ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2
انوار العلوم جلد
۲۵۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دوسرے حصے سے پیوست ہونے کے اُس جبریا مصلحت سے مطابقت رکھے گا جس کے اثر کے
نیچے اس کا تصفیہ ہوا تھا اور ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ ایسی سکیم ملک کے لئے کس قدر
خطرناک ہوگی ؟
پس میرے نزدیک بہتر ہوگا کہ اصل مضمون کے متعلق کچھ لکھنے سے پہلے اسے
قریب الفہم بنانے کے لئے اس سوال کو اپنے علم کے مطابق حل کرنے کی کوشش کروں کہ کیا
ہندوستان آزادی کا مستحق ہے اور اگر ہے تو کس حد تک ؟ اور اس غرض کے لئے پہلے میں اس
سوال کے پہلے حصہ کو لیتا ہوں۔
کیا ہندوستان آزادی کا مستحق ہے اس سوال کا جواب کئی طرح سے دیا جا سکتا ہے۔ مذہبی طور پر اخلاقی طور پر اور سیاسی طور پر۔
مذہبی سوال سب سے مقدم ہے لیکن چونکہ انگلستان اور ہندوستان اور خود ہندوستان کی مختلف
اقوام کا مذہب ایک نہیں اس لئے مذہب کی رو سے بحث اس سوال کے حل کرنے میں مدد نہیں
دے سکتی۔ پس میں اسے چھوڑ کر اخلاقی پہلو کو لیتا ہوں۔
۲۰۔ اگست ۱۹۱۷ء کو مسٹر مانٹیگو (MR۔ MONTAGUE) نے ہاؤس آف کامنز میں جو
تقریر کی۔ اس میں ہندوستان کے آئندہ نظام حکومت کے متعلق ایک یہ فقرہ بھی تھا کہ :۔
حضور ملک معظم کی حکومت کی پالیسی جس کے ساتھ حکومت ہند کو بھی پورے طور
پر اتفاق ہے یہ ہے کہ انتظام مملکت کے ہر شعبہ میں ہندوستانیوں کو بتدریج بڑھنے والا
حصہ دیا جائے اور آہستہ آہستہ آزاد محکمے قائم کر دیئے جائیں تاکہ ترقی کرتے کرتے
ہندوستان میں برطانوی تاج کے ماتحت ایک آزاد نیابتی حکومت قائم ہو جائے۔“
اس کے بعد گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ ۱۹۱۹ء کی تمہید میں اس فقرہ کو لفظ بلفظ نقل کر
کے برطانوی پارلیمینٹ بھی اس میں ظاہر کردہ خیالات سے اپنا اتفاق ظاہر کر چکی ہے۔
یہ بیان کرنا بے محل نہ ہو گا کہ مسٹر مانٹیگو (MR۔ MONTAGUE) کا اعلان ان کا اپنا
ذاتی اعلان نہ تھا بلکہ برطانوی وزارت کا تسلیم شدہ اعلان تھا اور سائمن رپورٹ سے تو یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ اس اعلان میں (RESPONSIBLE GOVERNMENT) کے الفاظ
لارڈ کرزن (LORD CURZON) کے قلم سے لکھے ہوئے اب تک موجود ہیں۔
پس اس اعلان سے حکومت ہند کے علاوہ جس کی رضا مندی صاف لفظوں میں ظاہر ہے
انوار العلوم جلد)
۲۵۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
برطانوی وزارت بھی اپنا اتفاق ظاہر کر چکی ہے۔ حکومت ہند وزارت برطانیہ اور پارلیمنٹ
کے بعد بادشاہ کی شخصیت ہی رہ جاتی تھی کہ جن کی تصدیق صاف لفظوں میں اس اعلان کے
متعلق نہ تھی۔ لیکن ۱۵ مارچ ۱۹۲۱ء کو حضور ملک معظم کی طرف سے گورنر جنرل ہندوستان
کے نام جو ہدایت نامہ جاری کیا گیا اس میں صاف لفظوں میں اس اعلان کی طرف اشارہ کر کے نہ
صرف اس کی تصدیق کی گئی ہے بلکہ اسے پسندیدگی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ ملک معظم تحریر
فرماتے ہیں۔
دسویں۔ اوپر کے تمام امور کے لئے ہماری خواہش اور مرضی ہے کہ ہماری
پارلیمنٹ نے جو اصول ہندوستان میں ایسی نیابتی حکومت کے قیام کے لئے جو ہماری
مملکت کا جزو رہے تجویز کئے ہیں۔ ان پر اس طرح عمل کیا جائے کہ آخر کار اس کے
نتیجہ میں برطانوی ہندوستان ہماری ڈومینینز (DOMINIONS) میں اس مقام کو
حاصل کر سکے جس کا وہ حقدار ہے۔“
ان اعلانات سے ثابت ہوتا ہے کہ بادشاہ معظم، پارلیمنٹ، وزارت برطانیہ اور
حکومتِ ہند سب کے سب اس امر کا اعلان کر چکے ہیں کہ ہندوستان میں ان کی حکومت کا طریق
آئندہ ایسا ہوگا کہ جس کے نتیجہ میں ہندوستان کے مختلف حصص سلف گورنمنٹ
