تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۳
تعارف کتب
جب تک کہ انکو اپنے حقوق حاصل نہ ہو جائیں خواہ اس کیلئے کتنا عرصہ لگے اور خواہ مالی
اور خواہ کسی وقت جانی قربانیاں بھی کرنی پڑیں ۔
الفضل قادیان ۱۰ جنوری ۱۹۳۲ء )
(۸) زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
جنگ عظیم اوّل کے بعد ملک میں اجناس کی قیمتوں میں لگا تارکمی کی وجہ سے زمینداروں کی میں لگا
اقتصادی حالت کمزور ہوتی گئی یہاں تک کہ دس بارہ سال کے عرصہ میں ان کے حالات ایسے
دگرگوں ہو گئے کہ ان میں سے اکثر اپنی ساری پیداوار فروخت کر کے بھی معاملہ اور آبیانہ ادا
کرنے کے قابل نہیں ہوتے تھے۔ ان حالات میں وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے
ساہوکاروں سے بھاری سود پر قرض لینے پر مجبور ہوتے جسکی وجہ سے انکی مالی حالت مزید خراب
ہوتی گئی اور وہ سخت مشکلات سے دوچار ہو گئے ۔ زمینداروں کی ان مشکلات کا تجزیہ کر کے کوئی
حل سوچنے کیلئے ہیں واکیس جون ۱۹۳۱ء کو پنجاب کے شہر لائل پور ( حال فیصل آباد ) میں ایک
زمیندارہ کا نفرنس منعقد ہوئی۔ اس کا نفرنس کی اہمیت کے پیش نظر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ
پر مغز مضمون تحریر فرمایا۔ اپنی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرما۔ ہیں :۔
بوجہ اس کے کہ میں خود زمیندار ہوں اور ہزار آدمی میری جماعت کے اس
علاقہ میں بستے ہیں جس کی طرف سے یہ کانفرنس منعقد ہوئی ہے مجھے آپ لوگوں کے
اجتماع کے مقاصد سے پوری دلچسپی اور ہمدردی ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ جس خلوص
نیت سے میں آپ لوگوں کو اپنے علم اور تجربہ کے مطابق اپنی اقتصادی حالت کی درستی کی
طرف توجہ دلاؤں گا اسی خلوص نیت کے ساتھ آپ لوگ بھی میری باتوں پر غور کریں گے
خواہ ان میں سے بعض باتیں آپ کے موجودہ خیالات کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں ۔“
،،
حضور کا یہ اہم مضمون محترم مولانا مولانا ابو العطاء صاح ء صاحب جالندھری نے کانفرنس میں پڑھ کر سنایا
جسے بہت پسند کیا گیا۔
الفضل ۴ جولائی ۱۹۳۱ء )
حضور نے اس مضمون میں زمینداروں کے مسائل اور مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۲
تعارف کتب
اور پھر انکے علاج اور حل پر سیر حاصل بحث فرمائی ۔ آپ نے زمینداروں کی تباہی کا سب سے
بڑا سبب سودی قرض کو قرار دیا اور فرمایا کہ اس وقت زمینداروں پر ایک ارب تمیس کروڑ روپیہ
کا قرض ہے جو وہ اپنی ساری زمینیں فروخت کر کے بھی ادا نہیں کر سکتے ۔ اس لئے ضروری ہے
کہ وہ متفق ہو کر فیصلہ کر لیں کہ چونکہ سود خور لوگوں کے موجودہ قرض نہایت ظالمانہ شرائط پر
دیئے گئے ہیں اس لئے جو شخص اپنے قرض سے دُگنا ادا کر چکا ہے وہ اپنے آپ کو قرض سے
سبکدوش سمجھ لے۔
حضور نے فرمایا :۔
اگر ایک تحصیل کے آدمی بھی اس کام کو کرنے کیلئے تیار ہو جائیں اور اپنے
آپ کو اور اپنی اولاد کو دائمی غلامی سے بچانے پر آمادہ ہوں تو میں اس بات کا ذمہ لیتا
ہوں کہ میں ایسی تفصیلی سکیم ان کے سامنے پیش کر سکتا ہوں جس پر وہ عمل کر کے قرض
سے نجات پاسکتے ہیں۔ اگر اس قسم کی کوئی تجویز زمینداروں نے نہ کی تو ان
کو یا د رکھنا چاہیئے کہ وہ اور انکی اولا دیں کبھی بھی غلامی سے آزاد نہیں ہو سکتیں ۔“
