فضائل القرآن (۲)

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2

انوار العلوم جلد 11
۱۰
فضائل القرآن (۲)
بحث کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر اس کا یہ کا یہ دعوی ہی نہ ہو ہو تو اس کی افضلیت کے وجوہ پیش کرنا
مدعی ست اور گواہ چست والی بات بن جاتی ہے۔ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم قرآن کریم پر
غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے اپنی افضلیت کا بڑے واضح الفاظ میں
دعوی کیا ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهَا مُثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ له یعنی اللہ تعالٰی نے نہایت زور طاقت اور اور قوت کے ساتھ اس کتاب کو
اتارا ہے جو اَحْسَنَ الْحَدِيثِ ہے۔ یعنی ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔ یہ کس طرح
کہا گیا کہ ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔ اول اس لئے کہ جب قرآن خدا تعالی کی کتاب
ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ وہ دوسرے انسانوں کی کتابوں سے افضل ہے۔ اعتراض کے موقع
پر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلاں کتاب الہامی نہیں بلکہ انسانی دست برد کی آماجگاہ بن چکی ہے لیکن
اصولی طور پر ان کو انسانی کتب قرار دے کر قرآن کو ان کے مقابلہ میں لانا بے وقوفی ہے۔ یہ
ایسی ہی بات ہو گی جیسے ایک پہلوان کے کہ دیکھو میں فلاں بچہ سے طاقت ور ہوں۔ ہاں اگر بچہ
پہلوان کو آکر کہے کہ میں تمہیں گرا دوں گا آؤ تم میرا مقابلہ کر لو تو پہلوان اسے بیشک کہہ سکتا
ہے کہ جا چلا جاور نہ تو میرے ایک ہی تھپڑ سے مر جائے گا۔
اس آیت میں حدیث کا لفظ جو استعمال کیا گیا ہے یہ پہلی الہامی کتابوں کے متعلق ہے۔
اور قرآن کریم کے دوسرے مقامات میں انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ ایک
مقام پر فرماتا ہے ۔ فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ کے یعنی تو مجھے اور اس کو جو اس
کتاب کو جھٹلاتا ہے چھوڑ دے۔ اسی طرح فرماتا ہے وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ
مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِ عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ ه یعنی رَحْمَن خدا کی طرف سے کبھی کوئی نیا ذکر نہیں
آتا کہ جس سے لوگ اعراض نہ کرتے ہوں۔ چونکہ انبیاء کا کلام ضرور کسی نئی شے کو لے کر
آتا ہے۔ یعنی وہ حسب ضرورت آتا ہے خواہ شریعت لائے خواہ فہم لائے ، خواہ ایمان کی تجدید
کے سامان لائے اس لئے اسے حدیث کہتے ہیں اور قرآن کریم أَحْسَنَ الْحَدِيثِ ہے یعنی
جنس حدیث میں یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ کلام الہی میں سب سے افضل ہے۔ غرض
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَباً ۔ یہ کتاب جو نازل کی گئی ہے ان
تمام کتابوں سے جو اس سے پہلے نازل ہو ئیں بڑھی ہوئی ہے۔ پس قرآن کریم سے ہمیں اس

انوار العلوم جلد
کی افضلیت کا دعوی ملتا ہے۔
۱۰۵
فضائل القرآن (۲)
پھر قرآن کریم کی افضلیت کا دعوئی اس آیت میں بھی موجود ہے کہ مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ
أوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ لا
فرماتا ہے۔ ہم کوئی کلام الہی منسوخ نہیں کرتے یا فراموش نہیں کراتے جب تک کہ اس سے
بہتر یا اس جیسا کلام نہ لائیں۔ یعنی جسے منسوخ کرتے ہیں اس سے بہتر لاتے ہیں اور جو بھول چکا
ہوتا ہے مگر عمل کے قابل ہوتا ہے اسے ویسا ہی لے آتے ہیں۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
شَيْ ءٍ قَدِيرُ اے مخاطب ! تجھے یہ کیوں عجیب بات معلوم ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے کر
سکتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
جب قرآن کریم پہلی الهامی تو رات میں ایک نئی شریعت نازل ہو نیکی پیشگوئی کتب کا ناسخ ہے تو ضروری تھا
کہ وہ کچھ تعلیم تو ان تعلیموں سے بہتر لائے اور کچھ وہ لائے جو مٹ گئی ہو ۔ جب میں نے
اس پہلو سے غور کیا تو قرآن کریم کے اس دعوی کی تصدیق دوسری کتابوں سے بھی معلوم
ہوئی۔ چنانچہ بائیبل میں آتا ہے۔
کے
میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کرونگا اور اپنا کلام اس
کے مونہہ میں ڈالوں گا۔ اور جو کچھ میں اسے فرماؤنگا وہ سب ان سے کہے گا۔ " کہ
اس میں یہ خبر دی گئی تھی کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا جب موسیٰ علیہ السلام جیسا نبی
مبعوث ہو گا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام چونکہ صاحب شریعت نبی تھے اس لئے ان جیسے نبی کے
آنے کے لازما یہ معنی تھے کہ وہ بھی صاحب شریعت ہو گا۔ پھر جب وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
بعد آئے گا تو معلوم ہوا کہ جو کتاب وہ لا۔ ب وہ لائے گا اس میں بعض باتیں زائد بھی ہونگی جو بائیبل
میں موجود نہ ہو ہونگی، ورنہ نئی شریعت کے آنے کی کیا ضرورت تھی اور ضرورت تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی شریعت منسوخ کرنے میں کیا حکمت تھی۔ لیکن جب وہ منسوخ کی گئی تو ضروری تھا کہ
آنیوالی شریعت اس سے افضل ہو۔ پس قرآن کریم کی افضلیت بائیبل کے اس حوالہ سے
ثابت ہے کیونکہ شریعت جدیدہ ناسخہ عقلاً شریعت منسوخہ سے حقیقی طور پر یا نسبتی طور پر افضل
ہونی چاہئے۔
سے بھی

انوار العلوم جلد !!
