تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۵
تعارف کتب
(۲۰) بعض ضروری امور
جلسہ سالانہ کے دوسرے دن ۲۷ دسمبر ۱۹۳۱ء کو حضرت خلیفة المسیح الثانی نے حسب معمول
متفرق امور کے بارہ میں تقریر فرمائی ۔ آپ نے احباب جماعت کو دورانِ سال میں ہونے
والے اہم واقعات اور کاموں کے بارہ میں بتایا نیز انہیں بعض فرائض کی طرف توجہ دلائی ۔ آپ
نے فرمایا کہ تبلیغ کے سلسلہ میں اشتہارات بڑا مؤثر ذریعہ ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
بھی اپنے زمانہ میں چھوٹے اشتہاروں پر بہت زور دیا تھا کیونکہ عام لوگ انہیں بآسانی پڑھ لیتے
ہیں ۔ اس لئے دوستوں کو سستی ترک کر کے اشتہاروں کے پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس
سلسلہ کو جاری رکھنا بہت مفید ہے ۔
حضور نے اپنی تحریک چندہ خاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ دو تین سال سے
ملک کی مالی حالت خراب ہو رہی ہے۔ اس کا اثر ہمارے بجٹ پر بھی پڑا اس لئے میں نے چندہ
خاص کا مطالبہ کیا۔ حالات بہت مشکل تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے احباب جماعت نے
غیر معمولی قربانیاں پیش کیں اور ایک بڑی رقم جمع کر دی۔ اس سے قرض ادا ہوئے اور سلسلہ کی
مالی مشکلات بڑی حد تک دور ہوئیں ۔ حضور نے سلسلہ کے کارکنوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا
کہ بجٹ اس طور پر تیار کریں کہ آئندہ قرض کی ضرورت نہ پڑے اپنے وسائل کے اندر رہنا
چاہئے ۔
ملک میں مردم شماری کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ یہ بھی اس سال کا ایک اہم
واقعہ ہے ۔ لوگ چونکہ ہمارے مخالف ہیں اس لئے انہوں نے ہماری تعداد کو کم کرنے کی کوشش کی
ہے۔ پنجاب میں ہماری تعداد چھپن ہزار قرار دی گئی ہے جو ہمارے نزدیک تو مایوس کن ہے لیکن
گورنمنٹ کی نظر میں عظیم الشان ہے کیونکہ ۱۹۲۱ء کی مردم شماری میں احمدیوں کی تعداد اٹھائیں
ہزار قرار دی گئی تھی گویا دس سال میں تعدا دگنی ہو گئی جو گورنمنٹ کے نزدیک غیر معمولی ترقی ہے۔
حضور نے جماعت کو تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ دوست آئندہ دس سال میں اس
زور سے تبلیغ کریں کہ آئندہ مردم شماری میں جماعتہ جماعت کی تعداد کئی لاکھ تک پہنچ جائے ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶
تعارف کتب
تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے قادیان میں بعض لوگوں کی مخالفت کے باوجود
مذبح خانہ بننے کا ذکر فرمایا اور پھر قادیان میں مکان تعمیر کرنے کی اہمیت واضح کی نیز اقتصادی ۔
ترقی کیلئے بعض سکیموں کا ذکر فرمایا۔ اس تقریر میں ایک نہایت اہم امر جس کی طرف آپ نے
جماعت کے دوستوں کو خاص توجہ دلائی وہ مسلمانانِ کشمیر کی امداد کا کام تھا۔ فرمایا کہ کشمیر میں
مسلمانوں کی حالت نہایت دردناک ہے اس لئے جماعت کو ان کی امداد اس وقت تک جاری
رکھنی چاہئے جب تک ان کو ان کے حقوق حاصل نہیں ہو جاتے ۔
(۲۱) فضائل القرآن نمبر ۴
حضرت خلیفہ امسیح الثانی کا یہ دستور تھا کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک دن کسی خاص علمی
موضوع پر تقریر فرمایا کرتے تھے ۔ ۱۹۲۸ء کے جلسہ سالانہ پر آپ نے فضائل القرآن“ کے نہ پر آپ نے فضائل القرآن کے
عنوان سے تقاریر کا ایک نہایت اہم سلسلہ شروع فرمایا جو کئی سال تک جاری رہا۔ ان تقریروں
میں حضور نے قرآن مجید کے علوم و معارف اور انوار و محاسن ایسے فصیح انداز میں بیان کئے ہیں کہ