آخر میں حضور نے مندوبین کا نفرنس سے اپیل کی کہ وہ آپ کے پیش کردہ
خیالات پر ٹھنڈے دل سے غور کریں اور قابل عمل باتوں پر عمل پیرا ہونے کی کوشش
کریں کیونکہ تکالیف باتوں سے دور نہیں ہو سکتیں بلکہ عمل سے دور ہوتی ہیں ۔
(۹) لڑکیوں کی تعلیم و تربیت
۔
جماعت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کیلئے عورتوں کا تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
اس اہم ضرورت کے پیش نظر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے جماعت کے اندر تعلیم نسواں کی طرف
خاص توجہ دی ۔ قادیان میں گرلز ہائی سکول کا اجراء اچھے نتائج دے رہا تھا ۔ اب گرلز کالج کی ۔
ضرورت تھی لیکن الگ کالج کیلئے ابھی وسائل میسر نہ تھے ۔ ان حالات میں حضور کے ارشاد کے
مطابق ہائی سکول میں ہی ایف۔ اے کلاس شروع کر دی گئی ۔ یہ مختصر تقریر حضور نے اس کلاس کے
افتتاح کے موقع پر یکم جولائی ۱۹۳۱ء کو ارشاد فرمائی ۔ حضور نے تعلیم نسواں کی اہمیت واضح کرتے

انوار العلوم جلد ۱۳
ہوئے فرمایا :۔
۱۵
تعارف کتب
میں نے جہاں تک غور کیا ہے جب تک عورتیں ہمارے کاموں میں شریک نہ
ہوں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ زیادہ تر امور ایسے ہیں جن میں عورتوں کا سوال پیش آتا
ہے۔ اسی طرح تربیت اولاد کا سوال ہے جو عورتوں سے خاص طور پر تعلق رکھتا ہے اور یہ
حل نہیں ہو سکتا جب تک عورتیں تعلیم یافتہ نہ ہوں اور یہ کام ان کے سپرد نہ کر دیا جائے ۔“
(۱۰) امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے کسی مامور کی صداقت پر کھنے کا آخری طریق ” مباہلہ بیان
کیا ہے۔ یعنی اگر مخالفین زبردست دلائل اور عظیم الشان نشانات دیکھنے کے باوجود خدا کے
مامور پر ایمان نہ لائیں تو فریقین اپنے جھگڑے کو خدا تعالیٰ کی عدالت میں پیش کر کے اس کا
فیصلہ حاصل کریں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ كَ
مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاء كُمُ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَأَنْفُسَنَا
وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلُ لَّعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۔ (آل عمران : ۲۲) کہ اگر
کوئی شخص تیرے پاس یقینی علم آ جانے کے بعد بھی تم سے اس بارہ میں بحث کرے تو تو اسے کہہ
دے کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں اور تم اپنے بیٹوں کو ہم اپنی عورتوں کو اور تم اپنی عورتوں کو اور
ہم اپنے لوگوں کو اور تم اپنے لوگوں کو پھر عاجزی کرتے ہوئے اللہ کو پکاریں یعنی دعائے مباہلہ
کریں اور اللہ کی لعنت جھوٹوں پر ڈالیں ۔
قرآن مجید کے اس حکم کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آپ کے منکرین
نے دلائلِ بینہ کے باوجود آپکی تکذیب اور مخالفت کو نہ چھوڑا تو انہیں مباہلہ کا چیلنج دیا۔ لیکن حق
کے رعب کی وجہ سے وہ مقابل پر نہ آئے اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر
نصاری مباہلہ کرتے تو ایک سال کے اندر سب ہلاک ہو جاتے۔
نبی کریم ﷺ کی اسی سنت کی پیروی میں حضرت بانی سلسلہ احمد یہ اپنے وقت میں مخالفین کو
مباہلہ کیلئے بلاتے رہے لیکن ان میں سے کوئی میدان میں نہ آیا۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۶
تعارف کتب