۱۰۶
فضائل القرآن (۲)
ممکن ہے کوئی کہے کہ قرآن حضرت موسیٰ کی پیشگوئی کے مصداق ہو نی کادعویٰ کریم کب کہتا ہے کہ کہ میں وہی
کتاب ہوں جس کا وعدہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیا گیا تھا۔ سو اس کا جواب بھی قرآن کریم
میں موجود ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْ سَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً A یعنی اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے
شَاهِدًا عَلَيْكُمْ جو تم پر شاہد اور گواہ ہے كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً اور وہ
اسی قسم کا رسول ہے جس قسم کا رسول موسیٰ تھا جسے فرعون کی طرف بھیجا گیا۔ اس آیت میں
رسول کریم میں کے متعلق استثنا باب ۱۸ آیت ۱۸ کے مصداق ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور طرح بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے۔ اور وہ یہ کہ استثنا باب ۱۸ کی
آیت ۱۸ حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ وہ خود بھی کہتے ہیں کہ میں اس کا مصدا اس کا مصداق نہیں۔
انجیل میں آتا ہے ، حضرت مسیح کہتے ہیں۔
" مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہتی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے
لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔ اس لئے
کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا۔
پس انجیل سے بھی ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب میں جس آنے والے
کی پیشگوئی ہے وہ حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ اس کا مصداق کوئی اور ہے۔ پھر
حضرت مسیح صرف بنی اسرائیل کے لئے آئے تھے۔ مگر وہ جس کی نسبت حضرت موسی نے
پیشگوئی کی وہ ساری دنیا کے لئے ہے۔ اور یہ دعوی قرآن ہی پیش کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
ملہ یعنی اے لوگو! آج میں نے دین کے کامل کرنے کی کڑی کو پورا کر دیا ۔ وہ کڑی جو آدم سے
لے کر اب تک نامکمل چلی آتی تھی آج قرآن کے ذریعہ پوری کر دی گئی ہے اور میں نے اپنے
احسان کو تم پر کامل کر دیا ہے۔ گویا مختلف چکروں میں سے انسانوں کو گزارتے ہوئے میں انہیں
اس مقام پر لے آیا کہ بندہ خدا کا مظہر بن گیا اور میں نے تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو
پسند کر لیا۔
اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم اپنے بعد کسی اور شریعت اور نئی کتاب کی امید

انوار العلوم جلد
۱۰۷
فضائل القرآن (۲)
نہیں دلاتا بلکہ صرف یہ کہتا ہے کہ نیا فہم اور نیا علم حاصل کرو جو قرآن کریم کے ذریعہ حاصل ہو
سکتا ہے۔
قرآن کریم کے اس دعوی کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ فضیلت کے وہ تمام وجوہ جن
کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں اور فضیلت کے ہر اصل کے لحاظ سے
قرآن کریم تمام دوسری کتب الهامیہ سے او افضل اور برتر ہے۔
پہلی بات جو میں نے
منبع کے لحاظ سے قرآن کریم کی افضیلت کا ثبوت بطور فضیلت بیان کی ہے وہ میچ
کے لحاظ سے کسی چیز کی افضلیت ہے۔ یعنی کسی چیز کے منبع اور مخرج کا اعلیٰ ہونا بھی اس کے لئے
وجہ فضیلت ہوتا ہے۔ جیسے ایک بادشاہ کے کلام کو دوسرے لوگوں کے کلام پر مقدم کیا جاتا
