عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر رسول کریم ؐ دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلدا
۲۱۵
عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتب
عرفان الهی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ
جس پر رسول کریم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلدا !
۲۱۷
عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَبِّ وَ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
-
عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ
جس پر رسول کریم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے
(فرموده ۲۶ اکتوبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسه سیرت النبی۔ قادیان)
حضور نے تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
گو میری صحت تو مجھے اس امر کی اجازت نہیں دیتی تھی کہ میں آج کوئی تقریر کروں۔
لیکن چونکہ اس دن سارے ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی بعض مقامات پر مسلمان
رسول کریم ملی کے اوصاف بیان کرنے کے لئے جمع ہوں گے اور چونکہ یہ دن آج نہیں تو
کل ساری دنیا کے لئے نہیں تو کم از کم ہندوستان کی قوموں کے لئے صلح کا پیش خیمہ بننے والا
ہے اور ہندوستان میں سے کم از کم بنگال میں تو ابھی سے یہ نظر آرہا ہے کہ ہر سال غیر مذاہب
کے لوگ اس دن کے منانے میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہے اور زیادہ حصہ لے
رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ جوں جوں غیر مذاہب کے لوگوں کو معلوم ہو گا کہ یہ کوئی مذہبی
تبلیغ کا دن نہیں بلکہ مختلف اقوام میں صلح و اتحاد پیدا کرنے کا دن ہے ۔ دلی منافرت اور بغض جو
کہ بعض اسباب کی وجہ سے عرصہ دراز سے چلا آتا ہے، اس کے ازالہ کا ذریعہ ہے تو لوگوں
میں خود بخود اس دن کا احترام اور شوق پیدا ہوتا جائے گا۔ ہمیشہ ایک نیک قدم اٹھانے سے
دو سرا نیک قدم اٹھانے کی توفیق ملتی ہے۔ اور ایک نیک خیال پیدا ہونے سے دوسرا نیک خیال
پیدا ہوتا ہے۔ اس تحریک کے سلسلہ میں میں دیکھتا ہوں کہ اب و ہوں کہ اب دوستوں کی طرف سے ایک اور

انوار العلوم جلدا
۲۱۸
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
تحریک پیش کی جا رہی ہے جو بہت معقول ہے اور میرا ارادہ ہے کہ دو تین سال کے بعد اس
تحریک کے ماتحت بھی جلسے منعقد کرائے جائیں۔ وہ تحریک یہ ہے کہ ایک دن ایسا مقرر کیا جائے
جو پرافٹ ڈے (PROPHET DAY) نہ ہو بلکہ پر الٹس ڈے (PROPHETS DAY)
ہو۔ یعنی رسول کریم ملی ایم کی ذات کے لئے ہی جلسے نہ منعقد کئے جائیں بلکہ تمام انبیاء کی
شان کے اظہار کے لئے اس دن جلسے کئے جائیں۔ ایسے جلسوں میں ایک مسلمان کھڑا ہو جو
رسول کریم کی شان کے اظہار کی بجائے کسی دوسرے مذہب کے بانی کی خوبیاں بیان
کرے۔ اسی طرح ایک عیسائی کھڑا ہو کر بجائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعریف و توصیف
بیان کرنے کے حضرت بدھ علیہ السلام یا حضرت کرشن علیہ السلام کی خوبیاں بیان کرے۔ ایک
ہندو کھڑا ہو کر بجائے حضرت کرشن اور رام چندر جی کے حضرت موسیٰ علیہ السلام یا حضرت
عیسی علیہ السلام کی خوبیاں پیش کرے ۔ ایک زرتشتی کھڑا ہو کر بجائے زرتشت کی خوبیاں بیان
کرنے کے رسول کریم میم کی خوبیاں بیان کرے۔ یہ ایک نہایت ہی معقول تجویز ہے۔ مگر
فی الحال وقت یہ ہے کہ اگر ایک ادھورے کام میں دوسرا کام شروع کر دیا جائے تو پہلے کام میں
نقص پیدا ہو جاتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ دو تین سال کے بعد ایسے جلسے منعقد کرانے کی تجویز کی
جائے جن میں ہر مذہب والا اپنے مذہب کے بانی کی خوبیاں بیان کرنے کی بجائے دوسرے
مذاہب کے بانیوں کی خوبیاں بیان کرے۔ اس قسم کے جلسے ہندوستان جیسے ملک سے بہت سے
تفرقے اور رنجشیں دور کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں اللہ تعالی توفیق دے تو کسی ایک
بزرگ کا نہیں بلکہ بزرگوں کا دن منانے کے لئے ہم کھڑے ہوں گے۔ اس میں شرط یہ رکھی
جائے کہ کوئی شخص اپنے مذہب کے بانی کی خوبیاں نہ بیان کرے بلکہ دوسرے مذہب کے بانی کی
خوبیاں پیش کرے۔
اس کے بعد میں یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ رسول کریم میم کی تعریف کرنا بے شک
ایک مسلمان اپنے مذہب کے لحاظ سے ثواب کا کام سمجھتا ہے اور غیر مذاہب والے بھی جنہیں
رسول کریم میم کے حالات پڑھنے کا موقع ملا ہو اور جو صداقت کے اظہار کی جرأت رکھتے
ہوں۔ اظہار صداقت کے لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ رسول کریم ملی ایم کی تعریف و توصیف
کریں۔ مگر ایک چیز ہے جسے ہم کسی صورت میں بھی قربان نہیں کر سکتے اور کسی کے لئے بھی
قربان نہیں کر سکتے ، خواہ وہ رسول کریم میں تعلیم کی ذات ہی کیوں نہ ہو وہ خدا تعالیٰ کی ذات

انوار العلوم جلدا
۲۱۹
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
ہے۔ اس لئے کوئی بات ایسی نہیں کہنی چاہئے جس میں شرک کا ایک شائبہ بھی پایا جاتا ہو۔
ہمیں محمد سلیم کی ذات سے محبت اس لئے ہے کہ آپ کی ذات خدا نما ہے۔ اگر خدا نمائی کو
آپ کی ذات سے علیحدہ کر دیا جائے۔ تو پھر آپ بھی ایسے ہی انسان ہیں جیسے دوسرے انسان۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بعض اشعار میں بے شک ایسے الفاظ استعمال
کئے ہیں جس میں رسول کریم ملی ام کی روح کو مخاطب کیا ہے مگر ملئم اور غیر ملئم کے کلام میں
فرق ہوتا ہے۔ ملئم جسے مخاطب کرتا ہے اسے اپنی آنکھ سے اپنے سامنے دیکھ رہا ہوتا ہے۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ کہ میں نے جاگتے ہوئے حضرت علی
حضرت حسین اور حضرت فاطمہ سے باتیں کیں۔ پس اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ اے رسول الله
! یہ بات یوں ہو تو یہ سچ ہے لیکن وہ جسے یہ حالت حاص حاصل نہیں وہ اگر یہ کہتا ہے کہ اے
رسول اللہ ! آپ کی مجھ پر نظر عنایت ہو۔ تو غلط کہتا ہے ۔ نظر عنایت خدا ہی کی ہوتی ہے۔ ہم
مشرک نہیں اس لئے ہم خدا تعالیٰ کے سوا کسی کی پرستش کرنے کے لئے تیار نہیں۔ خواہ محمد
سلم کی ذات ہی کیوں نہ ہو ۔ ہماری جماعت کے شاعروں کو اپنے کلام میں یہ بات یاد رکھنی
چاہئے اگر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی ۔“
رض
الله
९९
حفظ مراتب کرنا ہمارا فرض ہے۔ پس ضروری ہے کہ جس امر کی حفاظت کے لئے ہم
کھڑے ہوئے ہیں ہر حال میں اس کی حفاظت کریں۔ لیکن اگر وہی چیز جس کی حفاظت کے لئے
رسول کریم میں کھڑے ہوئے اسے ضائع کر دیتے ہیں تو پھر رسول کریم ملی ایم کی شان کے
اظہار سے ہمیں کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بعد میں اصل مضمون کو لیتا ہوں جو اس سال
کے جلسوں کے لئے خصوصیت سے مقرر کیا گیا ہے اور جو یہ ہے کہ ” عرفانِ الہی اور محبت باللہ کا
وہ عالی مرتبہ جس پر رسول کریم میں یہ دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے ۔ " عرفان عربی زبان کا لفظ ہے
جس کے معنی پہچاننے اور شناخت کرنے کے ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات کی نسبت کم از کم
ایک مسلمان یہ یقین رکھتا ہے کہ وہ وراء الوراء ہستی ہے اور مجسم نہیں۔ اس لئے ممکن نہیں
کہ انسانی آنکھیں اسے دیکھ سکیں ۔ یا انسانی ہاتھ اسے چھو سکیں۔ یا دوسرے ظاہری حواس
اسے محسوس کر سکیں۔ پس وہ ذات جس کے متعلق یہ یقین ہو کہ وہ نہ آنکھوں سے دیکھی جا
سکتی ہے۔ نہ ہاتھوں وں سے چھوٹی جا سکتی ہے اس کے پہچاننے کا کیا مفہوم ہو سکتا ہے۔ اس صورت
میں یقینی طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پہچاننے کا وہ مفہوم نہیں ہو سکتا جو دوسری چیزوں کے

انوار العلوم جلدا
پہچاننے کا ہوتا ہے۔
۲۲۰
عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
مادی چیزوں کے پہچاننے کا طریق یہ ہے کہ ہم انہیں آنکھوں سے دیکھتے یا زبانوں سے
چکھتے یا کانوں سے سنتے یا ہاتھوں سے چھوتے ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی نہیں جو دیکھنے سننے ،
سونگھنے یا چکھنے سے معلوم ہو سکے۔ چنانچہ وہ ذات خود اپنے متعلق فرماتی ہے۔ لَا تُدْرِكُهُ
الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ ، کہ وہ ایسی ذات ہے جے
آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں مگر وہ خود آنکھوں تک پہنچ جاتی ہے۔ پس جب ہم اسے دیکھ نہیں سکتے
تو پھر پہچاننے کے لئے کوئی اور ذریعہ اختیار کرنا ہو گا اور وہ ذریعہ یہی ہے کہ جو ہستی خالق ہے
اور جس کے متعلق ہمارا ایمان ہے کہ وہ سارے جہان کی خالق ہے۔ اس کی پہلی شناخت اپنی
ذات سے ہوگی۔ کیونکہ جو چھوا، چکھا دیکھا اور سنا نہ جاسکے۔ اس کے پہچاننے کا طریق یہ ہے
کہ اس کے کام دیکھیں۔ اور خدا تعالی کے کاموں کے لحاظ سے سب سے پہلی چیز ہماری اپنی
ذات ہی ہے۔ پس سب سے پہلی شناخت خدا تعالیٰ کی اپنی ذات میں ہی انسان کر سکتا ہے۔ اور
جو اپنی ذات میں خدا تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے خدا تعالٰی بھی اسے پہچان لیتا ہے۔ اسی لئے صوفیاء
کہتے ہیں مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ کہ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اس نے اپنے
رب کو پہچان لیا۔ دوسری شناخت کی صورت یہ ہے کہ دوسری کامل چیزوں میں خدا کو دیکھا
جائے۔ میں نے خدا تعالیٰ کی شناخت کے طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے کامل چیزوں کو مقدم رکھا
ہے۔ حالانکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ جتنی کوئی چیز زیادہ کامل ہو گی اتنی ہی زیادہ آسانی کے ساتھ
دیکھی جاسکے گی۔ مگر یہ درست نہیں کیونکہ جتنی کوئی چیز زیادہ کامل ہوگی اتنی ہی دراء الوراء
ہوتی چلی جائے گی۔ اس لئے کامل چیزوں میں خدا کا دیکھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ کی
پہچان کی پہلی صورت تو یہ ہے کہ انسان کو اپنی ذات میں خدان را تعالی نظر آجائے۔ یہ سب سے
بالا و بلند مقام ہے۔ اس سے دوسرا مقام یہ ہے کہ کامل انسانوں میں خدا نظر آجائے اور تیسرا
مقام یہ ہے کہ باقی انسانوں میں خدا نظر آئے۔ کامل انسان میں خدا تعالیٰ کا دیکھنا مشکل ہے۔ مگر
عام انسانوں میں خدا کو دیکھنا بھی آسان نہیں۔ ایک انسان اگر جنگل میں کوئی خوشکن سبزہ زار
دیکھے تو بے اختیار سُبْحَانَ اللہ کے گا اور خدا تعالیٰ کی طرف اس کی توجہ پھر جائے گی۔ لیکن
اس سے بہتر اس کا ہمسایہ ہو گا مگر اس سے لڑتا جھگڑتا رہے گا۔ وہ سبزہ میں تو خدا کو دیکھ لے گا
لیکن ہمسایہ میں اسے نظر نہ آئے گا۔ وہ گانے والی چڑیا کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کا جلوہ محسوس کرے

انوار العلوم جلد
۲۲۱
حرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
گا۔ مگر بولنے والے انسان میں اسے کچھ نہ نظر آئے گا کیونکہ رقابت کی وجہ سے اس میں دیکھنا
مشکل ہوتا ہے تو یہ تیسرا درجہ ہے۔ اس سے اتر کر چوتھا درجہ باقی مخلوق میں خدا تعالی کو دیکھنا
ہے۔ اس میں بھی خدا تعالی کی رؤیت کے اعلیٰ مقامات ہیں۔ پھر پانچواں مقام یہ ہوتا ہے کہ
انسان دوسروں کو خدا دکھائے ۔ ہر کمال ، جو انسان کو حاصل ہوتا ہے اس کے دو درجے ہوتے
ہیں۔ ایک یہ کہ انسان خود اسے سمجھے۔ دوسرے یہ کہ دوسروں کو سمجھا سکے۔ ایک طالب علم
خود جس قدر جغرافیہ اور تاریخ سمجھ سکتا ہے اسے اگر کہا جائے کہ اسی قدر دوسرے لڑکوں کو
سمجھا دو تو وہ نہیں سمجھا سکے گا۔ پس پانچواں مقام یہ ہے کہ انسان دوسروں کو خدا دکھا سکے۔
وقت کی کمی کی وجہ سے میں مضمون کو مختصر کر رہا ہوں ورنہ خدا تعالٰی کی شناخت کے اور
بھی مقام ہیں ۔ اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو پہچان لینے کی علامتیں کیا ہوتی ہیں۔ بعض
لوگ دوسروں کو پہچان لیتے ہیں مگر وہ خود نہیں پہچانے جاتے۔ انسانوں میں اس قسم کا معاملہ
روز ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اور بندہ میں اس طرح نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ بندہ کا علم محدود ہوتا ہے
وہ پہچاننے والوں کو پہچاننے سے محروم ہو سکتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ سب کو جانتا ہے۔ اس لئے
دیتا ہے۔
جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کو پہچان لے تو خدا تو خدا تعالیٰ بھی اپنی پہچان فورا اس پر ظاہر کر دیتا ۔
خدا تعالیٰ سب کو پہچانتا ہے مگر بندوں کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لئے اپنے مقام کو ان سے مخفی
رکھتا ہے۔ لیکن جب بندہ اس کی تلاش کرتا اور ا ا اور اسے پہچان لیتا ہے تو خدا تعالٰی بھی بندے پر
ظاہر کر دیتا ہے کہ میں تمہیں پہچانتا ہوں۔ پس خدا تعالیٰ کو بندہ کے پہچاننے کا ثبوت یہ ہوتا ہے
کہ خدا تعالیٰ بندہ کو پہچان لے۔ جب بندہ خدا تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے تو خدا تعالٰی بھی اسے
جواب میں پہچانتا ہے۔
عام عرفان کے متعلق رسول کریم میں ہم نے ایک آیت پیش فرمائی ہے۔ اس میں جو
باتیں بیان کی گئی ہیں۔ میں پہلے وہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ خدا تعالی فرماتا ہے ۔ قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله کہ اگر تم اللہ تعالی سے محبت پیدا کرنا چاہتے ہو تو
میری اتباع کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالی تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔ اس آیت
میں پانچ باتیں بیان کی گئی ہیں۔ اول یہ کہ خدا تعالیٰ کو انسان پا سکتا ہے۔ پہلے جتنے بزرگ
گزرے ہیں جب انہوں نے یہ کہا کہ ہم نے خدا کو پا لیا تو انہوں نے غلط نہ کہا بلکہ بالکل
درست کہا کیونکہ انسان خدا کو پا سکتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالی رسول کریم ملی کو فرماتا ہے۔

انوار العلوم جلد
۲۲۲
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله اگر تم خدا تعالیٰ کو ملنے کی خواہش
رکھتے ہو تو آؤ اس کا ذریعہ میں تمہیں بتاؤں کہ کس طرح مل سکتے ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ
خدا تعالی انسان کو مل سکتا ہے۔ دوسری جگہ اس بات کی اس طرح تصدیق کی گئی کہ فرمایا
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا کہ جو ہم تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتے
ہیں۔ ہم اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ وہ ہمیں پالیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر قوم اور زمانہ
میں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے کہا کہ خدا مل گیا۔ مثلاً ایران میں حضرت زرتشت نے
کہا۔ ہندوستان کے کئی بزرگوں حضرت کرشن ، حضرت رام چندر ، حضرت بدھ کے کلام کو دیکھا
جائے گا تو صاف طور پر یہ ذکر ملتا ہے کہ خدا کو ہم نے پالیا۔ چین میں کنفیوشس ایسے ہی بزرگ
گذرے ہیں۔ شام میں حضرت موسیٰ علیہ السلام مل جاتے ہیں۔ عرب میں حضرت صالح اور
حضرت ہو د پائے جاتے ہیں۔
غرض جہاں بھی جائیں ایسے انسان وہاں پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے کہا کہ وہ خدا کو مل
گئے اور خدا انہیں مل گیا۔ یہ ایسی پختہ اور اتنی عام فہم بات ہے کہ اگر اس کا انکار کیا جائے تو دنیا
میں کوئی صداقت رہتی ہی نہیں۔ کیونکہ اگر یہ لوگ جھوٹے ہو سکتے ہیں تو پھر دنیا میں اور کوئی
سچا نہیں ہو سکتا۔ غرض الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا میں خدا تعالیٰ نے بتا دیا
کہ جو مجھ سے ملنے کی کوشش کرتا ہے وہ مجھے پالیتا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے - يُدَبِّرُ الْأَمْرَ
يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ کے خدا اپنی باتوں کو اندازہ سے رکھتا ہے
اور جہاں جہاں کے متعلق کوئی چیز ہوتی ہے وہاں کھولتا اور تشریح کرتا ہے۔ تاکہ اس کے
بندوں کو اپنے رب کے لقاء پر یقین ہو جائے۔
پس پہلی بات جو رسول کریم مسلم نے اس آیت کے ذریعہ دنیا کو بتائی وہ یہ ہے کہ خدا
بندوں کو مل سکتا ہے۔
دوسری بات یہ فرمائی کہ عرفان حاصل کرنے کے لئے سنجیدگی اور کوشش کی ضرورت
ہے کیونکہ فرمایا فَا تَتَّبِعُونِی خدا کے ملنے کے لئے کچھ کرنا پڑے گا۔
تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ عرفان کے حصول کے لئے صحیح راہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اور اس کے لئے عارف کی اتباع کی ضرورت ہے چنانچہ دوسری جگہ آتا ہے کُونُوا
مَعَ الصَّادِقِينَ ، صادقین کے ساتھ مل جاؤ ۔

انوار العلوم جلدا
٣٢٣
عرفات الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
چوتھی بات یہ فرمائی کہ وہ صحیح راہنما محمد رسول اللہ ہیں۔ اس کا اشارہ "نی" میں کیا گیا
ہے کہ میری اتباع کرو تب خدا ملے گا۔
پانچویں بات یہ بتائی يُحْبِبْكُمُ الله کہ انسان اللہ کا محبوب ہو جائے گا۔ انسان کے دل
میں خدا تعالیٰ کی محبت کا پیدا ہونا کا پیدا ہونا اور بات ہے لیکن جب تک خدا کی محبت انسان کی محبت کے
جواب میں نہ اترے وہ عارف نہیں کہلا سکتا۔ خواہ اس کے دل میں خدا تعالی کی کتنی محبت ہو ۔
کیونکہ محبوب کامل جانا اس کی محبت کی علامت ہوتی ہے۔ پس خدا تعالیٰ ایسے بندوں کو مل جاتا
اور ان سے ایسا سلوک کرتا ہے جیسا اپنے مقرب سے کیا جاتا ہے۔ اس طرح بندہ کو اللہ تعالٰی
سے اپنی محبت کے صحیح ہونے کا علم ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ محبت نہیں کرتا اور مقربین
جیسا سلوک نہیں کرتا تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ ہمارے دل میں بھی خدا کی بچی محبت نہیں ہے۔
بھلا یہ کبھی ممکن ہے کہ دو دلوں میں بچی محبت بھی ہو اور ان کے ملنے میں کوئی روک بھی نہ ہو
اور پھر وہ آپس میں نہ ملیں۔ پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ انسان میں خدا تعالیٰ کی سچی محبت
ہو ۔ جس کے پیدا ہونے پر خدا تعالیٰ بھی اس سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور پھر خدا تعالیٰ اسے نہ
ملے ۔ جب خدا تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے اور اس میں یہ طاقت بھی ہے کہ اپنے بندہ تک
آسکے تو پھر نا ممکن ہے کہ وہ نہ آئے۔ اسی محبت کا نام عرفان ہے جس کے بعد خدا تعالیٰ مل جاتا
ہے اور انسان اللہ کا محبوب بن جاتا ہے۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم ملی ایم کو کیسا عرفان حاصل تھا۔ پہلا عرفان یہ ہے
کہ اپنی ذات میں انسان خدا تعالیٰ کو دیکھے ۔ یہ سب سے کامل عرفان ہے گو اس کے بھی آگے
بڑے بڑے درجے ہیں۔ رسول کریم ملی ایم کو خدا تعالیٰ نے جو عرفان دیا تھا اس کی ایک مثال
بتاتا ہوں۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کی پہچان کیسی حاصل حاص تھی۔ جب مکہ
کے لوگوں نے رسول کریم میں تعلیم پر انتہا درجہ پر انتہا درجہ کے مظالم شروع کر دیئے اور ان ان کی وجہ سے
دین کی اشاعت میں روک پیدا ہونے لگی تو اللہ تعالیٰ نے آپ نے آپ کو حکم دیا کہ مکہ چھوڑ کر چلے
جائیں۔ آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر بھی مکہ چھوڑنے کیلئے تیار ہو گئے۔ اس سے پہلے کئی دفعہ
انہیں جانے کے لئے کہا گیا مگر آپ رسول کریم میں اللہ کو چھوڑ کر جانے کے ۔
جب رسول کریم میں مر جانے لگے تو حضرت ابو بکر کو بھی آپ نے ساتھ لے لیا۔ جب آپ
رات کے وقت روانہ ہوئے تو ایک جگہ جو میں نے بھی دیکھی ہے۔ پہاڑ میں معمولی سی غار
نے کے لئے تیار :
ار نہ ہوئے۔

انوار العلوم جلدا
۲۲۴
عرفان الهی اور محبت یاللہ کا عالی مرتبہ
ہے۔ جس کا منہ دو تین گز چوڑا ہو گا۔ اس میں جا کر ٹھہر گئے جب مکہ کے لوگوں کو پتہ لگا کہ
آپ چلے گئے ہیں تو انہوں نے آپ کا تعاقب کیا۔ عرب میں بڑے بڑے ماہر کھوجی ہوا کرتے
تھے۔ ان کی مدد سے تعاقب کرنے والے عین اس مقام پر پہنچ گئے ۔ جہاں رسول کریم ملی تایم
اور حضرت ابو بکر بیٹھے تھے۔ خدا کی قدرت کہ نمار کے منہ پر کچھ جھاڑیاں آگی ہوئی تھیں جن کی
شاخیں آپس میں ملی ہوئی تھیں۔ اگر وہ لوگ شاخوں کو ہٹا کر اندر دیکھتے تو رسول کریم ملی ایم
اور حضرت ابو بکر بیٹھے ہوئے نظر آجاتے۔ جب کھوجی وہاں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ یا تو وہ
آسمان پر چڑھ گئے ہیں یا یہاں بیٹھے ہیں اس سے آگے نہیں گئے۔ خیال کرو اس وقت کیسا
نازک موقع تھا۔ اس وقت حضرت ابو بکر گھبرائے مگر اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ رسول کریم
مل کیلئے۔ اس وقت رسول کریم مسلم نے فرمایا لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا - ل گھبراتے
کیوں ہو۔ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ اگر رسول کریم میں یہ خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں نہ
دیکھتے تو کس طرح ممکن تھا کہ ایسے نازک وقت میں گھبرا نہ جاتے۔ قوی سے قوی دل گردہ کا
انسان بھی دشمن سے عین سر پر آجانے سے گھبرا جاتا ہے۔ مگر رسول کریم ملی کے بالکل
قریب بلکہ سر پر آپ کے دشمن کھڑے تھے اور دشمن بھی وہ جو تیرہ سال سے آپؐ کی جان لینے
کے درپے تھے اور جنہیں کھوجی یہ کہہ رہے تھے کہ یا تو وہ آسمان پر چڑھ گئے ہیں یا یہاں بیٹھے
ہیں۔ اس جگہ سے آگے نہیں گئے ۔ اُس وقت رسول کریم می فرماتے ہیں۔ لا تَحْزَنْ
إِنَّ اللهَ مَعَنَا خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تمہیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا
عرفان ہی تھا جس کی وجہ سے آپ نے یہ کہا۔ آپ خدا تعالیٰ کو اپنے اندر دیکھتے تھے اور سمجھتے
تھے کہ میری ہلاکت سے خدا تعالیٰ کے عرفان کی ہلاکت ہو جائے گی اس لئے کوئی مجھے ہلاک نہیں
کر سکتا۔ ایک دوسرے موقع پر رسول کریم میں اللہ کا عرفان اس طرح ظاہر ہوا کہ مکہ کے
قریب کا ایک آدمی تھا جس کا ابو جہل کے ذمہ کچھ قرضہ تھا۔ اس نے ابو جہل سے قرضہ مانگنا
شروع کیا مگر وہ لیت و لعل کرتا رہا۔ اس زمانہ میں مکہ کے شرفاء نے ایک سوسائٹی بنائی ہوئی تھی
جس کا کام یہ تھا کہ جو لوگ مظلوم ہوں ان ہوں ان کی امداد کرے۔ اس میں رسول کریم میں یہ بھی
شامل تھے۔ وہ شخص رسول کریم صلی اللہ کے پاس آیا اور کہا کہ ابو جہل نے میرا روپیہ مارا ہوا
ہے آپ مجھے اس سے حق لے دیں۔ رسول کریم میں سلیم نے اسے یہ نہ نہ کہا کہ ابو ابو جهل میرا
دشمن ہے میرے خلاف شرارتیں کرتا رہتا ہے بلکہ کہا۔ آؤ میرے ساتھ چلو۔ آپؐ ابو جہل کے

انوار العلوم جلدا
۲۲۵
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
ہاں گئے اس وقت مخالفین کی شرارتیں اس حد تک بڑھی ہوئی تھیں کہ جب رسول کریم
سلیم گھر سے باہر نکلتے تو آپؐ پر پتھر اور مٹی پھینکتے۔ تے۔ بیہودہ آوازے کتے۔ نہیں اور تمسخر
کرتے مگر آپ نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہ کی اور اس آدمی کو لے کر ابو جہل کے محلہ میں گئے
اور جاکر اس کے دروازے پر دستک دی۔ جب ابو جہل نے دروازہ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر حیران
رہ گیا کہ وہ شخص جس کا میں اس قدر دشمن ہوں وہ یہاں کس طرح آگیا۔ اس نے پوچھا۔
آپ کس طرح آئے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے اس شخص کا روپیہ
دیتا ہے؟ ابو جہل نے کہاں ہاں دیتا ہے۔ رسول کریم ملی سلیم نے فرمایا ۔ دے دو۔ اُس پر اتنا
رعب طاری ہوا کہ وہ دوڑا دوڑا گھر میں گیا اور فورا روپیہ لا کر دے دیا۔ اس کے بعد کسی نے
اس سے پوچھا۔ تم تو کہا کرتے تھے کہ محمد کو جس قدر ذلیل کیا جائے اور جتنا دکھ دیا جائے اتنا ہی
اچھا ہے۔ پھر تم نے اس سے ڈر کر روپیہ کیوں دے دیا اس نے کہا۔ آپ لوگ جانتے نہیں
میری اس وقت یہ حالت تھی کہ گویا میرے سامنے شیر کھڑا ہے۔ اگر میں نے ذرا انکار کیا تو مجھے
پھاڑ ڈالے گا۔ اس لئے میں ڈر گیا اور فور اروپیہ دے دیا۔ کہ
اب دیکھو رسول کریم میں تعلیم کا اشد ترین دشمن کے گھر چلے جانا اور اس سے روپیہ کا
مطالبہ کرنا اسی لئے تھا کہ آپ سمجھتے تھے خدا تعالیٰ کی ذات مجھ میں جلوہ گر ہے اور ممکن نہیں کہ
کوئی بڑے سے بڑا دشمن بھی مجھ پر حملہ کر سکے۔ تیسرے موقع کی مثال یہ ہے کہ رسول کریم
سی ایک جنگ سے واپس آ رہے تھے کہ دو پہر کے وقت جنگل میں آرام کرنے کے لئے
لیٹ گئے۔ دوسرے صحابی علیحدہ علیحدہ جگہوں میں لیٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص جس نے یہ قسم
کھا رکھی تھی کہ آپ کو قتل کئے بغیر واپس نہ لوٹوں گا اور جسے دوران جنا جنگ میں حملہ کرنے کا
موقع نہ ملا تھا۔ آیا اور درخت سے لٹکی ہوئی تلوار اتار کر رسول کریم میں تعلیم کو جگا کر کہنے لگا۔
اتنی مدت سے میں تمہاری تلاش میں تھا اب مجھے موقع ملا ہے بتاؤ اب تمہیں کون بچا سکتا ہے۔
رسول کریم میں ہم نے اسی طرح لیٹے لیٹے بغیر کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار کئے فرمایا۔ مجھے اللہ
بچا سکتا ہے۔ یہ الفاظ بظاہر معمولی معلوم ہوتے ہیں اور کئی لوگ ان کی نقل کر کے یہ کہہ
سکتے ہیں مگر ان کا نتیجہ بتاتا ہے کہ ان میں کیسی صداقت تھی۔ جب آپؐ نے فرمایا۔ مجھے اللہ بچا
سکتا ہے تو حملہ آور کا ہاتھ کانپ گیا اور تلوار گر گئی۔ اس وقت آپ اٹھے اور تلوار ہاتھ میں
لے کر کہا۔ اب بتاؤ تمہیں کون بچا سکتا ہے۔ اس نے کہا آپ ہی رحم کریں تو میں بیچ سکتا
A

انوار العلوم جلدا
۲۲۶
عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
ہوں۔ اسے رسول کریم ملی الم سے سن کر بھی اللہ یاد نہ آیا ۔ مگر رسول کریم میں ہم نے اسے
کہا جاؤ اور چھوڑ دیا ۔ یہ عرفان الہی کا ہی نتیجہ تھا اور جب تک کامل عرفان حاصل نہ ہو اس
وقت تک اس طرح نہیں کیا جا سکتا۔
اسی طرح ایک اور جنگ کے موقع پر جسے حنین کی جنگ کہتے ہیں اور جس میں کچھ کو مسلم
اور کچھ غیر مسلم بھی شامل تھے۔ جب لڑائی شروع ہوئی تو باوجود اس کے کہ مسلمانوں کے لشکر
کی تعداد ۱۲ ہزار تھی اور دشمن کی تعداد چار ہزار مسلمانوں کو شکست ہوئی اور ایسی شکست
ہوئی کہ وہ کہتے ہم اونٹوں کو پیچھے کی طرف موڑتے اور نکیل کھینچنے سے ان کے سر پیٹھ کے ساتھ
جا لگتے ۔ مگر جب چلاتے تو آگے کی طرف ہی دوڑتے۔ اس وقت رسول کریم میں کے
ارد گرد صرف باره آدمی رہ گئے ۔ بعض صحابہ نے اس وقت رسول کریم میں کو آگے بڑھنے
سے روکنا چاہا اور واپسی کے لئے کہا۔ مگر آپ نے انہیں جھڑک دیا اور حضرت عباس کو کہا
لوگوں کو آواز دو کہ جمع ہو جائیں اور خود دشمن کی طرف یہ کہتے ہوئے بڑھے۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ ؟
میں جھوٹا نبی نہیں ہوں۔ میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ یہ ایسا وقت تھا جب کہ وہ جانباز مسلمان
سپاہی جو نہایت قلیل تعداد میں ہوتے ہوئے سارے عرب کو شکست دے چکے تھے۔ بارہ ہزار
کی تعداد میں ہوتے ہوئے چار ہزار کے مقابلہ سے بھاگ نکلے تھے ۔ جب رسول کریم میں ایم
کے ارد گرد صرف چند آدمی رہ گئے تھے۔ جب ہر طرف سے دشمن بارش کی طرح تیر برسا رہے
تھے۔ آپ آگے ہی آگے بڑھ رہے تھے ۔ اس وقت آپ نے یہ سمجھا کہ میرا یہ فعل دیکھ کر
لوگ مجھے ہی خدا نہ سمجھ لیں۔ اس لئے آپ نے فرمایا۔ میں نبی ہوں۔ ہاں اپنے اندر خدا کو
دیکھ رہا ہوں۔ لوگ مجھے خدا دیکھ رہے ہونگے۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ میں نبی ہوں اور عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ خدا نہیں ہوں۔ یہ بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرفان کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔
پھر کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان زندگی بھر دھوکا میں مبتلا رہتا ہے مگر موت کے وقت
اس پر اصل بات کھل جاتی ہے عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایسے ملئم جو دماغ کی خرابی کی وجہ سے
الہام کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مرنے سے قبل معافی کے خط لکھ دیتے ہیں اور تسلیم کر لیتے ہیں کہ وہ
غلطی میں مبتلا تھے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عرفان اس درجہ کمال پر تھا کہ آپ کی

انوار العلوم جلد!!
۲۲۷
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتب
آخری گھڑیوں کے متعلق لکھا ہے۔ اس وقت آپ کی زبان پر اس مفہوم کے الفاظ تھے کہ
خدا تعالیٰ یہود اور عیسائیوں پر لعنت کرنے۔ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا اس
موقع سے یہود اور عیسائیوں کا کیا تعلق تھا۔ سننے والے تو مسلمان تھے پھر رسول کریم ملی ام
نے یہ کیوں فرمایا۔ اس لئے کہ مسلمان آپ کی قبر کو ایسا نہ بنا لیں اور اس کا خطرہ اس وجہ سے
آپ کو معلوم تھا کہ لوگوں نے مجھ میں خدا کو خدا کو دیکھا ہے۔ اور اس بات کا ! کا یقین آپ کو آخر
تھا کہ آ۔
وقت میں بھی تھا۔
غرض رسول کریم میں ایم عرفان الہی کے ایسے اعلیٰ مقام پر پہنچے ہوئے تھے اور اپنے اندر
خدا تعالیٰ کا ایسا جلال دیکھتے تھے کہ سمجھتے تھے آ آپ پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔ بیسیوں واقعات
ایسے پائے جاتے ہیں مگر اختصار کے لئے انہیں چھوڑتا ہوں ۔ اس موقع پر میں یہ بھی بتادوں کہ
ایک قسم کی دلیری کا اظہار سنگ دلی کی وجہ سے بھی بعض لوگ کر دیا کرتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے
سنایا کہ ایک زمیندار کو آپریشن کرنے کیلئے کلوروفارم دینا چاہا تو اس نے کہا اس کی ضرورت
نہیں میں یونہی آپریشن کرالوں گا۔ چنانچہ اس نے بغیر کلورو فارم کے آپریشن کرا لیا تو ایسے لوگ
ہوتے ہیں جو تکلیف اور دکھ بآسانی برداشت کر لیتے ہیں مگر وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جن میں
رحمت کا مادہ نہیں ہوتا اس بارے میں جب ہم رسول کریم میں کے متعلق دیکھتے ہیں تو آپ
کی طبیعت ایسی معلوم ہوتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا آپ کی طبیعت پر بہت بڑا اثر ہوتا تھا۔
حدیثوں میں آتا ہے جب کبھی زور کی آندھی یا بارش آتی تو رسول کریم میں یہ گھبرا جاتے۔
پس ایک طرف تو رسول کریم میں یہ اللہ تعالیٰ کے استغناء اور صفات کو صفات کو دیکھتے تو آپ
کے قلب کی نرمی آندھی اور بارش آنے پر بھی ظاہر ہو جاتی اور دوسری طرف بڑی سے بڑی
تکلیف کی بھی کوئی پرواہ نہ کرتے۔ غرض رسول کریم میں اسلام کے دل میں نرمی اور را رافت تھی
اس کثرت سے تھی کہ معمولی معمولی واقعات پر آپ کے آنسو نکل آتے تھے۔ تھے۔ پس آپ
نے مصائب اور شدائد کے مقابلہ میں جس قوت اور حوصلہ کا اظہار کیا اس کی وجہ قساوت قلبی
نہ تھی بلکہ وہ عرفان اللہی کا نتیجہ تھا۔
اور
دوسرا درجہ عرفان کا یہ ہوتا ہے کہ کامل ذاتوں میں خدا تعالیٰ کو پہچانا جائے۔ یہ بھی بہت
بڑا کام ہے۔ دنیا میں کئی لوگ عارف ہوتے ہیں مگر ان کی پہچان اپنے تک ہی رہ جاتی ہے۔ کامل
عارف کی مثال تیز نظر والے کی ہوتی ہے۔ ایک انسان دس گز پر کوئی چیز دیکھ سکتا ہے۔ دوسرا

آج 10 میں سے 10 باقی