بعض اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلدا
۵۲۹
بعض اہم اور ضروری امور
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
بعض اہم اور ضروری امور

انوار العلوم جلدا
۵۳۱
بعض اہم اور ضروری امور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعض اہم اور ضروری امور
فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اول تو اس بات پر خدا تعالیٰ کا
شکر ادا کیا کہ اس نے پھر اس سنت کو پورا کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائی جو اس کے مامور اور
مرسل نے ہمارے لئے اللہ تعالی کے نشاء اور اشارہ سے جلسہ سالانہ کے رنگ میں قائم کی۔
اس کے بعد فرمایا :۔
ہم چونکہ اس وقت اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ اللہ تعالی کی برکات اور اس کے فیوض
حاصل کریں اس لئے ہمارا پہلا فرض یہ ہے کہ ہم دیکھیں ہمارے لئے ماضی میں کیا پیدا کیا گیا
جس کی حفاظت کرنا اور جسے ترقی دینا ہمارا فرض ہے یا جسے دور کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔
کئی باتیں ایسی پیدا کی جاتی ہیں جن کا دور کرنا مومن کا فرض ہوتا ہے اور کئی ایسی ہوتی ہیں جن
کا حاصل کرنا مومن کے فرائض میں داخل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ابتلاء لاتا ہے
تا کہ دیکھے کہ وہ کس طرح خدا تعالی کے افعال پر غور و تدبر کرتے ہیں۔ اللہ تعالی بڑا غیور ہے
جہاں وہ کسی کا محتاج نہیں، وہاں اس میں غیرت بھی کمال درجہ کی ہے اور وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ
اس کے بندے اس کے افعال سچے عاشق کی طرح دیکھتے ہیں یا نہیں۔ ایک سچے عاشق کی کیا
حالت ہوتی ہے یہ کہ ہر وقت اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنے محبوب کی حرکات دیکھتا رہے ، اس
کی ہر بات پر نگاہ رکھے اور اس اس کے رنگ میں رنگین ہو جائے۔ پس سچے مومنوں کو خدا تعالی
کے افعال پر نگاہ رکھنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کن امور میں انہیں ہوشیار کرنا چاہتا
ہے اور کن میں آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

انوار العلوم جلدا
ایک بہت بڑا ابتلاء
جب و
۵۳۲
بعض اہم اور ضروری امور
اس سال ہماری جماعت پر ایک بہت بڑا ابتلاء آیا ۔ گذشتہ مارچ میں
چند لوگوں نے جو جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے
دیکھا کہ جماعت ان کا پیدا کردہ فتنہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تو انہوں نے وہی طریق
اختیار کیا جو فتنہ پرداز لوگ اپنی شرارت کو انتہا تک پہنچانے کے لئے اختیار کیا کرتے ہیں۔ یعنی
ایسی تحریریں شائع کرنی شروع کر دیں جن سے اشتعال آئے اور جن کو دیکھ کر صبر سے کام لینا
محال ہو جائے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس سے ہماری جماعت کو ایک سبق دیا اور بتایا کہ وہ مومن کو
ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنا چاہتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو یہ سکھانا چاہا
کہ ایسے واقعات بھی پیش آجاتے ہیں جب انسان اپنے نفس پر قابو نہیں رکھ سکتا لیکن ادھر
شریعت یہ مطالبہ کرتی ہے کہ نفس کو قابو میں رکھا جائے۔ میں سمجھتا ہوں ان انتہا درجہ کی
اشتعال انگیزیوں کے مقابلہ میں جو فتنہ پردازوں نے شرارت کو بڑھانے کے لئے کیں سوائے
چند کو تاہیوں کے ہماری جماعت کے لوگوں نے اپنے نفس کو قابو میں رکھا اور لاکھوں انسانوں کی
جماعت میں سے چند کو تاہیاں اس جماعت کے اعلیٰ اخلاق اور ضبط نفس پر دلالت کرتی ہیں نہ کہ
کسی قسم کا اس پر حرف لاتی ہیں۔ ان حالات میں جس عمدگی سے جماعت نے کام کیا اس کی نظیر
کا کسی اور جگہ ملنا محال ہے۔ ایک طرف جماعت کے لوگوں کی غیرت اور حمیت کا امتحان تھا اور
دوسری طرف اپنے نفس پر قابو رکھنے کا۔ گویا دو آگیں تھیں جن میں وہ کھڑے تھے اور جہاں یہ
دونوں آئیں جمع ہو جائیں وہاں عقلمند سے عقلمند انسانوں کی عقل بھی ماری جاتی ہے۔ مگر
خدا تعالٰی کے فضل و کرم سے ہماری جماعت پوری طرح کامیاب ہوئی۔ اس نے غیرت بھی
دکھائی اور اپنے نفس پر قابو بھی رکھا اور اگر کسی سے کچھ کو تاہی ہوئی تو ہم خدا تعالٰی سے دعا
کرتے ہیں کہ وہ باقی جماعت کے صبر، تحمل اور استقلال کی وجہ سے اور شریعت اور اسلام کی
تکریم کے طور پر اپنے نفس پر قابو رکھنے کی وجہ سے کو تاہی کرنے والوں کو معاف کر دے۔
ہماری جماعت کی ایک اور آزمائش جو خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے وفات کی جھوٹی خبر
ذریعہ کی اور جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک رنگ میں
آزمائش تھی اور ایک رنگ میں انعام۔ اب میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔ مستریوں نے جو فتنہ
پھیلایا اس کے متعلق قدرتی طور پر کبھی یہ خدشہ پیدا ہوتا تھا کہ شاید جماعت کا ایک حصہ اپنے
اندر کمزوری محسوس کرے کیونکہ دشمن جو روز بروز شرارت میں بڑھتا جاتا ہے شاید اس کو

انوار العلوم جلدا
۵۳۳
بعض اہم اور ضروری امور
اندر سے مدد ملتی ہو۔ یہ انسانی کمزوری کے ماتحت میرے دل میں خیال پیدا ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے
اسے دور کرنے کے لئے دشمن سے ہی ہتھیار چلوایا ۔ فتنہ پرداز لوگ بڑے دعوی کے ساتھ یہ
کہتے تھے کہ جماعت کے لوگ انہیں مخفی طور پر مدد دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اسے غلط اور محض
جھوٹ ثابت کرنے کیلئے ایسا ذریعہ پیدا کرایا اور دشمن کے ہاتھ سے ہی پیدا کرایا کہ اس کا وہ
انکار نہ کر سکتا تھا۔ یہ وہ خبر تھی جو میری موت کی شائع کرائی گئی۔ اس خبر نے جماعت کے
اخلاص اور محبت کے جذبات کو نکال کر باہر رکھ دیا اور اخلاص کی ایسی نمائش ہوئی جو دنیا میں
پچھلے سالوں میں بہت کم ہوئی ہوگی۔ اس خبر کے پھیلانے پر دشمن نے معلوم کر لیا کہ وہ اپنی
شرارت میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اور ہمیں معلوم ہو گیا کہ جماعت کے کسی حصہ میں بھی
اخلاص کی کوئی کمی نہیں ہوئی۔ مجھے اس وقت تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ اس خبر کے
شائع ہونے پر جو خطوط آئے اور ہم نے جماعت کے لوگوں کی جو حالت دیکھی اس کی تفسیر الفاظ
میں ممکن نہیں اس سے ظاہر ہو گیا کہ جماعت میں جو اخلاص ہے وہ ہمارے اندازہ سے باہر
ہے۔ بہت سے خطوط ایسے آئے جن میں جماعت کے معزز افراد نے لکھا کہ اس خبر کے سنتے ہی
انہوں نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ ملازمتیں چھوڑ کر بقیہ عمر دین کی خدمت میں صرف کریں گے۔
یہ انتہائی قربانی تھی اور صحیح قربانی تھی۔ جس کا ارادہ کیا گیا۔
جہاں خدا تعالیٰ نے جماعت کو اخلاص منتخاب خلافت سب سے بڑی آزمائش ہے کے اظہار کا موقع دیا وہاں یہ بھی بتا دیا
کہ انسان آخر انسان ہی ہے خواہ وہ کوئی ہو اور ایک نہ ایک دن اسے اپنے مخلصین سے جدا ہونا
پڑتا ہے۔ اس بات کا احساس بھی خدا تعالیٰ نے جماعت کو کرا دیا۔ اس سے یہ سبق حاصل ہوتا
ہے کہ خلیفہ سے جماعت کو جو تعلق ہے وہ جماعت ہی کی بہتری اور بھلائی کے لئے ہے اور جو
بھی خلیفہ ہو اس سے تعلق ضروری ہے۔ یاد رکھو! اسلام اور احمدیت کی امانت کی حفاظت سب
سے مقدم ہے اور جماعت کو تیار رہنا چاہئے کہ جب بھی خلفاء کی وفات ہو جماعت اس شخص پر
جو سب سے بہترین خدمت دین کر سکے اللہ تعالٰی سے دعا کرنے اور اس سے الہام پانے کے بعد
متفق ہو جائے گی۔ انتخاب خلافت سے بڑی آزمائش مسلمانوں کے لئے اور کوئی نہیں۔ یہ ایسی
ہے جیسے باریک دھار پر چلنا۔ ذرا سا قدم لڑکھڑانے سے انسان دوزخ میں جاگرتا ہے۔ غرض
انتخاب خلافت سب سے بڑھ کر ذمہ داری ہے جماعت کو اس بارے میں اپنی ذمہ داری پچانتی

انوار العلوم جلدا
چاہئے۔
۵۳۴
بعض اہم اور ضروری امور
پچھلے دنوں ایک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر شرمناک حملہ شرمناک حملہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی ذات پر کیا گیا اور میں سمجھتا ہوں اس کا باعث وہی چند نادان
منافق ہیں جو فتنہ پردازی میں حصہ لے رہے ہیں اور جس طرح جماعت کے مخلصین کا اخلاص
ظاہر ہوا اسی طرح بعض منافقین کی منافقت ظاہر ہو گئی۔ اور تو اور اس قسم کے بھی سنگ دل
معلوم ہوئے کہ قاضی محمد علی صاحب کا پیغام آیا ایک شخص مجھے کہتا رہا تم کیوں یہ نہیں کہہ دیتے
کہ سازش کر کے مجھ سے قتل کرایا گیا ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگ تھے جو مستریوں کے فتنہ کا ذکر کر
کے کہتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کیوں ایسے الزام نہ لگائے جاتے تھے۔ اب
کوئی بات ہو گی تبھی الزام لگاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ رسالہ جس کا نام تائید اسلام رکھا گیا
ہے لیکن دراصل بد ترین کفری رسالہ ہے ایسے ہی لوگ اس کی اشاعت کا موجب ہوئے ہیں۔
اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات پر ایسے گندے اتمام لگائے گئے ہیں
جیسے مستری مجھ پر لگاتے تھے۔
میں وہ الفاظ نہیں پڑھ سکتا میں نے گھر پر ان کے پڑھنے کی کوشش کی۔ مگر نہ پڑھ سکا۔
چند سطور پڑھ کر چھوڑ دینے پر مجبور ہوا۔ بہر حال وہ ویسے ہی اعتراضات ہیں جیسے مجھ پر کئے گئے
اور میں سمجھتا ہوں ہر گناہ کے نتیجہ میں گند نکلتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں بھی دشمن اس قسم کے اعتراضات کیا کرتے تھے۔ مگر مومن کا کام یہ ہے کہ ایسی باتوں
کو پرے پھینک دے اس لئے ہم نے ان کو پھینک دیا۔ مگر بعد میں آنے والے چند نادانوں نے
کہا ان کو کیوں پھینکا گیا۔ ہم نے ایسی باتوں کو اس لئے پرے پھینک دیا کہ حضرت مسیح موعود
ة والسلام کا الہام ہے ۔ لا تُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا۔ اتِ ذِكْرًا له پس ہمارا کام یہ
نہیں کہ ہم لعنتوں کو جمع کرتے رہا تے رہیں۔ یہ لعنتیوں کا کا ں کا کام ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم رحمتوں کو
چنیں۔
عليه الصلوة
خدا تعالی کی گرفت جہاں ہماری غیرت یہ نہیں چاہتی کہ ہم ایسی باتوں پر طوالت سے بحث
کریں وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ پوری طرح ایسی باتوں
کے خلاف نفرت اور حقارت کا اظہار کر دیں۔ اس قسم کے اعتراضات کرنے والوں سے کہ

انوار العلوم جلدا
۵۳۵
بعض اہم اور ضروری امور
جھوٹا
کر
دیں کہ تم اپنی بہو بیٹیوں اور بیویوں کی فہرست بنالو۔ میں اس بات کے لئے تیار ہوں کہ ہر ایک
چیز حتی کہ خلافت کو بھی پیش کر کے کہہ دوں کہ اگر ان میں وہی باتیں نہ پیدا ہو جائیں جن کا
ٹا الزام ہم پر لگاتے ہیں تو ہم جھوٹے۔ یہ ان کے لئے خدا تعالی کی گرفت ہے جو پوری ہو
رہے گی اور خدا تعالی کی گرفت بڑی سخت ہوتی ہے۔ شیعوں کو دیکھ لو جتنی کنچنیاں ہوتی ہیں
ان میں سے اکثر شیعہ کہلاتی ہیں۔ شیعوں نے خدا تعالیٰ کے پاک بندوں پر بعض اعتراضات کئے
تھے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہزار سال سے اس قسم کے عیب ان میں پیدا ہو گے گئے۔
ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے ضرور بدلہ لیتا ہے اور گورنمنٹ سے مطالبہ اب بھی ضرور لے گا۔ مگر موجودہ گا۔ مگر موجودہ گورنمنٹ نے جب یہ قانون
بنایا ہوا ہے کہ مذہبی پیشواؤں پر نا پاک حملے کرنے والوں کی گرفت کی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں
کہ ہم گورنمنٹ سے اس قانون کے استعمال کرنے کا مطالبہ نہ کریں۔ جس حق کو گورنمنٹ خود
تسلیم کرتی ہے ہمارا حق ہے کہ ہم اس کا مطالبہ کریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ساری جماعت اس
بات پر متفق ہوگی کہ گورنمنٹ سے مطالبہ کیا جائے کہ اس قانون سے کام لے یا پھر اس قانون
کو منسوخ کر دے۔ جب تک یہ قانون موجود ہے اس وقت اس وقت تک ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ
جماعت احمدیہ کے امام کو دوسرے فرقوں کے پیشواؤں سے کم درجہ دے۔
اب میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کی طرف سے گورنمنٹ کو توجہ دلانی چاہئے۔ ہم اپنے
لئے کوئی خاص رعایت نہیں چاہتے۔ گورنمنٹ یا تو اس قانون کو منسوخ کر دے یا پھر اسی طرح
ہمارے لئے اس کا اجرا کرے جس طرح اوروں کے مذہبی پیشواؤں کے متعلق کرتی ہے۔
اس سال اللہ تعالی کے فضل سے دو کتابیں نہایت اعلیٰ پایہ کی تصنیف ہو چکی
تازه تصانیف ہیں۔ ان کے مسودات کے بعض حصے میرے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ ان
میں سے ایک تو رسول کریم ملی علم کی سیرت پر ہے جو میاں بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے اور
سیرت کی موجودہ کتابوں میں سے سب سے بہتر کتاب ہے۔ اس کے ذریعہ اسلام کی خدمت میں
بہت آسانی پیدا ہو جائے گی۔ انشاء الله
دوسری کتاب ایک مخالف سلسلہ کی کتاب "عشرہ کاملہ " کا جواب ہے۔ جو مولوی اللہ دتا
صاحب کو تبلیغ کے کام سے فارغ کر کے لکھائی گئی ہے۔ اس کا نام میں نے ہی ”تفہیمات
ربانیہ " رکھا ہے۔ اس کا ایک حصہ میں نے پڑھا ہے جو بہت اچھا تھا۔ اس کتاب کے لئے کئی

انوار العلوم جلد
۵۳۶
بعض اہم اور ضروری امور
سال سے مطالبہ ہو رہا تھا۔ کئی دوستوں نے بتایا کہ "عشرہ کاملہ " میں ایسا مواد ہے کہ جس کا
جواب ضروری ہے۔ اب خدا کے فضل سے اس کے جواب میں اعلیٰ لٹریچر تیار ہوا ہے۔
دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس کی اشاعت کرنی چاہئے۔
گذشته جلسہ سالانہ پر ایک چیز کا میں نے وعدہ کیا تھا اور وہ قرآن کریم کی اردو تفسیر القرآن تغیر تھی۔ یہ تفسیر چار سو صفحہ تک چھپ چکی ہے اور اس سے زیادہ کا مسودہ
سے
تیار ہو چکا ہے۔ یہ درس کے نوٹ ہیں اور چونکہ نظر ثانی کرتے وقت مجھے بہت کچھ لکھنا پڑتا
ہے اس لئے اس کی اشاعت میں دیر ہو گئی اور جولائی کے بعد اور اہم وقتی کاموں کی وجہ سے
میں یہ کام نہ کر سکا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی نے صحت اور توفیق بخشی تو چند ماہ تک یہ
کتاب تیار ہو جائے گی۔
انگریزی ترجمہ قرآن کی نظر ثانی بھی بہت کچھ ہو چکی ہے۔ تھوڑا سا حصہ باقی ہے وہ
مارچ تک امید ہے ختم ہو جائے گا۔
اس کے بعد حضور نے غیر مبائعین کے فتنہ کا ذکر کرتے ہوئے غیر مبالغین کی کذب بیانی بتایا کہ یہ لوگ جھوٹ اور غلط بیانی میں کس طرح
حدت
گزر چکے ہیں۔ اور اس بات پر اظہار تعجب و افسوس فرمایا کہ ایسے ایسے جھوٹ دیکھ کر ان
لوگوں کے دل میں کیوں درد نہیں پیدا ہو تا جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ
تعلیم دی کہ کسی حالت میں خفیف سے خفیف جھوٹ بھی نہیں بولنا چاہئے۔ حضور نے ان لوگوں
کے حد سے بڑھے ہوئے جھوٹ کی مثال میں ۳۰ ستمبر کے پیغام کا ایک مضمون پڑھ کر سنایا۔
جس میں لکھا ہے کہ خلیفہ قادیان کو اپنے بعد کی خلافت کی فکر ابھی سے دامن گیر ہے اور اس
منصب جلیلہ کے لئے اپنے لخت جگر میاں ناصر احمد کے نام قرعہ فال نکالا ہے۔ اس انتخاب کے
بعد ولی عهد خلافت پرنس آف ویلز کی طرح دورہ پر نکلے۔ تمام قادیانی جماعتوں کو اپنے
دیدار فیض آثار سے آنکھوں کا نور اور دل کا سرور عطا فرمایا۔ ہدیے نذرانے اور تحائف
وصول کر کے کامیابی سے قادیان واپس تشریف فرما ہوئے۔ اس کامیاب دورہ کا اندازہ لگانے
کے بعد کہ مریدوں نے میاں ناصر کو سر آنکھوں پر قبول کیا۔ اخباروں ، پوسٹروں، اشتہاروں اور
خطوط وغیرہ کی پیشانیوں کو هُوَ النَّاصِرُ کے فقرہ سے مزین کیا جانے لگا اور یوں ایک رنگ میں
اعلان کیا گیا کہ ہونے والا خلیفہ ناصر میاں ہے۔ تمام حاضرین نے لَعْنَتُ اللهِ

انوار العلوم جلدا
۵۳۷
بعض اہم اور ضروری امور
عَلَى الْكَاذِبِينَ کہتے ہوئے شہادت دی کہ میاں ناصر احمد صاحب نے کوئی دورہ نہیں کیا۔
حضور نے وضاحت کے ساتھ پیغام کے اس مضمون کی تردید کی اور بتایا کہ میاں ناصر احمد کو
خلافت کے لئے دورہ کرانے کا الزام لگانے والے دیکھیں۔ میں تو وہ ہوں جس نے ۱۹۲۴ء کی
مجلس مشاورت میں یہ بات پیش کی تھی کہ کوئی خلیفہ اپنے کسی رشتہ دار کو اپنا جانشین نہیں
مقرر کر سکتا۔ چنانچہ میں نے پیش کیا تھا کہ ۔
کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی اپنے باپ یا بیٹے یا بھائی یا
بہنوئی یا داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا نیچے کی طرف کے
رشتہ داروں کو اپنا جانشین مقرر نہیں کر سکتا۔ نہ کسی خلیفہ کی زندگی میں مجلس شوری
اس کے کسی مذکورہ بالا رشتہ دار کو اس کا جانشین مقرر کر سکتی ہے۔ نہ کسی خلیفہ کے
لئے جائز ہوگا کہ وہ وضاحتاً یا اشارتاً اپنے کسی ایسے مذکورہ بالا رشتہ دار کی نسبت
تحریک کرے کہ اس کو جانشین مقرر کیا جائے۔ اگر کوئی خلیفہ مذکورہ بالا اصول کے
خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ جائز نہ سمجھا جائے گا اور مجلس شوری کا فرض ہو گا کہ
خلیفہ کی وفات پر آزادنہ طور سے خلیفہ حسب قواعد تجویز کرے اور پہلا انتخاب یا
نامزدگی چونکہ نا جائز تھی وہ مسترد سمجھی جائے گی۔ ۲۔
اب دیکھو غیر مبالعین کی طرف سے یہ الزام اس شخص پر لگایا جاتا ہے : پر لگایا جاتا ہے جس نے خلافت
کے متعلق پیش بندیاں پہلے سے ہی کر دی ہیں تاکہ کوئی ایسی کار روائی نہ کر سکے اور اگر کرے تو
اسے مسترد کر دیا جائے۔
میں نے پچھلے سال تبلیغی اشتہارات شائع کرنے رنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک تبلیغی اشتہارات اشتہار شائع بھی کیا گیا۔ اس کے بعد یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کس قسم
کے اشتہار ہوں التواء کیا گیا۔ اسی دوران میں سیاسی تحریکات ملک میں بڑے زور سے پیدا ہو
گئیں اور لوگ سیاسیات میں منہمک ہو گئے۔ خیال تھا کہ یہ تحریکات جلد ختم ہو جائیں گی مگر یہ
لمبی ہوتی چلی گئی ہیں۔ اب ارادہ ہے کہ اشتہارات کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔ وہ لوگ اپنا
راگ گاتے ہیں تو ہم بھی اپنا راگ گائیں۔
سیاسیات میں دخل سیاسی حالا میں ایسا غیر پیدا ہوگیا اور ایسی باتیں رونما ہو میں جو دین جہاں تک ممکن ہو ہم سیاسیات سے الگ رہتے ہیں لیکن اس سال

انوار العلوم جلدا
۵۳۸
بعض اہم اور ضروری امور
پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ان کی وجہ سے ہم خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔ ہندوستان کے حالات
ایسے ہیں کہ اگر ہندوستان والوں کو بغیر حد بندی کے ملکی اختیارات مل گئے تو وہ سب سے پہلے
ہم پر ہی ہاتھ صاف کریں گے۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسی قیود اور پابندیوں کا مطالبہ
کریں جو ملک کے امن کو برباد نہ ہونے دیں۔ اس وجہ سے ہمیں ان معاملات میں دخل دینا پڑا
اور ظاہر ہے کہ یہ دخل سیاسی لحاظ سے نہیں بلکہ مذہبی لحاظ سے ہے۔ اگر ہندو اس قسم کے
قوانین نافذ کر دیں جن کی وجہ سے دین کی اشاعت بند ہو جائے جیسا کہ ہندو ریاستوں میں اب
بھی اس قسم کی پابندیاں ہیں جن کی وجہ سے مسلمان ہونے والوں کو روکا جاتا ہے تو ہم
ہندوستان کے لئے اس قسم کے قانون کس طرح برداشت کر سکتے ہیں اور ہمارا کس طرح گزارہ
ہو سکتا ہے۔ جب کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا جینا مرنادین ہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم
کوشش کریں کہ دین کی اشاعت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی کوئی بات نہ ہو۔ اور جب ہم
دیکھتے ہیں کہ کسی سیاسی تحریک کا دین یا اخلاق پر اثر پڑتا ہے تب ہم دخل دیتے ہیں۔ جیسے کل
گور نر صاحب پر حملہ کے خلاف ہماری طرف سے اظہار نفرت کیا گیا۔
یہ اللہ تعالٰی کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں سیاسیات میں بھی ایسی ہی برتری عطا کی ہے
جیسی دوسرے امور میں۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں جو کچھ ملتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہی ملتا ہے۔ ہماری اپنی قابلیتوں کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ اب بیسیوں بڑے بڑے
سیاست دان یورپ اور ہندوستان کے لوگوں کی تحریر میں موجود ہیں جن میں تسلیم کیا گیا ہے کہ
ہم نے ہندوستان کے نظم و نسق کے متعلق جو رائے پیش کی ہے وہ بہت صائب ہے۔ اس قسم کی
تحریروں میں سے کچھ سائمن رپورٹ پر تبصرہ کے اردو ایڈیشن میں شائع کر دی گئی ہیں اور بہت
سی باقی ہیں جو بعد میں آئی ہیں۔ غرض خدا تعالیٰ نے اس طرح بھی ہماری برتری تسلیم کرادی
ہے۔ اس پر ہمیں کوئی فخر نہیں۔ ہم تو خدمت کرنا چاہتے ہیں اور جب ہماری خدمت کے اچھے
نتائج نکلیں تو اس کا اچھا اثر ضرور اہل ملک پر ہو گا۔ ہم تو اقلیت میں ہیں حکومت دوسری قومیں
ہی کریں گی مگر باوجود اس کے ہم جو اتنی محنت اور مشقت برداشت کرتے اور روپیہ صرف کر
رہے ہیں کیا اس سے شرفاء پر یہ اثر نہ ہوگا کہ ہم میں اتنی تڑپ کیوں ہے۔ ضرور انہیں یہ
خیال آئے گا کہ ملک اور اہل ملک کی خدمت کی یہ تڑپ حضرت مرزا صاحب نے ہی پیدا کی
ہے۔ اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ادب اور عزت لوگوں میں بڑھے گی اور اس

انوار العلوم جلد
۵۳۹
بعض اہم اور ضروری امور
طرح آپس کا بعد دور ہوتا جائے گا ۔ باقی جو دلائل کا کام ہے وہ کریں گے۔
کتاب ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
९९
میری کتاب ”ہندوستان کے
سیاسی مسئلہ کا حل " اردو
انگریزی میں شائع ہو چکی ہے۔ اس کے لئے کچھ چندہ کیا گیا تھا مگر خرچ اندازہ سے زیادہ ہو گیا
ہے۔ اس لئے کچھ قرضہ باقی ہے اسے جلد ادا کرنا ضروری ہے۔ اور وہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ
یه کتاب فروخت ہو جائے۔ میں احباب سے خواہش کرتا ہوں کہ شہروں میں رہنے والے
اصحاب انگریزی ایڈیشن کے کئی کئی نسخے خرید لیں اور انگریزی خوانوں میں فروخت کریں اس
طرح اردو ایڈیشن کی اشاعت بھی کی جائے۔ مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ یہ کتاب کثرت سے شائع ہو مگر مفت نہیں بلکہ فروخت کی جائے یہ کتاب علیحدہ خرچ
سے چھپوا کر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں رکھوا دی گئی ہے تاکہ اس کی آمد سے قرضہ ادا ہو سکے
اور صدر انجمن احمدیہ پر بوجھ نہ پڑے۔
ای سال میں نے اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے انگریزی
انگریزی اخبار سن رائز اخبار سن رائز کو ہفتہ وار کر دیا ہے۔ عام طور پر میری عادت ہے
کہ میں مجلس شوری کے مشورہ کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کرتا لیکن حالات فوری طور پر ایسے
پیدا ہو گئے تھے کہ سن رائز کو ہفتہ وار کرنا پڑا۔ میں احباب سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ اس کی
اشاعت بڑھانے کے لئے کوشش کریں۔ اس کے ایڈیٹر ملک غلام فرید صاحب ہیں تو نوجوان مگر
ان میں کام کرنیکی قابلیت ہے۔ اگر احباب مدد کریں تو صحیح سیاسی خیالات پھیلانے میں مفید کام
کر سکتے ہیں۔
اس سال جب میں شملہ جانے لگا تو مولوی شاء اللہ صاحب کی تحریروں کا جواب مجھے معلوم ہوا کہ مولوی شاء الله
صاحب نے بالمقابل تفسیر نویسی کے متعلق ایک مضمون شائع کیا ہے۔ روانگی کے وقت وہ
مضمون مجھے ملا۔ شملہ میں چونکہ اور بہت کام تھا اس لئے میں اس مضمون کی طرف توجہ نہ کر
سکا۔ دوسرے یہ بھی خیال تھا کہ پہلے حوالے دیکھ کر جواب لکھوں۔ آخر میں نے میاں غلام نبی
صاحب ایڈیٹر الفضل سے حوالے منگوائے لیکن اتنے میں ولایت سے خطوط آئے کہ جس طرح
نہرو رپورٹ پر تبصرہ کیا گیا تھا اسی طرح اگر سائمن رپورٹ پر بھی تبصرہ لکھا جائے تو بہت مفید ہو

انوار العلوم جلد)
۵۴۰
بعض اہم اور ضروری امور
سکتا ہے۔ اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ سائمن رپورٹ پر بھی تبصرہ لکھوں اور اس کے بعد
مولوی ثناء اللہ صاحب کی تحریروں کا جواب لکھوں گا کیونکہ اگر پہلے ان کا جواب لکھا گیا اور
مولوی صاحب کو معلوم ہو گیا کہ میں سائمن رپورٹ پر تبصرہ لکھنے میں مصروف ہوں تو وہ کہیں
گے ابھی آؤ اور قرآن کی تفسیر لکھو۔ اس لئے اُس وقت انہیں جواب دوں گا جب فرصت ہوگی
کیونکہ دیکھا گیا ہے مولوی ایسے موقع کی تاک میں رہتے ہیں جب کہ انہیں مقابلہ سے بچنے کے
لئے کوئی بہانہ مل سکے۔ مثلاً جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا کہ انہیں
مباحثات سے روکا گیا ہے تو مولویوں نے جھٹ اعلان کر دیا آؤ اب مباحثہ کر لو۔ اس سے ان کی
غرض یہ تھی کہ اگر مباحثہ کرنے پر آمادہ ہو گئے تو کہہ دیں گے انہوں نے الہی ہدایات کے
خلاف کیا اور اگر آمادہ نہ ہوئے تو کہہ دیں گے جھوٹے ہیں اس لئے مباحثہ نہیں کرتے۔
اس وجہ سے میں نے خیال کیا کہ جب مجھے فرصت ہوگی، اُسی وقت مولوی صاحب کو
مخاطب کروں گا اُس وقت تک جس قدر چاہیں نہیں اُڑالیں۔ غرض میں نے سائمن رپورٹ کے
متعلق کتاب لکھنی شروع کر دی اس کے بعد راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا کام شروع ہو گیا۔ جس کے
متعلق ہندوستان میں اور باہر بہت کچھ کرنا پڑا۔ اس وجہ سے بہت سی ڈاک بھی جمع ہو گئی اور
شکایات آنی شروع ہو گئیں کہ خطوط کے جواب نہیں آتے۔ پس اس کام سے فارغ ہو کر ڈاک
کی طرف زیادہ توجہ کرنی پڑی۔۱۵۔ دسمبر کو مجھے ڈاک اور دوسرے کاموں سے فراغت ہوئی۔
اس وقت میں نے خیال کیا کہ اگر اب جواب دوں تو مولوی صاحب جلسہ سالانہ کی تاریخوں میں
کہیں گے تفسیر لکھو اس لئے یہی مناسب ہے کہ جلسہ سالانہ پر ان کے متعلق اعلان کروں۔ اس
کے بعد جو وقت بھی وہ تفسیر نویسی کے لئے مقرر کریں گے ہم اسے انشاء الله منظور کر لیں
گے۔
اوپر کی وجہ کے علاوہ میں دسمبر میں بیمار بھی رہا۔ اور ناف کے قریب پھوڑا ہونے کی وجہ
سے زیادہ دیر تک بیٹھ کر نہ لکھ سکتا تھا۔ اس اب میں اصل بحث کو لیتا ہوں۔ ۔ اب ! کو لیتا ہوں۔ ۷۔ مارچ ۱۹۳۰ء کے
الفضل میں میرا ایک مکالمہ ایک غیر احمدی مولوی صاحب سے جو بڑے سیاح تھے اور انہوں نے
دنیا کے بڑے حصہ کا چکر لگایا تھا شائع ہوا۔ آخر انہوں نے بیعت کر لی اور حیدر آباد میں جا کر
فوت ہو گئے۔ انہوں نے مجھ سے کئی سوالات کئے تھے جن کے میں نے جواب دیئے۔ اس سلسلہ
میں انہوں نے پوچھا۔ کیا علماء اندھے ہیں جو ایسے واضح دلائل کو نہیں مانتے اس کے جواب میں

انوار العلوم جلدا
۵۴۱
بعض اہم اور ضروری امور
میں نے انہیں جو کچھ کہا۔ وہ الفضل ۷ ۔ مارچ ۱۹۳۰ء میں ان الفاظ میں شائع ہوا ہے۔
اس زمانہ کے علماء کو شَرٌّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ سے یعنی بد ترین مخلوق
قرار دیا گیا ہے اور دراصل کسی آنے والے کی ضرورت بھی اس وقت ہوتی ہے جب
علماء بگڑ جائیں۔ جب تک یہودی علماء میں علم باقی تھا اور وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی شریعت پر عمل کرتے تھے رسول کریم میں یہ نہ آئے۔ اللہ تعالی کی طرف سے
کسی کے آنے کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ علماء کی حالت بگڑ جاتی ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان علماء کو چیلنج دیا کہ میرے مقابل میں آکر تفسیر
لکھو ۔ اگر ان علماء میں علم ہوتا تو وہ اسے قبول کیوں نہ کرتے۔ پھر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ یہ تفسیر قرآن کا کام میرا ہے یا اس کا جو مجھ سے ہو اور اس
طرح یہ دروازہ اپنی جماعت کیلئے بھی کھلا رکھا۔ اب میں نے بھی کئی بار چیلنج دیا ہے
کہ قرعہ ڈال کر کوئی مقام نکال لو ۔ اگر یہ نہیں تو جس مقام پر تم کو زیادہ عبور ہو بلکہ
یہاں تک کہ تم کو ایک مقام پر جتنا عرصہ چاہو غور کر لو اور مجھے وہ نہ بتاؤ۔ پھر میرے
مقابل میں آکر اس کی تفسیر لکھو۔ دنیا فورا دیکھ لے گی کہ علوم کے دروازے مجھ پر
کھلتے ہیں یا ان پر ۔ مگر کسی کو جرات نہیں ہوتی کہ سامنے آئے"
الفضل میں اس مکالمہ کے شائع ہونے پر غالبا بعض لوگوں کی تحریک پر مولوی شاء اللہ
صاحب نے لکھا۔
پہلے بھی خلیفہ قادیان نے دیو بندیوں کو تفسیر نویسی کا چیلنج دیا تھا جس کے
جواب میں ہم نے لکھا تھا کہ تعلیمی حیثیت سے ہم بھی دیو بندی ہیں۔ پس ایک سادہ
قرآن شریف لے کر بٹالہ کی جامع مسجد میں آکر بالمقابل تفسیر لکھئے۔ جس کے جواب
میں آج تک ہاں نہ پہنچی بلکہ انکار کر گئے۔ گذشتہ را صلوۃ اب سی۔ ہماری طرف
سے کوئی شرط نہیں۔ صرف یہ کہ سادہ قرآن اور کاغذ قلم دوات لیکر الگ الگ ایک
دوسرے کے سامنے بیٹھنا ہو گا اور تفسیر اور معارف کیلئے ضروری ہو گا کہ علوم عربیہ
کے ماتحت ہوں ، بس "
اس تحریر سے یہ امور ثابت ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے
تفسیر نویسی کے متعلق میرا وہ چیلنج منظور کر لیا تھا جو میں نے دیو بندیوں کو دیا تھا۔ دوم یہ کہ

آج 10 میں سے 10 باقی