ہے۔ اگر دو آدمی کلام کر رہے ہوں جن میں سے ایک بادشاہ ہو تو سننے والے لازماً بادشاہ کی بات
کی طرف زیادہ متوجہ ہونگے اور بغیر یہ فیصلہ کرنے کے کہ ان میں سے کس کا کلام افضل ہے
پہلے ہی یہ سمجھ لیا جائے گا کہ بادشاہ کا کلام دوسرے سے اہم ہو گا۔ اسی طرح ایک بڑے ادیب
کے کلام کو دوسروں کے کلام پر ترجیح دی جاتی ہے۔ مختلف شعراء اگر ایک جگہ بیٹھے ہوں اور
وہاں مثلاً غالب بھی آجائیں تو بغیر اس کے کہ ان کے اشعار سنے جائیں یہی کہا جائے گا کہ ان
کے اشعار افضل ہونگے ۔ اسی طرح ایک ڈاکٹر کسی بیمار کے متعلق رائے دیتا ہے اور بعض دفعہ
وہ غلطی بھی کر جاتا ہے بلکہ بعض اوقات عورتوں کے بتائے ہوئے نسخے زیادہ فائدہ دے دیتے
ہیں مگر کوئی عقلمند یہ نہیں کہتا کہ ایک ڈاکٹر کی بات رد کر دی جائے اور ایک عورت کی بات مان
لی جائے۔ لازما ڈاکٹر کی بات کی طرف ہی توجہ کی جائیگی۔ ہاں جے کسی دوائی سے فائدہ نہ ہوتا ہو
وہ کسی عورت کی بتائی ہوئی دوائی بھی استعمال کرے گا۔ کیونکہ مرتا کیا نہ کرتا کے مطابق وہ یہ
کہے گا کہ چلو اس کی دوائی بھی آزما لو۔
غرض اتھارٹی اپنی ذات میں بھی فضیلت رکھتی ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی
کے لحاظ سے غالب گمان ہوتا ہے کہ اس کی بات ٹھیک ہوگی۔ اسی کی طرف پہلے کیوں نہ توجہ
کریں۔ بہر حال جس چیز کی فضیلت مقام اور منبع کے لحاظ سے ثابت ہو جائے اس کی طرف
دوسروں کی نسبت زیادہ توجہ کی جاتی ہے اور اسے فضیلت دے دی جاتی ہے۔ لیکن اگر منبع ایسا
ہو کہ جس سے غلطی کا امکان ہی نہ ہو تو پھر تو سُبْحَانَ اللهِ!

و نوار العلوم جلد !!
١٠٨
فضائل القرآن (۲)
اب قرآن کریم کو ہم اس اصل کے ماتحت دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن یہ
دعوی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے جو سب خوبیوں کا جامع ہے اور جب ہم یہ
دعوئی پڑھتے ہیں تو ہمارا دل کہتا ہے کہ اگر یہ اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے تو پھر یقینا انسانوں
کے کلاموں سے افضل ہوگا۔ اور ان کلاموں کو ہم اس کے مقابلہ میں قطعی طور پر ٹھکرا دیں
گے۔
میں پہلے یہ دعوی بیان کر آیا ہوں کہ قرآن خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور وہ دعوی
یہ ہے کہ اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتْباً مُتَشَابِهَا مَثَانِيَ اب اگر یہ دعویٰ صحیح ہے تو
قرآن کریم کو تمام انسانی کلاموں پر منبع کے لحاظ سے فضیلت حاصل ہو گئی۔
لیکن ظاہر ہے کہ صرف دعوئی قرآن مجید کے منجانب اللہ ہونے کے تین دلائل کافی نہیں ہو سکتا۔ دعوٹی کے
لئے دلیل بھی چاہئے جس سے ثابت ہو کہ فی الواقعہ قرآن کریم اللہ تعالی کی طرف سے نازل
ہوا ہے۔ اس کے لئے قرآن کریم یہ دلیل دیتا ہے کہ اَأَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ
وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ مُوسَى اِمَامًا وَرَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ
وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ
رَّبِّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ال اس آیت میں قرآن مجید کے منجانب اللہ
ہونے کی تین دلیلیں دی گئی ہیں۔ پہلی دلیل یہ بیان کی کہ أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ
کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک بَيِّنة یعنی روشن دلیل پر قائم ہو وہ جھوٹا ہو سکتا
ہے یا وہ تباہ ہو سکتا ہے۔ یہاں من میں رسول کریم میں تعلیم اور صحابہ کرام کا ذکر ہے۔ جیسا
کہ آگے آتا ہے أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۔ پس فرمایا کیا یہ لوگ تمہارے خیال کے مطابق
تباہ و برباد ہو جائیں یا نقصان اٹھا ئیں گے یہ تو ایسی کتاب کو ماننے والے ہیں جو بيِّنة ہے یعنی
اس میں الہامی دلائل ہیں جو مدلول علیہ کے دعوی کی صحت کو بیان کرتے ہیں۔
آیت اور بيِّنة میں یہ فرق ہے کہ آیت وہ ہوتی ہے جس
آیت اور بینہ میں فرق سے ہم خود نتیجہ نکالیں۔ اور بيِّنة وہ ہوتی ہے جو اپنی دلیل
آپ پیش کرے۔ جیسے ایک درخت کو ہم دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اسے کسی صانع نے بنایا ہے
یہ آیت ہے۔ لیکن ایک نبی آتا ہے اور آکر کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں یہ

انوار العلوم جلد 1
۱۰۹
فضائل القرآن : ۰۲
بيِّنة ہے۔ تو آیت عام لفظ ہے اور بَيِّنَة خاص۔ اس سے مراد وہ دلیل ہوتی ہے جو اپنے
لئے آپ شاہد ہوتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ قرآن کریم کس طرح قرآن کریم کے بینہ ہونے کا ثبوت بینہ ہے؟ یہ بھی تو دعوی ہی ہے کہ قرآن
بَيِّنَة ہے۔ اس کے لئے میں کہیں دور نہیں جاتا۔ قرآن کریم کے بَيِّنة ہونے کا ثبوت اس
پہلی وحی میں ہی موجود ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ۔ باقی کتابیں دوسروں
کی دلیلوں کی محتاج ہوتی ہیں مگر قرآن اپنے دعوی کی آپ دلیل دیتا ہے۔ اور قرآن کے
بيِّنة ہونے کی دلیل ان تین آیتوں میں موجود ہے جو پہلے پہل نازل ہو ئیں۔ قرآن کریم کا یہ
کمال دکھانے کیلئے میں نے سب سے پہلی وحی قرآنی کو ہی لیا ہے۔ سب سے پہلی وحی غار حرا
میں نازل ہوئی تھی جب جبرائیل رسول کریم ملی کو نظر آیا اور اس نے کہا۔ اقرا یعنی
پڑھ۔ اس کے جواب میں رسول کریم میں اللہ نے فرمایا مَا أَنَا بِقَارِي لاء میں پڑھنا نہیں
یہ تھا کہ یہ بوجھ مجھ پر نہ ڈالا جائے۔ کیونکہ اس وقت آپ کے سامنے کوئی کتاب
جانتا۔ مطلب یہ تھا کہ
کہنا تھا۔
تو نہیں رکھی گئی تھی جسے آپ نے پڑھنا تھا۔ بلکہ جو کچھ جبرائیل بتا تا وہ آپ کو زبانی کہنا
اور یہ آپ کہہ سکتے تھے مگر آپ نے انکسار کا اظہار کیا۔ لیکن چونکہ اللہ تعالی نے اس کام
کیلئے آپ ہی کو چنا تھا۔ اس لئے بار بار کہا کہ پڑھو۔ ھو۔ آخر تیسری بار کہنے پر آپ نے پڑھا اور جو
کچھ پڑھا وہ یہ تھا۔
اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ
الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ ا
کیا ہی مختصری عبارت اور کتنے تھوڑے الفاظ ہیں مگر ان میں وہ حقائق اور معارف بیان
کئے گئے ہیں جو اور کتابوں میں ہرگز نہیں پائے جاتے ۔ دوسری کتابوں کو دیکھو تو ویدیوں شروع
ہوتے ہیں۔ اگنی میڑھے پروہتم"۔ آگ ہماری آتا ہے۔ بائیبل کو دیکھو تو اس میں
زمین و آسمان کی پیدائش کا یوں ذکر ہے۔
ابتداء میں خدا نے آسمان کو اور زمین کو پیدا کیا۔ اور زمین ویران اور سنسان تھی
اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا۔ اور خدا کی روح پانیوں پر مجنبش کرتی تھی۔ ۱۴
انجیل کی ابتداء اس طرح ہے:۔

انوار العلوم جلد !!
