فضائل القرآن (۲)
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 6
انوار العلوم بند 11
۱۵۲
فضائل انقرآن (۲)
ہوتا ہے۔ اور جس طرح بارش نہ ہونے پر کنوؤں کے پانی سوکھنے لگتے ہیں اسی طرح الہام کے
نازل نہ ہونے پر فطرت کا سرچشمہ خشک ہونے لگتا ہے۔ پس باوجود اس کے کہ فطرت میں کلام
مخفی طور پر موجود ہے وہ آ۔ آسمانی پانی کی عدم موجودگی میں گدلا اور خراب ہو جاتا ہے !
ہو جاتا ہے
اور اس پر
بھروسہ کرنا کافی نہیں ہو سکتا۔ ہاں جب آ۔ آسمانی پانی نازل ہو تو دونوں ایک دو دوسرے پر گواہ راہ ہوتے
ہیں۔ آسمانی پانی فطرت کے پانی کی صفائی کی گواہی دیتا ہے اور فطرت کا پانی آسمانی پانی کی صفائی پر
گواہی دیتا ہے۔ گویا وہ ایک چیز کے دو ٹکڑے ہیں کہ دونوں مل کر ایک وجود پورا ہوتا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ نے ایک ٹکڑا انسان کے دماغ میں اس لئے رکھا ہے کہ جب آسمانی پانی نازل ہو تو
فطرت رت صحیحہ اس کے لئے بطور بطور شاہد ہو۔ پس کتاب مبین مبین اور اور کتاب مکنون کا اتحاد د کتاب کتاب مبین
اور کتاب مکنون دونوں کی سچائی پر شاہد ہوتا ہے۔ اور دھو کے بازوں کے دھوکا سے
بچاتا ہے
اور ان میں آپس میں ایسا ربط ہے کہ جب ایک قریب ہو تو دوسری خود بخود قریب ہونے لگتی
ہے۔ الہام ہو تو فطرت ابھر نے لگتی ہے جیسا کہ سورۃ انعام میں بطور کلام الہی کی تمثیل کے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ
كُلِّ شَيْء الهم يعنی الہی کلام کی مثال پانی کی طرح ہے۔ جس طرح پانی نازل ہونے سے سبزیاں
اگنے لگتی ہیں اسی طرح کلام الہی کے نازل ہونے سے ہر قسم کی قابلیتوں میں اُبھار شروع ہو جاتا
ہے اور وہ اپنے اپنے جوہر کو ظاہر کرنے لگتی ہیں۔ اس طرح فطرت کے اُبھرنے سے بھی
کلام ابیہ کھنچ آتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اللَّهَ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحَ الْمِصْبَاحُ
فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرَى تُوَقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةِ زَيْتُونَةٍ
لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِى : وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُور
يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
عَلِيمٌ
اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ
فِيهَا مِصْبَاحَ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّی اس کے نور کی
مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں لیمپ ہو اور لیمپ چمکدار گلوب میں ہو جو ستارہ کی طرح چھکے۔
جس کی وجہ سے اس کی روشنی کا فوکس فائدہ اٹھانے والوں پر پڑ رہا ہو ۔ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةِ
انوار العلوم جلد 11
۱۵۳
فضائل القرآن (۲)
مبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور اس میں اعلیٰ درجہ کا مصفی تیل زیتون کے مبارک شجر کا ہو ۔ لَا شَرْقِيَّةٍ
وَلَا غَرْبِيَّة اور وہ شجر ایسا ہو جو نہ شرقی ہو نہ غربی ۔ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ
تَمْسَسْهُ نَارُ - ایسا تیل اپنی اعلیٰ درجہ کی صفائی کی وجہ سے قریب ہو کہ بغیر آگ کے آپ ہی
آپ روشن ہو جائے ۔ نُورُ عَلَى نُورٍ اس لئے کہ جب اس تیل یعنی فطرت صحیحہ میں
ایسی جلا پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کا نور جو اس فطرتی نور کو روشن کر دینے کی وجہ سے نار سے
مشابہ بھی۔ ہے نازل ہو جاتا ہے اور آسمانی نور زمینی نور سے آکر مل جاتا ہے۔
اب دیکھو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کس طرح کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ فطرت کا
