فضائل القرآن نمبر 3

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 6

انوار العلوم جلد !!
۶١٢
فضائل القرآن (۳)
ملا کر بات
کوئی بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو فورا اس پر ایک شعلہ مارتا ہوا ستارہ آگرے گا۔ گویا نمش
تو بالکل بند ہے لیکن سمعَ ہو سکتا ہے مگر اس میں بھی یہ انتظام ہے کہ جو جھوٹ ملاک
کرے اور بد نیتی سے سنے اس کی فورا تردید ہو جاتی ہے۔
غرض قرآن کریم کی ایسی کامل حفاظت کر دی گئی ہے کہ اسے لفظا بھی کوئی شخص بگاڑ
نہیں سکتا۔ اور مفہوم بگاڑنے والوں کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے ایسے سامان رکھے ہیں کہ ان
سے اس بگاڑ کی اصلاح ہوتی رہے گی۔
شاید کوئی خیال کرے کہ اس جگہ تو آسمان کا لفظ ہے۔ پس آسمان کو چھونا ہی مراد ہو سکتا
ہے نہ کہ کسی اور چیز کو۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ
(1) وہ آسمان جس سے کلام نازل ہوتا ہے یہ مادی آسمان نہیں ہو سکتا ورنہ اللہ تعالیٰ کو
مادی ماننا پڑے گا۔ پھر یہ آسمان تو مادہ لطیف ہے کوئی ٹھوس چیز تو نہیں جس کو چھونے اور بیٹھنے کا
کچھ مطلب ہو ۔ پس آسمان جس سے کلام اُترا ہے اس کے معنے کچھ اور ہی کرنے پڑیں گے۔
(۲) عربی زبان کے محاورہ کے رو سے سبب اور مقام کے لفظ کو استعارة سبب اور مقام
سے نکلی ہوئی چیز کے لئے بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ چنانچہ یہیں سماء کا لفظ بارش کے معنوں میں بھی
استعمال ہوتا ہے۔ بارش چونکہ اوپر سے نازل ہوتی ہے اس لئے اسے بھی سماء کہہ دیتے ہیں۔
چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے وَأَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِّدْرَارًا ۵ ہم نے ان پر
بادلوں کو موسلا دھار بارش برساتے ہوئے بھیجا۔ اسی طرح سبزی ترکاری کو بھی سماء کہتے ہیں
کیونکہ وہ پانی سے پیدا ہوتی ہے۔ کہتے ہیں۔ مَا زِلْنَا نَطَأُ السَّمَاءَ حَتَّى أَتَيْنَاكُمْ هُم
سماء یعنی سبزی کو کچلتے ہوئے تمہارے گھر تک آئے۔ پس اس جگہ سَمَاء سے مراد مراد آسمانی
کتاب ۔ ب ہے۔ ورنہ یہ کہنا بے جا ہو گا کہ ہم پہلے وہاں بیٹھ کر سنا کرتے تھے اب ایسا نہیں کر سکتے۔
پہلے کیوں سنتے تھے اور اب کیوں نہیں سنتے۔ ہمیں کوئی ایسا سماء نکالنا پڑے گا جسے پہلے چھو لیا
کرتے تھے اور اب نہیں چھو سکتے۔ سو اس کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سماء
آسمانی کتابوں کا ہے کہ پہلے لوگ ان کو بگاڑ لیتے تھے ۔ چنانچہ سورۃ بینہ میں آتا ہے۔ کم
يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَكِينَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً - فِيهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ ، فرمایا یہ اہل کتاب اور
مشرکین اپنی جہالت کو کبھی چھوڑ نہ سکتے تھے جب تک کہ ان کے پاس ایک بینہ نہ آجاتی۔ بینہ

انوار العلوم جلدا
۶۱۲
فضائل القرآن (۳)
کیا ہے؟ وہ خدا کا رسول ہے جو ان پر کئی پاکیزہ صحیفوں والی کتاب پڑھتا ہے۔ کئی ایسی تعلیمیں
تھیں جو بگڑ گئی تھیں۔ قرآن کریم میں ان کو اصل حالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پس چونکہ اب
اس میں کتب قیمہ جمع ہو گئی ہیں اس لئے اب یہ کتاب نہیں بگڑ سکتی۔
قسم کی
قرآن کے متعلق فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ کہہ کر بتایا کہ پہلی تعلیموں میں دو
خرابیاں تھیں۔ ایک وہ خرابی جس کی اصلاح کی ضرورت بوجہ نسخ نہ رہی تھی اسے چھوڑ دیا۔
دوسری وہ خرابی جو ایسی تعلیم میں تھی جو قائم رہنی تھی سوا سے دور کر کے اخذ کر لیا۔ غرض اگر
تو کوئی ایسی تعلیم بگڑ گئی تھی جس کی دنیا کو اب ضرورت نہ تھی تو اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور اگر
اس تعلیم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی جو قائم رہنی چاہئے تھی تو اس خرابی کو دور کر کے صحیح تعلیم کو
اخذ کر لیا گیا ہے۔
اس کے مقابلہ میں نیا آسمان جو قرآن سمائے روحانی حیی و قیوم کی صفات پر بنیاد کے ذریعہ بنا اس کی بنیاد حیی و
قیوم کی صفات پر رکھی گئی ہے۔ مختلف انبیاء کے کلام مختلف صفات الہیہ کے ماتحت نازل
ہوتے رہے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے ۔ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ یعنی ہر زمانہ : نہ نبوت
میں اللہ تعالی کا کلام نئی صفات کے ماتحت نازل ہوتا ہے۔ اس جگہ یوم سے مراد نبوت کا زمانہ
ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ فرماتا ہے - يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ
إِلَيْهِ فِي يَوْمِ كَانَ مِقْدَارُةَ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ کے لیے یعنی اللہ تعالی آسمان سے زمین
تک اپنے حکم گو اپنی تدبیر کے مطابق قائم کرے گا اور پھر وہ اس کی طرف ایک ایسے وقت میں
چڑھنا شروع کرے گا جس کی مقدار ایسے ہزار سال کی ہے جس کے مطابق تم دنیا میں گفتی کرتے
ہو۔ پس یوم سے مراد زمانہ نبوت ہے۔ اور سماء سے قرآن کریم مراد ہے کیونکہ قرآن
کریم کا نام صحف مرفوعہ بھی آیا ہے اور سَمَاء بھی بلندی کا نام ہے۔ پس اس روحانی آسمان
کو بھی سماء کہہ سکتے ہیں اور اس کے لئے صفت حیی و قیوم کو استعمال کیا گیا ہے۔
یہ ثبوت که قرآن حیی و قیوم کی صفات کی بنیاد پر ہے قرآن سے بھی اور حدیث
سے بھی ملتا ہے حدیث میں آتا ہے۔ کہ رسول کریم میں ہم سے پوچھا گیا کہ قرآن کریم کی کون
سی آیت سب سے بڑی ہے تو آپ نے فرمایا ۔ آیت الکرسی۔ اک اور آیت
الكرسی کی بنیاد حیی و قَيُّوم پر ہے۔ یہ روایت ابی بن کعب ابن ابن مسعود ، ابوزر

انوار العلوم جلد 11
۶۱۴
فضائل القرآن (۳)
غفاری ابو ہریرہ اور چار پانچ صحابہ" سے مروی ہے اور اکثر کتب اور اکثر کتب حدیث میں ہے۔
اعظم آية سے مراد اور حقیقت یہی ہے کہ یہ آیت منبع ہے قرآن کا ورنہ سب
آیات ہی اعظم ہیں۔ اور منبع اسی آیت کو کہہ سکتے ہیں جو بطور اُم کے ہو۔ یعنی اس میں وہ
بات ہے جو قرآن کریم کو دوسری کتب سے بطور اصول کے ممتاز کرتی ہے۔ چنانچہ حضرت علی
سے روایت ہے کہ رسول کریم میں ہم نے فرمایا کہ آیت الْكُرْسِی میرے سوا اور کسی نبی
کو نہیں ملی۔ وہ یوں تو قرآن کریم کی کوئی آیت بھی کسی اور نبی کو نہیں دی گئی مگر
آيت الكُرْسِی کے نہ دیئے جانے کا دیئے جانے کا یہ مطلب ہے کہ اس کے اندر جو صفات ہیں ان کے
ماتحت کسی اور نبی پر کلام نازل نہیں ہوا اور وہ صفات حیی و قیوم کی ہی ہیں۔ ہیں۔ چنانچہ
آل عمران میں خدا تعالی کی ان ہر دو صفات کو بیان کر کے قرآن کے نازل ہونے کا ذکر ہے۔
حیی کے معنے ہوتے ہوتے ۔ ہیں زندہ اور زندہ رکھنے رہ والا۔ اور قیوم کے معنے ہیں قائم اور قائم
رکھنے والا۔ پس فرمایا یہ کتاب اس خدا کی طرف سے اتری ہے جو زندہ اور زندہ رکھنے والا
ہے۔ یعنی یہ کلام ہمیشہ زندہ اور زندگی بخش رہے گا۔ اور پھر یہ کتاب اس خدا کی طرف سے
اتری ہے جو قائم اور قائم رکھنے والا ہے۔ پس اس کتاب کو بھی وہ ہمیشہ قائم رکھے گا۔
آیت الکرسی کے متعلق رسول کریم میں ہم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر کوئی صبح کو
سورة
آیت الکرسی پڑھے تو شام تک اور شام کو پڑھے تو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کی
جاتی ہے۔ ۸۰ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن ان صفات کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ صرف یہی کلام ہے جس کے متعلق فرمایا کہ لا يَمَسُّه
سے
إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ پس وہی کلام جس کے زندہ رکھنے اور محفوظ رکھنے کا وعدہ کا وعدہ تھا اور جس
پہلے کسی کلام کے متعلق یہ وعدہ نہ تھا۔ حالانکہ وہ آسمانی کلام تھے اور جس سے پہلے کلاموں کو
لوگ چھوتے تھے اور جس کے چھونے سے لوگوں کو روکا گیا تھا صاف ظاہر ہے کہ اس کلام کی
طرف أَنَّا لَعَشنَا والی آیت میں اشارہ ہے۔ نیز یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اگر حفاظت سے مراد
قرآن کریم کی حفاظت نہ تھی تو کفار کے سوال میں شب کے نزول کے ذکر کے کیا معنے ہیں؟
کفار تو قرآن کے متعلق سوال کرتے تھے پھر یہ کیا جواب ہوا کہ آسمان پر شیطان نہیں جا سکتا
اور اگر جاتا ہے تو اس پر شہاب گرتا ہے۔

انوار العلوم جلد
۶۱۵
فضائل القرآن (۳)
سابقہ میں تحریف اب عملا دیکھ لو پہلی آسمانی کتب کی طرح خراب کر دی گئیں۔ تورات میں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی خود
کتب سابقه با
حضرت موسیٰ کی موت کا ذکر ہے۔ اسی طرح انجیل میں حضرت مسیح کی موت کا ذکر ہے۔
زند اوشتا کے متعلق خود پارسیوں کا بیان ہے کہ مسلمانوں نے اسے بگاڑ دیا۔ میں کہتا ہوں یہ تو
پیچھے دیکھا جائے گا کہ مسلمانوں نے پارسیوں کی آسمانی کتاب میں کیا تصرف کیا لیکن ان کے بیان
سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ ان کی کتاب بگڑ چکی ہے۔ ویدوں کی بناوٹ ہی بتاتی ہے کہ وہ بگڑ چکے
ہیں۔ وید میں دوسروں کی عورتوں کو اغوا کرنے اور چوری کرنے کے متعلق دعا ئیں سکھائی گئی
ہیں۔ اور ایسے منتر موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح چوری کرنی چاہئے کہ چور گھر
والوں کو نظر نہ آئے۔ جس کتاب میں چوری اور ادھالے کی دعائیں ہوں وہ کیونکر لمسِ شیطانی"
سے محفوظ سمجھی جا سکتی ہے۔ اس قسم کی باتوں سے تو صاف ظاہر ہے کہ شیطان نے ان کتابوں کو
چھوا۔ لیکن اس کے مقابلہ میں قرآن نہ صرف دعوی طہارت کرتا ہے بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ لا
يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ۔ کوئی اسے بگاڑ ہی نہیں سکتا اور اگر کوئی اسے خراب کرنا چاہے گا تو
اس پر شُهب گریں گے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں دوسری کتب کو لوگ آئے دن بگاڑتے
رہتے ہیں۔ حال ہی میں بائیبل کے متعلق خود عیسائیوں کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ :۔
بائیبل سوسائٹی نے کمال دور اندیشی سے نئے ترجمہ کی تھوڑی سی جلدیں اس
غرض سے شائع کی ہیں کہ اس ترجمہ پر جو اعتراضات موصول ہوں ان کو پیش نظر رکھ
کر مناسب تبدیلیاں کر لی جائیں ۔ "Ai
اسی طرح انجیل کا ایک حصہ ہی اڑا دیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یسوع مسیح کے بیماروں کو اچھا کرنے پر جب یہ اعتراض کیا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ ایک
تالاب تھا جس میں نہانے سے بیمار اچھے ہو جاتے تھے۔ تو اب عیسائیوں نے اسے نکال دیا ہے
اور کہا ہے کہ یہ کسی اور کتاب کا حصہ تھا جو غلطی سے انجیل میں درج ہو گیا۔ مگر ہم کہتے ہیں
اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ شیطان نے انجیل کو مس کیا مگر قرآن کو تو کوئی چھو ہی نہیں سکا۔
آخر وجہ کیا ہے کہ دوسری کتابوں کے ماننے والے قرآن کو بگاڑنے کی کوشش نہیں کرتے۔
اس سے انہیں ڈر کیوں آتا ہے۔ روسی حکومت نے ایک دفعہ چاہا تھا کہ قرآن سے جہاد کی
آیتیں نکال دے لیکن ملک میں اتنا شور پڑا کہ حکومت کو مجبور ہو کر اپنے ناپاک ارادہ سے

انوار العلوم جلد
414
فضائل القرآن (۳)
باز رہنا پڑا ۔ یہ بھی شب ہی تھے جو اس پر گرے ۔ انجیل کے متعلق کیوں ایسا نہیں ہوتا۔ پھر
روسی حکومت جو قرآن سے جنگ کی آیات نکالنا چاہتی تھی وہ خود جنگ کی لپیٹ میں آگئی۔
دوسرا ذریعہ جس کی و وجہ سے
قرآن میں
حفاظت قرآن اور یوروپین مستشرقین تغیر و تبدل نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالٰی نے
مذکورہ بالا آیت میں یہ بیان کیا ہے کہ قرآن کے لئے جرس مقرر ہیں۔ یعنی اس کے نگران ہیں۔
اس وجہ سے اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔ اس مضمون کو دوسری جگہ زیادہ وضاحت سے بیان
کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةً فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ - فِي صُحُفٍ
مُكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ - بِأَيْدِى سَفَرَةٍ - كِرَامِ بَرَرَةٍ ۔ یعنی یہ قرآن ایسے صحیفوں
میں ہے جو عزت والے بڑی بلند شان رکھنے والے اور پاک ہیں۔ اور یہ صحیفے دور دور سفر
کرنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں جو بڑے معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہیں۔
یہ آیت ایسی عجیب ہے کہ اسے پڑھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا عیسائی لٹریچر کو مد نظر
رکھ کر اتاری گئی ہے۔ میں نے موجودہ عیسائی لٹریچر سے ایسے الفاظ نکالے ہیں جو اس آیت کی
تشریح معلوم ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اس کلام کے ہمیشہ محفوظ رکھنے کا سامان ہم نے
کیا ہے اور وہ یہ کہ (1) یہ کتاب ہمیشہ مکرم رہے گی۔ اس کا ادب ہم لوگوں کے دلوں میں ڈال
دیں گے اور لوگ ادب اور تعظیم کی وجہ سے اس کو خراب نہیں کریں گے۔ اس ادب کو
سرولیم میور یوں تسلیم کرتا ہے۔
The two sources would correspond closely with each
other; for the Coran, even while the Prophet was yet alive, was
regarded with a superstitious awe as containing the very words
of God; so that any variations would be reconciled by a direct
reference to Mahomet himself, and after his death to the
originals where they existed, or copies from the same, end to
the memory of the Prophet's confidential friends and
amanuenses۔ A
یعنی قرآن کا لوگوں پر اتنا رعب تھا کہ اس کے متعلق وہ خود اپنی عقل سے کوئی فیصلہ نہ

انوار العلوم جلد 1
414
فضائل القرآن (۳)
کرتے تھے بلکہ رسول سے پوچھتے تھے یا پھر حفاظ اور قرآن کی نقلوں سے مقابلہ کرتے تھے۔ خود
بخود کوئی فیصلہ نہیں کرتے تھے۔
دوسری بات اس آیت میں یہ بیان کی گئی ہے کہ مَرْفُوعَة یعنی باطنی طور پر بھی اس
میں کوئی خرابی نہیں آسکتی کیونکہ اس کے مطالب کو بلند بنایا گیا ہے۔ اور اس میں علوم ایسے
رنگ میں رکھے گئے ہیں کہ انہیں خدا کا کلام یقین نہ کرنے والے سمجھ ہی نہیں سکتے۔ اور بگاڑتا
کوئی اس وقت ہے جب مطلب سمجھ سکے اور جانتا ہو کہ اس میں یہ تغیر کر دوں گا تو یہ بات بن
جائیگی۔ غرض فرمایا۔ قرآن کے مطالب ایسے رنگ میں رکھے گئے ہیں کہ جو لوگ انہیں سمجھتے
ہیں وہ بگاڑتے نہیں۔ اور جو دشمن ہیں وہ کہتے ہیں اس میں رکھا ہی کیا ہے یہ بے معنی الفاظ کا
مجموعہ ہے اس وجہ سے وہ
وجہ سے وہ
بگاڑنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ سرولیم میور اس بارے میں آ
ہے۔
لکھتا
The contents and the arrangement of the Coran speak
forcibly for its authenticity۔ All the fragments that could
obtained have, with artless simplicity, been joined together۔ The
patchwork bears no marks of a designing genius or moulding
hand۔ A
اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے الفاظ ہی بتا رہے ہیں کہ کسی نے اسے بگاڑا نہیں۔
تمام ٹکڑے اس سادگی سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے گئے ہیں کہ پتہ لگتا ہے کہ وہ
گودڑی جس کے ساتھ چیتھڑے جوڑے گئے ہیں کسی عقلمند نے انہیں نہیں جو ڑا۔ اب اس
قسم کے مرفوع کلام میں کسی کو جرات ہی کب ہو سکتی ہے کہ کچھ داخل کرے۔ جو سمجھتے ہیں وہ
بردہ ہیں اور جو نہیں سمجھتے وہ اسے ایک بے معنی کلام سمجھتے ہیں اور اس میں تبدیلی کی
ضرورت ہی نہیں سمجھتے۔
تیسری بات یہ بتائی کہ یہ کتاب ہر نقص سے پاک بنائی گئی ہے اور ایسی اعلیٰ چیز میں جو
دخل دے وہ فورا پکڑا جاتا ہے۔ اس کی مثال کشمیر میں جا کر دیکھو۔ سلطنت مغلیہ کی جو عمارتیں
بنی ہوئی ہیں ان میں جہاں جہاں بعد میں دخل دیا گیا ہے اس کا فورا پتہ لگ جاتا ہے۔ اسی طرح
تاج محل کی حالت ہے۔ معمولی عمارت میں اگر کوئی پیوند لگا دے تو وہ چھپ سکتا ہے لیکن اگر

انوار العلوم جلدا
۶۱۸
فضائل القرآن (۳)
تاج محل میں جا کر لگائے تو فورا پکڑا جاتا ہے۔ پس جو لوگ قرآن کریم کی خوبیوں سے ناواقف
ہیں وہ تو اس میں کمی بیشی کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے اور جو واقف ہوتے ہیں وہ اس کی
خوبصورتی میں دخل نہیں دے سکتے۔ کیونکہ اگر دخل دیں تو فورا ظاہر ہو جائے۔ اس وجہ سے
انہیں قرآن کو بگاڑنے کی جرأت ہی نہیں ہوتی۔
پھر خدا تعالٰی نے قرآن کریم کی حفاظت قرآن کریم کی حفاظت کے ظاہری سامان کے ظاہری سامان بھی رکھتے ہیں۔ جس
طرح اس کی اندرونی حفاظت کے تین ذرائع بتائے تھے اسی طرح بیرونی حفاظت کے بھی تین
ذرائع بیان کئے۔ اول فرمایا بِأَيْدِى سَفَرَةِ - سَفَرَة کے ایک معنی لکھنے والے کے ہوتے
ہیں۔ اس لحاظ سے اس آیت کے یہ معنی ہونگے کہ یہ کتاب ایسی قوم کے ہاتھ میں دی گئی ہے
کہ جوں جوں یہ نازل ہوتی گئی لکھی جاتی رہی۔ اور جو بات لکھ لی جائے وہ محفوظ ہو جاتی ہے۔
پھر فرمایا۔ یہ کتاب ایسے لکھنے والوں کے سپرد کی گئی ہے جو كِرَامِ بَرَرَةٍ ہیں۔ یعنی معزز
لوگ ہیں اور نیک اور پاک ہیں۔ پس مطلب یہ ہوا کہ ہمیشہ مخلص لکھنے والے اسے ملتے رہیں
گے جو روپیہ یا لالچ کے سبب سے نہیں لکھیں گے بلکہ بڑے پایہ کے لوگ ہوں گے جو ہر ایک
قسم کی عزت رکھتے ہونگے اور اپنے ہم عصروں میں خاص مقام رکھتے ہونگے ۔ وہ لوگ محض نیکی
کی خاطر قرآن لکھا کریں گے۔ اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگ جن کی کوئی غرض بگاڑنے سے وابستہ
نہ ہو اور ہوں وہ نیک وہ کبھی بگاڑ نہیں سکتے۔ پس اس وجہ سے قرآن کریم کے اس قدر صحیح
نسخے دنیا میں پھیل جائیں گے کہ اس میں بگاڑ ہی نا ممکن ہو جائے گا۔
اب دیکھو یہ کتنی زبردست بات ہے اور کس طرح خدا تعالیٰ نے اس کو پورا کیا ہے۔
بڑے بڑے زبردست بادشاہ جو مذہبی علماء نہیں تھے کہ تعلیم قرآنی کے بگاڑنے میں ان کا فائدہ
ہو۔ اور پھر مختلف ممالک کے قرآن کریم کے لکھنے کے بوجہ ثواب عادی تھے۔ ہندوستان کے
بادشاہوں میں سے اورنگ زیب مشہور ہے جس نے کئی نسخے قرآن کریم کے لکھے ۔ اسی طرح
صلیبی جنگوں کے متعلق ایک کتاب حال ہی میں چھپی ہے۔ اس میں اسامہ بن منفذ اپنے والد
سلطان شہزاد کے متعلق جو شام کی ایک حکومت کے بادشاہ تھے لکھتا ہے کہ وہ یا تو فرنگیوں سے
لڑتے یا شکار کھیلتے اور یا پھر قرآن لکھا کرتے تھے۔ چنانچہ مرتے وقت ان کے لکھے ہوئے ۴۳
قرآن موجود تھے۔
1

انوار العلوم جلد !!
۶۱۹
فضائل القرآن (۳)
دوسرے معنی سَفَرَۃ کے سفر کرنے والے کے ہیں۔ ان معنوں کی رو سے یہ مطلب
ہوا کہ نہ صرف قرآن کریم بکثرت لکھا جائے گا بلکہ فورا دنیا کے چاروں گوشوں میں پھیل جائے
گا اور اس وجہ سے بگڑنے سے محفوظ ہو جائے گا۔ اگر کوئی مصر میں بگاڑنا چاہے گا تو عرب ، شام ،
ہندوستان وغیرہ ممالک میں جو قرآن موجود ہو گا وہ بگاڑ کو رد کر دے گا۔ غرض فرمایا یہ کتاب سفر
کرنے والے بزرگوں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے تاکہ وہ اسے سارے ملکوں میں لے
جائیں۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں قرآن کریم رسول اللہ میں تعلیم کے زمانہ میں ہی تمام عرب افریقہ
اور ابی سینا میں پہنچ گیا تھا۔ پھر رسول کریم مسلم کی وفات کے چند سال بعد کے عرصہ میں
فلسطین، شام، عراق، فارس اور افغانستان، چین، اناطولیہ، مصر، ہندوستان اور یونان وغیرہ
ممالک میں پھیل گیا۔ پس ان بے غرض لکھنے والوں اور پھر اس طرح مختلف ممالک میں پھیل
جانے کی وجہ سے اس میں کسی تبدیلی کا ہونا نا ممکن ہو گیا۔ اور پھر اس میں شک کرنا بھی ناممکن
ہو گیا۔ کیونکہ سب ملکوں کے نسخے ایک دوسرے کی تصدیق کرتے ہیں۔ اور اب تو پریس کے
نکل آنے کی وجہ سے اس کی اشاعت کی کوئی حد ہی نہیں رہی۔
پھر شروع اسلام میں مسلمانوں میں جو اختلاف ہوا وہ بھی قرآن کریم کی حفاظت کا موید
ہو گیا۔ سَفَرَۃ کے معنی اونٹ کی ناک میں نکیل ڈالنے والوں کے بھی ہیں۔ اس لحاظ سے اس
کے یہ معنی بھی لئے جاسکتے ہیں کہ مختلف حملہ کرنے والی فوجوں کے افسروں یا جماعتوں کے
لیڈروں کے ہاتھ میں یہ قرآن ہو گا جو سب کے سب نیک ہونگے۔ اور اس طرح مختلف مخالف
جماعتوں کے ہاتھوں میں قرآن کریم کا بغیر اختلاف کے ہونا اسے بالکل محفوظ کر دے گا۔ اور
کوئی جماعت اسے بگاڑ نہیں سکے گی۔ کیونکہ دوسری جماعت فورا اس پر گرفت کر سکے گی۔
یہ دلیل ایسی زبردست ہے کہ دشمن سے دشمن بھی اس کی طاقت کا قائل ہوا ہے مگر کیا
یہ عجیب بات نہیں کہ خود قرآن نے ایک مکی سورۃ میں ان سب دلائل کو جمع کر دیا تھا۔
سرولیم میور لکھتا ہے۔
It is conceivable that, either Ali, or his party, when thus
mutilated
arrived at power, would have tolerated
Coran-mutilated expressly to destroy his claims? Yet we find
a
that they used the same Coran as their opponents, and raised

انوار العلوم جلد
۶۲۰
فضائل القرآن (۳)
no shadow of an objection against it۔ A
یعنی ہم کس طرح مان سکتے ہیں کہ قرآن میں کوئی تغیر کیا گیا ہے۔ مسلمانوں میں جب
لڑائیاں ہوئی تو وہ ایک ہی قرآن رکھتے تھے۔ اور کسی نے کسی فریق کے قرآن کے خلاف کوئی
اعتراض نہیں کیا۔ اسی طرح لکھتا ہے۔
So for from objecting to Othman's revision, Ali multiplied
copies of the edition among other MSS۔ Supposed to have been
written by Ali, one is said to have been preserved at Mashhed
Ali as late as the fourteenth century, which bore his
signature۔ ۸۵
یعنی دوسرے کئی مصنفوں نے بھی قرآن کریم کے جلد سے جلد پھیل جانے اور مختلف
لڑنے والے گروہوں کے پاس ہونے کو اس میں تبدیلی ہونے کے لئے ناممکن بتایا ہے ۔
مگر قرآن کریم کو دیکھو اس نے پہلے ہی اس تفصیں سے اس حقیقت کو ظاہر کر دیا تھا کہ وہ
خود ایک زبردست نشان ہے۔ قرآن نے بتا دیا تھا کہ یہ بکثرت لکھا جائے گا۔ دور دراز ملکوں میں
پھیل جائے گا۔ مسلمانوں میں جنگیں ہونگی اس لئے اسے کوئی بگاڑ نہ سکے گا۔ اور یہ ایسی پختہ
دلیلیں ہیں کہ عیسائیوں نے بھی انہیں تسلیم کر لیا حالانکہ یہ باتیں اس وقت بیان ہوئیں جب کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابھی مکہ میں تھے اور جب قرآن کے بگڑنے کا کوئی سوال ہی نہ
تھا۔
سَفَرَۃ کے ایک معنی جھاڑو دینے اور پردہ اٹھا دینے کے بھی ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے
آیت کے یہ معنی ہونگے کہ اس کتاب کو ایسے لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے جو اس خس و خاشاک کو
جو تعلیم قرآن پر پڑ کر اسے مسح کر دینے کا موجب ہو سکتا تھا دور کرتے رہیں گے۔ اور پھر اس کی
تعلیم کو اس کی اصلی حالت پر لاتے رہیں گے اور جو اس کے پوشیدہ مطالب کو ظاہر کرتے رہیں
گے۔ اور اس کے بلند مطالب کو لوگوں کے سامنے لاکر اس کی قبولیت اور تاثیر کو تازہ کرتے رہا
کریں گے جو اس فن کے لوگوں میں حرام ہوں گے۔ یعنی ماہرین فن ہونگے اور بردة
ہونگے یعنی امور خیر میں وسیع دسترس رکھنے والے ہونگے ۔ اور اس طرح وہ نہ صرف خود
خدمت کریں گے بلکہ اور بہت سے خادم بنا کر چھوڑ جائیں گے۔ لطیفہ یہ ہے کہ اس آیت میں

انوار العلوم جلد
۶۲۱
فضائل القرآن (۳)
تین ہی صفات کتاب کی اور تین ہی کتاب کے حاملوں کی بیان ہوئی ہیں۔ لیکن کرام کے سوا جو
دونوں میں متحد ہے باقی دونوں صفات میں فرق ہے۔ کتاب کیلئے مَرْفُوعَةٌ اور مُطَهَّرَة
فرمایا ہے اور انسانوں کیلئے سَفَرَ بَرَدَة - لیکن اگر ہم غور کریں تو در حقیقت اس اختلاف
میں بھی اتحاد ہے ۔ سَفَرَة کا جوڑا مَرْفُوعَة سے ہے۔ کیونکہ اونچی چیز او جھل ہوتی ہے۔
اور سفر کے معنی خفاء کو دور کرنے کے ہوتے ہیں۔ چنانچہ جب سَفَرَتِ الرِّيحُ الْفَيْحَ عَنْ
وَجْهِ السَّمَاءِ کہیں تو اس کے معنی ہوتے ہیں كَشَفَتْهُ یعنی ہوانے گردو غبار کو اڑا کر مطلع
صاف کر دیا۔ اسی طرح مُطَهَّرَة کے مقابلہ میں بَوَرَة فرمایا ہے۔ کیونکہ مُطَهَّرَة کے
معنی ہیں جس میں طہارت کے سب سامان ہوں اور برکۃ کے معنی بھی یہی ہیں کہ جن میں
سب اصول خیر ہوں۔ پس کتاب کی تینوں صفات کے مقابلہ میں ویسی ہی تین صفات والے
انسانوں کا ذکر کیا جو اس کی حفاظت کریں گے۔
الله الله !! کیسا زبردست دعوئی ہے اور کس طرح اس دعوئی کو زبردست طاقتوں سے
پورا کیا گیا ہے۔ سب سے پہلا قدم غلطی کی طرف رسول کریم ملی ایم کی وفات پر اٹھنے لگا تھا
جب کہ آپ کی وفات میں شبہ پیدا ہو گیا اور گویا آپ کو خدائی کا مقام ملنے لگا تھا۔ مگر خدا تعالی
نے سورۃ نور کی آیت استخلاف کے ماتحت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو کھڑا کر کے یہ اختلاف
دور کر دیا۔ انہوں نے قرآن کریم ہی کی یہ آیت پیش کی کہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۸۶ اور اس طرح پیش کی کہ اس اختلاف کے بانی حضرت عمر رضی
اللہ عنہ کھڑے نہ رہ سکے اور گر گئے۔ مگر غور کر کے دیکھو کہ مسیح کے بعد کیا ہوا۔ ابھی وہ زندہ
ہی تھے کہ صلیب کے واقعہ کے بعد بگاڑ شروع ہو گیا۔ اور حضرت موسی کی بھی زندگی میں ہی
خدا تعالی سے لوگ شرک کرنے لگے وہاں حضرت ہارون جیسے اور مسیح کے وقت پطرس جیسے
لوگ کچھ نہ کر سکے اور حواریوں کی موجودگی میں گمراہی شروع ہو گئی گو حواری خدا تعالی کے
فضل سے محفوظ تھے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ان کی تعریف آئی ہے اور شرک بھی بہت بعد جا
کر پھیلا ہے لیکن خرابی شروع ہو گئی تھی جو اباحت کے رنگ میں تھی۔
اس کے بعد جس جس زمانہ میں تغیر ہوا اس کی اصلاح ہو گئی۔ اور ہمیشہ امت محمدیہ میں
ایسے انسان پیدا کئے جاتے رہے جو قرآن کریم کے ذریعہ ہر قسم کے اختلافات کو دور کرتے
رہے۔ اس کے مقابلہ میں دوسرے مذاہب کی حالت بدلتی چلی گئی اور اصلاح کرنے والے کوئی

انوار العلوم جلد !!
۶۲۲
فضائل القرآن (۳)
پیدا نہ ہوئے۔ اس آخری زمانہ میں ہی دیکھ لو کہ کس طرح اسلام کو پھر خدا تعالیٰ اپنی اصل
حالت پر لے آیا ہے اور قرآن کریم کس طرح اپنے اصلی مفہوم پر قائم ہو گیا ہے۔ موجودہ
زمانہ میں جتنی خرابیاں قرآن کریم کی غلط تفسیریں کرنے کی وجہ سے پیدا ہو چکی تھیں انہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر دور کر دیا ۔ اور قرآن کریم کو اسی طرح اجلا کر
کے دنیا کے سامنے رکھ دیا جیسے رسول کریم مسلم کے زمانہ میں تھا۔
پس قرآن کریم کی دائمی حفاظت کا جو وعدہ خدا تعالیٰ نے کیا
حفاظت قرآن کا دائمی وعده وہ پورا ہوا۔ اور کوئی شخص آج تک نہ ظاہری طور پر
قرآن کو بگاڑ سکا اور نہ باطنی طور پر۔ اور جب آج تک کا تجربہ بتاتا ہے کہ یہ وعدہ پورا ہو تا رہا
ہے تو آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا۔ خدا تعالیٰ نے خود بتا دیا ہے کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی ۸۷ آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے اور تم
پر اپنے احسان کو پورا کر دیا ہے۔ پس جب مکمل دین آگیا اور نعمت کامل ہو گئی تو اب اور کسی
دین کی ضرورت ہی نہ رہی۔ اب جو بھی مامور آئے گا اسی کی تائید میں آئے گا۔ اور اس وجہ
سے قرآن قیامت تک بگڑ نہیں سکے گا۔ اگر قرآن کو کوئی بدل سکتا ہے تو خدا ہی بدل سکتا ہے
لیکن خدا نے اپنے متعلق بتا دیا کہ قرآن کو بالکل مکمل کر دیا گیا ہے۔ اور انسانوں کے بدل نہ
سکنے کے متعلق ہر قسم کی حفاظت کے سامان کر دیئے گئے ہیں۔ پس اب قرآن میں کسی قسم کی
تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔
دوستوں کو ایک نصیحت میں دوستوں کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب سے ریل جاری ہوئی ہے ایک نقص پیدا ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ
ادھر جلسہ کے آخری دن لیکچر ختم ہوا ادھر سب لوگ واپس جانے شروع ہو جاتے ہیں۔ جنہیں
مجبوری ہو رخصت ختم ہو چکی ہو وہ تو جاسکتے ہیں لیکن جو ٹھر سکتے ہوں انہیں ضرور ٹھہرنا
چاہئے۔ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سارے سال میں جلسہ کے موقع پر ہی آنے کا اتفاقی
ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ جلسہ کے ختم ہونے کے بعد بھی ٹھہرا کریں۔ یہاں کی مسجدوں میں
دعائیں کریں۔ یہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں۔ یہاں کا کاروبار دیکھیں۔ بہشتی مقبرہ میں جو
لوگ دفن ہیں ان کے لئے دعائیں کریں۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ جلسہ کامیاب کیا ہے

انوار العلوم جلد !!
۶۲۳
اسی طرح وہ آئندہ بھی ہمیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
L
عبس : ۲ تا ۱۷
البقرة :١٣٢
براہین احمدیہ چهار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۲۹
اشتهار بعنوان ہم اور ہماری کتاب۔ براہین احمد یه چهار حصص جلد ا صفحه ۶۷۳
ه دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۶
متی باب ۱۹ آیت ۲۴٬۲۳ برٹش اینڈ فارن : اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
که متی باب ۱۹ آیت ۲۱ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
متی باب ۶ آیت ۴۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
متی باب ۶ آیت ۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
ل
فضائل القرآن (۳)
The Hymns of the Atharra-Veda, Vol, Il P۔ 120 Book XII
Hymn IV Benares, Published 1917۔
بنی اسرائیل : ۳۴۳۰
۱۲ تا ها، اقرب الموارد جلد ا صفحه ۱۹۰ زیر لفظ "حسر " مطبوعہ ؟ وعہ بیروت ۱۸۹۹ء
لال الفرقان: ٢٨
كا تذكرة الاولياء
مسلم کتاب الصيام باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر
و بنی اسرائیل : ۲۰۲۸۲۷ البقرة: ۲۷۵ ال البقرة : ۲۷۲
۲۲ بخاری کتاب الجمعة باب الجمعة في القرى والمدن
البقرة:
البقرة : ١٠٣
۲۵ ترمذى كتاب المناقب مناقب ابي بكر الصديق
البقرة: 197
البقرة : ٢١٦
المعارج:۲۶۲۵
29 الذريت : ٢٠
الجاثية: ١٤ ال البقرة : ٢٦٦
النحل :
بنی اسرائیل: ۲۹ ۳۴ الضحى:
۳۵ البقرة :
۳۶ الانعام: ۱۴۲
البقرة :۲۶۸
۳۸ آل عمران:۱۳۵ ٣٩ التوبة : ٦٠
الممتحنة

·

آج 10 میں سے 10 باقی