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے عہد میں ایک شخص سید محمد شریف صاحب ساکن گھڑیالہ ضلع
نے
لاہور جن کا دعویٰ تھا کہ وہ امیر اہل - ما حدیث پنجاب ہیں نے آپ کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔ انہوں ۔
تاریخ مباہلہ اور مقام مباہلہ بھی خود ہی مقرر کر دیئے ۔ یہ چیلنج ملتے ہی حضور نے اس کے جواب میں
یکے بعد دیگرے تین مضامین الفضل میں شائع کروائے ۔ حضور نے فرمایا کہ مباہلہ کی یہ تجویز مجھے
منظور ہے تا ہم مباہلہ کی تاریخ اور مقام کوئی ایک فریق از خود مقرر نہیں کر سکتا۔ اس لئے تاریخ ،
مقام اور دیگر تفصیلات فریقین کے نمائندے ملکر طے کریں ۔ اس سلسلہ میں حضور نے اپنی طرف
سے محترم مولوی فضل الدین صاحب وکیل اور محترم مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کو اپنے
نمائندے مقرر فرما دیا ۔ نیز تحریر فرمایا کہ قرآن مجید اور سنت رسول ﷺ کے مطابق مباہلہ سے
پہلے فریقین ایک دوسرے پر اتمام حجت کیلئے تقریر کریں اور اپنے متبعین میں سے کم از کم پانچ سو
افراد کو بھی مباہلہ میں شامل کریں ۔
حضور کا یہ مطالبہ اسلامی تعلیم کے با عین مطابق تھا اور اس پر پر تم عمل ضروری روری تھا تھا۔ ۔ لیکن سید محمد شریف
صاحب اس بات پر اڑ گئے اور مباہلہ سے گریز اختیار کرنے لگے ۔ اس پر حضور نے اپنے مضمون
محرره ۱۲ جولائی ۱۹۳۱ ء کو اپنے موقف کو قرآن وحدیث کی روشنی میں درست ثابت کیا اور تفصیل
سے اس کے حق میں دلائل تحریر فرمائے ۔ لیکن افسوس کہ سید صاحب اپنے بلند بانگ دعاوی کے
با وجود اپنی غلط ہٹ پر قائم رہے اور آخر دم تک انہیں میدان میں آنے کی جرات نہ ہوئی ۔
(۱۱) مومنوں کیلئے قربانی کا وقت
۱۹۲۸ء سے کساد بازاری ار دیگر وجوہات کی بنا پر دنیا کی مالی حالت خراب ہو رہی تھی ۔
ہندوستان پر بھی ان حالات کا اثر تھا ۔ نتیجتا احباب جماعت بھی متاثر ہوئے اور جماعتی
چندوں پر اس کا اثر پڑا۔ ماہرین اقتصادیات کا اندازہ تھا کہ یہ حالت مزید چند سالوں تک جاری
رہے گی ۔ ان حالات میں حضور نے ضروری سمجھا کہ جماعت کو ہوشیار کر کے مالی قربانی کی طرف
توجہ دلائی جائے تا کہ وہ بوقت ضرورت سلسلہ کی امداد سے پیچھے نہ رہ جائیں ۔ احباب جماعت کو
مخاطب کرتے ہوئے حضور نے ۲۳۔ اگست ۱۹۳۱ء کو تحریر فرمایا کہ :۔

انوار العلوم جلد ۱۲
14
تعارف کتب
سب ترقیات خواہ روحانی ہوں یا جسمانی قربانیوں کے ساتھ وابستہ ہیں
اور قربانیاں بھی وہ جو عام طور پر لوگوں کو متزلزل کر دیتی ہیں ۔ پس جب تک اس حد تک
ہماری جماعت کی قربانیاں نہ پہنچیں حقیقی ترقیات نہیں ہو سکتیں ۔ اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دی تھی ضرور ہے کہ ایسے سامان پیدا ہوں
جن کی امداد سے ہماری جماعت کو ہر قسم کی قربانیاں کرنی پڑیں چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ
چند سال سے ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور مجھے نظر آتا ہے کہ ہماری جماعت کو مالی
قربانیاں اس حد تک کرنی پڑیں گی جو واقع میں دل کی طہارت اور روح کی ترقی کا
موجب ہو سکیں ۔“
نیز فرمایا:
اصل ایمان یہی ہے کہ انسان مشکلات کے وقت میں بھی اپنی طاقت کے
مطابق قربانی کرے کیونکہ اس وقت تو اسکے امتحان کا وقت آتا ہے ورنہ کشادگی میں تو
لوگ تماشوں اور کھیلوں پر بھی بڑی بڑی رقوم خرچ کر دیتے ہیں ۔
(۱۲) دنیا میں ترقی کرنے کے گر
