بعض اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2

انوار العلوم جلدا۔
۵۴۲
بعض اہم اور ضروری امور
باوجود ان کے قبول کر لینے کے میری طرف سے ہاں نہ پہنچی بلکہ انکار کر دیا۔
پہلی بات کہ مولوی صاحب نے چیلنج منظور کر لیا تھا۔ خود ان کی اپنی بات سے رد ہو جاتی
ہے۔ وہ چیلنج منظور نہیں کرتے بلکہ ایک نیا چیلنج دیتے ہیں۔ چنانچہ باوجود یہ لکھنے کے کہ ان کی
طرف سے کوئی شرط نہیں پھر شرطیں پیش کرتے ہیں حالانکہ شرطیں پیش کرنے کا حق چیلنج دینے
والے کا ہوتا ہے چیلنج منظور کرنے والے کا نہیں ہوتا۔ چیلنج منظور کرنے والا یہ تو کہہ سکتا ہے
کہ جو شرائط پیش کی گئی ہیں وہ معقول نہیں غلط ہیں مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنی طرف سے یہ
شرطیں پیش کرتا ہوں۔ مولوی صاحب کا کام یہ تھا کہ میرے چیلنج میں جو شرائط تھیں ان میں
سے جنہیں درست سمجھتے ان کے متعلق اعلان کر دیتے کہ انہیں منظور کرتا ہوں اور جنہیں
درست نہ سمجھتے ان کے متعلق ثابت کرتے کہ یہ معقول نہیں۔ نہ کہ خود شرائط پیش کرنا شروع
کر دیتے۔ یا انہیں یہ ثابت کرنا چاہئے تھا کہ جس رنگ میں میں نے چیلنج دیا ہے وہ خدا کی طرف
سے مؤید ہونے کا ثبوت نہیں بن سکتا۔ پھر وہ خود اپنی طرف سے چیلنج دیتے اور شرائط پیش
کرتے۔ اس پر یا تو میں ان کی شرائط کو غلط ثابت کرتا یا ان کے چیلنج کو قبول کر لیتا۔ مگر وہ ایک
طرف تو یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے میرا چیلنج منظور کر لیا اور دوسری طرف اپنی شرائط پیش کر
رہے ہیں۔
یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسی کہ یہاں کے ایک سادہ مزاج شخص نے جس کا عرف میاں بگا
تھا حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے حضور میں کی تھی۔ اس نے ایک دن حضرت خلیفہ اول سے آ
کر کہا کہ میری شادی کا بہت کچھ انتظام ہو گیا ہے تھوڑی سی بات ہے وہ آپ کر
دیں۔ حضرت خلیفہ اول نے پوچھا کیا انتظام ہوا ہے؟ کہنے لگا میں اور میری ماں اس امر پر راضی
ہو گئے ہیں کہ میرا نکاح ہو جائے اب آپ صرف کسی لڑکی اور روپیہ کا انتظام کر دیں۔
مولوی شاء اللہ صاحب کی منظوری بھی ایسی ہی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے چیلنج منظور کر
لیا مگر میری طرف سے یہ یہ شرط ہے۔ اس کی بجائے ہیں کیوں نہ کہہ دیا کہ چیلنج منظور ہے مگر
شرط یہ ہے کہ مقابلہ نہ ہو۔ جن امور کو وہ پیش کرتے ہیں ان کے متعلق وہ یوں بھی کہہ سکتے
تھے کہ تمہارا چیلنج مجھے منظور ہے مگر تم بھی میرا ایک چیلنج منظور کرو۔ جس کی یہ یہ شرائط ہیں۔
مولوی صاحب نے یہ جو کہا ہے کہ ان کو جواب نہ دیا گیا تھا اور ہماری طرف سے
ا
خاموشی رہی یہ بھی درست نہیں۔ ان کو جواب دیا گیا تھا۔ چنانچہ ۲۷۔ اکتوبر ۱۹۲۵ء کے الفضل

انوار العلوم جلدا)
۵۲۳
بعض اہم اور ضروری امور
