فضائل القرآن نمبر 3
انوارالعلوم (جلد 11)
انوار العلوم جلد
فضائل القرآن
(نمبر ۳)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
فضائل القرآن (۳)
انوار العلوم جلد 1
۵۵۳
فضائل القرآن (۳)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
فضائل القرآن
(نمبر ۳)
ہر خوبی اور ہر وصف میں یکتاکتاب
صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم
(فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
تشد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ عبس کی حسب ذیل آیات کی
تلاوت فرمائی۔
عَبَسَ وَ تَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الاَ عُمى - وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى أَوْ يَذَّكَّرُ
فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَى - أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَى - فَانْتَ لَهُ تَصَدُّى وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّى
وَأَمَّا مَنْ جَاءَ كَ يَسْعَى وَهُوَ يَخْشى - فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَقَّى - كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ۔
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ - فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ تُطَهَّرَةٍ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ -
كِرَامِ بَرَرَةٍ
اس کے بعد فرمایا :۔
مجھے کھانسی تو پہلے ہی سے تھی لیکن اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے جلسہ کے پچھلے دو دن
کام کی توفیق عطا فرمادی۔ اس وقت بھی آواز اونچی نہیں نکلتی لیکن امید ہے کہ خدا تعالی کے نتی بلین امید ہے کہ خدا تعالی -
فضل سے جب حلق میں گرمی پیدا ہو گئی تو آواز بلند ہو جائیگی اور سب احباب تک پہنچنی شروع سے جب حلق میں گرمی پیدا ہو گی تو آواز بلند ہو جائیگی اور ہے
انوار العلوم جلد !!
۵۵۴
فضائل القرآن (۳)
ہو جائیگی ۔ دوست گھبرائیں نہیں بلکہ اطمینان سے بیٹھے رہیں۔
ایک دوست کے چند سوالات کے جوابات پیشتر اس کے کہ میں آج کا مضمون
دوست
سوالات کے جواب دینا چاہتا ہوں جو میری کل کی تقریر کے متعلق ہیں۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ اس
تقریر سے پیدا ہوئے ہیں۔ سوال تو ایسے ہیں کہ بجائے خود لمبی تقریر چاہتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں
ہو سکتا کہ جس مضمون کو میں اس موقع پر بیان کرنے کا ارادہ کر کے آیا ہوں اسے نظر انداز کر
دوں اور ان سوالات کا اور ان کے علاوہ دوسرے سوالوں کا تفصیلی جواب دینا شروع کر دوں۔
اگر میں ایسا کروں تو میری مثال اس ہر دلعزیز کی سی ہو جائیگی جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ
دریا کے کنارے بیٹھا رہتا تھا اور جو لوگ اسے دریا سے پار اُتارنے کے لئے کہتے انہیں پارلے
جاتا۔ ایک دفعہ وہ ایک شخص کو اٹھا کر لے جا رہا تھا اور ابھی دریا کے نصف میں ہی پہنچا تھا کہ
ایک اور شخص نے اسے آواز دی کہ مجھے بہت ضروری کام ہے مجھے جلدی لے جاؤ۔ اس نے
پہلے شخص کو اسی جگہ دریا میں کھڑا کیا اور دوسرے کو لینے کے لئے واپس آگیا۔ جب اسے لے
کر گیا تو ایک تیسرے نے کہا کہ مجھے بہت جلدی جانا ہے مجھے لے چلو۔ اس پر دوسرے کو بھی
پانی میں کھڑا کر کے واپس آگیا اور تیسرے کو لے کر چلا۔ ان میں سے تیرنا کوئی بھی نہ جانتا تھا۔
اچانک پانی کا ایک ریلا آیا تو پہلے نے کہا۔ میاں ہر دلعزیز مجھے بچانا۔ یہ سن کر اس نے جس شخص
کو اٹھایا ہوا تھا اسے پانی میں کھڑا کر کے پہلے کو بچانے کیلئے لپکا۔ اس تک ابھی پہنچا نہ تھا کہ تینوں
ڈوب گئے۔
پس یہ طریق اختیار کرنا کہ مقررہ لیکچر سے ہٹ کر ہر قسم کے سوالات کا جواب دینا شروع
کر دیا جائے اپنے کام کو نقصان پہنچانا ہے۔ گو ممکن ہے اس طرح ہر دلعزیزی تو حاصل ہو جائے
لیکن فائدہ کسی کو نہیں پہنچے گا۔ پس میں اس وقت سوالات کا مفصل جواب نہیں دے سکتا۔
البتہ مختصر طور پر چند باتیں بیان کر دیتا ہوں۔
سائل کا ایک سوال یہ ہے کہ مسلم کو کسی کا محکوم مسلمان محکوم ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نہیں ہونا چاہئے۔ اگر احمدی حقیقی مسلمان ہیں تو
معلوم ہوا کہ دنیا میں کوئی مسلمان بھی آزاد نہیں ۔ یہ صورت حالات کیوں ہے؟
اس سوال کے پہلے حصہ کا جواب تو یہ ہے کہ مسلم کے سوا کوئی محکوم ہوتا ہی نہیں۔
انوار العلوم جلد !!
۵۵۵
فضائل القرآن (۳)
مسلم کے معنی ہی فرمانبردار کے ہیں۔ پس مسلم محکوم ہوتا ہے مگر اصول کا۔ مسلم محکوم ہوتا ہے
مگر راستی کا۔ مسلم محکوم ہوتا ہے مگر حق کا۔ پس جب ہم کسی مسلم کی محکومی کو دیکھیں گے تو یہ
معلوم کریں گے کہ اس کی محکومی اسلام کے مطابق ہے یا خلاف۔ اگر اس کی محکومی خلاف اسلام
ہو تو ہم کہیں گے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن اگر اسلام کے مطابق ہو تو ہم کہیں گے کہ سچا
مومن یہی ہے۔ پس اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کسی غیر مسلم حکومت کے ماتحت رہنا اسلام کے
اصول کے خلاف ہے تو ماننا پڑے گا کہ انگریزوں کے ماتحت احمدیوں کا رہنا بھی خلاف شریعت
ہے۔ لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ غیر مسلم حکومت کے ماتحت رہنا اسلام کے خلاف نہیں تو
ماننا پڑے گا کہ احمدیوں کا انگریزی حکومت کے ماتحت رہنا بھی خلاف شریعت نہیں بلکہ ماتحت
رہنا اسلام کے عین مطابق ہے۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام اس مذہب کا ہی نام نہیں جو رسول کریم
میم لائے بلکہ ہر نبی جو مذہب بھی لایا وہ اسلام ہی تھا۔ چنانچہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے متعلق آتا ہے۔ اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
یعنی جب اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا اسلم مسلمان ہو جاؤ ۔ تو انہوں نے
کہا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ میں تو رَبُّ الْعَلَمِينَ کے لئے پہلے ہی اسلام لا چکا ہوں۔
غرض پہلے تمام انبیاء جو دین لائے وہ بھی اسلام ہی تھا۔ ان ہی انبیاء میں سے ایک نبی حضرت
موسیٰ علیہ السلام فرعون کے ماتحت اس کی حکومت میں رہے۔ حالانکہ فرعون کا نام اب گالی کے
طور پر استعمال ہوتا ہے۔ پھر ان ہی انبیاء میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے جو رونا
حکومت کے ماتحت رہے جو مشرک تھی۔ پس جب ان انبیاء کے اسلام کو غیر مسلموں کے ماتحت
رہنے سے کوئی نقصان نہ پہنچتا تھا تو ہم جن کے ماتحت رہتے ہیں وہ تو اہل کتاب ہیں جو ان لوگوں
سے اقرب ہیں۔ رومی کسی شریعت کے پابند نہ تھے اور نہ فرعون کے پاس کوئی شریعت تھی۔
اب اگر ان کی اور ہماری محکومیت میں کوئی فرق ہے تو یہ کہ ہم کم محکوم ہیں اور وہ زیادہ محکوم
تھے۔ اگر اس محکومیت سے ان کے اسلام میں فرق نہ آیا تو پھر ہمارے اسلام میں بھی فرق نہیں
آسکتا۔ اسلام میں کہیں یہ حکم نہیں کہ کسی مسلمان کو کسی غیر مسلم حکومت کے ماتحت نہیں رہنا
چاہئے۔ خود رسول کریم میں ایم ۱۳ سال تک مکہ میں مشرکوں کے قوانین کے ماتحت رہے۔
باقی رہا یہ کہنا کہ احمدی اگر حقیقی مسلمان ہیں تو گویا ایک مسلمان بھی دنیا میں آزاد نہیں
انوار العلوم جلد ))
۵۵۶
فضائل القرآن (۳)
ہے۔ میں اس کا بھی قائل نہیں ہوں۔ میرا یہ عقیدہ ہے کہ مومن کسی کا غلام نہیں ہوتا۔ بھلا
اس شخص کو کون غلام کہہ سکتا ہے جو یہ دعوی کرتا ہو کہ دنیا کی ساری حکومتیں اور بادشاہتیں
بھی اسلام کے خلاف کچھ منوائیں گی تو میں نہیں مانوں گا وہ غلام کس طرح کہلا سکتا ہے۔ اور
جو شخص یہ کہے کہ میں بڑی سے بڑی طاقت کی اسلام کے خلاف بات مان لوں گا وہ احمدی نہیں۔
پس کوئی احمدی غلام نہیں بلکہ ہر احمدی آزاد ہے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم پر عمل
عیسائیوں کو کیوں حکومت ملی ؟ نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کی حکومتیں چھن گئیں۔
ملی؟
لیکن عیسائی بھی حضرت مسیح کی کتاب کے خلاف عمل کرتے ہیں پھر ان کو کیوں حکومتیں ملی
ہوئی ہیں؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ سزا اُسی کو دی جاتی ہے جو خزانہ کا محافظ ہو کر غفلت اور
سستی کرتا ہے۔ عیسائی روحانی خزانہ کے محافظ نہ تھے۔ رسول کریم میم کے آنے کے بعد
عیسائی اس خزانہ کی محافظت سے برخاست کر دیئے گئے۔ اور رسول کریم میں تعلیم کو قبول کرنے
کی وجہ سے یہ محافظت مسلمانوں کے سپرد ہو چکی تھی۔ اب وہ غفلت کریں تو ان کو سزادی
جائیگی عیسائیوں کو نہیں۔
تیسرا سوال یہ ہے
مسیح موعود کی بعثت سے مسلمانوں کو کیا طاقت حاصل ہوئی؟ کہ اگر مسلمانوں
کے بُرے افعال کے نتیجہ میں مسلمانوں سے حکومت اور شوکت چھن گئی تو مسیح موعود نے آکر
مسلمانوں کو کیا شوکت دی۔ ان کے دعوی پر چالیس سال کے قریب گزر چکے ہیں مگر انہوں نے
کوئی حکومت نہ دلائی؟
اس کا جواب یہ ہے کہ حکومت اس لئے نہ ملی کہ حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت
یوسف علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور کئی اور انبیاء کے زمانہ میں بھی حکومت نہیں ملی
تھی۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد تین سو سال تک ان کے ماننے والوں میں حکومت نہیں
آئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک شرعی نبی ہوتے ہیں اور ایک غیر شرعی۔ شرعی نبی نے چونکہ
شریعت کے اد احکام پر جوا جو اُسے دیئے جاتے ہیں عمل کرانا ہوتا ہے اس لئے اس اس کی کی زند زندگی میں ہی
خدا تعالی حکومت دے دیتا ہے۔ اور غیر شرعی نبی نے چونکہ کسی ایسے حکم پر عمل نہیں کرانا ہوتا
انوار العلوم جلد
۵۵۷
فضائل القرآن (۳)
جس پر پہلے عمل نہ ہو چکا ہو اس لئے اس کے زمانہ میں خدا تعالی قلوب کی فتح رکھتا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے یہی فتح عطا کی ہے۔
علی اور خالد کے مثیل چوتھا سوال یہ کیا گیا ہے کہ چالیس پچاس سال کے عرصہ میں احمدیت کیوں ایک بھی علی یا خالد پیدا نہ کر سکی؟
اس کا جواب یہ ہے کہ احمدیہ جماعت حضرت عیسی علیہ السلام کی جماعت کی مثیل ہے۔
اور یہ وہی کام کرنے آئی ہے جو حضرت عیسٰی علیہ السلام کی امت نے کیا۔ اس لئے اس میں
خالد اور علی کی مثال تلاش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ شرعی نبی کے ماننے والے تھے۔ شریعت
کے مغز کو جاری کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام آئے۔ اور اس کے لئے
نفس کی قربانی کی ضرورت تھی جس میں جماعت احمد یہ خدا تعالی کے فضل سے کامیاب ہو گئی
ہے۔ پس ہم سے اگر کوئی مطالبہ ہو سکتا ہے تو یہ کہ چالیس سال میں کتنے پطرس پیدا کئے ؟ اس
کے جواب میں ہم یقینا کہہ سکتے ہیں کہ پطرس کیا ان سے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی جماعت میں پیدا ہوئے۔ پطرس تو جب پکڑا گیا اس نے صاف کہہ دیا کہ میں مسیح کو
جانتا بھی نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک ماننے والا جب پکڑا گیا تو اس
نے پتھروں کی بوچھاڑ کے نیچے جان دے دی لیکن ایمان ہاتھ سے نہ دیا۔ پھر ہم تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی جماعت میں سے ایسے لوگ پیش کر سکتے ہیں جنہوں نے
حضرت مسیح کی طرح قربانیاں کیں۔ جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام نے صداقت نہ چھوڑی
اور صلیب پر چڑھنا گوارا کر لیا۔ اسی طرح ہماری جماعت کے پانچ آدمیوں نے کابل میں
صداقت کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ پس ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اپنی جماعت میں حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں جیسے افراد پیدا نہیں کئے بلکہ
ایسے افراد پیدا کئے جنہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام جیسی قربانی کے نظارے دکھائے۔
پانچواں سوال یہ کیا گیا ہے کہ احمدیت کا پیغام ابھی تک ساری دنیا میں ری دنیا میں نہیں پہنچا حضرت مرزا صاحب کے بعد
خلیفہ اول کا ن کا زمانہ بھی گزر گیا۔ اب خلیفہ دوم کا زمانہ ہے مگر ابھی تک ساری دنیا میں
مرزا صاحب کا نام نہیں پہنچا لیکن گاندھی جی کا پہنچ گیا ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ نام پھیلنے میں حقیقی عظمت نہیں ہوتی۔ مشہور ہے کہ کسی شخص
انوار العلوم جلدا
۵۵۸
فضائل القرآن (۳)
سے
نے چاہ زمزم میں پیشاب کر دیا۔ لوگوں نے اسے پکڑ کر خوب مارا۔ اس نے کہا خواہ کچھ کرو
میری جو غرض تھی وہ پوری ہو گئی ہے۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ تمہاری کیا غرض تھی؟ تو اس
نے کہا۔ مجھے شہرت کی خواہش تھی۔ یہاں چونکہ ساری دنیا کے لوگ آئے ہوئے تھے اس لئے
جب میری اس حرکت کا علم سب کو ہو گا تو خواہ مجھے گالیاں دیں لیکن جہاں جہاں بھی جائیں گے
اس بات کا ذکر کریں گے اور اس طرح ساری دنیا میں میری شہرت ہو جائے گی۔ غرض نام اس
طرح بھی بھی پھیل جاتا ہے لیکن حقیقی نام وہ ہ ہوتا ہوتا ۔ ہے جو دنیا کی مخالفت کے باوجود پیدا کیا جائے۔
گاندھی جی نے کھڑے ہو کر کیا کہا ؟ وہی جو ہر ہندوستانی کہتا تھا۔ قدرتی طور پر ہر ہندوستانی یہ
خواہش رکھتا ہے کہ اس کا ملک آزاد ہو۔ یہی گاندھی جی نے کہا۔ لیکن حضرت مرزا صاحب وہ
منوانا چاہتے تھے جسے دنیا چھوڑ چکی تھی اور جس کا نام بھی لینا نہیں چاہتی تھی۔ گاندھی جی کی
مثال تو اس تیراک کی سی ہے جو اُدھر ہی تیرتا جائے جدھر دریا کا بہاؤ ہو۔ لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی مثال اس تیراک کی سی ہے جو دریا کے بہاؤ کے مخالف تیر رہا ہو۔ اس وجہ
آپ کا ایک میل تیرنا بھی بہاؤ کی طرف پچاس میل تیرنے والے سے بڑھ کر ہے۔ دنیا
الہام کی منکر ہو چکی تھی۔ حضرت مرزا صاحب اسے یہ مسئلہ منوانا چاہتے تھے۔ دنیا مذہب کو
چھوڑ چکی تھی۔ آپ مذہب کی پابندی کرانے کے لئے آئے۔ پھر آپ کا اور گاندھی جی کا کیا
مقابلہ ۔ ابھی دیکھ لو۔ میرے مضامین چونکہ عام لوگوں کی خواہشات کے خلاف ہوتے ہیں اس
لئے دوسرے اخبارات میں نہیں چھتے۔ لیکن ابھی میں انگریزوں کے خلاف وہی روش اختیار کر
لوں جو دوسرے لوگوں نے اختیار کر رکھی ہے تو تمام اخبارات میں شور مچ جائے کہ
خلیفہ صاحب نے یہ بات کہی ہے جو بڑے عقلمند اور محب وطن ہیں۔ لیکن چونکہ ان کے منشاء
کے مطابق اور ان کی خواہشات کے ماتحت ہمارے مضامین نہیں ہوتے اس لئے خواہ ان میں
کیسی ہی پختہ اور مدلل باتیں ہوں ان انہیں شائع نہیں کرتے۔ سوال کرنے والے دوست نے
شاید اس پوربی عورت کا قصہ نہیں سنا جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب اس کا خاوند مر گیا تو وہ
یہ کہہ کر رونے لگی کہ اس کا اتنا قرضہ فلاں فلاں کے ذمہ ہے وہ کون وصول کرے گا۔ اس کے
رشتہ کے مردوں میں سے ایک نے اکڑ کر کہا اری ہم ری ہم اس طرح وہ وصولیاں گنائی گئی
اور وہ کہتا چلا گیا۔ اری ہم ری ہم ۔ لیکن جب اس نے کہا کہ اس نے فلاں کا اتنا قرض دینا ہے
وہ کون دے گا۔ تو کہنے لگا۔ ”ارے میں ہی بولتا جاؤں یا کوئی اور بھی بولے گا ۔ " اسی طرح
انوار العلوم جلدا
۵۵۹
فضائل القرآن (۳)
گاندھی جی تو وصولیوں کی بات کہہ رہے ہیں اور سارا ہندوستان ان کی آواز پر کہتا جاتا ہے۔
ہم رہی ہم " لیکن حضرت مرزا صاحب نے جو کچھ کہا اس پر اپنے پاس سے دینا پڑتا ہے۔ اس
لئے اس آواز پر لوگ کہنے لگ جاتے ہیں کہ ”ارے ہم ہی بولیں یا کوئی اور بھی بولے گا۔ “ کہا
گیا ہے کہ گاندھی جی کے کارنامے دنیا کو ان کی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور حکومت ان کے
نام سے کانپ رہی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت گاندھی جی سے نہیں بلکہ ہندوستان
سے کانپ رہی ہے۔ وہ یہ دیکھ رہی ہے کہ ۳۳ کروڑ کی آبادی پر چند لاکھ افراد کی حکومت کس
قدر مشکل ہے۔ انگریز اس بات سے ڈر رہا ہے نہ کہ گاندھی جی سے۔
سفارشات
سوالات کے جواب دینے کے بعد اب ایک تو میں سفارش بچوں کے متعلق کرتا
ہوں۔ جامعہ احمدیہ اور ہائی سکول کے طلباء نے اپنے اپنے رسالوں کے
سالنامے نکالے ہیں۔ چونکہ ملک میں رسالوں کے سالنامے نکالنے کا مرض پیدا ہو چکا ہے اس
لئے بچے بھی اس سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ انہوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں
ان کے پرچوں کی خریداری کے متعلق سفارش کروں۔ جب یہ رسالے جاری کرنے لگے تھے تو
میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر سکول اور جامعہ ان کو چلائے تو شوق سے نکالو لیکن اگر کہو کہ جماعت
میں ان کے متعلق تحریک کی جائے تو یہ خواہش نہ کرنا۔ لیکن اب چونکہ یہ پٹھان والی بات ہو گئی
ہے کہ اس کا بچہ اپنے استاد پر تلوار سے وار کرنے لگا۔ تو اس نے کہا کہ اس کا پہلا وار ہے کہ
لینے دو۔ اس لئے گو اس سے ہماری ہی جیبوں پر اثر پڑتا ہے لیکن چونکہ یہ ہمارے بچوں کا پہلا
دار ہے اس لئے میں یہ سفارش کرتا ہوں کہ ان کے رسالے خریدے جائیں۔ ایک تو اس لئے
کہ یہ لڑکے پہلے وار کی وجہ سے اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے وار کی قدر کی جائے۔
دوسرے انہوں نے ایک رنگ میں احسان بھی جتایا ہے ۔ وہ کہتے ہیں۔ ہم جلسہ کے کاموں میں
لگے رہے اور رسالے نہ بچ سکے۔ اب تو گویا ایک وجہ بھی ان کے ہاتھ آگئی ہے۔ دوست ان
کے رسالے خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
اب میں ان باتوں میں سے دو چار اختصار کے ساتھ بیان کرتا ہوں جو کل بیان کی تھیں۔
میں نے بیان کیا تھا کہ احمدی تاجروں کے ساتھ ہر رنگ میں تعاون کی ضرورت میں
مومن کے لئے دینی
اور دنیوی طور پر ہر قسم کی آگ سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ لیکن چونکہ وقت کم تھا میں نے
انوار العلوم جلد 11
۵۶۰
فضائل القرآن (۳)
اس آگ سے بچنے کے صرف اصول بیان کر دیئے تھے تفصیل چھوڑ دی تھی۔ اب میں ان میں
سے ایک بات کی طرف جماعت کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ دنیا میں بہت سے کام جو
انفرادی طور پر نہیں ہو سکتے باہمی تعاون سے ہو سکتے ہیں۔ ہم نے دنیا میں جو عظیم الشان کام
کرنے ہیں ان کے متعلق جب تک ہم ہر رنگ میں جماعت کی نگرانی نہ کریں وہ صحیح طور پر
سرانجام نہیں دیئے جا سکتے ۔ رسول کریم میں ہم نے ان قیدیوں کا جو جنگ بدر میں گرفتار ہو کر
آئے تھے یہ فدیہ مقرر فرمایا تھا کہ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیں۔ وہ لوگ کوئی دینی تعلیم نہ
دے سکتے تھے بلکہ صرف مروجہ علوم ہی سکھا سکتے تھے مگر رسول کریم میں سلیم نے اس کا بھی
انتظام فرمایا۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی ضروری سمجھی۔ ہمیں بھی دین کے
ساتھ جماعت کی دنیوی ترقی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ ہاں دین کو دنیا پر مقدم کرنا چاہئے اور
جہاں دنیا دین میں روک ثابت ہو وہاں اسے ترک کر دینا چاہئے۔
دنیوی ترقی کے لئے بہترین چیز تعاون ہے۔ یورپ کے لوگوں نے ایک دوسرے کے
ساتھ تعاون کیا اور ترقی حاصل کرلی۔ لیکن مسلمان آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے۔ جب سارا
یورپ اکٹھا ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہوا تو مسلمان اس وقت بھی آپس میں لڑ رہے تھے۔ اس
وقت عیسائیوں سے باطنی حکومت نے یہ سازش کی کہ ہم سلطان صلاح الدین کو قتل کر دیتے
ہیں تم باہر سے مسلمانوں پر حملہ کر دو۔ اس کا جو نتیجہ ہوا وہ ظاہر ہے۔ پس تعاون سے جو نتائج
حاصل کئے جاسکتے ہیں وہ کسی اور طرح حاصل نہیں ہو سکتے۔ اس طریق سے ہماری جماعت بھی
ترقی کر سکتی ہے اور اس کے لئے بہترین صورت تاجروں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ بیشک
زمیندار بھی مالدار ہو سکتے ہیں لیکن بڑے بڑے مالدار مل کر بھی غیر ملکوں پر قبضہ نہیں کر سکتے۔
اس کے مقابلہ میں تجارت سے غیر ممالک کی دولت پر بھی قبضہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ تجارت دور
دور تک پھیل سکتی ہے اس لئے تاجروں کی امداد نہایت ضروری چیز ہے۔ اس کے لئے
سر دست میری یہ تجویز ہے کہ کوئی ایک چیز لے لی جائے اور اس کے متعلق یہ فیصلہ کر لیا جائے
کہ ہم نے وہ چیز صرف احمدی تاجروں سے ہی خریدنی ہے کسی اور سے نہیں۔ اس طرح ایک
سال میں اس چیز کی تجارت میں ترقی ہو سکتی ہے اور دوسرے تاجروں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً سیالکوٹ کا سپورٹس کا کام ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ باہر انگلستان، آسٹریا اور
جرمنی وغیرہ میں بھی جاتا ہے۔ اور یہ ایسی انڈسٹری ہے جس سے دوسرے ملکوں کا روپیہ کھینچا جا
انوار العلوم جلد )
۵۶۱
فضائل القرآن (۳)
سکتا ہے۔ سیالکوٹ میں چار پانچ احمدیوں کی فرمیں ہیں۔ اس لئے اس سال کے لئے ہم یہ کام
اختیار کر سکتے ہیں کہ تمام وہ احمدی جو صاحبِ رسوخ ہوں، سکولوں لوں میں ہیڈ ماسٹریا ماسٹر ہوں"
کھیلوں کی کلبوں سے تعلق رکھتے ہوں ، کھیلوں کے سامان کی تجارت کرتے ہوں یا ایسے لوگوں
سے راہ و رسم رکھتے ہوں۔ وہ یہ مد نظر رکھیں کہ جتنا کھیلوں کا سامان منگوایا جائے وہ سیالکوٹ
کی احمدی فرموں سے منگوایا جائے۔ میں ان فرموں کے مالکوں سے بھی کہوں گا کہ وہ سارے
مل کر ایک مال فروخت کرنے والی کمیٹی بنالیں۔ جس کے صرف وہی حصہ دار ہوں جو یہ کاروبار
کرتے ہیں تاکہ سب کو حصہ رسدی منافع مل سکے۔ اس وقت میں صرف یہ تحریک کرتا ہوں۔
جب تاجر ایسی کمیٹی قائم کر لیں گے ، اس وقت اخبار میں میں اعلان کر دونگا کہ اس کمپنی کے مال
کو فروخت کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس طرح ایک دو سال میں پتہ لگ جائے گا کہ کس قدر
فائدہ ہو سکتا ہے اور اگر ان لوگوں نے کوئی ترقی کی تو وہ ہماری جماعت ہی کی ترقی ہوگی۔
اسی طرح ایک کمپنی
تعاون باہمی کے اصول پر ایک کمپنی قائم کرنے کی تجویز تعاون کرنیوالی قائم
کرنی چاہئے جس میں تاجر زمیندار اور دوسرے لوگ بھی شامل ہوں۔ میں نے اس کے لئے
کچھ قواعد تجویز کئے تھے جنہیں قانونی لحاظ سے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے پسند کیا تھا۔
اب ان کو شائع کر دیا جائے گا۔ یہ اس قسم کی کمپنی ہوگی کہ اس میں شامل ہونے والے ہر ایک
ممبر کے لئے ایک رقم مقرر کر دی جائے گی جو ماہوار داخل کراتا رہے۔ اس طرح جو روپیہ جمع
ہو گا اُس سے رہن با قبضہ جائیداد خریدی جائے گی۔ اعلیٰ پیمانہ پر تجارت کرنا چونکہ احمدی نہیں
جانتے اس لئے اس میں روپیہ نہیں لگایا جائے گا بلکہ رہن با قبضہ جائیداد خرید لی جائے گی۔ جیسا
کہ انجمن کے کارکنان کے پراویڈنٹ فنڈ کے متعلق کیا جاتا ہے۔ اس طرح جو نفع حاصل ہو گا
اس کا نصف یا تکث اس ممبر کے وارثوں کو دیا جائے گا۔ جو فوت ہو جائے اور اس کی جمع کردہ
رقم بھی اس کے وارثوں کا حق ہوگی۔ میں فی الحال اس سکیم کا مختصر الفاظ میں اعلان کر دیتا
چاہتا ہوں۔ پھر مشورہ کر کے مفصل سکیم اخبار میں شائع کر دی جائے گی۔ دوست اس کے لئے
تیاری کر رکھیں۔
اب میں وہ مضمون شروع کرتا ہوں جسے میں نے اس سال کے منتخب کیا ہے۔
انوار العلوم جلد )
۵۶۲
فضائل القرآن (۳)
میں نے پچھلے سال کے سالانہ جلسہ پر
فضائل القرآن کے مضمون کی اہمیت فضائل قرآن کریم کے متعلق ایک مضمون
بیان کیا تھا۔ یہ مضمون جس قدر اہمیت رکھتا ہے اس کا اندازہ احباب اس سے لگا سکتے ہیں کہ
اسلام کی بنیاد ہی اس امر پر ہے کہ قرآن کریم دنیا کی ساری مذہبی اور الہامی کتابوں سے افضل
ہے اگر ایسا نہ ہو تو پھر رہ پھر رسول کریم مسلم کی بعثت کی غرض ہی کچھ نہیں ہو سکتی۔ آپ کی بعثت
پہلے بھی بھی دنیا میں مذاہب موجود تھے اگر آپ ان سے کوئی افضل چیز نہیں لائے تو پھر آپ
کے آنے کی ضرورت ہی کیا تھی لیکن اگر قرآن کریم کی افضلیت ثابت ہو جائے تو پھر
دوسرے مذاہب کی کوئی حقیقت باقی نہیں رہتی۔ ان کی وہی مثال ہو جاتی ہے کہ ” آب آمد
تمتم برخاست۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ قرآن آب کی حیثیت رکھتا ہے تو واضح ہو جائے گا
سے
کہ پہلی کتابیں متروک ہو چکی ہیں اور اب صرف قرآن ہی قابل عمل کتاب ہے۔
میں نے بتایا تھا کہ اگر ایک ایک چیز کو لے کر ہم فضیلت ثابت کریں تو شبہ رہ سکتا ہے کہ
فلاں چیز جس کا ذکر نہیں کیا گیا اس کے لحاظ سے نہ معلوم وہ افضل ہے یا نہیں لیکن اگر
اصولی طور پر ہم افضلیت ثابت کر دیں تو مانا پڑے گا کہ قرآن کریم کلی طور پر تمام کتب الیہ
سے افضل ہے۔
میں نے گذشتہ سال کے لیکچر میں قرآن کریم کی افضلیت کے متعلق چھپیں وجوہ بیان کی
تھیں۔ مگر ان چھیں میں سے صرف چھ کی رو سے ہی میں نے قرآن کریم کی افضلیت ثابت کی
تھی۔ اور باقی ہیں میرے ذمہ قرض رہ گئی تھیں بلکہ ان چھ میں سے بھی آخری دو وقت کی
قلت کی وجہ سے نہایت اختصار کے ساتھ بیان ہوئی تھیں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ آج
ان دو کو بھی تفصیل کے ساتھ بیان کر دوں۔
یہ مضمون دراصل حضرت مسیح موعود کے ایک ارادہ کو پورا کرنے کی کوشش ہیں
عہد کا ایفاء ہے
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ میں قرآن کریم کی افضلیت کے
متعلق تین سو دلائل پیش کرنے کے بارہ میں فرمایا تھا ۔ سے اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے براہین احمدیہ کی چوتھی جلد کے آخر میں ہی لکھ دیا تھا کہ :۔
ابتداء میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اس وقت اس کی کوئی اور صورت تھی۔
انوار العلوم جلدا
۵۶۳
فضائل القرآن (۳)
پھر بعد اس کے قدرت الہیہ کی ناگہانی تجلی نے اس احقر عباد کو موسیٰ کی طرح ایک ایسے
عالم سے خبر دی جس سے پہلے خبر نہ تھی۔ یعنی یہ عاجز بھی حضرت ابن عمران کی طرح
اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پر وہ غیب سے اني انا
رَبُّكَ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل اور خیال کی
رسائی نہ تھی۔ سو اب اس کتاب کا متولی اور مہتمم ظاہر و باطناً حضرت ا حضرت رب اسمین
ہے اور کچھ معلوم نہیں کہ کسی اندازہ اور مقدار تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے۔
اور سچ تو یہ ہے کہ جس قدر اس نے جلد چہارم تک انوار حقیقت اسلام کے ظاہر کئے
ہیں یہ بھی اتمام محبت کے لئے کافی ہیں ۔ "
پھر بعد میں آپ نے یہ بھی تحریر فرما دیا کہ :۔
میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ اثبات حقیت اسلام کے لئے تین سو دلیل براہین احمدیہ
میں لکھوں لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ دو قسم کے دلائل (یعنی
بچے مذہب کا اپنے عقائد اور تعلیم میں کامل ہونا اور اس کی زندہ برکات اور معجزات)
ہزار ہا نشانوں کے قائم مقام ہیں۔ پس خدا نے میرے دل کو اس ارادہ سے پھیر دیا
اور مذکورہ بالا دلائل کے لکھنے کے لئے مجھے شرح صدر عنایت کیا۔ "
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی افضلیت کے وہ دلائل
جن کا براہین احمدیہ میں وعدہ کیا تھا اپنی دوسری کتابوں میں بیان فرما دیئے۔ مگر ہر ایک نظر اُن
تک نہیں پہنچ سکتی اس لئے میں نے انہیں ایک ترتیب سے بیان کرنا ضروری سمجھا۔
لیکن جب میں اس قرضہ کی ادائیگی کا سامان کرنے کیلئے بیٹھا تو میں نے
پچاس وجوہ فضیلت دیکھا کہ قرضہ اور بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ میں نوٹ کرنے لگا تو ۲۶ کی
بجائے ۵۰ فضیلت کی وجوہات مجھے معلوم ہوئیں اور اس طرح ۲۰ کی بجائے ۴۴ میرے ذمہ
نکلیں۔ اس پر مجھے خیال آیا کہ جب گذشتہ سال لمبا وقت صرف کر کے بمشکل چھ وجوہات پیش
کی جاسکی تھیں تو اس سال ۴۴ کس طرح بیان کی جاسکیں گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی خیال آیا
کہ بعض لوگوں کی طبیعت چونکہ وہمی ہوتی ہے اس لئے وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اصولی طور پر
فضیلت کے گر بیان کرکے جو قرآن کریم کی فضیلت ثابت کی گئی ہے اور تفصیل بیان نہیں کی گئی
تو اس میں ضرور کوئی بات ہوگی۔ اور یہ قرآن کریم کی افضلیت کو پوری طرح ثابت نہیں کر