یہ تقریر حضور نے ۲ استمبر ۱۹۳۱ء کو بعد نماز مغرب مسجد احمد یہ سیالکوٹ میں فرمائی ۔ قرآن مجید
کی آیت قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۔ ( الفرقان : ۷۸ ) کی تشریح کرتے ہوئے
آپ نے کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے رسول تو ان لوگوں کو سنا دے کہ تمہارے رب کو تمہاری پر واہ
کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر تمہاری طرف سے دعا کا سلسلہ جاری نہ ہو۔ فرمایا کہ لؤلاً
نے
دُعاؤكُمْ کے دومعنی ہیں یعنی اگر خدا تعالی تم کو نہ پکارے اور یہ کہ اگر تم اس کونہ پکارو حضور نے
وضاحت فرمائی کہ اگر پہلے معنی لئے جائیں تو اس صورت میں اس آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ اگر
اس نے اپنی طرف سے یہ لازم نہ کر لیا ہو کہ میں تمہیں پکاروں گا یعنی بڑھاؤں گا اور ترقی دوں گا
تو تم کچھ نہیں کر سکتے ۔ اس نے خود بطور احسان اپنے پر یہ واجب کر رکھا ہے۔
دوسرے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو تمہاری کیا پرواہ ہے اگر تم عاجزی اور انکساری کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸
تعارف کتب
اس کے آگے جھک کر نہ کہو کہ ہمارا کوئی حق تو نہیں اگر تو احسان کر دے تو تیری ذرہ نوازی ہے۔
حضور فرماتے ہیں کہ یہی دو چیزیں ہیں جن سے انسان کو تقوی، ترقی اور کامیابی حاصل ہو
سکتی ہے۔ اس لئے دنیا میں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ یا تو انسان پوری پوری محنت اور کوشش
کرے اور یا پھر خدا تعالیٰ سے ایسی کو لگائے کہ وہ اس کیلئے ترقی کے سامان خود بخود پیدا
کر دے۔
(۱۳) احمدی خواتین کی تعلیمی ترقی
حضرت خلیفہ المسح الثانی جب ۱۹۳۱ء میں سیالکوٹ تشریف لے گئے تو دیگر جماعتی تقاریب
کے علاوہ مؤرخہ ۱۳ ستمبر کو لجنہ اماء اللہ سیا لکوٹ شہر کی طرف سے بھی حضور کے اعزاز میں ایک
شاندار دعوت چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر از جماعت معززین بھی شریک ہوئے ۔ اس
موقع پر لجنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وہ دعوتیں جو اخلاص پر مبنی ہوں با برکت
ہوتی ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں :۔
وہ دعوت جو حقیقی جوش اور اخلاص کے نتیجہ میں ہو وہ دل کیلئے نہایت ہی
مسرت کا موجب اور قلب کیلئے فرحت کا باعث ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے صحابہ کو محبت اور تعلق بڑھانے کا ایک یہ ذریعہ بھی بتایا ہے کہ اگر توفیق ہو تو
ایک دوسرے کی دعوت کرتے رہنا چاہئے ۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی لوگوں
کو دعوت پر بلاتے تھے ۔ اور اس کو اتنی اہمیت دیتے کہ فرماتے دعوت کا رد کرنا میری
سنت کے خلاف ہے۔
اس کے بعد حضور نے عورتوں کی تعلیم کے بارہ میں ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی ۔ آپ
نے فرمایا کہ عورتوں کو تعلیم یافتہ بنانا نہایت ضروری امر ہے اس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔
عورتوں کو یہ خیال دے سے نکال دینا چاہئے کہ وہ کسی کام کی نہیں ۔ یہ خیال قطعاً بے بنیاد ہے۔
لجنہ سیالکوٹ کی مثال دیتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔
سیالکوٹ کی لجنہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں بھی کام کر سکتی ہیں۔
XXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۹
تعارف کتب
عورتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور مرد و عورت برابر ہیں اور مردوں کی
طرح وہ بھی ترقی کے مدارج طے کر سکتی ہیں۔
(۱۴) مدیر اخبار وفاء العرب دمشق سے گفتگو
۱۹۳۱ء میں دمشق کے مشہور ادیب جناب محمود خیر الدین صاحب مدير اخبار وفاء العرب
ہندوستان آئے تو اپنے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب
ناظر دعوت و تبلیغ سے ملاقات کیلئے قادیاں بھی تشریف لائے ۔ اس مو س موقع پر انہوں نے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا اور حضور کی خدمت میں اپنے چند سوالات
پیش کئے ۔ یہ سوال ہندوستان کی سیاست اور ہندو مسلم تعلقات کے بارہ میں تھے ۔ حضور نے ان
سے تفصیلی گفتگو فرمائی اور تسلی بخش جواب دیئے ۔
مدیر محترم نے اپنے وطن واپس جا کر اس ملاقات کی ات کی تفصیل اپنے اخبار '' وفاء اخبار وفاء العرب
۲۹ ذی الحج ۱۳۳۹ء میں شائع کر دی۔ اس کا اُردو ترجمہ الفضل قادیان مورخه ۲۰ ۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء
میں شائع ہوا۔ اس گفتگو میں ہندو مسلم اتحاد کا مسئلہ خاص طور پر اہم تھا۔ اس سلسلہ میں حضور نے
فرمایا:۔
بظاہر یہ خیال موہوم نظر آتا ہے۔ بالفرض اتحاد ہو بھی جائے تو بھی
ہندوؤں کی ہمارے لئے تباہ کن اکثریت انہیں ہی قوت و طاقت کا وارث بنائے گی
اور پھر مسلمانوں کی صدائے استحقاق و احتجاج ان کے لئے چنداں مفید نہ ہو گی ۔ کیونکہ
ملک کی تمام تجارت و صنعت و حرفت پر ہندو ہی قابض ہیں مثلاً ہندوستان کی آبادی
پینتیس کروڑ ہے جس میں سے ۴/ مسلمان ہیں مگر آج مسلمانوں کی اقتصادی حالت یہ
ہے کہ ہندوؤں کا مسلمان تاجروں پر جو قرض ہے اس کا سو د اڑھائی کروڑ سے بھی
زیادہ ہے اور یہ سودا لیسا ہے کہ اگر مسلمان سارے کے سارے املاک بیچ کر بھی ادا کرنا
چاہیں تو بھی ادا نہ کر سکیں ۔ اقتصادی حالت بھی ایک بہت بڑا سبب ہے جو نفرت کی خلیج
کو روز بروز بڑھا رہی ہے۔ حکومت اس اقتصادی خرابی کو دور کرنے کیلئے کوئی معقول

انوار العلوم جلد ۱۲
تعارف کتب
طریق اختیار نہیں کر رہی۔
(۱۵) حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول
جب ہندوؤں کی طرف سے ”رنگیلا رسول“ اور ”’ ورتمان“ وغیرہ کتب کی صورت میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف گستاخیاں انتہا کو پہنچ گئیں تو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی انتہا تو
نے ۱۹۲۸ء میں سیرۃ النبی کے جلسوں کی بنیاد رکھی اور فرمایا :۔
صلى الله
لوگوں کو آپ پر (یعنی آنحضرت ﷺ پر حملہ کرنے کی جرات اس لئے
ہوتی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے حالات سے ناواقف ہیں یا اس لئے کہ وہ سمجھتے ہیں
دوسرے لوگ نا واقف ہیں اور اس کا ایک ہی علاج ہے جو یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی سوانح پر اس کثرت سے اور اس قدر زور کے ساتھ لیکچر دیئے جائیں کہ
ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کے حالات زندگی اور آپ کی پاکیزگی سے آگاہ ہو جائے اور
کسی کو آپ کے متعلق زبان درازی کرنے کی جرات نہ رہے۔
( الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۲۸ء )
حضور کی اس بابرکت تحریک نے ہندوستان کی مذہبی تاریخ پر خصوصاً اور دنیا بھر میں عموماً
بہت اچھا اور گہرا اثر ڈالا ۔ ہر سال ایک مقررہ تاریخ پر ہر جگہ سیرۃ النبی کے جلسے ہونے لگے اور
اخبارات سیرت رسول پر خاص نمبر نکالنے لگے۔ روزنامہ الفضل قادیان نے جو خاتم النبین نمبر
مؤرخہ ۸ نومبر ۱۹۳۱ء کو شائع کیا اس کے لئے خاص طور پر حضور نے یہ مضمون رقم فرمایا۔ آپ نے
غلامی کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس با بارہ میں اسلام اسلامی تعلیم کی وضاحت کرتے ہوئے
فرمایا:۔
ہر شخص جو ان احکام کو پڑھے معلوم کر سکتا ہے کہ غلامی ہے کہ غلامی کا جو مفہوم دنیا میں
پایا جاتا ہے اس کی رو سے اسلام میں کوئی غلامی رائج نہیں ۔۔۔ پس مبارک ہے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود جنہوں نے اس غلامی کو جو دنیا کیلئے مصر تھی مٹایا اور
دنیا کو حقیقی آزادی عطا کی ۔ وہ نادان جو لفظا غلامی کو مٹاتے ہیں اور عملاً اسے قائم

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۱
تعارف کتب
کرتے ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو چاند پر تھوکتا ہے لیکن چاند پر تھو کا خود
ان کے اپنے منہ پر پڑتا ہے۔ عقلمند آدمی محسوس کرتے ہیں اور گل سب دنیا معلوم کر نہ پر پڑتا ہے۔ کرتے اور ۔
لے گی کہ حقیقی آزادی اسی تعلیم میں ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔
اور دنیا کو نجات دینے والی ہستی صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات
ہے۔
(۱۶) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تحریک کے
مطابق جماعت احمد یہ لاہور نے ۸ نومبر ۱۹۳۱ ء کو بریڈ لاء ہال میں ایک وسیع جلسہ منعقد کیا جس
میں لوگ بڑی کثرت سے شامل ہوئے ۔ اس میں لالہ رام چند مچندہ صاحب اور مولوی محمد بخش
صاحب مسلم وغیرہ غیر از جماعت معززین نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف از نے
پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی
جو اڑھائی گھنٹہ تک جاری رہی ۔ آپ نے قرآن مجید کی آیت لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِّنْ
انْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
(التوبة: ۱۲۸) کی نہایت لطیف تفسیر کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پانچ ایسے اوصاف کا ذکر ہے جو صرف انبیاء کا ہی طرہ امتیاز ہیں ۔
ا۔ آپ کا پہلا وصف رسول کے لفظ میں بیان کیا گیا ہے۔ یعنی آپ میں خود لیڈ رہنے کی
خواہش نہ تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے لیڈ رہنے ہیں ۔
حضور فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں منصب رسالت سے قبل ہی صداقت،
امانت ، عدالت ، جرات ، حوصلہ، ہمدردی خلق ، محبت ، ملنساری وغیرہ وہ سب صفات حسنہ جو لیڈر
بنے کیلئے ضروری ہیں آپ میں موجود تھیں لیکن کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ آپ نے کبھی بڑائی کی
خواہش کی ہو۔ پس صرف اللہ کے حکم سے مجبور ہو کر لیڈ رہنے ۔
۲۔ دوسر ا وصف آپ کا مِنْ اَنْفُسِكُمْ کے الفاظ میں بیان ہوا ہے۔ یعنی یہ رسول تم میں

تعارف کتب
۲۲
انوار العلوم جلد ۱۳
سے ہی ایک انسان ہے۔ اس لئے وہ تمہارے لئے اچھا نمونہ ہو سکتا ہے۔ انبیاء کے آنے کی یہی
غرض ہوتی ہے کہ وہ دنیا کی راہنمائی کریں اور اچھا نمونہ پیش کریں ۔ ظاہر ہے کہ اگر نمونہ بنے
والا ان حالات اور مشکلات سے نہیں گزرا جن سے عام انسانوں کا واسطہ پڑتا ہے تو وہ اچھا نمونہ
نہیں ہو سکتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ہر قسم کے حالات سے گزرے اس ۔ سے گزرے اس لئے آپ لوگوں
کیلئے کامل نمونہ ہیں ۔
۔ آپ کے تیسرے امتیازی وصف کا ذکر عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُم میں کیا گیا ہے کہ
تمہاری تکلیف اس پر گراں گزرتی ہے۔ فرمایا کہ عزیز میں صرف شاق کا یہی مفہوم نہیں بلکہ یہ
عزت سے نکلا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تمہیں بڑی چیز دیکھنا چاہتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم پر نہ صرف اپنے لوگوں کی تکلیف شاق گزرتی تھی بلکہ غیر قوموں کی تکالیف دور کرنے کا بھی
آپ کو بہت خیال رہتا تھا ۔
۴۔ آپ کا چوتھا امتیاز حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ میں بیان ہوا ہے۔ ہے۔ یعنی یہ رسول تمہاری بہتری
اور بھلائی کیلئے حریص ہے ۔ ہر حالت میں تمہاری خیر اور ترقی چاہتا ہے آپ کی تعلیم میں ہر انسان
اور اس کی ہر حالت کا علاج موجود ہے۔
۵
۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچواں وصف بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ کے الفاظ
میں بیان کیا گیا ہے۔ یعنی وہ مومنوں کے ساتھ رافت کا سلوک کرتا رتا ہے۔ خود ان کی خدمت کرتا
ہے۔ ان پر احسان کر کے خود ممنون ہوتا ہے۔
ظاہر ہے کہ اس بلند مقام پر وہی شخص کھڑا ہو سکتا ہے جو خود بڑائی کی خواہش نہ رکھتا ہو بلکہ
رسول ہونے کی وجہ سے مجبور کر کے اس مقام پر کھڑا کیا گیا ہو ۔
(۱۷) چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
ا۔ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے لاہور میں قیام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لجنہ اماءاللہ مرگ
لاہور نے مؤرخہ ۱۵ نومبر ۱۹۳۱ء کو ایک تقریب میں آپ کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔ اس کو
کے جواب میں حضور نے انہیں نصیحت فرمائی کہ نیک کام جاری رکھنا چاہئے کچھ دیر کر کے چھوڑ نہیں
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳
تعارف کتب
دینا چاہئے۔ کامیابی کیلئے لگا تار محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ فرمایا میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
سے آپ کو نیک کام کرنے کی ہمیشہ توفیق ملتی رہے ۔
۲۔ مؤرخہ ۲ دسمبر ۱۹۳۱ء کو جماعت احمد یہ مزنگ لاہور نے حضور کی خدمت میں ایڈریس
پیش کیا۔ اس موقع پر حضور نے فرمایا کہ جماعت احمد یہ مزنگ تعریف کی مستحق ہے کہ وہ کام کرنے
کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ یہ بات ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آپ نے فرمایا :۔
جماعت کی ترقی دو ہی طریق سے ہو سکتی ہے۔ اوّل آپس میں محبت اور
پیار ہے ۔ دوسرے تبلیغ سے۔ بہت سے لوگ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں اس لئے وہ
دوسروں سے نہیں ملتے۔ اور بہت سے لوگ اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتے ہیں اور اس اپنی
کمزوری کی وجہ سے وہ ان لوگوں سے نہیں ملتے جن کو وہ معزز سمجھتے ہیں لیکن اگر ہم نے
خدا تعالیٰ کیلئے کام کرنا ہے تو پھر چھوٹوں اور بڑوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ سب
