فضائل القرآن نمبر 3

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 2

انوار العلوم جلدا
۵۶۴
فضائل القرآن (۳)
سکتے ہونگے۔ اس وجہ سے مجھے خیال آیا کہ جو تفصیل بیان نہیں ہو سکی تھی اس کو بھی لے
لوں۔ اس طرح میرا کام اور بھی وسیع ہو گیا جسے اس سال تو میں یقینی طور پر ختم نہیں کر سکتا۔
اور اگلے سال کے متعلق میں نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ میرے دل میں کیا ڈالے۔ اس لئے جتنا ہو
سکے گا انتا بیان کر دوں گا۔
جو
قرآن کریم اپنی ہر بات میں افضل ہے میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کو جو افضلیت
حاصل ہے وہ
وہ انہی باتوں میں نہیں جو اس :
میں
دوسری الہامی کتابوں سے زائد ہیں بلکہ جو باتیں پہلی کتابوں میں موجود ہیں ان کے لحاظ سے بھی
قرآن کریم ان سے افضل ہے۔ میں غور کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر پہلی کتابوں
میں کپڑے بدلنے کا کوئی طریق بتایا گیا ہے تو قرآن کریم نے اس سے بہتر اور عمدہ طریق پیش کیا
ہے۔ اگر ان میں کھانا کھانے کے متعلق حکم دیا گیا ہے تو اس کا بھی قرآن کریم نے ان سے اچھا
طریق پیش کیا ہے۔ گویا کوئی معمولی سے معمولی بات بھی قرآن کریم نے ایسی نہیں بتائی جس میں
اس کے برابر کوئی اور اور کتاب ہو۔ اور خواہ خواہ کوئی موٹی سے موٹی بات لے لی جائے اس میں بھی
قرآن کریم دو سری کتابوں سے افضل ثابت ہو گا۔ بلکہ بغیر سوچنے اور غور کرنے کے جو پہلی
بات سامنے آئے اگر اسی کو لے لیا جائے تو میں اس کے متعلق بھی بتا دوں گا کہ کس طرح
معمولی سے معمولی بات کے متعلق بھی پہلی کتابوں میں تعلیم موجود ہونے کے باوجود قرآن کریم
نے ان سے اعلیٰ تعلیم پیش کی ہے۔ پس ان لوگوں کا شبہ دور کرنے کیلئے جنہیں یہ خیال ہو کہ
شاید تفصیل کی رو سے قرآن کریم کی فضیلت ثابت نہ ہو سکتی ہو میں دو مثالیں لے لیتا ہوں اور
بتاتا ہوں کہ قرآن کریم نے کس طرح انہیں نئے اور علمی رنگ میں پیش کیا ہے۔
پہلی مثال میں میں
صدقہ و خیرات کے بارہ میں اسلامی تعلیم کی جامعیت مصدقہ و خیرات کی تعلیم تکوی
پیش کرتا ہوں۔ یہ کوئی روحانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک فطری امر ہے۔ ایک دو سرے سے ہمدردی
کا جذبہ حیوانوں تک میں موجود ہے۔ ایک حیوان دوسرے حیوانوں سے ہمدردی کرتا ہے۔
ایک پرندہ دوسرے پرندہ سے ہمدردی کرتا ہے۔ اگر ایک کو امارو تو میں کوے کائیں کائیں کر
کے جمع ہو جاتے ہیں۔ وہ ایک کوے کے مرنے پر غم بھی کریں گے۔ اور اگر کسی نے مرا ہوا کوا
اٹھایا ہوا ہو تو اس پر حملہ بھی کریں گے تاکہ اسے چھڑا لیں۔ غرض ہمدردی اور ایک دوسرے

انوار العلوم جلد 1
۵۲۵
فضائل القرآن (۳)
سے احسان کا مادہ حیوانوں اور پرندوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ان کے پاس روپیہ پیسہ نہیں ہوتا
بلکہ چونچ اور زبان ہوتی ہے اس لئے وہ اس سے اس جذبہ کا اظہار کرتے ہیں۔ انسانوں کے
پاس مال و دولت اور دوسری اشیاء ہوتی ہیں وہ ان کے ذریعہ دوسروں کی امداد کرتے ہیں۔
بہر حال صدقہ اور خیرات کا مسئلہ اتنا موٹا اور اتنا عام ہے کہ کسی مذہب میں اس کے متعلق
نامکمل اور ناقص تعلیم نہیں ہونی چاہئے۔ بلکہ ہر مذہب میں مکمل تعلیم ہونی چاہئے تھی۔ کیونکہ
یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر آدم سے لیکر اس وقت تک لوگ عمل کرتے چلے آ رہے ہیں اور کوئی
نہیں کہہ سکتا کہ اگر اس کے متعلق اسلامی تعلیم افضل ثابت ہو تو باقی مسائل کی تفصیلات میں
اس کی تعلیم افضل ثابت نہیں ہو سکتی۔
صدقہ کے متعلق جب ہم مختلف مذاہب کی تعلیم کو صدقہ کے متعلق انجیل کی تعلیم دیکھتے ہیں تو عجیب و غریب باتیں نظر آتی ہیں۔ انجیل
میں آتا ہے:۔
یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ دولت مند کا آسمان
کی بادشاہت میں داخل ہونا مشکل ہے۔ اور پھر تم سے کہتا ہوں کہ اونٹ کا سوئی کے
ناکے میں سے نکل جانا اس سے آسان ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل
१९
ہو ۔ لہ
گویا انجیل کی رو سے جب تک کوئی شخص اپنا سب کا سب مال خدا تعالی کی راہ میں نہ
دے دے اس وقت تک اس کا دیا ہوا مال خدا تعالی کے نزدیک قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ اسی
طرح آتا ہے۔
اگر تو کامل ہونا چاہتا ہے تو جا اپنا مال و اسباب بیچ کر غریبوں کو دے دے تجھے آسمان
پر خزانہ ملے گا۔ سکھ
پھر صدقہ کے متعلق حضرت مسیح فرماتے ہیں۔
جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے تاکہ
تیری خیرات پوشیدہ رہے۔ اس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے
بدلہ دے گا۔
ان حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انجیل نے صدقہ و خیرات کے متعلق یہ بتایا ہے کہ

انوار العلوم جلد !!
۵۶۶
فضائل القرآن (۳)
اول جو کچھ تمہارے پاس ہو سارے کا سارا دے دو۔ دوم جب خیرات دو تو ایسی پوشیدگی سے
دو کہ تمہارے اپنے ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہو۔ یعنی قریب ترین رشتہ داروں یا ماتحتوں یا افسروں
کو بھی پتہ نہ لگے۔
یہ دونوں تعلیمیں بظاہر بڑی خوبصورت نظر آتی ہیں کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ
سارے کا سارا خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دو ۔ گو یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اگر ہر ایک کے پاس جو
کچھ ہو وہ دے دے گا تو پھر لے گا کون۔ یہ تو ویسی ہی بات ہوگی جیسے ملانوں نے ایک
رسم اسقاط بنائی ہوئی ہے۔ چند آدمی حلقہ باندھ کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان میں سے ایک شخص
ہاتھ میں قرآن لے کر دوسرے کو دیتا ہوا کرتا ہے۔ یہ میں نے تجھے بخشا اور وہ لے کر اگلے کو
یہی الفاظ کہتا ہے۔ اس طرح پھرتا پھرا تا وہ قرآن پھر پہلے ہی کے پاس آجاتا ہے۔ پس انجیل کی
اس تعلیم کی اگر تفصیل میں جائیں اور یہ فرض کر لیں کہ ساری دنیا اس پر عمل کرنے لگ جائے
تو نتیجہ یہ ہو گا کہ زید کا مال زید ہی کے پاس لوٹ کر آجائے گا۔ پس یہ تعلیم عمل کے قابل ہی
نہیں ہے۔ عمل کے قابل تعلیم وہی ہو سکتی ہے جس پر ہر حالت میں عمل کیا جا سکے ۔
اسی طرح یہ جو حکم ہے کہ :۔
جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔"
یہ حکم بھی بظاہر بہت اچھا معلوم ہوتا ہے مگر عملی طور پر اس سے بھی فائدہ کی بجائے
نقصان کا زیادہ احتمال ہے۔ مثلاً ایک باپ اور بیٹا کہیں جا رہے ہیں۔ انہیں ایک ایسا محتاج مل گیا
جو بھوک کے مارے بیتاب ہو رہا ہے۔ اسے دیکھ کر باپ اسے کچھ دینا چاہتا ہے لیکن بیٹے کے
ساتھ ہونے کی وجہ سے دے نہیں سکتا۔ کیونکہ انجیل کی تعلیم یہ ہے کہ جو تیرا داہنا ہاتھ خیرات
کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔ اب وہ کیا کرے۔ وہ بیٹے کو علیحدہ کرنے کیلئے ادھر اُدھر
بھیجتا ہے تاکہ اس کی عدم موجودگی میں محتاج کو کچھ دے سکے مگر بیٹا سمجھتا ہے یہ اپنا نجل چھپانے
کیلئے مجھے علیحدہ کرنا چاہتا ہے۔ اور وہ اس سے الگ نہیں ہوتا اور محتاج انسان بغیر امداد کے رہ
جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کا ایک یہ بھی نتیجہ ہو گا کہ نیکی مفقود ہو جائے گی۔ لوگ ایک دوسرے
کو دیکھ کر نقل کرتے ہیں اور خاص طور پر بیٹا اپنے باپ سے پ سے بہت کچھ سیکھتا۔ یکھتا ہے۔ ایسی حالت
میں کئی بیٹے ایسے ہونگے جو کہیں گے کہ ہمارا باپ بڑا سنگ دل اور بے رحم ہے۔ اور بہت سے
بیٹے باپ کی اس حرکت کو دیکھ کر خود بخیل ہو جائیں گے۔ کئی ایسے ہونگے جو کہیں گے کہ

انوار العلوم جلد)
۵۶۷
فضائل القرآن (۳)
ہمارے باپ نے اچھا کیا ہم بھی کسی کو کچھ نہیں دیں گے۔ خواہ کوئی ہمارے سامنے بھوکا مر
جائے۔ غرض یہ ایسی تعلیم ہے کہ اگر اس کی تشریح کی جائے تو دنیا کیلئے سخت خطرناک اور
نقصان رساں ثابت ہو سکتی ہے۔
صدقہ کے متعلق تورات کی تعلیم اب تو رات کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ تو رات
یہ تو نہیں کہا کہ جو کچھ تمہارے پاس
نے یہ نہ
ہو وہ
سارے کا سارا دے دو بلکہ صدقہ کے متعلق یہ تعلیم دی ہے کہ مصیبت زدہ کو دیکھ کر اس کی
تکلیف کو دور کرنا چاہئے۔ گویا تو رات صدقہ کی علت غائی یہ بتاتی ہے کہ مصیبت زدوں کی امداد
کی جائے۔ پھر تو رات صدقہ کی دو قسمیں قرار دیتی ہے ایک واجبی اور دوسری نفلی۔ یہ انجیل
سے یقینا اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے اور دونوں قسم کے صدقے ضروری ہیں۔ بیشک رحم کے ماتحت
صدقہ دینا بھی ضروری ہے لیکن اگر رحم کے ماتحت ہی صدقہ دیا جائے تو اس کا برا نتیجہ یہ پیدا
ہوتا ہے کہ کبر اور نخوت پیدا ہو جاتی ہے۔ جب انسان یہ سمجھے کہ میں بڑا اور فلاں چھوٹا ہے
اور میں چھوٹے کی امداد کرتا ہوں تو اس طرح کبر پیدا ہوتا ہے کیونکہ انسان خیال کرتا ہے کہ
فلاں میرا محتاج ہے۔ حالانکہ دنیا کا ہر انسان دوسرے کا محتاج ہے۔ دنیوی لحاظ سے سب سے
بڑی ہستی بادشاہ کی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن بادشاہ بھی ماتحتوں کے ذریعہ ہی بادشاہ بنتے ہیں اور وہ
ماتحتوں کے محتاج ہوتے ہیں۔ اور یہ خیال کہ میں بڑا ہوں اور مجھے کسی کی احتیاج نہیں
دوسرے لوگ میرے محتاج ہیں اس کی روحانی زندگی کو کچل دینے اور اللہ تعالیٰ سے دور کر
دینے والا خیال ہے۔ اس کی بجائے ہمارے اندر یہ خیال پیدا ہونا چاہئے کہ ہم نے اگر کسی کی
مدد کی تو اس کی مدد نہیں کی بلکہ اپنی مدد کی ہے۔ اور یہ خیال اس طرح پیدا ہو سکتا ہے کہ جسے
کچھ دیا جائے اس کے متعلق سمجھا جائے کہ یہ اس کا حق تھا۔ یا جو کچھ دیا گیا ہے اپنے فائدہ کیلئے
دیا گیا ہے۔ دیکھو ماں اپنے بچہ کو دودھ پلاتی ہے تو اس پر رحم کر کے نہیں پلاتی بلکہ فطرتی جذبہ
کے ماتحت پلاتی ہے۔ ہاں اگر کسی دوسرے بچہ کو پلاتی ہے تو رحم سے پلاتی ہے۔ کئی ایسی مائیں
ہونگی جنہیں اگر یہ کہا جائے کہ تم نے اپنے بچہ کو چھ ماہ تک دودھ پلا لیا۔ یہ اس پر کافی رحم ہو
گیا اب دودھ پلانا چھوڑ دو تو وہ لڑنے لگ جائیں گی۔ کیونکہ ماں بچہ کو فطری محبت سے دودھ
پلاتی ہے، رحم کے طور پر نہیں پلاتی۔

انوار العلوم جلد !!
۵۶۸
فضائل القرآن (۳)
صدقہ کے متعلق ویدوں کی تعلیم اب ہم ویدوں کو لیتے ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے ویڈ نہیں پڑھے وہ تو سمجھتے ہونگے کہ اتنی : اتنی بڑی بڑی ضخیم
جلدیں ہیں نہ معلوم ان میں کیا کیا احکام ہونگے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں احکام بہت کم
ہیں۔ تاہم صدقہ و خیرات کی تعلیم کا ضرور ذکر ہے ۔ کا ضرور ذکر ہے۔ دید کہتے ہیں۔ جب برہم ب برہمن کوئی گائے مانگے
تو اسے دے دینی چاہئے۔ جو نہ دے وہ گنہگار ہو گا اور جو دینے سے روکے وہ بھی گنہگار ہو گا۔
گویا (1) ایک طرف تو مانگنا سکھایا (۲) اور پھر ایک خاص قوم کو صدقہ دلایا۔ (۳) اور پھر کسی
میں طاقت ہو یا نہ ہو اسے برہمن کو گائے دینے پر مجبور کیا خواہ اس کے بال بچے بھوکے مر
جائیں۔ یہ دید میں صدقہ کی تعلیم ہے۔ چونکہ ہندوؤں میں برہمنوں کا زور تھا اس لئے سارا
صدقہ یہی قرار دیا کہ برہمن کو دیا جائے۔ چاہے کوئی کتنا غریب آدمی ہو اس کی بیوی کا دودھ
سوکھ گیا ہو اور اس کے بچے کی پرورش اسی گائے کے دودھ پر ہو رہی ہو جو اس کے گھر میں ہو
پھر بھی اسے حکم ہے کہ جب برہمن گائے مانگے تو فورا دے دے۔ اگر نہ دے گا تو سخت گنگار
ہو گا اور اس کا سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔ شاہ
ان ساری تعلیموں کو دیکھو۔ ان میں صدقہ جیسی عام اور موٹی تعلیم میں بھی مکمل طور
پر راہنمائی نہیں کی گئی۔ اور جو لوگ کسی مذہب پر نہیں چلتے ان کے لئے ان کی اپنی مرضی راہنما
ہوتی ہے۔ کسی کو جی چاہا تو دے دیا نہ چاہا تو نہ دیا ۔ گویا انسان نے اپنے تجربہ سے صدقہ و خیرات
کے متعلق تو کوئی قانون نہیں بنایا۔ بعض مذہبوں نے قانون بنایا مگر ناقص بنایا ہے۔ ہم یہ نہیں
کہتے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام یا حضرت مسیح علیہ السلام یا ہندوستان کے رشیوں نے ایسی
نامکمل اور ناقص تعلیم دی تھی بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ان مذاہب کی موجودہ تعلیم ناقص ہے۔ اگر
ان مذاہب کے بانیوں نے ہی تعلیم دی تو یہ ناقص ہے۔ اور اگر ان مذاہب کے پیروؤں نے
بنائی تو ان کی مذہبی اور الہامی کتابیں ناقص ہیں۔
صدقہ خیرات کے اخلاقی معلمین کا قول ک نیکی کونیکی کی خاطر کرنا چاہتے ہیں تو وہ اتنے خود تعلیم