میں میری منظوری سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں یہ فقرے درج ہیں۔
حسب ارشاد حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ حضور کی طرف
سے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر چہ آپ نہ
دیو بندی ہیں اور نہ دیو بندیوں نے آپ کو اپنا وکیل اور قائم مقا قائم مقام تسلیم کیا ہے تاہم
جیسا کہ الفضل مورخہ ۱۰۔ ستمبر ۱۹۲۵ء میں دیو بندیوں کے مقابلہ پر نہ آنے کی
صورت میں آپ کو اجازت دی گئی ہے۔ اگر اگر آپ تفسیر نویسی میں مقابلہ کرنا چاہتے
ہیں تو ان دو صورتوں میں سے جو الفضل نے پیش کی ہیں۔ جو صورت چاہیں اختیار
فرمالیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو دونوں صورتیں منظور ہیں۔"
پہلی صورت الفضل نے اپنے پرچہ ۱۰۔ ستمبر ۱۹۲۵ء میں یہ پیش کی ہے کہ چونکہ
مولوی شاء اللہ صاحب نے اپنے اخبار اہلحدیث ۲۱۔ اگست ۱۹۲۵ء میں لکھا ہے کہ حضرت
خليفة المسیح الثانی نہ علوم ظاہری کے عالم ہیں اور نہ کسی باطنی درجہ کے مدعی ہیں اس لئے
انہیں اختیار ہو گا کہ اپنا شبہ دور کرنے کے لئے وہ بالمشافہ تفسیر نویسی کرنا چاہتے ہوں تو قادیان
تشریف لے آئیں۔ ان کے تمام اخراجات مناسب ہم ادا کریں گے اور اگر کسی قسم کی جانی یا
مالی حفاظت کی ذمہ داری بھی وہ ہم پر عائد کریں گے تو اس کے لئے بھی ہم تیار ہوں گے۔ یہ
صورت حضرت خلیفۃ المسیح منظور فرماتے ہیں۔
دوسری صورت الفضل نے یہ پیش کی تھی کہ اگر مولوی ثناء اللہ صاحب قادیان
تشریف نہ لانا چاہیں تو مناسب انتظام کے ساتھ قرعہ اندازی ہونے کے بعد وہ اپنی جگہ
قرآن شریف کے ان تین رکوع کی تفسیر لکھیں جو قرعہ اندازی سے منتخب ہونگے اور
حضرت خلیفۃ المسیح اپنی جگہ انہی منتخب شدہ تین رکوع کی تفسیر لکھیں اور پھر یہ دونوں تفسیریں
مساوی خرچ کے ساتھ یکجا کر کے شائع کی جائیں تاکہ دنیا دیکھ لے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے قرآن کریم کی کیا خدمت کی ہے اور مولوی صاحبان نے کیا۔ قرعہ اندازی ایسے
طریق سے ہوگی کہ کسی فریق کو شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ ہو اور مقام قرعہ اندازی امر تسر ہی
ہو گا۔ اس دوسری صورت پر بھی حضرت خلیفۃ المسیح کو کوئی اعتراض نہیں۔"
یہ ہے حقیقت مولوی صاحب کے دوسرے دعوی کی کہ ہم نے ان کی منظوری کے بعد
خاموشی اختیار کی بلکہ انکار ۔ کیا صاف انکار ہے ؟ انکار اس کو کہتے ہیں کہ ہم نے کہا

انوار العلوم جلد 1
ولدلد
بعض اہم اور ضروری امور
مولوی صاحب کے اخراجات بھی ہم ادا کریں گے ، جلسہ کا انتظام بھی ہم کریں گے ان کی جانی
اور مالی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہم لیں گے۔ یہ ہے وہ انکار جو چودھویں صدی کے وارث
انبیاء بننے کے دعویدار نے ہمارے متعلق بیان کیا ہے۔ جس کے متعلق اس زمانہ کے حمقاء بھی
کہیں گے کہ اس سے ہماری مثال نہ دو۔
میرا اصل چیلنج جو اس وقت دیا گیا تھا اور جو اب بھی قائم ہے ۱۶۔ جولائی ۱۹۲۵ء کے
الفضل میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔
غیر احمدی علماء مل کر قرآن کریم کے وہ معارف روحانیہ بیان کریں جو پہلی
کسی کتاب میں نہیں ملتے اور جن کے بغیر روحانی تکمیل نا ممکن تھی۔ پھر میں ان کے
مقابلہ پر کم سے کم دُگنے معارف قرآنیہ بیان کروں گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے لکھے ہیں۔ اور ان مولویوں کو تو کیا سوجھنے تھے پہلے مفسرین و مصنفین نے
بھی نہیں لکھے اگر میں کم سے کم دُگنے ایسے معارف نہ لکھ سکوں تو بے شک مولوی
صاحبان اعتراض کریں۔ طریق فیصلہ یہ ہوگا کہ مولوی صاحبان معارف قرآنیہ کی
ایک کتاب ایک سال تک لکھ کر شائع کر دیں اور اس کے بعد میں اس پر جرح کروں
گا جس کے لئے مجھے چھ ماہ کی مدت ملے گی۔ اس مدت میں جس قدر باتیں ان کی
میرے نزدیک پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں ان کو میں پیش کروں گا۔ اگر ثالث فیصلہ
دیں کہ وہ باتیں واقعہ میں پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں تو اس حصہ کو کاٹ کر صرف وہ
حصہ ان کی کتاب کا تسلیم کیا جائے گا جس میں ایسے معارف قرآنیہ ہوں جو پہلی کتب
میں پائے نہیں جاتے۔ اس کے بعد چھ ماہ کے عرصہ میں ایسے معارفِ قرآنیہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے یا آپ کے مقرر کردہ اصول کی بناء پر لکھوں گا جو
پہلے کسی مصنف اسلامی نے نہیں لکھے اور مولوی صاحبان کو چھ ماہ کی مدت دی جائے
گی کہ وہ اس پر جرح کر لیں اور جس قدر حصہ ان کی جرح کا منصف تسلیم کریں اس
کو کاٹ کر باقی کتاب کا مقابلہ ان کی کتاب سے کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ آیا
میرے بیان کردہ معارف قرآنیہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے
لئے گئے ہونگے اور جو پہلی کسی کتاب میں موجود نہ ہونگے۔ ان علماء کے ان معارف
قرآنیہ سے کم از کم دُگنے ہوں اور وہ پہلی کسی کتاب میں موجود نہ ہوں۔ اگر میں

انوار العلوم جلد
ولده
بعض اہم اور ضروری امور
ایسے دُگنے معارف دکھانے سے قاصر رہوں تو مولوی صاحبان جو چاہیں کہیں۔ لیکن
اگر مولوی صاحبان اس مقابلہ سے گریز کریں یا شکست کھا ئیں تو دنیا کو معلوم ہو
جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا دعوی منجانب اللہ تھا۔ یہ ضروری
ہو گا کہ ہر ہر فریق اپنی کتاب کی اشاعت کے معا بعد اپنی کتاب دوسرے اب دوسرے فریق کو رجسٹری
کے ذریعہ سے بھیج دے۔ مولوی صاحبان کو میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ دُگنی چوگنی
قیمت کاوی۔ پی میرے نام کر دیں۔ اگر مولوی صاحب اس طریق فیصلہ کو ناپسند کریں
اور اس سے گریز کریں تو دو سرا طریق یہ ہے کہ میں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام کا ادنیٰ خادم ہوں میرے مقابلہ پر مولوی صاحبان آئیں اور قرآن کریم کے
تین رکوع کسی جگہ سے قرعہ ڈال کر انتخاب کرلیں اور وہ تین دن تک اس ٹکڑے
کی ایسی تفسیر لکھیں جس میں چند ایسے نکات ضرور ہوں جو پہلی کتب میں موجود نہ
ہوں اور میں بھی اس ٹکڑے کی اس عرصہ میں تفسیر لکھوں گا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کی روشنی میں اس کی تشریح بیان کروں گا اور کم سے کم
چند ایسے معارف بیان کروں گا جو اس سے پہلے کسی مفسر یا مصنف نے نہ لکھے ہوں
گے اور پھر دنیا خود دیکھ لے گی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کی کیا
خدمت کی ہے اور مولوی صاحبان کو قرآن کریم اور اس کے نازل کرنے والے سے
کیا تعلق اور کیا رشتہ ہے۔“
یہ وہ چیلنج ہے جو دیو بندی مولویوں کو دیا گیا تھا جس کے جواب میں مولوی ثناء اللہ
صاحب نے لکھا تھا کہ میں بھی دیو بند کا پڑھا ہوا ہوں۔ میں اسے منظور کرتا ہوں لیکن کہتے ہیں
سادہ قرآن اور کاغذ قلم دوات لیکر الگ الگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھنا ہو گا۔ میں کہتا ہوں
ترجمہ یا بے ترجمہ کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔ معلوم ہوتا ہے مولوی صاحب کی عقل میں اتنی کمی
آگئی ہے کہ باوجود اس کے کہ انہوں نے میرے متعدد مضامین اور کتابیں پڑھی ہونگی۔ مخالفین
پر میری تحریروں کا رعب بھی جانتے ہیں۔ مگر خیال کرتے ہیں کہ جب میرے ہاتھ میں بے ترجمہ
قرآن آیا تو بس میں ان کے مقابلہ میں رہ جاؤں گا۔ گویا جو کچھ میری طرف سے شائع ہوتا ہے وہ
مولوی صاحب لکھ کر مجھے بھیج دیا کرتے ہیں اور میں اپنی طرف سے اسے شائع کر دیتا ہوں۔
مولوی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے میری طرف سے یہ چیلنج نہیں کہ میں بڑا عالم ہوں۔ اگر

انوار العلوم جلدا)
۵۳۶
بعض اہم اور ضروری امور
کوئی یہ دعوی کرے تو اس کے لئے ایسی بات پیش کر دینا جو اس کی ذاتی قابلیت کی نفی کرتی ہو
اس کے دعوی کو رد کر سکتی ہے۔ مگر جو یہ کہتا ہو کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید اور نصرت
حاصل ہوتی ہے اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایسی چیز پیش کرے جس میں خدا تعالیٰ کی
تائید شامل ہو۔ میں نے یہ چیلنج نہیں دیا کہ میں مولوی نذیر احمد صاحب سے اچھا قرآن کا اردو
ترجمہ کرونگا۔ اس ترجمہ کیلئے اردو کی ڈکشنریاں اور کتابیں دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر میں
نے اردو میں ترجمہ کرنے کا چیلنج نہیں دیا۔ پھر میں نے یہ چیلنج ساری دنیا کو دیا ہے۔ اگر ترجمہ
کرنے کا ہی مقابلہ ہو تو میں چینی زبان جاننے والوں سے چینی میں ترجمہ کرنے کا کس طرح مقابلہ
کر سکتا ہوں۔ فارسی جاننے والوں سے فارسی میں ترجمہ کرنے کا کیونکر مقابلہ کر سکتا ہوں،
عَلَى هَذَا الْقِيَاسُ دوسری زبانوں میں کس طرح ترجمے کر سکتا ہوں۔
غرض میں نے ترجمہ کرنے کا چیلنج نہیں دیا اور نہ ترجمہ کر لینے سے یہ ثابت ہو سکتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت شامل حال ہے۔ مولوی نذیر احمد صاحب کا اگر اردو ترجمہ اچھا
ثابت ہو تو اس سے یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ وہ خدا کی طرف سے تھے بلکہ یہ کہ وہ اچھے
اُردو دان تھے۔ صرف بلا ترجمہ قرآن کی شرط لگانے سے مولوی صاحب کی یہ غرض ہوگی کہ
میں تفسیروں اور دوسری کتابوں سے عبارتیں نہ نقل کر لوں۔ مگر یہ کتابیں تو ان کے پاس بھی
ہوں گی۔ اگر میں ان میں سے لکھ سکوں گا تو وہ بھی ایسی کتابیں لا سکتے ہیں وہ ان کتابوں سے
کیوں نہ لکھ سکیں گے لیکن اگر ان کے پاس ایسی کتابیں نہ ہوں ہوں تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جو
کتاب وہ دیکھنا چاہیں گے ، ہم انہیں دکھا دیں گے۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ تفسیروں وغیرہ ۔ فسیروں وغیرہ کے دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ زیر بحث یہ امر تھا
کہ تفسیر لکھنے والے کی تفسیر میں کچھ ایسے معارف ہوں جو پہلی کتابوں میں نہ ہوں۔ مگر میں
تفسیروں کا حافظ نہیں ہوں۔ پھر ان تفسیروں کو دیکھے بغیر یہ کس طرح پتہ لگ سکتا ہے کہ فلاں
بات ان میں آئی ہے یا نہیں آئی۔ میں نے یہ چیلنج نہیں دیا کہ میں تفسیروں کا حافظ ہوں بلکہ یہ
کہا ہے کہ میں کچھ ایسے معارف بیان کروں گا جو پہلی کتابوں میں نہ ہوں گے اور اس کے لئے
تفسیروں کا دیکھنا ضروری ہے۔ تا معلوم ہو سکے کہ جو کچھ لکھا گیا وہ پہلی کتابوں میں نہیں ہے۔
میری طرف سے کوشش تو یہی ہوگی کہ کوئی ایسی بات نہ لکھی جائے جو پہلی کتابوں میں ہو ۔ مگر
جب تک یہ نہ دیکھ لیا جائے کہ پہلی کتابوں میں وہ باتیں نہیں کس طرح تسلی ہو سکتی ہے۔ ہاں

انو او العلوم جلدا
۵۴۷
بعض اہم اور ضروری امور
اگر میں ان کتابوں میں سے کچھ نقل کروں گا تو اس سے میرا دعوی ہی غلط ہو جائے گا۔ پس نقل
تو میرے دعوی کو باطل کرتی ہے پھر مجھے اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح قرآن کریم کی کلید کی بھی ضرورت ہوگی کیونکہ میرا یہ کلید قرآن کی ضرورت دعوئی نہیں کہ میں قرآن کریم کا حافظ ہوں اس لئے قرآن کریم
کی کلید کی ضرورت ہوگی۔ وہ مضمون جو میرے ذہن میں ہوتا ہے وہ دوسروں کو معلوم نہیں
ہوتا۔ مگر ساری آیت مجھے یاد نہیں ہوتی۔ حافظ روشن علی صاحب مرحوم خدا تعالیٰ ان کی
مغفرت کرے ایک دفعہ لاہور میرے ساتھ تھے۔ میری ایک تقریر بھی وہاں تھی اس کے لئے
میں نوٹ لکھانے لگا تو آیتیں ان سے پوچھتا جاتا تھا۔ وہ کہنے لگے ان آیات کی بناء پر کیا تقریر
ہوگی ان آیات کا تو کوئی جوڑ معلوم نہیں ہوتا۔ میں نے کہا جو ڑ جلسہ میں جاکر معلوم ہو گا جب
میں تقریر کروں گا۔ غرض آیات کے نکالنے کے لئے کلید کی ضرورت ہوتی ہے۔
پس میرا چیلنج اب بھی موجود ہے۔ ہاں میں اپنے لئے اس کی
اپنے لئے اور کڑی شرائط شرطوں کو اور اور کڑا کر دیتا ہوں۔ اور چند ایسے معارف کی
شرط بھی جو اس سے پہلے کسی مفتر یا مصنف نے نہ لکھے ہوں اُڑا دیتا ہوں اور یہ ذمہ لیتا ہوں کہ
میری تفسیر میں کوئی نکتہ بھی ایسا نہ ہو گا جو کسی پہلی تفسیر میں ہو۔ مولوی صاحب یہاں آئیں تو
ان کا خرچ ہم خود دیں گے لیکن وہ یہاں نہ آنا چاہیں تو گورداسپور آجائیں مگر کسی مسجد میں
اجتماع نہ ہوگا کیونکہ ان لوگوں کی مسجدوں میں جو کچھ ہوتا ہے اس کو ہم خوب جانتے ہیں۔
علیحدہ مکان میں اجتماع ہو جو فریقین کے لئے ۔ لئے مساوی حیثیت رکھتا ہو۔ اگر وہ گورداسپور آجائیں
جہاں مکان متحدہ ہو تو ان کے کرایہ کے اخراجات ہم دیں گے اور اگر قادیان میں آئیں تو ان
کے اور ان کے ساتھیوں کے کھانے پینے کا خرچ بھی ہم دیں گے۔ ہماری طرف سے صرف یہ
شرط ہے کہ ایسے معارف بیان ہوں جن سے قرآن کریم کی افضلیت ثابت ہو اسلام کی
صداقت ثابت ہو ۔ مولوی صاحب نے یہ شرط لگائی ہے کہ تفسیر اور معارف کے لئے ضروری
ہو گا کہ علوم عربیہ کے ماتحت ہوں۔ مگر یہ صاف بات ہے اور ایسا ہی ہونا ضروری ہے۔ ورنہ
مثلاً قرآن کریم میں جو ذَالِكَ الْكِتُبُ هو آیا ہے۔ میں کتاب کے معنی کپڑا لکھوں، تو ہر
شخص سمجھے گا کہ یہ غلط ہے۔ پھر اس شرط کے پیش کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ اگر علوم عربیہ
کے خلاف کوئی بات ہو گی تو وہ فورا رد ہو جائے گی۔

انوار العلوم جلدا
۵۴۸
بعض اہم اور ضروری امور
مولوی صاحب کی تحریر میں ایک اور بھی لطیفہ ہے۔ وہ کوئی اردو تفسیر پاس نہ ہو گی ایک طرف تو یہ لکھتے ہیں کہ اور کوئی کتاب پاس نہ ہو جس
سے مراد ان کی تفاسیر ہیں اور دوسری طرف یہ شرط لگاتے ہیں کہ صرف سادہ یعنی بے ترجمہ
قرآن ہو۔ گویا ان کے نزدیک اگر میرے پاس سادہ قرآن ہوا تو میں کچھ نہ لکھ سکوں گا۔ کیونکہ
قرآن کریم عربی میں ہے اور میں عربی نہیں جانتا۔ لیکن ساتھ ہی ان کے خیال میں میرے پاس
رازی کی تفسیر نہیں ہونی چاہئے تا ایسا نہ ہو کہ میں اس کے مطالب چرالوں۔ مولوی صاحب کی
اس بات سے ظاہر ہے کہ جب خدا کسی کی عقل مار دیتا ہے تو وہ عام بیوقوفوں سے بھی بد تر ہو
جاتا ہے۔ کیا کوئی شخص یہ خیال کر سکتا ہے کہ جو شخص قرآن کریم کا ترجمہ نہیں جانتا وہ رازی
اور ابن حیان کے مطالب کو سمجھ لے گا اور ان کی تفاسیر سے مضمون چرا لے گا۔ اگر مولوی
صاحب کی عقل میں یہ بات آگئی ہے تو گو یہ انتہائی درجہ کی احمقانہ بات ہے میں یہ شرط اپنے
چیلنج میں اور بڑھا دیتا ہوں کہ کوئی اردو کی کتاب نہ رکھنی ہوگی اور نہ ترجمہ والا قرآن ہو گا۔
جب ان کا یہ خیال ہے کہ میں قرآن کریم بھی بغیر ترجمہ دیکھے نہیں سمجھ سکتا تو یہ ظاہر ہے کہ
عربی کتب کی موجودگی سے صرف مولوی صاحب کو ہی فائدہ پہنچے گا میں تو ان سے فائدہ حاصل کر
ہی نہیں سکتا۔ باقی رہیں ان کی شرائط سو وہ ایک علیحدہ چیلنج ہیں اگر مولوی صاحب سمجھتے ہیں کہ
وہ معقول ہیں اور ان سے کسی کا مؤید من اللہ ہونا ثابت ہوتا ہے تو وہ انہیں بطور چیلنج کے شائع
کر کے دیکھ لیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی ذلت کے اس وقت سامان کرتا ہے یا نہیں۔ اگر انہیں
عربی دانی کا دعوی ہے تو اعلان کر دیں کہ خدا تعالی اس میں ان کی مدد کرے گا کوئی آئے اور
مقابلہ کرلے۔ پھر ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے ہی ان کے اس چیلنج کو منظور کرنے کی توفیق عطا کر
دے۔ مگر اب تو میرا چیلنج ہے کہ قرآن کریم کی پیشگوئی کے ماتحت جو جماعتیں راستی پر ہوں ان
پر معارف قرآنیہ خاص طور پر کھولے جاتے ہیں۔ پس کوئی مخالف احمد بیت خواہ عرب کا ہو، خواہ
مصر کا ہو، خواہ شام کا ہو، خواہ ہندوستان کا میرے مقابلہ پر قرعہ ۔ پر قرعہ سے تین رکوع قرآن کریم کے
چن کر تین دن میں تفسیر لکھ دے۔ اللہ تعالیٰ مجھے ضرور ایسے مطالب سمجھائے گا جو حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی جماعت سے باہر نہیں ملیں گے اور جو علوم عربیہ کے مخالف
نہیں ہونگے انہیں جس امر میں دعوئی ہو اسے وہ الگ شائع کر دیں۔
غرض اگر انہوں نے میرا چیلنج منظور کر لیا ہے تو آئیں معارف لکھیں ان کا خرچ ہم دیں

انوار العلوم جلد
۵۴۹
بعض اہم اور ضروری امور
گے۔ اب میں چند کی شرط بھی نہیں رکھتا۔ تمام کے تمام نکات ایسے ہوں گے جو کسی پہلی کتاب
میں نہ ہوں گے اور ان تفسیروں میں تو یقینا نہ ہوں گے جو پاس رکھی جائیں گی وہ صرف اس
لئے رکھی جائیں گی کہ تا معلوم ہو مفسرین نے کیا لکھا ہے۔ تاہم ان کی لکھی ہوئی باتوں میں نہ
پڑیں۔
شاید کسی کو یہ شبہ ہو کہ جب خدا تعالی کی طرف سے امداد کا دعوی ہے تو تفسیروں کو
دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ یا کلید کی کیا ضرورت ہے۔ اللہ تعالی خود بتا دے گا کہ فلاں مضمون
تفسیر میں ہے یا نہیں۔ یا فلاں آیت کے الفاظ کیا ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ شبہ محض
ناضمی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ چیلنج یہ نہیں دیا گیا کہ تفسیر الہام سے لکھی جائے گی بلکہ یہ کہا گیا
ہے کہ تائید الہی سے لکھی جائے گی اور تائید الہی الفاظ میں اور معین مضامین کی صورت میں
نازل نہیں ہوا کرتی بلکہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کے دماغ کو خاص روشنی دے دی جاتی ہے اور
اس پر خاص علوم کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ مگر یہ نہیں کہ اس کو ساتھ یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ پہلی
کتب میں ہے اور یہ نہیں ایسا صرف الہام سے ہو سکتا ہے۔ اور اس جگہ الہامی تفسیر کا دعویٰ
نہیں۔ گو الہام بھی ہو تو بھی اس میں سنت اللہ نہیں ہوتی کہ حوالہ جات بھی بتائے جائیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے معارف لکھنے کے متعلق جو میرا چیلنج تھا اس کی میں
پوری تشریح کر چکا ہوں۔ اگر مولوی صاحب کو وہ منظور ہو تو اس کی قبولیت کا اعلان کر دیں۔
اگر ان کے نزدیک یہ چیلنج درست نہیں تو پھر ان کے نزدیک جو فیصلہ کا ذریعہ ہے، اسے اپنی
طرف سے بطور چیلنج پیش کر دیں۔ خواہ سب دنیا سے زیادہ فصیح عربی لکھنے کا چیلنج دیں، خواہ سب
دنیا سے بہتر ترجمہ قرآن کریم کرنے کا چیلنج دیں۔ وہ جو بھی چیلنج دیں اگر وہ شریعت کے خلاف
نہ ہوا تو بیسیوں آدمی ان کے چیلنج کو قبول کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔
إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى
پھر حضور نے سورۃ التحریم کی آیت يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا
ورۃ التحریم کی تفسیر انفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا - لا کی تشریح فرماتے ہوئے اس آگ
سورة
سے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کے لئے سب سے ضروری چیز دعا ثابت کی۔ اس کے متعلق
ضروری ہدایات دیں اور اس پر پوری طرح کار بند ہونے کا ارشاد فرمایا۔

انوار العلوم جلد!!
۵۵۰
بعض اہم اور ضروری امور
ہر احمدی کشتی نوح پڑھے یا سنے اسی ضمن میں ایک بات یہ بیان فرمائی کہ اگلے سال نوح پڑھے یا نے تمام کے تمام احمدی پڑھے لکھے یا ان پڑھ حضرت
مسیح موعود موعود علیہ الصلوة والسلام وۃ والسلام کی کتاب کشتی نوح پڑھیں یا سنیں۔ اسی طرح ہر سال ایک کتاب
مقرر کر دی جایا کرے تو سب لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتب سے واقف ہو
جائیں گے۔ آپ لوگ جو بہ آپ لوگ جو یہاں موجود ہیں سن لیں اور جو یہاں نہیں انہیں سنا دیں کہ اگلے
سال کشتی نوح کا پڑھنا یا سننا ہر ایک احمدی کا فرض ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ تین گھنٹہ میں ختم ہو
سکتی ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
آخر میں حضور نے سورہ تحریم کے پہلے رکوع کی نہایت ہی پر معارف تفسیر بیان کی اور
ثابت کیا کہ جس آگ سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم اس سورہ میں دیا گیا ہے اس کا ذکر
اس سورہ میں کر دیا گیا ہے اور وہ یہ آگیں ہیں۔ ۱۔ مسلم نہ ہونا۔ ۲۔ مومن نہ ہونا۔ ۳۔ قانت
نہ ہونا۔ ۴۔ نائب نہ ہونا۔ ۵۔ عابد نہ ہونا ۔ ۶۔ سائح نہ ہونا۔ ان کی نہایت لطیف تشریح کرتے
ہوئے بتایا کہ مسلمانوں کی دینی اور دنیوی کامیابی انہی چھ باتوں سے بچنے میں ہے۔
I
الفضل ۳۱٬۱۳ جنوری ۱۹۳۰ء)
تذکره صفحه ۵۸۴٬۵۳۸- ایڈیشن چهارم الوصیت صفحه ۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۱
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء صفحہ ۴۰٬۳۹
س مشكوة كتاب العلم الفصل الثالث جلد اصفحه ۵۳۱ مطبوعہ مکتبہ حقانیہ پشاور
اہلحدیث (اخبار) ۲۳ مئی ۱۹۳۰ء صفحه ۵ کالم ۳
البقرة : 3
التحريم:

آج 10 میں سے 10 باقی