نور جب کامل جلا پا جائے اور ایسا مصفی ہو جائے کہ گویا خود ہی جل اٹھنے والا ہو تو اس وقت وہ
آسمانی نور کو جذب کر لیتا ہے یعنی مورد الہام ہو جاتا ہے۔ پس یہ کہنا کہ کامل اور مصفی دماغ آپ
ہی تعلیم کو معلوم کرے گا درست نہیں۔ اگر وہ کامل ہے تو الہام خود بخود اس پر نازل ہو گا۔ اور
اگر وہ ناقص ہے تو پھر تعلیم بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔
غرض اس آیت میں روحانی طاقتوں اور ان کے ارتقاء کے مسئلہ پر سیر کن بحث کی گئی
ہے۔ جس پر عقل اور مشاہدہ دونوں شاہد ہیں۔ اور یہ بحث دنیا کی اور کسی کتاب میں نہیں مل
سکتی۔
10
آگے بتایا کہ یہ نور کہاں ہے؟ فرماتا ہے۔ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ
فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحْ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ ۵۲، یہ نور ایسے گھروں میں ہے جن جن ۔ کے
متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ انہیں اونچا کیا جائے گا اور حکومت دی
جائے گی۔ گویا نور سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے متعلق یہ فیصلہ ہو چکا
ہے کہ انہیں دنیا کا بادشاہ بنا دیا جائے گا۔
پس بے شک انسانی فطرت میں بھی نور ہے اور وہ خدا کے نور کے مشابہ ہے مگر قاعدہ یہ
ہے کہ جب ایک فطرت جلا پا جائے یعنی اس قدر مکمل ہو جائے کہ الہام پانے کی طاقت اس میں
پیدا ہو جائے تو آسمان سے الہام اس پر نازل ہوتا ہے گویا انسانی فطرت رت صحیحه الہام الها کے بغیر رہ
ہی نہیں سکتی۔ جب فطرت کامل ہو جائے تو ضرور ہے کہ الہام نازل ہو ۔ لیکن اگر الہام نازل
نہیں ہو تا تو فطرت کامل نہیں ہو گی۔ پس بغیر الہام الہی کے کام نہیں کیا جا سکتا۔
انوار العلوم جلد 11
اولد
فضائل القرآن ۱۲۰
(۳) تیسری چیز جس کا بیان کرنا ایک مذہب روحانی طاقتوں کی تکمیل کیلئے کامل تعلیم کیلئے نہایت ضروری ہے۔ وہ ان امور کا
بیان کرنا ہے جو روحانی طاقتوں کی تکمیل اور ان کی امداد کیلئے ضروری ہیں۔ یہ مضمون ایساء سیچ
ہے کہ اس میں شریعت کے تمام احکام آسکتے ہیں۔ اور مذہب کے تمام اصول اور جزئیات پر
بھی اس میں بحث ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ان کی غرض یہی ہوتی ہے کہ روحانی طاقتوں کا ارتقاء ہو ۔
لیکن چونکہ اس لیکچر کے یہ مناسب حال نہیں اس لئے میں اختصار ا اس کے متعلق صرف ایک
ریویو کر دیتا ہوں کہ اسلام چونکہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ (۱) روح انسانی جسمانی تغیرات کے نتیجہ
میں پیدا ہوتی ہے اور اس وجہ سے وہ جسمانی تغیرات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی۔ جیسے
فرمایا يَأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۵۳
اے رسولو! پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور مناسب حال اعمال بجا لاؤ۔ یعنی طیبات کے
کھانے سے نیک اعمال کی توفیق عطا ہوتی ہے۔ اس لئے وہ قرار دیتا ہے کہ مذہب کو ایک حد
تک انسان کی غذاؤں اور اس کے کانوں اور اس کی آنکھوں اور اس کی قوتِ حاستہ پر بھی
حد بندی کرنی چاہئے تاکہ معدہ اور جو اس کے ذریعہ سے دماغ اور دل پر بد اثرات نہ پہنچیں
اور اس کی روح مردہ نہ ہو اور اس نے اس کے متعلق دو اصول مقرر کئے ہیں۔
اول ضروری اور اصولی امور اس نے خود بتا دیئے ہیں اور ہر مسئلہ کے متعلق تفصیلی
احکام دیتے ہیں مگر باوجود اس ہیں مگر باوجود اس کے (۲) اس نے تسلیم کیا ہے کہ بعض امور میں انسان کی بدلنے
والی ضرورتیں یا مختلف ممالک کے لوگوں کیلئے بدلتے رہنے والے قوانین کی بھی ضرورت
ہوگی۔ کیونکہ زمانہ کے تغیرات کے لحاظ سے ایسی ضرورتیں پیش آسکتی ہیں جن کے متعلق اپنے
طور پر قوانین بنانے پڑیں۔ چنانچہ اس کے لئے وہ یہ قاعدہ مقرر فرماتات که يَأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا لَا تَسْتَلُوا مِنْ أَشْيَاءَ إِنْ تَبْدَلَكُمْ تَسُؤْكُمْ - وَإِنْ تَسْئَلُوا عَنْهَا حِيْنَ يُنَزِّلُ
الْقُرْآنُ تُبْدَلَكُمْ عَهَا اللهُ عَنْهَا وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ ۵۴، فرمایا ۔ اے مومنو! تم آپ
ہی آپ یہ سوال نہ کیا کرو کہ ہم فلاں کام کس طرح کریں اور فلاں کس طرح۔ کیونکہ بعض
باتیں اللہ تعالٰی نے جان بوجھ کر اس حکمت کے ماتحت چھوڑ دی ہیں کہ اگر انہیں بیان کر دیا
جائے تو وہ تمہارے لئے دائمی طور پر مقرر ہو جائیں گی حالانکہ وہ جانتا ہے کہ آئندہ ان میں
تبدیلی کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔ پس دوسرا اصل قرآن کریم نے یہ بتایا کہ کامل تعلیم کے
انوار العلوم جلد از
۱۵۵
فضائل القرآن (۲)
بعد بھی بعض ہدایتوں میں وقتی طور پر تغیر کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ ان کو قرآن نے
انسانی عقل پر چھوڑ دیا ہے۔ اور فیصلہ کرنے کا یہ طریق بتا دیا ہے کہ أَمْرُهُمْ شُوری
بَيْنَهُمْ ۵۵ یعنی مومنوں کا یہ طریق ہے کہ وہ قومی معاملات کو باہمی مشورہ سے طے کیا کرتے
ہیں۔ پس اسلام میں یہ نہیں کہ ہر فرد اپنی اپنی رائے پر چلے بلکہ مشورہ کرنے کے بعد جو بات
طے ہو اس پر چلنا چاہئے۔ مگر باوجود ان باتوں کے چونکہ انسان پھر بھی غلطی کر سکتا تھا اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کیلئے بعض غیبی سامان بھی مہیا کئے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں کہ اس نے
ملائکہ کو پیدا کیا ہے جن کا کام یہ ہے کہ انسان کو نیکی کے رستہ پر چلاتے رہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے ۔ لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ
مِنْ أَمْرِ اللهِ ۵۶، یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے آگے بھی اور اس کے پیچھے بھی
ملائکہ کی ایک جماعت ہے جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی حفاظت کر رہی ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ
نے انسان کی ہدایت کیلئے شریعت نازل کی اور اسے تفصیلی ہدایات دیں۔ مگر پھر بھی انسان
چونکہ غلطی کر سکتا ہے اس لئے اس کی حفاظت پر ملائکہ لگا دیئے گئے ملائکہ کے ایسے اعمال کے
متعلق باقی کتب خاموش ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ باقی کتب نے ملائکہ کے متعلق تفصیلی بحث کی ہی
نہیں۔ بلکہ ایسے رنگ میں بحث کی ہے کہ ایک طبقہ ان کو خدا کی بیٹیاں کہنے لگ گیا۔ دنیا اس امر
پر ہنستی ہے مگر تجربہ کار لوگ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان احسانوں میں سے ایک
احسان ملائکہ کا وجود ہے مگر یہ موقع اس پر تفصیلی بحث کرنے کا نہیں ہے ۔
روحانی نتائج کا اظہار (۳) تیرا اصل یہ بتایا کہ چونکہ انسان اگر ایک ہی رنگ میں کام کرتا چلا جائے اور اس کے نتائج نہ دیکھے تو اس کی ہمت ٹوٹ جاتی
ہے۔ اس لئے نتائج کے اظہار کا بھی کوئی طریق ہونا چاہئے۔ سکولوں میں طلباء کا امتحان لینے کا
یہی مطلب ہوتا ہے کہ نتائج دیکھ کر ان کی ہمت بڑھے اور وہ تعلیم میں ترقی کریں۔ اسی رنگ
میں خدا تعالیٰ نے روحانی نتائج کے اظہار کے لئے بھی ایک طریقہ بیان فرما دیا۔ چنانچہ فرمایا
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۷ ۵ تم مجھے ساتھ کے ساتھ بلاؤ میں تمہاری پکار سنوں گا۔
اب یہ تینوں باتیں اسلام کے سوا دوسرے مذاہب میں بھی غیر مذاہب کا بے اصولا این ملیں گی تو سی مگر بے اصولے طور پر۔ مثلا (1) وہ مذاہب جو
احکام دیتے ہیں ان کی حکمت نہیں بتاتے ۔ (۲) احکام تو دیتے ہیں مگر ایسے کہ جو انسانی حریت کو
انوار العلوم جلد !
۱۵۶
فضائل القرآن : (۲)
کچلنے والے ہیں۔ (۳) دوسری کتابیں بعض احکام تو بیان کرتی ہیں لیکن بے جوڑ ۔ یعنی وہ نہ تو
یہ بتاتی ہیں کہ جو احکام وہ بیان کرتی ہیں انہیں کیوں بیان کرتی ہیں اور نہ یہ بتاتی ہیں کہ جن کو
نہیں بیان کرتیں انہیں کیوں چھوڑتی ہیں۔ دانستہ چھوڑا گیا ہے یا نادانستہ ۔ جیسے وید ہیں کہ
بڑے بڑے اہم امور کے متعلق کچھ بیان نہیں۔ حتی کہ قصاص اور عفو اور محرمات تک کے
متعلق بھی کوئی حکم نہیں۔ انجیل نے تو غضب کیا ہے کہ ایک طرف تو وہ شریعت کو لعنت قرار
دیتی ہے اور دوسری طرف احکام بھی دیتی ہے۔ حالانکہ اگر یہ درست ہے کہ شریعت لعنت ہے
تو چاہئے تھا کہ انجیل میں کوئی بھی حکم نہ ہوتا۔ مگر حکم ہیں ۔ جیسا کہ متی باب ۵ آیت ۳۲ میں
آتا ہے :۔
پھر میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو کوئی اپنی بیوی کو حرامکاری کے سوا کسی اور سبب سے
چھوڑ دے۔ وہ اس سے زنا کراتا ہے۔ اور جو کوئی اس چھوڑی ہوئی سے بیاہ کرے
وہ زنا کرتا ہے۔ ۵۸
اگر شریعت لعنت ہے تو معلوم نہیں اس لعنت سے لوگوں کو کیوں حصہ دیا گیا ہے۔ اور
اگر کہو کہ شریعت لعنت نہیں بلکہ رحمت ہے تو باقی ضروری باتیں کیوں چھوڑ دی گئیں ۔ وہ بھی
بتادی جاتیں۔ غرض ان مذاہب نے ایک بے جوڑی بات کر دی ہے۔ کہیں کوئی بات چھوڑ دی
اور یہ نہ بتایا کہ جن احکام پر خاموشی اختیار کی ہے ان پر خاموشی کیوں اختیار کی ہے اور کہیں
بیان کر دی اور اس کی حکمت نہ بتائی۔ مگر قرآن اصولی بات کہتا ہے۔ جو حکم دیتا ہے اس کی
حکمت بتاتا ہے۔ اور جن احکام کو اس نے چھوڑا ہے ان کی وجہ بھی بیان کر دی ہے مگر
دوسری کتابوں میں یہ بات نہیں پائی جاتی۔ ویدوں میں بہن بھائی کی شادی کی کہیں ممانعت
نہیں ہے۔ لیکن ویدوں کے ماننے والے اسے ناجائز قرار دیتے ہیں۔
میں ان روحانی ہدایت ناموں کی قرآنی تعلیم کے مکمل ہونے کا ایک واضح ثبوت کرکے اسے متعلق ایک تو ان بیانا کے موٹا
ہوں۔ ہر ایک کتاب جو قرآن کریم کے سوا ہے اس میں جو مسائل بیان ہوئے ہیں ان کے علاوہ
ضرور ایسے مسائل نکلیں گے کہ جن پر عمل کرنے کو اخلاقی برائی سمجھا جائے گا۔ لیکن ان کی
ممانعت اس کتاب میں نہیں ملے گی۔ اس کے مقابلہ میں قرآن کریم میں ایک بھی امرایسا نہیں
جس پر عمل خلاقی برائی سمجھا جائے اور اس سے اسلام نے نہ روکا ہو ۔ یا اس کے متعلق خاص
انوار العلوم جلد 11
۱۵۷
فضائل القرآن (۲)
طریق عمل کا ارشاد نہ کیا ہو۔ یہ مختصر گر اس کی تعلیم کے مکمل ہونے کا ایک اہم ثبوت ہے ۔
(۴) چوتھا امر جس کے متعلق ہدایت دینا عالم معاد کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم مذہب کا اہم فرض ہے وہ معاد کے متعلق
ہے یعنی وہ بتائے کہ مرنے کے بعد انسان کی کیا حالت ہوگی؟ اسلام اس بارہ میں بھی مفصل بحث
کرتا ہے۔ جسے اس موقع پر تفصیلاً تو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن دو آیتیں اس کی تائید میں پیش
کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے - أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا
تُرْجَعُونَ - ۵۹ یعنی کیا تم لوگ یہ کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ تمہاری پیدائش عبث اور فضول ہے اور
تم لوٹ کر ہماری طرف نہیں آؤ گے۔ یہ آیت زمین اور آسمان کی پیدائش اور احیاء اور امانت
اور اللہ تعالی کی مالکیت کے ذکر کے بعد آئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ انسان میں ہم نے
کتنی طاقتیں رکھی ہیں۔ کسی طرح زمین اور آسمانوں کو اس کے لئے مسخر کیا۔ اس کے لئے چاند
اور سورج پیدا کئے۔ ان کے اثرات رکھے۔ پھر انسان کے اندر قابلیتیں ودیعت کیں۔ کیا یہ
سب کچھ اس لئے کیا گیا ہے کہ انسان دنیا میں کھائے پیئے اور مرکز ختم ہو جائے، یہ کبھی نہیں ہو
سکتا۔ انسان کے لئے بہر حال ایک اور زندگی ہونی چاہئے جس میں وہ اپنے اعمال کا جوابدہ ہو اور
جو اس کی پیدائش کی غرض کو تکمیل تک پہنچانے والی ہو۔
پھر سورۂ قیامہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ وَلَا أُقْسِمُ
بِالنَّفْسِ اللَّقَامَةِ أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَةَ لَا یعنی میں مرنے کے بعد
پھر دوبارہ زندہ ہونے کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ اس پر کہا جا سکتا ہے کہ جس چیز کی
دلیل دینی تھی اس کو دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ مگر ذرا آگے پڑھیں تو بات واضح ہو جاتی
ہے۔ اور معلوم ہو جاتا ہے کہ یہاں قیامت سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کا زمانہ
ہے۔ کیونکہ نبی کی بعثت بھی ایک قیامت ہوتی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی اس سورۃ میں فرماتا ہے۔
يَسْئَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ - وَجُمِعَ الشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ - الا یعنی لوگ پوچھتے ہیں کہ قیامت کا دن
کب ہو گا ان سے کہہ دو کہ یہ وہ زمانہ ہو گا جب نظر پتھرا جائیگی۔ یعنی نئے نئے علوم نکلیں گے
اور انسان حیران رہ جائیں گے وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ اور چاند اور سورج کو گرہن لگے
گا۔ اس وقت انسان کے گا کہ اب میں بھاگ کر کہاں جا سکتا ہوں۔ یہاں قیامت سے مراد
انوار العلوم جلد !!
۱۵۸
فضائل القرآن (۲)
مسیح موعود کا زمانہ ہے اور اسے قیامت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ
ایک زمانہ ایسا آئے گا جب مسلمانوں کی تباہی اور بربادی انتہا کو پہنچ چکی ہوگی اس وقت
خدا تعالیٰ پھر ان کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ یہ ۔ گا۔ یہ پیشگوئی حضرت مسیح موع موعود علیہ السلام کے زمانہ کے
متعلق ہے کہ مسلمان تباہ و برباد ہونے کے بعد پھر ترقی کریں گے اور اس بات کا پورا ہونا بتا دے
گا کہ قرآن ایسے منبع سے نکلا ہے جہاں سے کوئی بات غلط نہیں نکلتی۔ جب یہ بات پوری ہو
جائے گی تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ مرنے کے بعد کے متعلق بھی قرآن جو کچھ کہتا ہے وہ
بھی ضرور پورا ہو گا۔
دوسری بات یہ بیان فرمائی کہ انسان کے اندر جو نفس لوامہ رکھا گیا ہے وہ بھی قیامت کا
ثبوت ہے۔ انسان جب کوئی گناہ کی بات کرتا ہے تو اس پر اس کا نفس اسے ملامت کرتا ہے۔
ایک چھوٹا بچہ بھی جب جھوٹ بول رہا ہوتا ہے تو سمٹتا اور سکڑتا جاتا ہے کیونکہ نفس لوامہ جو
اس کے اندر موجود ہے وہ اسے شرم دلا رہا ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں نفس لوامہ جس
کے نتیجہ میں انسان محسوس کرتا ہے کہ اخلاق کیا ہیں اور بد اخلاقی کیا ہے۔ گناہ کیا ہے اور ثواب
کیا ہے۔ اس بات کا ثبوت ہے کہ قیامت کا بھی ایک دن مقرر ہے ورنہ اس کے اندر ندامت
کا یہ احساس کیوں پیدا ہوتا۔ اسی طرح قرآن کریم عذاب اور انعام کی تمام تفصیلات بتاتا ہے
اور ان کی حکمتیں بتاتا ہے اور سزا اور اس کی غرض اور انعام اور اس کا مقصد اور طریق سزا
اور طریق انعام غرض ہر ایک پہلو پر مفصل روشنی ڈالتا ہے جس کی مثال دو سری کتب میں بالکل
نہیں ملتی اور اگر ملتی ہے تو ناقص طور پر ۔ پس ضرورتِ مذہب کے بیان کرنے میں بھی اسلام
دوسرے مذاہب سے افضل ہے۔
خدا تعالیٰ سے اتصال پیدا کرنے اور روحانی طاقتوں کو تکمیل تک پہنچانے
(۵) اب میں پانچویں بات بیان کرتا ہوں کہ جو ضرورتیں کوئی مذہب پیش کرے
والا مذہب اس کا فرض ہے کہ وہ انہیں پورا بھی کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سوائے
قرآن کریم کے اور کوئی کتاب پوری نہیں اترتی۔ صرف قرآن کریم ہی ہے جو اس امر کا مدعی
ہے کہ جب تک کوئی مذہب خدا تعالیٰ سے اتصال پیدا نہیں کراتا اور روحانی طاقتوں کو مکمل
نہیں کراتا اور اُخروی بھلائی کی ضمانت اسے نہیں دیتا اس کی خالی تعلیم اسے نفع نہیں پہنچا سکتی۔
انوار العلوم جلدا
۱۵۹
فضائل القرآن (۲)
چنانچہ وہ اس دنیا سے آواز دیتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى
وَأَضَلَّ سَبِيلاً یعنی یہ یاد رکھو کہ نماز روزہ حج اور زکوۃ وغیرہ کی غرض یہ ہے کہ انسان
خدا کو پالے کیونکہ مذہب کا مدعا یہ ہے کہ انسان خدا کو دیکھ لے۔ اور اگر اس دنیا میں خدا کسی
کو نظر نہیں آتا تو اگلی دنیا میں بھی نظر نہیں آئے گا۔ خدا کو دیکھنے کی اس دنیا میں بھی ضرورت
ہے۔ اگر ایک انسان سب عبادات بجالاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اسے نظر نہیں آتا تو صاف معلوم
ہوا کہ عبادت کا جو اصل مقصد ہے وہ پورا نہیں ہوا۔ اور جو شخص اس دنیا میں خدا کو دیکھنے سے
اندھا رہا وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہو گا اور اسے وہاں بھی خدا نظر نہیں آئے گا۔ اضل
سبیلا کے معنی یہ ہیں کہ اگلے جہان میں اس کی نابینائی اور بھی بھیانک ہوگی کیونکہ وہاں تو بہ کا
کوئی موقع نہ ہو گا۔
پھر وہ آخرت سے آواز دیتا ہے کہ يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ
آخرت سے آواز وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ
بُشْرُكُمُ الْيَوْمَ جَنَّتَ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَلِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِيمُ يَوْمَ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنْفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُ وَنَا نَقْتَبِسْ مِنْ
نُورِ كُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهُ بَابَ
بَاطِنُهُ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ - ١٣ یعنی اس روز تو مومن مردوں
اور مومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے سامنے بھی اور ان کے دائیں طرف بھی بھاگتا
جائے گا۔ اس میں بتایا کہ اگلے جہان کی ترقیات بہت جلدی جلدی ہونگی نور تیز تبھی ہو گا جب
کہ ساتھ چلنے والے بھی تیز ہونگے ۔ وہ نور بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ رہے گا یعنی ان کے
دائیں بائیں بھی نور ہو گا اور آگے بھی۔ گویا اس میں ترقیات کی رفتار کی تیزی اور اس تیزی
میں مومنوں کے ہم قدم رہنے کی طرف اشارہ ہے ۔ بُشر بكُمُ الْيَوْمَ خدا تعالیٰ کے فرشتے
انہیں کہیں گے کہ آج تمہارے لئے بشارت ہے ۔ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ
خُلِدِينَ فِيهَا ان جنات اور قسم قسم کے باغوں کی جن میں نہریں بہہ رہی ہیں۔ يَوْمَ يَقُولُ
الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنْفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّورِ كُمْ
قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَ كُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں
سے کہیں گے کہ تم تو دوڑے جا رہے ہو ذرا ہمارا بھی انتظار کرو۔ ہم بھی تم سے نور لے لیں۔
انوار العلوم جلد
۱۶۰
فضائل القرآن (۲)
اس وقت ان سے کہا جائے گا تمہیں یہاں سے نور نہیں مل سکتا۔ اگر طاقت ہے تو تم پیچھے کی
طرف لوٹ جاؤ۔ اور وہیں جاؤ جہاں سے تم آئے ہو اور وہاں جا کر نور کی تلاش کرو۔ اس میں
بتایا کہ وہ نور جو اگلے جہان میں کام آئے گا اسی دنیا میں ملتا ہے۔ وہاں جانے کے بعد نہیں ملے
گا۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ انسان اس دنیا میں نیکیاں کرے تب اگلے جہان میں کامیاب ہو سکتا
ہے۔ مگر دیکھو رحمت الہی بھی کس قدر وسیع ہے۔ کہا جا سکتا تھا کہ جب دنیا میں کسی کو نور نہیں
ملا تو کیا پھر اسے کبھی نور نہ مل سکے گا اور وہ ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائے گا اور اگر اسے نور مل
سکتا ہے جس کی طرف فَالْتَمِسُوا نُورًا میں ایک مخفی اشارہ ہے تو کیسے ۔ اس کے متعلق
فرمایا - فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهَ بَابُ بَاطِنُهُ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ
الْعَذَابُ - منافقوں اور مومنوں کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی۔ اور اس میں
ایک دروازہ رکھا۔ رکھا جائے گا۔ یہ تو صاف بات ہے کہ جنت والے تو جنت سے باہر نہیں جائیں گے
اس لئے یقینا یہ دروازہ اسی لئے رکھا جائے گا کہ باہر والے اندر آجائیں۔ پس بتایا کہ گونور
اسی دنیا میں حاصل ہو سکتا ہے لیکن جو اس سے محروم رہیں گے انہیں بعض حالتوں میں سے
گزارنے کے بعد معاف کر دیا جائے گا۔ اور وہ اس دروازہ میں سے گزر کر جنت میں داخل ہو
جائیں گے ۔ بَاطِنُهُ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ میں بھی اس طرف
اشارہ ہے کہ جنتی حواس اور قوتوں سے ہی دوزخ پیدا ہوتی ہے۔ یعنی حواس حقیقی تو نیک ہی
ہیں لیکن ان کے غلط استعمال سے روز دوزخ پیدا ہوتی ہے۔ غرض اس دع اس دعوی میں بھی قرآن کریم
کے ساتھ اور کوئی کتاب شریک نہیں ہے۔
ایفائے وعدہ کا ثبوت
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ او پر جو کچھ بیان ہوا یہ تو دعوی ہے۔ کیا
ایفائے وعدہ بھی ہو گا سو اس کے متعلق فرمایا۔ وَمَنْ أَظْلَمُ
مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَةَ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ
مَثْوًى لِلْكَفِرِينَ - وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَ إِنَّ اللَّهَ
لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ - ۱۴ یعنی اس شخص سے زیادہ اور کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالی پر
جھوٹ باندھ کر افتراء کرے۔ یا اس شخص سے زیادہ اور کون ظالم ہو سکتا ہے جو اس سچائی کا
انکار کر دے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے پاس آئے۔ کیا ایسے کافروں کی جگہ جہنم نہیں
ہونی چاہئے؟ ہاں وہ جو ہماری تعلیم قرآن کے مطابق ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم قسم کھا
انوار العلوم جلد
141
فضائل القرآن (۲)
کر کہتے ہیں کہ انہیں ضرور اپنے رستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشیں گے اور اللہ تعالٰی کی یہ
سنت ہے کہ وہ محسنوں کا ساتھ دیتا ہے۔ اس آیت میں بتایا کہ ایسے لوگ جتنا ہماری طرف چل
کر آسکیں گے اتنا اگر چلیں گے۔ تو جب ان کے پیر چلنے سے رہ جائیں گے ہم خود جا کر انہیں
لے آئیں گے۔ کیونکہ ہمارا یہ طریق ہے کہ کچھ بندہ آتا ہے اور کچھ ہم اس کی طرف جاتے
ہیں۔
ہاں وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا الخ میں یہ بتایا کہ قرآن خدا پر
افتراء نہیں۔ اگر یہ جھوٹ ہوتا تو اس کے بنانے والا عذاب میں مبتلا کیا جاتا۔ پھر وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا میں یہ بتایا کہ جھوٹ کوئی اس وقت بولتا ہے جب سچائی
سے اپنا مقصد حاصل نہ کر سکے۔ لیکن جب ہم نے کلام نازل ہونے کا دروازہ کھلا رکھا ہے اور
ہم نے کہہ دیا ہے کہ محسن بن جاؤ تو اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے تو کیوں بچی کوشش کر کے سچا کلام
حاصل نہ کیا جائے ۔ جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے۔
اس آیت کے متعلق یہ سوال پیدا رضائے الہی حاصل کرنے والا کامیاب گروہ ہوتا ہے کہ اس میں تو صرف یہ تایا گیا
ہے کہ ہم ایسا کریں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا خدا تعالٰی نے ایسا کیا بھی ہے یا نہیں ؟ سو اگرچہ اس
سوال کا جواب اس آیت میں آ جاتا ہے۔ کیونکہ خدا تعالٰی سے اتصال اس کا ہو گا جو مناسب
روحانی تکمیل حاصل کر چکا ہو اور وہ جنت بھی پائے گا۔ لیکن علیحدہ علیحدہ بھی ان باتوں کا
اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کامل تعلق رکھنے والے آخر قرآن پر چل
کر اپنی مراد کو پہنچ گئے اور انہوں نے جنت پالی۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ
صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا
بَدَّلُوا تَبْدِيلاً - لِيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءُ
أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا - ۲۵ فرمایا۔ ان مومنوں میں سے کچھ
لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے جو عہد کیا تھا اسے انہوں نے پورا کر دیا۔ فَمِنْهُمْ
مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً ۔ ان میں سے بعض ایسے ہیں
جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کر دیا اور وہ خدا سے مل گئے۔ نَحْب کے معنی نذر اور ما
أَوْجَبَ عَلَى نَفْسِہ کے بھی ہوتے ہیں۔ پس اس سے مراد مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
انوار العلوم جلدا
۱۶۲
فضائل القرآن (۲)
اِلَّا لِيَعْبُدُونِ ان کے عہد کو پورا کرنے کے ہیں۔ لیکن فرماتا ہے۔ بعض ایسے بھی ہیں جو ابھی
اس خلش میں لگے ہوئے ہیں کہ خدا سے مل جائیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے جدوجہد
کرنے میں کوئی کمی نہیں کی۔ سو خدا ایسے صادقوں کو بھی ان کے صدق کا ضرور بدلہ دے گا۔
اس آیت سے ثابت ہے کہ قرآن نے یہ امر تسلیم کیا ہے کہ محمد صلی اللہ کی امت میں
ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو قرآن پر چل کر خدا کو مل گئے۔
اس لئے
کا تعلق پھر ملائکہ چونکہ اخلاق فاضلہ کی محرک ہستیاں ہیں۔ اس ملائکہ سے مؤمنوں کا
مزید ثبوت کے لئے فرمایا کہ ان کی روحانی درستی کی علامتیں
بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں اور روحانی تکمیل کے مؤکل ان سے ملنے لگتے ہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ الَّا تَخَافُوا
وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ
فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَشْتَهِنَّ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ
فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ لا
یعنی وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اس پر استقامت سے قائم رہتے ہیں یعنی
اپنے اعمال سے اس کا ثبوت دیتے ہیں۔ ہم ان پر فرشتے نازل کرتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں ڈرو
نہیں اور نہ کسی پچھلی غلطی کا غم کرو۔ تمہیں جنت کی بشارت ہو۔ تم خدا سے جاملو گے اور وہاں
تمہیں وہ چیز مل جائیگی جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔ ہم اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
تمہارے مددگار ہوں گے اور تم اس دنیا میں اور اگلے جہان میں جو کچھ چاہو گے اور جو کچھ مانگو
گے وہ تمہیں مل جائے گا۔ اس میں بتایا کہ تمہاری قلبی اصلاح بھی ہو جائیگی اور عملی بھی۔ جیسا
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ کے متعلق فرمایا کہ
اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ۱۸ تم جو چاہو کرو۔ یعنی اب تم بدی کر ہی نہیں سکتے۔ اسی طرح یہاں
بھی یہی مراد ہے کہ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَشْتَهِىَ اَنْفُسُكُمْ تمہارے نفس ایسے پاکیزہ ہو گئے ہیں
کہ اب جو کچھ تم چاہو گے پاک چیز ہی چاہو گے ۔ یعنی تمہارے دل میں نیک تحریکیں ہی ہونگی
بری نہیں ہونگی۔ اور ہمیشہ پاک چیزیں ہی مانگو گے بُری نہیں مانگو گے۔
اب سوال ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ پچھلے زمانہ پر ہی ختم ہو گیا یا آگے بھی اس کا سلسلہ
جاری رہے گا۔ سو اس کا جواب بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
انوار العلوم جلد 11
۱۶۳
فضائل القرآن (۲)
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمْ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِيْنٍ - وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ یعنی وہی خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف
اس میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو ان کو خدا کے اد احکام سنتا اور ان کو پاک کرتا اور
ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے گو وہ اس سے پہلے بڑی بھاری گمراہی میں مبتلا تھے۔ اسی طرح
ان لوگوں کے سوا اللہ تعالٰی ایک دوسری قوم میں بھی اس رسول کو بھیجے گا جو ابھی تک ان سے
ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ جو کچھ اس رسول کے زمانہ میں
ہوا وہی اس زمانہ میں بھی ہو گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا بند نہ ہو گا۔
(۴) فضیلت کی ایک اور وجہ فائدہ کی شدت کے لحاظ سے قرآن کریم کی فضیلت فائدہ کی شدت کے لحاظ سے
ہوتی ہے۔ یعنی کو فائدہ تو اور چیزوں میں بھی ہوتا ہے مگر جس چیز کا فائدہ اپنی شدت میں بہت
بڑھا ہوا ہوتا ہے اسے دوسروں پر فضیلت دی جاتی ہے۔ قرآن کریم کے متعلق جب ہم یہ بات
دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کو اس بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ الا یعنی اے
مسلمانو! تم ہمیشہ اللہ تعالٰی سے یہ دعا مانگتے رہو کہ اے اللہ ! ہمیں سیدھا رستہ دکھا اور اس رستہ
پر چلا جس پر چل کر پہلے لوگوں نے تیرے انعامات حاصل کئے۔ گویا جس قدر انعامات تو نے پہلے
لوگوں پر کئے ہیں وہ سب کے سب ہم پر بھی کر۔ اور پہلے لوگوں کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے
فرماتا ہے۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ
عِنْدَ رَبِّهِمْ ح یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے
نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔ اس آیت میں بتایا کہ تمام امتوں میں شہداء
اور صدیقوں کا دروازہ کھلا تھا۔ مگر جہاں رسول کریم ملی کا ذکر کیا وہاں فرمایا ۔ وَ مَنْ يُطِعِ
اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ
وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ۔ اسلحہ یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس
رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہونگے جن پر خدا تعالیٰ کے انعامات نازل
ہوئے یعنی نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین میں۔ گویا پہلے نبیوں کی اطاعت سے تو