بنائی ہے اور جو اخلاقی معلمین کہلاتے ہیں انہوں نے یہ اصل بتایا ہے کہ نیکی کو نیکی کی خاطر کرنا
چاہئے۔ سوائے اس کے اور کوئی بات صدقہ کے متعلق انہیں نہیں ملی۔ ہم ان کی اس بات کو
پیش نظر رکھیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ اسلام نے اس سے بہتر تعلیم دی ہے یا نہیں۔ فی الحال

انوار العلوم جلدا
۵۶۹
فضائل القرآن (۳)
ہم اس کے متعلق استامان لیتے ہیں کہ یہ اچھی بات ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ تعلیم ہر جگہ
چل سکتی ہے اور ہر انسان اس پر عمل کر سکتا ہے۔ اب اگر یہ کہیں کہ صدقہ تبھی دو جب
صدقے کی خاطر دے سکو تو جو لوگ اس طرح نہیں دے سکتے وہ نہیں دیں گے۔ اور اس وجہ
سے غریب صدقہ نہ ملنے پر بھوکے مریں گے۔ کیونکہ جو اس طرح صدقہ نہیں دے سکتے وہ نہیں
دیں گے وہ کہیں گے جب ہم صدقہ، صدقہ کی خاطر نہیں دے سکتے تو پھر اپنا مال کیوں ضائع
کریں۔ اور جب وہ اس وجہ سے نہیں دیں گے تو غریب لوگ نقصان اٹھائیں گے ۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اسلام نے صدقہ کے مختلف پہلوؤں پر اسلام کی رو روشنی کس طرح صدقہ و خیرات کو ایک روشنی
علمی مضمون بنا دیا ہے۔
صدقہ کی مقدار
پہلی چیز صدقہ کی مقدار ہے کہ کس قدر دینا چاہئے۔ انجیل نے اس کے
متعلق کہا ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ سب کا سب دے دو۔ وید کہتا
ہے برہمن جو کچھ مانگے وہ اسے بلا چون و چون و چرا دے دے دو۔ مگر اسلام نے اس کی حد مقرر کر دی
ہے۔ اسلام کہتا ہے ۔ لاَ تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ
فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا - إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ
بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا - لا یعنی اے انسان ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ نہ تو اپنے ہاتھ کو تو
بالکل باندھ کر رکھ کہ کچھ دے ہی نہیں۔ (مغلولہ ہاتھ پیچھے کی طرف کھینچ کر گلے سے لگا لینے کو
کہتے ہیں) اور نہ مٹھی کو اس طرح کھول کر رکھ دے کہ جس کی مرضی ہو لے جائے۔ گویا نہ تو
ایسا ہو جیسا کہ انجیل میں کہا گیا ہے کہ سب کچھ دے دو اور نہ اس پر عمل ہو جو یورپ کے
فلاسفروں کی تعلیم ہے کہ صدقہ دینے سے لوگوں میں سستی پیدا ہوتی ہے اس لئے صدقہ دینا ہی
نہیں چاہئے۔ گویا پادری تو یہ کہتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ سب کچھ دے دو گو آپ کچھ
بھی نہیں دیتا۔ اور فلاسفر کہتے ہیں کہ کچھ بھی نہیں دینا چاہئے۔ بہر حال یہ دونوں قسم کی
تعلیمیں موجود ہیں۔ قرآن ان دونوں کو دیکھتا ہے اور پھر کہتا ہے لَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً
إِلَى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ نہ تو ہاتھ کو سمیٹ کر گلے سے باندھ رکھو۔ یہ کہتے
ہوئے کہ صدقہ دینے سے لوگوں کی عادتیں خراب ہوتی ہیں۔ ان میں سستی پیدا ہوتی ۔ پیدا ہوتی ہے وہ
محنت و مشقت کرنے سے جی چراتے ہیں اور نہ سب کچھ دیدو۔ اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے

انوار العلوم جلد
۵۷۰
فضائل القرآن (۳)
دو نتائج ہوں گے ۔ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُودًا - قرآن کریم کا یہ کمال ہے کہ جو بات کہتا ہے
ساتھ اس کے دلیل بھی دیتا ہے۔ فرمایا ۔ اگر تو صدقہ نہ دے گا اور کہے گا کہ فلاسفر کہتے ہیں
صدقہ نہیں دینا چاہئے یہ لوگوں کے لئے نقصان رساں ہوتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا فَتَقْعُدَ
مَلُومًا مَّحْسُورًا تیرا دل اور تیرے بڑے چھوٹے سب تجھے ملامت کریں گے اور کہیں گے
کہ تو نے برا کیا۔ بھوکے کو کچھ نہ دیا محتاج کی مدد نہ کی۔ حاجتمند کی امداد نہ کی۔
اس کے بعد دوسری بات یہ بتائی کہ پھر یہ بھی نہیں ہونا چاہیئے کہ سب کچھ دے دو
حالانکہ انجیل نے کہا تھا کہ سب کچھ دے دینا چاہئے۔ اس سے اختلاف کیوں کیا۔ اس کی دلیل
یہ دی فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُورًا - حَسَرَ الشَّيْءَ کے معنی ہوتے ہیں کشَفَہ کا اس نے
کھول دیا ۔ اور حَسَرَ الْغُصْنَ کے معنی ہیں قَشَرَة - سلام ٹہنی کے اوپر کا چھلکا اتار دیا۔
گویا درخت کی چھال اُتار دینے کو حَسَر کہتے ہیں۔ اس طرح حَسَرَ الْبَعِيرَ کے معنی ہیں
سَاقَةَ حَتَّى أَعْيَاهُ ، اونٹ کو ایسا چلایا کہ وہ تھک کر چلنے کے قابل نہ رہا۔ جس طرح
درخت کی اوپر کی موٹی چھال اُتار دینے سے درخت سوکھ جاتا ہے اسی طرح جانور کو اتنا چلایا
جائے کہ اس میں چلنے کی طاقت نہ رہے تو وہ بھی نہیں چلے گا۔ پس فرمایا خواہ تم کتنا ہی دو دنیا میں
محتاج پھر بھی رہیں گے۔ اگر آج تم سارے کا سارا دے کر تھکے ہوئے اونٹ کی طرح بن جاؤ
گے یا چھال اُترے ہوئے درخت کی طرح ہو جاؤ گے تو کل کیا کرو گے۔ جس طرح روزانہ
کھانے پینے کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح روحانی اعمال کا حال ہے۔ پس جو شخص روزانہ نیکی
اور تقویٰ میں حصہ لینا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے پاس بھی مال رکھے تاکہ
بڑھے اور وہ پھر اس میں سے محتاجوں کو دے۔ پھر بڑھے اور پھر دے۔ یورپ میں ایسے ایسے
تاجر موجود ہیں جو ایک کروڑ روپیہ تجارت میں لگا کر کئی کروڑ نفع کماتے ہیں۔ اور پھر بڑی بڑی
رقمیں خیرات میں دیتے ہیں۔ اگر وہ اپنا سارے کا سارا مال ایک ہی دفعہ دے دیتے اور سرمایہ
تک بھی پاس نہ رکھتے تو پھر نفع کس طرح کماتے اور کس طرح بار بار بڑی بڑی رقمیں خیراتی
کاموں میں دیتے۔ پس فرمایا کہ اتنا بھی نہ دو کہ آئندہ سرمایہ پاس نہ رہے اور دوبارہ سرسبز
ہونے کے سامان نہ رہیں۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے انگریزوں میں مثل مشہور ہے کہ کسی نے
سونے کا انڈا حاصل کرنے کیلئے مرغی مار ڈالی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ کسی کی مرغی روزانہ ایک
سونے کا انڈہ دیتی تھی۔ اس نے خیال کیا کہ اگر میں اسے زیادہ کھلاؤں تو ہر روز دو انڈے دے

انوار العلوم جلدا
۵۷۱
دیا کرے گی۔ اس طرح زیادہ کھلانے کی وجہ سے وہ مرغی مرگئی۔
فضائل القرآن (۳)
پس اگر انسان اس تعلیم پر عمل کرے کہ اپنا سب کچھ ایک ہی دفعہ دے دے تو وہ آئندہ
کے لئے محروم ہو جائے گا اور اپنی قابلیتوں سے کام نہ لے سکے گا۔
پھر حَسَر کے معنی ننگے :
ہو جانے کے بھی ہیں۔ شاہ اس لئے مَحْسُورًا کے معنی یہ
بھی ہوئے کہ وہ ننگا ہو جائے گا۔ اور جو ننگا ہو وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے اور گھر میں
بند ہو کر بیٹھ رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔ پس فرمایا ۔ اگر تم اپنا سارا مال دے دو گے تو پھر تمہیں گھر
میں بے کار ہو کر بیٹھنا پڑے گا۔ اور تم کسی کام کے قابل نہ رہو گے۔
یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب دنیا میں ! لوگ ہمیں محتاج نظر آتے ہیں تو
پھر کیا کریں۔ کس طرح کچھ حصہ دے کر باقی مال اپنے پاس رکھ لیں؟ اس کے متعلق خدا تعالیٰ
فرماتا ہے اِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا
بَصِيرًا جب کسی کے پاس دولت آتی ہے تو ہمارے مقررہ قانون کے ماتحت آتی ہے۔ ہم اسی
کو دولت دیتے ہیں جس میں دولت کمانے کی قابلیت ہوتی ہے۔ اگر ایسی قابلیت رکھنے والوں کو
نا قابل کر دیا جائے تو دنیا میں تباہی آجائے۔
جو لوگ بڑھتے اور ترقی کرتے ہیں ان میں بڑھنے کی خاص قابلیت ہوتی ہے۔ اگر ان سے
سارے کا سارا مال لے کر غریبوں اور محتاجوں میں بانٹ دیا جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ کمانے کی
قابلیت رکھنے والے بھی روپیہ نہ کما سکیں گے اور ملک تباہ ہو جائے گا۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے
ہم جسے دولت دیتے ہیں اسی قانون کے ماتحت دیتے ہیں کہ اس میں ترقی کرنے کی قابلیت ہوتی
ہے۔ اور اسی لئے دیتے ہیں کہ وہ ترقی کرے۔ چونکہ ایسے لوگوں کا سارے کا سارا مال دے
دینا قوم کی تباہی کا موجب ہو سکتا ہے اس لئے ہم اس کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ لوگ قابلیت
رکھتے ہیں انڈسٹری کی۔ وہ قابلیت رکھتے ہیں تجارت کی۔ وہ قابلیت رکھتے ہیں صنعت و حرفت
کی۔ اگر ان کا سارے کا سارا مال فقیروں میں بانٹ دیا جائے تو پھر وہ ترقی نہ کر سکیں گے۔ غرباء
اور مساکین کے پاس تو جو کچھ جائے گا وہ اسے کھا جائیں گے۔ لیکن ایک تاجر کے پاس مال رہتا
ہے تو وہ اس سے اور کماتا ہے۔ اور نفع میں سے اپنے اوپر بھی خرچ کرتا ہے اور غریبوں کو بھی
دیتا ہے۔ رہی یہ بات کہ پھر بھی ایسے لوگ رہ جاتے ہیں جن کو دیکھ کر رحم آتا ہے تو اس کے
متعلق فرمایا إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا ہم اپنے بندوں کی حالت کو خوب جانتے ہیں

انوار العلوم جلدا
۵۷۲
فضائل القرآن (۳)
اسی لئے ہم نے ایسا انتظام کیا ہے۔ تم ہم سے زیادہ بندوں پر رحم نہیں کر سکتے۔ ہم اپنے بندوں
کی حالت تم سے زیادہ جانتے ہیں اور ان کی حالت کے مطابق ہم نے قانون بنا دیئے ہیں۔
اسی طرح ہاتھ گردن سے باندھنے کا محاورہ بھی یہی ظاہر کرتا ہے کہ اگر بالکل کچھ نہ دیا
جائے تو بھی قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ یعنی اس طرح بھی قوت عملیہ ماری جاتی ہے کیونکہ ایسے محتاج
بھی ہو سکتے ہیں جو کام کرنے کی قابلیت بھی رکھتے ہوں ان کو ضرور دینا چاہئے۔ پھر جب تک
غرباء کو اٹھایا نہ جائے امراء بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔ گویا غرباء کے نہ ابھارنے کی وجہ سے امراء
بھی گر جاتے ہیں۔ اور امراء کو مار دینے سے غرباء لاوارث ہو جاتے ہیں۔ پس امراء کا رہنا بھی
ضروری ہے گو ان پر غرباء کی مدد کرنا بھی فرض ہے۔ اب دیکھو اسلام نے کس طرح خرچ کی
مقدار بھی بتادی اور اس کی دلیل بھی دے دی۔
رو
اسراف اور بخل سے بچنے کی نصیحت م ا ا ا ا وا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ
ذلِكَ قَوَامًا ال اس میں بتایا کہ ہمارے بندوں کی درمیانی حالت ہوتی ہے۔ جنہیں ہم
مال و دولت دیں ان کا فرض ہے کہ وہ نہ تو اپنی ذات پر ساری کی ساری دولت خرچ کر دیں
اور نہ ساری دولت لوگوں کو دے دیں بلکہ ان کی درمیانی حالت ہو۔ وہ کچھ لوگوں پر خرچ
کریں اور کچھ اپنے اوپر ۔
اس میں اسلام نے کچھ اپنے اوپر خرچ کرنے کی اجازت دی ہے بلکہ بعض دفعہ اپنی
ذات پر خرچ نہ کرنا خدا تعالیٰ کے نزدیک گناہ ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پر بعض لوگ اعتراض کیا کرتے۔ رتے تھے کہ آر آپ بادام روغن ، مشک اور عنبر وغیرہ استعمال کرتے
ہیں۔ آپ ان کے جواب میں سید عبد القادر جیلانی کے متعلق بیان فرمایا کرتے تھے کہ وہ ایک
ایک ہزار دینار کے کپڑے پہنتے۔ گویا ۱۶ ہزار روپیہ کا ان کا صرف ایک سوٹ ہوتا تھا۔ اس کے
متعلق کسی نے ان سے پوچھا۔ تو انہوں نے فرمایا ۔ میری تو یہ حالت ہے کہ میں کبھی کھانا نہیں
کھاتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ا تجھے میری ذات ہی کی قسم تو کھانا کھا۔
اور میں کوئی کپڑا نہیں پہنتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے یہ نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر ! تجھے میری
ذات ہی کی قسم تو فلاں کپڑا پہن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دماغی کام
کرتے تھے اور دماغی کام کرنے والے کے لئے جتنی مقویات کی ضرورت ہوتی ہے اتنی کسی اور

انوار العلوم جلد !!
۵۷۳
فضائل القرآن (۳)
کیلئے نہیں ہو سکتی۔ ایسا انسان اگر اپنے اوپر خرچ نہ کرے گا تو وہ گنہگار ہو گا۔ ایک دفعہ رسول
کریم میں ہم جہاد کے لئے گئے۔ رمضان کا مہینہ تھا۔ کچھ لوگوں نے روزے رکھے ہوئے تھے
اور کچھ نے نہ رکھے تھے جنہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا وہ تو منزل پر پہنچ کر لیٹ گئے لیکن جو روزہ
سے نہ تھے وہ خیمے لگانے اور دوسرے کام کرنے لگ گئے یہ دیکھ کر رسول کریم میں ہم نے
فرمایا۔ آج روزہ نہ رکھنے والے روزہ رکھنے والوں سے بڑھ گئے۔ ۱۸، پس اسلام کہتا ہے۔
جہاں کھانا مفید ہے اور اس سے خدمت دین میں مدد ملتی ہے وہاں اگر کوئی عمدہ کھانا نہ کھائے گا
تو گناہگار ہو گا۔ دیکھو رسول کریم میں ہم جب رات کو سوتے تو مختلف محلوں کے لوگوں نے
باریاں تقسیم کی ہوئی تھیں۔ وہ باری باری رات کو آپ کے مکان کا پہرہ دیتے۔ اس کے لئے
اجازت دینا رسول کریم یا اللہ کا کام تھا۔ اور صحابہ کا یہ فرض تھا کہ رات کو آپ کی حفاظت
انے والا تھا
کا
لک
روم
انتظام کرتے۔ کیونکہ رسول کریم میں اللہ کی ذات پر حملہ ہونا اسلام کو نقصان پہنچانے
اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ نَعُوذُ بِاللهِ رسول کریم میں اپنی بادشاہت جتلاتے تھے
هم
اور اپنے لئے پہرہ مقرر کرتے رتے تھے۔ پہرہ آپ کے لئے ضروری تھا اور اس کا مقرر نہ کرنا خدا
تعالیٰ کے نزدیک قابل گرفت ہوتا۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَاتِ صدقہ و خیرات کی تقسیم کے متعلق ہدایات ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَ
ابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا - إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِينِ
وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا - 19 اس میں مندرجہ ذیل باتیں بیان کی گئی ہیں۔
اول۔ انسان مال و دولت بالکل ہی نہ لٹا دے بلکہ اپنے اہل و عیال کے لئے بھی رکھ
لے۔ گویا ساری کی ساری خیرات نہ کرے بلکہ اس میں سے کچھ خیرات کرے۔
دوم ۔ اس طرح خیرات نہ کرے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہ پہنچے۔ تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا
کے معنی ہیں۔ بکھیر دیتا۔ اگر دس بھوکے آئیں اور ایک روٹی دینے کے لئے ہو تو سب کو اس کا
ایک ایک ٹکڑا دینے سے کسی کے بھی کام نہ آئے گی۔ وہی روٹی اگر ایک کو دیدو اور دوسروں
سے کہہ دو کہ یہی ایک روٹی تھی تو یہ بہتر ہو گا۔ یا مثلا بہت سے آدمی بیمار پڑے ہوں اور صرف
پانچ گرین کو نین ہو تو سب کو تھوڑی تھوڑی دینے سے کسی کو بھی فائدہ نہ ہو گا لیکن اگر ایک کو
دے دی جائے تو اس کے لئے مفید ثابت ہو سکے گی۔ تو فرمایا اول تو یہ حکم ہے کہ سارا مال

انوار العلوم جلد !!
۵۷۴
فضائل القرآن (۳)
تقسیم نہ کر دو اور دوسرے یہ کہ اس طرح تقسیم کرو کہ جسے دو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ جو
ایسا نہ کرے اس کے متعلق فرمایا ۔ اِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِينِ وَكَانَ
الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا ایسا انسان شیطان کا بھائی ہے اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
اس طرح مال تقسیم کرنے سے کسی کو فائدہ نہ ہو گا۔ اور ناشکری پیدا کرے گا۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے شیطان نہیں کہا بلکہ شیطان کا اخوان الشيطین کہنے میں حکمت بھائی کہا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ دینے والے
نے تو اپنی طرف سے اچھی بات ہی سمجھی تھی کہ ایک کی بجائے بہتوں کو دے دیا۔ لیکن حقیقتاً
اس کا یہ فعل اچھا نہ تھا۔ اس لئے اس کا یہ فعل حقیقی ناشکری تو نہیں لیکن اس کے مشابہ ضرور
ہے۔ پھر تھوڑی چیز کو بہتوں میں اس طرح بانٹ دینے کو کہ کسی کے بھی کام نہ آئے اللہ تعالٰی
نے ناشکری قرار دینے کی یہ وجہ بتائی کہ ہم نے جو نعمت دی تھی وہ کسی غرض کے لئے ہی دی
تھی مگر تم نے اس کو بے فائدہ طور پر بانٹ دیا اور اس طرح اس غرض کو باطل کر دیا۔ وہ غرض
یہی ہے کہ مال قابلیت رکھنے والوں کے پاس آتا ہے اور قابلیت رکھنے والوں کو کام کرنے کے
قابل بنائے رکھنا قوم کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ اگر ایک اعلیٰ درجہ کا کاریگر ہو اور وہ اپنے
اوزار دوسروں میں بانٹ دے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کا اپنا کام بھی نہ چلے گا۔ اور
دوسروں کو بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لیکن اگر وہ اپنے اوزار اپنے پاس رکھ کر ان سے کام
کرے اور پھر جو کچھ کمائے اس میں سے دوسروں کی مدد کرے تو یہ بہت مفید بات ہوگی۔
پھر اسلام نے صدقہ دینے کا طریق بتایا ہے۔ جو یہ ہے کہ صدقہ دینے کا صحیح طریق الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَ
عَلَانِيَةً ٢٠ یعنی مومن وہ ہیں جو اپنے اموال رات اور دن اور پوشیدہ اور ظاہر اللہ تعالیٰ کی
راہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں۔ اس آیت میں یہ احکام بیان کئے گئے کہ اول پوشیدہ صدقہ دو۔
دوم علانیہ صدقہ دو۔
کہ:
یہاں مال کے طریق تقسیم میں انجیل کی تعلیم کا مقابلہ ہو گیا۔ انجیل میں تو یہ کہا گیا ہے
جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے تاکہ
تیری خیرات پوشیدہ رہے۔"

انوار العلوم جلد 1
۵۷۵
فضائل القرآن (۳)
لیکن قرآن کہتا ہے کہ کبھی اس طرح صدقہ دو کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں کو پتہ نہ
لگے اور کبھی اس طرح دو کہ سب کو پتہ لگے ۔ اور اس کی وجہ بتائی کہ کیوں ہم یہ کہتے ہیں کہ
ظاہر طور پر بھی صدقہ دو۔ اور پوشیدہ طور پر بھی۔ فرمایا اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ
وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَيِّاتِكُمْ
وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيْرُ ال یعنی اگر تم صدقہ دکھا کر دو تو یہ بڑی اچھی بات ہے۔ لیکن
وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُم اگر تم چھپا کر دو تو یہ تمہارے اپنے
لئے بہتر ہے۔ گویا دوسرے طریق صدقہ میں پہلے طریق کی بھی وجہ بتا دی۔ کیونکہ جب یہ بتایا
کہ پوشیدہ طور پر صدقہ دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہو گا تو یہ بھی فرما دیا کہ اگر ظاہری طور پر
صدقہ دو گے تو یہ دوسروں کیلئے بہتر ہو گا۔ کیونکہ جب لوگ کسی کو صدقہ دیتے دیکھیں گے تو
کہیں گے یہ بڑا اچھا کام ہے اور پھر وہ خود بھی اس کی نقل کرنے لگ جائیں گے۔ دیکھو جو لوگ
یورپ کے دلدادہ ہیں وہ سر سے پیر تک وہی لباس پہنچتے ہیں جو یورپین لوگوں کا ہے۔ ایک زمانہ
میں جب ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت تھی تو ہندو بھی مسلمانوں کی طرح مجھے پہنے پھرتے
تھے۔ اب بھی جن علاقوں میں مسلمانوں کی کثرت ہے وہاں کے ہندوؤں کا لباس مسلمانوں جیسا
ہی ہوتا ہے۔ جیسا کہ سرحد میں یا سندھ میں ہے۔ ایک دفعہ ایک سندھی تاجر ہمارا ہم سفر تھا۔
اس نے بالکل مسلمانوں جیسا لباس پہنا ہوا تھا۔ میں اسے مسلمان ہی سمجھتا رہا۔ جب کھانا کھانے
لگے تو ہمارے نانا جان بھی ساتھ تھے۔ انہوں نے اس تاجر کو کہا کہ آئیے آپ بھی کھانا
کھائیں۔ مگر اس نے نہ کھایا ۔ جب وہ اترنے لگا تو اس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو
مسلمانوں کے ساتھ کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے مگر دوسرے لوگ بُرا مناتے ہیں۔ تب
پتہ لگا کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ ہندو تھا۔ تو دوسروں کو دیکھ کر انسان ان کی باتیں اختیار کر
لیتا ہے۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ٢٢ تم
میں سے ہر ایک کی مثال گڈریا کی سی ہے۔ ہر ایک کے ساتھ کچھ نہ کچھ بھیڑیں لگی ہوئی ہیں جو
اس کی نقل کرتی ہیں۔ پس اگر کوئی ظاہرہ طور پر صدقہ دے گا تو اس کے بیٹے ، بھائی یا دوسرے
رشته دار مرید ملازم، دوست اور آشنا بھی اس کی نقل میں صدقہ دیں گے۔
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آئندہ نسل کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ بچوں کو صدقہ دینے کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی