں کے سامنے آگیا اور مجھے معلوم
ہوا کہ ہر فضیلت کی وجہ جو دنیا میں پائی جاتی ہے اور جس کی بناء پر ایک چیز کو دوسری چیز پر
فضیلت دی جاتی ہے وہ بدرجہ اتم قرآن کریم میں پائی جاتی ہے اور فضیلت دینے والی خوبیوں
کے سارے رنگ قرآن کریم میں موجود ہیں۔ میں نے اس وقت سرسری نگاہ سے دیکھا تو
قرآن کریم کی فضیلت کی چھبیس وجوہات میرے ذہن میں آئیں۔ بالکل ممکن ہے کہ یہ وجوہات
اس سے بہت بڑھ کر ہوں اور میں پھر غور کروں یا کوئی اور غور کرے تو اور وجوہات بھی نکل
آئیں۔ مگر جتنی وجوہات اس وقت میرے ذہن میں آئیں ان میں میں نے قرآن کریم کو تمام
کتب سے افضل پایا۔
(1) پہلی وجہ کسی چیز کے افضل ہونے کی اس کے منبع کی افضلیت ہوتی
منبع کی افضلیت ہے۔ جیسے گورنمنٹ کی ملازمت میں باپ نے جو گورنمنٹ کی خدمات کی
ہوتی ہیں ان کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور ایک دوسرے شخص کو جو تعلیم اور قابلیت کے لحاظ سے
بالکل مساوی ہوتا ہے اس پر ایسے شخص کو ترجیح دے دی جاتی ہے جس کے باپ دادا نے

انوار العلوم جلد !!
vb
فضائل القرآن (۲)
گورنمنٹ کی خدمات کی ہوتی ہیں۔ یہ منبع کے لحاظ سے فضیلت ہوتی ہے۔ اس طرح ایک
شخص جو امیر باپ کے گھر پیدا ہوتا ہے وہ امارت اپنے ساتھ لاتا ہے اور اسے یہ خوبی منبع کے لحاظ
سے حاصل ہوتی ہے۔ میں نے قرآن کریم کو اس فضیلت کے لحاظ سے بھی دو سری کتب سے
افضل پایا۔
وجہ سے بھی
دوسری وجہ فضیلت میرے ذہن میں یہ آئی کہ
ذاتی قابلیت کے لحاظ سے فضیلت اندرونی اور ذاتی قابلیت اور طاقت کی وجہ
ایک چیز کو دو سری پر فضیلت حاصل ہوتی ہے۔ جیسے دوائیں اپنے اندر طاقت رکھتی ہیں۔ اس
وجہ کے لحاظ سے بھی میں نے قرآن کریم کو سب سے بڑھ کر پایا۔
تیسری وجہ فضیلت نتائج کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ اس وجہ
نتائج کے لحاظ سے فضیلت سے بھی ایک چیز کو ہم دوسری پر فضیلت دے دیتے ہیں۔
بعض چیزیں اپنی ذات میں اچھی ہوتی ہیں مگر دوسری چیزوں سے مل کر ان کا اچھا نتیجہ پیدا نہیں
ہو سکتا۔ جیسے ڈاکٹر جرمز (GERMS) کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ٹیکہ سے مر جاتے ہیں۔ گویا
انسان کے جسم میں جر مز اور ٹیکہ کا مادہ ملنے سے الٹا اثر ہوتا ہے۔ تو کبھی ایک چیز کو نتائج کے لحاظ
سے فضیلت حاصل ہوتی ہے اور جو چیز اس میں بڑھ جاتی ہے اس کی برتری تسلیم کر لی جاتی
ہے۔ اسی طرح بعض تعلیمیں یوں بڑی اچھی اور مفید نظر آتی ہیں لیکن ان کے نتائج ایسے اعلیٰ
پیدا نہیں ں ہوتے۔ ہوتے ۔ میں نے اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کو دو سری کتب سے افضل پایا۔
شدت فائدہ کے لحاظ سے فضیلت
چوتھی وجہ فضیلت شدتِ فائدہ کے لحاظ سے ہوتی
فائدے تو سب چیزوں میں ہوتے ہیں مگر
ہے۔
ایک میں زیادہ ہوتے ہیں اور دوسروں میں کم۔ قرآن کریم میں شدت فوائد کے لحاظ سے بھی
فضیلت پائی جاتی ہے۔
پانچویں کثرت فوائد کے لحاظ سے بھی ہم ایک چیز کثرت فوائد کے لحاظ سے فضیلت کو دوسری پر فضیلت دیتے ہیں۔ ایک دوائی ایک
بیماری میں بڑا فائدہ دیتی ہے۔ مگر ایک اور دوائی ہوتی ہے جو اتنا فائدہ اس بیماری میں نہیں دیتی
مگر پچاس اور بیماریوں میں مفید ہوتی ہے۔ اسے پہلی دوائی پر کثرت فوائد کے لحاظ سے فضیلت
حاصل ہو گی۔ قرآن کریم کو میں نے اس لحاظ سے بھی دو سری کتب سے افضل پایا۔

انوار العلوم جلد۔
۹۹
فضائل القرآن (۲)
سعتِ نفع کے لحاظ سے فضیلت پچھلے بھی وسعت نفع کے لحاظ سے بھی فضیلت دی جاتی ہے۔ مثلاً ایک دوائی کے متعلق یہ نہیں دیکھا
جاتا کہ کتنی بیماریوں : بیماریوں میں نفع دیتی ہے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنی طبائع پر اثر ڈالتی۔ اثر ڈالتی ہے اور کتنے
لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی مجھے افضل نظر آیا ۔
سے
کہ کتنے عرصہ میعاد نفع کے لحاظ سے فضیلت علم کوئی یہ نفع پہنچتی ہے ہم بعض دفعہ ایک چیز کو چیز
دوسری چیز پر فضیلت دے دیتے ہیں۔ جب ایک قسم کے دو کپڑے دو کپڑے سامنے ہوں تو یہ دیکھا جاتا
ہے کہ ایک کپڑا کتنی ۔ مدت تک چلتا ہے اور دوسرا کتنی مدت تک۔ ایک اگر اگر ایک سال چلنے والا
ہو اور دوسرا چھ ماہ تو ایک سال چلنے والے کو دوسرے پر فضیلت دے دی جائے گی۔
قرآن کریم کی اس لحاظ سے بھی مجھے فضیلت نظر آئی۔
نفع اٹھانے والوں کے مقام کے لحاظ سے فضیلت آٹھویں۔ پھر فضیلت کی ایک وجہ ان لوگوں کی عظمت کے
لحاظ سے بھی ہوتی ہے جن کو وہ نفع پہنچاتی ہے۔ یعنی دیکھا جاتا ہے کہ کس پایہ کے لوگ اس سے
نفع اٹھاتے ہیں۔ جن چیزوں کے متعلق یہ معلوم ہو کہ بڑے پایہ کے انسانوں کو نفع پہنچاتی ہیں
ان کو دوسری چیزوں پر مقدم کر لیا جاتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی
افضل ہے۔
نفع اٹھانے وا
یرد۔
ہے
والوں کی اقسام کے لحاظ سے فضیلت اقای کی یوں ہوا کوئی کی تھی چیز نفع
پہنچاتی ہے کیونکہ علاوہ افراد کے، اقسام بھی ایک درجہ رکھتی ہیں۔ ایک چیز ایسی ہے جو ایک
کروڑ انسانوں کو نفع پہنچاتی ہے اور ایک اور ہے کہ وہ بھی ایک کروڑ انسانوں کو ہی نفع پہنچاتی
ہے لیکن ان میں فرق یہ ہو کہ ایک صرف ایک قسم کے لوگوں کو نفع پہنچائے۔ مثلاً عیسائیوں یا
ہندوؤں کو مگر دوسری ایک کروڑ انسانوں کو ہی نفع پہنچائے۔ لیکن عیسائیوں ، ہندوؤں، یہودیوں
اور مسلمانوں سب کو نفع پہنچائے پہنچائے تو اسے افضل قرار دیا جائے جائے گا۔ غرض وسعتِ اقسام افراد کے
لحاظ سے بھی ایک چیز افضل قرار دی جاتی ہے اس میں بھی مجھے قرآن کریم کی دوسری کتب پر
فضیلت نظر آئی۔

انوار العلوم جلد 1
فضائل القرآن (۲)
جو
دسویں۔ اس لحاظ سے بھی بھی کسی چیز کی کھوٹ سے مبرا ہونے کے لحاظ سے فضیلت فضیلت کو دیکھا جاتا ہے کہ اس میں
کوئی کھوٹ تو نہیں ملا ہوا۔ جس چیز میں کھوٹ نہ ہو اسے دوسری چیزوں پر فضیلت دی جاتی
ہے۔ اس میں بھی قرآن کریم تمام کتب الیہ سے افضل پایا گیا۔
گیارھویں۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کھوٹ سے یقینی فوائد کے لحاظ سے فضیلت تو پاک ہوتی ہیں مگر ان کے نفع سے متعلق اطمینان کے
نہیں ہوتا۔ یہ احتمال ہوتا ہے کہ ان کے استعمال میں کوئی غلطی نہ ہو جائے جس کی وجہ سے
نقصان اٹھانا پڑے۔ لیکن جس کے استعمال کے متعلق غلطی کا کوئی احتمال نہ ہو اور اس کے فوائد
کے متعلق کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو اسے اختیار کر لیا جاتا اور اس کی فضیلت تسلیم کر لی جاتی
ہے۔ اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کو فضیلت حاصل ہے۔
ظاہری حسن کے لحاظ سے فضیلت بارھویں۔ ظاہری حسن کی وجہ کی وجہ سے بھی ایک چیز کو
دوسری پر فضیلت دے دی جاتی ہے۔ قرآن کریم
اپنے ظاہری حسن کے لحاظ سے بھی دوسری کتب سے افضل پایا گیا۔
ضروری امور کو نقصان نہ پہنچانے کے لحاظ سے فضیلت تیرھویں ۔ ایک چینی کو دوسری پر اس لئے بھی
فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کا استعمال دوسری ضروری اشیاء کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔
مثلاً ایک شخص دو بیماریوں میں مبتلا ہو ۔ اس کی ایک بیماری کے لئے ایک ایسی دوا ہو جو بہت
فائدہ دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو بڑھا دیتی ہو۔ تو اس کی نسبت وہ دوائی استعمال کی جائے گی
نفع کم دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو نقصان نہ پہنچاتی ہو ۔ اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کی
فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
چودھویں ۔ اس لئے بھی ایک
فوائد کے سہل الحصول ہونے کے لحاظ سے فضیلت چیز کو دوسری پر فضیلت والی
جاتی ہے کہ اس کے فوائد سهل الحصول ہوتے ہیں۔ یعنی آسانی سے اس کے فوائد حاصل کئے جا
سکتے ہیں۔ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔

انوار العلوم جلد !!
فضائل القرآن (۲)
پندرھویں۔ اس
ضروریات پوری کرنے میں یکتا ہونے کے لحاظ سے فضیلت لحاظ سے بھی ایک
چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی ضرورت کو پورا کرتی ہے جسے اور کوئی چیز
پورا نہیں کر سکتی۔ یہ فضیلت بھی قرآن کریم کو دوسری کتب کے مقابلہ میں حاصل ہے۔ کیونکہ
وہ ایسی ضرورتیں پوری کرتا ہے جنہیں اور کوئی کتاب پوری نہیں کر سکتی۔
سولہویں۔ اس لحاظ سے
بھی
اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت ایک چیز کو دور دوسری چیزوں پر
مقدم کیا جاتا ہے کہ جس ضرورت کو وہ پورا کرتی ہے وہ ایسی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے ہم کسی
صورت میں بھی ترک نہیں کر سکتے ۔ کئی ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے پورا نہ ہونے کی وجہ
سے نقصان تو ہوتا ہے مگر پھر بھی انہیں چھوڑا جا سکتا ہے ۔ لیکن بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں
کہ انہیں ہم چھوڑیں تو گئے۔ قرآن کریم ایسی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے اس لئے وہ
دو سری کتب سے افضل ہے۔
سترھویں۔ اس امر کے لحاظ سے حفاظت میں آسانی ہونے کے لحاظ سے فضیلت بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت
حاصل ہوتی ہے کہ اس کی حفاظت میں کس قدر کوشش کرنی پڑتی ہے۔ ایک ایسی چیز جسے ہم
آسانی اور سہولت سے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسے ہم ایسی چیز پر مقدم کر لیتے ہیں جس کی
حفاظت مشکل ہوتی ہے میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔
اٹھارھویں ۔ کسی چیز کی فضیلت معلوم کرنے کے لئے یہ بھی
نفع کے
کے
لحاظ سے فضیلت دیکھا جاتا ہے کہ اس کا استعمال کسی قدر ذمہ داریاں ڈالتا ہے
اور اس کے مقابلہ میں نفع کس قدر ہے۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل
ہے کیونکہ اس کے لینے میں خرچ کم ہوتا ہے اور نفع زیادہ۔
انیسویں۔ اس لئے بھی
ہر قسم کے نقصان سے مبرا ہونے کے لحاظ سے فضیلت ایک چیز کو دوسری کی
فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے نقصان تو نہیں ہوتا۔ جب نقصان نہیں ہوتا
تو اسے استعمال کر لیا جاتا ہے۔ مثلاً دو دوائیاں ہیں جن میں سے ایک تھوڑے نفع والی ہے مگر

انوار العلوم جلد !!
١٠٢
فضائل القرآن (۲)
کوئی نقصان اس سے پہنچنے کا خدشہ نہیں ہے تو اسے ہم استعمال کر لیتے ہیں اور زیادہ نفع دینے
والی جس کے استعمال سے نقصان کا بھی خطرہ ہو اسے استعمال نہیں کرتے۔ اس لحاظ سے بھی
قرآن کریم کی فضیلت کا ثبوت ملتا ہے۔
بیسویں۔ کسی چیز کو فضیلت اس وجہ سے بھی دی
دعوت عام کے لحاظ سے فضلیت جاتی ہے کہ وہ اپنی چیز ہوتی ہے۔ جب میں نے
قرآن کریم کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ صرف قرآن ہی اپنا تھا۔ باقی سب کتب میں
مجھے غیریت نظر آئی۔ قرآن کریم کو میں نے ایک ہندو کی نظر سے بھی دیکھا اور ایک عیسائی کی
نظر سے بھی۔ ایک پارسی کی نظر سے بھی اور ایک بُدھ کی نظر سے بھی۔ پھر کبھی میں سید بن کر
اس کے پاس گیا کبھی مغل بن کر کبھی شیخ بن کر کبھی راجپوت بن کر، کبھی عالم کے رنگ میں اور
کبھی جاہل کے رنگ میں۔ مگر ہر دفعہ اس نے یہی کہا کہ آؤ تم میرے ہو اور میں تمہارا ہوں۔
لیکن دوسری کتب کے پاس جس حالت میں بھی میں گیا۔ انہوں نے مجھے دھتکارا اور اپنے پاس
تک پھٹکنے نہ دیا۔
اکیسویں۔ کسی چیز کو اس لحاظ سے بھی ہم علاج الامراض کے لحاظ سے فضیلت فضیلت دیا کرتے ہیں کہ وہ ان بیماریوں کا علا کا علاج
ہو جو ہم میں پائی جاتی ہیں۔ میں نے جب دیکھا تو قرآن کریم میں مجھے یہ بھی فضیلت نظر آئی۔
بائیسویں۔ ایک چیز کو دوسری پر ہم اس لئے بھی زائد فوائد کے لحاظ سے فضیلت
مقدم کیا کرتے ہیں کہ اس سے ہمیں زائد فوائد
حاصل ہوتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اس لحاظ سے بھی قرآن کریم دوسری کتب سے افضل ہے۔
تئیسویں۔ مذہب کی افضلیت کی ایک مطمح نظر کی وسعت کے لحاظ سے فضیلت علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ ترقیات
کی امید پیدا کر کے انسان کا مطمح نظر وسیع کرے۔ اپنے پیروؤں کی ہمت بڑھائے۔ ان میں
مایوسی اور نا امیدی نہ آنے دے اور ان کی اُمنگوں کو قائم رکھے۔ میں نے دیکھا کہ اسلام
اعلیٰ سے اعلیٰ ترقیات اور تعلق باللہ کا دروازہ ہمارے لئے کھولتا ہے اور اس طرح ہماری امید
کو نہ صرف قائم رکھتا ہے بلکہ اسے وسیع کر کے ہماری ہمت کو بڑھاتا ہے۔ اور اس میں کیا شک
ہے کہ انسانی ترقی اس کے مستقبل کے خواب میں ہی پوشیدہ ہوتی ہے۔ پس اس لحاظ سے بھی

انوار العلوم جلد
مجھے قرآن کریم ہی افضل نظر آیا۔
۱۰۳
-
فضائل القرآن (۲)
دوسری کتب سے مستغنی کرنے کے لحاظ سے افضلیت بھی کسی چیز کو دوسری
چیزوں سے افضل قرار دیا جاتا ہے کہ وہ کس حد تک دوسری اشیاء کی ضرورت سے مستغنی کر
دیتی ہے۔ ایسی چیز کی لوگ زیادہ قدر کرتے ہیں کیونکہ انہیں دوسری چیزوں کی فکر نہیں کرنی
پڑتی۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔
پچیسویں۔ کسی چیز کی
صحیح علوم کی طرف راہنمائی کرنے کے لحاظ سے فضیلت افضلیت کا ایک یہ بھی
باعث ہوتا ہے کہ وہ صحیح علوم کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتی اور انہیں لغو امور میں حصہ لینے
سے بچاتی ہے۔ کتاب الہی چونکہ معلم ہوتی ہے اس لئے اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کی
توجہ صحیح طرف لگائے ۔ انہیں لغویات سے روکے اور صحیح علوم کی طرف ان کی راہنمائی کرے۔
میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔
اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت لحاظ سے فضیلت چھتیسویں ۔ اس امر کے لحاظ
سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر
فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک اس ضرورت کو پورا کرتی ہے جس کے لئے اسے
حاصل کیا گیا تھا۔ اگر ایک چیز اپنی ضرورت کو پورا نہیں کرتی تو لازماً اس دوسری چیز کو ترجیح دی
جائے گی جو اس ضرورت کو پورا کر سکتی ہو۔ میں نے دیکھا کہ اس پہلو کے لحاظ سے بھی
قرآن کریم کو دو سری کتب پر فضیلت حاصل ہے۔
غرض غور کرتے وقت مجھے فضیلت کی یہ چھتیں وجوہات نظر آئیں۔ گو جیسا کہ میں کہہ
چکا ہوں ممکن ہے کہ اور بھی کئی باتیں غور کرنے سے نکل آئیں۔ بہر حال جب میں نے ان پر
قرآن کریم کو پرکھا تو اسے ہر بات میں دو سری کتب سے افضل پایا ۔
(۲۶)
مگر پیشتر اس کے کہ ان امور پر تفصیلی بحث کی جائے قرآن کریم کا دعوی اور افضلیت سب سے پہلا سوال جو سامنے آتا ہے وہ یہ ہے کہ
کیا قرآن کریم نے خود بھی دنیا کے سامنے یہ دعوی پیش کیا ہے یا نہیں کہ وہ تمام کتب الیہ سے
افضل ہے۔ اگر قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہو تو پھر تو اس کی افضیلت اور برتری کے وجوہ پر بھی

آج 10 میں سے 10 باقی