پڑھنے کے ساتھ ہی قاری پر قرآن کریم کی فضیلت آشکار ہو جاتی ہے۔ حضور نے دوسرے
مذاہب کی الہامی کتب پر قرآنی فضیلت ثابت کرنے کیلئے زبردست دلائل دیئے ہیں بعض مشکل ست دلائل دیتے ہیں بعض منا
آیات اور مقامات کا حل نہایت خوبی اور نفاست سے پیش کیا نیز قرآن مجید پر مستشرقین کے
اعتراضات کا مؤثر طور پر جواب دیا ہے۔
قرآن مجید کی اس خدمت کے سلسلہ میں حضور کو یہ خاص امتیاز حاصل ہے کہ آپ نے
قرآنی فضیلت ثابت کرنے کیلئے نہ صرف متعدد دلائل دیئے بلکہ عملی طور پر مخالفین کو چیلنج دیا کہ وہ
مقابلہ پر آکر اپنی کتب کا موازنہ کرلیں ۔ آپ نے فرمایا :۔
قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی کسی اور کتاب کو حاصل نہیں
اور اگر کسی کا یہ دعوئی ہو کہ اس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی حامل ہے تو میں چیلنج
دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے ۔ اگر کوئی وید کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے ۔
اگر کوئی تو ریت کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے ۔ اگر کوئی انجیل کا پیرو ہے تو وہ
انوار العلوم جلد ۱۲ ۔۔
۲۷
تعارف کتب
میرے سامنے آئے اور قرآن کریم کا کوئی استعارہ میرے سامنے رکھ دے جس کو میں
استعارہ سمجھوں ۔ پھر میں اس کا حل قرآن کریم سے ہی پیش نہ کر دوں تو وہ بیشک مجھے
اس دعوی میں جھوٹا سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں تو اُسے ماننا پڑے گا کہ واقعہ میں
قرآن کریم کے سوا دنیا کی اور کوئی کتاب اس خصوصیت کی حامل نہیں۔
فضائل القرآن کے سلسلہ میں حضور نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۱ء کو اپنی اس چوتھی تقریر میں کتب
سابقہ پر قرآن کریم کی فضیلت کے بارہ میں آٹھویں دلیل شرح وبسط سے بیان فرمائی ہے۔
آپ فرماتے ہیں کہ ہر کلام جو نازل ہوتا ہے اس کی عظمت اور فضیلت کلام لانے والے کے
ساتھ بھی تعلق رکھتی ہے کیونکہ پیغامبر پیغام کی حیثیت سے بھیجے جاتے ہیں۔ پس کتاب کی
افضیلت پر بحث کرتے ہوئے ہمیں کتاب لانے والے کے اخلاق، کردار اور مقام کی افضلیت پر
بھی بحث کرنی ہوگی ۔ اس نقطہ نظر سے جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور زندگی پر نگاہ
کرتے ہیں تو وہ منفرہ اور عظیم الشان نظر آتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ کی امانت ، صداقت،
پاکیزگی گی اور طہارت کے آپ کے مخالف بھی قائل تھے۔
،
اس کے بعد حضور نے بعض مخالفین اسلام کے اُن اعتراضات کا ذکر کیا ہے جو وہ آپ کے
بارہ میں کرتے ہیں۔ حضور نے ان اعتراضات کے مفصل اور مسکت جواب دیتے ہیں اور ثابت
کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بیمثال اور آپ کی شخصیت عظیم الشان ہے۔ آپ
نبیوں کے سردار ہیں اس لئے آپ پر نازل ہونے والا کلام بھی سب سے افضل ہے۔
(۲۲) احمدیت کی کامیابی پر یقین رکھو اور محبت و اخلاص
سے دلوں کو فتح کرو
نظارت دعوة وتبليغ قادیان کی طرف سے ۲۹ دسمبر ۱۹۳۱ء کو مسجد اقصیٰ میں ایک تبلیغی کا نفرنس
منعقد کی گئی جس میں جلسہ سالانہ پر آئے ہوئے مختلف جماعتوں کے انصار اللہ خاص طور پر شامل
ہوئے ۔ اس اجتماع میں حضور نے تبلیغ کی اہمیت کے بارہ میں مختصر خطاب فرمایا۔ آپ نے کہا کہ
XXXXXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۸
تعارف کتب
اللہ تعالیٰ نے اپنے صبح سے وعدہ کیا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ اس
لئے انصار الله یا درکھیں کہ یہ کام ضرور ہو کر رہے گا ۔ مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں ۔ آج نہیں تو
کل لوگ ضرور توجہ کریں گے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلسل تبلیغ کرتے جائیں اور لوگوں
کی خیر خواہی دل میں رکھ کر یہ کام کریں۔ اس سلسلہ میں احباب کو نصیحت کرتے ہوئے حضور نے
فرمایا:۔
” جب کوئی شخص تبلیغ کیلئے جائے تو چاہئے کہ اس کے دل میں رقت ہو کیونکہ
دل محبت سے نرم ہوتے ہیں۔ اپنے دلوں میں محبت پیدا کرو ۔ جو انسان خالی فلسفہ اور
دلیل سے کام لیتا ہے وہ ناکام رہتا ہے۔ دنیا محبت اور اخلاص سے جیتی جاتی ہے ۔ پس
جن لوگوں میں تبلیغ کیلئے جاؤ ان کے متعلق دل میں یہ محسوس کرو کہ یہ ہمارے بچے یا
بھائی ہیں اور مہلک مرض میں مبتلاء ہیں ۔ کسی عزیز کے خطرناک طور پر مریض ہونے
کے وقت جو رقت دل میں ہوتی ہے چاہئے وہی دردان کے لئے بھی ہو تب فائدہ ہو
سکتا ہے ورنہ خالی دلیلیں کچھ نہیں کر سکتیں“۔
(۲۳) راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس اور مسلمان
۱۹۳۰ء میں وزیر اعظم برطانیہ نے ہندوستان کے آئینی مستقبل پر غور و فکر کیلئے لندن میں ۱۹۳۰ء وزیراع
ایک گول میز کانفرنس بلائی جس میں ہندوستان اور انگلستان کے عمائدین شامل ہوئے ۔ اس
اجلاس کے بعد گول میز کانفرنس کے کام کو ہندوستان میں جاری رکھنے کیلئے ایک مشاورتی کمیٹی
وائسرائے ہند لارڈ ولنگڈن کی صدارت میں قائم کی گئی۔ اس میں اساسی حقوق اور فرقہ وارانہ
مسائل وغیرہ اہم امور زیر غور تھے ۔ اس موقع پر مسلمان دوحصوں میں بٹ گئے ۔ ایک طبقہ کا
خیال تھا کہ جب تک حکومت برطانیہ فرقہ وارانہ نیابت کے متعلق اپنا فیصلہ صادر نہ کرے مسلمان
نمائندے مشاورتی کمیٹی میں شامل نہ ہوں ۔ دوسروں کی رائے یہ تھی کہ کمیٹی میں شامل ہو کر اپنے
حقوق حاصل کرنے کی تگ و دو کرنا بہتر ہوگا ۔
ان حالات میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مسلمانوں کی راہنمائی کیلئے یہ مفصل اور مدلل
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۹
تعارف کتب
مضمون تحریر فرمایا۔ ابتداء میں آپ فرماتے ہیں :۔
میں ان دونوں گروہوں کو نیک نیت اور مسلمانوں کا خیر خواہ سمجھتا ہوں
لیکن میرے نزدیک یہ دونوں گروہ غلطی پر ہیں اور اس نازک موقع پر ہمیں اس سے
زیادہ غور و فکر کی ضرورت ہے جس قدر کہ اس وقت مسلمان کر رہے ہیں ہمیں اس امر کو
یاد رکھنا چاہئے کہ ہندوستان کی تاریخ قریب میں مسلمانوں کے حقوق طے کرنے کا
موقع دوبارہ نہیں آئے گا اور یہ کہ اگر ہم آج غلطی کر بیٹھے تو ہمیں اور ہماری اولا دوں
کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
حضور نے مسلمانوں کو خبر دار کیا کہ ہر موقع پر بائیکاٹ کا حربہ درست نہیں ہوتا ۔ ہمیں یہ دیکھنا پر
چاہئے کہ کسی طریق سے ہم اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ نے مطالبہ حقوق کے دو طریق
بیان فرمائے ۔
ا۔ ایک یہ کہ مسلمانوں کا ایک نمائندہ وفد وائسرائے ہند سے ملاقات کر کے اپنا مطالبہ پیش
کرے اور کہے کہ جب تک فرقہ وارانہ نیابت کے بارہ میں حکومت فیصلہ نہیں کرتی اس وقت تک
دیگر مسائل کا فیصلہ ملتوی رکھا جائے ۔
۲۔ دوسرا طریق یہ ہے کہ راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس کی سب کمیٹی کے مسلمان ممبر ہی اس مطالبہ کو
پیش کر دیں ۔
حضور کا یہ مشورہ ایسا صائب تھا کہ اکثر مسلمان زعماء نے اس سے اتفاق کیا ۔ چنانچہ محترم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے جو اس سب کمیٹی کے ممبر تھے اجلاس میں یہی موقف اختیار کیا
اور وائسرائے صاحب نے اجلاس ملتوی کر دیا اور عملاً مشاورتی کمیٹی کا خاتمہ ہو گیا۔ اس طرح
مسلمانوں کا مقصد بھی پورا ہو گیا اور وہ بائیکاٹ کی بدنامی سے بھی بچ گئے ۔
(۲۴) ندائے ایمان نمبر ۳
تبلیغ کی اہمیت کے پیش نظر حضرت خلیفۃالمسیح الثانی جماعت کو اس کام کی طرف ہمیشہ توجہ
دلاتے رہے ۔ ۱۹۳۰ء میں حضور نے پھر یہ تحریک فرمائی کہ اس سال ہر احمدی اپنے پایہ کا ایک نیا
انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
احمدی بنائے ۔ دعوت الی اللہ کے کام کو وسعت دینے کیلئے حضور نے اپنے قلم سے
”ندائے ایمان کے نام سے اشتہارات کا ایک نہایت مفید سلسلہ شروع فرمایا۔ ہر اشتہار کئی
ا
ہزار کی تعداد میں چھپوا کر وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا رہا۔ یہ مضمون اس سلسلہ کا تیسرا نمبر ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا :۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کے زمانہ کا ان الفاظ میں شوق
دلایا ہے کہ اسلام کس طرح ہلاک ہو سکتا ہے جب کہ اس کے شروع میں میں اور آخر
میں مسیح موعود ہیں اور پھر فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا ابتدائی حصہ اچھا ہے یا
آخری ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کیلئے سب سے
بڑھ کر خوش گن خواب مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کو پانا تھا۔ ان کے بڑے اور
ان کے چھوٹے ، ان کے عالم اور ان کے جاہل سب شوق سے اس دن کا انتظار کر
رہے تھے جب مسیح موعود کا ظہور ہوگا“۔
حضور نے فرمایا کہ اب جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود
ظاہر ہو گئے ہیں تو مسلمانوں کا فرض ہے کہ اسے قبول کریں اور اس کے کام میں مددگار بنیں تا کہ
اسلام کا بول بالا ہو اور دنیا کا ہر انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا بن جائے ۔
(۲۵) جدید عمارت میں دفاتر صدر انجمن کے
افتتاح کی تقریب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص پنڈت شنکر داس نے مسجد اقصی
قادیان کو جانے والے رستہ کے ساتھ ایک وسیع اور بلند و بالا عمارت تعمیر کروائی اور اس میں و
رہائش اختیار کر لی۔ چونکہ یہ عمارت مسجد اور دارا صحیح کے بہت قریب تھی اس لئے احمدی احباب
نے اسے فکر و تشویش کی نظر سے دیکھا۔ جب اس بات کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
سامنے ہوا تو آپ نے الہی علم کے مطابق فرمایا کہ یہ کوئی فکر کی بات نہیں ۔ شاہی کیمپ کے پاس
XXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
۳۱
تعارف کتب
کوئی شخص نہیں ٹھہر سکتا۔ جب حضور نے یہ فرمایا اُس وقت یہ گھر خوب آباد تھا اس کے مکین
شاداں و فرحاں خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ لیکن بعد ازاں اس خاندان پر ایسا ادبار آیا کہ ان
کی حالت درجہ بدرجہ بد سے بدتر ہوتی گئی ۔ تا آنکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے وقت میں یہ با
عمارت سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ہاتھ میں آگئی۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک بڑا نشان تھا جو ظاہر ہوا ۔ صدر
انجمن احمد یہ کے دفاتر جو مختلف جگہوں پر تھے وہ اس عمارت میں منتقل ہو گئے ۔ افتتاح کے موقع پر
حضور نے یہ خطاب فرمایا۔ آپ نے بتایا کہ اس مکان کے دروازہ پر آپ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے دو الہام لکھنے کیلئے کہا تھا۔
ا - يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ
۲۔ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔
کارکنان سلسلہ کو نصیحت کرتے ہوئے حضور نے پہلے الہام کے بارہ میں فرمایا :۔
اس الہام میں ایک عظیم الشان پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسے مدنظر رکھتے
ہوئے میں نے اس الہام کو لکھنے کیلئے کہا تھا تا کارکنوں کو معلوم ہو کہ جو کام وہ کرتے
ہیں وہ وحی الہی کے ماتحت ہے خواہ وہ وحی ان کو براہ راست نہ ہو بلکہ دوسروں کو ہو ۔
حضور نے سلسلہ کے کارکنوں کو توجہ دلائی کہ اس سے وہ اندازہ کریں کہ ان کا کام کتنا
مقدس اور اہم ہے۔ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنا کام پوری دیانتداری اور محنت سے کریں ۔
دوسرے الہام کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا :۔
ہمارا مقصد یہ رکھا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ زمین کے
کناروں تک پہنچائیں یعنی تمام دنیا میں تبلیغ پھیلانا ہمارا فرض ہے۔ سب کا رکنوں کو
خواہ وہ کسی کام پر ہوں اسے مد نظر رکھنا چاہئے کہ تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچے۔
(۲۶) الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
حضرت مرزا محمد اشرف صاحب بلا نوی یکم جنوری ۱۹۰۷ ء کو صدرانجمن احمد یہ قادیان سے
وابستہ ہوئے اور مئی ۱۹۳۲ء میں ریٹائر ہوئے ۔ آپ کو بطور آڈیٹر اور محاسب سلسلہ کی اہم
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۲
تعارف کتب
خدمت کا موقع ملا ۔ اس عرصہ میں آپ نے حسابی معاملات میں مہارت کی بناء پر صدر انجمن
احمد یہ کے مالی نظام کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کامیاب نانے کی کامیاب سعی کی ۔ ( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۳۲ء )
سے ان کے اعزاز میں الوداعی
۱۴ مئی ۱۹۳۲ ء کو صدر انجمن احمد یہ کے سٹاف کی طرف ۔
کے۔
تقریب منعقد کی گئی جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی از راہ شفقت شرکت فرمائی ۔ اس
موقع پر حضور نے صدر انجمن احمد یہ کے کارکنوں کو قیمتی نصائح سے نوازا۔ آپ نے نظام جماعت
اور کارکنان سلسلہ کے روشن مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔
اس وقت ہمارا نظام اگر چہ بہت قلیل اور محدود ہے لیکن ایک وقت آئے گا
جب دنیا کی ترقی کا انحصار اس پر ہوگا اور روحانی ترقیات کی طرح مادی ترقیات بھی
احمدیت کے قبضہ میں ہونگی ۔ جس طرح آج بنک آف انگلینڈ میں ذراسی کمزوری پیدا
ہونے سے حکومتیں بدل جاتی ہیں، وزارتیں تبدیل ہو جاتی ہیں، ایکسچینج میں تغیر ہو جاتا
ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ اس طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ تغیرات ہوں گے جب
سلسلہ احمدیہ کے بیت المال میں کسی قسم کا تغییر رونما ہوگا۔ بنک آف ان انگلینڈ کا
صرف ایک ملک پر ہے لیکن یہ دنیا کی ساری حکومتوں پر اثر انداز ہوگا اور اس وقت
یہاں کے کارکنوں کا دنیوی معیار بھی اس قدر بلند ہوگا کہ حکومتوں کی وزارتوں کی ان
کے سامنے کچھ حقیقت نہیں۔
ر کا اثر تو
آخر میں حضرت مرز امحمد اشرف صاحب کے کام کی تعریف کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
سلسلہ کے ابتدائی کا رکنوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس وقت جو بھی جماعت کے کاموں میں حصہ
لیتا ہے وہ دراصل ایک عظیم الشان عمارت کی تعمیر میں حصہ لے رہا ہے ۔ پس ہمارے کارکنوں کو
اپنے بلند مقام کو مجھتے ہوئے پورے اخلاص اور بصیرت - رت سے خدمت سلسلہ بجالانی چاہئے ۔
(۲۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
۶ نومبر ۱۹۳۲ء کوروز نامہ الفضل قادیان نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل خاتم النبیین
نمبر شائع کیا۔ حضرت خلیفة المسی الثانی نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سادہ زندگی کے
انوار العلوم جلد ۱۳
٣٣
تعارف کتب
بارہ میں ایک مدلل مضمون تحریر فرمایا ۔ آپ نے لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ
رحمۃ للعالمین ہو کر آئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام دنیا کیلئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اس لئے
آپ نے ہمارے لئے جو نمونہ قائم کیا وہی سب سے اچھا اور اعلیٰ ہے اور اس نمونہ کی ہمیں نقل
کرنی چاہئے ۔
حضور نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تکلف اور بناوٹ سے پاک تھی ۔
آپ نے نہایت سادہ اور صاف زندگی بہ زندگی بسر کی۔ اس کے ثبوت کے طور پر احادیث سے
واقعات درج فرمانے کے بعد حضور فرماتے ہیں :۔
اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور
بادشاہت کے باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہوتا بلکہ آپ
اپنے خالی اوقات میں خود اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کروا
دیتے ۔ اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے ۔ کیا بے نظیر نمونہ ہے۔ کیا کوئی انسان بھی ایسا پیش
کیا جا سکتا ہے جس نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ دکھایا ہو کہ اپنے گھر کے کام کیلئے ایک نوکر
بھی نہ ہو اگر کسی نے دکھایا ہے تو وہ بھی آپ کے خدام میں سے ہوگا کسی دوسرے
بادشاہ نے جو آپ کی غلامی کا فخر نہ رکھتا ہو یہ نمونہ کبھی نہیں دکھایا عرب کا بادشاہ ہو
کر لاکھوں روپیہ اپنے ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر دینا اور گھر کا کام کاج بھی خود کرنا یہ
وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت کی توجہ کو اپنی طرف کھینچے بغیر نہیں رہ سکتی۔
کئی
(۲۸) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
۶ نومبر ۱۹۳۲ء کو قادیان میں سیرۃ النبی کا جلسہ ہوا۔ اس میں حضور نے اسلامی تمدن پر ایک
بصیرت افروز تقریر فرمائی ۔ تمدن کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ تمدن کے معنی
مدنیت ، شہریت اور چند آدمیوں کے مل کر رہنے کے ہیں ۔ جب کچھ آدمی ایک جگہ اکٹھے رہیں تو
کئی قسم کی دقتیں پیش آ سکتی ہیں کیونکہ ہر شخص کے خیالات اور خواہشیں مختلف ہوتی ہیں اس لئے
اکٹھے مل کر رہنے کیلئے کچھ اصول مقرر کر کے ان پر چلنا ہوگا ورنہ ایک دوسرے سے اختلاف اور
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
تعارف کتب
سر پھٹول شروع ہو جائے گی ۔ اس غرض کیلئے لوگوں نے دنیا میں کئی نظام جاری کئے ہیں ۔
تمدن کے دوام کیلئے مرد اور عورت ، میاں بیوی کی صورت میں اکٹھے رہتے ہیں اور وہ
آئندہ نسل کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں اس طرح خاندان وجود میں آتا ہے پھر کئی خاندان ایک
محلے اور شہر میں رہتے ہیں۔ ان سب کے باہمی تعلقات کو نظام میں لانے کیلئے قوانین کی ضرورت
ہوتی ہے۔ پھر ان قوانین پر عمل کرانے کیلئے حکومت یا بادشاہ کا ہونا ضروری ہے تا کہ وہ اپنے
افسروں کے ذریعہ لوگوں سے ان قوانین کی پابندی کرائے ۔
حضور فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمدن کی بنیاد محکم اصول پر رکھی ہے کیونکہ
آپ نے الہام الہی کو تمدن کی بنیاد قرار دیا ہے۔ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین قابل اعتماد
نہیں ہو سکتے کیونکہ اس میں جنبہ داری ، دوستی اور دشمنی کا احتمال ہو سکتا ہے۔ اس لئے تمدنی قوانین
اذات کی طرف سے ہونے چاہئیں ۔ جس کی نہ کسی سے رشتہ داری ہے اور نہ کسی سے دشمنی ۔
اس
اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔
پس پہلی بنیاد جو تمدن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی وہ یہ
تھی کہ تمدن کی بنیاد الہام پر ہونی چاہئے و الا بعض کو شکوہ رہے گا کہ بعض کی رعا : ل رعایت
کی گئی ہے۔ دنیا میں جو قوانین لوگ بناتے ہیں اُن کے متعلق تو خیال ہو سکتا ہے کہ
بنانے والے کو اس کا حق بھی تھا یا نہیں لیکن خدا تعالی کے متعلق اس قسم کا اعتراض بھی
نہیں کیا جا سکتا اور جب یہ ثابت ہو جائے کہ یہ قانون فی الواقعہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ اسلام نے جملہ تمدنی امور کے متعلق ایسے
قوانین بنائے ہیں کہ ان میں کوئی رخنہ یا نقص نہیں نکالا جا سکتا اور ایسی تعلیم دی ہے کہ
اس کے ذریعہ انسانوں کا باہم مل کر بیٹھنا ممکن ہو گیا ہے۔
اس کے بعد حضور نے تمدن کی پہلی بنیاد یعنی میاں بیوی کے تعلقات کے بارہ میں اسلام کی
تعلیم تفصیل سے بیان کر کے ثابت کیا کہ یہی تعلیم اور اصول تمدن کے لحاظ سے برتر اور اعلیٰ ہیں ۔
آخر میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلی شان کو دنیا میں
پیش کر سکیں تا وہ لوگ بھی جو اس وقت دور ہیں قریب آ جائیں اور ساری دنیا اس اخوت میں
پروئی جائے جس کیلئے خدا تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہ لڑائی جھگڑے دور ہو جائیں
انوار العلوم چند ۱۲
۳۵
تعارف کتب
جنہوں نے ایک آدم کی اولاد کو کئی کیمپوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔
(۲۹) افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۳۲ء
۲۶ دسمبر ۱۹۳۲ ء جلسه سالا ۔ سالانہ کا افتتاح کرتے۔ کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اتحا المسیح الثانی نے فرمایا کہ
بہترین افتتاحیہ سورۃ فاتحہ ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا کلام اس سے شروع ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ نے خود
اس سورۃ کا نام فاتحہ رکھا ہے۔ یہ ایک جامع دعا ہے۔ فرمایا کہ میں اسی سورۃ سے آج اس جلسہ کا
افتتاح کرتا ہوں ۔ اس سورۃ میں جو ضروری ہدایات ہمیں دی گئی ہیں خدا تعالیٰ ہمیں ان کو پورا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
حضور نے جلسہ سالانہ کی اہمیت اور اس میں شامل ہونے والوں کیلئے مقدّر برکات کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا :۔
تمہارے
آپ لوگوں میں میں سے کوئی فرد یہ خیال نہ کرے فرد یہ خیال نہ کرے کہ یہاں آنا معمولی بات
ہے اور یہ مجلس دنیا کی مجالس کی طرح معمولی مجلس ہے کیونکہ یہ خیال کرنے والا شخص
خدا تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان نہیں رکھتا اور وہ مومن نہیں ہو سکتا جو یہ یقین نہ رکھے کہ
ہم یہاں نئی زمین اور نیا آسمان بنانے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔ یاد رکھو تم بیج ہو جس سے
ایسا عظیم الشان درخت اُگنے والا ہے جس کے سایہ میں تمام دنیا آرام پائے گی ۔
رے قلوب وہ زمین ہے جس سے خدا تعالیٰ کی معرفت کا پودا پھوٹنے والا ہے۔ اگر
دنیا یہ بات نہیں دیکھ سکتی تو وہ اندھی ہے اور اگر خدا تعالیٰ کے وعدوں کو نہیں سنتی تو بہری
ہے۔ مگر تم نے خدا تعالیٰ کے وعدوں کو سنا اور ان کو پورے ہوتے دیکھا۔ تم میں سے ہر
فرد جس نے خدا کے مسیح کے ہاتھ پر بیعت کی خواہ وہ براہ راست کی خواہ خلفاء کے
ذریعہ وہ آدم ہے جس سے آئندہ نئی نسلیں چلیں گی ۔ تم خدا کی وہ خاص زمین ہو جس پر
اس کی رحمت کی بارش برسے گی۔ تمہیں خدا تعالیٰ وہ درخت بنائے گا جس کے سایہ میں
ہر سعید بیٹھے گا اور جو تم کو چھوڑے گا وہ نہ دنیا میں آرام پائے گا نہ آخرت میں ۔ پس
تمہارا کام معمولی کام نہیں ۔ تم اللہ تعالی پر توکل رکھ کر اور دعا کر کے شروع کرو۔
انوار العلوم جلد ۱۲
تعارف کتب
(۳۰) مستورات سے خطاب
اپنے دستور کے مطابق حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ تقریر جلسہ سالانہ کے دوسرے دن
۲۷ دسمبر ۱۹۳۲ ء خواتین کی جلسہ گاہ میں فرمائی ۔ آپ نے بیان کیا کہ آج کل ہر جگہ یہ رو چل پڑی
ہے کہ عورتیں اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں ۔ فرمایا کہ غیر مسلم عورتوں کو تو حقوق ملے ہی نہیں
اس لئے وہ حقوق طلب کرتی ہیں ۔ مگر مسلمان عورتوں کو تو اللہ تعالیٰ نے خود حقوق دے دیئے ہیں ۔
ہاں انہوں نے اپنے حقوق کو استعمال کرنا نہیں سیکھا ۔ پس انہیں حقوق حاصل کرنے کے جھگڑے
میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ان کے حقوق تو قرآن وحدیث میں بیان کر دیئے گئے ہیں ان
کا کام اب یہ ہے کہ مطالعہ کر کے اپنے حقوق معلوم کریں اور پھر انہیں استعمال کرنے کا طریق
سیکھیں ۔
حضور نے خواتین کو توجہ دلائی کہ چند اخلاق اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے کیلئے ضروری
ہیں ۔ ان میں سے ایک شکر ہے فرمایا کہ شکر گزاری کے ساتھ ترقی اور بہتری کے سامان پیدا
ہوتے ہیں۔ ہماری عورتوں کو شکر گزاری خاص طور پر اختیار کرنی چاہئے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بہت سی عورتیں ناشکری کی وجہ سے جہنم میں جائیں گی۔ اس کے علاوہ
صبر، تعاون با ہمی ، جرات ، انکسار اور تواضع وغیرہ اخلاق اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ باتیں قومی
اصلاح اور ترقی کیلئے لازمی ہیں ۔
آخر میں حضور نے نظام جماعت کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا :۔
آخر میں ضروری نصیحت کرتا ہوں کہ اتحاد کیلئے ایک نظام اور پابندی کی
ضرورت ہے۔ عورتوں میں نظام اور پابندی قوانین بالکل نہیں ۔ یہ بہت ضروری بات
ہے ۔ کوشش سے اس پر عامل ہونا چاہئے ۔ دیکھو اسلام میں جب شراب کی حرمت کا حکم
ہے فوراً صحابہ کرام نے تعمیل کی۔ پھر ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ حضرت رسول
ہوا ہے؟
رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ تو سب لوگ جہاں بھی آپ کی آواز
پہنچی بیٹھ گئے ۔ کسی صحابی نے دوسرے کو ایک راستہ میں غیر مانوس سی جگہ پر بیٹھے دیکھ کر
«XXXXXXX