فضائل القرآن نمبر 3
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 5
انوار العلوم جلد !!
۶۰۰
فضائل القرآن (۳)
کے اندر پیدا کیا تھا اور اس طرح اپنی طرف بلایا تھا ایک ایسی صورت کی جاتی کہ اضطراب اپنے
اصل رستہ سے ہٹ جانے کا موجب نہ ہوتا۔ اور طاقت کے بقیہ حصہ کو استعمال بھی کر لیا جاتا
جس کے لئے مرد و عورت کے تعلقات کو رکھا گیا ہے۔ اور مرد کو عورت کے لئے اور عورت کو
مرد کیلئے موجب سکون بنا دیا۔
حضرت خلیفہ اول کا ایک واقعہ مجھے یاد ہے۔ آپ فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے
بیماری کی حالت میں روزہ رکھ لیا تو اس سے شہوانی طاقت کو بہت ضعف پہنچ گیا۔ بیسیوں لوگوں
کو میرے علاج سے فائدہ ہوتا تھا مگر مجھے کچھ فائدہ نہ ہوا۔ آخر میں نے سوچا کہ خدا تعالیٰ کا ذکر
شروع کرنا چاہئے۔ چنانچہ میں نے کثرت سے تسبیح و تحمید کی تو شفا ہو گئی۔ پس یہ بہت باریک
تعلقات ہیں جنہیں ہر ایک انسان نہیں سمجھ سکتا۔
یہ سلسلہ کہ ہر ایک چیز کو اللہ روحانیت میں بھی رجولیت اور نسائیت کی صفات
تعالی نے جوڑوں میں پیدا کیا
ہے تاکہ غفلت میں کمال، غلط اطمینان کا باعث ہو کر باعث تباہی نہ ہو اور تاکہ ہر ایک چیز اپنی
ذات میں کامل نہ ہو اور اس کامل وجود کی طرف اس کی توجہ رہے جس سے کمال حاصل ہوتا
ہے یہ ظاہری حالات کے علاوہ روحانیات میں بھی چلتا ہے۔ اور اس سے بھی اس ظاہری سلسلہ
کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر کافر پر ابتداء
رجولیت ایمان کی حالت غالب ہوتی ہے اور ہر مومن پر رجولیت کفر کی حالت غالب ہوتی
ہے۔ مثلاً جب کوئی شخص جاہل ہو گا تو جہالت کی وجہ سے اس کے دل میں تڑپ پیدا ہو گی اور وہ
علم حاصل کرے گا۔ لیکن جب کوئی علم حاصل کرلے گا تو اسے اطمینان حاصل ہو جائے گا کہ علم
حاصل کر لیا۔ ہر جگہ یہی بات چلتی ہے۔ قرآن کریم میں مومن کی مثال فرعون کی بیوی سے
دی گئی ہے۔ کیونکہ ابتداء میں مومن پر کفر غلبہ کرنا چاہتا ہے لیکن آخر کفر مغلوب ہو جاتا ہے۔
اس کی طرف اس حدیث میں اشارہ ہے کہ ہر انسان کا ایک گھر جنت میں ہوتا ہے اور ایک
دوزخ میں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ واقعہ میں ہر انسان کا ایک گھر جنت میں اور ایک دوزخ
میں ہوتا ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان میں دونوں قسم کی طاقتیں ہوتی ہیں۔ کفر کی
طرف کفر والی طاقت کھینچتی ہے اور ایمان کی طرف ایمان والی طاقت اور انسان ایک یا
دوسری کی طرف پھر جاتا ہے۔ در حقیقت قرآنی اصطلاح میں رجولیت چیکنگ پاور کا نام ہے اور
انوار العلوم جلد )
۶٠١
فضائل القرآن (۳)
نسائیت فیضان کا۔ لیکن بعد میں ایک یا دوسرے کی طرف انسان پھر جاتا ہے۔ البتہ بعض استثنائی
صورتیں بھی ہوتی ہیں۔ اور ایسے انسان مریمی صفت ہوتے ہیں۔ یعنی شروع سے ہی ان کی
رجولیت اور نسائیت ایک رنگ میں رنگین ہوتی ہے اور وہ تقدس کے مقام پر ہوتے ہیں۔ یعنی
بعض لوگوں میں فطرتاً ایسا مادہ ہوتا ہے کہ تاثیر کا مادہ بھی ان کے اندر ہوتا ہے اور تاثر کا مادہ
بھی۔ جب ان کی رجولیت اور نسائیت کامل ہو جاتی ہیں تو ان سے ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جو
قدوسیت یا مسیحیت کا رنگ رکھتا ہے لیکن باقی لوگ کسبی طور پر یہ بات حاصل کرتے ہیں۔
جس انسان کے اندر ہی یہ دونوں مادے ہوں اس کو نیا مرتبہ ملتا اور اس کی ایک نئی ولادت ہوتی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ تحریم سے جب یہ استدلال کیا کہ بعض
انسان مریمی صفت ہوتے ہیں۔ تو اس پر نادانوں نے اعتراض کیا کہ مرزا صاحب کبھی عورت
بنتے ہیں۔ کبھی حاملہ ہوتے ہیں اور کبھی بچہ جانتے ہیں۔ حالانکہ تمام صوفیاء یہ لکھتے چلے آئے
ہیں۔ چنانچہ حضرت شہاب الدین صاحب سهروردی " اپنی کتاب ”عوارف المعارف" میں
حضرت مسیح سے یہ روایت کرتے ہیں کہ لَنْ يَلِجَ مَلَكُوتَ السَّمَاءِ مَنْ لَمْ يُولَدُ
مَرَّتَيْنِ ۲ یعنی کوئی انسان خدائی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ جب تک دو دفعہ پیدا نہ
ہو۔ ایک وہ پیدائش جو خدا کے ہاتھوں سے ہوئی۔ اور دوسری مریم والی پیدائش۔ پھر اپنی
طرف سے کہتے ہیں۔ وَ صَرْفُ الْيَقِيْنِ عَلَى الْكَمَالِ يَحْصُلُ فِى هَذِهِ الْوِلَادَةِ
وَبِهَذِهِ الْوِلَادَةِ يَسْتَحِقُّ مِيرَاثَ الْأَنْبِيَاءِ وَمَنْ لَمْ يَصِلُهُ مِيْرَاثُ الْأَنْبِيَاءِ
مَا وُلِدَ وَإِنْ كَانَ عَلَى كَمَالٍ مِنَ الْفِطْنَةِ وَالذَّكَاءِ لِأَنَّ الْفِطْنَةَ وَالذَّكَاءَ نَتِيْجَةُ
الْعَقْلِ وَالْعَقْلُ إِذَا كَانَ يَا بِسًا مِنْ نُورِ الشَّرْعِ لَا يَدْخُلُ الْمَلَكُوتَ وَلَا يَزَالُ
مُتَرَدِّدًا فِي الْمُلْكِ ۱۳ یعنی یقین کے کمالات کے درجہ تک پہنچنا ایسی ولادت کے بعد
ہوتا ہے جو دوسری ولادت ہوتی ہے۔ اس کے بعد انبیاء کا ورثہ ملتا ہے۔ پھر کہتے ہیں جسے ۔
یہ
میراث نہ ملے نہ انبیاء والے علوم ملیں وہ سمجھے کہ اس کی دوسری ولادت نہیں ہوئی۔ اگرچہ
عقلی طور پر اسے بڑے بڑے لطیفے سوجھیں اور اگرچہ اس میں بڑی ذکاء ہو۔ یہ عقل کا نتیجہ
ہو گا۔ روحانیت کا نتیجہ نہیں ہوگا اور عقل جب تک خدا کی طرف سے نور نہ آئے روحانیت
میں داخل نہیں ہوتی بلکہ نیچر میں ہی رہتی ہے۔
پس روحانیات میں بھی یہ جوڑے ہوتے ہیں۔ اس کی طرف اس حدیث میں اشارہ ہے
انوار العلوم جلد !!
۶۰۲
فضائل القرآن (۳)
کہ مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا وَالشَّيْطَنُ يَمَسُّهُ حِيْنَ يُوْلَدُ فَيَسْتَهِلُ صَارِخًا مِنْ
مَس الشَّيْطَنِ إِيَّاهُ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا - ال یعنی ہر بچہ جو پیدا ہوتا ہے اسے شیطان چھوتا
ہے جس سے وہ روتا ہے سوائے مسیح اور اس کی ماں مریم کے۔
اس سے مراد صرف مریم اور عیسیٰ نہیں بلکہ ہر وہ آدمی جو مریمی صفات والا ہوتا ہے
مراد ہے ورنہ کہنا پڑے گا کہ نَعُوذُ بِاللهِ شیطان نے رسول کریم میں ہم کو بھی چھوا تھا۔ اس
حدیث میں دراصل رسول کریم میں ہم نے یہ بتایا ہے کہ دو کامل پیدا ئشیں ہوتی ہیں۔ ایک
مریکی پیدائش اور دوسری مسیح والی پیدائش جو انسان مریمی صفت لے کر پیدا ہوتا ہے وہ مسیح
بنتا ہے اور جو مسیحیت کی صفت لے کر پیدا ہوتا ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم بنتا ہے۔ مسیحیت
کی صفت پر پیدا ہونے والے جلالی نبی تھے اور مریمیت کی صفت رکھنے والے جمالی نہیں۔ ایک
میں عکس کی صفت کامل تھی اور دوسرے میں انعکاس کی۔ ایک وہ ہیں جن کی اصل صفت
نسوانی ہے اور رجولیت بعد میں کامل ہوتی ہے یعنی ماتحت اور جمالی نبی اور ایک وہ ہیں جو
مسیحیت کے وجود سے پیدا ہوتے ہیں اور پھر ان کی نسوانیت مکمل ہوتی ہے۔ یہ جلالی نبی یا
شرعی نبی ہیں۔
غرض روحانی سلسلہ میں بھی جوڑے پائے جاتے ہیں اور کبھی بھی کوئی انسان کامل نہیں
ہو سکتا جب تک اس کی رجولیت اور نسائیت کی صفات آپس میں ملیں نہیں اور دونوں صفات
مکمل نہ ہوں۔ جنہیں ہم دوسرے الفاظ میں اخلاق کا تأثیری یا تأثری پہلو کہہ سکتے ہیں۔ جب
یہ دونوں پہلو پیدا ہوں تب جا کر وہ نئی روح پیدا ہوتی ہے جو ایک نئی پیدائش کہلاتی ہے اور
تأثیر اور تاثر کے ملنے سے ہی روحانیت کو سکون حاصل ہوتا ہے اور انسان اپنے قلب میں
اطمینان پاتا ہے یہاں تک کہ اسے ایک نئی پیدائش حاصل ہو جاتی ہے اور وہ خدا تعالی کا مقرب
بن جاتا ہے۔
یہ روحانی علم النفس کا ایک وسیع مسئلہ ہے کہ انسان کے جتنے اخلاق ہیں ان میں سے
بعض رجولیت کی قوت سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض نسائیت کی قوت سے۔ جب یہ دونوں
آپس میں ملتے ہیں تب اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔ مگر یہ مضمون چونکہ اس وقت میرے ساتھ
تعلق نہیں رکھتا اس لئے میں نے اس کی طرف صرف اشارہ کر دیا ہے۔
انوار العلوم جلد
۶۰۳
فضائل القرآن (۳)
دوسری بات خدا تعالٰی نے یہ بتائی کہ وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ
مرد و عورت میں مودت کا مادہ
مَوَدَّةَ اس ذریعہ سے تم میں مَوَدَّت پیدا کی گئی
ہے۔ مَوَدَّتْ محبت کو کہتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے استعمال اور اس کے معنوں پر ہم غور کریں
تو محبت اور مَوَدَّت میں ایک فرق پایا جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ مَوَدَّتْ اس محبت کو کہتے ہیں جو
دوسرے کو اپنے اندر جذب کر لینے کی طاقت رکھتی ہے۔ لیکن محبت میں یہ شرط نہیں ہے یہی
وجہ ہے کہ مَوَدَّت کا لفظ بندوں کی آپس کی محبت کے متعلق استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب
یہ ہے کہ مرد عورت کو اور عورت مرد کو جیت لینا چاہتی ہے۔ ان میں سے جو دوسرے کو جیت
لیتا ہے وہ مرد ہوتا ہے اور جسے جیت لیا جاتا ہے وہ عورت ہوتی ہے۔ مگر اللہ تعالی کے لئے یہ
لفظ نہیں رکھا گیا۔ کیونکہ بندہ کی کیا طاقت ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو جذب کر سکے۔ چنانچہ
قرآن کریم میں یہ نہیں آیا کہ بندہ خدا کے لئے وَدُود ہے مگر خدا تعالی کیلئے آیا ہے کہ وہ
ودود ہے۔ وہ بندہ کو جذب کر لیتا ہے مگر مرد و عورت کیلئے مَوَدَّةً کا لفظ استعمال فرمایا
ہے۔ چونکہ انسانوں کو کامل کرنا مقصود تھا اس لئے خدا تعالٰی نے ایسے احساسات مرد اور عورت
میں رکھے کہ مرد چاہتا ہے عورت کو جذب کرے اور عورت چاہتی ہے مرد کو جذب کرے۔
لیکن خدا تعالی کو بندہ جذب نہیں کر سکتا۔ اس لئے بندوں کیلئے يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَه ۲۵ یا
أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ال آتا ہے يَوَدُّونَ اللَّهَ نہیں آتا۔
مرد و عورت میں اللہ تعالی نے مَوَدَّت کا تعلق رکھ کر بتایا کہ ہم نے اس طرح ایک
نفس کے دو ٹکڑے بنا کر ایک دوسرے کی طرف کشش پیدا کر دی ہے۔ اور ہر ٹکڑا دوسرے کو
اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس طرح طبعاً تکمیل انسانیت کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے ورنہ اگر
اللہ تعالی یہ مَوَدَّت پیدانہ کرتا تو شادی بیاہ کے جھمیلوں سے ڈر کر کئی لوگ شادیاں بھی نہ
کرتے اور کہتے کہ کیوں خرچ اٹھائیں۔ اور ذمہ داریوں کے نیچے اپنے آپ کو لائیں۔ لیکن
چونکہ خدا تعالیٰ نے مرد اور عورت میں مَوَدَّة پیدا کر دی ہے اس لئے شادی بیاہ کے جھمیلے
برداشت کر لیتے ہیں۔
و رحم مرد و عورت کے ذریعہ ایک مدرسہ رحم کا اجراء تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ این
ذریعہ سے رحمة پیدا کی گئی بہ
ہے۔ کیونکہ نفس جس چیز کے متعلق یہ محسوس کرے کہ یہ میری ہے اس سے رحم کا سلوک کرتا
انوار العلوم جلد !!
۶۰۴
فضائل القرآن (۳)
ہے۔ مرد جب عورت کے متعلق سمجھتا ہے کہ یہ میرا ہی ٹکڑا ہے تو پھر اس ٹکڑے کی حفاظت
بھی کرتا ہے۔ ممکن ہے کوئی کہے کہ بعض مردوں عورتوں میں ناچاقی اور لڑائی جھگڑا بھی تو ہوتا
ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت اسی جگہ ہوتی ہے جہاں اصل ٹکڑے آپس میں نہیں
ملتے۔ جہاں اصل ٹکڑے ملتے ہیں وہاں نہایت امن اور چین سے زندگی بسر ہوتی ہے اور کوئی
لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔ کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک مرد و عورت کی آپس میں ناچاقی رہتی ہے
اور آخر طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ لیکن اس مرد کی کسی اور عورت سے اور اس عورت
کی کسی اور مرد سے شادی ہو جاتی ہے تو وہ بڑی محبت اور پیار سے زندگی بسر کرنے لگتے ہیں۔
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ عورت مرد کا ٹکڑا تو ہے لیکن جب صحیح ٹکڑا الملتا ہے تب امن
اور آرام حاصل ہوتا ہے۔ پس مرد عورت کو اپنا ٹکڑا سمجھ کر اس پر رحم کرتا ہے اور اس طرح
اسے رحم کرنے کی عادت ہو جاتی ہے اور پھر ہر جگہ اس عادت کو استعمال کرتا ہے۔ وہ لوگ جو
ڈاکے ڈالتے اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں وہ بھی اگر بیوی بچوں میں رہیں تو رحمدل ہو جاتے
ہیں۔ لیکن علیحدہ رہنے کی وجہ سے ان میں بے رحمی کا مادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وجہ سے کہتے ہیں
کہ مجرموں کو جیلوں میں رکھنے کی وجہ سے جرم بڑھ جاتے ہیں کیونکہ وہ علیحدہ رہتے ہیں اور
اس طرح سنگ دل ہو جاتے ہیں۔ گویا مرد عورت کے تعلق کے ذریعہ انسان کو رحم کا ایک
مدرسہ مل جاتا ہے جس میں تربیت پا کر وہ ترقی کرتا ہے اور خدا کے رحم کو کھینچ لیتا ہے۔ غرض
اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ عورت و مرد کا تعلق ایک پر حکمت تعلق ہے۔ اس کو توڑنا انسانیت کو
ناقص اور سلوک کو ادھورا کر دیتا ہے اور اسے قائم کرنے سے خدا تعالیٰ کی طرف رغبت میں
سهولت پیدا ہوتی ہے نہ کہ روک۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مرد و عورت کس عورت کو کھیتی قرار دینے میں حکمت اصل پر تعلق دیکھیں ؟ ہوا اصل پر تعلق رکھیں؟ یورپ کے بعض فلاسفر
ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ تربیت اخلاق کیلئے شادی تو ضروری ہے لیکن تعلقات شہوانی مضر ہیں۔
یہ تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی جواب دیا ہے۔ فرمایا ہے ۔ نِسَاؤُكُمْ
حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لاَ نْفُسِكُمْ ۶۷ تمہاری بیویاں تمہارے
لئے بطور کھیتی کے ہیں تم جس طرح چاہو ان میں آؤ۔ اس پر کوئی کہہ سکتا ہے کہ جب یہ کہا گیا
ہے کہ ہم جس طرح چاہیں کریں تو اچھا ہم تو چاہتے ہیں کہ عورتوں سے تعلق نہ رکھیں۔
انوار العلوم جلد 11
۶۰۵
فضائل القرآن (۳)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَقَدِّمُوا لِاَنْفُسِكُمْ اس طرح آؤ کہ آگے نسل چلے اور یاد گار قائم
رہے۔ پس تم اس تعلق کو بُرا نہ سمجھنا۔ اس آیت میں مندرجہ ذیل امور بیان کئے گئے ہیں۔
ا۔ نر و مادہ کے تعلق کی اجازت دی ہے لیکن ایک لطیف اشارہ ہے۔ یعنی عورت کو
کھیتی کہہ کر بتایا کہ انسانی عمل محدود ہے۔ اسے غیر محدود بنانے کیلئے کیا کرنا چاہئے۔ یہی کہ نسل
چلائی جائے۔ پس جس طرح زمین ہو تو اسے کاشتکار نہیں چھوڑتا۔ تم کیوں اس ذریعہ کو
چھوڑتے ہو جس سے تم پھل حاصل کر سکتے ہو ۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو تمہارا پیج ضائع ہو گا۔
۲۔ دوسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اس قدر تعلق رکھو کہ نہ ان کی طاقت ضائع ہو
اور نہ تمہاری۔ اگر کھیتی میں بیج زیادہ ڈال دیا جائے تو بیج خراب ہو جاتا ہے اور اگر کھیتی سے
پے در پے کام لیا جائے تو کھیتی خراب ہو جاتی ہے۔ پس اس میں بتایا کہ یہ کام حد بندی کے
اندر ہونا چاہئے۔ جس طرح عقلمند کسان سوچ سمجھ کر کھیتی سے کام لیتا ہے اور دیکھتا ہے کہ کس
حد تک اس میں بیج ڈالنا چاہئے اور کسی حد تک کھیت سے فصل لینی چاہئے اسی طرح تمہیں کرنا
چاہئے۔
اس آیت سے یہ بھی نکل آیا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہر حالت میں اولاد پیدا کرنا ہی
ضروری ہے کسی صورت میں بھی برتھ کنٹرول جائز نہیں وہ غلط کہتے ہیں۔ کھیتی میں سے اگر
ایک فصل کاٹ کر معا دو سری بو دی جائے تو دوسری فصل اچھی نہیں ہوگی اور تیسری اس سے
ہے
زیادہ خراب ہوگی۔ اسلام نے اولاد پیدا کرنے سے روکا نہیں بلکہ اس کا حکم دیا ہے۔ لیکن
ساتھ ہی بتایا ہے کہ کھیتی کے متعلق خدا کے جس قانون کی پابندی کرتے ہو اس کو اولاد پیدا
کرنے میں مد نظر رکھو۔ جس طرح ہوشیار زمیندار اس قدر زمین سے کام نہیں لیتا کہ وہ خراب
اور بے طاقت ہو جائے یا اپنی ہی طاقت ضائع ہو جائے اور کھیت کاٹنے کی بھی توفیق نہ رہے یا
کھیت خراب پیدا کرنے لگے۔ اسی طرح تمہیں بھی اپنی عورتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ اگر بچہ کی
پرورش اچھی طرح نہ ہوتی ہو اور عورت کی صحت خطرہ میں پڑتی ہو تو اس وقت اولاد پیدا
کرنے کے فعل کو روک دو۔
:
تیسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اچھا سلوک کرو تو اولاد پر اچھا اثر ہوگا۔ اور اگر
ظالمانہ سلوک کرو گے تو اولاد بھی تم سے بے وفائی کرے گی۔ پس ضروری ہے کہ تم عورتوں
سے ایسا سلوک کرو کہ اولاد اچھی ہو۔ اگر بد سلوکی سے کھیت خراب ہوا تو دانہ بھی خراب
انوار العلوم جلدا
4۔4
فضائل القرآن (۳)
ہو گا۔ یعنی عورتوں سے بدسلوکی اولاد کو بد اخلاق بنا دے گی۔ کیونکہ بچہ ماں سے اخلاق سیکھتا
ہے۔
چوتھی بات یہ بتائی کہ عورت سے تمہارا صرف ایسا تعلق ہو جس سے اولاد پیدا ہوتی
ہو ۔ بعض نادان اس سے خلاف وضع فطری فعل کی اجازت سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ
قطعاً غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ وہ عمل کرو جس سے کھیتی پیدا ہو۔ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا
کلام ہے۔ اس میں خدا تعالیٰ ایک بات کو اسی حد تک ننگا کرتا ہے جس حد تک اخلاق کیلئے اس کا
عریاں کرنا ضروری ہوتا ہے باقی حصہ کو اشارہ سے بتا جاتا ہے۔ پس انى شِئْتُم میں تو
اللہ تعالی نے ڈرایا ہے کہ یہ تمہاری کھیتی ہے اب جس طرح چاہو سلوک کرو ۔ لیکن یہ نصیحت
یاد رکھو کہ اپنے لئے بھلائی کا سامان ہی پیدا کرنا ورنہ اس کا خمیازہ بھگتو گے۔ یہ ایک طریق کلام
ہے جو دنیا میں بھی رائج ہے۔ مثلاً ایک شخص کو ہم رہنے کیلئے مکان دیں اور کہیں کہ اس مکان
کو جس طرح چاہو رکھو تو اس کا مطلب اس شخص کو ہو شیار کرنا ہو گا کہ اگر احتیاط نہ کرو گے تو
خراب ہو جائے گا اور تمہیں نقصان پہنچے گا۔ اسی طرح جب لوگ اپنی لڑکیاں بیاہتے ہیں تو
لڑکے والوں سے کہتے ہیں کہ اب ہم نے اسے تمہارے ہاتھ میں دے دیا ہے جیسا چاہو اس سے
سلوک کرو۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے جوتیاں مارا کرو بلکہ یہ ہوتا ہے کہ یہ تمہاری چیز
ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔ پس انى شِئْتُم کا مطلب یہ ہے کہ عورت تمہاری چیز ہے اگر اس
سے خراب سلوک کرو گے تو اس کا نتیجہ تمہارے لئے بُرا ہو گا اور اگر اچھا سلوک کرو گے تو اچھا
ہو گا۔ دراصل اس آیت سے غلط نتیجہ نکالنے والے انٹی کو پنجابی کا آناہ" سمجھ لیتے ہیں اور یہ
معنی کرتے ہیں کہ ”اٹھے واہ " کرو۔
تکمیل روحانیت کا زوجیت سے تعلق پھر قرآن یہ بھی بتاتا ہے کہ جنت میں بھی بیویاں ہونگی۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ میاں بیوی کا تعلق اسلام میں روحانیت کی تکمیل کیلئے ضروری ہے ورنہ اس جگہ بیویوں کی
کیا ضرورت ہو سکتی تھی۔ وہاں تو اولاد پیدا نہیں ہوئی۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ رجولیت
اور نسائیت کی اصل غرض تحمیل انسانی ہے اولاد ایک ضمنی فائدہ رکھا گیا ہے۔
غرض قرآن کریم کا کوئی حکم لے لو۔ خواہ وہ کس قدر ہی ابتدائی امر کے متعلق ہو اس
میں بھی اسلام کی تعلیم افضل ہی نظر آئے گی۔ نرو مادہ کے تعلقات کا مسئلہ کتنا ابتدائی مسئلہ تھا
انوار العلوم جلد !!
५-८
فضائل القرآن (۳)
لیکن قرآن کریم نے اسے کتنا علمی بنا دیا۔ باقی کتب میں اس کا ذکر بھی نہ ہوگا۔ پس ہمارا کی
دعوی نہیں کہ قرآن میں ایسی باتیں ہیں جو اور کسی مذہبی کتاب میں نہیں بلکہ یہ دعوی ہے کہ
قرآن کریم کی کوئی ایسی بات نہیں جو دوسرے مذاہب کی الہامی کتابوں سے افضل نہ ہو ۔ خواہ
وہ کھانے پینے کے متعلق ہو خواہ لین دین کے متعلق ہو خواہ اور معاملات کے متعلق ہو۔ اس
کے لئے ہم چیلنج دے سکتے ہیں کہ کوئی عیسائی یا ہندو یا کسی اور مذہب کا پیرو کھڑا ہو اور کسی مسئلہ
کا نام لے کر کہے کہ اسے قرآن سے افضل ثابت کرو تو یقینا ہم اسے افضل ثابت کر دیں گے۔
إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى -
پس قرآن کریم بعض باتوں میں ہی افضل نہیں بلکہ ہر بات میں افضل ہے۔ حتی کہ
قرآن زبان کے لحاظ سے بھی افضل - ں ہے۔ لیکن بوجہ اس کے کہ تفصیلات سے صرف جزئیات کا
علم حاصل ہوتا ہے میں اب اصول کی طرف آتا ہوں۔
-
میں نے پچھلے سال سالانہ جلسہ پر قرآن کریم کی فضیلت کے چھ اصول بتائے تھے۔
اور ثابت کیا تھا کہ ان میں سے ہر امر میں قرآن کریم دوسری کتب سے افضل ہے۔ وہ
چھ اصول یہ تھے ۔ اول۔ جس کا منبع افضل ہو ۔ دوم ۔ ظاہری حسن ۔ سوم ۔ وہ اس غرض کو
پورا کرے جس کے لئے اس کی ضرورت سمجھی گئی ہو۔ چہارم ۔ اس کا فائدہ دوسروں سے
پنجم ۔ جس میں ملاوٹ نہ ہو۔ ششم ۔ وہ چیز اپنی ہو۔
زائد ہو۔
اب میں چند اور فضیلت کے اصول بیان کر کے بتاتا ہوں کہ قرآن کریم وجہ فضیلت
کے لحاظ سے دوسری تمام الہامی اور غیر الہامی تعلیمات سے افضل ہے۔
ساتویں وجہ فضیلت کی یہ ہوا کرتی ہے کہ کوئی چیز اپنی قرآنی فضیلت کی ساتویں وجہ جنس کی چیزوں کی نسبت ٹوٹ پھوٹ سے زیادہ محفوظ
ہو ۔ جب ہم کپڑا خریدتے ہیں تو یہ دیکھتے ہیں کہ کونسا کپڑا زیادہ چلے گا۔ جو جلد پھٹ جانے والا
ہو وہ نہیں لیتے بلکہ جو زیادہ دیر چلنے والا ہو وہ لیتے ہیں۔ یہی حال اور چیزوں کا ہوتا ہے۔ زیادہ
چلنے والی چیز خریدی جاتی ہے اور کم چلنے والی چیز چھوڑ دی جاتی ہے۔ تعلیمات کے متعلق بھی یہ
سوال لازما ہوتا ہے۔ اگر دو تعلیمیں برابر ہوں لیکن ایک بگڑنے سے محفوظ ہو تو اسے یقینا نقدم
حاصل ہو گا۔ اس اصل کے ماتحت ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں کہ یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ ہے
یا دوسری کتابیں ۔ الہامی کتابوں میں ٹوٹ پھوٹ نہ ہونے کے کیا معنی ہوتے ہیں ہیں کہ الہامی
انوار العلوم جلد 1
۶۰۸
فضائل القرآن (۳)
تعلیم بگڑنے سے محفوظ ہو۔ اس میں نہ ملاوٹ ہو اور نہ ہو سکتی ہو۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ دوسری
کتابوں میں ملاوٹ ہے لیکن قرآن کریم میں نہیں ہے۔ گو جو کچھ بیان ہوا تھا وہ بھی اختصار سے
ہوا تھا اور دلائل بھی ساتھ بیان ہونے سے رہ گئے تھے۔ مگر اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن ایسا
محفوظ ہے کہ اس میں ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی۔ ملاوٹ نہ ہو اور نہ ہو سکتی ہو میں بڑا فرق ہے۔
قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جس میں ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ :۔
(1) قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ عن
ہم نے ہی اس ذکر کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔ اب یہ ایک ثابت شدہ
حقیقت ہے کہ جس چیز کی ہر وقت ایک قادر ہستی حفاظت کر رہی ہو وہ ٹوٹ نہیں سکتی۔ پھر جس
چیز کی حفاظت کا ذمہ غیر محدود طاقت والا لے اس میں کوئی ملاوٹ بھی نہیں ہو سکتی۔ لیکن یہ
صرف دعوی ہے۔ میں ابھی اسے دلیل کے طور پر پیش نہیں کر رہا۔ اس دعوی میں بھی قرآن
دوسری کتب سے افضل ہے کیونکہ کسی اور کتاب کا یہ و کا یہ دعویٰ بھی نہیں ہے کہ خدا اس کا محافظ
ہے۔ نہ انجیل کا نہ تو رات کا نہ وید کا اور نہ کسی اور کتاب کا۔ قرآن کریم نے اس دعوئی کے
ساتھ وجہ بھی بتائی ہے۔ اور وہ یہ کہ (i) یہ کامل ذکر ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُوْنَ ہم نے اس کامل ذکر کو اتارا ہے اور کامل ذکر میں خرابی
پیدا ہونے سے چونکہ دنیا تباہ ہوتی ہے اس لئے ہم خود اس کے محافظ ہیں۔ نئی چیز تب بنائی جاتی
ہے جب پہلی سے اعلیٰ بنائی جائے۔ لیکن قرآن چونکہ کامل ہے اس لئے اس کو توڑنے کی
ضرورت ہی نہیں ہو سکتی۔
(ii) دوسری وجہ یہ بیان کی کہ ہم نے خود قرآن کو کمال عطا کیا ہے۔ اور جب ہم نے خود
اس کو کمال دیا ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم اپنے دیئے ہوئے کمال کو ضائع ہونے دیں۔
پھر وہ ذریعہ جو اس ۔ جو اس کے محفوظ رکھنے کا ہے وہ بھی بتایا۔ سورۃ حفاظت قرآن کے ذرائع حجر میں جب فرمایا کہ تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْآنٍ مُّبِيْنِ
۱۸ یہ کامل کتاب کی آیات ہیں ایسی کتاب کی جو مبین ہے یعنی تمام حقائق کو ظاہر کرنے والی
ہے۔ تو چونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کے متعلق یہ فرمایا تھا یہ کامل کتاب ہے اور اس سے یہ
مفہوم نکلتا تھا کہ یہ محفوظ رہے گی اس لئے کفار نے اعتراض کیا کہ لَوْ مَا تَأْتِيْنَا بِالْمَلَئِكَةِ
إِنْ كُنْتَ مِنَ الصُّدِقِينَ 19 اگر یہ کتاب محفوظ رکھی جائے گی تو پھر اس کے محفوظ رکھنے کے
انوار العلوم جلد
۶۰۹
فضائل القرآن (۳)
ذرائع کیوں نہیں بتائے گئے۔ چاہئے تھا کہ فرشتے اس کے ساتھ اترتے۔ یہ ان کے نقطہ نگاہ
سے معقول اعتراض تھا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کا جواب دیا اور فرمایا مَا نُنَزِّلُ الْمَلَئِكَةَ
إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذَا تُنْظَرِينَ * فرشتے تو پیغامبر ہوتے ہیں یا عذاب کی خبریں
لاتے ہیں یا بشارت کی۔ فرشتوں کی کیا طاقت ہے کہ وہ خدا کے کلام کی حفاظت کر سکیں۔
فرشتوں کو تو کامل علم نہیں ہوتا۔ وہ زیادہ سے زیادہ الفاظ کی حفاظت کر سکتے ہیں مطالب کی
حفاظت نہیں کر سکتے ۔ حفاظت تو سوائے ہماری ذات کے اور کوئی کر ہی نہیں سکتا۔ سو ہم بتاتے
ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ہم اس کی حفاظت کا کا فیصلہ کر چکے ہیں
ہم ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اب تم اور آئندہ کفار زور لگا کر دیکھ لو تم کچھ نہیں کر سکتے۔ اور
آئندہ بھی کوئی کچھ نہیں کر سکے گا۔
اكو
پھر فرمایا وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ - وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ
رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِرُونَ - كَذَالِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ - لَا
يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ - الحد یعنی نہیں اور انکار تو پہلے انبیاء کا بھی ہوتا چلا
آیا ہے۔ لیکن پہلے انبیاء تو اس کتاب کے متعلق جو ان پر نازل ہوتی تھی یہ نہیں کہتے تھے کہ وہ
ہمیشہ محفوظ رہے گی۔ پھر لوگ ان سے کیوں ہنسی کرتے رہے۔ ان لوگوں کی غرض ہی یہ ہوتی
ہے کہ خواہ مخواہ اعتراض کریں ورنہ جو کچھ یہ کہتے ہیں قطعاً معقول بات نہیں ہے۔ یہ تو صرف
جرم کا نتیجہ ہے جو ہر زمانہ میں ظاہر ہوتا رہتا ہے۔
اب رہا اس کے محفوظ ہونے کا ثبوت۔ سو اس کے متعلق فرماتا ہے۔ وَلَوْ فَتَحْنَا
عَلَيْهِمُ بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيْهِ يَعْرُجُوْنَ - لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِرَتْ أَبْصَارُ نَا بَلْ
نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ - وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّهَا لِلنَّظِرِينَ - وَ
حَفِظُنُهَا مِنْ كُلِّ شَيْنٍ رَّحِيمٍ ! جِيمِ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاتَّبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِين الى
فرمایا ۔ یہ بے وقوف لوگ اپنی ناواقفی سے کہتے ہیں کہ قرآن بھی لفظوں میں لکھی ہوئی کتاب
ہے۔ جب ایسی ہی اور کتابیں بگڑ گئیں تو یہ کیوں نہیں بگڑ سکتی۔ انہیں آسمانی سامان نظر نہیں
آتے۔ اگر ہم آسمانی دروازوں میں سے ایک بھی ان کے لئے کھو لتے اور یہ آسمان پر چڑھ
جاتے۔ یعنی ان سامانوں سے آگاہ ہوتے جو اس کتاب کی حفاظت کے لئے کئے گئے ہیں تو یہ ایسی
بے ہودہ بات نہ کرتے۔ ایک راہ بھی اگر انہیں نظر آتی تو حیران رہ جاتے اور کہتے کہ ہماری
انوار العلوم جلد 11
٦١٠
فضائل القرآن (۳)
آنکھیں تو پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں اور ہم کچھ دیکھ نہیں سکتے جو کچھ نظر آ رہا ہے یہ تو ہو ہی نہیں
سکتا۔ پس معلوم ہوا کہ ہم نابینا ہو گئے ہیں اور یہ خواب ہے یا ہم پر اس شخص نے کوئی جادو کر
دیا ہے کہ اس کلام کی پشت پر اس قدر سامان ہے۔
ہے جو
اس کے بعد اللہ تعالیٰ ایک سامان کا ذکر بھی کرتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ ان سامانوں میں
سے ایک یہ سامان ہے کہ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ زَيَّنَّهَا لِلنَّظِرِينَ - ہم
نے اس کلام کے آسمان میں روشن ستارے بنائے ہیں یا یہ کہ ہم نے آسمان میں کچھ ستارے
مقدر کر چھوڑے ہیں جو اس کے محافظ ہیں۔ اور ہم نے اس کے آسمان کو ستاروں سے
خوبصورت بنایا ہے۔ یعنی کثرت سے ستارے ہیں نہ کہ کوئی کوئی۔ وَحَفِظْنَهَا مِنْ كُلِّ
شَيْطَنِ رَجِيمِ اور ہم نے ! نے اس آسمان کو ہر شیطان رجیم
جو اسے بگاڑنا چاہتا ہے ان
ستاروں کے ذریعہ سے محفوظ کر دیا ہے۔ پس اب اس کلام کو کوئی شریر چُھو نہیں سکتا۔ اِلَّا مَنِ
اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ۔ اب مبين - ہاں دور سے اس کی باتیں سن کر مطلب بگاڑنے کی
کوشش کر سکتا ہے جیسے عیسائی کرتے ہیں۔ مگر جو دور سے سن کر باتیں بنانے والے ہونگے وہ
بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ ان کے لئے بھی ہم ایسا شہاب مقرر کر دیں گے جو ان کی حقیقت کو
ظاہر کر دے گا۔ یعنی ہم نے ایسے آدمی رکھے ہیں کہ جب کوئی قرآن کی کسی آیت کا غلط مفہوم
بیان کرے گا تو وہ ایک شہاب بن کر اسے تباہ کر دیں گے۔
یہ وہ ذریعہ ہے جو قرآن کی حفاظت کیلئے اختیار کیا گیا ہے۔ زینھا میں بتایا ہے کہ ہم
نے روشنی کا جو سامان بنایا ہے وہ ایک آدھ نہیں بلکہ کثرت سے ہے اور مبین میں یہ حقیقت
ظاہر کر دی کہ شہاب سے مراد ٹوٹنے والے تارے نہیں۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہی
شہاب ہو گا جو قرآن کے مطالب کھول کر بیان کر دے گا۔
اس آیت میں بتایا کہ اس آسمان کو کوئی شیطان چھو نہیں سکتا۔ دوسری جگہ اس کی
تشریح ان الفاظ میں موجود ہے کہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۳ ، یعنی اس کو وہی لوگ چھو
سکتے جو مطہر اور خادم دین ہوں۔ دوسرے لوگ جو گندے ارادوں سے اور بگاڑنے کی نیت
سے اس کو چھونا چاہیں نہیں چھو سکتے۔ پس یہ قرآن ہی کے متعلق ہے کہ شیطان اسے چھو نہیں
سکتا۔ ورنہ آسمان کو اگر شیطان نہیں چھو سکتا۔ تو کیا مؤمن چھو سکتا ہے؟ مگر اس آسمان کو
صرف شیطان نہیں چھو سکتا اور مؤمن چھو سکتا ہے۔ پس یہ قرآن ہی ہے جسے مؤمن چُھو سکتا
انوار العلوم جلد ))
ہے۔
411
فضائل القرآن (۳)
ایک اور جگہ بھی اس کی تشریح آئی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن سن کر جب کچھ
جنات واپس گئے تو انہوں نے اپنی قوم سے کہا۔ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَهَا مُلِئَتْ
حَرَسًا شَدِيدًا وَ شُهُبًا - وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ
يَجِدُ لَهُ شِهَا بَارَ صَدًا ، یعنی پہلے تو آسمان کو ہم چھولیا کرتے تھے لیکن اب جو گئے تو دیکھا
کہ اس کی حفاظت کے لئے بڑے بڑے پہرہ دار بیٹھے ہیں۔ اور آسمان کو ہم نے شھب سے
بھرا ہوا پایا پھر پہلے تو ہم آسمان میں بیٹھ بیٹھ کر باتیں سنا کرتے تھے لیکن اب کوئی سننے کے لئے جاتا
ہے تو اسے پتھر پڑتے ہیں۔
اس سے بات بالکل واضح ہو جاتی ہے۔ یہ آسمان جو ہمیں نظر آتا ہے یہ تو جو ہے۔ اور
گرنہ
ایسی چیز نہیں جس میں کوئی بیٹھ سکے۔ اور اگر فرض کر لو کہ کوئی بیٹھ سکتا ہے تو اس کا مطلب یہ
ہوا کہ رسول کریم میں ہم سے پہلے تو شیطان آسمان پر بیٹھا کرتے رتے تھے مگر پھر نہ بیٹھے۔ حالانکہ
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ارواحِ کافرہ بھی آسمان پر نہیں جا سکتیں۔ پھر ہم کہتے ہیں
رسول کریم می سے پہلے جب شیطان اوپر بیٹھتا تھا تو اب کیوں نہیں بیٹھتا؟ کیا اللہ تعالٰی کو
پہلے غیب کی حفاظت کی ضرورت نہ تھی۔ پھر وہ کون تھے جو خدا تعالیٰ کا غیب سن کر زمین پر آجایا
کرتے تھے۔ حالانکہ قرآن صاف طور پر ان معنوں کو رد کرتا ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ نہ آسمان
پر کوئی جا سکتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے بتائے بغیر کسی کو غیب معلوم ہو سکتا ہے۔ پھر ان معنوں
کے لحاظ سے تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ نَعُوذُ بِاللہ خدا تعالیٰ کو بھی علم غیب نہیں تھا
کیونکہ ایسی ہستیاں آسمان پر جا کر بیٹھتی تھیں جو غیب کی باتیں سن لیتی تھیں مگر خدا تعالیٰ کو ان
کے بیٹھنے کا پتہ نہیں لگتا تھا۔ اب اس نے پتہ لگانے کے لئے پہرہ دار مقرر کر دیتے ہیں۔
دراصل ان آیات کے یہ معنے ہیں کہ آسمان روحانیت سے آنے والی پہلی کتابیں ایسی
تھیں کہ جنہیں مخالف چھو سکتے یعنی انہیں بگاڑ دیتے تھے اور ان میں تبدیلیاں کر لیا کرتے تھے
لیکن اب جو کتاب آئی ہے وہ ایسی ہے کہ اسے کوئی چھو نہیں سکتا۔ یعنی اسے کوئی بگاڑ نہیں سکتا
اور اس کی حفاظت کا خاص سامان کیا گیا ہے۔ اور پہلے تو ہم لوگ یعنی ہم میں سے بعض لوگ
کلام کو سن کر جس طرح چاہتے تھے توڑ مروڑ کر بات سنا دیا کرتے تھے لیکن اب یہ دروازہ بھی
بند ہو گیا ہے اور جو کتاب آئی ہے وہ ایسی ہے کہ کوئی بگاڑے والا اسے چھو نہیں سکتا۔ بلکہ اگر