فضائل القرآن (۲)
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 7
انوار العلوم جلدا
الله
فضائل القرآن (۲)
صرف صدیق اور شہداء بنتے تھے مگر اس نبی کی اطاعت سے نبوت کا درجہ بھی حاصل ہو سکتا
ہے۔ حضرت داؤد اور حضرت عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اتباع
سے نبوت ملی ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات پر زور دیا اور بار بار اس کا
اعلان کیا کہ مجھے محض رسول کریم میں تعلیم کی غلامی میں درجہ نبوت حاصل ہوا ہے۔
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہاں انبیاء اور صدیقین وغیرہ کی معیت کا مفہوم مَعَ الَّذِينَ آیا ہے جس کا یہ مطلب
نہیں کہ اللہ اور اس رسول کی اطاعت سے کوئی نبی بن سکتا ہے بلکہ یہ ہے کہ قیامت کے دن
اسے ان انبیاء کی معیت حاص حاصل ہوگی۔ اس کا ایک جواب تو یہ تو یہ ہے کہ اگر نبی بننے کی نفی کی جائیگی تو
اس کے ساتھ ہی صدیق ، شہید اور صالح بننے کی نفی بھی کرنی پڑے گی۔ اور یہ ماننا پڑے گا کہ
نَعُوذُ بِالله امت محمدیہ میں اب کوئی صدیق شہید اور صالح بھی نہیں بن سکتا۔ لیکن اگر
صالحیت ، شہادت اور صدیقیت کا مقام حاصل ہو سکتا ہے تو پھر نبوت کا انعام بھی حاصل ہو سکتا
ہے۔ لیکن اس پر یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ جب قرآن کریم کا کوئی لفظ حکمت کے بغیر نہیں
ہے تو پھر یہاں مع کا لفظ لانے کی کیا ضرورت تھی۔ جیسا کہ دوسری جگہ مَعَ الَّذِينَ نہیں
رکھا بلکہ صرف یہ فرمایا کہ وہ صدیق اور شہید ہونگے۔ اسی طرح یہاں بھی کہا جا سکتا تھا۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مَعَ رکھ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس رسول کی اطاعت
کرنے والے صرف صدیق ہی نہیں ہونگے بلکہ سب امتوں کے صدیقوں کی خوبیاں ان میں آ
جائینگی۔ صرف شہید ہی نہیں ہونگے بلکہ پہلے سب شہیدوں کی صفات کے جامع ہونگے۔ صرف
صالح ہی نہیں ہونگے بلکہ پہلے صالحین کی سب خوبیاں اپنے اندر رکھتے ہوں گے اسی طرح جو نبی
آئے گا وہ پہلے سب نبیوں کی خوبیوں اور کمالات کا بھی جامع ہو گا۔ پس مع نے رسول کریم
سلم کی اطاعت کے نتیجہ کو بڑھا دیا ہے گھٹایا نہیں ۔ اور بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ میں ایم کی
اطاعت سے جو مرتبہ حاصل ہوتا ہے وہ پہلے لوگوں کے مراتب سے بہت اعلیٰ اور ارفع ہے۔
(۵) ایک اور وجہ فضیلت یہ ہوتی ہے کہ جو چیز پیش کی ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک کلام جائے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہ ہو ۔ قرآن کریم کی میں قسم نہ ۔
فضیلت اس لحاظ سے بھی ثابت ہوتی ہے۔ قرآن کریم میں ایک آیت ہے جس کے متعلق لوگ
بحث کرتے رہتے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت ہے۔ آج میں یہ بتاتا ہوں کہ یہ بتاتا ہوں کہ وہ اپنے مطالب کے
انوار العلوم جلد 1
۱۶۵
فضائل القرآن (۲)
لحاظ سے کیسی ضروری اور اہم ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ ذُلِكَ الْكِتٰبُ
لا رَيْبَ فِيهِ - ا صرف یہی ایک کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں باقی سب میں ملاوٹ
ہے۔ تو رات کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس کا ایک ایک لفظ خدا کا ہے بلکہ اس میں ایک
جگہ تو یہاں تک لکھا ہے کہ
خداوند کا بندہ موسیٰ خداوند کے حکم کے موافق مو آب کی سرزمین میں مر گیا۔ اور
اس نے اسے مو آب کی ایک وادی میں بیت فغور کے مقابل گاڑا۔ پر آج کے دن
تک کوئی اس کی قبر کو نہیں جانتا۔ "
اسی طرح انجیل کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا لیکن قرآن کریم کے ایک ایک لفظ کے
متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ خدا کا کلام ہے بندے کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ پس موٹی اور
واضح ضرورت اس آیت کی یہی ہے کہ اس میں دنیا کو یہ بتایا گیا ہے کہ باقی کتابوں میں کئی قسم کی
خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں لیکن صرف یہی ایک کتاب ہے جس میں کوئی ملاوٹ نہیں۔
ممکن ہے کوئی کہے کہ یہ تو قرآن کا دعوی ہی دعولٰی ہے جو اُس وقت کیا گیا ہے جب
قرآن نازل ہوا۔ اس امر کا کیا ثبوت ہے کہ بعد میں بھی اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہو سکی۔۔
سو
اس کے متعلق فرماتا ہے ۔ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ا ہم نے ہی
اس قرآن کو اُتارا ہے اور یقینا ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ گویا آئندہ کے متعلق بھی ہم
اس بات کا ذمہ لیتے ہیں کہ کوئی شخص اس میں تغیر و تبدل نہیں کر سکے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور
اب تک اس کا ایک ایک لفظ اور ایک ایک حرف اسی شکل میں محفوظ ہے جس شکل میں وہ
رسول کریم میں ہم پر نازل ہوا تھا۔
(۶) فضیلت کی چھٹی وجہ یہ ہوا کرتی ہے کہ کوئی چیز اپنی ہو۔ ربوبیت عالمین کا بلند تصور کیونکہ اپنی چیز بیشہ دوسروں کی چیزوں سے پیاری لگتی اور
افضل نظر آتی ہے۔ قرآن کریم کو جب ہم اس نکتہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو وہ بھی اپنی چیز نظر آتا
ہے۔ مثلاً قرآن کریم نے رَبُّ الْعَلَمِينَ کا خیال لوگوں میں پیدا کیا اور اس طرح
قومی خداؤں کا تصور باطل کیا۔ بائیبل پڑھ کر دیکھو تو اس میں اس طرح ذکر آتا ہے کہ بنی
اسرائیل کا خدا۔ تیری قوم کا خدا۔ فلاں قوم کا خدا۔ ویدوں کو پڑھ کر دیکھو تو برہمنوں کا خدا
الگ معلوم ہوتا ہے اور دوسروں کا الگ۔ مگر قرآن کی ابتداء ہی الْحَمْدُ لِلَّهِ
انوار العلوم جلد !!
144
فضائل القرآن (۲)
رَبِّ الْعَلَمِينَ سے ہوتی ہے۔ اس طرح دنیا کو یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ساری دنیا کے رب کی
طرف سے نازل کردہ کتاب ہے اور سب کو اپنی طرف بلاتی ہے۔ غرض اسلام نے سب لوگوں
کو جو علیحدہ علیحدہ تھے ماں کی طرح اکٹھا کیا اور کہہ دیا کہ ایک خدا کے پاس آجاؤ ۔ پہلے لوگوں
میں شرک پیدا ہونے کی یہی وجہ تھی کہ وہ لوگ الگ الگ خدا سمجھتے تھے۔ ہندو کہتے تھے کہ
ہمارا خدا ایسا ہے یہود کہتے تھے ہمارا خدا ایسا ہے پارسی کہتے تھے کہ ہمارا خدا ایسا ہے۔ پھر بعض
لوگوں نے کہا کہ چلو سب کے خداؤں کو پوجو تاکہ سب سے فائدہ حاصل ہو۔ اس طرح شرک
پیدا ہو گیا۔ مگر اسلام نے بتایا کہ مومن اور کافر سب کا خدا ایک ہی ہے۔ اور اسلام کسی خاص
قوم کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے - يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ
زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ یعنی اسلام کا چراغ ایک ایسے برکت والے تیل سے جلایا جا
رہا ہے جو نہ مشرقی ہے نہ مغربی۔ ہر قوم اور ہر زمانہ کیلئے ہے۔ سب کیلئے اس میں ترقیات کے
دروازے کھلے ہیں۔ اس طرح اسلام نے قومیت کے امتیاز کو مٹا دیا اور بڑائی کا معیار یہ رکھا کہ
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ۵ کہ اسلام میں بڑائی کا معیار صرف تقویٰ ہے۔ خواہ کوئی
کیسی ہی ادنی قوم کا فرد ہو اگر وہ متقی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ہے۔ پس اسلام نے
ذات پات کو مٹا دیا اور مختلف مذاہب کے نتیجہ میں جو تفرقے پیدا ہوتے تھے ان کو دور کر دیا۔
میں نے فضیلت دوستوں کو چاہئے کہ قرآن کریم کو اپنا دستور العمل بنائیں قرآن کی ۲۶ و جوابات
میں سے اس وقت صرف چھ کا ذکر کیا ہے اور ان کی بھی ایک ایک مثال دی ہے۔ خدا تعالیٰ نے
توفیق دی تو باقیوں کے متعلق پھر بحث کرونگا۔ فی الحال اسی پر بس کرتا ہوں۔ اور دوستوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ ایسی افضل اور بے نظیر کتاب پر عمل کرنے اور اس کے احکام کو حرز جان
بنانے کی کوشش کرو۔ اس وقت میں قرآن کریم کے جن مطالب کو واضح کر سکا ہوں ان کے
مقابلہ میں اور کوئی کتاب ایسے مطالب پیش نہیں کر سکتی۔ دوستوں کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی اس
کتاب کی طرف خاص طور پر توجہ کریں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی انسان
کے پاس بہتر سے بہتر چیز ہو لیکن وہ استعمال نہ کرے تو اسے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ کنواں موجود
لیکن ہم پانی نہ نہ پیٹیں تو کس طرح پیاس بجھ سکتی ہے۔ ہے۔ پس یہ اعلیٰ درجہ کی کتاب جو تمہارے
پاس موجود ہے یہ اس صورت میں مفید ہو سکتی ہے جب کہ تم اس سے فائدہ اٹھاؤ۔
ہو
انوار العلوم جلد ))
142
فضائل القرآن (۲)
پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور اپنی اصلاح کی کوشش کرو۔ اور ہر معاملہ میں قرآن کریم
کی اقتداء کرو تا کہ قرآنی حسن دنیا پر نمایاں ہو۔ اور انہیں بھی اس پاک کتاب کے پڑھنے اور
اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو کیونکہ اس کے بغیر اور کہیں نور اور ہدایت نہیں۔
لى النور : ۳۶ تا ۳۹ الشعراء: ۱۹۳ تا ۱۹۵ الزمر : ۲۴
القلم:۴۵
ه الشعراء :
البقرة :١٠
استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
المزمل :)
یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۲ ۱۳ برٹش اینڈ فارر
یو
اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
المائدة : الهود : 18
۱۸
بخاری باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
العلق: ۲ تا ۶
بابا آیت ۲۱ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ -
پیدائش بابا
۱۸۸۷ء
ها یوحنا باب آیت ۲۱ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
متی باب ۱۲ آیت ۲۶ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
كل ص:
الانبياء :
الزمر :
ول الواقعة : ٨٠
۲۱ تفسیر ابن عربی جلد ۲ صفحه ۸۸ مطبوعه بار دوم بیروت ۱۹۷۸ء
۲۲ فتوحات مکیہ (مؤلفہ حضرت محی الدین ابن عربی) جلد ا صفحه ۱۲۱ مطبوعه مصر
الشعراء : ۱۹۳ ۲۵ الفرقان:
فاطر : ۲
ابراهیم: ۵
هود : ۹۲
الزخرف: ۲۱
۲۹
اس
۳۲
انوار العلوم جلد
vhi
فضائل القرآن (۲)
۳۳ استثناء باب ۱۸ آیت ۱۹٬۱۸ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
م الجمعة: ۲ تا ۵ ۳۵ الانعام: ۱۰۹
الانعام: 109
۳۷ متی باب ۱۲ آیت ۴۶ تا ۵۰ برٹش اینڈ فارن بائیبل سو سائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
۳۸
The Hymns of the Rigveda VOL:Book IV Hymn XVIII,
P۔416 Benares, 1920۔
الرحمن: ۱۴
الانعام: ۱۰۴۱۰۳ ۳ المؤمن: ۶۵
الرحمن: ۲۸۲۷ ال الملک : ۳۲
الشعراء: ۱۹۳ تا ۱۹۷
۲۵ الزخرف: ۲
الفرقان:
الفرقان: ۶۳۶۲
بنی اسرائیل ۸۶تا ۹۰ ۲۹ الواقعه: ۷۹۷۸ المائدة :١٦
الله الانعام: ١٠٠ ۵۲ النور : ۳۷
المائدة : ١٠٢ ۵۵ الشوری: ۳۹
ه المؤمن :
۵۳ المؤمنون: ۵۲
الرعد : ۱۲
۵۸ متی باب ۵ آیت ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء (مفہوم)
ه المؤمنون:
القيمة : اتام
ال القيمة : كتا
بنی اسرائیل : ۷۳ ۳ الحديد : ۱۴۱۳ ل العنكبوت: ۷۰۶۹
ه الاحزاب: ۲۷۲۴ ۱۶ الذريت: ۵۷ لحم السجدة: ۳ تا ۳۳
۶۸ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۱۰۹ مطبوعہ مصر ۱۳۱۳ھ
ول الفاتحة:
البقرة :
الحديد : ۲۰
اك النساء
ه استثناء باب ۳۴ آیت ۱۵ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
الحجرات: ۱۴
الحجر :