عرفان الہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر رسول کریم ؐ دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2
انوار العلوم جلدا
۲۲۸
عرفان انہی اور محبت یاللہ کا عالی مرتبہ
میں گز پر دیکھ سکتا ہے۔ کوئی سو گز پر کوئی دو سو گز اور بعض میل میل دور سے ایک چیز کو پہچان
لیتے ہیں۔ ان میں سے کس کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ زیادہ تیز نظر والا ہے۔ اس کے متعلق جو
زیادہ دور سے ایک چیز کو پہچان لیتا ہے۔ خدا تعالیٰ چونکہ مجسم نہیں اس لئے وہ دوسری چیزوں
میں نظر آتا ہے۔ اور ان چیزوں میں سے ایک کامل انسان ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں۔ خدا تعالی کی
ذات جن کامل بندوں میں پوشیدہ ہوتی ہے ان میں دیکھنے کی رسول کریم میں تعلیم کی نظر کیسی
تھی۔ دنیا کے جس ملک کے حالات سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اس کے متعلق معلوم ہوتا
ہے کہ وہاں کے لوگ کسی نہ کسی بزرگ کے ماننے والے ہوتے ہیں۔ مگر وہ اپنے بزرگوں تک
ہی ساری بزرگی ختم قرار دے دیتے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اگر حضرت کرشن علیہ السلام اور
حضرت رام چندر جی کو خدا کا اوتار مانتے ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کے سوا اور کسی
ملک میں کوئی اوتار نہیں ہوا۔ اسی طرح چین، ایران کے لوگ اور یہودی وغیرہ بھی یہی کہتے
ہیں کہ صرف ہمارے بزرگ سچے ہیں۔ باقی سب جھوٹے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
بزرگوں کو دیکھتے تو ہیں مگر قریب والوں کو ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں عرفان تو ہے مگر بالکل قریب
کی چیز کو دیکھنے کا۔ غرض تمام قوموں کی حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو دوسری
کامل ذاتوں میں دیکھتی چلی آئی ہیں مگر ان کا یہ دیکھنا محدود ہے۔ یا تو وہ بالکل قریب کے بزرگ
کو یا اپنے ہی حلقہ کے بزرگ کو دیکھتی ہیں اس سے باہر نہیں دیکھ سکتیں۔ لیکن خدا تعالی ساری
دنیا کا خدا ہے اور تمام کے تمام انسان اس کے بندے ہیں تو ضروری ہے کہ ہر ملک اور ہر قوم
میں وہ ظاہر ہوا ہو۔ اور ہر قوم میں ایسے لوگ پیدا ہوئے ہوں جن میں خدا تعالی نے جلوہ نمائی
کی ہو۔ ایک طرف تو یہ بات ہے اور دوسری طرف یہ کہ جس چیز کو انسان ایک جگہ دیکھ کر
پہچان لیتا ہے اس قسم کی چیز اگر دوسری جگہ ہو تو اسے بھی پہچان سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص
ملیح آباد میں آم کو د کو دیکھ کر اسے پہچان لیتا ہے تو وہ کابل میں آم کو دیکھ کر بھی پہچان لے گا اور
ایران میں بھی۔ لیکن اگر کسی کے سامنے انگلستان میں آم رکھا جائے اور وہ کے یہ آم نہیں
ہے تو کون کہے گا کہ اس شخص کو آم کی پہچان ہے۔ پہچان لینے کے معنے ہی یہ ہیں کہ جہاں وہ چیز
نظر آئے پہچان لی جائے۔ کسی نے کہا ہے ۔
من
رنگے که خواهی جامه ی پوش
انداز
قدت را ہے
شناسم
انوار العلوم جلد
۲۲۹
عرفان ای اور محبت اللہ کا عالی مرتبہ
اپنے معشوق سے کہتا ہے۔ تم کسی قسم کے بھی کپڑے پہن لو۔ میری نظر سے تم چھپ
نہیں سکتے ۔ مجھے تمہارے قد کا اندازہ ہے۔ اس لئے میں تمہیں ہر قسم کے کپڑوں میں پہچان لیتا
ہوں۔ جب ایک مجازی عاشق اپنے معشوق کی محبت میں اتنی ترقی کر جاتا ہے۔ اور معشوق کے
قد کا اندازہ ایسا صحیح طور پر لگا لیتا ہے کہ ایک بال بھر بھی فرق نہیں آنے دیتا تو کس طرح ممکن
ہے کہ ایک حقیقی عاشق اپنے معشوق کو جہاں دیکھے نہ پہچان لے۔ غرض عرفان کا دوسرا درجہ یہ
کہ عارف جہاں بھی خدا تعالی کا جلوہ دیکھے پہچان لے۔ یہ کیا پہچان ہوئی کہ اگر خدا کو اللہ کہا
ہے کہ:
جائے تو پہچان لے۔ لیکن کوئی گاڈ یا پر میشور کہے تو نہ پہچانے ۔ حقیقی عرفان میں ہے کہ کسی نام
کسی شکل اور کسی لباس میں وہ چیز ہو تو اسے پہچان لیا جائے ۔ خدا تعالیٰ کا حسن اس کا جلال اور
اس کے کرشمے ہر گوشہ اور ہر حصہ دنیا میں نظر آنے چاہئیں۔ اس بات کو مد نظر رکھ کر ہم
ہندوستان میں دیکھتے ہیں تو پرانے زمانہ میں ۔ انے زمانہ میں یہ نظارہ نظر آتا ہے کہ ایک انسان جس کے متعلق کہا
جاتا ہے کہ سیاہ فام تھا۔ سیاہ فام ہو۔ اس سے ہمیں کیا۔ ہمیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دل
گورا تھا۔ وہ ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے اور ملک کی حالت خراب دیکھ کر کڑھتا ہے۔ اہل ملک
کو جوئے، شراب اور دوسرے گندوں میں مبتلا پا کر ان کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور
لوگوں کو اس بات کے لئے تیار کرتا ہے کہ خون سے ہر قسم کے گندے اور ناپاک داغوں کو دھو
یں۔ لوگ اس کی باتیں سنتے اور اس پر ہنستے ہیں کہ یہ اپنے آپ کو خدا د خدا کا اوتار کہتا ہے مگر
انسانوں کی گردنوں پر تلواریں چلا کر ان کی اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ حتی کہ اس کو ماننے والے بھی
اسے کہتے ہیں۔ کیا خدا خون سے خوش ہوتا ہے کہ انسانوں کے خون بہائے جائیں۔ مگر وہ انسان
اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے اور سارے ہند میں وہ آگ لگا دیتا ہے کہ اس وقت
۳۳ کروڑ نہ سہی لیکن لاکھوں انسان تو بستے ہوں گے اس آگ میں کود پڑتے ہیں اور وہ ایسی
جنگ کراتا ہے۔ جو آج تک نہایت ہولناک جنگ سمجھی جاتی ہے۔ اسے اپنے ملک کے لوگ
نہیں پہچان سکتے لیکن دور عرب میں جہاں اسے کوئی نہیں جانتا تھا جہاں کے بسنے والے اس کی
قوم کو بُرا سمجھتے تھے۔ مکہ کی چھوٹی سی بستی میں بیٹھا ہوا انسان آنکھ اٹھا کر مشرق کی طرف دیکھتا
ہے تو اسے ایک ایسا چہرہ نظر آتا ہے جسے لوگ لوگ سیاہ کہتے ہیں۔ مگر اسے وہ چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔
اور کہتا ہے اس دور ملک میں اپنے محبوب کو اس میں جلوہ گر دیکھا۔ وہاں بھی میرا خدا ظاہر ہوا
اور اس جگہ بھی اس نے جلوہ نمائی کی۔ ایک ایسے ملک میں جس سے اس کی قوم کو نہ صرف
6
انوار العلوم جلدا
۲۳۰
فان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
کوئی تعلق نہ تھا بلکہ عداوت تھی اور ایسے انسان میں جسے اس کی اپنی قوم گمراہ خیال کرتی تھی۔
رسول کریم میں ہم نے خدا کا نظارہ دیکھ لیا۔ اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے جلوہ کو دیکھنے کا اور
کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔ پھر اسی ہندوستان میں ایک اور مثال دیکھتے ہیں کہ ایک بچہ بادشاہ کے گھر
پیدا ہوتا ہے۔ اسے ہر قسم کی نعمتیں حاصل ہیں۔ باپ پیدا ہوتے ہی اسے الگ محل میں بند کرا
دیتا ہے کیونکہ اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کا لڑکا حکومت کو چھوڑ چھاڑ کر گھر سے نکل
جائے گا۔ اس وجہ سے اس نے یہ انتظام کیا کہ اس بچہ کی نظر سے کوئی دکھ اور مصیبت کا نظارہ
نہ گذرے۔ آخر وہ بچہ ایک دن کسی طرح اس محل سے باہر نکلا۔ اور بادشاہ نے حکم دے دیا کہ
جدھر سے گزرے وہاں کوئی مصیبت زدہ اس کے سامنے نہ آئے۔ مگر خدا کی مرضی راستہ میں
ایک اپانچ پڑا ہوا مل گیا۔ لوگوں نے اسے الگ ڈال دیا۔ مگر شہزادہ اسے دیکھ کر ٹھر گیا اور پوچھا
یہ کیا چیز ہے۔ میں نے تو ایسی چیز کبھی نہیں دیکھی۔ مصاحبین نے شاہزادہ کی توجہ اس سے ہٹانی
چاہی مگر اس پر بڑا اثر ہوا اور اس نے اصرار سے اپانچ کی حالت دریافت کی اور کہا ایسی چیز
ہمارے محل میں تو نہیں ہوتی۔ آخر وہ محل میں گیا اور اپاہج کے متعلق سوچتا رہا۔ کئی دن کے
بعد پھر میر کے لئے نکلا۔ بادشاہ نے مصاحبین کو تاکید کر دی کہ کوئی مصیبت زدہ اس کے سامنے
نہ آئے۔ مگر جس طرف سے گزر رہا تھا ادھر سے ایک جنازہ نکلا۔ جس پر اس کی نظر پڑ گئی۔ اس
نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ ساتھ والوں نے بتایا ۔ ایک انسان مر گیا ہے۔ یہ اس کی لاش ہے۔ یہ سن کر
وہ پھر فکر میں پڑ گیا۔ تیسری بار پھر جب سیر کے لئے نکلا تو ایک بڑھا دیکھا جو بہت کمزور اور
ضعیف ہو چکا تھا۔ اس نے جب پوچھا یہ کیا ہے تو اسے بتایا گیا کہ انسان بڑی عمر کا ہو کر اس طرح
جاتا ہے۔ ان نظاروں کے دیکھنے کا نتیجہ یہ ہوا ہوا کہ وہ سمجھا۔ اس دنیا کا آرام و آسائش سب پیچ
ہے۔ کوئی ایسی راہ نکالنی چاہئے کہ انسان ان دکھوں سے بچ جائے۔ اس کی شادی ہو چکی تھی
اور اس کے ہاں بچہ بھی پیدا ہو چکا تھا۔ مگر ایک رات وہ بیوی اور بچہ کو سوتے چھوڑ کر محل سے
باہر نکل گیا اور مدتوں خدا تعالیٰ کی تلاش میں پھرتا رہا۔ آخر اس نے خدا تعالیٰ کو پالیا اور اس کا
نام بدھ یعنی عقل مجتم ہوا۔ اس وقت اس کے ملک کے لوگوں نے اس کی صداقت بھری باتوں
کا انکار کیا اور اب بھی کئی لوگ انکار کرتے ہیں۔ مگر اس عارف نے جو عرب کی سرزمین میں
پیدا ہوا بتا دیا ۔ اِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ - ملے اس انسان میں بھی خدا کا جلوہ تھا۔
غرض دنیا کے ہر حصہ میں ایسے وجود ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے کہ ان میں
ہو
انوار العلوم جلد
٣٣١
عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
خدا تعالیٰ کا حسن جلوہ گر تھا اور خدا ان کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوا۔ مگر انسانوں کے دلوں کے
بعض اور کینے، عداوتیں اور دشمنیاں دوسری قوموں کے خدا رسیدہ لوگوں کے دیکھنے میں
روک بن رہی ہیں۔ ان سب روکوں کو دور کرتے ہوئے محمد سلیم فرماتے ہیں۔ یہ غلط ہے
کہ خدا نے صرف ہندوستان میں اپنے آپ کو ظاہر کیا۔ یا صرف ایران میں اپنا جلوہ دکھایا بلکہ
خدا ہر جگہ اور ہر ملک میں ظاہر ہوا۔ ایسا عرفان کہ جہاں خدا تعالیٰ نے اپنا جلوہ دکھایا۔ وہ محمد
سلم نے مکہ میں بیٹھے ہوئے دیکھ لیا۔ وہ بے نظیر عرفان ہے۔ جس کی مثال نہیں ملتی۔ محمد
سلم نے مکہ میں بیٹھے ہوئے دور شمال میں خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھا۔ اور جنوب میں خدا تعالیٰ
کے پیاروں کو پایا ۔ دور مشرق اور مغرب میں خدا نما انسان دیکھے اور سینکڑوں ہزاروں سال کے
بعد دیکھے ۔ یہ ہے وہ عرفان جس کے متعلق کہا جا سکتا ہے۔
بر رنگے کہ خوابی جامه ی پوش
من
انداز
قدت را
شناسم
خواہ خدا بدھ کی شکل میں یا کنفیوشس کی شکل میں یا زرتشت کی شکل میں یا کرشن اور
رام چندر کی شکل میں یا موسیٰ اور عیسی کی شکل میں یا کسی اور شکل میں جلوہ گر ہوا رسول کریم
ملی کلیم نے دیکھ لیا۔
بعض لوگ کہتے ہیں محمد صلی علیہم گذشتہ انبیاء سے آخر میں پیدا ہوئے تو اس سے انہیں کیا
فضیلت حاصل ہو سکتی ہے۔ میں کہتا ہوں ذرا سوچو تو سہی ساری دنیا خدا کی اولاد کی طرح ہے۔
اگر چہ باپ بیٹے کے نقشوں میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں ضروری جھلک پائی
جاتی ہے۔ اور بیٹے کی باپ سے مشابہت ظاہر ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی جو تمام انسانوں کا خالق
ہے اس کی مشابہت بھی مخلوق سے ہونی چاہئے۔ اور اعلیٰ درجہ کے بندوں سے زیادہ اس کی
مشابہت ہونی چاہئے۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک چھوٹا بھائی گم ہو جائے اور جب کہیں ملے تو بڑا
بھائی اسے پہچان لے مگر اس سے چھوٹا جو گم ہونے والے کے بعد پیدا ہوا ۔ وہ اگر گم ہونے
والے بھائی کو پہچان لے تو ان سے میں کون بڑا عارف ہو گا۔ یقینا وہی بڑا عارف ہو گا جس کے
دیکھنے سے بھی پہلے اس کا بھائی گھر سے نکل گیا تھا۔ مگر جب اس نے دیکھا تو اسے فوراً پہچان لیا۔
ایک بھائی دوسرے بھائی کو کس طرح پہچانتا ہے۔ اسی طرح کہ اس میں اپنے باپ کی کچھ نہ کچھ
مشابہت پالیتا ہے۔ اور اس طرح بھائی کا پہچاننا باپ کا پہچانتا ہو تا ہے ۔ جب محمد میں ہم نے اپنے
انوار العلوم جلد
۲۳۲
عرفان الهی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ
بعض نبی بھائیوں کو بعد میں آکر پہچان لیا تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ جس جس میں بھی یہ مشابہت
پائی جائے گی اسے رسول کریم میں نے پہچان لیا ۔ اس میں صرف محمد سی یہ ہی مخصوص
ہیں اور انبیاء نے اپنے اندر خدا تعالیٰ کو پہچانا۔ مگر رسول کریم میں ہم نے اپنے ہی اندر خدا
تعالیٰ کو نہ پہچانا بلکہ دو دوسروں میں بھی پہچانا اور اپنے زمانہ سے بہت عرصہ قبل آنے والوں میں
پہچانا۔ اس سے بڑھ کر عارف اور کون ہو سکتا ہے۔
جتنا بھی
چونکہ نماز مغرب کا وقت ہو گیا ہے۔ اس لئے اس پر ختم کرتا ہوں۔ ذکرِ حبیب جتنا
ہو حبیب ہی ہوتا ہے۔ اب میں دعا کرتا ہوں کہ محمد میر میں ہو کر ہم بھی دنیا میں صلح اور
امن قائم کر سکیں۔ اور جس طرح رسول کریم مسلم نے ہر چیز میں خدا تعالیٰ کو دیکھا اسی طرح
ہم بھی ہر چیز میں خدا کو دیکھیں اور پہچان لیں۔
ل الانعام: ۱۰۴
الرعد:
(الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۳۰ء)
ال عمران: ۳۲
العنكبوت:
ه التوبة :19
له بخارى كتاب الانبياء باب مناقب المهاجرين وفضلهم
كو
سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۱۳۶٬۱۳۵ مطبوعہ ۱۴۹۵ء
بخارى كتاب الجهاد باب من علق سيفه بالشجر في السفر
عند القائلة
بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى الله تعالى " وَيَوْمَ حُنَيْنِ ۔۔۔
=
فاطر: ۲۵