۱۱۰
فضائل القرآن (۲)
ابتداء میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔ یہی ابتداء میں خدا
کے ساتھ تھا۔ " ها
لیکن قرآن کریم اس دلیل کے ساتھ اپنی بات شروع کرتا ہے کہ اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ
الَّذِي خَلَقَ - اے محمد ! ( م ) تم ان لوگوں کے معلم بن جاؤ اور پڑھو اس خدا کے نام کے
ساتھ جس نے دنیا کو پیدا کیا ۔ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔ اس نے انسان کو ایک خون کے
لوتھڑے سے پیدا کیا۔ اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ ہاں اے محمد پڑھ کہ تیرے پڑھتے پڑھتے خدا
کی عزت دنیا میں قائم ہو جائیگی۔
قرآن کریم کی ایک عظیم الشان پیشگوئی یہ پہلی پیکوئی ہے جو قرآن کریم کے مینہ ہونے کے ثبوت میں پیش کی گئی
ہے۔ فرمایا قرآن کے بَيِّنة ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کی
شان دنیا میں قائم کر دے گی۔
حضرت مسیح علیہ السلام پر مخالفین نے اعتراض کیا تھا کہ اسے شیطان سکھاتا ہے اس کے
جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا شیطان اپنے خلاف آپ سکھاتا ہے۔
اگر شیطان شیطان کو نکالے تو وہ اپنا ہی مخالف ہوا۔ پھر اس کی بادشاہت کیونکر قائم
رہے گی۔ "
اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ وہ کتاب جو خدا تعالٰی کی گم شدہ عظمت قائم کرنے کیلئے آئے
اسے شیطان کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ اول تو کوئی کتاب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ
ہو یہ کہہ ہی کس طرح سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی عزت اور عظمت اس کے ذریعہ قائم ہو جائیگی۔
کئی لوگ کتابیں لکھتے ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ ان کی کتاب دنیا کا نقشہ بدل دے گی لیکن پھر
اسی کتاب پر دوسروں سے ریویو کرانے کے لئے منتیں کرتے پھرتے ہیں۔ ایک دوست نے بتایا
کہ ایک شخص نے جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ شکوہ کرتا پھرتا ہے کہ "الفضل " اس کی
کتابوں کے خلاف کیوں نہیں لکھتا۔ ایک اور مدعی نبوت نے مجھے لکھا کہ میں آپ کے پاس اپنی
کتاب بھیجتا ہوں خواہ آپ اس کے خلاف ہی لکھیں لیکن لکھیں ضرور۔ تو بیسیوں کتابیں ایسی
ہوتی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں پیدا ہوتا۔ پھر کیا یہ معمولی بات ہے کہ ایک ایسے علاقہ میں جہاں
بت پرستی کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا۔ وہاں کہا گیا کہ اسے ایسی حالت میں پڑھ کہ تیرے ربّ

انوار العلوم جلد 11
{11
فضائل القرآن (۲)
کی عزت اس کے ذریعہ دنیا میں قائم ہوتی جائے گی۔ اس کلام کے ذریعہ تیرا رب اَكْرَم کے
طور پر ظاہر ہو گا۔
اُس وقت نہ صرف عرب میں بلکہ سارے جہان میں شرک پھیلا ہوا تھا اور حالت یہ تھی
کہ آخری مذہب جو عیسائیت تھا۔ اس کے ماننے والے عیسائی خود لکھتے ہیں کہ اسلام اس لئے
اتنی جلدی اور اس وسعت کے ساتھ پھیل گیا کہ عیسائیت میں شرک داخل ہو چکا تھا۔ ہندوؤں
کی کتابوں کو دیکھو تو یہی معلوم ہو گا کہ اُس وقت ہندوؤں میں بکثرت شرک پایا جاتا تھا۔
زرتشتی بھی مانتے ہیں کہ اس زمانہ میں ہر طرف شرک ہی شرک تھا۔ غرضیکہ تمام مذاہب
والے فخر کے ساتھ کہتے تھے کہ اسلام کے پھیلنے کی یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہر مذہب میں
شرک پھیل چکا تھا۔ ہم کہتے ہیں یہ درست ہے اور قرآن کریم نے ایسے ہی وقت میں یہ پیشگوئی
کی تھی کہ شرک مٹ جائے گا اور خدائے واحد کی حکومت دنیا میں قائم ہو جائیگی۔
اُس وقت جب کہ قرآن نے توحید پیش کی مکہ والوں کی جو حالت تھی اس کا ذکر
قرآن کریم اس طرح کرتا ہے کہ انہوں نے کہا اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ إِلَهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا
لَشَيْ عُجَابٌ ۔ یہ عجیب بات ہے کہ اس نے سارے معبودوں کو کوٹ کاٹ کر ایک بنا دیا
ہے ان لوگوں کو یہ خیال ہی نہیں آتا تھا کہ وہ اللہ ہیں ہی نہیں۔ وہ سمجھتے تھے کہ سب
معبودوں کو اس نے اکٹھا کر کے ایک بنا دیا ہے۔ سورۃ ص میں ان کے متعلق یہ آیت نازل
ہوئی۔ مگر معا ان کی حالت بدلنے لگی۔ اور اس کے بعد ان میں اس قدر تغیر پیدا ہو گیا کہ انہوں
نے اسلامی توحید کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے اور یہ کہنے لگے کہ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا
لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللهِ زُلفی ۱۸ یعنی یہ یونہی کہتا ہے کہ ہم مشرک ہیں ہم تو خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کرنے کے لئے بتوں کو مانتے ہیں۔ گویا وہ معذرت کرتے ہیں کہ ہم کب کہتے ہیں کہ بت
خدا ہیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ان کے ذریعہ خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو اُن میں پیدا ہوا اور کس طرح خدا تعالیٰ کا اکرم ہونا ظاہر
ہو گیا۔ غرض فرماتا ہے ۔ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ تو اس کتاب کو پڑھ کیونکہ اس کے پڑھنے
کے ساتھ ہی توحید پھیلنے لگ جائے گی۔ لوگ خدا تعالیٰ کو ماننے لگ جائیں گے اور اس کا جلال
دنیا میں قائم ہو جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ مگر یہ تو اس وقت کا حال تھا جب قرآن کریم نازل
ہوا۔ اب دیکھ لو کہ کس طرح شرک کے خیالات دنیا سے مٹ رہے ہیں۔ ہندوستان میں

انوار العلوم جلد 11
۱۱۲
فضائل القرآن (۲)
۳۳ کروڑ بت پوجے جاتے تھے مگر ان ہندوؤں میں سے ہی آریہ اٹھے جو کہتے ہیں کہ ہم ہی
اصل توحید کے ماننے والے ہیں۔ اسی طرح مسیحیوں کو دیکھو تو وہ کہتے ہیں اصل توحید ہم میں
ہی ہے میں نے عیسائیوں کی ایسی کتابیں پڑھی ہیں جن میں وہ لکھتے ہیں کہ اسلام نے ہم پر یہ
غلط اعتراض کیا ہے کہ ہم شرک میں مبتلا ہیں حالانکہ اب بھی ان میں ایسے لوگ ہیں جو حضرت
مریم اور حضرت مسیح کی پرستش کرتے ہیں۔
غرض کتنا بڑا تغیر رونما ہو گیا کہ جہاں جہاں قرآن پڑھا گیا وہاں توحید قائم ہوتی چلی گئی۔
اور دنیا یہ اقرار کرنے لگ گئی کہ خدا ہی اَكْرَم ہے۔ یہ کتنی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو
قرآن کریم کے متعلق کی گئی۔ پھر پہلے دن پہلی وحی میں اور پہلے وقت میں کی گئی۔
ایک اور پیشگوئی اس وحی میں قرآن کے قلم کے ذریعہ ہر قسم کے علوم کا اظہار متعلق یہ کی کہ الَّذِی عَلم بالعلم بینی
یہ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
اس کتاب کے ذریعہ نہ صرف یہ ثابت ہو گا کہ تیرا رب سب سے بالا ہے اور باقی ساری ہستیاں
اس کے تابع ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہو گا کہ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ تیرے رب نے قلم
کے ساتھ علم سکھایا ہے۔ یعنی آئندہ تحریر کا عام رواج ہو جائے گا۔ وہ مکہ جہاں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت صرف سات آدمی پڑھے لکھے تھے۔ جہاں کے بڑے بڑے
لوگ لکھنا پڑھنا ہتک سمجھتے تھے۔ شعراء اپنے شعر صرف زبانی یاد کراتے تھے۔ اور اگر انہیں کہا
جائے کہ اشعار لکھوا دیئے جائیں تو اسے اپنی ہتک سمجھتے تھے اور اس پر فخر کرتے تھے کہ لوگ
ان کے اشعار زبانی یاد رکھتے ہیں۔ جب قرآن نازل ہوا تو ان میں ایک عظیم الشان تغیر آگیا۔
یہاں تک کہ صحابہ میں کوئی ان پڑھ نہ ملتا تھا۔ سو میں سے سو ہی پڑھے لکھے تھے۔ تو فرمایا
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ اس کتاب کے ذریعہ دوسرا عظیم الشان تغیر یہ ہو گا کہ لوگوں کی توجہ علوم
کی طرف پھیر دی جائے گی چنانچہ آپ کی بعثت کے معاً بعد لکھنے کا رواج ترقی پذیر ہوا۔ صحابہ
نے لکھنا پڑھنا شروع کیا۔ مدینہ میں آپ نے سب بچوں کو تعلیم دلوائی یہاں تک کہ عرب کا
بچہ بچہ پڑھ لکھ گیا بلکہ اسلام کے ذریعہ سے یونانی کتب بھی محفوظ ہو گئیں۔ غرض قلم کا استعمال
اس کثرت سے ہوا کہ اس کی مثال پہلے زمانہ میں نہیں ملتی۔
یہاں سوال ہو سکتا ہے کہ اس بات کا تعلق قرآن کریم کی فضیلت سے کیا ہے؟ سو یاد
رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کو کامل اور افضل ثابت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے

انوار العلوم جلد اا ۔
۱۱۳
فضائل القرآن (۲)
مخاطب عالم ہوں جاہل نہ ہوں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کریم کے نازل ہونے کے بعد علم کا
زمانہ آ جائے گا۔ لوگ مختلف علوم کے ماہر ہونگے۔ مگر باوجود اس کے یہ کتاب دنیا میں قائم
رہے گی اور پڑھی جائے گی۔ اور کوئی اس پر غالب نہیں آسکے گا۔ غرض اس پیشگوئی کے بعد کیا
عرب اور کیا دوسرے ممالک ان میں علم کا اتنا رواج ہوا کہ اس کی مثال پہلے کسی زمانہ میں نہیں
مل سکتی۔
تیسری پیشگوئی یہ کی کہ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ خدا کا نام
نئے نئے علوم کی ترویج لے کر اس کتاب کو پڑھ جو انسان کو وہ وہ باتیں سکھانے والا ہے
جنہیں اس سے پہلے وہ ہرگز نہیں جانتا تھا۔ گو یہ عام بات ہے کہ جہاں تحریر کی کثرت ہوگی وہاں
علوم کا رواج ہوگا۔ اور لوگ نئی نئی باتیں بیان کریں گے۔ مگر لغو تحریریں بھی ہو سکتی ہیں۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اب میں انسانوں کو وہ باتیں سکھاؤ نگا جو خواہ دینی ہوں یا دنیوی دنیا اس سے
پہلے نہیں جانتی تھی۔
چنانچہ قرآن کریم نے ایسے علوم بتائے جو نہ تو رات میں موجود ہیں نہ انجیل میں اور نہ
کسی اور کتاب میں۔ پھر دوسرے علوم بھی اس کے ذریعہ سے کھلنے شروع ہوئے۔ عرب میں
شعروں کے قواعد ، علم معانی بیان اور صرف و نحو و غیرہ کے اصول و قواعد کوئی نہ تھے۔ یہ علوم
صرف مسلمانوں نے رائج کئے۔ عرب کے جاہل لوگوں کی ساری کائنات لوٹ مار تھی۔ مگر
قرآن کریم نازل ہونے کے بعد جن علوم سے وہ ہزاروں سال سے نا آشنا چلے آرہے تھے ان
سے وہ آشنا ہوئے اور وہ ساری دنیا کے علوم کے حامل بن گئے۔ یونانی علوم کی کتابوں کے
انہوں نے ترجمے کئے اور پھر ان کے ترجمے یورپ میں گئے۔ سپین میں جب مسلمان پہنچے تو
انہوں نے ان کتابوں کے ترجمے کئے اور پھر ان ترجموں سے یورپ نے فائدہ اٹھایا۔ غرض
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ کے بعد ایسا تغیر شروع ہوا کہ وہ باتیں جو دنیا کو پہلے معلوم نہ
تھیں ساری دنیا میں پھیل گئیں۔ اور مسلمانوں نے ایسے علوم ایجاد کئے جو پہلے نہ تھے۔ مثلاً
علم الاخلاق ، علم النفس ، سائنس کے متعلق علوم علم قضا ان سب علوم کے متعلق نئے اصول
تجویز کئے۔ اسی طرح مسلمانوں نے علم روایت نکالا، علم کلام ایجاد کیا، علم قضا اور حکومت کے
قوانین مرتب کئے۔ پہلے رومن لاء جاری تھا مگر خود یورو چین مدبروں نے تسلیم کیا ہے کہ
اسلامی لاء اس سے بہتر ہے۔ حفظان صحت، علم تصوف اور الجبرا کے علوم بھی مسلمانوں کے

انوار العلوم جلد
۱۱
فضائل القرآن (۲)
ذریعہ نکلے۔ غرض ایک طرف تو قرآن نے ایسی روحانی باتیں بیان کیں جو دنیا پہلے نہ جانتی تھی
اور دوسری طرف ایسے دنیوی علوم ظاہر ہوئے جن کے مقابلہ میں پہلے علوم ایک لمحہ کے لئے
بھی نہیں ٹھہر سکتے۔ یہ تین پیشگوئیاں قرآن کریم کے الہی کتاب ہونے کے ثبوت کے لئے کافی
ہیں۔
مگر ان پیشگوئیوں کے علاوہ قرآن قرآن کریم کی افضلیت کی ایک اور شہادت کریم اپنی افضلیت کے لئے ایک
چوتھی شہادت بھی پیش کرتا ہے ۔ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 19 اس کتاب کے
معارف اور حقائق صرف انہی لوگوں پر کھل سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے مقرب اور اس کی طرف
سے پاک کئے گئے ہوں۔ دیکھو قرآن اسی زبان میں آیا جسے لوگ جانتے تھے۔ اس کے الفاظ
وہی تھے جو لوگ استعمال کرتے تھے۔ اور عربی جاننے والے لوگ دنیا میں موجود ہیں مگر ان پر
قرآن کے معارف نہیں کھلتے ۔ معارف اپنی پڑ کھلتے ہیں جو اس کے خدا کا کلام ہونے پر ایمان
لاتے اور اپنے اندر پاکیزگی اور طہارت پیدا کرتے ہیں۔ کیا کوئی انسان اپنی تصنیف کردہ کتاب
کے متعلق یہ شرط عائد کر سکتا ہے کہ میں نے جو کتاب تصنیف کی ہے اس کے مطالب وہی سمجھے
گا جو خدا تعالیٰ کا مقرب ہو گا۔ کوئی انسان اپنی تصنیف کے متعلق اس قسم کی شرط نہیں پیش کر
سکتا۔ پس جو کتاب معروف زبان میں ہو مگر اس کے مطالب کا انکشاف دماغی قابلیتوں اور
علوم ظاہری کی بجائے تعلق باللہ کے ساتھ وابستہ ہو۔ اس کے متعلق ماننا پڑے گا کہ وہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے ہے ورنہ اس کے علوم کا ظہور خالی علم و فکر پر کیوں نہ ہوتا۔ یہ ایک عجیب
بات ہے کہ قرآن کریم کے علاوہ جس قدر الہامی کتب پائی جاتی ہیں ان کے مطالب ان زبانوں
کے جاننے والوں پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔ لیکن قرآن کریم کے متعلق یہ شرط ہے کہ خواہ ظاہری
طور پر کوئی بڑا عالم نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق رکھتا ہو تو اس ا پر اس کے معارف کھل
جائیں گے۔ چنانچہ جہاں تو رات انجیل دید اور ژوند او شتا کے علوم ظاہری عالموں کے ہاتھوں،
میں ہیں وہاں قرآن کریم کے علوم صرف روحانی علماء اور اولیاء کے ہاتھ سے ہی کھلتے چلے آئے
ہیں۔ جیسے سید عبد القادر صاحب جیلانی ، حضرت محی الدین صاحب ابن عربی ، مولانا روم،
امام غزالی سید احمد صاحب سرہندی ، شهاب الدین صاحب سهروردی ، شاہ ولی اللہ صاحب
یہی لوگ قرآن کریم کے علوم کو سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے کے قابل ہوئے ہیں۔ بے شک
7

انوار العلوم جلد ))
۱۱۵
فضائل القرآن (۲)
ظاہری علوم رکھنے والے بعض علماء نے بھی قرآن کریم کی تفسیریں لکھی ہیں۔ لیکن انہوں نے
بڑی بڑی ٹھوکریں بھی کھائی ہیں جو لوگوں کے لئے گمراہی کا موجب ہوئی ہیں لیکن صوفیاء جو خدا
تعالیٰ سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے ان کا بڑی عمدگی سے رد کیا ہے۔
مثلاً قرآن کریم
روحانی علماء کے ذریعہ قرآن کریم کے مشکل مقامات کا حل میں حضرت یونس ؟
کے متعلق آتا ہے۔ وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ ٢٠ یعنی
یونس کو بھی یاد کرو جب وہ غضب کی حالت میں چلا گیا اور اسے یہ یقین تھا کہ ہم اسے تنگی میں
نہیں ڈالیں گے ۔ اس آیت میں لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ کے جو الفاظ آتے ہیں ان کے متعلق بعض
مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت یونس نے یہ خیال کیا کہ خدا اسے گرفتار نہیں کر سکتا۔ مگر
حضرت محی الدین ابن عربی اس آیت کے متعلق لکھتے ہیں کہ لَنْ نَّقْدِرَ عَلَيْهِ کے معنی ہیں
لَنْ نَضِيقَ عَلَيْهِ - ال یعنی حضرت یونس علیہ السلام کو یقین تھا کہ اللہ تعالی انہیں تنگی میں
نہیں ڈالے گا۔ بلکہ ہر مشکل اور مصیبت میں ان کا ساتھ دیگا۔
ر
غرض عصمت انبیاء کے متعلق ظاہری علماء نے بڑی بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ لیکن
صوفیاء اس سے محفوظ رہے ہیں بلکہ انہوں نے عصمت انبیاء ثابت کرنے کے لئے بڑی
لطیف بحثیں کی ہیں۔
پیدائش عالم کے متعلق ابن عربی کا ایک کشف میت کی طرح دنیا کی پیدائش کے متعلق حضرت محی الدین صاحب
72
ابن عربی لکھتے ہیں کہ مجھے کشفی طور پر معلوم ہوا کہ دنیا کئی لاکھ سال میں مکمل ہوئی ہے اور مکمل
ہونے کے سترہ ہزار سال کے بعد انسان کی پیدائش ہوئی ہے۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ علم جیالوجی
سے یہ امر ثابت ہوا ہے۔ حالانکہ حضرت محی الدین صاحب ابن عربی نے پہلے سے یہ بات اپنی
کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔ وہ اپنی کتاب فتوحات مکیہ جلد اول کے ساتویں باب میں انسان کے
متعلق لکھتے ہیں کہ هُوَ آخِرُ جِنْسِ مَوْجُودِ مِنَ الْعَالَمِ الْكَبِيْرِ وَاخِرُ مِنْفٍ مِنَ
الْمُوَلَّدَاتِ - ۲۲ یعنی انسان عالم کبیر کی آخری جنس اور مولدات ثلثہ (جمادات، نباتات اور
حیوانات) میں سے آخری قسم ہے۔ اور مولدات ثلثہ کی پیدائش کا زمانہ وہ اکہتر ہزار سال
بتاتے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی