ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوستان کے موجودہ
سیاسی مسئلہ کاحل
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد
۲۴۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو مد نظر رکھتے ہوئے سائمن کمیشن کی
رپورٹ پر تبصرہ
دیباچه
سائمن کمیشن (SIMON COMMISSION) کی رپورٹ پر تبصرہ کرنا ان حالات کو
مد نظر رکھتے ہوئے جو اس وقت ہندوستان اور انگلستان میں پیدا ہو رہے ہیں کوئی معمولی امر
نہیں ہے کیونکہ ایک طرف ہندوستان کا ایک طبقہ اسے رجعت قہقری قرار دے رہا ہے تو
دوسری طرف انگریزی قوم کا ایک حصہ اسے اندھیرے کی چھلانگ بتا رہا ہے۔ طبائع جوش میں
ہیں نوجوان ہندوستان، آزادی کے خوشنما خواب دیکھ رہا ہے تو تجربہ کار انگلستان آہستگی اور
احتیاط کا مشورہ دے رہا ہے۔ وہ اسے اپنی آزادی میں حائل قرار دے رہا ہے تو یہ اسے دیوانگی
کے مرض میں مبتلا سمجھ رہا ہے ان حالات میں مشورہ دینا آسان کام نہیں۔ جب ایک خاص
خیال انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے تو اچھی سے اچھی بات بھی اسے بُری معلوم دینے لگتی
ہے اور وہ اپنے خیر خواہ کو بد خواہ سمجھ لیتا ہے لیکن باوجود اس کے میں موجودہ صورت حالات کو
دیکھتے ہوئے خاموش نہیں رہ سکتا۔ کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ حقیقت کو معلوم کرنے کی طرف
بہت کم توجہ ہے اور ایک دوسرے کی طرف سے دل اس قدر بغض و کینہ سے لبریز ہیں کہ
حسن ظنی نام کو بھی باقی نہیں رہی ہے۔ ایک عام ہندوستانی انگریز کی ہر بات میں منصوبہ بازی
اور دھوکا دہی کی کوئی چال محسوس کرتا ہے اور ایک عام انگریز ہر آزادی کے خواہشمند

انوا را معلوم جلدا
ہندوستانی کو جاہ پسند اور مفسد تصور کرتا ہے۔
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
پس میں سمجھتا ہوں کہ گو ایک مذہبی آدمی ہونے کے لحاظ سے مجھے سیاست ملکی سے
اس قدر تعلق نہیں ہے جیسا کہ ان لوگوں کو جو رات دن انہی کاموں میں پڑے رہتے ہیں لیکن
ای قدر میری ذمہ داری صلح اور آشتی پیدا آشتی پیدا کرنے کے متعلق زیادہ ہے۔ اور نیز میں خیال کرتا
ہوں کہ شورش کی دنیا سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے میں شاید کئی امور کی تہہ کو زیادہ آسانی سے
پہنچ سکتا ہوں بہ نسبت ان لوگوں کے کہ جو اس جنگ میں ایک یا دو سری طرف سے شامل ہیں۔
پس اس وقت جب کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے اعلان کی وجہ سے لوگوں کی توجہات مسئلہ
ہندوستان کے حل کرنے میں لگی ہوئی ہیں میں بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ اپنے خیالات دونوں
ملکوں کے غیر متعصب لوگوں کے سامنے رکھ دوں۔
میں خوب سمجھتا ہوں کہ یہ کام مشکل ہے۔ ہندوستان جیسا وسیع ملک جس میں
تینتیس کروڑ نفوس بستے ہیں اور جس میں بیسیوں زبانیں بولی جاتی ہیں اس کے مستقبل کے
متعلق کچھ لکھنا آسان کام نہیں ہے۔ پس میں اللہ تعالیٰ سے جو سب مخلوقات کا مالک اور خالق
ہے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل اور رحم سے کام لے کر اس نازک معاملہ کے متعلق ہماری
راہنمائی فرمائے اور ہمیں اس راستہ کو اختیار کرنے کی توفیق دے جو ہمارے حال اور مستقبل
دونوں کے لئے اچھا ہو اور جس پر چل کر ہم نہ صرف اس قابل ہوں کہ اپنی دنیا کو اچھا کر
سکیں۔ بلکہ اس کی رضا کے حصول کی بھی ہم میں قابلیت پیدا ہو۔ ہم کمزور ہیں لیکن وہ طاقت
والا ہے ، ہم مستقبل کی ضرورتوں سے ناواقف ہیں لیکن وہ واقف ہے پس اس کی مدد سے ہم
حقیقی خوشی اور حقیقی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے آگے ہم جھکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد
اور نصرت کرے اور ہماری بہتری کے سامان پیدا کرے۔
اس کے بعد میں انگریز افسران حکومت کو خواہ ہندوستان کے ہوں خواہ انگلستان کے
خصوصاً اور باقی انگریزوں کو عموماً کہتا ہوں کہ آپ لوگوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
خدا تعالیٰ نے آپ کے سپرد ایک امانت کی ہے ! ہے اس امانت کو صحیح طور پر ادا کرنا آپ کا فرض
ہے۔ مادیت کی ترقی نے خدا تعالیٰ پر ایمان بہت کمزور کر دیا ہے اور جو لوگ اس پر یقین بھی
رکھتے ہیں وہ بھی اسے ایک بے تعلق شاہد کی طرح سمجھتے ہیں جو دنیا کے معاملات میں کوئی دلچسپی
نہیں رکھتا لیکن یہ بات درست نہیں اگر ایسا ہوتا تو وہ نبیوں کا اتنا لمبا سلسلہ نہ جاری کرتا۔ اس

انوار العلوم جلد)
۲۴۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دنیا کا پیدا کرنے والا خدا ا اس کی بہتری سے غافل نہیں رہ سکتا تم اس سیاسی امر میں اس کا ذکر
کرنے پر ہنسو یا مجھے بیوقوف سمجھو لیکن حق یہی ہے کہ ایک دن سب کو اس کے حضور جوابدہ
ہوتا ہے۔ بہت ہیں جو اس زندگی میں اُس کی ہستی کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ان کی موت کے
وقت کی گھڑیاں حسرت و اندوہ میں گزرتی ہیں۔ پس چاہئے کہ آپ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے
ہوئے اور خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے تینتیس کروڑ آدمی
کی قسمت کے فیصلہ کے وقت اپنے قلیل اور بے حقیقت فوائد کو بالکل نظر انداز کر دیں کہ وہ
روپیہ کی گنتی میں خواہ کروڑوں ہندسوں سے بھی اوپر نکل جائیں لیکن اخلاق و روحانیت کے
لحاظ سے ایک آدمی کی آزادی کے برابر بھی ! بھی ان کی قیمت نہیں ہے۔ اگر آ ہے۔ اگر آپ لوگ انصاف سے
کام لیں گے تو خواہ آپ آ۔ کے بعض ابنائے وطن اس وقت آپ آ۔ کو گالیاں دیں اور غدار کہیں
لیکن ایک دن آئے گا کہ آپ کی اپنی ہی نسلیں نہیں بلکہ تمام دنیا کے لوگ آپ کے نام کو
عزت سے لیں گے اور آ۔ ر آپ کی یاد کے وقت ادب سے لوگ لوگوں کی گردنیں جھک جائیں گی ائیں گی اور
آپ کا ذکر ہمیشہ کے لئے بابرکت ہو جائے گا۔
اسی طرح میں اپنے اہلِ وطن سے کہتا ہوں کہ اس نازک موقع پر اپنے دلوں کو تعصب
اور کینہ سے خالی کر دو کہ گو یہ جذبات بظاہر بیٹھے معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ان سے
زیادہ تلخ اور تکلیف دہ کوئی چیز نہیں۔ واقعات بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کی آزادی کا وقت آ
گیا ہے۔ خدا تعالیٰ دلوں میں ایک نئی روح پھونک رہا ہے۔ تاریکی کے بادلوں کے پیچھے سے
امید کی بجلی بار بار کوند رہی ہے۔ خواہ ہر آنے والی ساعت کی تاریکی پہلی تاریکی کی نسبت کس
قدر ہی زیادہ کیوں نہ ہو ہر بعد میں ظاہر ہونے والی روشنی بھی پہلی روشنی سے بہت زیادہ روشن
ہوتی ہے اور خدا تعالی کی مشیت کا اظہار کر دیتی ہے۔ پس اپنے کینہ اور بغض سے خدا تعالٰی کی
رحمت کو غضب سے نہ بدلو اور اس کے فضل کو اس کے قہر میں تبدیل نہ کرو کہ وہ ضدی اور
ہٹ دھرم اور سچائی کے منکر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ انگریزی قوم کا وجود ہندوستان میں خواہ کتنا ہی خود غرضی پر مبنی ہو پھر
بھی خدا تعالٰی کے فضلوں میں سے ایک فضل ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ ان کے آنے کی
وجہ سے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کے آنے کی وجہ سے
ہم نے بہت کچھ پایا بھی ہے۔ اگر دنیا کی مادی ترقی کی بنیاد اب جدید مغربی علوم پر رکھی جانے والی

انوارالعلوم جلدا !
۲۲۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے جیسا کہ آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا ہی ہونے والا ہے تو جو کچھ ہم نے کھویا ہے اسے ہم
ایک تختی کے دھوئے جانے سے زیادہ وقعت نہیں دے سکتے۔ اور ہمیں اللہ تعالٰی کے اس
فضل پر شکر کرنا چاہئے کہ اس نے ہمارے ملک کو دوسرے مشرقی ممالک کی نسبت زیادہ سہولت
کے ساتھ ان علوم کا وارث بنا دیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو سوائے جاپان کے ہندوستان
علوم جدیدہ اور ان کے نتائج سے باقی سب ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ بہرہ ور ہوا ہے اور
دانستہ یا نادانستہ جس طرح بھی ہو اس صورتِ حالات کے پیدا کرنے میں انگریزوں کا بہت کچھ
دخل ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے مختلف صوبوں میں ہندوستانی ہونے کا خیال اور ان کا آپس
میں اتحاد بھی بہت کچھ انگریزی سیاست کے نتیجہ میں پیدا پیدا ہوا ہوا ہے اور قانون کا ادب اور
کم سے کم ہندوستانیوں کے آپس کے اختلافوں میں انصاف بھی انہی کے عہد کا نتیجہ ہے۔
پس ہمیں ان کے عیبوں کے ساتھ ان کے ہنروں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ جو
شخص صداقت کے ایک حصہ کا انکار کرتا ہے وہ دوسرے حصوں کا انکار کرنے پر بھی مجبور ہو
جاتا ہے۔ جس قوم کو اللہ تعالیٰ نے ہماری بیداری کا موجب بنایا ہے ہمیں بھی اس کے ساتھ
مجنونانہ سلوک نہیں کرنا چاہئے اور اس آخری فیصلہ کی گھڑیوں کو بلا وجہ تلخ کرکے دنیا میں ایک
نئی جنگ کی بغیاد نہیں رکھنی چاہئے کہ ظلم جس طرح ایک انگریز کے ہاتھ سے بُرا ہے ویسا ہی ایک
ہندوستانی کے ہاتھ سے بھی بُرا ہے۔ پس آپ لوگ نرمی اور محبت سے ایک ایسے فیصلہ پر پہنچنے
کی کوشش کریں کہ جو دلوں کی کدورت اور کینہ کو دھو دے اور ایک ایسی حکومت کی بنیاد
رکھیں جو محبت و اتحاد کا ایک نیا دور شروع کرنے والی ہو۔ یاد رکھیں کہ دنیا ایک جسم ہے اور
تمام ممالک اس کے عضو ہیں اس وقت تک بہت سے لوگ اس کے اعضاء کو کاٹنے کی کوشش
میں لگے رہے ہیں اب خدا چاہتا ہے کہ سب دنیا کو اس کی اصل شکل میں قائم کرے اور
ملکیت و ملوکیت کی قیدوں سے آزاد کرے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے برطانوی حکومت کا
ڈھانچہ ایک بہترین ڈھانچہ ہے اور اس میں یہ قابلیت ہے کہ مختلف الاحوال اور دور دراز کے
ملکوں کو بغیر ان کی آزادی کو نقصان پہنچانے کے ایک سلسلہ میں منسلک کر دے۔
پس ایسے ذرائع کو استعمال کرو کہ عمدگی اور مضبوطی کے ساتھ ہندوستان بھی اس
اتحاد عالم کی بنیاد کی ایک مکمل لیکن پیوست اینٹ ہو اور جھوٹی خواہشوں کے پیچھے پڑ کر ایسی
راہیں تلاش نہ کرو کہ جو اس عجیب و غریب تجربہ کو جو مختلف ممالک کی آزادی کو قائم رکھتے

انوار العلوم جلدا
۲۴۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہوئے انہیں ملکیت کی قیدوں سے آزاد کرانے کے لئے کیا جا رہا ہے تباہ کر دے۔
خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور ہر ایک جو اس فیصلہ میں حصہ لینے والا ہے، خواہ
اس ملک کا خواہ اُس ملک کا اس کے دل اور دماغ پر اپنے الہام کی روشنی ڈالے تاکہ وہ اس کی
مرضی کے مطابق چلے یہاں تک کہ دنیا میں ہماری نہیں بلکہ اس کی مرضی کی حکومت ہو کہ اس
میں سب برکت اور اس میں سب راحت ہے۔

انوار العلوم جلد
حصہ اول
باب اول
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اصولی مباحث
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت اس امر کا فیصلہ کر چکی ہے کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس تمہید میں کوئی خاص حکیم غور کرنے کے لئے معین نہیں کی جائے گی لیکن اس میں بھی کوئی
شک نہیں کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب سے زیادہ توجہ سائمن کمیشن کی رپورٹ حاصل
کرے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستانیوں کے احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے غالبا
برطانوی نمائندے اس رپورٹ کا اس قدر کم نام لیں گے جس قدر کہ کام کی سہولت کو مد نظر
رکھتے ہوئے ان کے لئے ممکن ہو اور ہندوستانی نمائندے بھی غالبا اس مخالفت کو مد نظر رکھتے
ہوئے جو اس رپورٹ کی ہندوستان میں ہوتی ہے اس کا ذکر بہت ہی کم کریں گے سوائے اس
کے کہ مخالفت کے رنگ میں ہو ۔ لیکن اس حقیقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خواہ برطانوی
نمائندے ہوں خواہ ہندوستانی دونوں کے دماغوں پر یہ رپورٹ حکومت کر رہی ہوگی اور وہ اس
کے اثر سے خواہ کس قدر بھی کوشش کریں آزاد نہیں ہو سکتے ۔ اور اس کے دو سبب ہیں۔
(1) اول یہ کہ اس رپورٹ کے علاوہ کوئی اور مکمل رپورٹ نہیں ہے جس نے
قانون اساسی کی تمام شاخوں پر روشنی ڈالی ہو اور ہر ایک امر کی دلیل دی ہو ۔ نہرو رپورٹ ہے
لیکن وہ (الف) ناقص اور نامکمل ہے۔ (ب) ایسی جماعت نے اسے تیار کیا ہے جو
ہندوستانیوں میں سے خاص فوائد کی نمائندہ تھی۔ اور (ج) اس میں بعض دوسری اقوام کے

ا تو ا ر ا لعلوم جلدا
۲۵۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
فوائد کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ (8) اس کے بہت سے اچھے حصے سائمن کمیشن کی رپورٹ
میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
(۲) باوجود اس کے کہ سائمن رپورٹ کی شدید مخالفت ہوئی ہے لیکن اس کا انکار نہیں
کیا جا سکتا کہ اس رپورٹ کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ اس میں مناسب اصلاح کر کے ایک مفید اور
قابلِ عمل اساسِ حکومت بنایا جا سکتا ہے۔ اور بعض پیچیدہ مسائل اس میں ایسے طریق پر حل کر
دیئے گئے ہیں کہ جن کے بغیر ہندوستان میں کبھی امن نہیں ہو سکتا اور وہ صورت جو
سائمن کمیشن نے تجویز کی ہے غالبا ہندوستانیوں کے منہ سے نکلی ہوئی کبھی بھی انگلستان کے لئے
قابل تسلیم نہ ہو سکتی۔ پس انگلستان کی رائے کو آسانی سے متاثر کرنے کے لئے بعض معاملات
میں مسلمان اور بعض میں ہندو سائمن رپورٹ کا نام لئے بغیر اس کے دلائل سے فائدہ اٹھانے پر
مجبور ہونگے۔
پس ان حالات میں اس رپورٹ کو نظر انداز کرنا بالکل نا ممکن ہے اور کسی چیز کے اچھے
حصے کو بھی اس کے بڑے حصے کی وجہ سے خراب اور بُرا کہنا خلاف دیانت ہے۔ پس میں نے یہ
فیصلہ کیا ہے کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی کارروائی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سائمن کمیشن کی
رپورٹ پر ریویو کروں۔
اسے سے
سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ رپورٹ اس قدر بڑی نہیں جس قدر کہ اس
خلاصہ سے ظاہر ہوتا تھا جو ہندوستان میں شائع کیا گیا۔ اس میں کئی جگہ غلطی بھی کی گئی تھی اور کئی جگہ
اختصار کی وجہ سے مضمون واضح نہ ہوتا تھا۔ پس ان حالات میں ہر ایک شخص نے اس پر نہایت سختی
سے تنقید کی اور انہی لوگوں میں سے ایک میں بھی ہوں۔ لیکن اصل کتاب کو پڑھنے کے بعد میری
بھی رائے بدل گئی اور بہت سے دوسرے لوگ لوگوں کی بھی رائے بدل گئی۔ اس کو غور سے پڑھنے
معلوم ہوتا ہے کہ قومی نقطہ نگاہ سے اس میں بہت سے اچھے امور بھی ہیں اور بہت سے بڑے امور
بھی ہیں لیکن باوجود کمیشن کی اس رائے کے کہ یہ رپورٹ ایسے رنگ میں لکھی گئی ہے کہ یا اسے کلی
طور پر قبول کرنا ہو گا یا کلی طور پر رد کرنا ہو گا میرے نزدیک اس کی ام نزدیک اس کی اصلاح آسانی سے ہو سکتی ہے ؟
ہے
اور
یہ رائے کہ اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی انہوں نے صرف نہرو ر! نہرو رپورٹ
متأثر ہو کر لکھ دی ہے۔
میں نے اسے خوب غور سے پڑھا ہے اور میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اس کے بعض حصوں میں
تبدیلی کر کے اور بعض کی جگہ پر بالکل اور قوانین تجویز کر کے ہم اس سکیم کو اختیار کر سکتے ہیں اور
ت سے

انوار العلوم جلدا
۲۵۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس سے کسی صورت میں بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
یہ امر صرف سائمن کمیشن سے مخصوص نہیں کہ اس کے بعض حصے بعض دوسرے حصوں سے
تعلق شدید رکھتے ہیں۔ دنیا کی ہر سکیم میں یہ بات پائی جاتی ہے اور یہ عقلمند آدمی کا کام ہے کہ جب وہ
کسی ایک حصہ میں تبدیلی کرنا چاہے تو یہ بھی دیکھ لے کہ اس کا دوسرے حصوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔
پھر اگر دوسرے حصوں میں تبدیلی کرنے سے وہ سکیم کسی مفید غرض کو پورا کرتی ہو تو اس تبدیلی کو
اختیار کرے ورنہ موازنہ کرے کہ دوسرے حصوں میں تبدیلی سے زیادہ نقصان ہوتا ہے یا اس حصہ
کو قائم رکھنے سے زیادہ نقصان ہوتا ہے جس میں تبدیلی کا اسے خیال پیدا ہوا تھا اور یہی سلوک ہمیں
سائمن کمیشن کی رپورٹ سے کرنا چاہئے۔ اور میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ خود سائمن رپورٹ کو ہی
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں زیر بحث لانا چاہئے کہ اس میں زیادہ آسانی رہے گی اور کام جلدی سے ختم
ہو جائے گا۔ ورنہ مختلف سکیمیں پیش ہونگی جن کے پیچھے وہ اخلاقی طاقت نہ ہو گی جو اس رپورٹ کے
پیچھے ہے نہ وہ اس قدر غور اور مطالعہ کا نتیجہ ہوں گی۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ لوگوں کی توجہ کو پوری طرح
جذب نہ کر سکیں گی اور نامکمل غور کے نتیجے میں ان کے کئی اچھے نکتے رد کر دیئے جائیں گے اور کئی
میری باتیں بظاہر خوشنما ہونے کی وجہ سے قبول کر لی جائیں گے۔ لیکن چونکہ اس سکیم کی سخت مخالفت
ہو چکی ہے۔ شاید ممبران راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اسے مصلحت کے خلاف سمجھیں کہ اس رپورٹ کو
سامنے رکھ کر اس میں تبدیلی کی کوشش کریں اس لئے اس صورت میں میں تو انہیں یہ مشورہ دوں گا
کہ خواہ اس رپورٹ کا ذکر وہ نہ کر سکیں لیکن اس کو خوب مطالعہ کر کے اس مجلس میں شامل ہوں
اور ہمیشہ اس کے مضامین پر نگاہ رکھیں کہ باوجود بہت سے نقائص کے یہ رپورٹ ان کے بہت کام
آئے گی۔ خصوصاً مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس رپورٹ کا یہ احسان عظیم ہے کہ اس نے
انگریزوں کو ہندوستان کے لئے فیڈرل سسٹم کے قبول کرنے کی طرف مائل کر دیا ہے حالانکہ انگلستان
اپنی قدیم روایات کے اثر کے ماتحت اس سسٹم کو آسانی سے قبول نہیں کر سکتا تھا۔
مجھے اس جگہ یہ بھی لکھ دینا چاہئے کہ باوجود بہت محنت کے کمیشن کے ممبروں نے شاید
جلدی کی وجہ سے بعض مقامات پر حسابی غلطی بھی نکالی ہے اور بعض جگہ بعض مضامین کی طرف
اشارہ کیا ہے لیکن اصل مقام پر پھر اس اشارہ کے مطابق سکیم کو پیش نہیں کر سکے لیکن اس امر
مجھے زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو اگر اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا تو
ڈرافٹ بنانے والے اس قسم کے نقائص کی خود اصلاح کرلیں گے۔
پر

انوار العلوم جلدا
باب دوم
۲۵۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ایشیائی ممالک میں نیابتی حکومت
کمیشن نے رپورٹ کے حصہ دوم کی تمہید میں اس کا ذکر کیا ہے کہ ہندوستان میں مغربی
اصول پر آئین۔ حکومت کا تجویز کرنا بالکل درست نہیں کیونکہ جو آئین کہ سینکڑوں سال کے
تجربہ کے بعد ایک مغربی ملک کے باشندوں نے تجویز کیا ہے وہ آسانی سے ایک ایسے مشرقی ملک
پر چسپاں نہیں ہو سکتا جہاں کہ ہزاروں سال تک خود مختار حکومت کا دور دورہ رہا ہے۔ گو کمیشن
نے کسی ایک جگہ اس مضمون پر تفصیلی بحث نہیں کی لیکن مختلف مقامات پر اس کی طرف اشارہ
کیا ہے۔ اور چونکہ علاوہ کمیشن کے بہت سے یورپین مصنف بھی اس کی طرف اپنی کتب میں
توجہ دلاتے رہتے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس سوال کے متعلق بھی کچھ لکھوں کیونکہ
جب تک انسان کے دل کی وہ اگر ہیں نہ کھل جائیں جن کی وجہ سے وہ کسی خاص مضمون کو سمجھنے
کے ناقابل ہو اس وقت تک خواہ وہ سمجھنے کی کوشش بھی کرے اس مضمون کو نہیں سمجھ سکتا۔
اگر کمیشن کا یہ مطلب ہے کہ انگلستان کا نظام اپنی مکمل صورت میں ہندوستان میں جاری
نہیں کیا جا سکتا تو میں اس میں کمیشن کی رائے سے بالکل متفق ہوں لیکن اس میں مشرق و مغرب
یا کسی پرانی یا نئی روایت کا ہرگز کوئی تعلق نہیں۔ کسی ملک کے تجویز کردہ آئین بھی کسی
دوسرے ملک میں خواہ وہ اس پہلے ملک سے خیالات میں انتہائی درجہ کا متحد ہی کیوں نہ ہو پوری
طرح جاری نہیں ہو سکتے۔ انگلستان کا آئین ہندوستان کے لئے ہی ناقابلِ قبول نہیں بلکہ
فرانس اور جرمنی نے بھی اسے اپنے ملک میں جاری نہیں کیا اور یونائیٹڈ سٹیٹس
(UNITED STATES) جس کے اکثر باشندے انگلستان کے رہنے والے ہیں وہ بھی اس کی
نقل کرنے سے قاصر رہا ہے بلکہ خود انگلستان کے ماتحت جو نو آبادیاں ہیں ان میں

انوار العلوم جلد
۲۵۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بھی پوری طرح انگریزی آئین جاری نہیں۔ پس یہ تو ایسی واضح بات ہے کہ اس کا خاص طور پر
ذکر کرنا یا اسے اہمیت دینا بالکل خلاف عقل ہے ۔
لیکن اگر کمیشن کی یہ مراد ہے کہ نیابتی حکومت کا طریق خواہ کسی صورت میں ہو
مشرقی حالات کے منافی ہے اور اس کے جاری کرنے میں احتیاط چاہئے تو مجھے اس سے اختلاف
ہے۔ اگر آج سے چند سو سال پہلے یہ بات کہی جاتی تو اور بات تھی لیکن آج جب کہ سب دنیا
میں آئینی حکومت کا دور دورہ ہے اور ایران اور افغانستان بھی جو تعلیم کے لحاظ سے بھی اور
مغربی ممالک سے تعلقات کے لحاظ سے بھی ہندوستان سے بہت پیچھے ہیں اس طریق کو جاری کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں اور ایران اور ترکی تو ایک حد تک اس میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں اور جاپان
بھی اس میں بہت کچھ ترقی کر چکا ہے یہ کہنا کہ ہندوستان جو دنیا کی اس نئی تحریک کا بہت حد تک مطالعہ
کر چکا ہے اور تھوڑا بہت ڑا بہت تجربہ بھی رکھتا ہے اس کے لائق نہیں بالکل درست درست نہیں ہو سکتا۔
دنیا کی تاریخ بھی اس رائے کے مخالف ہے۔ انگلستان نے بے شک صدیوں میں
نیابتی حکومت کا سبق سیکھا ہے لیکن فرانس اور جرمنی نے اس طریق کو یکدم ہی اختیار کر لیا
تھا۔ یہی حال پولینڈ اور آسٹریا کا ہے۔ ان کی حکومتوں کے تغیر پر سینکڑوں نہیں بلکہ چند ہی سال
لگے ہیں۔ اور اصل بات یہ ہے کہ نمونہ تیار کرنے میں دیر لگتی ہے لیکن نمونہ کی نقل میں اس
قدر دیر نہیں لگتی۔ سٹیم انجن کی دریافت پر جس قدر دیر لگی تھی اتنی دیر اس کا دوسرا نمونہ
بنانے میں نہیں لگی اور نہ ہر ملک کی ضرورتوں کے مطابق انجنوں کے نئے نمونوں کے بنانے
میں دیر لگی پس یہ استدلال کمیشن کے ممبروں یا دوسرے یوروپین مصنفوں کا درست نہیں۔
اب زمانہ بدل چکا ہے خواہ مزاج مختلف ہوں حالات مختلف ہوں لیکن وہ ام وہ اصولی اتحاد جو و جو سب
دنیا کے لوگوں میں پیدا ہو رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان بے شک انگلستان
آئین کی لفظ بہ لفظ نقل نہیں کر سکتا بالکل اسی طرح جس طرح انگلستان کے ہمسایہ ملک
فرانس اور جرمن اس کی نقل نہیں کر سکتے لیکن اپنی ضرورتوں کے مطابق وہ ایک نیا ڈھانچہ
ضرور تیار کر سکتا ہے ہے اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہے۔ گو ابتداء : ہے۔ گو ابتداء میں مشکلات ہونگی لیکن کونسا
تجربہ بغیر خطرات کے قبول کرنے کے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم خطرات کو کم کرنے کی
کوشش کریں لیکن خطرات کی وجہ سے ترقی کی طرف قدم نہ اٹھانا ہمیں خطرات سے تو شاید نہ
بچاوے لیکن ترقی سے ضرور محروم کر دے گا۔
کے آ

انوار العلوم جلد
باب سوم
۲۵۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کیا ہندوستان آزادی کا مستحق ہے؟
اگر ہے تو کس حد تک؟
پیشتر اس کے کہ ہم ہندوستان کے آئندہ نظام حکومت پر بحث کریں ہمیں اصولی طور پر
یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا ہندوستان اخلاقا یا سیاستاً آزادی کا مستحق ہے اور اگر ہے تو کس حد تک؟
کیونکہ بغیر اس کے کہ ہمارے خیالات اس سوال کے متعلق ایک اصل پر قائم ہوں ہماری
بحثیں بالکل فضول اور لغو ہونگی اور سوائے اس کے کہ ہم اور زیادہ پیچیدگیوں میں پڑ جائیں
ہمارے مباحثات کا کچھ فائدہ نہ ہو گا۔
پس سائمن رپورٹ یا کسی اور رپورٹ پر غور کرنے سے پہلے یا انگریزوں اور ہندوستانی
نمائندوں کے تفصیلی تبادلہ خیالات سے پہلے اس سوال کا حل کر لینا ضروری ہے۔ جب اس
سوال کا حل ہو جائے گا تو اگلی بحثیں آسانی سے طے ہو سکیں گی ورنہ جو شخص یہ خیال کرتا ہے
کہ ہندوستان کو آزادی کا حق ہی حاصل نہیں وہ کس طرح اس بحث کے طے کرنے میں محمد ہو
سکتا ہے کہ کس حد تک ہندوستان کو اختیارات دیئے جائیں؟ اور جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ
ہندوستان کو فورا آزاد کر دیا جائے وہ کب اس بحث میں مدد دے سکتا ہے کہ آئندہ سکیم میں
کن کن حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہے؟ آزادی ہند کے سوال کو ان دو نقطہ نگاہ سے دیکھنے
والے افراد بھی کسی سمجھوتہ کی طرف آہی نہیں سکتے۔ اور اگر وہ ایک دوسرے کی دھمکیوں یا
اصرار یا لوگوں کے مجبور کرنے سے کسی سمجھوتہ پر پہنچیں بھی تو یقینا وہ سمجھو تہ کسی اصل پر مبنی
نہ ہو گا بلکہ اس کے مختلف حصے ایک دوسرے کے مخالف ہوں گے۔ اور ایک حصہ بجائے

آج 10 میں سے 10 باقی