تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 4
تعارف کتب
۳۷
انوار العلوم جلد ۱۳
پوچھا یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اس نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی تو
تعمیل ارشاد کیلئے یہیں بیٹھ گیا۔ مجھے یہ نہیں معلوم کہ کیا بات ہے میں نے صرف
تعمیل ارشاد کی ہے۔ سو تم بھی یہ ضروری اور نہایت ضروری بات سیکھو کہ نظام اور
پابندی قوانین کیلئے ہر ایک حکم ماننا ضروری ہے۔
(۳۱) بعض اہم اور ضروری امور
جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر ۱۹۳۲ء کو حضرت خلیفہ المسح الثانی نے متفرق امور کے بارہ
میں تقریر فرمائی ۔ ابتداء حضور نے فرمایا کہ عورتوں کا جلسہ گاہ نا کافی ہونے کی وجہ سے بہت دقت
پیش آئی ہے۔ ہر سال جلسہ پر آنے والوں کی تعداد خدا تعالی کے فضل سے بڑھتی ہے۔ اس لئے
منتظمین جلسہ کو چاہیئے کہ وہ اس تعداد کو مد نظر رکھ کر جلسہ گاہ تیار کیا کریں ۔ فرمایا کہ اب جبکہ
سامعین کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ ان سب تک آواز پہنچانا مقرر کے بس کی بات نہیں رہی
آئندہ مردانہ اور زنانہ دونوں جلسہ گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کا انتظام ہونا ضروری ہے۔
جلسہ سالانہ کیلئے لیکچرار مقرر کرنے کے سلسلہ میں منتظمین کی راہنمائی کرتے ہوئے حضور
نے فرمایا :۔
اسی سلسلہ میں یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہمارا سٹیج جلسہ سالانہ چونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نیابت میں ہوتا ہے اس لئے اس سٹیج پر پرانے صحابہ اور پرانے
کا رکنوں کو بولنا چاہیئے اور نئے آدمیوں کیلئے یہ رکھا تھا کہ کم از کم سات آٹھ سال انہیں بولنا یہ کم کم
خدمت دین کا موقع ملا ہو اور ان کی رائے سلجھ چکی ہ سمجھ چکی ہو۔ میں نے یہ فیصلہ ایک حکمت کے
ماتحت کیا تھا اور وہ حکمت ۔ یہ ہے کہ دنیا میں صرف علم ہی رائے کو پختہ کرنے کیلئے کافی
نہیں ہوتا بلکہ تجربہ بھی رائے کو سلجھاتا ہے اور نوجوانوں کے مقابلہ میں عمر رسیدہ لوگوں
کی رائے بہت پختہ ہوتی ہے ادھر نو جوانوں میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ آگے بڑھیں
اگر اس کیلئے کوئی ۔ حد بندی نہ ہو تو وہ بوڑ ھے ھے ؟ جنہوں نے نے علم علم اور اور تجربہ تو حاصل کیا ہوا ہے
مگر ان میں جنگی سپرٹ نہیں ہوتی ان کو ایسے نوجوان پیچھے کر دیں گے۔ اس حکمت کے
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
ماتحت میں نے کہا ہمیں ابھی سے یہ انتظام کر دینا چاہیئے کہ تجربہ کار بوڑھوں کو پیچھے نہ
ڈالا جا سکے ۔“
حضور نے فرمایا کہ جلسہ سالانہ میں شمولیت معمولی بات نہیں ۔ یہ بہت سی برکات کا موجب
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق
سے ارض حرم ہے
فرمایا کہ جلسہ سالانہ ایک قسم کا ظلی حج ہے اس لئے یہاں آنیوالے دوستوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے
اوقات کو تقاریر سننے کے علاوہ ذکر الہی اور دعاؤں میں گزاریں ۔ مقبرہ بہشتی میں جائیں ۔
شعائر اللہ کی زیارت بھی ضروری ہے۔ شعائر اللہ میں مسجد مبارک، مسجد اقصیٰ اور منارة " اور منارة المسیح شامل
ہیں ان مقامات میں سیر کے طور پر نہیں بلکہ شعائر اللہ سمجھ کر جانا چاہیئے تا کہ خدا تعالی انکی برکات
سے مستفیض کرے ۔
آپ نے احباب جماعت کو اقتصادی حالت درست کرنے کیلئے تلقین فرمائی
کہ کوئی احمدی بے کار نہ رہے ۔ عہدیدار بے کار افراد کو مجبور کریں کہ وہ کوئی نہ کوئی کام
کریں۔ اقتصادی ترقی کا یہی گر ہے۔ حضور نے بعض تمدنی اور معاشرتی امور کی طرف
توجہ دلائی۔ آخر میں فرمایا کہ جماعت میں مذہبی روح کو قائم رکھنا نہایت ضروری
ہے۔ اور اس غرض کیلئے سلسلہ کا لٹریچر پڑھنا چاہیئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب خصوصیت سے زیادہ پڑھا کریں اور بکثرت اپنے گھروں میں رکھیں یہ انکے لئے
اور انکی اولا د کیلئے نہایت قیمتی خزانہ ہے۔