(SELF GOVERNMENT) حاصل کر لیں گے اور ہندوستان بحیثیت مجموعی نیابتی حکومت
حاصل کر لے گا۔ یہ ایک وعدہ ہے جس سے انگلستان اخلاقاً کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹ
سکتا۔ اور اگر وہ " تدریجی " یا ایسے ہی الفاظ کی پناہ لے کر اس وعدہ س وعدہ کے پورا کرنے میں دیر
کرے تو بھی گو وہ قانوناً زیر الزام نہ ہو لیکن اخلاقاً وہ بہت بڑی ذمہ داری کے نیچے آجائے گا
اور اس چیز کو جو آخر میں حکومتوں کے نشان کے طور پر اکیلی باقی رہ جاتی ہے یعنی ” نیک نامی "
ناقابل تلافی طور پر نقصان پہنچا دے گا۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس اعلان میں درجہ نو آبادیات کا کوئی ذکر نہیں ہے بلکہ
نیابتی حکومت کا ہے اور ان دونو اصطلاحوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ گو اس فرق کی طرف توجہ
دلانے والے بعض ایسے انگریز ہیں جن کو میں اپنا دوست سمجھتا ہوں لیکن میں اس میں ان سے
اختلاف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اعلان مذکور کے تین جملے قابل غور ہیں۔
اول۔ ”ہندوستانیوں کی بڑھنے والی شمولیت تمام محکمہ جات میں" اس جملہ میں
XXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلدا
۲۵۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بڑھنے والی " کا لفظ کوئی حد نہیں رکھتا سوائے اس حد کے جو طبعی ہے یعنی جب کہ تعداد پوری
ہو جائے۔ پس اس لفظ کے استعمال کرنے کے سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں ہو سکتے کہ
ہندوستانیوں کو سب قسم کی ملازمتوں میں متواتر بڑھنے والا حصہ دیا جائے گا یہاں تک کہ سب
ملازمتیں ہندوستانیوں کے ہاتھ میں آجائیں گی۔ جس کے معنی دوسرے لفظوں میں یہ ہیں کہ
ایگزیکٹو (EXECUTIVE) پورے طور پر ہندوستانیوں کے ہاتھ میں آجائیں گی۔
دو سرا قابل توجه جملہ ”خود مختار محکموں کے تدریجی نشو و نما کا ہے۔ اس میں ” خود مختار
مراد یقیناً میونسپل کمیٹیاں، ڈسٹر کٹس بورڈز اور صوبہ جاتی حکومتیں ہیں۔
محکموں"
ڈسٹرکٹ بورڈ اور میونسپل کمیٹیاں بھی خود مختار محکمے نہیں کہلا سکتے جب تک کہ صوبہ جاتی
حکومتیں ان پر حاکم نہ ہوں اور وہ خود مختار نہ ہوں کیونکہ لوکل بورڈ بالا حکومت سے آزاد ہو
کر کام نہیں کر سکتا۔ اور کوئی میونسپل اور ڈسٹرکٹ بورڈ خود مختارانہ حکومت کرنے والا نہیں
کہلا سکتا جب تک کہ جس حکومت سے اسے احکام ملتے ہوں اس کا قیام اس کے ووٹروں کی
مرضی کے مطابق نہ ہو۔ پس میونسپل اور ڈسٹرکٹ بورڈوں کا خود مختار ہونا صوبہ جاتی حکومت
کے خود مختار ہونے پر منحصر ہے۔ اور اس فقرہ میں یقینا انہی تین حصص حکومت کا ذکر ہے۔ پس
دوسرے لفظوں میں اس جملہ میں صوبہ جات کی آزادی کا وعدہ ہے۔
تیسرا قابل توجہ جملہ وہ ہے جس میں اوپر کی پالیسی کا آخری نتیجہ بیان کیا گیا ہے یعنی ” اس
امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ آخر برطانوی ہند میں ایک ایسی خود مختار حکومت بتدریج قائم ہو
جائے جو برطانوی شہنشاہی کا جزو ہو ۔ “
اس جملہ میں بتایا گیا ہے کہ اوپر کی دونوں تجویزوں کی غرض یہ ہے کہ برطانوی ہند میں
نیابتی حکومت تو قائم ہو جائے لیکن وہ برطانوی شہنشاہیت کا حصہ رہے باہر نہ نکل جائے۔ اس
جملہ کے صاف لفظوں میں معنی یہ ہیں کہ پارلیمنٹ نے اس آخری حد تک ہندوستان کو خود مختار
حکومت دینے کا وعدہ کیا تھا کہ اگر اس سے زیادہ حق دیا جائے تو ہندوستان برطانوی ایمپائر
(EMPIRE) کا حصہ رہ ہی نہیں سکتا۔ اور یہی چیز ہے جس کا دوسرا نام ”ڈومینین سٹیٹس"
(DOMINION STATUS) ہے۔ ڈومینین سٹیٹس اور کامل آزادی میں صرف ایک قدم کا
فرق ہے وہ قدم اگر کوئی ڈومینین اٹھائے تو وہ برطانوی ایمپائر کا حصہ نہیں رہتی۔ اور چونکہ
اس حد تک پہنچی ہوئی خود مختار حکومت کا ہندوستان سے وعدہ کیا گیا ہے اس لئے یہ کہنا کہ اس
انوار العلوم جلدا
سے ڈومینین سٹیٹس مراد نہیں درست نہیں۔
۲۵۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس وعدہ سے صاف ظاہر ہے کہ ایگزیکٹو بھی ہندوستانیوں کو دے دی جائے گی اور
صوبہ جات کو بھی پوری آزادی دے دی جائے گی۔ اور اس طرح آزادی دیتے دیتے
مرکزی حکومت ہند کو بھی اس آزادی کے مقام پر پہنچا دیا جائے گا کہ تاج برطانیہ سے علیحدگی
کے حق کے علاوہ سب اختیارات اسے حاصل ہونگے۔
لیکن اگر ہم اس تفصیل میں نہ بھی پڑیں تو بھی خود مختار حکومت کے معنی
ڈومینین سٹیٹس کے ہی ہیں۔ اور اصول آئین کے علماء اس کے یہی معنی کرتے چلے آئے ہیں۔
چنانچہ مثال کے طور پر میں Doctor C۔F۔Strong۔ M۔A۔ P۔H۔D کی کتاب
Modern Political Constitutions کا ایک حوالہ نقل کرتا ہوں۔ وہ لکھتے ہیں۔
ایک خود مختار نو آبادی وہ ہے جسے نیابتی حکومت حاصل ہو اور جسے نیابتی حکومت
کہتے ہیں وہ عملی سیاست میں صرف اس امر کا نام ہے کہ ان نو آبادیوں میں وزارت
کو ملکی نمائندوں کے تابع کر دیا جائے جہاں کہ اس سے پہلے وہ برطانوی حکومت کے
تابع ہوا کرتی تھی کیونکہ نیابتی حکومت کے صرف یہ معنی نہیں کہ وہ نو آبادی جسے اس
قسم کی حکومت حاصل ہو اپنے لئے اپنے فائدے کے مطابق قانون وضع کرنے میں
آزاد ہے بلکہ یہ بھی کہ اس کی وزارت آئندہ پوری طرح اور براہ راست ملک کے
منتخب نمائندوں کے ماتحت ہو گی۔ 1
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اصول آئینی کے ماہرین کے نزدیک رسپانسیبل
(RESPONSIBLE) گورنمنٹ کے صرف یہ معنی نہیں کہ کسی ملک کو اپنے معاملات کے
متعلق قانون سازی کا اختیار کلی طور پر مل جائے بلکہ یہ بھی کہ ایگزیکٹو پوری طرح اور براہ
راست ملک کے منتخب نمائندوں کے ماتحت ہو اور کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ کسی ڈومینین کو اس
سے زیادہ اختیار حاصل ہے۔
دوسرا حوالہ میں مسٹروڈرو ولسن سابق پریذیڈنٹ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کا پیش کرتا
ہوں۔ جو سلف گورنمنٹ کے متعلق ہے۔ وہ اپنی کتاب
میں لکھتے ہیں:۔ Constitutional Government inthe United States۔
نیابتی حکومت آئینی طریق حکومت کی آخری منزل ہے ۔ "
انوار العلوم جلد
۲۶۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اور جب کہ انگلستان ہندوستان کو سلف گورنمنٹ دینے کا وعدہ کر چکا ہے جو کہ
آئینی ارتقاء کی آخری منزل ہے تو پھر ڈو مینٹین سٹیٹس کی وہ کونسی بات رہ گئی جو اسے اس وعدہ
کے مطابق نہیں مل سکتی۔
اوپر کے حوالہ جات سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ انگلستان صاف طور پر
ہندوستان کو رسپانسیبل گورنمنٹ یا ڈومینین سٹیٹس دینے کا وعدہ کر چکا ہے اور اب اپنے
اعلان سے پیچھے ہٹنا اس کے لئے اخلاقاً بالکل ناجائز ہے اور اسے اس قسم کا مشورہ دینے والے
لوگ اس کی عزت کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔
اب میں دو سرے سوال کو لیتا ہوں کہ کیا ہندوستان سیاسی طور پر آزادی کا مستحق ہے؟
میرے نزدیک اس سوال کا جواب بھی اثبات میں ہے۔ سیاسی استحقاق دو طرح حاصل
ہوتے ہیں۔ یا خدمت سے یا قابلیت ہے۔ ہندوستان نے جنگ عظیم کے موقع پر انسانی آزادی
کے قیام کے لئے ایک بے نظیر قربانی کر کے اپنے اس حق کو ثابت کر دیا ہے۔ جنگ کے دوران
میں برطانیہ کے وزراء بار بار ہندوستانیوں سے اپیل کرتے تھے کہ ڈول متحدہ دنیا کی آزادی کو
برباد کرنا چاہتی ہیں اور انہیں اس بڑے ارادہ سے روکنے کے لئے ہندوستان کو انگلستان کی مدد
کے لئے کھڑا ہو جانا چاہئے۔ ہر اک شخص جانتا ہے کہ ہندوستان نے اس آواز کا جواب کس
شاندار طور پر دیا۔ دس بارہ لاکھ آدمی کا مہیا کر دینا معمولی بات نہیں خصوصاً جب کہ ہندوستان
کو اس جنگ سے کوئی ذاتی سرور کار نہ تھا۔ ایک محکوم قوم کو انتخاب کے لئے کوئی وسیع میدان
حاصل نہیں ہوتا وہ ایک محکومی اور دوسری مملو کی میں چنداں فرق نہیں کرتی پس عام ہندوستانی
اس امر کے سمجھنے کی قابلیت نہیں رکھتا تھا کہ انگریزی غلبہ اور جرمن غلبہ میں کچھ فرق ہے اس
کے لئے یہ دونوں باتیں برابر تھیں۔ مگر پھر بھی پرانے تعلقات کو گو وہ محکومی کے تعلقات تھے
اس نے محبت کی نگاہ سے دیکھا اور ان کے توڑنے کو پسند نہ کیا اور اپنا سب کچھ حکومت کے
قدموں پر لا کر شار کر دیا۔ اس قربانی کو آج کی اطمینان کی حالت کے اثر کے نیچے نہ دیکھو ان
حالات کو سامنے لا کر دیکھو جب ہر وقت ڈوور سے کی بندرگاہ کی طرف انگلستان کی نگاہ لگی رہتی
تھی اور جب انگلستان کی بہادر عورتیں ہر رات اس خوف میں سوتی تھیں کہ یہ رات ان
محبانِ وطن کے لئے جو فرانس کے میدان میں اپنے وطن کی حفاظت کے لئے بے حفاظت کھلے
میدان میں پڑے ہیں کیا پیغام لاتی ہے؟ جب ہر صبح شادی شدہ عورتیں دھڑکتے ہوئے دلوں
انوار العلوم جلدا
۲۶۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے ساتھ اٹھتی تھیں اور پہلا خیال ان کے دلوں میں یہ ہوتا تھا کہ کیا اب بھی وہ سہاگ کی
حالت میں ہیں یا بیوہ ہو چکی ہیں۔ جب حیران و ششدر بچے اپنی ماؤں کا منہ تکا کرتے تھے کہ
کس مصیبت نے ان کے چہروں کو زرد اور ان کی آنکھوں کو بے کیف کر رکھا ہے اور حیران
ہوتے تھے کہ ان کے والد کو کیا ہو گیا ہے کہ واپس ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ جب مائیں اپنے
بچوں ں کو حسرت و اندوہ سے تھپکی دیا کرتی تھیں جنہوں انے نے کبھی اپنے باپ کا منہ نہ دیکھا د۔ تھا اور نہ
آئندہ دیکھنے کی امید تھی۔ جب ارباب حل و عقد جمع ہوتے تھے تو ان کا پہلا سوال یہ ہوتا تھا کہ
اب آئندہ کیا ہونے والا ہے ؟ جب انگلستان کی آزاد روح جس نے سات سو سال کی متواتر
جد وجہد کے بعد حقیقی آزادی حاصل کی تھی اپنی سب سے عزیز چیز کو ہاتھوں سے جاتا ہوا دیکھتی
تھی۔ ہاں جس وقت ایک مسکراہٹ خدمت اور ایک کلمۂ تعریف وفاداری کہلاتا تھا۔ اس
ماحول کو اپنے ذہن میں دوبارہ پیدا کر کے ان خطرات کو سامنے لاکر ان امیدوں کو جگا کر ان
بے کیوں کی یاد کو تازہ کر کے پھر سوچو کہ محکوم ہندوستان جس پر اس جنگ کا کوئی بھی اثر نہیں
تھا اس نے کسی بہادری اور کس دلیری سے اس نازک موقع پر انگلستان کی مدد کی۔ جانے دو
احمد یہ جماعت کو کہ وہ خوشامد پسند اور فطرتی وفادار مشہور ہے۔ گاندھی ہی کو دیکھو کہ وہ
پیدائشی عدم تعاون کرنے والا شخص بھی اس وقت انگلستان کے لئے ریکروٹ مہیا کرنے کی
خدمت میں لگا ہوا تھا اور ہندوستان کی جنگی قومیں اپنے جگر گوشے نکال نکال کر انگلستان کی
آزادی کے قیام کے لئے دے رہی تھیں۔ اب جب کہ وہ خطرہ گزر گیا ہے بعض انگریز کہتے
ہیں کہ یہ سب کچھ ہندوستانیوں نے روپیہ کے لئے کیا۔ لیکن کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا انگریز فاقے
کر کے لڑا کرتے تھے اور حکومت کا کوئی خرچ نہیں کرایا کرتے تھے ؟ جو لڑے گا وہ کچھ خرچ بھی
کرائے گا۔ باقی جان روپیہ سے نہیں خریدی جاتی۔ ہاں چند اپنی زندگی سے مایوس ہو کر روپیہ
کی خاطر جان دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے لیکن ملکوں کے ملک کبھی روپیہ کے لئے اپنی جان
بیچنے کو تیار نہیں ہوا کرتے۔ اور اگر تنخواہ لالچ کو ظاہر کرتی ہے تو اختلافی ہوں یا اتحادی ان
کے سب آدمی لالچ ہی سے کام کیا کرتے تھے۔
ہندوستان نے کس جوش سے اس موقع پر انگلستان کا ساتھ دیا۔ اس کا جواب میں اپنے
دوست سر مائیکل اوڈوائر (SIR MICHAEL OʻDWYER) کے الفاظ میں دیتا ہوں۔ جو
اُس وقت پنجاب کے جو در حقیقت ہندوستان کا ایک ہی جنگی صوبہ ہے لفٹیننٹ گورنر تھے۔
انوار العلوم جلد
۲۶۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وہ شاندار جواب : واب جو پنجاب نے برطانوی ایمپائر کی آواز کا دیا اور بھی زیادہ
شاندار نظر آتا ہے جب ہم اس امر کو دیکھتے ہیں کہ پچھلی جنگوں کے مواقع پر عموماً اور
دوسری افغانی جنگ کے موقع پر خصوصاً یہ ثابت ہو گیا تھا کہ جنگ کے موقع پر کسی
بڑی تعداد میں ریکروٹ بھرتی کرنا خواہ ہندوستان کی سرحد پر ہی جنگ کیوں نہ ہو بہت
مشکل ہوتا ہے۔"
"
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پنجاب کی نصف سے زیادہ آبادی مسلمان ہے
اور جن لوگوں کو دیہاتی مسلمانوں کا صرف سطحی علم تھا وہ خیال کرتے تھے کہ ایسی
جنگ کے لئے جو ترکوں کے خلاف تھی اور جو مصر، فلسطین اور عراق جیسے اسلامی
ممالک میں جہاں کہ اسلامی مقدس مقامات ہیں لڑی جا رہی تھی مسلمان بھرتی نہیں
ہوں گے۔ لیکن یہ سب مایوسانہ خیالات باطل ثابت ہوئے۔ جنگ کی ابتداء
میں صرف ایک لاکھ پنجابی سپاہی تھا لیکن جنگ کے خاتمہ تک پانچ لاکھ آدمی فوجی
خدمت کر چکا تھا۔ دورانِ جنگ میں اندازا تین لاکھ ساٹھ ہزار سپاہی بھرتی ہوا تھا۔
جو کہ کل ہندوستان کی بھرتی کے نصف سے بھی زائد تھا اور ان میں سے نصف پنجاب
کے مسلمان تھے جو اس علم کے ساتھ بھرتی ہو رہے تھے کہ وہ ترکوں کے خلاف جنگ
کرنے جا رہے ہیں اور جن میں سے شاذو نادر کے سوا باقی سب باوجود سخت کوشش
کے جو انہیں غدار بنانے کے لئے کی گئی حکومت کے وفادار رہے۔ "
آگے صفحہ ۲۱۹ پر وہ پنجابیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :۔
انہوں نے شروع جنگ سے ہی بغیر کسی جبر کے دلی شوق سے ہماری آواز پر
شاندار طریق سے لبیک کہا۔ "
یہ اس شخص کی گواہی ہے جس نے میرے نزدیک انگلستان کے بچانے میں غالبا لارڈ
کے بعد سب )LOYD GEORGE( اور مسٹر لائڈ جارج )LORD KITCHENER( کچر
سے زیادہ کام کیا تھا اور جس کی خدمات کا میرے نزدیک سوداں حصہ بھی اعتراف نہیں ہوا اور
یہ اس ملک کی قربانی ہے جسے اس جنگ سے کسی حقیقی نقصان کا خطرہ نہ تھا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ خدمات پنجاب کی ہیں لیکن ہم ہم پنجابی اپنے آپ کو باقی ہندو آپ کو باقی ہندوستان سے جدا
نہیں سمجھتے۔ ہمارا صوبہ جنگی اقوام کا وطن ہے اس لئے اس نے لڑنے والی فوج دی۔ دوسرے
انوار العلوم جلد
۲۶۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
صوبوں کی آبادی کے اخلاق اور ہیں انہوں نے مزدور اور روپیہ دیا ہر ایک سے جو کچھ ہو سکا
اس نے دیا اور دل کھول کر دیا ۔
لیکن یہ بھی درست نہیں کہ باقی ملک نے لڑنے والے فوجی نہیں دیئے۔ سر او ڈوائر
تحریر کرتے ہیں کہ :۔ )SIR) O'DWYER(
گورنمنٹ آف انڈیا نے خود اس طرف توجہ نہیں کی چنانچہ جب
اپریل ۱۹۱۸ء میں حضور ملک معظم نے اپیل کی تو اس پر ما پر سب صوبہ جات میں بیداری
پیدا ہوئی اور جنگ کے آخری چھ ماہ میں باقی ہندوستان نے ایک لاکھ تراسی ہزار
فوجی ریکروٹ دیئے " ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگ کے بعد ملک میں بے چینی پیدا ہوئی لیکن اس کا سبب یہ
تھا کہ ہندوستان کے احساسات کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ لڑکی جس کے فتح کرنے میں
مسلمانوں کا بہت سا دخل تھا اس کے ساتھ مسلمانوں کے احساسات کو کچلتے ہوئے سب سے بڑا
سلوک کیا گیا اور بعض انگریز ہندوستان کی خدمات کو یہ کہہ کر حقیر ثابت کرنے لگے کہ یہ سب
کچھ روپیہ کی خاطر کیا گیا تھا۔
غرض اس جنگ کے موقع پر جسے جنگ آزادی کہا جاتا ہے ہندوستان نے اپنی خدمات کے
ذریعہ سے اپنے آپ کو مہذب دنیا میں برابری کے ساتھ شریک ہونے کا اہل ثابت کر دیا اور
اس لحاظ سے وہ آزادی کا مستحق ہے۔ سوال کے پہلے حصہ کو حل کرنے کے بعد اب میں اس کا
دوسرا پہلو لیتا ہوں۔
جہاں تک میں نے
کیا ہندوستان قابلیت کے لحاظ سے آزادی کا مستحق ہے؟ اس سوال پر غور کیا
ہے میری سمجھ میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ کوئی ملک بھی ایسا ممکن ہے جو آزادی کا مستحق نہ
ہو ۔ اگر کسی ملک کی تعلیم کم ہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ جیسا وہ ملک ہے ویسے ہی اس کے حاکم ہوں
گے۔ یہ سوال تبھی درست تسلیم کیا جا سکتا ہے جب کہ بقائے انسب کے اصول کو پورے طور پر
صحیح تسلیم کر لیا جائے لیکن جمہوریت کا اصول تو بقائے انسب کے اصول کے بالکل بر خلاف ہے
جسے اگر تسلیم کر لیا جائے تو پھر سوائے چند پروفیسروں اور فلاسفروں کے کسی کو بھی ملک کی
حکومت میں دخل نہیں حاصل ہونا چاہئے۔
انوار العلوم جلدا
۲۶۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
علاوہ ازیں قابلیت خود ایک مبہم لفظ ہے۔ اس کے معنی نہ کتابی علم کے ہیں اور نہ مختلف
زبانیں جاننے کے۔ ایک شخص یا ایک قوم با وجود بالکل ان پڑھ ہونے کے حکومت کے قابل ہو
سکتی ہے۔ چنانچہ لارڈ برائس جو آئین اساسی کے سب سے بڑے ماہر گزرے ہیں لکھتے ہیں کہ :۔ ہیں لکھنے
اس کی مثالیں مل سکتی ہیں کہ عوام الناس نے بعض ملکوں میں اسی طرح
اپنے رائے دہندگی کے حق کو خوبی سے ادا کیا ہے جس طرح کہ ان لوگوں نے جو تعلیم
یافتہ کہلاتے ہیں ۔ " کہ که
نیز تاریخ سے اس کی مثالیں ملتی ہیں کہ ایسے ممالک جن میں تعلیم کم تھی ان میں اپنے
ملک کے مناسب حال رسپانسیبل گورنمنٹ جاری تھی ۔ پس محض اس وجہ سے کہ ہندوستان
کے لوگ اس قدر تعلیم یافتہ نہیں ہیں جس قدر کہ اس زمانہ میں یورپ کے لوگ ہیں ہندوستان
کو آزادی کے قابل نہ سمجھنا درست نہیں ہے۔ ہندوستانی گو دوسرے ملکوں کے لوگوں پر
حکومت کرنے کے قابل نہ ہوں لیکن وہ اپنے ملک پر حکومت کرنے کے ضرور قابل ہیں۔ اور
حق تو یہ ہے کہ اگر ان عارضی حالات کو نظر انداز کر دیا جائے جن کے ماتحت ایک قوم دوسری
قوم کے ملک پر قبضہ کرنے کے لئے مجبور ہو جاتی ہے تو حقیقت یہی ہے کہ دنیا میں کوئی ایسی قوم
نہ پیدا ہوتی ہے اور نہ جب تک سب اقوام انسانیت کے دائرے کے اندر محدود رہتی ہیں پیدا
ہو سکتی ہے کہ جو دوسری اقوام پر ان کی مرضی کے خلاف حکومت کرنے کے قابل ہو۔
حقیقت یہ ہے کہ اصول سیاست کے مطابق قابلیت صرف حکومت کرنے کی خواہش کا
نام ہے۔ یہی سب سے اہم امر ہے جسے ہمیں مد نظر رکھنا چاہئے اور جب کسی ملک میں یہ خواہش
زور کے ساتھ پیدا ہو جائے تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اس قوم کو آزادی دے دینی چاہئے۔
کیونکہ تعلیم سے بھی زیادہ یہ خواہش اہمیت رک رکھتی ہے۔ لارڈ برائس کی یہ تحریر صدار صداقت سے پُر
ہے کہ :۔
” یہ بات جو کہی جاتی ہے بالکل بچی ہے کہ علم اور تجربہ اور نیز ذہانت کسی قوم
کو آزاد حکومت کا مستحق بنانے کے لئے نہایت ضروری امور ہیں۔ لیکن تجربہ نہ
ہونے سے بھی زیادہ خطرناک نقص جو اس مقصد کے حصول کی راہ میں ہوتا ہے وہ
افراد قوم میں آزادی کی خواہش کا موجود نہ ہونا ہے۔“
یہ بالکل سچ ہے کہ سلف گورنمنٹ (SELF GOVERNMENT) بغیر عوام الناس میں
A
انوار العلوم جلدا
۲۶۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
خواہش آزادی کے نہیں حاصل ہو سکتی۔ اور یہ امر بھی ویسا ہی صحیح ہے کہ جب یہ خواہش کسی
ملک کے باشندوں میں پیدا ہو جائے تو ان کو آزادی سے محروم رکھنا آگ سے کھیلنے کے مترادف
ہے۔
ہندوستان کے گزشتہ واقعات ۔ اسے یہ امر روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ ہندوستان میں
اب یہ عام خواہش ہے کہ اسے آزادی حاصل ہو جائے۔ یہ تغیر اس قدر جلد ہوا ہے کہ انسان
حیران رہ جاتا ہے۔ آج سے بارہ تیرہ سال پہلے میں تجربہ کی بناء پر کہا کرتا تھا کہ یہ خواہش صرف
چند ا تعلیم یافتہ لوگوں میں ہے اور باقی لوگ اس سے نا آشنا ہیں۔ آج میں اپنے تجربہ کی بناء پر کہتا
ہوں کہ اب یہ خواہش عوام الناس میں بھی پیدا ہو گئی ہے۔ بوجہ ایک مذہبی راہنما ہونے کے
مجھے کثرت سے گاؤں کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ان گوشوں میں جہاں
تعلیم کا نام و نشان نہیں زمیندار شوق سے اس دن کے آنے کے متعلق گفتگو کر رہا ہوتا ہے کہ
ہندوستان کو کب آزادی ملے گی؟
میں اس سوال کو بالکل ان پڑھ زمینداروں کے منہ سے سن کر محو حیرت ہو جاتا ہوں کہ
کیا انگریز اب ہمارے ملک کو کچھ دیں گے بھی یا نہیں ؟ اس سوال کا کروڑوں انسانوں کے
دلوں میں اس قدر جلد پیدا ہو جانے کا احتمال آج سے بارہ سال پہلے نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ اس کا بڑا باعث جنگ عظیم ہے۔ ان دنوں میں برطانیہ نے ہندوستان کی
ہمدردی حاصل کرنے کے لئے بڑی کثرت سے ملک میں اپنی مظلومیت اور جرمنوں کے ہاتھوں
مختلف ممالک کی آزادی کے تباہ ہو جانے کا پروپیگنڈا کیا تھا۔ اس پروپیگنڈا نے بعض ایسے
اصول سے ہندوستانیوں کو واقف کر دیا جنہیں خود اُن کے لیڈر ان کے کانوں میں نہیں ڈال سکے
تھے۔ بے شک یہ امر ایک بہت بڑا دخل اس تغیر میں رکھتا ہے لیکن کونسا تغیر دنیا کا بلاوجہ ہوا
کرتا ہے۔ ایک وجہ اس تغیر کی یہ بھی ہے کہ ہندوستانیوں کو کانگریس نے ان کے بعض حقوق
کے تلف ہونے کی طرف توجہ دلائی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت برطانیہ کے بدلنے سے
ان کے وہ حقوق انہیں مل جائیں گے اور ان کے بوجھ کم ہو جائیں گے۔
زمینداروں کی حالت پنجاب میں پچھلے چار سال سے بہت خراب ہے۔ فصلوں کی متواتر
تباہی اور اس سال غلہ کا نرخ گر جانے کے سبب سے زمینداروں کی کمر بالکل ٹوٹ گئی ہے۔
انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت کے تغیر سے ان کی یہ مشکلات دور ہو جائیں گی اور اس کی
انوار العلوم جلدا
۲۶۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وجہ سے وہ حکومت کے تغیر کے خواہاں ہو رہے ہیں گو ان میں سے ایک حصہ ابھی اس قدر دلیر
نہیں کہ حکام کے سامنے بھی یہ بات کہے ، لیکن اپنی مجالس میں وہ یہ باتیں ضرور کہتے ہیں ۔
کہا جا سکتا ہے کہ یہ خواہش عارضی اسباب کی وجہ سے ہے لیکن یہ دلیل اس خواہش کی
اہمیت کو کم نہیں کر سکتی۔ بالکل ممکن ہے کہ سلف گورنمنٹ میں ان مشکلات کا علاج نہ ہو سکے
لیکن لوگ مشکلات میں یہ نہیں دیکھا کرتے کہ دوسری تدبیر کامیاب ہو گی یا نہیں ۔ وہ صرف یہ
دیکھا کرتے ہیں کہ موجودہ تدبیر ہماری مشکلات کو دور نہیں کر سکی اور وہ اسے توڑ کر کوئی اور
تدبیر جو خواہ کتنی ہی خلاف عقل کیوں نہ ہو اختیار کرنے کی طرف مائل ہو جایا کرتے ہیں۔ جس
وقت انگلستان میں تحریک آزادی پیدا ہوئی ہے اس وقت بھی عارضی تکالیف ہی اس کی موجب
تھیں۔ میگنا چارتا (MAGNA CHARTA) کا باعث اہالی انگلستان کا آئین سیاست کا مطالعہ
نہ تھا بلکہ کنگ جان (KING JOHN) کے حقیقی یا خیالی مظالم سے بچنے کی خاطر انہوں نے
میگنا چار ٹا حاصل کیا تھا۔ پس میگنا چارٹا آئین اساسی کے احساس سے پیدا نہیں ہوا بلکہ
آئین اساسی میگنا چار ٹا کی وجہ سے پیدا ہوئے۔
غرض یہ دلائل اقوام کے تغیر میں کام نہیں آتے اور نہیں آسکتے۔ آزادی کے سیاسی
استحقاق کے لئے جس امر کو دیکھنا چاہئے وہ صرف ایک عام خواہش ہے اور وہ اس وقت
ہندوستان میں پیدا ہو چکی ہے۔ اگر ہندوستان میں اس سوال کے متعلق عام رائے لی جائے تو جو
لوگ اس صورت حالات کو تسلیم نہیں کرتے ان کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ اور میرے نزدیک
تو کانگریس کے بائیکاٹ کی تحریک نے بھی ایک حد تک ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ایک عام
خواہش حصول آزادی کی پیدا ہو چکی ہے۔ اور جب یہ خواہش پیدا ہو چکی ہے تو انگلستان کا
دیانتدارانہ فرض ہے کہ وہ اب اس سوال کو مناسب طریق پر حل کرے۔ یہ خیال نہیں کرنا
چاہئے کہ اس نئے تجربے میں نقصان ہونگے ۔ بے شک ہوں گے لیکن بقول لارڈ برائس :۔
غلطیاں ہونگی اور نقصان یقینا اٹھانا پڑے گا لیکن جب تک کسی قوم کو اس کا
کوئی مضبوط ہمسایہ غلام نہیں بنا لیتا یا اپنے اندر جذب نہیں کر لیتا ناکامیاں شاذ و نادر
ہی نا قابل اصلاح ہوتی ہیں۔ لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ خود مختار حکومت کی برکات
میں سے یہ ایک برکت ہے کہ نقصان سے علم پیدا ہوتا ہے اور علم سے دانائی پیدا
ہوتی ہے۔ جب کہ اس کے بر خلاف غیر حکومت خواہ کس قدر ہی خیر خواہ کیوں نہ ہو
انوارالعلوم جلد
7hd
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس کے ماتحت لوگوں کا علم اول تو بڑھتا نہیں اور اگر بڑھتا ہے تو نہایت ہی ست
رفتار ہے۔
انگلستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس خواہش کے پیدا کرنے میں خود اس کا بھی بہت کچھ حصہ
ہے اور دوسرے لوگ اس کی اس کوشش کی قدر کریں یا نہ کریں میں اس کی کوشش کو اس
قابل سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کے لوگ اس کے ممنون ہوں۔ بہر حال جب کہ انگلستان نے یہ
خواہش ہندوستانیوں کے دلوں میں پیدا کی ہے پھر ۱۹۱۹ء کے انڈیا ایکٹ کے ذریعہ اس خواہش کو
اور بھی تیز کر دیا ہے تو وہ اب کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ اسے وہ الفاظ یاد رکھنے
چاہئیں جو اس کے سب سے بڑے آئین اساسی کے ماہر نے جس کے کئی حوالے میں پہلے نقل
کر چکا ہوں کے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:۔
قوموں پر ایسے وقت آیا کرتے ہیں کہ جب آ۔ آگے بڑھنا کھڑے ہونے سے
بہر حال بہتر ہوتا ہے جب کہ اختیارات دینا زیادہ دانشمندی کے مطابق ہوتا ہے۔ خواہ
ان کے غلط استعمال کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔ یہ نسبت اس کے کہ اختیارات کو روک
کر بے چینی پیدا کی جائے ۔ " *
میں انگلستان کا ایک خیر خواہ ہونے کی حیثیت سے جس نے بمعہ اپنی جماعت کے ہر فتنہ
اور فساد کے موقع پر قیام امن کی اہم خدمات انجام دی ہیں اور جو اس وقت بھی بائیکاٹ وغیرہ کا
مقابلہ کر رہا ہے اسے بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں یہ وقت آگیا ہے اور اب اسے وہ تجربہ
کرنے دینا چاہئے جس کے لئے وہ فی الحقیقت بے تاب ہو رہا ہے۔ اگر وہ وقت نہ آچکا ہو تا تو
کانگریس کی خلاف اخلاق اور خلاف عقل تجاویز کبھی بھی ملک میں کامیاب نہ ہوتیں۔ ان کی
وسیع کامیابی بتا رہی ہے کہ ملک کے ایک کافی حصہ کی دماغی کیفیت ہندوستان کی آزادی کے
سوال کے متعلق اپنا توازن کھو چکی ہے۔
کیا ہندو مسلم اختلاف کی موجودگی میں ہندوستان کو آزادی دی جا سکتی ہے ؟
جنب کبھی ہندوستان کی آزادی کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ بعض لوگ یہ سوال اٹھا دیا کرتے
ہیں کہ ہندوستان میں مختلف اقوام میں اس قدر اختلاف ہے کہ انہیں حکومت دینا گویا انہیں تباہ
کرنا ہے لیکن بعض لوگ اس کے مقابلہ میں یہ کہا کرتے ہیں کہ حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں