تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 12)

انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی بارہویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی
جنوری ۱۹۳۱ء سے دسمبر ۱۹۳۲ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(1) بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی
حقیقت
آنریبل سر عبد القادر کی زیرنگرانی جناب مولانا تاجور نجیب آبادی کی ادارت میں لاہور
سے ایک ماہوار اردو رسالہ ”ادبی دنیا کے نام سے شائع ہوتا تھا۔ یہ موقر اور بلند پایہ رسالہ
اپنے معاصرین میں ممتاز مقام رکھتا تھا۔ اس کے شمارہ جنوری ۱۹۳۱ء میں الہ آباد یونیورسٹی کے
پروفیسر جناب نعیم الرحمن صاحب ایم ۔ اے کا ایک مضمون بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے
من کی ماہیت کے بارہ میں شائع ہوا۔ انہوں نے تو رات کے بعض حوالے نقل کر کے بتایا کہ
تورات میں ”من“ کی بیان کردہ ماہیت طبی تفصیلات سے مطابقت نہیں رکھتی ۔ یہ مضمون جب
حضور کی نظر سے گزرا تو آپ نے پروفیسر صاحب کی تحقیق کو پسند فرمایا تا ہم اس کے بعض تشنہ
حصوں کی تکمیل اور وضاحت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے خود بھی اس موضوع پر مضمون لکھنے کا
ارادہ فرمایا۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں :۔
مجھے یہ مضمون پڑھ کر خوشی ہوئی کہ مسلمانوں میں بھی علمی تحقیق کا ذوق پیدا
ہو رہا ہے اور وہ اس حالت جمود سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو یہ کیا ہے؟“
کہنے سے باز رکھ رہی تھی ۔ اور اسی خوشی میں اس مضمون کے متعلق میں بھی بعض باتیں
کہنی چاہتا ہوں ۔
XXXXXXXXX

تعارف کتب
۲
انوار العلوم جلد ۱۲
حضور نے تحریر فرمایا کہ مصر سے نکل کر کنعان کی طرف جاتے ہوئے بنی اسرائیل جس علاقہ
سے گزرے وہ بہت غیر آباد تھا۔ پانی اور خوراک کا حصول نہایت دشوار تھا۔ بائبل کے بیان کے
مطابق اس وقت بنی اسرائیل کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ اتنی بڑی جمعیت کا اس
دشوار گزار اور غیر آباد علاقہ سے سلامت گزرنا بلکہ اڑتیس سال تک اس میں قیام کرنا ممکن معلوم
نہیں ہوتا ۔ بائبل نے اس کا جواب ”من“ کا نزول دیا ہے۔ حضور فرماتے ہیں کہ اب یہ سوال
پیدا ہوتا ہے کہ (1) ”من“ کیا چیز تھی ؟ (۲) کیا اس کا وجود معجزانہ تھا؟ (۳) کیا اسے کھا کر
بنی اسرائیل ایک طویل مدت تک زندگی بسر کر سکتے تھے؟
ان تین سوالوں کو حل کرنے کیلئے حضور نے ایک جامع تحقیق اس مضمون میں پیش فرمائی ہے
جو اس
اور بیان کیا ہے کہ صحیح اور قابل قبول حل بائیبل سے نہیں بلکہ قرآن وہ آن وحدیث سے ملتا ہے :
زمانہ میں ہدایت کا سرچشمہ ہیں ۔ آیات اور احادیث درج کرنے کے بعد فرمایا کہ ان سے معلوم
ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل لاکھوں کی تعداد میں مصر سے نہیں نکلے بلکہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے ۔
(۲) جو خوراک نہیں مہیا کی گئی وہ غذائیت اور مزا کے لحاظ سے بُری نہ تھی۔ من کے سلسلہ میں
مفصل تحقیق کے بعد آخر میں حضور فرماتے ہیں :۔
میں جہاں تک مندرجہ بالا آیات اور احادیث سے سمجھ سکا ہوں وہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دشت مینا میں کھمب، ترنجبین اور ایسی ہی اور چیزیں
جو جلد تیار ہو جاتی ہیں پیدا کر دیں جن سے بنی اسرائیل کو بآسانی غذا ملنے لگی ۔ اور
چونکہ اس کیلئے محنت نہیں کرنی پڑتی تھی اس غذا کا نام من یعنی احسان الہی سے ملنے والی
غذا رکھا گیا ۔ وہ ایک قسم کی غذا نہ تھی بلکہ کئی قسم کی غذا ئیں تھیں کیونکہ حدیث کے الفاظ
صاف بتاتے ہیں کہ کئی طرح طرح کا من تھا ہاں سب میں ایک مشابہت تھی اور وہ یہ کہ
غذا ئیں ہل چلا کر اور محنت کر کے بنی اسرائیل کو پیدا نہیں کرنی پڑتی تھیں۔ لیکن چونکہ
غذائیں اور بشیر جو اس وقت وقت کثرت رت سے اس جنگل میں آ گئے تھے شکم میں قبض پیدا
کرتے تھے اللہ تعالی نے ترنجبین بھی کثرت سے پیدا کر دی جسے دوسری غذاؤں میں
ملا کر کھانے سے ان کی صحت درست رہتی تھی ۔ لہذا یہ حقیقت ہے من جس کا کثرت
سے ان ایام میں پیدا ہونا ایک معجزہ تھا لیکن خود اس کا وجود اس دنیا کی چیزوں میں سے
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
スンスンXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۳
سر
تعارف کتب
تھا وہ ایسی غذا تھی جسے ایک عرصہ تک کھایا جا سکتا تھا۔ اور اس کی مصلح ترنجبین بھی ساتھ
پیدا کر دی گئی تھی تا کہ جنگل کی خشک غذا صحت کو نقصان نہ پہنچائے ۔
حضور کی اس تشریح کے ساتھ من کے سلسلہ میں سب سوال حل ہو جاتے ہیں ۔ یہ کہ اس غذا
کو من کیوں کہا گیا ؟ یہ بھی کہ من کو لوگ دیر تک کس طرح کھاتے رہے؟ یہ بھی کہ وہ سال بھر کس
طرح ملتی رہتی تھی اور یہ بھی کہ اس سے روٹیاں پکتی تھیں اور تازہ تیل کا مزہ آتا تھا۔ کیونکہ وہ
ایک چیز نہ تھی بلکہ کئی چیزوں کا نام من تھا۔
حضور کا یہ مضمون علمی حلقوں میں بہت پسند کیا گیا۔ اس مضمون کو شائع کرتے ہوئے
ایڈیٹر رسالہ ”ادبی دنیا نے جو نوٹ لکھا وہ درج ذیل ہے :۔
الرحمن صاحب
من کی حقیقت ۔ اس بحث پر پہلا دلچسپ مضمون مولانا نعیم الرحمن
ایم ۔ اے لیکچرار الہ آباد یونیورسٹی کا شائع ہو چکا ہے۔ اس کو پڑھ کر ایک بہت بڑے
مذہبی ادرہ سے ایک عظیم القدر مذہبی پیشوا نے جنہیں کم و بیش پانچ لاکھ امتیوں کی
سعادت حاصل ہے ایک سیر حاصل مضمون ارسال فرمایا ہے ۔ یہ محققانہ مضمون پہلے
مضمون کی توضیح و تشریح ہے۔ ہم مولانا نعیم الرحمن صاحب کے ممنون ہیں کہ ان کی
سبقت نگاری نے ایک عالی جاہ مذہبی راہنما کے خاصہ جواہر چکاں سے ایک بیش بہا
مضمون لکھوا دیا۔“
(رسالہ ادبی دنیا‘ مارچ ۱۹۳۱ء)
(۲) ندائے ایمان نمبر ۲
۱۹۳۰ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے احباب جماعت کو اپنی اس تحریک کی طرف دوبارہ
توجہ دلائی کہ ہر احمدی ہال میں کم از کم ایک نیا احمدی اپنے پایہ اور مرتبہ کا ضرور بنائے ۔ حضور پایہ کا
نے اس تحریک پر خاص زور دیا۔ اسے مزید موثر بنانے کیلئے حضور نے تبلیغی اشتہارات کا ایک
نہایت مفید سلسلہ ندائے ایمان کے نام سے شروع کیا۔ اس کا پہلا نمبر آپ نے ۱۷ جنوری
۱۹۳۰ء کو لکھا جو پوسٹر اور پمفلٹ کی صورت میں ساٹھ ہزار سے زائد چھپوا کر تقسیم کیا ؟ کیا گیا۔ موجودہ
اشتہار اس سلسلہ کا دوسرا نمبر ہے۔ اس میں حضور نے اس امر کی وضاحت فرمائی کہ رسول کریم

انوار العلوم جلد ۱۳
موم
تعارف کتب
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر حملے کیوں : حملے کیوں ہو رہے ہیں ۔ فرمایا کہ مخالف تو ایسا کرتے ہی ہیں لیکن
افسوس اس بات کا ہے کہ آپ کے نام لیوا اور آپ پر درود بھیجنے والے بھی بہت سے لوگ اپنی
لویه
نادانی کی وجہ ۔ وجہ سے ایسے عقائد رکھتے اور پھیلاتے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت
ہتک ہوتی ہے۔ جیسا کہ حیات مسیح کا عقیدہ ہے۔ اس غلط عقیدہ کی وجہ وجہ سے عیسائیوں کو یہ کہنے کا
موقع ملتا ہے کہ تمہارے نبی کو مکہ اور مدینہ میں مخالفین نے۔ نے سخت تکالیف اور اذیتیں دیں اور وہ
لگا تار ایسا کرتے رہے۔ پھر ایک جنگ میں آپ زخمی ہو کر گر گئے اور دانت بھی ٹوٹ گئے۔ لیکن
خدا آپ کی مدد کیلئے نہ آیا۔ اس کے مقابل پر آپ کے عقیدہ کے مطابق حضرت مسیح کو
مخالفین نے صلیب پر چڑھانے کا ارادہ ہی کیا تو جھٹ اللہ تعالی نے انہیں آسمان پر اٹھا لیا اور
دشمن دیکھتے ہی رہ گئے ۔ وہ کہتے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح اللہ تعالیٰ کو آنحضرت کی
نسبت زیادہ پیارے تھے اور یہی بات ان کی فضیلت ثابت کرتی ہے ۔
آخر میں حضور نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
غرض جس قدر بھی غور کیا جائے حضرت مسیح کو آسمان پر زندہ ماننے میں
خدا تعالی کی بھی اور رسول کریم کی بھی ہتک ہے اور مسیحیت نے اس سے بہت کچھ فائدہ
اٹھایا ہے اور لاکھوں مسلمان اس عقیدہ کی وجہ سے ٹھو کر کھا کر مسیحی ہو گئے ہیں ۔ پس اب
بھی وقت ہے کہ مسلمان کچھ جانیں اور خلاف اسلام اور خلاف عقل عقیدہ کو چھوڑ کر تو بہ
کریں چاہیئے کہ سب مسلمان ایک زبان ہو کر اس گندے اور ہتک رسول کرنے
والے عقیدہ کو اپنے دل سے نکال دیں تا کہ مسیحیت کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے ۔ اور مسیح کو
مرنے دیں کہ اس کے مرنے کے ساتھ مسیحیت کی موت اور اسلام کی حیات ہے ۔“
لوجب
(۳) اردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں؟
اُردو زبان سے جماعت احمدیہ کو خاص تعلق ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیادہ
کتب اسی زبان میں ہیں۔ اس لئے اُردو کی ترویج اور ترقی میں اسکی دلچسپی قدرتی بات ہے۔
حضرت خلیفة اصبح الثانی شروع سے ہی حسب توقع اور حسب ضرورت اس سلسلہ میں اپنا
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۲
تعارف کتب
عملی تعاون پیش فرماتے رہے۔ ۳۱۔۱۹۳۰ء میں حضور نے وقت کے تقاضہ کے مطابق اس طرف
خاص طور پر توجہ دی ۔ چنانچہ آپ نے اس سلسلہ میں اردو کے ایک مؤقر رسالہ ”’ ادبی دنیا میں
چند مضامین لکھے جن کی شہرت سارے ملک میں پھیلی اور انہیں قدر کی نگاہ سے پڑھا گیا ۔ یہ رسالہ
ان دنوں علامہ تاجور نجیب آبادی کی ادار کی ادارت میں لاہور سے شائع ہوتا تھا اور اپنے معاصرین میں
ممتاز مقام رکھتا تھا زیر نظر مضمون حضور کا اس بارہ میں دوسرا مضمون تھا جو مارچ ۱۹۳۱ء کے شمارہ
میں آپ کے فوٹو کے ساتھ شائع کیا گیا۔ اس میں حضور نے تحریر فرمایا کہ اردو زبان کی ترقی میں
ایک بڑی دقت یہ ہے کہ ابھی تک اس کی لغت کتابی شکل میں اور مکمل صورت میں مدون نہیں ہو سکی
اور نہ ہی اس کے قواعد پورے طور پر احاطہ تحریر میں آئے ہیں۔ علمی مضامین کو ادا کرنے کیلئے
اصطلاحیں بھی مکمل نہیں ۔ کچھ لوگوں نے اس سلسلہ میں کام کیا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنے کیلئے
پڑا ہے جس کی طرف متحدہ توجہ کی ضرورت ہے۔
فرمایا کہ ہندو مسلم آویزش اور باہمی تعصب بھی ایک بڑی روک ہے۔ ایک سنسکرت کے
الفاظ اور اصطلاحیں اس زبان میں شامل کرنا چاہتا ہے اور دوسرا عربی اور فارسی کو۔ اس لئے
ضرورت ہے کہ تعصب کو ایک طرف رکھتے ہوئے باہمی تعاون سے اردو کی خدمت کی جائے اور
اس کا دائرہ وسیع کیا جائے ۔ آپ تحریر فرماتے ہیں :۔
میری ان معروضات کا مطلب یہ ہے کہ اردو کی ترقی کیلئے ایسے ذرائع
اختیار کرنے چاہئیں کہ بجائے ایک محدود جماعت کی دلچسپی کا مرکز بننے کے جمہور کو اس
سے دلچسپی پیدا ہو ۔ خالص علمی رسائل صرف منتخب اشخاص کی توجہ منعطف کرا سکتے ہیں
اور زبانیں چند آدمیوں سے نہیں بنتیں خواہ وہ بہت اونچے پایہ کے کیوں نہ ہوں ۔
قاعدہ یہ ہے کہ زبان عوام الناس بناتے ہیں اور اصطلاحیں علماء ۔ اُردو بھی اس قاعدہ
نشئی نہیں ہو سکتی ۔ پس اگر ہم اردو کی ترقی کے مقصد میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو
اس کا ذریعہ صرف یہی ہے کہ ہمارے ادبی رسالوں میں اس کے علمی پہلوؤں پر بچشیں
سے
ہوں تا کہ صرف پیش آنے والی مشکلات کے علاج ہی کا سامان نہ ہو بلکہ عوام الناس
بھی ان تحقیقات سے واقف ہوتے جائیں ۔“
XXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
(۴) تحفہ لارڈارون
لا رو ارون ۱۹۲۶ء سے ۱۹۳۱ء تک بطور وائسرائے ہندوستان میں مقیم رہے ۔ انہوں نے
اپنا عرصۂ حکومت نہایت کامیابی سے پورا کیا ۔ وہ ایک خوش اخلاق نیک دل اور مذہبی رجحان
رکھنے والے انسان تھے ۔ اس ملک کی ترقی اور آزادی کیلئے انکی خدمات بہت نمایاں ہیں ۔
لارڈ ارون کی ان خدمات کے اعتراف میں اور ان کے اخلاص اور اخلاق کی یاد تازہ
رکھنے کیلئے حضور نے ان کی روانگی کے وقت " تحفہ لارڈارون رسالہ تحریر فرمایا۔ اس کا
انگریزی ترجمہ محترم مولانا عبدالرحیم صاحب درد نے کیا جسے عمدہ طباعت اور سنہری جلد کے ساتھ
جماعت احمد یہ کے ایک وفد نے حضور کی نمائندگی میں اور آپ کے ایک خط کے ساتھ جناب
وائسرائے کی خدمت میں پیش کیا ۔
جناب وائسرائے نے جوابا اپنے خط میں حضور کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک بے نظیر تحفہ قرار
دیا۔ نیز لکھا کہ آپ کی جماعت سے میری دلچسپی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور میری آرزو
رہے گی کہ مسرت اور خوشحالی پوری طرح آپ نیز آپ کے متبعین کے شامل حال رہے۔
یہ رسالہ تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حضور نے لارڈارون کو ان کی اعلیٰ
خدمات اور کامیابی پر مبارک باد کے بعد تحریر فرمایا کہ چونکہ ہندوستان میں مسلمان حاکم تھے اس
لئے انگریز کے یہاں آنے پر طبعا انہیں بہت نقصان ہوا اس لئے انگریز حکمرانوں کو یہ بات یاد
رکھنی چاہیئے کہ جاتے وقت وہ اس کی تلافی کی کوشش کریں اور انہیں ہندو کے رحم و کرم پر نہ چھوڑ ، اور و
جائیں۔
دوسرے باب میں حضور نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ انگریز قوم کو اللہ تعالی نے
خاص مقاصد کیلئے ترقی دی ہے ۔ انہیں خدا تعالیٰ کے انعامات اور غیر معمولی ترقیات پر اس کا شکر
کرنا چاہیئے اور اس کی اطاعت میں لگ کر اب روحانی ترقی حاصل کرنی چاہیئے ۔ حضور نے اسلام
اور احمدیت کے بارہ میں گذشتہ صحیفوں کے نوشتے درج کر کے لارڈارون اور اسکی قوم کو حق قبول
کرنے کی دعوت دی ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
تیسرے باب میں آپ نے سلسلہ احمدیہ کا تعارف کراتے ہوئے جماعت احمد یہ کے بائیں
بنیادی عقائد اور انکی مختصر تشریح درج فرمائی ہے ۔ آخر میں حضور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے
ائیوں کو ہدایت دے اور اپنے فضل سے انکی راہنمائی فرمائے کیونکہ ہم سب کمزور
سب بھائیوں کو
اور اسکی مہربانی کے محتاج ہیں ۔
(۵) گورنمنٹ اور آریوں سے خطاب
اور ہیں
۲۵ مارچ ۱۹۳۱ء کو کانپور ( انڈیا ) میں ہندوؤں نے فرقہ وارانہ فساد بر پا کر کے مسلمانوں
کے خلاف قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا اور ان پر ہولناک مظالم ڈھائے ۔ بوڑھے اور معصوم بچے
بھی سفاکی سے قتل کر دیئے گئے اور عورتوں کی چھاتیاں کاٹ دی گئیں ۔ مسلمانوں کے مکان جلا
دیئے گئے اور مساجد گرادی گئیں ۔ ایسے واقعات ہندوستان کے کئی اور شہروں میں بھی ہوئے ۔
ہندوؤں اور خصوصاً آریوں کے عام مسلمانوں اور جماعت احمد یہ کے خلاف لگا تار مظالم کو
پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت امام جماعت احمدیہ نے ۲۷ مارچ ۱۹۳۱ء کو ایک مفصل خطبہ جمعہ
دیا۔ حضور نے ایک طرف تو انگریز حکومت کے غلط رویہ کی نشاندہی کی کہ اس کا طریق
بین الاقوامی معاملات میں انصاف پر مبنی نہیں بلکہ وقتی مصلحت پر مبنی ہے۔ جو قوم زیادہ شور مچائے
اور حکومت کو تنگ کرے تو حکومت اس کو راضی کرنے کیلئے عدل و انصاف کو ہاتھ سے چھوڑ دیتی
ہے جو کسی طرح بھی درست نہیں ۔ دوسری طرف آپ نے آریوں کو تنبیہ کی کہ اگر وہ ہمارے
ہے جو کی
بزرگوں کی دشنام طرازی سے باز نہ آئے تو ہم انکی دکھتی رگ اس طرح پکڑیں گے کہ وہ پیچ
اٹھیں گے ۔
حضور کے اس ولولہ انگیز خطبہ سے اپنوں اور بیگانوں میں ایک ہیجان پیدا ہو گیا ۔ کئی قسم کے
خطوط حضور کو ملے نیز آریہ اخبارات نے بھی بہت کچھ لکھا اور اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ ان حالات
میں حضور نے اپنے نقطہ نظر کی مزید وضاحت اور تشریح کیلئے یہ مضمون تحریر فرمایا تا کہ دوست اور
دشمن دونوں کو اصل حقیقت معلوم ہو جائے اور کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
حضور نے فرمایا کہ ہم انگریزی حکومت کی ہمیشہ تعریف کرتے رہے ہیں اور واقعتا ان میں

انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
بہت سی خوبیاں ہیں۔ لیکن شکوہ ہمیں اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی کثیر التعداد قوم سے ہمارا
مقابلہ ہو ۔ اُس وقت حکومت کے بعض افسران انصاف کی جگہ سیاسی نقطہ نگاہ سے حالات کو دیکھنے
لگتے ہیں۔ اور زیادہ تعداد رکھنے والے لوگوں کی ناراضگی سے بچنے کیلئے عدل و انصاف چھوڑ
دیتے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ بعض برطانوی افسران نے اور نگ زیب جیسے نیک بادشاہ کے خلاف
مضمون لکھوا کر اور سیوا جی کی تعریف کر کے بہت غلط کام کیا ہے ۔ فرمایا :۔
ور
وہ خیال کر رہے تھے کہ ہم اور نگ زیب کو بُرا بھلا کہلوا کر اور سکول کے
کورسوں میں اس کی مذمت لکھوا کر ہندوستان کے ماضی کو مٹا رہے ہیں لیکن وہ نہیں
سمجھتے تھے کہ ہندوستان کا بے حد چالاک پنڈت اس ذریعہ سے اپنے لئے ایک شاندار
مستقبل تیار کر رہا ہے اور برطانیہ کی ہندوستانی حکومت کے عین دل پر اسی طرح خنجر مار
رہا ہے جس طرح سیوا جی نے افضل خان کے دل پر خنجر مارا تھا ۔“
حضور نے فرمایا کہ ہم اپنے بزرگوں کی عزت اور احترام کی حفاظت کیلئے پورا زور لگا ئیں
گے اور حکومت اور آریہ لوگوں کو مجبور کر دیں گے کہ وہ اپنا رویہ بدلیں ۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ
یہ سلسلہ ختم ہو جائے تو اسے چاہیئے کہ آ کہ آئندہ کیلئے حضرت بانی سل سلسلہ احمدیہ اور مسلمانوں کے
دوسرے بزرگوں اور بادشاہوں کی عزت کی حفاظت کرے۔
(۶) جماعت احمد یہ دہلی کے ایڈریس کا جواب
مئی ۱۹۳۱ء میں حضور دہلی شریف لے گئے ۔ جماعت احمد یہ دہلی کی طرف سے حضور کی
خدمت میں ایڈریس پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حضور نے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے
فرمایا کہ دہلی کی جماعت اچھا کام کر رہی ہے تاہم انہیں اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے ۔ اگر وہ
خدتعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے اخلاص سے کام کریں گے تو اللہ تعالی انکی جدوجہد میں برکت
دے گا اور جماعت کو بڑھا دے گا ۔ فرمایا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام دہلی تشریف لائے
تھے تو آپ یہاں کے اولیاء اللہ کے مزاروں پر بھی گئے اور ان پر لمبی دعائیں کیں ۔ آپ نے
XXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۲
۹
تعارف کتب
فرمایا کہ میں اس لئے ان مزاروں پر دعا کرتا ہوں کہ ان بزرگوں کی روحیں جوش میں آئیں تا
ایسا نہ ہو کہ ان لوگوں کی نسلیں اس نور کی شناخت سے محروم رہ جائیں جو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ
نے ان کی ہدایت کیلئے بھیجا ہے۔ یقیناً ایک دن آئے گا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں کو کھول
دے گا اور وہ حق قبول کر لیں گے ۔
حضور نے فرمایا کہ مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ۔ ہر فرد کو دعوت الی اللہ میں لگ جانا
چاہیئے ۔ ہرگز یہ خیال نہ کرو کہ ہمیں علم نہیں ۔ دین کیلئے ظاہری علم کی ضرورت نہیں ۔ وہ لوگ
جنہوں نے ہمیں اسلام پہنچایا وہ بڑے عالم نہ تھے لیکن وہ ایران پہنچے، چین پہنچے غرضیکہ
اطراف واکناف میں پہنچے۔ اور جہاں گئے وہاں عالموں کو زیر کیا ۔ یہ وہ نور تھا جو خدا نے انہیں
بخشا تھا ۔ اور اس نور کو لے کر وہ جس طرف نکلے خدا نے انہیں کامیابی عطا کی۔ یہی طریق ہے
جس پر عمل کر کے آپ کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
(۷) تحریک آزادی کشمیر
ریاست جموں و کشمیر برصغیر ہند و پاک کا ایک نہایت اہم علاقہ ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً
چوراسی ہزار مربع میل ہے۔ آبادی کی غالب اکثریت یعنی تین چوتھائی (3/4) مسلمان ہے ہے۔ ۔ جو
صدیوں سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہندوستان میں مغلیہ دور کے زوال پر ریاست کشمیر
کی حکومت سکھوں کے ہاتھ میں آ گئی۔ اس دور میں مسلمانوں پر انتہائی مظالم روا رکھے گئے ۔
جب ہندوستان پر انگریزوں کا قبضہ مکمل ہو گیا تب بھی انہوں نے کشمیری باشندوں کی بہتری اور
ترقی کیلئے کوئی کام نہ کیا بلکہ انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح صرف پچھتر لاکھ روپیہ کے بدلے
راجہ گلاب سنگھ ڈوگرہ کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ ڈوگرہ راج میں مسلمانوں کی حالت مزید
انحطاط پذیر ہوئی اور انکی حالت جانوروں سے بدتر بنا دی گئی۔ چنانچہ ایک مشہور انگریز
کرنل اے ڈیورنڈ اپنی کتاب میکنگاف اے فرنٹیر (Making Of A Farontier) میں
لکھتے ہیں :۔
تمام افسر اور سپاہی یا تو ڈوگرہ قوم سے ہیں یا دوسرے ہندوؤں سے کہ

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰
i
تعارف کتب
جنہیں کشمیریوں سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ۔ سپاہی مزدوروں سے کتوں کا سا سلوک
کرتے ہیں اور انہیں اس طرح پیٹتے ہیں جیسے کوئی بوجھ اُٹھانے والے جانوروں کو پیٹتا
ہے۔“
کشمیری مسلمانوں کے یہ نا گفتہ بہ حالات تھے جنہیں دیکھ کر حضرت خلیفہ المسیح الثانی بیقرار
ہو گئے اور پھر ان کی راہنمائی اور مدد کیلئے لگا تار یہ مضامین لکھے جن کا سلسلہ روز نامہ الفضل
قادیان میں ۱۶ جون ۱۹۳۱ء تا ۲۵ - اکتوبر ۱۹۳۳ ء جاری رہا۔ ابتدائی مضمون میں حضور فرماتے
ہیں :۔
میں متواتر کئی سال سے کشمیر میں جو مسلمانوں کی حالت ہو رہی ہے اس کا
مطالعہ کر رہا ہوں اور لمبے مطالعہ اور غور کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہوا ہوں کہ
جب تک مسلمان ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار نہ ہوں گے یہ زرخیز خطہ جو نہ صرف
زمین کے لحاظ سے زرخیز ہے بلکہ دماغی قابلیتوں کے لحاظ سے بھی حیرت انگیز ہے کبھی
بھی مسلمانوں کیلئے فائدہ بخش تو کیا آرام دہ بھی ثابت نہیں ہو سکتا ۔“
کشمیری مسلمانوں کی ہمدردی اور بہبود کی خاطر لکھے گئے اپنے ان مضامین کے سلسلہ میں
حضور نے ایک اور موقع پر فرمایا :۔
ماہ مئی (۱۹۳۱ء) میں میں نے بعض مضامین ایسے پڑھے جن میں
مسلمانان جموں پر سختی کرنے کا ذکر تھا۔ میں کشمیر میں کئی دفعہ جا چکا ہوں ۔ وہاں کے
مسلمانوں کی درد ناک حالت کا مجھے علم تھا جس کی وجہ سے میرے دل میں زخم تھا اور یہ
خواہش دل میں رہتی تھی کہ خدا تعالی توفیق دے تو ان کی مدد کی جائے ۔ جب میں نے
مسلمانان ریاست پر سختی کے حالات پڑھے تو وہ جوش اُبل پڑا اور میں نے مضامین
لکھے ۔“
( الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۳۲ء )
حضور نے نہ صرف یہ مضامین لکھے بلکہ جب کشمیری مسلمانوں پر سختی مزید بڑھی اور سرینگر
میں ان پر گولیاں چلائی گئیں تو آپ ان کی حمایت میں عملی طور پر قدم اُٹھانے کیلئے بے قرار ہو
گئے ۔ آپ نے ہندوستان کے مسلمان لیڈروں کو مفصل خطوط لکھے ۔ کشمیریوں کی حمایت کیلئے
انکے ضمیر کو بیدار کیا اور انہیں مشورہ کیلئے شملہ بلایا ۔ اس اجلاس میں کشمیر کمیٹی قائم کی گئی ۔ ڈاکٹر

انوار العلوم جلد ۱۳
11
تعارف کتب
محمد اقبال صاحب کی تجویز اور سر فضل حسین صاحب اور دیگر سب لیڈران کی تائید اور پیہم اصرار
پر حضور نے کشمیر کمیٹی کا صدر بننا قبول فرمالیا اور کام شروع کر دیا ۔ اپنی خداداد ذہانت اور فراست
ام لیکر حضور نے تھوڑ نے تھوڑے عرصہ میں ہی ریاست کے اندر اور باہر مسلمانوں میں ایک غیر معمولی
سے کام میلر
بیداری پیدا کر دی جس کے نتیجہ میں حصول حقوق اور آزادی کیلئے ہلچل مچ گئی ۔
ایک مضمون میں حضور نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر ہمیں کشمیر و جموں کے مسلمانوں کی آزادی
کے سوال کو حال کرنا مطلوب ہے تو اس کا وقت اس سے بہتر اور نہیں ہو سکتا۔
ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے نتیجہ میں قدرتی طور پر انگلستان اپنے قدم مضبوط
کرنے کیلئے ریاستوں کو آئندہ بہت زیادہ آزادی دینے پر آمادہ ہے۔ اگر اس وقت
کے آنے سے پہلے جموں و کشمیر کے مسلمان آزاد نہ ہو گئے تو وہ بیرونی دباؤ جو جموں اور
کشمیر ریاست پر آج ڈال سکتے ہیں کل نہیں ڈال سکیں گے ۔“
مسلمانوں کو موافق حالات سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور اپنے ایک
اور مضمون میں تحریر فرماتے ہیں :۔
اس وقت غلامی کے خلاف سخت شور ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ کشمیر کی لاکھوں
کی آبادی بلا قصور غلام بنا کر رکھی جائے آخر غلام اسی کو کہتے ہیں جسے روپیہ کے بدلے
فروخت کر دیا جائے ۔ اور کیا یہ حق نہیں کہ کشمیر کو روپیہ کے بدلہ میں حکومت ہند نے
فروخت کر دیا تھا۔ پھر کیا ہمارا یہ مطالبہ درست نہیں کہ جبکہ انگریز عرب اور افریقہ کے
غلاموں کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ان غلاموں کو بھی آزاد کرائیں جن کی
غلامی کا سبب وہ خود ہوئے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں ہر ایک دیانتدار آدمی اس معاملہ میں
ہمارے ساتھ ہوگا۔
کشمیریوں کی آزادی کے بارہ میں حضور کے ان مضامین کی شان ایسی تھی کہ الفضل کے
علاوہ لاہور کے بعض اخبار انقلاب وغیرہ بھی انہیں شائع کرتے رہے۔ جس کے نتیجہ میں
ہندوستان کے ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک لوگوں میں کشمیر کے مسلمانوں سے ہمدردی
کا احساس پیدا ہو گیا اور وہ اپنے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح امداد کرنے کیلئے تیار ہو گئے ۔
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۲
تعارف کتب
کشمیری مسلمانوں کیلئے حضور کی مساعی اتنی اعلیٰ اور کامیاب تھیں کہ کشمیری لیڈروں نے بھی
اسکی بر ملا تعریف کی ۔
چنانچہ جناب شیخ محمد عبد اللہ صاحب نے اپنے ایک خط میں حضور کی خدمت میں لکھا:۔
نہ میری زبان میں طاقت ہے اور نہ میرے قلم میں زور اور نہ میرے پاس
وہ الفاظ ہیں جن میں جناب کا اور جناب کے بھیجے ہوئے کا رکن مولانا در د صاحب اور
سید زین العابدین صاحب وغیرہ کا شکریہ ادا کر سکوں ۔ یقیناً اس عظیم الشان کام کا بدلہ
جو کہ آنجناب نے ایک بے کس اور مظلوم قوم کی بہتری کیلئے کیا ہے صرف خدائے
لایزال سے ہی مل سکتا ہے۔ میری عاجزانہ دعا ہے کہ خدا وند کریم آنجناب کو زیادہ سے
زیادہ طاقت دے تاکہ آنحضور کا وجود مسعود بے کسوں کیلئے سہارا ہو۔“
تاریخ احمدیت جلد نمبر ۶ صفحه ۶۰۱ )
اس سے ظاہر ہے کہ حضور کے ان مضامین اور مساعی کا کشمیریوں اور انکے لیڈروں پر کتنا
گہرا اثر تھا اور وہ حضور کے کس قدر ممنون احسان تھے ۔ کشمیری مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر ان
کی مدد کیلئے آپ کے دل میں جو جوش اٹھا وہ وقتی اور عارضی نہ تھا بلکہ زندگی بھر قائم رہا اور کشمیر کمیٹی
سے علیحدگی کے بعد بھی حضور اپنے طور پر جہاں اور جیسے ممکن ہوا اپنے عزم کے مطابق اس کام کو
سرانجام دیتے رہے۔ آپ کا یہ عزم اتنا اتنا پختہ تھا کہ آپ نے جماعت احمد یہ کو یہ کو بھی نصیحت کر دی کہ
وہ حالات کے مطابق کامیابی تک اس کام کو جاری رکھے ۔ چنانچہ حضور فرماتے ہیں :۔
میں نے کشمیر کے مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے کہ جب تک کامیابی حاصل نہ
ہو جائے خواہ سو سال لگیں ہماری جماعت انکی مدد کرتی رہے گی ۔ یہ ہمارا کشمیر کے
مسلمانوں سے وعدہ ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک حبشی غلام نے ایک
قوم سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ فلاں فلاں رعایتیں تمہیں دی جائیں گی جب اسلامی فوج
گئی تو اس قوم م نے کہا ہم سے تو معاہدہ ہے۔ فوج کے افسر اعلیٰ نے اس معاہدہ کو ت تسلیم
کرنے میں لیت و لعل کی تو بات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی ۔ انہوں نے فرمایا
مسلمان کی بات جھوٹی نہ ہونی چاہیئے خواہ غلام ہی کی ہو۔ مگر یہ غلام کا نہیں بلکہ جماعت
کے امام کا وعدہ ہے۔ پس ہماری جماعت کو مسلمانان کشمیر کی امداد جاری رکھنی چاہیئے
XXXXXXXX

آج 10 میں سے 10 باقی