مومن آپس میں بھائی ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ امداد اور تعاون کیا جائے۔
(۱۸) اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت
کچھ عرصہ پیشتر جماعت کی مالی حالت درست کرنے کیلئے حضور نے چندہ خاص کی تحریک
فرمائی تھی ۔ کساد بازاری اور ملک کے اقتصادی حالات خراب ہونے کے باوجود احباب جماعت
نے اس تحریک کی طرف خاص توجہ دی اور بڑھ چڑھ کر قربانی کی جس کے نتیجہ میں ایک لاکھ سے کے ۔
زائد رقم میعاد کے اندر جمع ہو گئی ۔ اس مضمون میں حضور نے جماعت کی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا
شکر ادا کیا نیز آئندہ کیلئے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔
دو میں اُن تمام دوستوں اور جماعتوں کو جو اس وقت تک اپنا حصہ یا بالکل ادا
نہیں کر سکے یا کچھ حصہ ادا کر سکتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بھی قربانی اور ایثار کی روح
پیدا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں تا کہ اس سال گذشتہ بوجھوں سے سلسلہ
پوری طرح آزاد ہو جائے اور وہ لوگ بھی اگر اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں شامل نہیں
ہو سکے تو اصحاب الیمین میں تو شامل ہو سکیں کہ یہ ثواب بھی کم ثواب نہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
(۱۹) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
۲۶ دسمبر ۱۹۳۱ء کو جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ کسی مذہبی تقریب کا
بہترین افتتاح کلام الہی سے ہی ہو سکتا ہے جو ابھی پڑھا گیا ہے اس لئے اب مل کر دعا کر لی
جائے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بابرکت بنائے ، ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور سب
احباب کوا۔ ب جماعت کو اپنے افضال سے نواز ۔ نوازے۔ آمین
اس کے بعد دعا ہوئی ۔ دعا کے بعد حضور نے دوستوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ جلسہ کے ایام کو
صحیح طور پر استعمال کریں ۔ عبادات ذکر الہی اور دعاؤں پر زور دیں کیونکہ خاص مقام اور خاص
ایام کی عبادتیں اور دعائیں اپنے اندر خاص برکات رکھتی ہیں ۔ اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے
آپ نے فرمایا :۔
” خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فضل نازل کرنے اور انہیں اپنا قرب عطا
کرنے کیلئے ان کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے باعث برکات اور انوار کے خاص
اوقات اور خاص مقامات مقرر کر دئے ہیں ایسے مقامات میں سے سب سے اول درجہ
کا مقام مکہ ہے اور وہاں کی خاص برکات حاصل کرنے کیلئے خاص ایام بھی مقرر ہیں ۔
دوسرا مقام مدینہ ہے وہاں کیلئے کوئی خاص ایام مقرر نہیں ۔ انسان جب چاہے وہاں جا
سکتا ہے۔ اس سے اُتر کر قادیان کا مقام ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے ۔
زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارضِ حرم ہے
آخر میں حضور نے احباب کو توجہ دلائی کہ اجتماع کے موقع پر بعض دفعہ چھوٹے بچے گم ہو
جاتے ہیں یا اغوا کر لئے جاتے ہیں اس کا بھی سد باب ہونا چاہئے ۔
فرمایا کہ:۔
بچوں کا اغوا بدترین مجرم ہے ۔ اس مجرم کا ارتکاب کرنے والوں کا خواہ وہ
کسی مذہب اور قوم کے ہوں مقابلہ کرنا چاہئے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی